2025-09-27@16:34:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3875

«عسکریت پسندوں کے»:

(نئی خبر)
    سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی مظہر اقبال کی اندوہناک سڑک حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مظہر اقبال کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مظہر اقبال ایک باصلاحیت صحافی تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور...
    نوشہرہ پولیس نے کہا ہے کہ  نظام پور کے علاقہ حصار تنگ کاہی سے نجی انٹر نیٹ کمپنی کے 3 ملازمین کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغوی 132  کے وی ٹاور کیلئے سروے کر رہے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ نظام پور میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ مغویوں کی رہائی کیلئے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے، مغوی اہلکاروں کا تعلق کرک سے ہے، تلاش شروع کر دی گئی۔
    حریت ترجمان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نام نہاد جمہوری بھارت کے بدصورت چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے جو اب ہندوتوا نظریے کی حامل ایک فرقہ پرست ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے 1947ء...
    اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا میں منائے جانے والے جمہوریت کے عالمی دن پر پاکستان میں بھی جمہوریت کے دعویداروں نے بڑے بڑے بیانات دیے اور جمہوریت کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے اور کہا کہ آئین ہر ایک کو تحفظ دیتا ہے جب کہ ایسا ہے نہیں اور تحفظ ہر شہری کو تو نہیں خاص لوگوں کو ضرور حاصل ہے۔ کہا گیا کہ جمہوریت بنیادی حقوق کا تحفظ کرتی ہے جب کہ عوام کو بنیادی حقوق حاصل ہیں ہی نہیں تو کیسا تحفظ اور کون سے بنیادی حقوق؟ بنیادی حقوق جو عوام کو آئین نے دیے ہیں وہ عوام جمہوریت کے نام پر اسمبلی ایوانوں میں بیٹھے ہیں یا وہ بااثر اہم عہدوں پر تعینات اہم...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو پورا یقین ہے کہ وہ اگلے اتوار کو فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن اتوار کو کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 172 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا اور 9.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 93 رنز بن گئے تھے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی اور...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا،پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ پیر کے روز ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت لمز ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے افسران کے لیے ایک خصوصی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی۔ اس موقع پر بورڈ کے ممبران، ایف بی آر کے سینئر افسران، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز اکیڈمیوں کے ڈائریکٹر جنرلز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے چوبیس ستمبر کو صوبے کے چودہ اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر سندھ کے چودہ اضلاع میں عام تعطیل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق تعطیل کا اطلاق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ اور مٹیاری میں ہو گاحیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی عام تعطیل ہو گی کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی اضلاع میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لئے ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 14 اضلاع میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔14 اضلاع میں 24 ستمبر بدھ کے روز تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
    دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس ) بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں طویل خانہ جنگی کے بعد باغی جنگجوں نے دمشق سمیت مختلف شہروں پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کشمیر ا ور غزہ میں ہونے والے مظالم کو پوری قوت کے ساتھ اٹھا ئیں،فلسطین کا دوریاستی حل درحقیقت اسرائیلی جارحیت کے آگے سرنڈر اور اسے تسلیم کرنے کے مترادف ہے، یہ قبول نہیں،غزہ میں امن قائم کرنے کے لئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کا جنگی بندی کی قرار داد کو مسلسل ویٹو کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر معصوم مسلمانوں کو قتل عام کر رہا ہے ،اس کا اپنا دوہرا معیار ختم کرنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب روایتی حریف پاکستان کے ساتھ رقابت والا تصور باقی نہیں رہا اور دونوں ٹیموں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں بنتا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 مقابلوں پر نظر ڈالیں تو بھارت ہی ہمیشہ برتری حاصل کرتا رہا ہے، پاک بھارت میچز کے ریکارڈ کا تناسب تقریباً ایک کے مقابلے میں دس ہے، اس لیے لوگوں اور صحافیوں کو بار بار یہ سوال دہرانا چھوڑ دینا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت کا اصل حریف کون ہے۔بھارتی کپتان نے...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔ میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں پُراعتماد آغاز کیا اور درمیانی اوورز میں بھی اچھی شراکت داریوں کے ذریعے اسکور بورڈ کو مستحکم رکھا، تاہم بھارتی بولرز...
