2025-10-04@22:58:22 GMT
تلاش کی گنتی: 619

«فیملی ہومز»:

(نئی خبر)
    لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے  اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد  ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔
    ڈکھن پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ فوراً بائے روڈ زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں اور زائرین کے بارڈر کھول دیئے جائیں اور زائرین کرام کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاؤٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے اپنے عوام کے لئے ہمیشہ آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا...
    عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے...
    ویب ڈیسک: آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔  سی پی پی اے نے 25-2024 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دی،نیپرا سی پی پی اےکی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کرےگی،درخواست منظوری پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔  ستمبر اکتوبر اورنومبر کے لیے 2روپے 10پیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا،اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے 1 روپے 75پیسے ریلیف ملے گا،نرخوں میں کمی اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔   جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز نے وزارت خزانہ میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے میں ہینی ڈی ویریز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے خصوصا تجارت اور کاروبار سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں سرگرم ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال...
    دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز دیامر (سب نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب میں لاپتہ ہونے والی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی ملبے سے مل گئی۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر پر ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کی اینکر کی گاڑی ملبے سے نکال لی گئی، گاڑی تباہ شدہ حالت میں ملی ہے۔ترجمان کے مطابق گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا،لاپتہ فیملی سمیت دیگر سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاپتہ ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کے ساتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز (H.E. Mrs. Henny de Vries) نے وزارت خزانہ میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے میں ہینی ڈی ویریز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے خصوصاً تجارت اور کاروبار سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں سرگرم ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
    شبانہ لیاقت—فائل فوٹو  بابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت نجی ٹی وی چینل میں اینکر ہیں، چینل انتظامیہ نے لاپتہ ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا، شاہراہ بابو سر پر نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن کا پرس مل گیا، پرس تھک بابوسر کے مقامی رضا کار کو ملا ہے۔ دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر پیر کو تھک نالے میں آنے والے سیلاب کی تباہی کے مناظر دکھانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم ناران...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
    کراچی: پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ میں امپائر علیم ڈار کو دگنی فیس پر  سوال اٹھا دیا گیا، انہیں پی ایس ایل 9 میں 2 کے بجائے 4 ہزار ڈالر فی میچ ادائیگی کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں درج ہے کہ میچ فیس کی مد میں امپائر علیم ڈار کو 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی اضافی ادائیگی ہوئی، نوٹ شیٹ نمبر ’’ PCB-DCOP-24-1848 ادائیگی برائے میچ آفیشلز پی ایس ایل 9، 2024‘‘کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کئی امپائرز و میچ ریفریز کا پی ایس ایل میچز کے لیے تقرر کیا۔  پی سی بی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر کے لیے فیس 2 ہزار ڈالر فی میچ مقرر ہے، البتہ علیم...
    داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔ ڈاکٹر ثمرین حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ کے امور انجام دیتی رہیں گی۔  انھوں نے کہا کہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیں گی، میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی نہ باڈیز میں تقرری کریں گی۔ڈاکٹر ٹمرین کا کہنا تھا کہ صرف اپنا لیپ ٹاپ اور اپنی گاڑی دفتر سے ساتھ لائی ہوں، سرکاری ڈرائیور بھی یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا جبکہ سرکاری گاڑی کبھی زیر استعمال نہیں رہی۔
    اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان کا مؤقف امن، قانون اور اصولوں پر مبنی ہے۔ سفارتکاری کسی پر احسان نہیں بلکہ دوطرفہ مفاد کا ذریعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، انہوں نے یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے...
    کانگریس لیڈر نے دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ جیسے اکھلیش یادو اور ڈی ایم کے ایم پی ٹی آر بالو کیساتھ پارلیمنٹ کے احاطے کے اندر احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خبردار کیا کہ اپوزیشن انہیں بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مشق سے بچنے نہیں دے گی۔ ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے فوراً بعد راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نامہ نگاروں سے کہا "میں الیکشن کمیشن کو پیغام دینا چاہتا ہوںِ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اس سے بچ جائیں گے، اگر آپ کے افسران کو لگتا ہے کہ وہ...
    —فائل فوٹو اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اور وکیل ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے لوگ آرہے ہیں، وزیر اعلیٰ کی مصروفیات کے باعث عدالت سماعت ستمبر تک ملتوی کر دے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس کی...
    ---فائل فوٹو  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان...
    نیو دہلی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے اپنے مداحوں اور فلم بینوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں اسی طرح میزبانی کے شعبے میں بھی وہ مقبولیت کی عروج پر پہنچے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی منفرد پہچان بن چکی ہے۔ سلمان خان بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے فرائض گزشتہ کئی برسوں سے انجام دے رہے ہیں، بگ باس شو میں حصہ لینے والوں، مختلف گیمز اور کہانیوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان کی میزبانی کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ رپورٹ کے مطابق بگ باس کی پریمیئر 30 اگست کو بھارتی ٹی وی پر ہوگا 90 منٹ بعد نشر...
    اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران متعلقہ ڈی جیز، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز، آئی سی ٹی اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ، گاڑیوں پر ایم ٹیگ کا نفاذ اور کیش لیس ٹرانزیکشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ...
    بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5اگست سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا، پی ٹی آئی کو ختم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 90 روزہ تحریک کا آغاز ہوچکا، آر یا پار کریں گے، عمران خان خود پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، فیصلہ ساز اپنے سے کسی کو بٹھا لیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی اہلیہ پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں بیٹھیں اپنی غلطیوں کو مانیں اور سدھاریں، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کے خلاف کیسز میں جان نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی میں میاں بیوی قتل، ذرائع کے مطابق شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک جبکہ خاتون کے لواحقین کے تشدد سے شوہرہوگیا حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کے گاؤں میں 55سالہ علی نواز ولد خدا ڈنو نے اپنی52سالہ بیوی حفیظاں کو لوہے کی سلاخوں کے وار سے مبینہ طور پرقتل کردیا اطلاع ملنے پر حفیظاں کے رشتہ دار پہنچ گئے جن کے مبینہ تشدد سے علی نواز ہلاک ہوگیا پولیس نے میاں بیوی کی لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علی نواز کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی نواز اس سے قبل بھی قتل کے کیس میں گرفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی میں میاں بیوی قتل، ذرائع کے مطابق شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک جبکہ خاتون کے لواحقین کے تشدد سے شوہر ہلاک ہوگیا حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کے گاؤں میں 55 سالہ علی نواز ولد خدا ڈنو نے اپنی52سالہ بیوی حفیظہ کو لوہے کی سلاخوں کے وار سے مبینہ طور پرقتل کردیا اطلاع ملنے پر حفیظہ کے رشتہ دار پہنچ گئے جن کے مبینہ تشدد سے علی نواز ہلاک ہوگیا، پولیس نے میاں بیوی کی لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علی نواز کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی نواز اس سے قبل بھی قتل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک سخت الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کی مہلت دے رہے ہیں، جس کے بعد یا تو ہم سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم موجود نہیں ہوگے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:“فیصلہ کرنے والوں! سن لو، آج سے تمہارے لیے 90 دن کا وقت شروع ہو گیا ہے، اب سدھر جاؤ۔”انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ 91ویں دن فیصلہ کن مرحلہ آئے گا—یا ہم سیاست چھوڑ دیں گے، یا پھر تم رہو گے نہیں۔وزیراعلیٰ نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کے عزم کا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی فخر درانی نے کہاہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،انہوں نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلیے اوراقتدار کو دوام دینے کے لیے  اس وقت کے آرمی چیف (قمر جاوید باجوہ) کو قوم کا باپ بنادیا،پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے پاس رکھ کر باقی پوری قیادت کو بے وقعت کیا، اب  اپنی بہنوں اور بچوں کو سیاست میں اتار رہا، اس سے فیملی کے اندر کی کشمکش بھی مزید وسیع ہوگی ۔ جیونیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر درانی کاکہناتھاکہ "عمران خان اور ان کی پارٹی کا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ ان کی فیملی کے لوگ آگے نہیں آرہے تھے ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاور ڈویژن نے صوبوں کی مخالفت کے باوجود ایک بار پھر وفاقی کابینہ کو بجلی کے بلوں پر صوبائی محصولات ختم کرنے اور سولر نیٹ میٹرنگ پر صارفین کا منافع محدود کرنے کیلیے قائل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں سرمایہ واپسی کے موجودہ نظام کو بڑھا کر 2 سے 3 سال پر مشتمل کرنے کی تجویز پر مبنی نظرثانی شدہ منصوبہ ایک یا 2 ہفتوں میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کیلیے ویلنگ چارجز سے متعلق قواعد بھی پیش کر دیے گئے...
    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے، اس لئے آئے ہیں اور مولانا سے بات ہوئی تھی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 30 اراکین اسمبلی اب آزاد حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں اور سیاسی اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہو تو آئینی و طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ جب نمبرز مکمل ہوں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، آئین  میں یہی طریقہ کار...
    امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے نیویارک کی جیوری کے اُس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول سے جنسی زیادتی اور جھوٹ بولنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ 3 رکنی اپیل بینچ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ ضلعی عدالت نے مقدمے کے دوران کسی قانونی غلطی کا ارتکاب کیا یا اُن کے حقوق متاثر ہوئے۔ یہ مقدمہ 1996 کے اس واقعے پر مبنی تھا، جس میں ای جین کیرول نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے نیویارک کے برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 26 معطل ارکان کے خلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق، یہ ریفرنسز آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63(2) کو آرٹیکل 113 کے ساتھ ملا کر دائر کیے گئے ہیں، جن میں متعلقہ ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ ریفرنسز باقاعدہ طور پر موصول ہو چکے ہیں، جن پر آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سپیکر نے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں آنے اور اس دوران فیملی چلینجز سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کا حصہ بنیں جس میں انہوں نے اینکر و میزبان حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ سپورٹ والدہ کی طرف سے ملی، بچپن میں جب ٹیچرز نے والدین کو بلاکر میری آرٹ کی صلاحیتوں کا بتایا تو امی نے سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر میں نے فائن آرٹس پڑھنے...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی وی کے 11 ارب روپے بند ہوئے تو پی ٹی وی بند ہونے کے قریب پہنچ جائے گا، پی ٹی وی کو خسارے کے باوجود بھرتیوں سے اخراجات 400 کروڑ سے بڑھ کر 800 کروڑ ہو گئے، قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے ریونیو، اخراجات اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف و سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیکا قانون صحافیوں کو دبانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پشاور سے پارٹی میں شامل ہونے والی ثمر ہارون بلور کو قومی اسمبلی کی رکن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نشست ثمربلور کو جبکہ دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے ملاقات یاد رہے کہ ثمر بلور کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کی ایک نمایاں شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں بے سروپا اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، صدر زرداری جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں شیریٰ رحمان نے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق گردش کرتی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے سروپا، گمراہ کن اور جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔ اپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا اور وہ آج بھی جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹاٗئم میگزین نے شیری رحمان کو دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا شیری رحمان نے صدر زرداری کے تاریخی کردار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری  کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یکم جولائی سے پنشن میں 7فیصد اضافہ  ہوگا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن لینے والے بھی اضافے کے مستحق ہوں گے،نئے پنشنرز کو بھی 7فیصد اضافے کا ریلیف ملے گا۔ مزید :
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر ملک کے وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت غنڈہ گردی چاہتی ہے جو سڑک پر ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو پھانسیاں دی گئیں، ماؤں اور بیویوں کے جنازے اٹھے،  کیا اس کی گواہی اسمبلیاں ہوں گی یہ تو میرا سوال ہے، اگر پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مالی معاملات پر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی،  اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل  انہوں نے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی۔کچہری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی کا پیغام درست انداز میں باہر دینا ہے‘ چور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ 10 محرم بعد تحریک شروع ہوگی، حقوق آزادی کے لیے نکلیں گے۔ بانی چیئرمین کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ نواز شریف کی جیل میں ایک ایک...
    فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس نہتی جنگ لڑی رہی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مذاکرات سے متعلق نواز شریف خواہش سے متعلق خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے ان کو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی۔راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک کا پلان پارٹی نے بنایا ہے ہم اس پلان پر مطمئن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انسان جو مرضی پلان بناتا رہے ، لیکن آخری پلان الله کا ہے اور اللہ عمران خان کے ساتھ ہے۔  لاڑکانہ سے جیکب آباد تک لائن چھوٹی پٹری پر بنی ہوئی تھی،...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی اور مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورت حال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا...
    رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔ فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعہ پر بھی بات ہوئی۔
    اسلام آباد: شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا  ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ  اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا...
    —فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور واضح رہے کہ کے پی...
     ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا  ہے۔ ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ  اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔ اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84...
    الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آ گئی۔ فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی کی خیبرپختوا سے ن لیگ کی 2، پیپلزپارٹی کی 2 جب کہ جے یو آئی کی ایک مخصوص نشست بحال ہوئی ہے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں ن لیگ کی ایک، جے یو آئی کی ایک اور پیپلزپارٹی کی ایک نشست بحال ہوئی ہے۔ دوسری جانب خیبرپختوا اسمبلی سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی 8 مخصوص نشستیں بحال ہوئی...
    پاکستان حکومت  نے گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے پر پیشرفت اسلام آباد میں گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے اور اب وہاں سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کا آغاز ہوگا جس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوگا۔ محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے، مسافروں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کے ساتھ نئے تجارتی مواقع بھی حاصل ہوں...
    پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
    کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان  ہے جب کہ پاور ڈویژن کی ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے سولہ پیسے کمی کا امکان ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی۔ گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 سےکم ہوکر 47.69 روپے تک رہے گا ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رکھںے کی تجویز ہے۔ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ برقرار...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو جولائی 2025ء سے بجلی کے بلوں  سے بجلی ڈیوٹی کی وصولی  بھی ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دئیے، اپنے خطوط میں وفاقی وزیر نے مختلف چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں پیدا ہونے والی پیچیدگی ختم کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہیں اور اس پر مختلف محصولات کا اضافی بوجھ بلوں کو مزید پیچیدہ بناتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اپنے بجلی کے اخراجات کو سمجھنا اور سنبھالنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 9مئی کے واقعے میں معافی مانگیں اور بتائیں کہ انہوںنے کس طرح یہ دہشت گردی کروائی، عمران خان کے پاس نظریاتی لوگ نہیں ہیں جو ہیں وہ جیل میں بند ہیں باقی جو ہیں وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان کو آنکھیں کھولنی چاہییں ان کی دوسری لیڈر شپ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔ سیاست میں رستے سب کودیے جاتے ہیں، غلطیساں سب سے ہوتی ہیں ہمیں اس طرح کی کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات ہوں یہ نہیں...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش(27جون تا 30جون) کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 3روزہ برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہرکے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر(3انچ )ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاون 58،گلشن حدید 56،نارتھ کراچی 45.6،پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل)45 ، گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.8 ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 39.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 37، اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28، کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی...
    سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سانحہ سوات میں ڈوبنے والوں کے لواحقین سے معافی مانگنے کیلئے ڈسکہ پہنچ گئے،  گورنر سردار سلیم حیدر خان بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔  خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی معافی مانگنے کیلئے ڈسکہ گئے، تو لاہور سے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر بھی ان کے ساتھ گئے۔ دونوں گورنرز نے سانحہ سوات میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کندی نے کہا کہ کے پی کے عوام کی طرف سے معافی مانگنے آیا...
    اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی ادارہ بینکنگ سروسز کارپوریشن عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،لیاقت علی ساہی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کی ساکھ کو داو پر لگانے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ریاست کا کوئی بھی ادارہ جب طاقت کے بل بوتے پر عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے بجائے بھاری معاوضوں پر عوام کے ٹیکس منی سے وکلا کرکے اپنے غلط فیصلوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو اداروں...
    سوات واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفےکے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف جنوری 2022 میں پہنچ گئے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے جنوری 2022 میں تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔ جوش جذبات میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کہہ گئےکہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہی۔درحقیقت یہ واقعہ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022 میں پیش آیا تھا جہاں مری میں برف باری کےدوران سیاح سڑک پر بے یار و مددگار اپنی گاڑیوں میں رات...
    الیکشن کمیشن کے کل کے دن ہونے والے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہوگا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ موصول ہونے کی صورت میں کل معطلی کا نوٹیفکیشن بھی واپس ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہوگا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ موصول ہونے کی صورت میں کل معطلی کا نوٹیفکیشن واپس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہوگی فیصلہ کل ہوگا۔
    بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور ممکنہ جھٹکا، ماہِ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے کے مطابق مئی 2025 کے دوران 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی، اس طرح 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ سی پی پی اے رپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوئر دیر (آئی این پی ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے سانحہ سوات واقعہ میں افسروں کو معطل کرنے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ہوئے وزیراعلیٰ فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایک خاندان کے 18افراد جاں بحق ہونے پر متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس دلخراش واقعہ سے حکومتی کارکردگی واضح ہوگئی ہے کہ اتنی تعدا د میں پارلیمنٹرین عوام کو صرف ووٹ کے وقت ان کے پاس جمع ہوتے ہیں کیا یہ منتخب پارلیمنٹرین صرف عوام کی پیسوں پروٹوکول اور اختیارات کو اپنے رشتہ...
    —فائل فوٹو  پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے اپنے اپنے گھروں میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ چک 243 میں پیش آیا، جہاں 16 سالہ نے لڑکی نے گھر کے اندر پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔لڑکی کی موت کا سن کر محلے دار دانیال نے بھی گھر میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔لڑکا لڑکی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔گھر والوں کے راضی نہ ہونے پر دونوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد عملدرآمد کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہے اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دے گا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ قانونی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے 13 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے...
    آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔ گھریلوصارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ پاور ڈویژن کی آئندہ مالی سال ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر یکم جولائی کو سماعت...
     کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گھریلوصارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔پاور ڈویژن کی آئندہ مالی سال ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور اصولوں سے انحراف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آئینی و سیاسی حق تھیں، جنہیں بندر بانٹ کے ذریعے دیگر جماعتوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم نے واضح کیا کہ اصولی سیاست کا تقاضا ہے کہ جو جماعتیں خود کو اصولوں کی علمبردار کہتی ہیں، وہ پی ٹی آئی کے حق کی نشستیں لینے سے انکار کریں۔ ان کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ صرف انصاف کے تقاضوں کے منافی...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں سے سرکاری ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی زیادہ اور کھپت کم ہونا چیلنج ہے، پاکستان میں بہت تیزی سے شمسی توانائی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارتِ توانائی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں لیکن ابھی مزید کام کرنے ہیں،  بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے وزیرِ پاور نے بہت محنت کی، وزارتِ پاور نے بینکوں کے ساتھ مذاکرات کر کے گردشی قرضے کو سیٹل کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، آئی پی پیز کے ساتھ شفاف طریقے سے مذاکرات کیے، تیل کی قیمتیں...
    اطالوی فیشن ہاؤس پرادا نے نئے سینڈل کے ڈیزائن کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے بعد تسلیم کیا ہے کہ اس کا ذریعہ قدیم ہندوستانی کولھا پوری چپلوں سے متاثر ہے۔ یہ چپلیں بارہویں صدی سے مہاراشٹر میں ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں۔ ماہرین اور قانون سازوں کی جانب سے تنقید کے بعد’ پرادا‘ کے سی ایس آر سربراہ لورینزو برتیلی نے مہاراشٹر چیمبر آف کامرس کو لکھے گئے خط میں کہا: ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سینڈل، روایتی ہندوستانی دست ساز جوتوں سے متاثر ہیں، جن کی صدیوں پرانی وراثت ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچی چپل خوبصورت اور پائیدار، مانگ بیرون ملک تک جا پہنچی یار رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈلز نے میلانو میں منعقدہ فیشن...
    بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان ، حکومت کا بجلی بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حتمی اعلان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے ،خاس وقت ملک بھر میں چار کروڑ بجلی صارفین ہیں خبجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں،پی ٹی وی صارفین سے سالانہ تقریبا 16 ارب روپے وصولی ہوتی ہے،یہ ریلیف گھریلو کمرشل اور...
    اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختیار نے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختار میر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں محرم الحرام  کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کی رفتار میں بتدریج کمی کا رجحان برقرار ہے، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ سالانہ بنیاد پر یہ شرح منفی 1.52 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 51 اشیاء کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں بجلی کی قیمت میں 6.88 فیصد،...
    خیبرپختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن تگڑی ہو جائے گی، صوبے میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو خواتین کی مزید سات، سات نشستیں ملیں گی۔پیپلز پارٹی کو خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کو 2 ارکان پر ایک، ایک نشست ملے گی۔خواتین کی آخری نشست کسے ملے گی، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اقلیتوں کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف دونوں کو دو، دو نشستیں ملیں گی۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 58 ہے اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے،...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی نشستیں بحال ہو گئی ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی پنجاب سے 11، خیبر پختون خوا سے 8 اور یعنی 19 اور اقلیتی 3 سیٹیں بحال ہوئی ہیں، ان میں سے 14 ن لیگ، 5 پیپلز پارٹی اور 3 جے یو آئی کو ملی گئیں۔خیبر پختون خوا سمبلی میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی کل 25، پنجاب میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی کل 27 جبکہ سندھ میں 2 خواتین اور 1 اقلیتی نشست بحال ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جانے کے باوجود حکومتی ادارے کا مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے ،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.18فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انرجی انسٹیٹیوٹ کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، سال 2024 میں بجلی کے نظام میں ہونے والی مجموعی ترقی کا 74 فیصد حصہ ماحول دوست (قابل تجدید) ذرائع سے حاصل کیا گیا۔یہ نتائج انرجی انسٹیٹیوٹ کی اُس رپورٹ میں شامل ہیں جو اپریل میں شائع ہونے والے انرجی تھنک ٹینک Ember کے “گلوبل الیکٹرسٹی ریویو” سے ہم آہنگ ہیں۔Ember کے مطابق، اگر درجہ حرارت سے جڑی اضافی بجلی کی طلب کو نکال دیا جائے، تو قابل تجدید توانائی کے ذرائع تقریباً پوری اضافی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔Ember کے 2025 کے ابتدائی مہینوں سے متعلق ڈیٹا کے مطابق، اب تک اس سال بجلی کی عالمی طلب میں ہونے والا سارا اضافہ ماحول دوست...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے گزشتہ برس 12 جولائی کے فیصلے جس میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اس کے کوٹے کی مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا گیا تھا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کو بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 77 ممبران کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں اور کے پی سے 8 خواتین ارکان قومی اسمبلی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا۔ اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، 8 ججرز نے ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آج آئین...
    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا،پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد، 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہونگی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا جبکہ اپوزیشن کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کردیا گیا اور 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہوں گی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل ہوا جبکہ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و رکن اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کیلئے آخری حد تک کوشش کرتے رہے لیکن مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے کچھ لوگوں نے مل کر وزیر اعلیٰ کو بجٹ میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و رکن اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کیلئے آخری حد تک کوشش کرتے رہے لیکن مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے کچھ لوگوں نے مل کر وزیر اعلیٰ کو بجٹ میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے بدھ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ قومی مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد میں قیمتی جانوں کی قربانیاں شامل ہیں، پاکستان پولیو فری بنانے کے لیے ہماری سیاسی اور عملی وابستگی غیر متزلزل ہے۔(جاری ہے) سید مصطفی کمال نے کہا کہ معمول کی ویکسینیشن کو مضبوط بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے پیشہ...
    ---فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کل بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 30 جون تک بجٹ پاس نہ ہو تو آپ فنانشل کرائس میں چلے جاتے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا انڈا دینے والی مرغی کو یہ کھبی ذبح نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے بجٹ پاس نہیں کیا تو یہ کرپشن کہاں سے کریں گے، اگر یہ بجٹ پاس نہیں کریں گے تو کوہستان، گندم اور چینی اسکینڈل کیسے بنائیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ...
    ّکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی حالیہ موثر سفارتکاری کو سراہاتے ہوے کہا کہ چئیرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کیا اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی سندھ نے پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے مؤثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تناؤ کے...
    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرکے اجرت 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں بارہ فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ42 ہزار ہوگی، کوشش ہے اس ہی مہینے اعلان کردیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ تقریر کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کو بدتمیزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے احتجاج کے وقت اسمبلی قوائد کی بھی پاسداری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایوان میں قطعی اکثریت ہے ہم بجٹ خود پاس کرا...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنے بجٹ خطاب میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا قریباً 30 فیصد ہے، جو ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23 فیصد، خیبرپختونخوا کا 25.3 فیصد جبکہ بلوچستان کا بجٹ اگرچہ زیادہ ہے، تاہم وہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہمیشہ ترقیاتی ترجیحات کو اولین رکھتی ہیں۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز پر وفاق نے 1.9 ٹریلین دینے کا کہا، مگر بجٹ کے بعد یہ رقم 100 ارب روپے کم کر دی گئی۔ اب تک جو محاصل موصول...