2025-11-04@19:59:36 GMT
تلاش کی گنتی: 307
«ٹک ٹاکر کی»:
(نئی خبر)
ٹِک ٹاک کو فخر ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ، تُرکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا (METAP) کے خطے میں ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کر رہا ہے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی۔ ان ایوارڈز میں اُن برانڈز اور ایجنسیوں کا جشن منایا جاتا ہے جو ٹِک ٹاک پر تخلیقی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل مہمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کر تے ہیں، اور اس پلیٹ فارم کی منفرد نوعیت کو اپناتے ہوئے شاندار اشتہاری تجربات فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ برس منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے۔ ٹِک ٹاک ایڈ ایوارڈز2025 کی تقریب میں ایک مرتبہ پھر پورے خطے کی سب سے متاثر...
معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر نیشنل کرائم ایجنسی نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پرنیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری وکیل درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دئیے کہ درخواستوں کا جائزہ لے کر کاروائی آگے بڑھائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران پراسکیوشن نے بتایا کہ چالان کی جانچ ایک ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی۔ مقدمے میں 31 گواہان شامل ہیں جن میں ثناء یوسف کے اہل خانہ، ڈاکٹر اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے چالان میں ملزم عمر حیات کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، اور ذرائع کے مطابق ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی نے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرادی۔ سیشن عدالت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف اندراج مقدمہ کی متعدد درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے کہا کہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر توہین آمیز کلمات ادا...
نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا معاملہ چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت کو بھیج دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 16 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس پر سماعت ہوئی۔ پراسکیوشن نے مقدمہ کے چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کردیا۔ پراسکیوشن کیجانب سے مقدمہ میں 31 گواہان شامل ہیں۔ ثناء یوسف کی فیملی، ڈاکٹر، پولیس اہلکار و دیگر گواہان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پراسکیوشن کی سکروٹنی ٹیم نے 1 ماہ سے زائد عرصہ تک چالان کی سکروٹنی کی۔ پولیس چالان میں عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ عدالت نے ریمارکس...
مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
مصر میں ’ یاسمین ‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کے سبب مشہور تھی تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یاسمین نامی بظاہر ٹک ٹاک خاتون دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے جو لڑکی کے بھیس میں ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا۔ مصری حکام کے مطابق مقامی پولیس کو یاسمین نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور انہی شکایتوں کی صورت پولیس نے یاسمین کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران یاسمین نامی ٹک ٹاکر کی اصل شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ ٹک ٹاکر...
معروف ٹک ٹاکر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو دبئی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔ ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، ڈکی بھائی کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں ڈکی بھائی کیخلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمات درج...
کورنگی پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے ہمراہ 2 افراد بھی موجود تھے جو اسے ہوائی فائرنگ کی ترغیب دے رہے تھے۔ ویڈیو پر کورنگی پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیصل رحیم نے بیان دیا ہے کہ مختلف واٹس ایپ گروپوں میں ایک ویڈیو جس...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے ایف آئی اے سکھر کی گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین کو سامنے لے آیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعہ کوسہراب گوٹھ سے کراچی یونیورسٹی جانے والے راستے پر پیش آیا ہے، ایف آئی اے سکھر کی ٹیم ملزم ٹک ٹاکر مخدوم جنید کو گرفتار کرنے کراچی پہنچی تھی۔ملزم پر ہنی ٹریپ کر کے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے کے الزامات ہیں، ملزم مخدوم جنید کو ایف آئی اے کی ٹیم گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تو رشتہ دار خواتین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔فوٹیج میں انسپکٹر الفت سوڈر اپنی ٹیم کے ساتھ ابوالحسن اصفہانی روڈ...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک رہائشی نے ٹک ٹاک پر پشتو زبان میں لائیو نشریات بند کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشتو لائیو سیشنز میں گالم گلوچ اور نازیبا سزاؤں کے ذریعے معاشرے میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے ثاقب الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے، جس میں ٹک ٹاک پشتو لائیو پر پابندی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ثاقب الرحمان کے مطابق ٹک ٹاک لائیو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور بعد میں یہ کلپس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر...