    کراچی کے میمن گوٹھ تھانے میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز 3 خواجہ سراؤں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جن کی لاشیں میمن گوٹھ میں سپرہائی وے سے ملی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق میمن گوٹھ تھانے میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت ان کے گرو ظفر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا ہے کہ ہم سب خواجہ سرا ایک ہی علاقے میں مختلف کمروں میں رہائش پذیر تھے، ہمیں بذریعہ واٹس ایپ معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ہے۔ مدعی نے موقف اپنایا ہے کہ...
    اسرائیلی ڈرون حملہ: لبنان میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز بیروت: (سب نیوز) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملہ ضلع بنت جبیل میں کیا گیا جہاں ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ اس واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق نشانہ بننے والے خاندان کے پاس امریکی شہریت بھی موجود تھی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی حزب اللہ کے ایک رکن پر کی گئی تھی، تاہم...
    جنگ میں انسانیت کے تحفظ پر اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کا انعقاد 2026 میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز ریو ڈی جنیرو (سب نیوز)برازیل، چین، فرانس، اردن، قازقستان، جنوبی افریقہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ 2026 میں جنگ میں انسانیت کے تحفظ پر اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ 6 ممالک اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے ایک سال قبل ” گلوبل آئی ایچ ایل ( انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء ) انیشی ایٹو کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد عالمی سطح پر بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے...
    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں سے قیدیوں کے فنگرپرنٹس روزانہ فرانزک سائنس اتھارٹی کو موصول ہوتے ہیں، فنگر پرنٹس کیساتھ ملزمان ومجرمان کی تین سمت سے تصاویر بھی لی جاتی ہیں، قتل، ڈکیتی،ریپ اورراہزنی کے 240 اندھے کیسز کو اسی ڈیٹا بیس کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کے درست استعمال سے مجرمان کے جلد تعین اور گرفتاری کا مشن، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے 240 مقدمات میں ملزمان کا تعین کر لیا گیا۔ فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔ مزید مجرمان کے فنگر پرنٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-7 اسلام آباد‘کوئٹہ (اے پی پی) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران شہید میجر انور کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹ سیکٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کے روشن ابواب ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔اپنے دورے کے دوران سیدال خان ناصر نے مرحوم سیاسی و سماجی شخصیات کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک امین الدین بازئی، میر زمان خان لہڑی اور سردار ملک رضا خان خلجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-7 میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص کی جانب سے سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظ خالق نے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا عملی حصہ بنانے کی تلقین کی، اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپور خاص، برادر حافظ عبدالرحیم خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت النبی سے رہنمائی حاصل کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محمدﷺ سے ہماری محبت ایمان کا لازمی جزو ہے اور ان کی حیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-6 سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو نے گوٹھ یوسف بھٹی جاکر قیم جماعت اسلامی ضلع شکارپورحافظ نیاز احمد بھٹی سے انکے والد ماہی خان کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا، جمعیت طلبہ عربیہ کے رہنما شہباز بگٹی،حبیب اللہ پھوڑ بھی ساتھ تھے ، علاوہ ازیں حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی کے بانی رکن مولانا میر محمد لاشاری کے بیٹے حبیب احمد لاشاری کی وفات پر انکے بیٹے اسحاق اور داماد اعجاز سے تعزیت کیا۔
    JERSUSALEM: اسرائیل کے وزیراعظم بیجمن نیتن یاہو نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باقاعدہ ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ میں ان رہنماؤں کو واضح پیغام ہے جو 7 اکتوبر کے واقعے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، وہ دہشت گردی کو بڑا تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے میرا دوسرا پیغام ہے کہ ایسا نہیں ہوگا، دریائے اردن کے مغرب میں ایک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے والے رہنما کو دہشت گردی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ٹاپ آرڈر بلے باز صاحب زادہ فرحان نے شاندار 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔پاکستانی بیٹرز نے بیٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی حریف باؤلرز کے خلاف جارحانہ شارٹس کھیلے۔اوپنر بلے باز فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، تاہم ان کے کیچ کو بیشتر کرکٹرز نے مشکوک قرار دیا۔ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب 17 گیندوں...
      بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    بلوچستان کے ضلع زیارت کے سیاحتی مقام زیزری سے 42 روز قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) افضل باقی اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا ہے۔ چند روز قبل مغوی باپ بیٹے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ حکومت سے اغوا کاروں کے مطالبات تسیلم کرنے کی اپیل کررہے تھے۔لیویز کے مطابق ہرنائی ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو کے قریب 2 لاشیں پڑی ہوئی ہیں، لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں لاشوں کی شناخت اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیمیں آج پھر ٹکرائیں گی۔ میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ساڑھے 7 بجے شروع ہوگی۔ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں۔پاکستان ٹیم نےآل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ حسن نواز کو ڈراپ کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ کی کمان شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے سپرد کی جائے گی جبکہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی معاونت محمد نواز اور صائم ایوب کریں گے۔قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف،...
      ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ کہ کل کی ٹریننگ میں پچ پر بہت زیادہ اوس تھی، اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے، اس لیے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں میں فرق اجاگر کیا اور کہا کہ دبئی کی پچ نسبتاً سست ہے۔ بھارتی ٹیم میں بمراہ اور ورون واپس...
    اسلام ٹائمز: اسی طرح اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے خواہاں حکمرانوں خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے والے لبنانی حکمرانوں سے بھی چند سوالات ہیں: کیا قطر میں حماس کے پاس اسلحہ اور فوجی سازوسامان تھا جس سے اسرائیل کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق تھا؟ کیا قطر کی فوجی طاقت اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟ کیا جولانی کی سربراہی میں شام حکومت اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟ کیا فلسطین اتھارٹی کا اسلحہ اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟ ان سب نے اسرائیل کی خدمت کی ہے اور اسے تعلقات استوار کیے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل شام پر بمباری، قطر پر حملے اور فلسطین اتھارٹی کا محاصرہ کرنے سے...
    ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ اہم مقابلے سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن میں تسلسل کی کمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ صائم ایوب، حسن نواز اور کپتان آغا سلمان کی فارم تاحال غیر یقینی ہے، جس نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی مضبوط اور فارم میں موجود بیٹنگ لائن اپ کے خلاف پاکستانی بولرز کو سخت امتحان درپیش ہوگا۔ #WATCH | Asia Cup 2025 Super 4 | Team Pakistan arrives at Dubai International Cricket Stadium for their match against India. pic.twitter.com/HZ5j7vHqWJ — ANI (@ANI) September 21, 2025 دبئی میں ہونے والا یہ سنسنی خیز مقابلہ...
    نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) نے 2018 سے 2024 کے دوران پاکستان بھر میں 16 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 6.5 ارب روپے سے زائد ہے۔ یہ منصوبے ملک کو قدرتی آفات خصوصاً سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، خشک سالی اور دیگر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ صوبائی و ضلعی سطح پر ریسکیو اور ایمرجنسی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا انسان کبھی قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکے گا؟ سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبوں میں ڈھانچہ جاتی اقدامات جیسے حفاظتی بندوں کی تعمیر اور بحالی کے ساتھ غیر ڈھانچہ جاتی اقدامات بھی شامل تھے، جن میں ابتدائی وارننگ سسٹمز،...
    افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغانستان کی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان افغان حکومت کا کہناتھاکہ افغانستان اسلامی اصولوں، متوازن اور اقتصادی طور پر مبنی خارجہ پالیسی کی روشنی میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔ ترجمان کے...
    ماضی میں اداکاری کےشعبے لوہا منوانے والی شہناز شیخ اب آرٹ کی دنیا میں بھی اپنا نمایاں مقام بنارہی ہیں۔ شہناز شیخ کے خوبصورت رنگوں ثقافت اور قدرتی امتزاج پر مبنی سولو شو نے شائقین کے دل جیت لیے۔ شائقین میں فیبرک ڈیزائنر بھی شامل تھے۔ ایک ڈیزائنر نے شہناز شیخ کی پینٹنگ سے متاثر ہوکر اپنی ملبوسات کی ڈیزائننگ میں لانےکا عندیہ دیا۔ اوشین آرٹ گیلری میں منعقدہ شہناز شیخ کے دوسرے سولو شو میں 15 قیمتی فن پارے سجائے گئے۔ فن پاروں کی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔ کینوس پر بنائے جانے والے فن پاروں میں قدرتی حسن، پھولوں، پرندوں کو مختلف مکسڈ رنگوں میں ڈھالا گیا۔ اس موقع پر آرٹسٹ شہناز شیخ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ٹرمپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مصر پر دباؤ ڈالے تاکہ سینائی جزیرہ نما میں اس کی فوجی سرگرمیوں کو کم کیا جائے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے دوران مصر کی سینائی میں فوجی نقل و حرکت دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا بڑا تنازع بن چکی ہے۔ نتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران مبینہ طور پر ان مصری اقدامات کی فہرست پیش کی جو اسرائیل کے بقول 1979 کے امن معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔یاد رہے کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدہ 1979 میں واشنگٹن میں اس وقت کے مصری صدر انور السادات اور اسرائیلی...
    علی پور: سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔ ریسکیو اسٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے، کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔ موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔
    اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ڈیفنس پریس کو انٹرویو میں ائیر ڈیفنس کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر دفاعی نظام مقامی ہیں، اور ان کے ڈیزائن، تعمیر، اور دیکھ بھال اختراعی سوچ رکھنے والے ایرانی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ اسلامی ایران کے ساتھ میدان جنگ میں داخل ہوئی اور 12 روزہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ نیٹو کی تمام فوجی صلاحیتوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
    اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں غزہ میں ایک ہی دن کے دوران 91 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک نامور ڈاکٹر کے اہل خانہ اور شمالی غزہ سے نکلنے کی کوشش کرنے والے 4 افراد بھی شامل ہیں جو ایک ٹرک پر سوار تھے۔ یہ ہلاکتیں ہفتے کے روز اس وقت ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر فضائی اور زمینی حملوں میں شدت پیدا کی۔ فوج کا مقصد اس سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنا اور آبادی کو جنوبی علاقوں میں قائم کردہ حراستی زونز کی طرف دھکیلنا بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4...
    اربوں کا بجٹ، لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی اور ظلم و بربریت کے باوجود بھارت کشمیروں کے دلوں میں اپنا خوف نہیں بٹھا سکا۔ مجاہدین آزادی کے ہاتھوں اپنی سبکی کا بدلہ لینے کے لیے بھارت نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو بڑھاوا دیا، مگر ہر بار منہ کی کھائی۔ جب بھارت کی ہرکوشش ناکام گئی، تو پارلیمان کو استعمال کرتے ہوئےمودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کردیا۔ اور یوں عوام کی امنگوں کو کچلتے ہوئے زور زبردستی سے کشمیر کو بھارت میں ضم کردیا گیا۔ آج یوم امن کے موقع پر لہو سے رستا کشمیر عالمی برادری سے یہ سوال کرتا ہے کہ اسے امن کب نصیب ہوگا؟...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے سابق سیکرٹری خزانہ اور معروف ماہر معیشت ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک دیانت دار، باصلاحیت اور مخلص شخص تھے جنہوں نے طویل عرصہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی حسنات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں،عفت سجاد، عائشہ سید، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف سینئررہنما اسداللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ وقارمسعود اور سینئر صحافی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر حامدالرحمن کے والد کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہارکیا۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے الگ الگ تعزیتی بیان میں مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
    کراچی: بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے، داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشرا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے 1 سری لنکن کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ 1 کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔یہ میچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکن ٹیم کو کم سے کم اسکورتک محدودکریں،سپرفور کا ہر میچ انتہائی اہم ہے ۔سری لنکن کپتان کا کہناتھا کہ بنگلادیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کے لیے پارٹنر شپ ضروری ہوگی۔ سری لنکا کی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
    چین نے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے لگائے گئے اُس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بعض ممالک، بشمول چین، اسرائیل کے خلاف اطلاعاتی ناکہ بندی کر رہے ہیں۔ چین کے سرکاری اخبار’’گلوبل ٹائمز‘‘ کے مطابق اسرائیل میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو کے الزامات نہ صرف بنیادی طور پر غلط ہیں بلکہ چین،اسرائیل تعلقات کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ چین کو ان الزامات پرگہری تشویش ہے اور وہ ان کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ چینی سفارتخانے نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو چین سے...
