2025-11-01@01:49:04 GMT
تلاش کی گنتی: 6389

«خودکار توسیع»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پارٹی چیئرمین سے ملنا چاہتا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے حکم کے باوجود ایک حوالدار نے مجھے روک لیا، یہ عدلیہ کی کمزوری ہے کہ ججز کا حکم ایک حوالدار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز کو گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیاسی نظریہ ہر کسی کا اپنا اپنا ہوتا ہے لیکن پاکستان میں قانون کو روندا جارہا ہے جب کہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ذکر یہاں ضرور کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں لایا گیا نہیں...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے نئے وزیراعلی سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے تشکیل دینے کی ہدایت کے باوجود ابھی تک کابینہ کی تشکیل نہیں ہوپائی۔ اس تاخیر کو کل ہونے والے سینٹ الیکشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا پی ٹی آئی کے ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے ناموں پر تفصیلی مشاورت کے بعد فہرست تیار کی ہے جبکہ ان کی کوشش تھی کہ عمران خان سے ملاقات کرکے منظوری لی جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود وہ ملاقات نہ ہو سکی۔ اس کے بعد عمران خان...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو ویڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟ یہ بات انہوں ںے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے علما کو مخاطب کیا کہ ایک مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ مذہبی  جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی جان لینا، ہتھیار اٹھالینا قابل قبول نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پولیس افسران یہاں موجود ہیں، ہم سب علما کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نومبر کے آغاز میں پاکستانی عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اوگرا نے قیمتوں میں معمولی اضافے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔اس وقت پاکستان میں پیٹرول 263.02 روپے فی لیٹر...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔ گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اعلان کیا کہ لیگ میں دو نئی فرنچائزز کے لیے جلد ہی آکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے بعد لیگ کی نئی ویلیو ایشن کے تناظر میں کیا گیا ہے۔سلمان نصیر نے بتایا کہ جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا تو لوگوں کی دلچسپی محدود تھی، لیکن اس کے باوجود پانچ پارٹیوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیمیں خریدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ابتدا میں لیگ کو بدنام کرنے کی بھی کوششیں کی گئیں، مگر پی ایس ایل ہر سال کامیابی سے آگے بڑھتا رہا۔‘‘انہوں نے مزید...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی کے ترجمان انجینیئر احسان اللّٰہ نے پشاور سے جاری بیان میں کہاکہ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی کل ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کے مطابق اے این پی نہ کسی سیاسی جماعت کو ووٹ دے گی اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ جیسے عمل کا حصہ بنے گی۔ انجینیئر احسان اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیاکہ جس جماعت کی اسمبلی میں واضح اکثریت ہے، سینیٹر بھی اسی جماعت کا ہونا چاہیے، لہٰذا دیگر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے امیدوار واپس لے لیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی پرانی روایت ہے جو جمہوری...
    عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ آج تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں کابینہ مختصر رکھی جائے گی، جس میں مینا خان، شکیل خان، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، فخر جہاں اور فضل شکور شامل ہوں گے، جبکہ مزمل اسلم کو مشیرِ خزانہ بنایا جائے گا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعلی سہیل آفریدی نے ارکانِ اسمبلی کو اعتماد میں لیا اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ بانیِ پی ٹی آئی...
    اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دبائو ڈالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ابتدائی تخمینوں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی، کابینہ کو دو مرحلوں میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 8 سے 10 وزراء کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 سے 14 اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں بڑے اضلاع سے ایک ایک رکن کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ ناموں میں پشاور سے مینا خان، خیبر سے عدنان قادری، کوہاٹ سے آفتاب عالم، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ہری پور سے ارشد ایوب، صوابی سے عاقب اللہ خان اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھرکے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئیں۔  سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔ ایس ایس جی سی ایل نےسندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرکے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریبا 22 فیصد کے اضافےکی درخواست کی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخواکے لیے گیس ٹیرف میں28 اعشاریہ 62فیصداضافےکی درخواست کی ہے۔ شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا...
    اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو  گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی عدالت نہیں آئے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  جاری کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری  کیے اور کیس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر سنایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور خود پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل راجا ظہورالحسن عدالت میں آئے۔ اس صورتحال پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے واضح کیا کہ ملزم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-24 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا پاکستان میں آئینی بحران پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ججز کے احکاماتِ ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کے کیسز نہیں لگائے جا رہے، 190 ملیں پاؤنڈ کیس نہیں لگایا جا رہا، گزارش ہے وہ کیسز لگائے جائیں، جس دن پاکستان میں انصاف ہو گا ناحق قید لوگ باہر ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کور کمانڈر مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ 3 ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے، ہمارے قائد کے کیسز کی عدالت عظمیٰ میں سماعت نہیں ہو رہی، ہم عدالت عظمیٰ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایما پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا، ججز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-21 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کرادی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-19 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور عدالت عظمیٰ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجا کو پہنچا دی جائیں گی۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ملاقات میں بانی کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر انہوں نے خوشی...
    اردن کے بادشاہ  شاہ  عبد اللہ دوم نے کہا  ہےکہ  اگر  غزہ  میں بھیجی جانے والی فورس کا کام امن نافذ کرنا ہوا تو کوئی ملک اس میں شامل نہیں ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارےکو دیےگئے انٹرویو میں شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ  اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت غزہ میں بھیجی جانے والی فورس کو ’امن نافذ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تو ممالک اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیں گے۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ یہ اہم سوال  ہےکہ غزہ میں بھیجی جانے والی سکیورٹی فورسز کا مینڈیٹ کیا ہوگا؟ ہمیں امید ہےکہ وہ ‘امن برقرار  رکھنےکے لیے ہوں گی، کیونکہ اگر مقصد غزہ میں امن نافذ کرنا  ہوا ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ای وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کی چھینی گئی گاڑی بازیاب کرلی۔ گاڑی مورخہ 22 اکتوبر 2025ء کو ایف بی ایریا تھانہ کی حدود، طاہر ولا چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھینی تھی۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق، خفیہ اطلاع، جدید ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی کے ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقے سے برآمدکرلیا۔بازیاب شدہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 نکلا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    پشاور سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بارے میں کل تک کل تک فیصلہ متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پارلیمانی اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ممبرانِ صوبائی اسمبلی شریک تھے، جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے گئے۔ اِس حوالے سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی نے اسلام آباد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔ کابل حکومت نے جو پتلی تماشہ لگایا وہ نئی دلی سے کنٹرول ہو رہا تھا۔ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے کابل کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کا کنٹرول پورے افغانستان پر نہیں ہے۔ مجھے ان باتوں کا اندازہ مذاکرات کی پہلی نشست میں ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکیے جیسے دوست پاکستانی موقف کے قریب ہیں۔ طالبان وفد5 دفعہ یقین دہانیاں کرانے کے...
    پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبر پختون خوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکینِ اسمبلی اور اسپیکر نے بھی شرکت کی، جہاں سینیٹ الیکشن اور صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے ہوا کہ فی الحال ایک محدود یعنی 8 سے 10 وزرا پر مشتمل کابینہ بنائی جائے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے مختصر مگر مؤثر ٹیم کے ساتھ حکومت چلانے کی تجویز دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق 30 اکتوبر کو سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے بعد کابینہ کے اراکین کا باضابطہ اعلان کیا...
    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ اجلاس کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کے بعد مختصر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گیس مہنگی ہونے کا امکان، سردیوں کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دینے کی تیاریاں، گیس صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہونے کا امکان۔سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96...
    پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی...
    محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر  عائد پابندی میں توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل...
    وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلاء کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ انہیں آزاد کرایا جائے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلاء کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے...
    خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے ایک سزا یافتہ قیدی سے مشاورت کا مطالبے آئینی اور اخلاقی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئین کے تحت یہ حلف اٹھایا تھا کہ وہ ایمانداری، دیانتداری سے اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔ تاہم صوبائی معاملات چلانے سے قبل ایک سزا یافتہ قیدی سے مشاورت کا مطالبہ ان کے اس حلف کی صریح خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کو صوبے کے انتظامی امور خودمختاری کے ساتھ چلانے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ کسی نااہل یا بیرونی شخص سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی ملاقات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے پوچھیں ،اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کوئی پیشکش قبول نہیں کریں گے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا ہمارا حق ہے۔عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے واضح عدالتی احکامات ہیں اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہمارا یہ حق ہے کہ وکلاء ملیں اور فیملی کی ملاقاتیں ہوں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت ماتحت عدالتوں میں 23 لاکھ کیسز التوا کا شکار ہیں، 23...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان  کی بہن عظمی خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم محدود رکھیں۔داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمی خان نے بتایا کہ ان کی ملاقات آج عمران خان سے ہوئی جس میں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔عظمی خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان کے نام وزیراعلیٰ خود طے کریں، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم چھوٹی مگر مؤثر ہو۔عمران خان کی بہن...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
    تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا، امید ہے کہ یہ پورٹل شفاف اور میرٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا سبب بنے گا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیےکہ سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی...
    تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا، امید ہے کہ یہ پورٹل شفاف اور میرٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا سبب بنے گا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیےکہ سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت...
    راولپنڈی:وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے. ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی. ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں. ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا. ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا...
    کیریبین: رواں سال کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹی میں تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق کیٹیگری 5 کے اس شدید طوفان کے باعث ہیٹی میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افراد محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق طوفان آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے بعد...
    کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا toshakhana gifts WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیرریلویز حنیف عباسی اور وزیر بجلی اویس لغاری تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔اسی دوران چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری سینیٹ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت کی فراہمی میں ایک سنگِ میل ہے، یہ منصوبہ ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور عوامی با اختیار کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمۂ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت کا عملی و اسٹریٹیجک بازو ہے، سندھ جاب پورٹل مؤثر، جامع اور شہری مرکوز آئی ٹی سسٹمز کی بہترین مثال...
    فائل فوٹو کراچی میں پولیس حراست میں نوجوان عرفان بلوچ کی ہلاکت کے کیس سے متعلق جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار 2 اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس اہلکار عابد شاہ اور آصف علی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس ہے لہٰذا اس کی تفتیش ایف آئی اے کا اختیار ہے، کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی جائے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اہلکاروں کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ ایس آئی یو تھانے میں درج ہے۔
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں، ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلا کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ سہیل آفریدی نے تقریب میں شامل ہونے والے وکلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری قانون کی سربلندی کی تحریک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر عمل ہوا تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم مقدمات کا فیصلہ شفاف...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر...
    خیبر پختونخوا حکومت نے سونے کی غیر قانونی کان کنی پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی برقرار رہے گی، جس کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ان سے متصل علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر ہو گا، جہاں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی سے دریاؤں کے کنارے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ اس سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو ہدایت دی ہے کہ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کے اسٹرکچر کا معائنہ کسی آزاد ماہر سے کروایا جائے۔ عدالت نے یہ حکم اولڈ سٹی ایریا کی مختلف عمارتوں کے مکینوں کی جانب سے عمارتیں سیل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کیا۔ سماعت میں ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کی شکایات ہیں کہ عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر انہیں زبردستی نکالا جا رہا ہے۔ جج نے استفسار کیا کہ کمیٹی کسی عمارت کو مخدوش قرار دینے کا تعین کن بنیادوں پر کرتی ہے؟ اس پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر کی سیاست آج حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حکومت سازی کی تمام کوششیں اپنے آخری موڑ پر پہنچ گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان متوقع ہے، جس کے بعد سیاسی منظرنامہ ایک نئی کروٹ لے سکتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دو نمایاں رہنما، چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین، وزارتِ عظمیٰ کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں اور دونوں کی حمایت میں جماعت کے اندر سرگرم لابنگ جاری ہے۔سیاسی ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی...
    سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔ 
    ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر  عائد پابندی میں توسیع کردی۔  صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔  محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ  غیرقانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کےامکانات بھی ہیں۔ ...
    ویب ڈیسک :سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔  سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔  سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔  گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔  سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟  اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔   
    اسلام آباد: سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
    ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا ہی زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں...
    آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور نئے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین میں سے ایک نام وزارتِ عظمیٰ کے لیے فائنل کیا جائے گا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اسپیکر اسمبلی لطیف اکبر اس دوڑ میں سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیرِاعظم انوارالحق کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔...
    رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 کے طوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل کردی گئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ چکی ہے اور طوفان ملیسا کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اور بہاماس پہنچ سکتا ہے۔ اس حوالے سے جمیکا...
    رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا...
    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔
    پیر کی شام بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق، کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں درجنوں مسلح افراد نے سرکاری بینک، نادرا آفس، پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ اس دوران شرپسندوں نے نادرا آفس اور لیویز تھانے کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود ریکارڈ جل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان...
    اس موقع پر انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماوں کی جانب سے برادران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، خیبر پختونخوا کے ریجنل صدر حاجت حسین اور ضلعی صدر ضلع کرم سید محمد الیاس حسینی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ انجمن حسینیہ پاراچنار اور دفتر تحریک حسینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماوں کی جانب سے برادران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
     پشاور: خیبر پختونخوا  ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر  کے پی کے نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبائی خودمختاری کے تصور کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے معاشی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اس خط میں گندم کی ترسیل پر عائد مبینہ رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بین الصوبائی تجارت کی آزادی...
    سٹی42: آزاد کشمیر میں وزیراعظم انوار الحق کے اسمبلی میں اکثریت سے محروم ہو جانے کے باوجود استعفیٰ نہ دینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے حتمی مشاورت کا آغاز کر دیا۔ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کی نشاندہی ضروری ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت آج یہ فیصلہ کرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی کہ نیا وزیراعظم کسے نامزد کیا جائے۔ آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا، یہ فیصلہ کچھ گھنٹوں میں متوقع ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پیپلز پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی قیادت وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر...
    اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانے کے بعد ہوگی۔چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جس گھر میں جنم لیا اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے پرکوئی ندامت دکھائی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے استفسار کیا ہے کہ اگر نمبر گیم پوری ہے تو تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟مظفر آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انوارالحق نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی جماعت نے نمبر گیم پوری کرلی ہے، تووہ عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی؟ آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟کیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟ انہوں نے کہا کہ جب تک اختیار ہے، اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، جلد پریس کانفرنس کروں گا، جس میں تفصیلی بات ہو گی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد جمہوریت...
    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پیر کے روز کہا ہے کہ نجکاری پالیسی پر تمام اتحادی جماعتوں، بشمول پاکستان پیپلز پارٹی میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل کر لی ہے، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزاگلا ادارہ ہوگا جس کی نجکاری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کے 82.64 فیصد حصص 4.1 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق،...
    گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،اپنے خط میں گورنر نے موقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے کسی کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو پھر تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ مظفرآباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، جس کا سامنا کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میری قدر میرے جانے کے بعد آئے گی، جس گھر نے مجھے جنم دیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔ چوہدری انوارالحق نے کہاکہ...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے ضابطے نے ملک بھر میں ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کو متاثر کردیا جس کے نتیجے میں جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر موبائل والٹ استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے۔ مرکزی بینک نے تمام اکاؤنٹس اور والٹس کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے جو آج سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔ نئے ضابطے کے تحت تمام بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، مائیکرو فنانس اداروں اور موبائل والٹ فراہم کنندگان کو اپنے تمام صارفین کی بائیومیٹرک توثیق مکمل کرنی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے پہلے 60 روز کی مہلت دی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے جس کا مطلب ہے کہ جن صارفین نے ابھی تک تصدیق نہیں کروائی ان...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر کے مطابق، یہ پابندیاں نہ صرف خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ وفاقی تعاون اور آئینی مساوات کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزادانہ ترسیل پر پابندیوں کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت بڑھنے کا خدشہ ہے، جو عوام کے لیے سنگین معاشی اور سماجی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر فوری طور پر عملی اقدامات کرے تاکہ صوبوں کے...
    پشاور: گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کمیٹی کی صدر مملکت آصف زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام، مشیر وزیر اعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ کی آج شام صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال ، عدم اعتماد تحریک اور دیگر امور پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔
    امن معاہدے میں شامل ممالک اگلے 48 گھنٹوں میں پیش رفت پر گہری نظررکھیں گے ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے،دوحا میں امیر قطر سے ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبر پختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے‘میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامت کا جواب دیا۔ کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ بدلے گی‘ جس مقصد کے لیے جلسہ اور جرگے بلائے ہیں اس پر بات کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام جب لیا تو کچھ لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا، پہلے ہمیں اس ایوان کا حصہ نہیں بننے نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کے پھیلاؤ سے مردوں اور عورتوں دونوں کو ملازمتوں سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے، تاہم خواتین پر اس کے اثرات کہیں زیادہ شدید ہوں گے، جس سے کام کی جگہوں پر صنفی عدم مساوات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کی 27.6 فیصد ملازمتیں ایسی ہیں جو یا تو خودکار نظام کے ذریعے ختم ہو سکتی ہیں یا جن میں جنریٹیو اے آئی (جنریٹو اے آئی)کی وجہ سے بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، جب کہ مردوں کی ایسی ملازمتوں کا تناسب 21.1 فیصد ہے۔یہ اثرات زیادہ شدت کے ساتھ ان...
    امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران،سول سوسائٹی، وکلاء اور اہم شخصیات کو مدعو  کیاجائے گا۔  امن جرگے کا مقصد دہشت گردی کےخاتمے اور پائیدار امن کیلئے متفقہ حکمتِ عملی کی تشکیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔ وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،  وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی،  صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے  شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا...
    تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کا اطلاق پراجیکٹ، عارضی ملازمین پر بھی ہوگا اور یہ کابینہ کی تشکیل تک نافذ العمل رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کی تشکیل تک سرکاری محکوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری محکموں، خودمختار اداروں، سرکاری محکموں کے ذیلی اداروں کے ملازمین افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کا اطلاق پراجیکٹ، عارضی ملازمین پر بھی ہوگا اور یہ کابینہ کی تشکیل تک نافذ العمل رہے گا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد واضح کیا تھا کہ بانی چیئرمین کی...
    صوبائی حکومت نے بتایا کہ یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلود ہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبر پختونخوا محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کابینہ کی تشکیل تک سرکاری محکوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری محکموں، خودمختار اداروں، سرکاری محکموں کے ذیلی اداروں کے ملازمین افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر وزیراعلی کی ہدایت پر پابندی عائد کردی گئی ہے. تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کا اطلاق پراجیکٹ، عارضی ملازمین پر بھی ہوگا اور یہ کابینہ کی تشکیل تک نافذ العمل رہے گا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد واضع کیا تھا کہ بانی چیئرمین کی مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ وزیراعلی کو حلف اٹھائے 12 روز گزر گئے ہیں لیکن کابینہ کی تشکیل نہیں دی جاسکی۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے حوالے...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
    اپنی گفتگو میں ایرانی جنرل نے کہا کہ نے کہا ٹرمپ مستقبل میں استکباری نظام بلکہ خود امریکہ کی تباہی اور زوال کا باعث بنے گا، وہ کم فہم ترین صدور میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق معاون کوارڈینیٹر جنرل محمد رضا نقدی نے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے دفاعی آلات اور توانائیاں 12 جنگ روزہ کے زمانے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور پیشرفتہ ہیں، اور یہ ترقی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی  ٹیکنالوجی مکمل طور پر مقامی اور خودانحصاریت کا نتیجہ ہے، اسی لیے اسے ہم مسلسل ترقی اور جدیدیّت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
    پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے بتایا...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا کی حکومت کو مشورہ دے دیا۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے یا (پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) سے خریداری کرے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 200 سے زائد فلار ملز بند پڑی ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے بجائے صوبے کی آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے، پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔صوبائی...
    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،25خوراج ہلاک، 5جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25خوراج جہنم واصل ہو گئے جب کہ 5 جوان شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سپین وام میں سکیورٹی فورسز کی پہلی کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک ہوئے، شرپسندوں کے خلاف اطلاع پر کارروائی کی گئی۔اِسی طرح ضلع کرم کے علاقے غاکی میں دوسری کارروائی جے دوران 10 خوارج مارے گئے، دونوں کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 خوارج مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور...
    پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ایک متفقہ حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔ وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران، سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اس جرگے کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک ضروری کارروائی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر قطر بھی غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان انہوں نے آسیا-پیسیفک سربراہی اجلاس کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کے دوران دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ممالک اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک مشترکہ طور پر کارروائی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور ان کی لاشوں کی واپسی کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی پیشرفت پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت یرغمالیوں کی واپسی ناگزیر ہے اور اگر اس حوالے سے مثبت ردعمل نہ ملا تو امن معاہدے کے فریق ممالک اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ خود کریں گے۔صدر...
    پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے “جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات: ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات” کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے۔ یہ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت اور جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجی (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار زمین کے انتظام میں استعمال کرسکیں۔ اس پروگرام میں عراق، اردن، لیبیا، تیونس، ایران اور پاکستان کے ماہرین شرکت کریں گے۔ تربیت لیکچرز، عملی مظاہروں اور مشقوں کے ذریعے دی جائے گی،...