زندگی میں ذائقے بکھیرنے والی میکسیکو کی عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ایک ہولناک حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ماسٹر شیف کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا...
میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو ماسٹر شیف میکسیکو کی سابق امیدوار یانن کامپوس ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں 38 سالہ یانن کامپوس اپنی سیاہ لگژری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک انہوں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور تصادم کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ چند دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے...
---فائل فوٹو ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے...
ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025) ٹک ٹاکر رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں،سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پرحیران،نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹس میں یہ تذکرہ بھی کیا جارہا ہے کہ رجب بٹ...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ روپے ڈکیتی کیس میں دلچسپ موڑ آگیا، ٹک ٹاکرز ملزمان پھر پولیس کے ہتھے چڑھے اور پولیس ایک بار پھر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمان نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جولائی کے پہلے ہفتے چاروں ملزمان کو جیل بھیج دیا تھا۔ پولیس نے مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔ سیشن کورٹ نے بھی پولیس کی استدعا مسترد کردی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے پھر سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کیس دوبارہ سیشن...
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ سمیرا کی بہن فریاد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں سابق شوہر اور اس کا قریبی دوست نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ وہ سمیرا پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کرتے تھے، ذہنی اور جسمانی تشدد کے نتیجے میں سمیرا کی موت واقع ہوئی۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت...
گھوٹکی (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش ملی ہے جسے لوڈر رکشے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا یا۔یہ بات صحافی خرم اقبال نے بتائی۔ ادھر نجی ٹی وی چینل سما ءکے مطابق ٹک ٹاکر کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا گیاہے۔ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، لاش کو لوڈر رکشے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔۔!! pic.twitter.com/Wh5k972B4B — Khurram Iqbal (@khurram143) July 25, 2025 پولیس نے پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور...
حاشر احسن : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان پولیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاجہاں پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی۔چالان کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائیگاجس کے بعدمتعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنایوسف کا قاتل قرار دیدیاہے،چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان تیار کرکےپو لیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاہے ، چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے ،پراسیکیوشن کی دورکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی جو راجہ نوید کیانی...
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد ویڈیوز اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کر دیں۔ یہ انکشاف ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 21 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں، جو اپ لوڈ کی گئی کل ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد بنتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے 18 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کو خودکار نظام کے تحت شناخت کر کے حذف...
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستانی صارفین کی لگ بھگ ڈھائی کروڑ ویڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیں۔ یہ بات کمپنی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔ ٹک ٹاک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ۔ ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 21 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔ یہ ٹک...
کراچی: ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔ عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔ حذف کی...
پشاور: ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی،...
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی صارفین کے لیے ایک علیحدہ ایپلی کیشن بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جسے امریکا میں اس وقت فعال کیا جائے گا جب وہاں ٹک ٹاک پر بندش عائد کی جائے گی۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کی بندش کے خلاف قانون بنا رکھا ہے، جس کے تحت اگر ٹک ٹاک اپنے امریکی آپریشنز کسی امریکی کمپنی یا فرد کو فروخت نہیں کرتی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔ مذکورہ قانون کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاک کی فروخت اور پابندی سے متعلق معاملات طے پانے کی وجہ سے تین بار ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت بڑھا چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر ٹک ٹاک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بائیٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کا متبادل متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جو امریکی مارکیٹ میں موجودہ ایپ کی جگہ لے گی۔امریکی قوانین کے مطابق ٹک ٹاک کو فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں پابندی کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر کمپنی نے نئی ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بائیٹ ڈانس اس وقت ایک مخصوص امریکی ورژن تیار کر رہا ہے، جسے ابتدائی طور پر “ایم 2” کا کوڈ نام دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایپ کو “ایم” کہا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی ایپ ستمبر میں لانچ کی جائے گی اور مرحلہ وار صارفین کو اس پر منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ پرانی ایپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں دو ملزمان کی جانب سے پولیس ریمانڈ کالعدم قرار دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر ٹک ٹاکر یسرا سمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان ٹک ٹاکر یسرا ، نمر، شہروز ا اور شہریار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کے خلاف 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں 4 ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز شامل ہیں۔ ملزمہ نمرا نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو ٹیٹو کا نشان ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کی ہدایت...