    ایشیا کپ  سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ اس پچ پر اس سے قبل میچ میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی تھی، میں بھی وکٹ کے بارے میں کچھ کنفیوز ہوں، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہم سب بہت پرجوش ہیں، تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ہماری ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سری لنکا کے کپتان چریتھ اسلنکا نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتا تو میں بھی یہی فیصلہ کرتا۔ پچ خشک ہے اور پرانی استعمال شدہ ہے، لیکن ہمیں بیٹنگ پہلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)رہنماء پیپلز پارٹی شازیہ مری نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا سوگوار خاندان سے تعزیت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں، آمین۔
    امریکہ کے معروف کنٹری میوزک گلوکار اور نغمہ نگار بریٹ جیمز ایک فضائی حادثے میں اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ جیمز کے نجی ہوائی جہاز کا حادثہ ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب پیش آیا، جہاں طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 57 سالہ بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ میلوڈی ولسن اور بیٹی میرل میکس ویل ولسن نجی طیارے میں سوار تھے۔ یہ طیارہ امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک اسکول کے قریب کھیت میں گرا تاہم اس حادثے میں طیارے موجود افراد کے علاوہ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔...
    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دیے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر  شبیر احمد، ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال کے خلاف تنویر عالم اوڈھو کو انکوائیری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک پر الزام ہے کہ بحیثیت ایس ایچ او سچل زمینوں پر قبضے اسمگلنگ کے سامان اور ایرانی ڈیزل کی فروخت کی سہولت کاری میں ملوث رہے۔  ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر الزام ہے کہ منشیات فروشوں، جوئے سٹے، گٹکا ماوا، پارکنگ مافیا، چائے کے ہوٹلوں پتھاروں اور دکانوں سے ہفتہ وصولی کرتے ہیں۔ ڈی ایس...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں ہمیں سوچنا چاہیئے کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی ہے یا جمہوریت؟۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئین کو اکثر موم کی ناک بنا کر اس کی شکل تبدیل کی جاتی ہے، مارشل لا آئے تو پورے آئین کو لپیٹ کر اس کی وقعت کو ختم کردیا جاتا ہے، تشویش ہے پاکستان معاشی طورپر مزید کمزور ہورہا ہے، افغانستان کی معیشت بھی پاکستان سے بہتر ہے، ملک میں اگر امن نہیں ہوگا تو معیشت نہیں سنبھلے گی، اس کے لیے ہم سب...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس لیے ضروری ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملک کو آئین کے تابع بنایا جائے اور ملک کو آگے لے کر جایا جائے۔پیکا ایکٹ مقدمہ، اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اعظم سواتی کے خلاف پیکا...
    قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے 6 رکن ممالک نے خطے کی سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل اس اتحاد نے مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد، انٹیلی جنس کے تبادلے میں وسعت اور ایک نئے میزائل وارننگ سسٹم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف اسرائیلی جارحیت کا براہِ راست جواب ہے بلکہ خطے کے اجتماعی دفاع کے ایک نئے دور کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق یہ فیصلے عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آئے جہاں خلیجی وزرائے دفاع نے دوحا...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے خلاف 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، وہاں کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک افغان شہری بھی شامل ہے،...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 5 ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے مختلف اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے ہیں۔ جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز سپریم کورٹ پہنچے۔ پانچوں ججز نے انفرادی اپیلیں دائر کیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کام سے روکنے کے خلاف پٹیشن دائر کی جبکہ دیگر 4 ججز نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیف جسٹس اسلام آباد سمیت وفاق کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اپنایا گیا کہ جج کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد، پولیس کے مطابق ایس ایچ او حسین آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سوہیو خان عرف منیر میسوکو 2 کلو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد ارشد یوسف ب زئی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او اے سیکشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر غلام محمد پٹھان کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپرورٹر)عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ میری بہن اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور امریکی عدالت کے غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف کراچی میں پرامن ’’فری عافیہ بائیک ریلی‘‘ سمیت حیدرآباد، لاہور،راولپنڈی، پشاور، لکی مروت و دیگر شہروں میں منعقد ہونے والے پروگرامات میں عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے کہ امریکی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ہر سال پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پرامن احتجاج کیا جاتا ہے۔کراچی میں اتوار، 21 ستمبر کو سہہ پہر 3بجے نمائش چورنگی سے سندھ ہائی کورٹ تک ’’فری عافیہ بائیک ریلی‘‘ نکالی جائے گی جس کی قیادت عافیہ موومنٹ صوبہ سندھ کے صدر ایس کے مروت اور کراچی...
    —سوشل میڈیا ویڈیو گریب خیبر کے علاقے لالہ چینہ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی ہے جس میں پشاور کے علاقے چمکنی میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نور نبی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشت گرد نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا۔ پشاور: مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہیدپشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نعیم اور کریم چمکنی خودکش حملے...
    لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بھارت کی ترقی محض معاشی بڑھوتری نہیں بلکہ تہذیبی بیداری اور یکجہتی کا سفر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھارت کے لسانی تنوع کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں سے استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبانوں کو اپنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر میں "بھارتیہ بھاشاؤں میں ایکاتمتا" کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک بھارت کی لسانی تنوع کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہندی پکھواڑہ مہم کے تحت ہندی زبان کے...
    وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج ،احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،انتظار پنجوتہ، نعیم پنجوتہ، ایمان مزاری سمیت 150افراد نامزد،متن کے مطابق ملزمان نے چیف جسٹس ھائی کورٹ اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے۔وکلا کو منع کرنے پر آہنی مکوں سے حملہ کیا گیا۔تمام افراد وکلا کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔انتظار پنچوتہ اور نعیم پنچوتہ چاقو اور چھری سے مسلح...
    اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے جبکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دہائیوں پر مشتمل مضبوط شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بناتا ہے، معاہدے کے...
    مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب ہو گئی۔بھارتی الیکشن کمیشن فرائض کے برعکس ہندوتوا نظریے کا آلہ کار ہے۔ مودی کی شرمناک حکومت اور جانبدار الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کیقاتل بن چکے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمشنر پر جمہوریت کو قتل کرنیوالوں کی حفاظت کا الزام لگا دیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کو بچا رہا...
     انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں جاری کیے جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی۔عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کو ملک میں امیگریشن روکنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ ضرورت پڑے تو اس کے لئے فوج استعمال کریں۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک سے لوگ برطانیہ آ رہے ہیں اور میں نے برطانوی وزیرِاعظم سے کہا کہ ان کی جگہ میں ہوتا تو اسے روک دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کہ تارکین وطن کو روکنے کےلئے آپ کو فوج بلانے سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس پر برطانوی وزیراعظم نے جواب دیا کہ برطانیہ کا...
    بھارتی قابض انتظامیہ نے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے خوف سے لواحقین کو میت رات کے اندھرے میں سپرد خاک کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے معروف آزادی پسند رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ مرحوم کے اہلخانہ کو ان کی میت کی فوری تدفین پر مجبور کیا۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور کے علاقے بٹنگو میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق، مسرور عباس انصاری...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری پاکستان کے نصیب میں آئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے اس تاریخی معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ دفاعی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ناصر کالونی کی لالا آباد گلی میں گولی لگنے سے 50 سالہ خاتون شمیم زوجہ قاسم زخمی ہو گئیں۔ واقعے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی لائبہ زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات...
    ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرکت کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا نیتن یاہو اور بین گیور...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 10 مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کردیے ہیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے۔عدالت کی جانب سے اشتہار عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید کے اشتہار جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی 20ایشیاء کپ کے 11 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے گیارویں میچ میں افغانستان کی پلیئنگ الیون میں صدیق اللہ اٹل، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، درویش رسولی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں ۔سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں پیتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، چاہریتھ اسلانکا، داسن شناکا، ونندو ہرسانگا، ڈیونتھ ویلا لاگے، دشمانتھا چمیرا اور نووان تھوشارا شامل ہیں ۔
    چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو قبر کی کھدائی اور میت بس کے چارجز سے ریلیف دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت میسر ہو۔ مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ یہ سہولت تمام قبرستانوں میں فوری طور پر فراہم کی جائے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دکھ اور پریشانی...
    محبوبہ مفتی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے کہا کہ سیاسی قیادت کو نظر بند کرنے کا فیصلہ جموں و کشمیر کی سخت اور غیر جمہوری حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی کئی سیاسی لیڈروں نے انہیں خانہ نظربند کر کے آزادی پسند لیڈر اور حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انتظامیہ کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے کہا کہ سیاسی قیادت کو نظر بند کرنے کا فیصلہ "جموں و کشمیر کی سخت اور غیر جمہوری حقیقت" کو عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر...
    سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے 16ویں اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئیٹمز زیر بحث لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق، سی ڈی اے بورڈ کے 16ویں اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں کو ریلیف و سہولت فراہم کرنے کیلئے قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین، معروف کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پروفیسر عبدالغنی بھٹ کی جدوجہدِ آزادی کشمیر میں تاریخی کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور کشمیری عوام سے یکجہتی اور دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وقف کی۔ آزادی کشمیر کی تحریک میں پروفیسر عبد الغنی بھٹ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پروفیسر...
    لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔ طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
    ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے عالمی نشریاتی ادارے نے یواے ای کے اعلی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ابوظہبی نے نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ بینک کے کسی بھی حصے کی ضم کاری ریڈ لائن ہوگی مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کے بعد کیا اقدامات ہو سکتے ہیں.(جاری ہے) متحدہ عرب امارات نے 2020 میں ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے اور ممکنہ ردعمل میں اپنا سفیر واپس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے.(جاری ہے) اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانے کا امکان ہے. واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے کے الیکٹرک کےلئے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ...
    سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط دراصل کیا معنی رکھتے ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے  اہم تفصیلات  سامنے آئی ہیں ۔  سیکیورٹی ذرائع  نےمعاہدے کی’’ 8خصوصیات‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ  پہلی خصوصیت یہ ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس تاریخی اور نہایت اہم سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط اس کی سٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اصل نکتہ یہ سمجھنا  ضروری ہے کہ اس میں سٹریٹجک کیا ہے، نہ کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی گمراہ کن باتوں میں آیا جائے۔ سٹریٹجک پہلو یہ ہے کہ یہ معاہدہ کئی اہم نکات پر محیط ہے جن میں عسکری تعلقات، معاشی تعاون،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل نے بدھ کے روز برلن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے۔ چانسلر فریڈرش میرس نے اس تنظیم کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر فرینکفرٹ میں ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کا قیام دوسری عالمی جنگ کے پانچ سال بعد فرینکفرٹ میں عمل میں آیا تھا۔ یہ تنظیم خود کو جرمن یہودی برادری کی سیاسی، سماجی اور مذہبی نمائندہ تصور کرتی ہے۔ اس کونسل کے صدر یوزیف شُسٹر نے کہا، ''جرمنی کو اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح اظہار کرنا چاہیے۔‘‘ شُسٹر نے چانسلر میرس پر زور دیا...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ " امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے، ٹرمپ انتظامیہ بیچنے پر بھی آمادہ نظر آتی ہے"۔سوشل میڈیا پر اپنے موقف کے حق میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ اسی طرح کی خریداری پاکستان نے  1970 کی دہائی میں بھی کی تھی جب امریکی کانگریس پاکستان کے لیے فارن ملٹری فنڈنگ ​​(FMF) کے تحت قرضوں کی منظوری دینے کے لیے آمادہ نہ تھی۔یادرہےکہ سابق سفیر کایہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی تاریخی  دفاعی معاہدہ ہواہے،سعودی ولی عہد محمد بن...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ?سندھ کے...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‏سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد...
    آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں ترمیم متعارف کرائی گئی‘اقتدار کے لیے پی ٹی آئی کو کچلا گیا ‘پاکستان بنگلہ دیش اور نیپال جیسے حالات کی جانب بڑھ رہا ہے۔علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا پیغام پہنچایا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے...
    ویب ڈیسک :پاکستان مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں۔   افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان، چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈپرعالمی پابندیوں کی درخواست دی، طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے  عاصم افتخار نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں، دنیا کو ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔  پاکستان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی نائیجیریا میں موٹر سائیکل پر سوار افراد کی فائرنگ سے 22 دیہاتی لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد بپتسمہ کی تقریب میں شریک تھے۔ واقعہ برکینا فاسو اور مالی کے قریب تلبیری کے علاقے میں رونما ہوا، جہاں پر عسکریت پسندسرگرم ہیں۔ تکوبت گاؤں میں بپتسمہ کی تقریب میں پہلے 15 افراد کو ہلاک کیا گیا اور پھر حملہ آور تکوبت کے مضافات میں گئے جہاں انہوں نے 7 دیگر افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے باعث 60 افراد ہلاک اور کئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس...