2025-10-16@11:15:24 GMT
تلاش کی گنتی: 19002
«محمد ہارون»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حلف برداری کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے آغاز سے قبل سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی دعا میں شرکت کی، دعا کے بعد وہ قافلے کی صورت میں گورنر ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں حلف برداری کے انتظامات کیے گئے تھے۔خیال رہےکہ حلف برداری کا ماحول غیر معمولی طور پر پُرشور ثابت ہوا، تقریب کے دوران...
کراچی میں 40 سال سے زائد عرصےسےقائم سب سے بڑی افغان بستی کومسمارکرنےکےلیےگرینڈ آپریشن جاری ہے۔افغان بستی میں ہیوی مشینری کی مدد سےخالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جارہاہے، جبکہ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے خالی پلاٹوں پر قبضہ سے متعلق خط لکھا تھا، جبکہ افغان بستی میں رہائش پزیر بیشتر افغان فیملیز چند روز قبل کراچی سے افغانستان روانہ ہوچکی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں پہلی بار شام کی عدالتوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت عدالتیں معمول کے عدالتی اوقات کار کے بعد بھی کام کریں گی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ایبٹ آباد میں صوبے کی پہلی ڈبل ڈوکِٹ کورٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پرپشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ججز، ضلعی عدلیہ کے افسران اور بار کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ معمول کے اوقات کے بعد عدالتوں کا قیام نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس میں عدالت میں 2 شفٹوں کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں عدالتی کارروائیاں معطل، ججز عدالتوں میں کیوں...
پاکستان خلا کی دنیا میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے جا رہا ہے، جب ملک کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ “ایچ-ایس ون” 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا۔اس جدید سیٹلائٹ کی بدولت زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری ترقی، اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں انقلاب آنے کی توقع ہے۔اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، ایچ-ایس ون سیٹلائٹ جدید ڈیٹا کیلیبریشن سسٹم سے لیس ہے، جو درست زراعت (Precision Agriculture) میں اہم کردار ادا کرے گا۔اندازہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فصلوں کی پیداوار میں 15 تا 20 فیصد تک اضافہ ممکن ہو سکے گا۔سیٹلائٹ نہ صرف سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی بروقت پیشگوئی میں معاون ہوگا، بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں، ارضیاتی...

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بیرسٹر سیف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگرپے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردارادا...

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی نے شہید کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔ سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح2.48...
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے تو کل آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو پتہ ہے موجودہ حالات کیسے ہیں، کبھی اس عدالت جا رہی ہوں کبھی اس عدالت میں جا رہی ہوں. گزشتہ روز پیش نہ ہو سکی تو میرے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔بانی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ اپنے وکیل کو کہا کہ دیکھیں ہمارے اوپر تو 60سے70مقدمات ہیں، ہر روز کسی نہ کسی مقدمہ...
کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 1.2ارب ڈالر کے لیے اسٹاف لیول معاہدے سے قسط کے اجراء میں تاخیر کے خدشات ختم ہونے، آئی ایم ایف حکام کا کسی نئے ٹیکس عائد کرنے کی شرط نہ رکھنے اور ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ چائنیز مارکیٹ میں پاکستان کا نیا پانڈا بانڈز متعارف کیے جانے، ستمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ستمبر کے دوران 19کروڑ 60لاکھ ڈالر کے مزید انفلوز کی آمد سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اکتوبر 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق جرمن ادارہ برائے اقتصادی تحقیق (DIW) کی طرف سے کرائے گئے ایک تازہ مطالعاتی جائزے کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ ملک میں رہائش پذیر تقریباﹰ دو تہائی مہاجرین کو غربت کا شکار ہو جانے کے خطرات لاحق ہیں۔ نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج ڈی آئی ڈبلیو کی اس اسٹڈی کے مطابق 2020ء میں یورپ کی اس سب سے بڑی معیشت میں مقیم مہاجرین میں سے 70 فیصد کو غربت کے خطرے کا سامنا تھا۔ اس کے بعد کے دو برسوں میں صورت حال کچھ بہتر تو ہوئی،...
پشاور: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایف آئی اے کو جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری، ایف آئی اے حکام اور فرحت اللہ بابر عدالت میں پیش ہوئے۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت نے موقف اپنایا کہ سات ماہ سے انکوائری کررہے ہیں لیکن بتا نہیں رہے کہ انکوائری کیا ہے، ہمیں ابھی تک معلوم نہیں الزامات کیا ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جی بتائیں کیا انکوائری ہے...
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی دائر کردہ درخواست مسترد کر دی۔ عدالت میں سماعت کے دوران بینچ نے جے یو آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ یا تو وہ درخواست واپس لے لیں، یا پھر عدالت اس پر فیصلہ دے گی۔ اس پر جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چاہتے ہیں عدالت درخواست کو میرٹ پر سنے اور فیصلہ دے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جو بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی گئی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے...

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے عزیز بھائی تھے ان کے جانے پر دل غمگین ہے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی باوقار، شفیق اور مخلص رہنما...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سی ایم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق آغا سراج کے انتقال کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، وزراسعید غنی، اساعیل راہو اور دیگر پارٹی رہنماؤں کےساتھ آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی میت کو ان کے آبائی علاقے گڑہی یاسین ضلع شکارپور لے جایا جائے گا...
9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق، پراسیکیوشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو شواہد اور حقائق کے برعکس بری کیا گیا۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور مقدمے کی دوبارہ سماعت کی جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کیا اور شفاف انداز میں حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اگست 2025...
اگر آپ کے بچے روزانہ گھنٹوں سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں، تو یہ عادت ان کی تعلیمی کارکردگی اور ذہانت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں کی جانے والی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تازہ ترین طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت، اور الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صلاحیت میں کمی کے درمیان واضح تعلق دیکھا گیا ہے۔ اگرچہ ماضی میں زیادہ تر تحقیقات نے سوشل میڈیا کے نفسیاتی اثرات پر توجہ دی، تاہم اس نئی تحقیق نے اس کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے آغا سراج درانی کی سیاسی، پارلیمانی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔گورنرسندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں: یا تو درخواست واپس لیں یا ہم اس پر فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی (ف) کی درخواست خارج کر دی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ صوبہ اس وقت بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، اور چیف جسٹس کے احکامات کو نظرانداز...

پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی درخواست کردی
پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی درخواست کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پاک فوج کی اسپن بولدک، چمن سیکڑ میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں ، ٹینکس بمعہ عملہ کو بھی نشانہ بنا یا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شکست خوردہ افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جنگی ہتھیاروں کو قبضے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پراسیکیوشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا، ٹرائل کورٹ نے شاہ محمود کے خلاف حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ ویڈیو: لاہور میں ایسی سڑک جہاں ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ منع ہے، پیدل چلنے کیلئے خوبصورت سڑک بن گئی، مزید کیا کیا سہولیات؟ جانیے...
پشاور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست خارج کردی۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا، جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نےدرخواست گزار کی درخواست خارج کردی، جے یو آئی ف نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو چیلنج کیا تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے...
اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی، دونوں نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیراعظم نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سالمیت کا بہر صورت دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے لیے استعمال ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار، شائستہ اور سیاسی روایات کے پاسدار رہنما تھے جنہوں نے جمہوری عمل کے استحکام اور سندھ کی عوامی نمائندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور تمام کارکنان سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی...
نو مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) 9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پراسیکیوشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا، ٹرائل کورٹ نے شاہ محمود کے خلاف حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے اگست 2025 میں شاہ محمود قریشی...
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا...
پاکستان اس سال دہائیوں کی سرد ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا (La Niña) کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل (Pacific Ocean) کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا ہولڈرز کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب طویل المدتی رہائش کے ساتھ کئی دیگر سفری، خاندانی اور روزگار سے متعلق مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ یہ ویزا 10 سالہ خود کفیل رہائشی اجازت نامہ ہے جو ہولڈر کو بغیر کسی اسپانسر کے رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چند نمایاں خصوصیات: 01: بیرون ملک قونصلر سہولتیں گولڈن ویزا ہولڈرز کو ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے ہاٹ لائن اور فوری واپسی دستاویزات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع 02: طویل المدتی...
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کرے گا۔ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک تاریخی پیش رفت اور قومی خلائی پالیسی و وژن 2047 کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سپارکو کے مطابق ایچ - ایس ون سیٹلائٹ ملک میں زراعت، شہری ترقی، اور ماحولیاتی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ جدید ترین ڈیٹا کیلیبریشن اور درست زراعت (Precision Agriculture) کےلیے جدید سہولیات فراہم کرے گا، جس سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مددگار ثابت ہوگا، جب کہ...
اپنے تعزیتی بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص کارکن تھے بلکہ وہ جمہوری روایات کے علمبردار بھی تھے، ان کی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزری۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے...
جنگ فوٹو ماہرین اور اینکرز نے کہا ہے کہ آزادیٔ اظہار سے ہی ملک میں ترقی ہوتی ہے، ابلاغ کا مقصد تاثر ڈالنا نہیں بلکہ اظہار ہونا چاہیے، حقیقی تبدیلی تنقید سے نہیں بلکہ نظام کو بہتر بنانے کی کوشش سے آتی ہے۔جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام شعبہ ابلاغ عامہ میں ’میڈیا ورس 2025ء‘ کے دوسرے ایڈیشن سے متعلق منعقدہ تقریب سے نامور مقرین نے خطاب کیا۔سدرہ اقبال نے کہا کہ ابلاغ کا مقصد تاثر ڈالنا نہیں بلکہ اظہار ہونا چاہیے، ہم اکثر صرف اختلاف کے لیے بولتے ہیں، جڑنے کے لیے نہیں، آج جب مشینیں بھی ہمارے جذبات کی تصدیق کرتی ہیں، اصل گفتگو اور جسمانی اشارے پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئے ہیں، غلطیاں ہمیں تراشتی ہیں،...
کراچی میں قائم افغان بستی کو 40 برس بعد مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خالی گھروں پر قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اس آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز، پولیس، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر ادارے مشترکہ کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بابِ دوستی جزوی طور پر فعال، افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ شروع رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں، اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے افغان کیمپ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو جاری بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا انتقال ملک کے سیاسی و پارلیمانی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے، انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے کرم سیکٹر میں کیا گیا حملہ پاک فوج نے بہادری سے ناکام بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی(EFF) اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی (RSF) کے حوالے سے ایک ارب امریکی ڈالرز فنڈ کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی...
اسلام آباد: سال 2025 میں ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ قومی ایئرلائن کی پروازوں کو رواں سال جنوری سے ستمبر تک 90 برڈ اسٹرائکس کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئرلائن کیساتھ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 83 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال ستمبر میں ہی 26 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں جو ایک ماہ میں ہونے والا تشویش ناک اضافہ ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پی آئی اے کو سب سے زیادہ برڈ اسٹرائکس ریکارڈ ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کو رواں سال کراچی میں 9 ، لاہور میں 16 اور اسلام آباد میں 15 برڈ اسٹرائیک کے واقعات پیش آئے، برڈ اسٹرائکس کے باعث 8 طیاروں...
ویب ڈیسک:صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ڈی جی لاء الیکشن کمیشن خرم شہزاد نے کہا کہ اس کیس کو اگلے ہفتے تک رکھ لیں ہم اس پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا۔ مزید :
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی (RSF) کے تحت ایک ارب امریکی ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری کا ثبوت ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کا اعتماد ملکی معیشت کے استحکام کی علامت ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت کی بڑھتی رفتار اور ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان حکومت کی درست سمت کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے خزانہ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ان...
ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان...

نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست کی سماعت،پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر یاسین رضا نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے۔ وکیل نے مؤقف دیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے طویل مدت تک اسپیکر رہنے والے آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو تقریباً ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم چند روز قبل ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، اور آج ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ایوان صدر کی جانب سے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے، اور ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے آغا سراج درانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر اور زیرک سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی روایات کی مضبوطی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ گورنر سے رابطہ ہوا، انہوں نے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔انہوں نے پشاور میں ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے وزیر اعلیٰ کےپی سہیل آفریدی حلف لے لیں گے۔ان کا کہنا ہے لپ پشاور ہائی کورٹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھا، جس پرشکر گزار ہیں۔ صوبہ بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا تھا۔ جنید اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکریہ کہ انہوں نے جمہوری طریقے سے اپنی ذمےداری نبھائی۔
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان نے زراعت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ہائیڈروجن سے چلنے والا ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی زرعی دنیا میں ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹریکٹر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی لائے گا بلکہ کسانوں کی محنت اور وقت کی بچت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والا یہ ٹریکٹر مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور کسی قسم کا دھواں یا کاربن پیدا نہیں کرتا۔ یہ جدید مشین ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلائی جا سکتی ہے، جس سے کسان دور بیٹھ کر اپنے کھیتوں میں ہل چلا سکتے...
اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932
کراچی: سینٹرل جیل کے باہر جمشید کواٹرز تھانے کی حدود میں چھری کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام کے مطابق سینٹرل جیل کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ بعد ازاں تحقیق میں معلوم ہوا کہ مقتول کو فائرنگ نہیں بلکہ چھری کے وار سے قتل کیا گیا۔ ایس ایچ او انصر بٹ کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم گلشن ابڑو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انصر بٹ نے بتایا...
سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ صدرِ مملکت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آغا سراج درانی کی سیاسی زندگی آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور کئی دہائیوں تک سندھ کی سیاست میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جب کہ مختصر مدت کے لیے وہ قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے۔ اس سے قبل وہ صوبائی حکومت...

ہارڈویئر کے کاروبار سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر تک کا سفر، آج انتقال کرنے والے سراج الدین درانی کون تھے؟
آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے سندھ کی سیاست میں کئی دہائیوں سے فعال رہے۔ آغا سراج درانی 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہے۔ ان کا یہ عہدہ ان کے کیریئر کا ایک نمایاں دور رہا، آغا سراج درانی مختصر مدت کے لیے سندھ کے قائم مقام گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے بارہویں اسپیکر منتخب اپنے سیاسی سفر کے دوران، وہ سندھ میں بلدیات اور دیگر محکموں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے،کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جسٹس...
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم نے کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور حق کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ کے اسی فیصلے کے تحت سہیل آفریدی صاحب حلف اٹھائیں گے، اور جو صوبہ دو سے چار روز سے بغیر وزیرِ اعلیٰ کے چل رہا تھا، اسے آج نیا وزیرِ اعلیٰ مل جائے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ میرا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے،سراج درانی عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ صدرِ مملکت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کو مسترد کرتے ہوئے ’بھارت کے حمایت یافتہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکوں‘ کو سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمے دار قرار دے دیا۔ کوئٹہ میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ریاست مخالف عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑنے کی اصل ذمے دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خراب صورتحال کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیاز کا دنیا کی سب سے عام مگر ضروری سبزیوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے بغیر تقریباً ہر کھانا ادھورا لگتا ہے۔صدیوں سے انسان اس کا استعمال کر رہا ہے، اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ قدیم مصر میں پیاز کو تقدس کی علامت سمجھ کر اس کی عبادت بھی کی جاتی تھی، مگر جتنی لذیذ یہ سبزی کھانے میں لگتی ہے، اسے کاٹنا اتنا ہی تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے ، کیوں کہ پیاز کاٹتے ہی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگتے ہیں اور کچن میں موجود دیگر لوگ بھی اس اذیت سے محفوظ نہیں رہتے۔امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس عام مگر پریشان کن مسئلے کا عملی اور دلچسپ حل ڈھونڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے ارسا رکن سندھ سے تعینات کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمن نے کہا کہ ارسا کے 5ارکان میں سے ایک ایک صوبوں سے اور ایک وفاق...
سٹی42:سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے،صدرِ مملکت نے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آغا سراج درانی کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ زیر غور ہے۔ ان کے مطابق چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین کی خریداری روکی، جو کہ معیشت دشمن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے اس رویے کی وجہ سے امریکی کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور اب چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے لیے آسانی سے کوکنگ...
کراچی میں سینٹرل جیل سے رہا ہونے والی شخص کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کردیا گیا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس سے دو قبائل میں تنازع تھا۔ پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ اور چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوا، مقتول سینٹرل جیل سے باہر نکلا تھا تعاقب کرکے کچھ ہی دور قتل کردیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول امیر بخش کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے دو قبائل میں تنازع بھی ہوگیا تھا۔ امیر بخش کی آج جیل سے...
پشاور: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ضمنی الیکشن روک دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن روک دیا۔ دورانِ سماعت وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عبدالاکبر چترالی کو اے ٹی سی عدالت سے سزا سنائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل...
ہنڈائی نشاط موٹرز نے اکتوبر 2025 کے لیے اپنی مقبول گاڑیوں سانتافی ہائبرڈ اور ایلانترا ہائبرڈ پر خصوصی رعایتی آفرز متعارف کرا دی ہیں۔ کمپنی کی ’ہنڈائی اکتوبر آفر‘ کے تحت صارفین کو رجسٹریشن سپورٹ اور نقد رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتراج ہنڈائی سوناٹا این لائن پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟ پیشکش کے مطابق، سانتافی ہائبرڈ پر 50 فیصد رجسٹریشن سپورٹ (زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے) اور 7 لاکھ روپے تک نقد رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ ایلانترا ہائبرڈ کے کیش کسٹمرز کو 50 فیصد رجسٹریشن سپورٹ (زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے) فراہم کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ہنڈائی پاکستان پہلی الیکٹرک کار لانچ کرنے کے لیے تیار یہ...
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی پر بابِ دوستی جزوی طور پر فعال کر دی گئی جس کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ اس حوالے سے چمن پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد باب دوستی کے راستے پاکستان سے گزشتہ روز 818 افغان خاندان اپنے وطن واپس چلے گئے، افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد 4463 تھی۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے میڈیا کو بتایا کہ افغان مہاجرین...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن کا آغاز 1964ء کو ہوا تھا جب اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ سفید چھڑی کو نابینا افراد کیلئے بطور امید اور سہارا منتخب کیا جس کے بعد ہر برس اس دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے آگاہی سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ عام لوگوں کو یہ باور کروایا...
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایپلی کیشنز کے دائرے کو مزید وسعت دے رہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن آرامکو کے صدر اور سی ای او امین الناصر کے مطابق، کمپنی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئے ذرائع توانائی میں اپنی موجودگی مضبوط کر رہی ہے اور گیس کے شعبے میں کام کی رفتار مزید تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارامکو تیل کے شعبے میں اپنی عالمی قیادت برقرار رکھتے ہوئے کیمیکل...
پشاور: خیبر پختونخوا میں جاری سیاسی ہلچل کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج شام حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کو تقریب کے وقت اور مقام سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گزشتہ شب کراچی سے پشاور پہنچے، اور وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حلف لیں گے۔ قبل ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایت دی تھی کہ نئے وزیراعلیٰ سے آج شام 4 بجے تک حلف لیا...
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجےگورنر ہاؤس میں ہوگی، گورنر ہاؤس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو آگاہ کردیا۔گورنر خیبرپختونخوا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کےلیے سندھ کا دورہ مختصر کرکے کل رات پشاور پہنچ گئے تھے۔پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔اسپیکر کے پی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا اورکہا کہ عدالت کا حکم ہےگورنر بلا تاخیر حلف لیں،گورنر نے حلف نہ لیا تو بطور اسپیکر ان کے پاس حلف لینے کا اختیار ہوگا۔گورنر فیصل کریم...

آج شام 4بجے تک نو منتحب وزیراعلیٰ سے حلف لیں : پشاور ہائیکورٹ ‘ کنھی انکار نہیں کیا ‘ گورنر خیبر پی کے
پشاور‘ کراچی (بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپی کے کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے آج 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لے تو پھر سپیکر حلف لے لے۔ فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںقائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے تقرر کے خلاف درخواست کی سماعت، سیکرٹری قانون کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ جواب میں کہاگیا ہے کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے بطور جج تقرر کے بعد سندھ حکومت نے عارضی بنیادوں پر انتظامات کیے ہیں، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کیا گیا ہے، منتظر مہدی کا نام 4 افراد کی فہرست سے منتخب کیا گیا جو سندھ حکومت کا اختیار ہے، منتظر مہدی کی تعیناتی کا فیصلہ سندھ کیبنٹ نے 7 مارچ 2025 کو کیا تھا، درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں نئی نہروں کیلیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ اور ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں نئی نہروں کے لئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ اور ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ،وفاقی حکومت کی اپیل پر آج عدالت عظمیٰ میں سماعت مقرر ہے ،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تقرری کے معاملے پر...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور پاکستان کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سیلاب زدہ معیشت کا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت اور 20 کروڑ ڈالر ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی پروگرام میعاری استحکام کو مضبوط کر رہا ہے اور مارکیٹ کے اعتماد کی بحالی...