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جو سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے اکثرخبروں میں رہتے ہیں ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کاشف ضمیر کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ان کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025) ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکو ایک بارپھر اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتارکرلیا گیا، سی سی ڈی نے کاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لیکران سے بھی اسلحہ قبضہ میں لے لیا، ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے گرفتارکیا، کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ کاشف ضمیر کی چندروز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پرپولیس نے ٹک ٹاکرکاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کئے تھے۔ پولیس کی جانب سے کاشف ضمیر کے...
معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔ ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاون نےگرفتارکیا،کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں،ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ سی سی ڈی نےکاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا،اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا، کاشف ضمیر کی باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی تھیں۔ Post Views: 3
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مزید گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان میں اداکارہ یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سناعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کڑور روپے کیش، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز لیکر فرار ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، ٹک ٹاک ایک نیا فیچر ’بلٹن بورڈز‘ متعارف کروا رہا ہے جو انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت تخلیق کار (کریئیٹرز) اور برانڈز اپنے فالورز کے ساتھ براہِ راست اور یک طرفہ انداز میں معلومات اور اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے۔ مذکورہ فیچر کی آزمائش ابتدائی طور پر منتخب صارفین کے ایک گروپ کے ساتھ کی جا رہی ہے، جن میں پیپل میگزین، فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور مشہور گلوکار گروپ جوناس برادرز شامل ہیں۔...
چند روز قبل کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ میں تاجر کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں، تفتیشی حکام نے ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی کا ٹک ٹاکر ہونے کی تصدیق کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کیساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4ملزمان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں شہری سالک کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹک ٹاک کا خریدارموجود ہے، امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ جو ڈیل تیار کررہے ہیں اس میں چین کی منظوری درکار ہوگی، یہ پیش گوئی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ منظوری دے دیں گے۔ 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں۔ انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا۔ ایران کو پتا بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سائٹ پر موجود افراد نے صرف خود کو بچانے...
پولیس نے شہر کے پوش علاقے PECHS بلاک 2 میں ہونے والی 13 کروڑ روپے سے زائد کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں، یہ تینوں سوشل میڈیا پر معروف TikTok شخصیات ہیں۔ فیروز آباد تھانہ کے ایس ایچ او انعام جونیجو کے مطابق واردات 26 جون کی صبح قریباً ساڑھے 3 بجے اُس وقت ہوئی، جب متاثرہ شخص محمد سالک اپنی کار پارک کر رہا تھا۔ اچانک ایک کالی گاڑی سے 2 مسلح افراد اور 3 برقع پوش خواتین نمودار ہوئیں، جنہوں نے اسے یرغمال بنا کر گھر کے اندر لے گئے۔ پولیس کے مطابق، ایک ملزم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) جیسی جعلی وردی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیاء کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی: 3 خواتین سمیت 5 ملزمان نے ایف آئی اے افسر بن کر لوٹاکراچی پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں شہری سے 13 کروڑ روپے سے زائد کی واردات کی گئی۔ پولیس کے مطابق شہری نے بتای کہ ملزمان ایف آئی...
صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسے ہمارے پاس ٹک ٹاک کے لیے ایک خریدار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت امیر لوگ ہیں، یہ دولت مند لوگوں کا ایک گروپ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کا ایک گروپ سامنے آیا ہے اور وہ دو ہفتوں میں خریدنے والے کا نام بتا سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چینی مالک کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی کا سامنا ہے جس کے بچنے کے لیے اس کا سودا کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسے ہمارے پاس ٹک ٹاک...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں گاڑیوں کے شو روم کے مالک کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان معروف ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر 13 کروڑ روپے، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، پرفیوم اور دیگر اشیاء لوٹی تھیں۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام جونیجو کے مطابق واردات 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے ہوئی، جب متاثرہ شہری محمد سالک خالد بن ولید روڈ سے اپنے گھر پہنچا اور گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی گاڑی آ کر...
آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی (ANU) اور یونیورسٹی آف مانچسٹر، انگلینڈ کے کیمیا دانوں نے ایک نئی مقناطیسی مالیکیول ایجاد کی ہے جو مستقبل میں ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ اس مالیکیول کی مدد سے اسٹیمپ کے سائز کے ہارڈ ڈرائیو میں تقریباً 3 ٹیرا بائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے جو لگ بھگ 5 لاکھ ٹک ٹاک ویڈیوز کے برابر ہے۔ فی الحال استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز میں کئی ایٹمز مل کر ایک مقناطیسی علاقہ بناتے ہیں جو ڈیجیٹل ”0“ یا ”1“ محفوظ کرتے ہیں۔ مگر یہ نئی واحد مالیکیول بغیر کسی ہمسایہ ایٹمز کی مدد کے خود ہی ڈیٹا محفوظ کر سکتی ہے۔پروفیسر نکولس چلٹن کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر...
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل میں ملوث گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر حیات نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیاکہ وہ 2 جون کو ثنا یوسف کے بلانے پر یہاں آیا تھا، لیکن وہ اس سے نہیں ملی، جس پر وہ شدید غصے میں آگیا۔ یہ بھی پڑھیں ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا ’میں اس کی سالگرہ کے لیے تحفہ لایا تھا، مگر اس نے وہ بھی لینے سے انکار کر...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ وزیراطلاعات نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھرآئے اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے،ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے،کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال ہونا چاہئے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے...
اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کےملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونےپر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نےبتایا ملزم کےزیراستعمال گاڑی برآمد ہوچکی،موبائل فون برآمد کرنا ہے،ملزم انتہائی چالاک ہےاس لئےموبائل فون برآمد نہیں کروا رہا،اس کےجسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کی جائے۔ عدالت نےملزم عمرحیات کو مزید 3 روز کیلئےپولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 23 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں نامزد ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ دارالحکومت کی ضلعی عدالت میں ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کے موقع پر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم عمر حیات کو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ https://Twitter.com/khurram143/status/1935953216442679652 پروسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد کی جاچکی ہے، تاہم اس کا موبائل فون تاحال برآمد نہیں کیا جا سکا، ان کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی چالاک ہے اور جان بوجھ کر موبائل فون برآمد کروانے میں تعاون...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی مدت میں 90 روز کی توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی مدت میں توسیع کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار ٹک ٹاک پر پابندی میں توسیع کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں، اس حکم نامے کے بعد ٹِک ٹاک کو امریکی خریدار کو بیچنے کیلئے 90 روز کی رعایت مل گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹِک ٹاک کو 17ستمبر تک فروخت کرنے کا وقت دے دیا ہے، امید ہے صدر شی جن پنگ ٹِک ٹاک کی فروخت کی اجازت دے دیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے چین کی ملکیتی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں مزید 90 دن کے لیے کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے، اس اقدام کا مقصد ایپ کو امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کے لیے کسی ممکنہ معاہدے کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر نے یہ توسیع اس لیے دی ہے تاکہ معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ’ٹک ٹاک بے حد مقبول ایپ ہے، لیکن ساتھ ہی صدر امریکی شہریوں...
نیدرلینڈز کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچے اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا استعمال کریں تو وہ نفسیاتی اور جسمانی مسائل، ڈپریشن اور نیند کی خرابی جیسے خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ وزارت صحت نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو ان پلیٹ فارمز کے استعمال سے باز رکھیں اور ان کے ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال کے دورانیے پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ العربیہ اردو کے مطابق، وزارت صحت نے بیان میں تجویز دی ہے کہ بچوں کا اسکرین ٹائم 20 منٹ سے زیادہ نہ ہو، اس کے بعد انہیں کم از کم 2 گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ والدین کو ہدایت...
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو 2...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کردیا۔ علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بیجھنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کیجانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا،...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت 18 جون تک منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حسین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔تھانہ نواب ٹائون پولیس نے ٹک ٹاکر متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں سلمان حیدر پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے۔
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے مشہور ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامےکو امریکا میں ویزا کی مدت سے زیادہ قیام پر امیگریشن حکام نے حراست میں لینے کے بعد ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ سینیگالی نژاد اطالوی سوشل میڈیا اسٹار کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے جمعے کے روز لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تھا، وہ 30 اپریل کو امریکا پہنچے تھے اور ان پر ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ Complex has independently confirmed that Khaby Lame was detained by ICE in Las Vegas after he “overstayed” his visa. Lame was granted voluntary departure and has “since departed the US," authorities said. pic.twitter.com/66qgZCURvP — Complex Pop Culture (@ComplexPop)...
امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹک ٹاک پر مقبول بیوٹی ٹپس ویڈیوز نوجوان لڑکیوں کی جلد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ جریدہ ’پیڈیاٹرکس‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق 13 سے 18 سالہ لڑکیوں کی ویڈیوز میں مہنگی مصنوعات اور طویل بیوٹی روٹین دکھائے جاتے ہیں، جن میں جلد کو جِھلسا دینے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: جلد کی حفاظت ہر عمر میں کرنا کیوں ضروری ہے؟ تحقیق میں 100 ویڈیوز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں استعمال ہونے والی مصنوعات میں اوسطاً 11 ایسے اجزاء تھے جو جلن، الرجی اور سورج سے حساسیت پیدا کرتے ہیں۔ نصف سے زائد مصنوعات میں خوشبو شامل تھی، جبکہ صرف 26 فیصد میں سن اسکرین موجود تھی۔ ماہرین کے...
بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔ 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔ ثنا یوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔ مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔ جس کا ثبوت اس وقت ملا جب سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کے لیے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں، ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی۔ ثنا یوسف کے قتل کیس کے چالان کی تیاری کی بھی اسکروٹنی کی جائے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سخت سے سخت...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کیجانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹرز کی 2 رکنی ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی۔ پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔
ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا کے والد کا کہنا ہے کہ میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثناء یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو 3 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا، بعد ازاں ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر حیات عرف ’ کاکا‘ کے والد امجد کا ایک...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات ( جسے کاکا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کے والد نے اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پہلی بار بات کی ہے۔ درد اور عدم یقین سے بھرپور ان کے اس بیان نے پورے پاکستان میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر حیات کو اسلام آباد میں 17 سالہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سے جڑی ہوئی ایک وائرل ویڈیو کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس نے تیزی سے پورے پاکستان کی توجہ حاصل کرلی، اور بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔ اپنے انٹرویو میں، عمر حیات کے والد، امجد جاوید، جو محکمہ زراعت میں 16ویں...
معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام...
معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام اور عزت دینے کی تعلیم نہیں دیں گے، ہم اپنی بیٹیاں کھوتے رہیں...
2 جون کو اسلام آباد میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد نے کہا ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود میری بہن کو ایسا لگا جیسے شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے جب کہ قاتل نے فرار ہوتے ہوئے وقت مقتولہ کی پھوپو کو بھی فائر مارنے کی کوشش کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جترال کے گاؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے کہا کہ وہ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ’بہت بہادر‘ تھیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اس دن تقریباً گھر کے نزدیک ہی تھا۔ ایک دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب اسے کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں مقتولہ کے والد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واقعے کی تفصیلات بتائیں اور قتل کے وقت گھر میں موجود اپنی ہمشیرہ (ثنا کی پھوپھو) کا عینی مشاہدہ بیان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف چترال میں سپرد خاک 2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے ثنا یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر دوستی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، اور بار بار انکار کے بعد اس نے...
نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 جون کو 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کی خواہش کے جواب میں نہ کرنے پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے ان کی رہائش گاہ کے اندر قتل کردیا تھا۔ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ذرائع نے کہا کہ ملزم عمر حیات رینٹ کی گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا تھا، پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ملزم رینٹ پر فار چونر گاڑی ساتھ لایا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پھول پیش کرنےکے بعد فائرنگ کی‘ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، فرار ہونے کی ویڈیو سامنےآگئی ...
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر حیات رینٹ پر حاصل کی گئی فورچونر گاڑی کے ذریعے فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا، وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو اسی گاڑی میں آیا، تاہم گاڑی کا کرایہ تک ادا نہ کیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے محض چند سو روپے برآمد ہوئے جبکہ رینٹ اے کار کا مالک بھی پیسے لینے تھانے پہنچ گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا، حالانکہ اس کا والد ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 سرکاری...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت میں پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ دے دیا۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے احاطے میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اس کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی درخواست کی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو سخت سیکیورٹی میں کچہری پہنچایا گیا، جہاں اُسے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت میں پراسیکیوشن کی نمائندگی نہ ہونے پر کاروائی تعطل کا شکار رہی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پراسیکیوٹرز کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ ویسے بھی پراسیکیوٹرز عدالت آتے نہیں، آج سب کہاں گئے ہیں؟ مزید پڑھیں: ’ملزم کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے عبرت بنائیں‘، ثنا یوسف کے قتل پر شوبز ستارے بھی بول...
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات سے ہونے والی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجوہات اور واقعے سے قبل کی تمام تفصیلات بیان کر دی ہیں۔تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناء یوسف سے ملنے اسلام آباد آیا، تاہم مقتولہ نے دونوں بار ملاقات سے انکار کر دیا۔...
چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔ نوجوان ٹک ٹاکر کی والدہ نے بتایا کہ شام 5 بجے کے قریب نوجوان لڑکا اسلام آباد میں ان کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی بیٹی کو سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے کرلیا۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نامی 22 سالہ نوجوان نے انتہائی سنگین قدم اُٹھایا۔ A post common by sana (@sanayousaf22) ثنا...
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز صحافی اسد طور نے ملزم عمر حیات کی تصویر شئیر کی ہے ۔ واضح رہے کہ ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا اور گزشتہ روز شام پانچ بجے ان کے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اس کے بعد دو فائر مار کر وہاں سے فیصل آباد فرار ہو گیا۔ https://x.com/AsadAToor/status/1929891169695059986 واقعے کے وقت گھر پر موجود ثنا یوسف کی پھو پھو نے بتا یا کہ جس وقت ملزم عمر حیات تلخ کلامی کر...
اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کیس نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جسے حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ آئی جی کے مطابق 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو شام 5 بجے ان کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نوجوان ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اس بہیمانہ واقعے پر ملک بھر میں غم و...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہناہے کہ ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل سے شہر میں تشویش کی لہر تھی،ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 113کیمروں کی مدد لی گی،300کالز کا ڈیٹا دیکھاگیا،ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آبادپولیس نے کیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا۔ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجے ملزم نے گھر کے اندر5گولیاں ماریں۔پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،قتل کیس کی تفتیش کیلئے113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں،300سےزیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا،سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوو¿ں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔(جاری ہے)...
ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد بھاگے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں ملزم کالی ٹی شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس ہے،ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی عمر 18سے 22سال ہے۔یادرہے کہ ٹکر ٹاک ثنا یوسف کو گزشتہ رات گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیاتھا۔ پولیس ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے، ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا، ملزم کو فیصل آباد سےحراست...
17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ رات 2 جون کو ان کے گھر اسلام آباد جی-I سیکٹر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس کی کارروائی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا، لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم 20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیے۔ انہوں نے لکھا کہ ملزم سے گرفتار، آلہ قتل اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے۔یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آیا تھا ،نقاب پوش ملزم نے نوجوان لڑکی کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں والدہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتائیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ والدہ نے بتایا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی، ثنا پر فائرنگ کرنےکےبعدملزم فرارہوا۔ مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں،زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں نامعلوم افراد نے 17 سالہ ٹک ٹاکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ ثنا یوسف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چترال سے تھا اور وہ ٹک ٹاکر تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے پمز اسپتال منتقل کردیا۔
