2025-08-16@16:20:06 GMT
تلاش کی گنتی: 8916
«غلاف کعبہ»:
(نئی خبر)
سٹی42: خیبر پختونخوا میں ضلع باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف حتمی کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئے قانون کا احترام کرنے والے ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں تعاون کرتے ہوئے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لئے ، متاثرین کیلئے کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام نقل مکانی کرنے والے شہریوں کوضروری اخراجات کے لئے نقد رقوم بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے بتایا ہے کہ 85 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ہزار607 افراد مقیم ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مجموعی تعداد 991 ہے: —خیبرپختونخوا...
پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین مذاکرات کا دور منعقد ہوا، جس میں ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ دونوں وفود نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا، جن میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔ امریکا نے...
بلاوّل بھٹو کے حقیقت پر مبنی ایک بیان نے بھارتی سورماؤں کو خاک چھنوا دی جس پر بھارتی اسٹار متھن چکرورتی بھی تلملا اُٹھے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔ اداکار نے سفارتی اخلاق اور سیاسی رواداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا دماغ سٹک گیا تو پاکستان پر براہموس میزائل چلے گا اور پھر ایک اور چلے گا۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور وقتِ ضرورت ڈیم کھول دیں گے۔ اس طرح گولی تو نہیں چلے گی لیکن سونامی آ جائے گی۔ ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارت کو ایٹمی...
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار(فائل فوٹو)۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایسے کسی بھی منصوبے کو سختی سے رد کرتا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے ہی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا آ رہا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ پر اتوار کو ہونے والے اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف واضح...
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی باہر آ کر بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، جو بھی ہدایات ہونگی وہ صرف اسی پر عمل کریں گے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے، ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے۔ اڈیالہ جیل کے قریبی داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھا، ہمارے کارکنان چودہ اگست کے روز پاکستان اور بانی پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری...
سٹی42: یومیہ الاؤنس میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج کرنے کے لئے دھرنا دینے میں ملوث 35 پولیس اہلکاروں کا معطل کردیا گیا۔ گلگت میں گزشتہ شب، گلگت بلتستان پولیس کے سینکڑوں مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا تھا اورپولیس اہلکاروں کے ڈیلی/ یومیہ الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے رات بھر دھرنا دیا تھا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ گلگت ریزرو پولیس (آر پی) اور ہنزہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی جانب سے دو الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جن کے مطابق کل گلگت میں 26 اور آج ہنزہ میں مزید 9 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ گلگت ریزرو پولیس کے...
سٹی42:سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پاکستان کی سالیمت کے خلاف حملوں میں ملوث دہشتگرد گروہوں کو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دیئے جانے کو پاکستان کی اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف کیس لے کر ان پر پابندی لگوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد مین ایک تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا، دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی / بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا۔ہماری کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں...
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم نے 14 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ اینڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں لرآمدک قوم نے گرینڈ جرگے کے دوران واضح اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو پناہ نہیں دی جائے گی، اور جو ایسا کرے گا اسے علاقہ بدر کر دیا جائے گا۔ یہ اہم جرگہ بارو کے علاقے میں بزرگ رہنما **ملک فضل ربی** کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں لرآمدک قوم کے عمائدین، مشران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک گل کریم خان، ملک فضل ربی، ملک شیر بہادر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سالارزئی کی سرزمین پر ہم کسی قسم کی دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا گھر ہے، ہم اسے کسی کے رحم و...
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز تیسرا ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز ویسٹ انڈیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے سمبازا میں خوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) منگل کوجاری بیان میںوزیر اعظم نے چند روز قبل اسی علاقے میں47خارجیوں کو جہنم رسید کرنے کے بعد کل شب 3مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں...
سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس،سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت پانچ وکلا نے انٹر کورٹ اپیل دائر کردی، اپیل میں سپریم کورٹ کا ججز ٹرانسفر سے متعلق فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے آئین کی تشریح کرتے وقت ارٹیکل 175اے کو نظر انداز کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کا ایگزیکٹو سے علیحدہ کے اصول کو نظر انداز کیا، ٹرانسفر سے پہلے چیف جسٹسز صاحبان سے باقاعدہ مشاورت نہیں کی گئی، ججز ٹرانسفر کا نوٹیفیکشن آرٹیکل 200کے مطابق نہیں، ججز...
— فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق ہنگو کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے بتایا کہ انارچینہ، توغ چھپر اور کرک کے سرحدی علاقوں تک پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا اور 2 اشتہاری مجرمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے رٹ اور امن خراب کرنے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی اور ہمارے ازلی دشمن کے لیے ایک اور شکست ہے۔ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہا تعاون خوش آئند ہے۔ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی...

محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون خوش آئند ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم بی ایل...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کے خلاف نان ٹیرف اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان کے مطابق چین۔امریکہ اعلیٰ سطحی اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 اگست 2025 سے، 4 اپریل 2025 کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیے گئے 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی۔9 اپریل 2025 کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل 12 امریکی اداروں کے لیے متعلقہ اقدامات ختم کر دیے جائیں گے۔ اگر ایکسپورٹ آپریٹر کو مذکورہ بالا اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے کی ضرورت ہے تو وہ متعلقہ قواعد و...
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقریری سے بھی روک دیا جبکہ سینیٹ چیئرمین کو بھی سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کی تقرری سے روک دیا گیا ہے۔عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔اس حوالے سے عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرارالیکشن کمیشن آف پاکستان نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے تھوک کے حساب سے سیاسی راہنماﺅں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
ممبئی — مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر انتہائی نامناسب اور اشتعال انگیز ردعمل دیا ہے۔ پس منظر میں بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے میں بھارت کی جانب سے ممکنہ تبدیلیوں پر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے کہ وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ چھ دریا بھی واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر دباؤ ڈالا گیا تو پاکستان نہ جھکے گا اور نہ...
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف...
راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں بہن کا گلا کاٹ کر قتل اور شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مقتولہ انجم زہرہ کے خاوند حمزہ اظہار کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن کے مطابق بیوی کا 3ماہ سے اپنے بھائیوں محمد علی،شجاعت علی،صباحت علی اور محمد شاہد سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ مدعی نے مقدمہ میں موقف اپنایا کہ محمد علی گھر آیا، میرے کمرے میں داخل ہو کر بیوی انجم زہرہ کو دھمکی دی کہ تمھیں مزہ چکھاتا ہوں، محمد علی نے میرے والدین کے سامنے زمین زہرہ کے گلے پر چھُری سے وار کیا، جو نیچے گر گئی۔ انجم زہرہ کے گرنے کے بعد ملزم نے اسکے گلے،بازووں اور...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں، افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی...
راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر گزشتہ روز بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاوند حمزہ کی مدعیت میں مقتولہ کے 4 بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ راولپنڈی: وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتارملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد علی نے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی انجم زہرہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، ملزم نے بستر پر لیٹے میرے کمسن بچے کو بھی وار کر کے زخمی کیا۔ایف آئی آر کے مطابق اہل علاقہ نے ملزم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت نہ ہونے کے خلاف اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف استغاثہ کو نوٹس دیا جا رہا ہے، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشن دی جا سکتی ہے؟ دونوں طرف کے وکلاء ان قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین...
علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 2 علاقوں میں تقریبا 300 دہشتگرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں 80...
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلیو ایریا میں قائم غیر قانونی پلاٹس، تعمیرات، سب لیٹنگ اور کمرشل استعمال کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پبلک نوٹس کے مطابق، بلیو ایریا کے اندر موجود لینڈ اسکیپ ایریا اور گرین بیلٹس کو غیر قانونی طور پر ذاتی اور کمرشل استعمال میں لانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا کے زون 4 میں واقع پارکنگ ایریا اور گرین بیلٹس کو خالصتاً عوامی سہولیات، خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختص کیا گیا ہے، اور ان کا ذاتی یا کمرشل استعمال نہ صرف ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ...
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ مبینہ "ایٹمی بلیک میلنگ" کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے۔ پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، جس کا کمانڈ...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا، قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے مگر فتنہ الخوارج نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریبا 300 دہشت گرد موجود ہیں، تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے، 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان سرکاری ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ خیبر میں بھی 350 سے زیادہ...
—فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے۔ فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔
لاہور کے مختلف تھیٹرز میں رقاصاؤں کے فحش رقص اور اسٹیج ڈراموں میں اخلاقی حدود کی خلاف ورزی پر پنجاب آرٹس کونسل نے سخت ایکشن لے لیا۔ پنجاب آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے حالیہ دنوں شہر کے متعدد تھیٹرز میں پیش کیے جانے والے ڈراموں کا جائزہ لیا جس دوران متعدد رقاصاؤں کے اسٹیج پرفارمنس میں بے ہودہ حرکات اور غیر اخلاقی ڈانسز سامنے آئے۔ پنجاب آرٹس کونسل نے ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر مشہور اسٹیج اداکاراؤں انزاءخان، مدیحہ بٹ اور شازیہ بلوچ کو باضابطہ وارننگ نوٹس جاری کردیئے۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ ایسی حرکات دہرائی گئیں تو نہ صرف تھیٹر لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان فنکاراؤں پر...
اطلاعات کے مطابق ہائی کمیشن کے افسران سے زبردستی رہائشی گھر بھی خالی کروائے جارہے ہیں اور انہیں پانی اور اخبارات کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے، پاکستان نے ان اقدامات کو ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معاملہ بھارتی حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر اٹھا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ ہائی کمیشن کے افسران سے زبردستی رہائشی گھر بھی خالی کروائے جارہے ہیں، انہیں پانی اور اخبارات کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے، نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق...
اسلام ٹائمز: حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ ملکی سطح پر تیار نہیں کیا گیا بلکہ بیرونی طاقتوں کے براہ راست اور بالواسطہ دباو کا شاخسانہ ہے۔ امریکہ، فرانس اور اسرائیل تینوں نے اپنے اپنے خاص ہتھکنڈوں کے ذریعے اقتصادی پابندیوں سے لے کر سفارتکاری اور جاسوسی کے ذریعے لبنان حکومت کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ دوسری طرف لبنانی حکومت نے ان مداخلت آمیز اقدامات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاکہ عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس شدید تناو کے ماحول میں لبنان کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف بیان دے کر عوام میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور اسے شدید عوامی تنقید...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کیخلاف نہیں ہے، آج کا فیصلہ پاکستان کو توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔ دانیال چودھری نے کہا کہ ملک کی سلامتی سب سے پہلے عزیز ہے، ہر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ بیان ایک بار پھرحقائق کو توڑمروڑ کرپیش کرنےکی دیرینہ بھارتی عادت کا مظہر ہے،بھارت کی جانب سےہمیشہ بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کا مبینہ ایٹمی بلیک میل کا بیانیہ ایک گمراہ کن اور خود ساختہ دعویٰ ہے، پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کی پالیسی کے سخت خلاف ہے۔ پاکستان ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے،جامع کمانڈ اور کنٹرول نظام مکمل سول نگرانی میں کام کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایسے اہم معاملات میں نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششیں بین الاقوامی...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نےسوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہےکہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی...
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے، مبینہ " ایٹمی بلیک میلنگ " کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے، پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ...
دہلی پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سنجے راوت اور ساگاریکا گھوش سمیت "انڈیا" الائنس کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔ وہ بہار میں چل رہی الیکشن کمیشن کی خصوصی نظر ثانی مہم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد "انڈیا" کے ممبران پارلیمنٹ نے پیر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالا۔ تاہم دہلی پولیس نے مارچ کو بیچ میں ہی روک دیا۔ بعد ازاں اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ حالات خراب ہونے پر پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم بعد میں راہل گاندھی اور...
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بطور اعتراض درخواست گزار کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں، پھر اپیل سنیں گے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بھی زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں، پہلے سرنڈر کریں.سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔زرتاج...
باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز باجوڑ (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوچکا ہے۔ 11 اگست 2025 سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے تحت بعض علاقوں میں نقل و حرکت پر 12 گھنٹے اور بعض میں 72 گھنٹے تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔خیبر پختونخوا ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 11 اگست کو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک خارمونڈہ روڈ، خار ناوگئی روڈ، خار پشت سلارزئی روڈ اور خار صدیق آباد عنایت کلے روڈ پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود نہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں تھے۔ 5اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم ...

سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب نیوز پر
سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج کے بعد مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ مدنی مسجد کی جگہ پر نمازیوں کے جمع ہونے اور ویڈیوز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مساجد کو ملنے والے تمام نوٹس منسوخ کر دیے گئے۔ ایکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق مدنی مسجد دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔ احتجاج کے دوران ہزاروں افراد مسجد کے مقام پر پہنچ گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔ مذکورہ افسران کیخلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگیڑا کی گرفتاری اور بھاری رقوم کی برآمدگی کے بعد پنجاب حکومت نے کرپٹ بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ...
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔(جاری ہے) ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کیے جائیں گے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے کیسز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کیخلاف پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں تاہم اینٹی کرپشن کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں 3، قصور میں 7، گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔عالیہ حمزہ کیخلاف رپورٹ کی...
مری (نیوز ڈیسک)مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post Views: 4
لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے سرکاری افسران کے احتساب کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کی دوبارہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرشن میں ملوث افسران کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفشنسی ڈسپلن اینڈ اکاؤٹبلیٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بار بار مالی بے ضابطگی سرکاری افسران کی نااہلی تصور کی جائے گی۔ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ ایک آڈٹ پیرا پر ایک گھنٹہ نہیں لگا سکتے اور کاغذوں کے پلندے اٹھائے نہیں...
ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول سمیت دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔دنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ادھر چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں خالی برتن بجا کر غزہ میں جبری قحط کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا جبکہ ارجنٹائن میں بھی فلسطینیوں...
مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کئے جائیں گے۔ڈی سی کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ؟ انہوں نے...
مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کیے جائیں گے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
TEL AVIV: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کے خلاف تل ابیب میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جنگ فوری طور پر بند کرکے گرفتار افراد کو رہا کروایا جائے اور ٹرمپ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے فیصلے خلاف تل ابیب میں نکالی گئی ریلی میں قیدیوں کے اہل خانہ بھی شامل تھے اور غزہ میں قید اومری میران کی اہلیہ لیشے میران لیوی نے کہا کہ یہ صرف فوجی فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ ان لوگوں کے لیے موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے، جن سے ہم پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ...
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی...
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت کے خلاف کیا، پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے سزا یافتہ آج نہیں تو کل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے 3 ماہ بعد...

اسلام آباد مری روڈ پر قائم مسجد و مدرسہ نئی جگہ پر منتقل، بغیر نوٹس عمارت گرانے کی خبریں خلاف حقائق
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے حکام نے 9 اور 10 اگست کی رات مری روڈ پر واقع سبز پٹی (گرین بیلٹ) میں قائم مسجدِ مدنی اور اس سے منسلک مدرسہ کو مسمار کیا۔ تاہم یہ اقدام وزارتِ داخلہ کے پہلے سے کیے گئے فیصلے اور مکمل مشاورت کے تحت عمل میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوری 2025 میں وزارتِ داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ مسجد اور مدرسہ کو موجودہ مقام سے ہٹا کر مارگلہ ٹاؤن میں منتقل کیا جائے۔ اس ہدایت پر سی ڈی اے نے مارگلہ ٹاؤن میں نئی مسجد و مدرسہ تعمیر کیا، جس میں ہال اور وضوخانہ سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ اس منصوبے کی لاگت قریباً...
قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیرمیں پاک افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے، انہیں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور...
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں...
ہریانہ: سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے، گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور وہاں خالصتان کے قیام کے حوالے سے 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا عزم یہ ہے کہ دلی جلد ہی خالصتان کا حصہ بنے گا۔ خالصتان کی تحریک اور بھارت کے خلاف موقف گرپتونت سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے مختلف علاقے جیسے ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ حصے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں، اور سکھوں...
WEST INDIES: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم ابتدائی 3 وکٹیں کھونے کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔ ٹاروبا میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو دونوں اوپنرز نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا لیکن وہ اپنی اننگز کو طول دینے میں ناکام ہوئے اور 31 گیندوں کا سامنا کر کے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر پچھلے میچ کی غلطی دہراتے ہوئے سلپ پر کیچ دے گئے۔ تجربہ بلے باز بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر سیلز کی...
بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔ تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے،...
پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز شیخوپورہ(سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے تین ماہ بعد پاکستانی جہاز گرانے کا دعوی ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی اور اس کی پوری پارٹی دہشت گرد ہے۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت...
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹوں پر 60 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم پہلے جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 23 اور محمد رضوان 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ 16 اوورز مکمل ہونے پر میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ...
سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مانگے تانگے کی حکومت ان پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کرکے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایک روزہ سیریز پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز دوسرا ون ڈے وی نیوز
تل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کے غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق شرکا کی تعداد لاکھوں میں تھی، جب کہ یرغمالیوں کے لواحقین کے گروپ کا دعویٰ ہے کہ تقریباً ایک لاکھ افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر غزہ پر حملے کے دوران یرغمالیوں کو نقصان پہنچا تو...
کانگریس ذرائع کے مطابق الیکشن لڑنے کے علاوہ بیانیے یا تصورات کی جنگ جیتنا بھی زعفرانی پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے اہمیت رکھتا ہے جو گزشتہ 11 سالوں سے کانگریس کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے بی جے پی کے خلاف تصور کی جنگ جیتنے کے لئے 11 اگست کو تمام ریاستوں کے انچارجوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے "ووٹ چوری" پیغام کو ملک بھر میں لے جانے کے لئے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یوتھ کانگریس، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا، مہیلا کانگریس اور سیوا دل جیسی فرنٹل تنظیموں کے سربراہ بھی حکمت عملی سیشن میں شرکت کریں گے۔...
بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے، یہاں تک کہ لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے والے ادارے بھی مفلوج ہوگئے ہیں اور ٹریفک پولیس بھی چالان نہیں...
لندن پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 466 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، جسے مہم چلانے والوں نے برطانوی دارالحکومت میں اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی گرفتاری قرار دیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب سینکڑوں افراد ہفتے کے روز لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کی مذمت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت اور فلسطین ایکشن کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن جاری ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو زمین پر بیٹھے دکھایا گیا، جبکہ کچھ ’غزہ سے ہاتھ ہٹاؤ‘...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کمپرومائز نہیں کریں گی اور بیوروکریسی میں جوبھی بدعنوانی میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ چینی بحران میں اپنی حکومت کو قصوروارقرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرا م سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اپنے ایجنڈے پر کمپرومائز نہیں کریں گے، شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں جو ہوا اس پر چیف ایگزیکٹو کو نوٹس لینا چاہیے، سیالکوٹ کا بیورو کریٹ ہو یا شیخوپورہ کا جو بھی...
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ سینئر بیٹر اور سابق قومی کپتان بابر اعظم کو کسی کا متبادل بنانا حیرت انگیز ہے۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں۔ معین خان اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی کے خلاف انگلینڈ میں تحقیقات چل رہی ہے۔تحقیقات کے دوران حیدر علی کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترہے۔انٹرنیشنل میچ میں آسانیاں اور مشکلات سمیت ہرقسم کے حالات کا سامنا رہتا ہے۔ قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف امیدوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ معین خان نے کہا کہ ان کے...
رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سوموار 11 اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔ جسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم...
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے عرب اسلامی وزارتی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی اعلان خطرناک، ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام غیر قانونی قبضے کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش اور غزہ میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا تسلسل ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیلی اقدامات امن کے تمام مواقع کو ختم کر رہے ہیں، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری اور مکمل خاتمہ کیا جائے اور غزہ میں فوری،...
کراچی: حکومتِ سندھ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں خوردبرد اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر دو ایگزیکٹیو انجینئرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ صوبائی حکومت کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر ہونے والی محکمہ جاتی انکوائری میں، پی ایچ ای ڈیولپمنٹ او اینڈ ایم ڈویژن تھرپارکر، مٹھی کے اس وقت کے ایگزیکٹیو انجینئر 18 گریڈ کے محمد اسلم ڈاھری اور او اینڈ ایم ڈویژن تھرپارکر، مٹھی 18 گریڈ کے اشفاق علی میمن کو فنڈز کے ناجائز استعمال، اختیارات کے غلط استعمال اور مجموعی طور پر...
ملک اشرف : سانحہ نو مئی میں سزا یافتہ تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس 11آگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں. پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں، جو رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باعث بطور "اعتراض کیس" مقرر کر دی گئی ہیں۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 11 اگست کو ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ اپیلیں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔فیصل آباد کی...
پنجا ب بھر میں یکم ستمبرسے پہلے اسکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں ا سکول کھولناکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، سکول کھلنے پرفوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس میں شکایت درج کروائیں ۔وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ شکایت کیلئے ایجوکیشن ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے،اسکول کھلنے کی صورت میں 03160261408پرشکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کااطلاق سرکاری وپرائیویٹ دونوں سکولوں پرہوگا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔(جاری ہے) زرتاج گل نے یہ اپیل اپنے وکلا بیرسٹر علی ظفر اور محمد حسین چوٹیا کی وساطت سے دائر کی۔ اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 31 جولائی 2025 کو انہیں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی حکومت کو گرانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اگر ایوان میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہو گیا تو ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اور خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم رکھنے والے ہر کردار کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جبکہ پی ٹی آئی والوں کو عدالتوں سے ریلیف لینا چاہیے کیونکہ انہیں کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی سے دوستی نہیں، فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو ’کل کا بچہ‘ قرار...
—فائل فوٹو چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر درخواست گزار خاتون کے اپیل پر اعتراضات سامنے آگئے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سی ای او کےالیکٹرک کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ناقابل سماعت ہے، اپیل کنندہ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر کے روبرو اپیل کی ہے۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ آئین کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہ ہو، ایک معاملے پر بیک وقت دو کارروائیاں نہیں کی جاسکتیں۔ صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطلعدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ...
---فائل فوٹو اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ڈی جی کو خط لکھا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے افسران نے جعلی نیلامی کرتے ہوئے من پسند ٹھیکے داروں کو ٹھیکے دیے، رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام ٹھیکیداروں سے رشوت وصول کر کے ورک آرڈرز جاری کیے گئے۔اینٹی کرپشن حکام نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری کے لیے متعلقہ افسر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسر کو 13 اگست کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے دفتر میں...
وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی، اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔ عالمی برادری اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو روکنے، غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بیگناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری مداخلت کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک مذمتی بیان میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کیخلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔ وزیر...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران یکم ستمبر سے پہلے کسی بھی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث دی جانے والی تعطیلات میں اسکول کھولنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی اسکول قبل از وقت کھلتا ہے تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر یا فراہم کردہ ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ شکایات درج کرانے کے لیے محکمہ تعلیم کی ہیلپ لائن 0316-0261408...