12 اکتوبر کو پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔ اس میں افغان طالبان، فتنہ خوارج (ٹی ٹی پی ) فتنہ ہندوستان (بی ایل اے ) کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملے کو پر امن ہمسائگی اور تعاون کے خلاف قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے حملے کو منتشر کیا اور حملہ آوروں کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ اس بیان کے آخر میں یہ کہا گیا ہے کہ ’ہمیں امید ہے کہ اک دن افغان عوام آزاد ہوں گے اور ان پر ایک حقیقی نمائندہ حکومت کی حکمرانی ہو گی‘۔ افغان عوام کی آزادی اور ان کی ایک حقیقی نمائندہ حکومت۔ ترجمان نے یہ تان...
واشنگٹن: امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا گورنر فیصل کریم نے حلف نہ لیا تو اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی حلف لیں گے، چیف جسٹس نے فیصلہ سنا دیا ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کوآج شام چار بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو اسپیکر حلف لیں۔تفصیلات ے مطابق نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا...
محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر کو مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام،تعمیرات اور خرید و فروخت روک دی جائیں بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہائوسنگ اسکیم کی زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام، مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق مختیارکار تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کے دفتر سے محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہاسنگ اسکیم لطیف آباد کو باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے نوٹس نمبر AM؍791مورخہ 14اکتوبر 2025کے مطابق دفتر مختیارکار کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن اسکیم کے تحت ہونے والی تعمیرات سرکاری زمین (Flood Protection Bund Land)پر مبینہ طور پر اوورلیپ کر...
غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی ’انرا‘ نےکہا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لائی جانے والی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ایجنسی نے مطالبہ کیا کہ امداد پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ بیان میں کہنا تھا یو این آر ڈبلیو اے کی امداد، خوراک، صفائی کی کٹس، ادویات اور عارضی خیموں کے لیے ضروری سامان غزہ کے باہر گوداموں میں موجود ہے، جنہیں اسرائیلی ریاست نے اندر...
شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جن کی ایک پوسٹ پر ہزاروں مداح دیوانہ وار دوڑے چلے آتے ہیں ایک پریشان کن پوسٹ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر پیش کی جس میں نے اکثر تصاویر میں اپنے روایتی انداز میں زندگی کا مزہ لیتی نظر آئیں۔ تاہم دو تصاویر نے مداحوں کے دلوں میں سوالوں کا طوفان برپا کر دیا۔ کیپشن میں بھی صرف ایک مبہم جملہ لکھا کہ "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟” کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔ ان دو تصاویر سے افواہیں گردش کرنے لگیں کسی نے کہا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کا سین ہے اور کسی نے کہا کہ شاید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ وہ حلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251015-01-14 نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے کہ بھارت کالعدم تنظیموں جیسے بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں پاکستانی نمائندے آصف خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کیلیے شدید خطرہ ہے۔آصف خان نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی اشتعال انگیز جارحیت پردفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی منافقت کو بے نقاب کر تے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب...
کراچی: شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
واشنگٹن: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور مارکیٹ کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے، افراطِ زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔ تاہم ادارے نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ 70 لاکھ افراد اور ایک ہزار اموات پر تشویش کا اظہار بھی...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے پی ٹی وی میں تزئین و آرائش پر بہت بڑی رقم خرچ کرنے پر کہا کہ اگر لوگوں کو پنشنز نہیں مل رہی تو نئے پروجیکٹ پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں 500 سے زاید لوگوں کو پی ٹی وی میں بھرتی کیا گیا ایک خاتون ہیں جو ڈالرز میں تنخواہ لے رہی ہیں یہاں پر تنخواہیں متوازن طریقے سے نہیں دی جارہی ہیں بھاری تنخواہیں دینے کے بعد پی ٹی وی کی ویور شپ پہ کتنا فرق پڑا ہے۔ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی تاریخ پر اگر غور کیا جائے تو یہ ’’دو نظریات‘‘ کی بنیاد پر بنا تھا لیکن اس کے مسلسل انحطاط کی وجہ نہ صرف اللہ سے کیے گئے وعدے سے انحراف ہے بلکہ سخت نسلی تعصب بھی ہے۔ برِصغیر میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے سامنے جو وعدہ کیا تھا وہ یہی تھا ہم ایک ایسا خطہ زمین چاہتے ہیں جہاں اللہ اور اس کے رسول کے دین کو نافذ کریں گے، لیکن پاکستان بن جانے کے بعد ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے سے بھی کم وقت میں اس عہد سے انکار کر تے ہوئے پورے ملک میں اسی فرنگی نظام کو رائج کر دیا گیا تھا جس سے نجات کے لیے کم از کم ڈھائی...