2025-11-03@17:38:54 GMT
تلاش کی گنتی: 956

«کروڑ روپے مختص»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لیے 9 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر کے مطابق جھینگا مچھلی کے جالوں میں پھنسنے والے کچھوؤں کو بچانے کے لیے جدید حفاظتی آلات نصب کیے جائیں گے، جو ماہی گیروں کو بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں:پاکستانی ساحل پر نایاب کچھوے زہریلے صنعتی فضلے کا شکار، ذمہ دار کمپنیوں پر جرمانہ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ سمندری حیاتیات کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے جھینگا برآمدات میں 3 گنا اضافہ متوقع ہے، جو اس وقت سالانہ قریباً 100 ملین ڈالر ہیں۔ مزید پڑھیں: شرارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوری 2023کے بریک ڈاؤن پر نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا،کے الیکٹرک کی آپریشنل ذمہ داریوں میں ناکامی ثابت ہو گئی،نیپرا نے کے الیکٹرک پر2کروڑ50لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے کہاکہ کے الیکٹرک کی وضاحتیں بریک ڈاؤن کا جواز فراہم نہیں کرتیں ،بریک ڈاؤن کی مکمل ذمہ داری نیشنل گرڈ پر نہیں ڈالی جا سکتی،کے الیکٹرک کے جوابات غیراطمینان بخش اور ناقابل قبول قراردے دیئے گئے۔ مزید :
    ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شلپا شیٹھی کو پہلے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے الزامات کے تحت مقرر کی گئی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی اس کے بعد ہی ان کے سفر کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کی جانب سے شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کنڈرا کے خلاف جاری لوک آؤٹ سرکل (LOC) اب بھی موثر ہے، جس کی وجہ سے انہیں عدالت یا متعلقہ تفتیشی ادارے کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 60 کروڑ کا فراڈ، شلپا شیٹھی سے...
    حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد ٹویوٹا کی مقامی اسمبلر کمپنی انڈس موٹر نے پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر غور شروع کردیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) جو کہ ٹویوٹا گاڑیاں مقامی طور پر اسمبل کرتی ہے، حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد تجارتی پیمانے پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ کمپنی نے درآمد کے عمل کے آغاز کے لیے مطلوبہ دستاویزات، طریقہ کار اور ضوابط کی وضاحت کے لیے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) سے رابطہ کیا ہے۔ اگرچہ کمپنی روزگار، مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ...
    آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ لیگ کی پونے تین ارب روپے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر ملک کی نمائندگی کرنے کو ترجیح دے دی۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ کی جانب سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو10 ملین ڈالرز (پاکستانی دو ارب 82 کروڑ روپے سے زائد) سالانہ کے عوض کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی  گئی۔ تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے عوض اپنے ملک کی نمائندگی نہیں چھوڑ سکتے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سالانہ 42 کروڑ روپے سے زائد کماتے ہیں جبکہ پیٹ کمنز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی اب تک غزہ ریلیف کے ضمن میں رپورٹ پیش کی گئی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلیے2 سال سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک7 ارب90 کروڑ غزہ ریلیف پر خرچ کرچکے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان، مصر، اردن، ترکی کے علاوہ غزہ کے اندر سے بھی امدادی آپریشن کیے گئے۔ پاکستان سے28 طیاروں اور4 بحری جہازوں کے ذریعے متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار857 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے...
    بین الاقوامی سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن 2025 میں تاریخ کا سب سے مہنگا منگولیائی باز 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال (قریباً 4 کروڑ 87 لاکھ روپے) میں نیلام ہوا۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق نیلامی میں بالغ ’حُر قرناس‘ باز کی بولی 1 لاکھ ریال سے شروع ہوئی، جو سخت مقابلے کے بعد 6 لاکھ 50 ہزار ریال تک پہنچی۔ اسی نیلامی میں ایک نوجوان ’حُر فرخ‘ باز بھی 1 لاکھ 28 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو نمائش میں پہلی بار منگولیائی بازوں کے لیے خصوصی زون قائم کیا گیا ہے، جہاں مشرقی ایشیا...
    ایک بھارتی استاد نے اپنی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ سپر اسٹار کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں شامل ہو کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان کی دولت میں 223 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے جو اب 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ الاخ پانڈے کا یہ سفر 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانے سے شروع ہوا اور آج وہ اربوں روپے مالیت...
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں 131 ملین روپے (تقریباً 13 کروڑ روپے) کی مالی بے ضابطگی سامنے آ گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی 2021-22 کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئی اہم ریکارڈز آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیے گئے۔ ان میں ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق دستاویزات، پے سرٹیفکیٹس، سروس بکس، ریگولیشن بکس اور دیگر اہم فائلیں شامل ہیں۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اظہار برہمی بارہا مطالبے کے باوجود جب ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے کمپنی کے رویے پر سخت برہمی کا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 13کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔2021.22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔ کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر اظہار برہمی کیا۔چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بغیر ڈیوٹی ادا کیے اسمگل کیا گیا 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی الیکٹرونک سامان ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ سامان میں لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بْکس، پلے اسٹیشنز اور 20 ہزار سے زاید میموری کارڈز شامل ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ائرپورٹ کراچی نے فوری طور پر 2 ایف آئی آرز درج کر کے اس غیر قانونی کارروائی میں ملوث ایک غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ سامان کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر، گڈز ڈیکلریشن جمع کرائے بغیر باہر...
    راولپنڈی: مورگاہ کے رہائشی 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے اور ڈاکوؤں نے بزرگ محمود بیگ کی ہتھکڑیوں میں جکڑی ویڈیو وٹس ایپ کے ذریعے ان کے گھروالوں کو بھجوا کر بھاری تاوان طلب کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق بزرگ شہری کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے نقد، دو آئی فون اور دو گھڑیاں بطور تاوان طلب کی ہیں، ڈاکوؤں نے مغوی محمود بیگ کے بینک اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے بھی نکلوا لیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مغوی کے بیٹے ماجد قریشی کی درخواست پر تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ مغوی کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ بزرگ محمود بیگ...
    سٹی 42 : ملک میں سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوےکوبھی نقصان پہنچا، خانیوال سےشورکوٹ اورشورکوٹ شاہین آبادکےدیگرمقامات پرریلوےٹریک متاثر ہوئے۔  ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، مختلف مقامات پر تقریبا ً6 کلو میٹر ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کیلئےپاکستان ریلوےنےجاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا۔ پرائیویٹ کمپنیوں سےٹیکنِیکل اورفنانشل بڈزمانگی گئی تھی ،12 کمپنیوں نے حصہ لیا ۔  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے پاکستان ریلوےنے مذکورہ سیکشن پرچلنےوالی ٹرینوں کومتبادل روٹس سےچلاناشروع کردیا۔ راولپنڈی سےبراستہ فیصل آبادکراچی جانیوالی ٹرینوں کوبراستہ لاہورساہیوال کے راستے کراچی چلایا جارہا ہے۔ ان ٹرینوں...
    عاجزجمالی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد، خلد آباد میں ایک متنازعہ پلاٹ پر اسکول کی غیر قانونی تعمیر کے باعث سرکاری خزانے کو 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمارت محکمہ ایجوکیشن ورکس کی نگرانی میں تعمیر کی گئی، باوجود اس کے کہ آڈیٹر جنرل نے ابتدائی مراحل میں ہی تعمیراتی کام پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگی ایم ایس فرح الیکٹرک سروس...
    رشب شیٹی کی فلم کانتارا چیپٹر 1 سنیما گھروں کی زینت بنتے ہی پہلے دن بھارت میں 60 کروڑ روپے کا بزنس کرکے شاندار آغاز کیا۔ یہ فلم 2022 کی بلاک بسٹر کانتارا کا پری کوئل ہے جو کَنّڑ، تیلگو، تمل، ہندی اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی گئی۔ ٹریڈ ویب سائٹ سکنلک کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے 24 گھنٹوں میں 1.28 ملین سے زائد ٹکٹیں فروخت کیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا پہلے دن بھارت بھر میں فلم کے 8,800 سے زائد شوز لگائے گئے۔ کَنّڑ زبان میں تقریباً 1,500 شوز کے ساتھ 88 فیصد اوکیوپینسی حاصل ہوئی، جب کہ تیلگو اور تمل میں 70 فیصد سے...
    ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 101 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سال 25-2024 میں ٹول ٹیکس کی مجموعی آمدن 64 ارب 42 کروڑ 38 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ دنیا نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سال 24-2023 میں ٹول ٹیکس آمدن 32 ارب روپے سے زائد رہی تھی جس میں ہائی ویز سے 17 ارب 75 کروڑ 88 لاکھ جبکہ موٹرویز سے 14 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی رواں مالی سال 25-2024 میں ہائی ویز سے 34 ارب 42...
    بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال...
    ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات پر پولیس شہداء پیکیج 2025ء میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا، ڈی ایس پی و اے ایس پی شہداء...
    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موٹروے کو ایک محفوظ، تیز اور آرام دہ سفر کی علامت سمجھا جاتا ہے، ملک کے مختلف شہروں کو آپس میں جوڑنے والی یہ سڑکیں نہ صرف وقت کی بچت کا ذریعہ ہیں بلکہ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کا مؤثر حل بھی فراہم کرتی ہیں۔ تاہم، جہاں موٹروے کے سفر کی سہولت کو سراہا جاتا ہے، وہیں اس پر عائد بھاری ٹول ٹیکس عوامی تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روزانہ موٹروے کے ذریعے سفر کرنے والی گاڑیوں کی تعداد اور سالانہ جمع ہونے والے ٹول ٹیکس سے متعلق سوال کے جواب میں وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد لاہور موٹروے یعنی ایم-2 پر...
    حکومت بلوچستان نے صوبے کی سرکاری جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے 80 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 226 روپے کی رقم جاری کر دی۔محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ گرانٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز الاونس کے تحت فراہم کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے لیے 27 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے، بیوٹمز کے لیے 17 کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار روپے اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لیے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔اسی طرح لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ میرین سائنسز کے لیے 7 کروڑ 88 لاکھ 21 ہزار 774 روپے، یونیورسٹی آف تربت کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ...
    معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، جو اپنے شاندار اور بڑے انعامی مقابلوں کے لیے جانے جاتے ہیں، اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک نئے چیلنج میں انعام جیتنے کے لیے ایک کھلاڑی کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ مسٹر بیسٹ جن کا اصلی نام جمی ڈونلڈسن ہے، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ ویڈیو 27 ستمبر کو اپ لوڈ کی گئی جس کا عنوان تھا: “ ? Would You Risk Dying For $500,000 “۔ اس میں ایک اسٹنٹ مین کو مختلف خطرناک ”فائر بیسڈ ڈیتھ ٹریپس“ کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا تاکہ وہ پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت سکے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹنٹ...
    کراچی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے خطیر انعامی رقم سے نوازا گیا۔ فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو اے سی سی کی جانب سے 3 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ پاکستان کو 75 ہزار امریکی ڈالر ( 2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بطور انعام ملے۔ فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز تلک ورما کو "مین آف دی میچ" قرار دیا گیا، جنہیں 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی...
    پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 20 کروڑ روپے کے مالی نقصان کا احساس ہونے کے بعد ان اداروں سے رقم کی وصولی کے طریقہ کار پر غور شروع کردیا ہے جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز شروع کیے تھے۔ کونسل کے ایک عہدیدار کے مطابق معاملہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ اس پر مزید غور کرے۔دستاویزات کے مطابق یہ مسئلہ اگست 2025 میں اس وقت سامنے آیا جب کراچی کی ایک یونیورسٹی نے اپنے...
    راولپنڈی کی عدالت نے ایک کروڑ روپے رقم واپس کرنے کی شہری درخواست مسترد کر دی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ایک کروڑ روپے 24 ستمبر کو 2 نوجوانوں سے برآمد کی، پولیس نے دوران تلاشی ایک کروڑ روپے برآمد کر کے مشکوک قرار دیتے ضبط کیے، عبد الباسط اور عباس آفریدی موٹر سائیکل پر رقم لے کر جارہے تھے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ رقم ہماری ہے، قانون کے مطابق ہمیں واپس کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ ایک کروڑ روپے بھاری رقم ہے، اس کا منی ٹریل دینا لازم ہے، منی ٹریل دیں رقم واپسی کا حکم دے دیتے ہیں، سول جج صوفیہ ملک نے ایک کروڑ واپسی درخواست خارج کی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’بلیک ہولز‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ...
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 19‘ کو ایک نئی قانونی پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو گرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) نامی کاپی رائٹ لائسنسنگ فرم نے شو کے پروڈیوسرز کو دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ کمپنی کا الزام ہے کہ ’بگ باس 19‘ کے پروڈیوسرز نے ’چکنی چمیلی‘ اور ’دھت تیری کی‘ سمیت کئی بالی ووڈ گانے شو میں استعمال کرنے سے پہلے ضروری پبلک پرفارمنس لائسنس حاصل نہیں کیا۔ پی پی ایل نے 19 ستمبر کو جاری کردہ نوٹس میں اینڈیمول شائن انڈیا، ڈائریکٹرز تھامس گوسیٹ، نکولس چزارین، اور دیپک دھر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ قانونی نوٹس اس وقت موصول ہوا ہے جب...
    اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’’بلیک ہولز‘‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ سرکاری افسر اور نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے شہریوں کے لیے 63 کروڑ روپے کا واٹر فلٹر پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، روہڑی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 63 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا جدید واٹر فلٹر پلانٹ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ دریائے سندھ کے کنارے زیر تعمیر اس منصوبے کا حالیہ معائنہ ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹر پلانٹ ہے جو براہِ راست دریائے سندھ سے پانی حاصل کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے صاف کرکے شہریوں کو فراہم کرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مہلک اور غیر مہلک حادثات کے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر 97 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔بجلی کی کمپنیوں سمیت این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر 64 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر مہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر 33 کروڑ روپے کے جرمانے عاید کیے گئے۔این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عاید کیا گیا۔کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک پر 2018 سے 2025 تک 9 کروڑ 55 لاکھ روپے...
    علی امین گنڈاپور : فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ہی ساڑھے 9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالے۔ اراکین اسمبلی میں3، 3 لاکھ روپے، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور ضلعی تنظیموں کو 2، 2 لاکھ روپے دیے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئے دیگر صوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ کارکنوں کیلئے رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں میں3 دن کیلئے 80 کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ جلسہ ہے تو اس پر پیسے تو خرچ ہوں گے۔
    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مہلک اور غیر مہلک حادثات کے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر 97 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ بجلی کی کمپنیوں سمیت این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر 64 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر مہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر 33 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک پر 2018 سے 2025 تک 9 کروڑ...
    —فائل فوٹو قومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی...
    نیب نے مالی غبن کے متاثرین کو رقوم کی براہِ راست آن لائن منتقلی شروع کر دی۔ ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے 5008 متاثرین کے اکاؤنٹس میں قریباً 87 کروڑ 87 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کی صدارت کی اور متاثرین کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین، ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ مزید پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد عہدے سے مستعفیٰ، وجہ بھی سامنے آگئی اس اقدام سے متاثرین کو نیب دفاتر کے چکر لگانے اور وقت طلب طریقہ کار سے نجات مل گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب شخص نے اپنی 40ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت کا جیک پاٹ انعام جیت لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقامی شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ روزمرہ کے معمول کے مطابق ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ کے ایک اسٹور پر رکے اور قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا۔ کورے ہیملٹن نے مزید کہا کہ اگلی صبح ساڑھے تین بجے جب انہوں نے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے انعامی رقم کے مالک بن چکے ہیں۔ہیملٹن نے بتایا...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔  مراسلے کے مطابق قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دئیے جائیں گے۔   قرضے کے لئے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔  سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کیلئے10 کروڑ جبکہ دیگر ملازمین کیلئے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔   گاڑی کےلیے 2 لاکھ جبکہ گھر بنانے کےلیے اڑھائی لاکھ ایڈوانس دیا جائے گا۔   ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پانڈا بانڈز کے اجراء اور غیر ملکی بینکوں کی کنسورشیم سے تجارتی قرضوں میں اضافے کیلئے 75 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے حصول، چائنیز مارکیٹ سے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد منگل کو 33ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ مکمل ہونے کی صورت میں کلائمیٹ فنانسنگ ساتھ 1ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات اور...
    بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولرز سے ساڑھے 7 کلو قیمتی سونا چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی اطلاعات کے مطابق جیولرز ملتان سے کوئٹہ جا رہے تھے اور بس میں عام مسافروں کے ساتھ سوار تھے۔ رات کے اندھیرے میں اچانک 3 گاڑیاں نمودار ہوئیں اور ڈاکوؤں نے بس کو زبردستی روک کر مسافروں کو نیچے اتارا۔ جیولرز کو نشانہ بنایا گیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاص طور پر جیولرز کو نشانہ بنایا، ان سے سونا چھیننے کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ چند لمحوں میں ملزمان اندھیرے میں غائب ہوگئے جبکہ مسافر خوف...
    چیف کمشنر انکم ٹیکس عائشہ فاروق نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی پر انعام کی رقم بڑھا کر 15 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر انکم ٹیکس عائشہ فاروق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خط لکھ دیا۔ خط میں نشاندہی کی گئی کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں بہت سے ٹیکس دہندگان غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ لوگ مہنگے گھروں میں رہتے ہیں، دن رات ایئرکنڈیشن استعمال کرتے ہیں، مہنگی گاڑیاں، برانڈڈ کپڑے، گھڑیاں اور زیورات استعمال کرتے ہیں لیکن اُن کے گوشوارے افسانے لگتے ہیں، ان کی آمدنی اور ادا کردہ ٹیکس ان کے طرز زندگی کی عکاسی نہیں کرتا۔ عائشہ فاروق...
    بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دائر کی گئی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد...
    پشاور: واقعہ تیرہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز (تیراہ) ضلع خیبر کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔  ایم این اے اقبال آفریدی،  چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے دھوراجی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے تاجر سے بھتا طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان حیات، اسامہ خان اور عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون، سم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم عثمان نے 11 ستمبر کو کپڑے کے تاجرمحمد انشال کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا۔
    لاہور: پاکستان ریلوے کی 11 ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے تاہم اب ٹرینوں کی نیلامی اوپن ہوگی۔ پاکستان ریلوے  نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئیں اور 9 ٹرینوں کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔  پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تاہم ابھی ٹرینوں کی حتمی منظوری ہونا باقی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جب کہ رواں سال غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف 384 چھاپے مارے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف 396 مقدمات درج کیے گئے، ملک گیر کارروائیوں میں 494 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 ارب 49 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔ بیان کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد امریکی ڈالر شامل ہیں، برآمد شدہ کرنسی میں 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جہاں کریم آباد کے علاقے میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو ایک سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق متاثرہ سنار سونا فروخت کرنے کے لیے صدر کی ایک لیب گیا تھا۔ سونا بیچنے کے بعد جب وہ واپس کریم آباد پہنچا تو اپوا کالج کے قریب چار مسلح افراد نے اسے گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر نقد رقم چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا شکار ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف جیولرز “دانیال جیولر” کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان میں شمس اور تنویر نامی...
    کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود  سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔
    گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔ ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے...
     خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے، آڈیٹر جنرل کی تازہ آڈٹ رپورٹ میں ایک بار پھر اربوں روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 23-2022 کے دوران مجموعی طور پر 551 ارب روپے سے زائد کی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں مجموعی طور پر 314 مختلف کیسز میں بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی، جن میں سرکاری ملازمین سے متعلق 50 کیسز شامل ہیں، جن میں 1 ارب 28 کروڑ 10 لاکھ روپے کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ فنڈز کی غیر مناسب تقسیم کے 4 کیسز میں 16 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی ہے رپورٹ میں غیر مصدقہ رقوم کی منتقلی کے...
    آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور  سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور  سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔  پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے نواحی علاقے دشت کھڈان کراس پر ایم-8 شاہراہ پر نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے 22 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ ہائی پروفائل ڈکیتی کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب کیش وین تربت سے گوادر کی جانب دو نجی بینکوں کی نقدی منتقل کر رہی تھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق، لوٹی گئی رقم میں میزان بینک تربت برانچ کے 14 کروڑ 55 لاکھ روپے اور بینک الفلاح کے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل تھے۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین سے پانچ مسلح ڈاکو جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے انہوں نے شاہراہ پر...
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی آمدن کا بھی درست طریقے سے تخمینہ نہیں لگایا جاسکا، محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلوں کا نفاذ نہیں ہوسکا۔ اسلام ٹائمز۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے سابقہ دور حکومت میں صوبائی محکموں میں اندرونی آڈٹ نہ ہونے کے باعث 39 کروڑ 83 لاکھ سے زائد رقم وصول نہ ہونے کی نشان دہی کردی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2021-2020 کی آڈٹ رپورٹ میں حکومتی خزانے کو ہونے والے نقصان کی نشان دہی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس اور دیگر مد میں بڑے بقایا جات کی ریکوری نہیں ہوسکی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی آمدن کا بھی درست طریقے...
    اے پی پی میگا کرپشن کیس میں 13 ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج  ہوگئی، ایف آئی اے نے 7 ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کو اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے مقدمے کے نامزد ملزمان فرقان راؤ، معظم جاوید کھوکھر، ارشد مجید چوہدری، محمد غواث، اظہر فاروق، اعجاز مقبول، ثاقب کلیم، خرم شہزاد، ادریس احمد، شاہد لطیف، غلام مرتضیٰ، طاہر گھمن، ساجد علی، عمران منیر اور عدنان اکرم باجوہ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری  کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ شفاف تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس...
    آڈیٹر جنرل پاکستان نے سابقہ دور حکومت میں صوبائی محکموں میں اندرونی آڈٹ نہ ہونے کے باعث 39کروڑ 83 لاکھ سے زائد رقم وصول نہ ہونے کی نشان دہی کردی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2021-2020 کی آڈٹ رپورٹ میں حکومتی خزانے کو ہونے والے نقصان کی نشان دہی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس اور دیگر مد میں بڑے بقایا جات کی ریکوری نہیں ہوسکی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی آمدن کا بھی درست طریقے سے تخمینہ نہیں لگایا جاسکا، محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلوں کا نفاذ نہیں ہوسکا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں ریونیو اہداف بھی حاصل...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) واجب الادا 20 ارب روپے سے زائد کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا،یہ انکشاف آڈٹ رپورٹ کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہاایروناٹیکل چارجز کے بقایا جات کی عدم وصولی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سخت اعتراض اٹھا دیا.(جاری ہے) آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 میں اس معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم پی آئی اے کی جانب سے واجبات وصول کرنے کے لئے موثر اقدامات نہیں کیے گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019-20 سے 20 ارب روپے سے زائد کی عدم...
    —فائل فوٹو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔ نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ حیسکو پر 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ Post Views: 5
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہری پور کے علاقے مکنیال میں نیا "کے پی ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیا کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس منصوبے کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مون سون کے 11 ویں سپیل...
    بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شامل ہونے کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش فی الفور ٹھکرا دی۔ اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ 11 برس سے بگ باس کی ٹیم انہیں بار بار رابطہ کر رہی ہے، لیکن وہ کبھی بھی اس شو کا حصہ بننے کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔ اس بار بھی بڑی رقم کی پیشکش کے باوجود انہوں نے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے ’اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا شکار ہوں، تنوشری دتہ کا دعویٰ تنوشری دتہ نے کہا کہ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں جو محض...
    پشاور(آئی این پی )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پی کے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف منصوبوں اور ادائیگیوں میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ ڈویژن ہری پور نے 2023-24 میں اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے ٹیوب ویلز کے بجلی بلز کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا کیے حالانکہ یہ منصوبہ دائرہ اختیار سے باہر ہے، اسی دوران ڈویژن ہری پور 36 کروڑ 34 لاکھ روپے کے پانی بلوں کی وصولی بھی نہ کر سکا۔مزید برآں قبائلی ضلع خیبر میں واٹر سپلائی سکیمز کیلئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف ہوا...
    خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے ایک سرکاری منصوبے سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے جس میں جعل سازی کے جدید طریقوں اور ایک سرکاری بینک کی ممکنہ ملی بھگت کے ذریعے رقم نکالی گئی۔ دستاویزات کے مطابق رقوم 3 جولائی 2025کو سرکاری اکاؤنٹ سے نکالی گئیں، حالانکہ صوبائی محکمہ خزانہ نے 25 جون 2025 کو تمام منصوبوں کے فنڈز منجمد کر دیے تھے جو نئے مالی سال 26-2025 کے لیے 24 جولائی 2025 تک بحال نہیں ہوئے تھے۔ پروجیکٹ انتظامیہ...
    اسلام آباد: آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی کر دی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں غیر فعال اسٹیشن پر 35 ملازمین 5 سال سے تعینات رہے، قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی کے باوجود لندن اسٹیشن پر 35 ملازمین برقرار رہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانے کو صرف تنخواہوں کی مد میں 21 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ 5 سال سے لندن اسٹیشن پر کوئی پرواز یا عملی سرگرمی نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ کو ستمبر 2024 میں معاملے کی نشان دہی کی گئی، معاملہ 2024 میں انتظامیہ...
     وزارتِ مواصلات میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق، وزارت میں مجموعی طور پر 78 ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں سے 50 ارب روپے کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ میں پائی گئیں۔ پاکستان پوسٹ میں چوری، کرپشن اور غیر شفاف خریداری رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ میں 28 کروڑ 42 لاکھ روپے کی چوری اور کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں بھی 1 ارب 25 کروڑ 69 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ مختلف خریداریوں میں 2 ارب 84 کروڑ روپے کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، جن میں پبلک پروکیورمنٹ...
    اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ فیس معافی اسکیم کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں تاکہ مستحق طلبہ مالی بوجھ کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل امتحانی مراکز کے قیام کا منصوبہ دوبارہ فعال کر رہے ہیں جن میں لائبریری، کمپیوٹر لیب اور سائنسز لیب شامل ہوں گی تاکہ پریکٹیکل امتحانات بھی انہی مراکز میں لیے جا سکیں۔ فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (فیرا) کے نمائندہ وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ طلبہ کو ایک کنٹرولڈ اور معیاری امتحانی ماحول مہیا کرنا بورڈ کی ترجیح ہے تاکہ نقل اور دیگر مسائل...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری پکڑے کے لیے جدید اقدامات کا اعلان کر دیا جن میں ٹیکس چور کی اطلاع دینے والے شخص کے لیے بھاری انعامی رقم کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم اعلان کردہ اقدامات کے تحت محکمہ وسل بلوئنگ کا طریقہ کار متعارف کروا رہا ہے تاکہ شہری اور کمپنیاں خفیہ طریقے سے ٹیکس چوری کی اطلاعات دے سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری پکڑنے کے لیے ایف بی آر پیشہ ورانہ فرموں کی خدمات بھی حاصل کر رہا ہے تاکہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباری اداروں و کمپنیوں کا سراغ لگایا...
    لاہور: کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔  کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔ شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔  موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 239 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں اے این ایف حکام نے ہتار روڈ ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب...
    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
    بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے دبئی میں مقیم پون ٹھاکر کے خلاف انٹرپول کا پہلا سلور نوٹس جاری کیا ہے۔ ٹھاکر پر الزام ہے کہ اس نے نومبر 2024 میں دہلی میں پکڑی جانے والی 82 کلو اعلیٰ معیار کی کوکین اسمگل کی، جس کی مالیت تقریباً 2,500 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 83 ارب پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ تحقیقات کے مطابق پون ٹھاکر پہلے دہلی میں حوالہ کاروبار کرتا تھا اور بعد ازاں منشیات و منی لانڈرنگ کے عالمی نیٹ ورک میں شامل ہوگیا۔ اس نے دبئی، سنگاپور، ہانگ کانگ اور یورپ میں شیل کمپنیاں بنا کر جائیدادوں اور کاروبار میں سرمایہ لگایا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت میں خاتون پر درخت سے باندھ کر تشدد اور بے لباس...
    کراچی میں منگھوپیر روڈ پر ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان نے رہائشی سوسائٹی کی کیش وین کو نشانہ بناتے ہوئے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگھوپیر تھانے سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں پانچ مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کیش وین کو روکا اور رقم سے بھرا تھیلا لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سوسائٹی کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیش وین نجی بینک کے سامنے رکی، جہاں ہمارا رائیڈر 22 لاکھ روپے سے زائد رقم کا ایک تھیلا لے کر بینک...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے باجوڑ کا خصوصی دورہ کیا اور متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر ہر چہرے پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔ دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، جس پر متاثرہ خاندانوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے...
    بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
    برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے جمعرات کو اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12لاکھ پاونڈ)امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4...
    برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق  یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
    پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے دوران پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے پرمٹس کی سالانہ نیلامی ایک تاریخی موقع ثابت ہوئی، جہاں استور مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ، نانگا پربت کنزروینسی ایریا کیلئے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں شکار سفاریز کے مالک نے حاصل کیا۔گلگت بلتستان ، تربیتی پرواز کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ، 2 میجرز سمیت 5 جوان شہیدنیلامی کی یہ تقریب...
    اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی اسمبلی کی بین الصوبائی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ہوا، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 کروڑ روپے کے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے وزارتِ قانون کے حکام کو بھی ہدایت دی کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے صدر کی تعیناتی سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں اور آئندہ 10 روز میں اپنی قانونی رائے کمیٹی کو پیش کریں۔ Post Views: 6
    اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن سے سات کروڑ روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔  تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی بین الصوبائی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شیخ آفتاب احمد کی صدارت میں ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے وزارتِ قانون حکام کو صدر ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کے حوالے سے دستاویزات دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ وہ کمیٹی کو آئندہ 10 روز کے دوران اپنی قانونی رائے سے آگاہ کریں گے۔
    بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن، پی ٹی سی ایل نے 46کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز (ایل ڈی آئی )کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیا 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔سی سی پی کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے...
    اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز ( ایل ڈی آئی ) کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیاً 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔ ایکسپریس کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)  نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے حساب سے جرمانے کی ریکوری کی جائے گی۔ ٹربیونل کے حکم کے تحت دیگر ایل ڈی آئی آپریٹرز...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدرہ کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اخبارات، میگزین اور کتابیں ان داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک نئی روداد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بیان کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ آر این این ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے انکشاف کیا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی پر ایک مشہور فیشن ڈیزائنر سے خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ پولیس افسر یا ڈیزائنر کا نام لینے سے گریز کیا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ کیا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جاوید آفریدی نے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ Heartbroken by the devastation of the earthquake in Afghanistan????. So many lives lost, families shattered, and loved ones in pain. Our prayers are with our Afghan brothers and sisters in these tough times.Zalmi Foundation pledges 10m PKR to support those struck by this calamity....
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔...