2025-12-12@14:51:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1284

«کی اقتداء میں نماز مغربین پرچم کشائی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیاہے ، 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ سے قبل تحریر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواستگزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیاہے ، سپریم کورٹ نےعابد حسین کی اپیل خارج کرنےکے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیاہے ، جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی۔ تحریری فیصلے کے مطابق عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ ہو سکا، وراثت کا حق خدائی حکم ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہا پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری مخالفت...
    اسلام ٹائمز: "بتول الموسوی" نے حزب اللہ میں اپنے والد کے مقام اور کردار کے بارے میں مزید کہا ہے کہ "میرے والد کے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط اور گہرے تھے اور انہوں نے حزب اللہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، وہ حزب اللہ کی ممتاز شخصیات اور ابتدائی بانیوں میں سے ایک تھے اور بہت سے لوگوں کی نظر میں، وہ ایک بہترین رہنماء، مثالی انسان اور بہترین شخصیت تھے۔ ایسے بہادر لیڈر جن کو دشمن کا سامنا کرنے میں کوئی خوف نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے والد، جیسا کہ وہ کہتے تھے، "کفار...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیٹا نادرا کا ہو یا ایف بی آر کا حفاظت کی ذمے داری ریاست کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ کیمرے لگے ہوں تو کوئی بھی کہیں جا رہا ہو شناخت کرنا آسان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ڈیٹا لینا ضروری ہے، لندن، نیویارک، ٹوکیو، بیجنگ میں جرائم کا کھوج سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا جاتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات کریں، ضروری ہے کہ...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیٹا نادرا کا ہو یا ایف بی آر کا حفاظت کی ذمے داری ریاست کی ہے۔ مزید عطاء تارڑ نے کہا کہ کیمرے لگے ہوں تو کوئی بھی کہیں جا رہا ہو شناخت کرنا آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ڈیٹا لینا ضروری ہے، لندن، نیویارک، ٹوکیو، بیجنگ میں جرائم کا کھوج سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات کریں، ضروری ہے کہ ناصرف گاڑیوں پر ایم ٹیگ ہو بلکہ ریڈ ٹیگ بھی ہو۔...
      نیویارک(ویب ڈیسک)اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہونےکی توقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرار داد پر کل ووٹنگ ہو گی۔
    تلہ گنگ ( نیوزڈیسک) تلہ گنگ کے گاؤں سگھر میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہداء کی تعمیر کر لی۔ تلہ گنگ کے گاؤں سگھر کو شہداء اور غازیوں کی سرزمین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، مقامی افراد کی جانب سے یادگارِ شہداء پر ایک شاندار اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا،علاقہ کے معززین کے علاوہ مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، سگھر کے 30 بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں 25 پاک آرمی اور 5 پاک فضائیہ کے شہداء شامل ہیں۔...
    وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں اور میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قوم نے شہداء کے بلند حوصلے، شجاعت اور عزم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ میجر واصف حسین شاہ شہید نے 15 نومبر 2014ء کو آپریشن ضربِ عضب کے دوران دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں...
    امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلم خواتین پر لازم ہے کہ وہ سیدۂ کائنات (س) کے پاکیزہ اسوۂ حیات کی پیروی کرتے ہوئے حجاب، عفت، عصمت اور طہارت کی حفاظت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔ آپ پوری انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لیے اسوۂ حسنہ اور کامل نمونۂ عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پنجتنی امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزائے سیدۂ کائناتؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گیس سہولت سے سب سے زیادہ آسانی گھریلو خواتین کو حاصل ہوگی، حکومت نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قطر سے لیکوئیفائیڈ گیس کا معاہدہ بھی کیا ہے۔تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں جس کے باعث برسوں تک کنکشنز پر پابندی رہی، تاہم امید ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ملک میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوں گے۔ رانا...
    غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس کر دی ہیں۔ وزارتِ صحت نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ لاشیں بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پہنچائی گئی ہیں، جس کے بعد کل موصول ہونے والی شہداء کی لاشوں کی تعداد 330 ہو گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اب تک واپس کی گئی 330 لاشوں میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے، جبکہ باقی لاشیں شناخت کے منتظر ہیں۔ دریں اثنا، غزہ میں شدید بارشوں کے بعد عارضی کیمپوں میں پانی جمع ہونے سے بے گھر فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں...
    اسلام آباد (نوائے وقت روپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ججز کے ٹرانسفر میں حکومت یا کابینہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ مستعفی جج بتائیں کس طرح پارلیمنٹ کا نقصان ہوا۔
    رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ خورشید، مولانا ضیاء الحق آف مردان، مولانا محمد اسماعیل گودھرا، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا احمد لاٹ ودیگر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے۔ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے، آفات، مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین سے دوری ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ  معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ مسلمان آج ذلیل و رسوا ہورہا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمعہ کے روز اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہنگری، فرانس، ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفراء سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع، ورثے کے تحفظ اور صوبے میں سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید، سیکرٹری وزیراعلیٰ عبدالرحیم شیخ، سینئر سفارت کار، قونصل جنرل اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا سے پانی کی صفائی، ٹھوس فضلہ ٹھکانے لگانے، ماحولیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بات چیت کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے جوڈ یشل کمپلیکس خودکش حملہ اور وانا کیڈ ٹ کالج واقعہ کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھرمیں یوم مذمت و یکجہتی عوام عزم تحفظ پاکستان کے طور پر منایا گیا،700سے زائد آئمہ کرام اور علماء مشائخ خطبات جمعہ میں فتنہ الہند کے سہولت کاروں فتنہ الخواج کی ملک دشمن کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحفظ پاکستان کیلئے وحدت امت کے حوالے سے عوام میں ملی یکجہتی کا شعور بیداربیدار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم ا فواج پاکستان کی مکمل حمایت کرتی ہے اورا فواج...
     علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں، قیادت کی جانب سے اور ورکر ز کی جانب سے ان پر اعتماد قابل تحسین ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے جامعہ شہید مطہری ملتان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات کی اور اُنہیں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر بننے پر مبارکباد دی، اس موقع پر مولانا مجاہد عباس جعفری، سید جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، زوہیب حسن، مولانا غلام جعفر انصاری موجود تھے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں،...
    راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران افواج پاکستان کے آپریشنل اْمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔‘‘طلباء نے کہاکہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) معذور افراد کے سرٹیفیکیٹس اوراسپیشل سی این آئی سی کا اجراء جوکہ معذور افراد کے لیے ایک مشکل اور پیچیدہ عمل تھا اس عمل کوآسان بنانے کے لیے محکمہ ایمپاورمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس ایبلیٹیزسندھ اوراین جی اوز(NOWPDP) نے آج پبلک اسکول لطیف آباد میں ون ونڈو کیمپ کا انعقاد کیا جس میںمعذورین کے لیے اسپیشل این آئی سی اور سرٹیفکیٹس کے اجرائکے لیے ایک ہی چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جبکہ ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد بحالی معذوری منیر احمداورڈپٹی ڈائریکٹر بحالی معذوری ڈاکٹر خرم انصارفوکل پرسنزنے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیمپ کے انعقاد میں اپنی بھرپورکوششیں کیں-اس کیمپ کا مقصد معذور افراد کو سرٹیفکیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نامہ نگار)شہدادپور کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے حراستی ہلاکت کے خلاف نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہالہ بائی پاس پر دیا گیا احتجاجی دھرنا آج صبح ختم کر دیا گیا۔ دھرنا پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مقتول کے ورثاء کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کو گزشتہ دنوں شہدادپور پولیس نے تاوان طلب کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد کے باعث ہلاک ہو گئے۔ ورثاء اور علاقے کے عوام نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کے مطالبے پر ہالہ بائی پاس...
    ریاض: سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں گزشتہ روز استسقاء کی نمازیں ادا کی گئیں تاکہ اللہ سے بارش کی درخواست کی جا سکے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ نمازیں سنت نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے مطابق خشک سالی اور بارش کے دیر سے آنے کے دوران ادا کی گئیں تاکہ اللہ کی مہربانی اور کرم سے پورے ملک میں بارش ہو سکے۔ رپورٹس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر لوگ مختلف شہروں، صوبوں، مراکز اور گاؤں میں واقع مساجد اور استسقا کے لیے مخصوص مقامات پر جا کر اس روحانی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مفتی اعظم نے بھی ملک بھر...
    فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔اجلاس میں 27ویں ترمیم کے بعد ایکٹ اور قوانین کی منظوری دی جائے گی، افواج پاکستان سمیت عدلیہ سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کی منظوری ہوگی، ان ترامیم کو آج شام قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی کارروائیاں افسوسناک ہیں، پاک فوج کی بر وقت رد عمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا۔ عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ ساری قوم افواج پاکستان کو دلیرانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کرتی ہے، پس پردہ بھارتی لابی کی شرانگیزکاروائیاں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیرکی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی،پاکستان دنیا بھرمیں روزبروز ممتازحیثیت حاصل کررہا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ کرکےملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  وفاقی وزیر نے کہا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران افواجِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔‘‘ طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔ سزا کی بات آئین میں درج ہے۔ آئینی عہدوں کو دنیا میں عزت دی جاتی ہے۔ سابق صدر، وزیراعظم کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر وقت کوئی وزیراعظم جیل میں ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ پر صدر کو استثنیٰ میں کیا برائی ہے۔ سابق صدر کوئی عہدہ لے تو استثنیٰ نہیں ہوگا۔ آئینی عدالت کے ججوں کے انٹرویو کمشن کرے گا۔ پہلی تعیناتی وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہوگی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور میں پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج، میت کے ہمراہ مظاہرین نیشنل ہائی وے بلاک کرنے ہالہ روانہ ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں دو روز قبل پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر عزیز جکھرو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پی پی رہنماؤں فدا حسین ڈیرو، عبدالحمن تھیم سمیت شہر کی مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد، رات گئے ختم ہونے والا دھرنا ورثاء کی جانب سے نامزد کیے جانے والے ملوث پولیس اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر ایک بار پھر شروع کر دیا گیا اور ہالہ چوک کو مکمل طور...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کچہری دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں۔ذرائع پمز کے مطابق میتیں پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کو دی گئی ہیں۔ترجمان پمز کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے کے 13 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 36 زخمیوں کو پمز اسپتال لایا گیا تھا۔  پمز انتظامیہ نے وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان و بھارتی پراکسی نے اسلام آباد کو نشانہ بنایا تھا، عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے تھے۔
    صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا سید عامر عباس ہمدانی نے کی، جبکہ اراکین صوبائی مجلس عاملہ شریک میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز بھی دیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء...
    اجلاس میں اراکین صوبائی مجلس عاملہ شریک میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز بھی دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈیرہ غازی خان میں ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا سید عامر عباس ہمدانی نے کی، جبکہ اراکین صوبائی مجلس عاملہ شریک میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز بھی دیں۔
     شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
    ممبران کونسل نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ، شیخ احمد علی نوری، اقبال نصیر، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن اور حشمت اللہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، جن کا کسی مذہب، قوم یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ایسے...
    اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصور حسین نقوی، سابق آرگنائزر جنوبی پنجاب مولانا سید تنویرالکاظم حسنی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ سمیت اراکین صوبائی مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے رہنمائوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس امام بارگاہ رضویہ 30بلاک ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصور حسین نقوی، سابق آرگنائزر جنوبی پنجاب مولانا سید تنویرالکاظم حسنی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا علی سجاد نقوی، سینیئر نائب صدر...
    وانا ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے اور سیکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔ اب...
    اجلاس میں علماء مشائخ نے کہا کہ پاک ایران مستحکم تعلقات، و تجارت خوش آئند اور استعماری قوتوں کیخلاف وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، امن معاہدے کے باوجود فلسطین پر مسلسل اسرائیلی جارحیت معنیٰ خیز اور امریکی صدر وثالثی قوتوں کیلئے کھلا چیلنج اور سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت ملک کی موجودہ صوتحال اور فلسطین کشمیر سمیت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجلاس میں علماء مشائخ نے کہا ہے کہ تکفیریت، فرقہ واریت، دہشتگردی کیخلاف متحد و بیدار ہیں، ملکی امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے، بھارتی جارحیت، فتنہ خوارج افغانستان کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، پاک...
    سعودی عرب میں بارش کی کمی،شاہ سلمان کی ملک بھر میں نمازِ استسقاء کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز ریاض (آئی پی ایس) خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 نومبر کو ملک بھر میں نمازِ استسقاء ادا کریں۔ سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اعلان نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ اہلِ ایمان اجتماعی طور پر بارش کے لیے دعا کریں۔ شاہی دیوان کے بیان میں کہا گیا کہ ’سب لوگ توبہ و استغفار میں اضافہ کریں، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں، نیک اعمال، صدقات، نوافل اور ذکر...
    فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اتحادیوں سے رہنمائی بھی لی اور اس بنیاد پر کچھ تبدیلی بھی ہوئی۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر انہیں...
    اعلامیہ میں کہا گیا کہ 30 نومبر کو لاہور میں ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں آئمہ کرام اور دینی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف جمعیت علماء اسلام کا موقف نہیں بلکہ وفاق المدارس کا بھی متفقہ مؤقف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام لاہور کے زیرِاہتمام سبزہ زار لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ مساجد کو وظیفہ دینے کے نام پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا...
    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان کو بدقسمتی سے دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، آج اس امر کی ضرورت ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ علماء کرام کے وفد کی قیادت ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ...
    گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جس کے دوران حکومتی اراکین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) مودی سرکار کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف افغان میڈیا اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان ذرائع ابلاغ کی جعلی، گمراہ کن اور اشتعال انگیز خبروں کی حقیقت بے نقاب کر دی۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، جبکہ وائرل کی گئی ویڈیو حقیقت سے مکمل طور پر منقطع ثابت ہوئی۔ وزارت کے بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی معتبر پاکستانی یا عالمی میڈیا ادارے نے ایسے کسی واقعے کی تصدیق نہیں کی۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ویڈیو کسی حقیقی...
     علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مدارس دینیہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی جدت خوش آئند ہے، ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم میں جدت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعة العباس ملتان میں ضلعی صدر ملتان علامہ غضنفر علی حیدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر صابر حسین بلوچ، تحصیل صدر بھی موجود تھے۔ علامہ کاشف ظہور نقوی نے جامعة العباس کے طلباء سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی۔ علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر صوبائی خود مختاری یا این ایف سی میں تبدیلی سے متعلق ترامیم پر پیپلز پارٹی کے خدشات برقرار رہے تو 27ویں ترمیم ان تجاویز کے بغیر ہی منظور کی جائے گی۔ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، رانا ثنا وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر آج شام تک معاملات حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
    افغان مہاجرین انخلاء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بنچ نے حکومت کو زیر تعلیم افغان طلباء و طالبات کیخلاف امتحانات تک کارروائی سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان میں زیر تعلیم افغان طلباء و طالبات کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے افغان مہاجرین کی انخلا اور افغانستان واپسی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ جس کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ، وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد فرید ڈوگر، ملک نسیم انور کاسی، صوبائی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ و...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جہاں آراء عالم نے سابق سلیکٹر پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے۔ اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈ کپ 2022 میں ان کے پاس نامناسب انداز میں آئے تھے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مِس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بی سی بی کے مطابق یہ کمیٹی 15 روز میں تحقیقات...
    چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ قبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ شہدائے جموں و کشمیر پر شہدا کو خراجِ عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947ء کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہدِ آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    ملاقات میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں موجود جوئے کے اڈوں، منشیات فروشوں، گیم زونز، مہاجرین کیساتھ ناروا سلوک اور شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء اور امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے اہم ملاقات کی۔ جس میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں موجود جوئے کے اڈوں، منشیات فروشوں، گیم زونز، مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک اور شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں حاجی الطاف حسین، سید ضیاء، حاجی دولت، ہادی آغا، حاجی علی یاور، ڈاکٹر فراز، سید زمان اور حیدر...
    معاہدے کی شرائط کے مطابق اسرائیل کو جب بھی کسی اسرائیلی قیدی کی لاش واپس ملتی ہے، تو وہ بدلے میں 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں فلسطینی حکام کے حوالے کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے نصر اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اسے امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 285 فلسطینیوں کی لاشیں وصول کی جا چکی ہیں۔ ان لاشوں کو اسرائیلی فوجی اِتائے چن کی لاش کے بدلے میں واپس کیا گیا، جسے منگل کے...
    مجلس علماء نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت قابض انتظامیہ اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جبری اور متنازعہ حکمنامے کو فورا واپس لیں، جس نے پوری ریاست کے مسلمانوں میں سخت بے چینی پیدا کی ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس علماء نے قابض انتظامیہ کی طرف سے تمام اسکولوں میں وندے ماترم پڑھنے کو لازمی قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے محکمہ ثقافت کی طرف سے جاری ایک حکم نامے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامعہ سندھ، یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ شہید بے نظیر بھٹو چیئر کے زیرِ اہتمام ایک علمی و فکری لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ”شہید بے نظیر بھٹو تاریخ کیسے یاد رکھے گی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، طلباء و طالبات، محققین اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب کے خاص مہمان پاکستان پیپلز پارٹی حیدراباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراھ لیکچر کے دوران اساتذہ نے طلباء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، اور پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینیٹر عاجز دھامرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد، عوامی خدمت کے جذبے اور سیاسی بصیرت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کی تعمیر کے دوران ٹھیکیدار فرار 30کمرے زبوں حالی کا شکار طلباء کی تعلیم شدید متاثر محکمہ تعلیم کی عدم توجہ اساتذہ طلباء کا احتجاج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈوجام جو کہ شہر کا سب سے بڑا اسکول ہے اور شہر میں قائم ہونے والا پہلا ہائی اسکول ہے اطلاعات کے مطابق اس کے کمرے کی خراب حالت دیکھ کر محکمہ تعلیم نے اس کے تمام کمروں کی ریپرنگ، کے لئے جنوری 2024 کو کام ٹھیکے پر دیا تھا اور اس پر کام شروع بھی ہو گیا تھا اور جس ٹھیکدار نے کام شروع کیا تھااسے جون 2025 کو مکمل کرنا تھا مگر محکمہ...
    جمعیت علماء ہند اور دیگر کیطرف سے دائر درخواست میں تحسین پونا والا کیس میں سپریم کورٹ کے رہنما خطوط پر عمل آوری سے متعلق جامع ہدایات مانگی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعیت علماء ہند کی جانب سے دائر درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ معاملہ جسٹس جے کے پر مشتمل بنچ کے سامنے سماعت کے لئے آیا۔ مہیشوری اور وجے بشنوئی بنچ نے واضح کیا کہ وہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم میں مداخلت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، جس نے درخواست گزار کو ریاستی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جمعیت علماء ہند اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست میں تحسین پونا والا کیس...
    مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف مجوزہ تحریک عدم اعتماد تاحال پیش نہ ہو سکی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کے صرف چار وزراء نے استعفیٰ دیا جبکہ تین وزراء نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وزراء اب تک حکومت سے عملاً الگ نہیں ہو سکے۔ پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے عددّی اکثریت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) پہلے ہی تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے، اس کے باوجود نہ تو تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی میں پیش ہوئی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-2 استنبول (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسٹینڈنگ کمیٹی فار اکنامک اینڈ کمرشل کوآپریشن آف دی آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن (COMCEC) کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر استنبول میں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو بڑھانے کی اپنی حکومت کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ تجارتی مذاکرات کے آئندہ دور کے دوران پاکستان...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہے۔ اگر انتظامیہ نے جان بوجھ کر جلسے کو خراب کرنیکی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ 7 نومبر کو ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام جلسہ عام منعقد ہوگا۔ پرامن جلسے کا انعقاد سیاسی جماعتوں کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔ جس میں رکاؤٹ ڈالنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ بلوچستان کے غیور عوام جلسے میں شرکت کرکے رول آف لاء، معاشی عدم استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے میں صف اول کا کردار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”پاکستان کی سفارتی کامیابیاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش اور محنت سے ہم نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور اس میدان میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران قوم کا فخر ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فارن سروس دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، جس کی عظیم روایات ہمیں ورثے میں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک فن ہے جو تجربے، صبر اور محنت سے پروان چڑھتا ہے۔...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس نے گھریلو ملازمین سے متعلق معاشرتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں ایک قصہ سنایا جس نے انہیں نہایت مایوس کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنی سہیلی کی گھر گئی ہوئی تھی، وہاں ان کے بچے اور ان کی ملازمہ کے بچے کھیل رہے تھے۔ سہیلی کے بچوں نے اپنا غلہ توڑا تو اس میں سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے نکلے تو بچوں کے دادا نے انہیں سمجھایا کہ ان پیسوں کو ملازمہ کے بچوں کے ساتھ بانٹ لو۔ اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد سہیلی کے بچے روتے ہوئے اس وقت تو یہ بات آئی گئی ہوگئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)طلباء کے مقابلے میں اساتذہ کی غیر متناسب تعداد ، ضلعی تعلیم افسر سے وضاحت طلب۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے ضلعی تعلیم افسر (سیکنڈری و ہائی اسکولز) بدین احمد خان زئنور سے وضاحت طلب کی گئی ہے محکمے کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول احمد نوح سومرو، بدین میں صرف 90 طالبات داخل ہیں، جب کہ اس اسکول میں 18 اساتذہ تعینات ہیں، جو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایس ٹی آر (اسٹوڈنٹ-ٹیچر ریشو) پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پالیسی کے تحت سندھ بھر میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ کو ایک اسکول سے...
    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی نے کہا کہ علماء دین کے سپاہی اور ملت کے رہبر ہیں، دولت یا دباؤ سے خریدے نہیں جا سکتے، چند روپیوں کے عوض علماء کے ضمیر خریدنے کا خواب دیکھنے والے خود ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی بات کرنے والے دراصل خود قومی دھارے سے کٹے ہوئے ہیں کیونکہ دینی مدارس ہی اصل قومی دھارا ہیں جو صدیوں سے ایمان، اخلاق اور خدمت خلق کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے جلسے سے خطاب...
    ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،اب فیصلہ کرنا ہے کس سڑک پر اکٹھے ہونا ہے،قاری حنیف جالندھری کا وفاق المدارس کنونشن سے خطاب سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،مدارس کے آئمہ کرام کو 25 ہزار دینے کا اعلان...
    مولانا فضل الرحمان۔فوٹو: فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون بن چکا ہے۔ملتان میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان  نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے، پاکستان کے لیے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، مدارس کے کردار کو ختم کیا جا رہا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ  ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے، یہ کہتے ہیں ہم تو علماء کو 25 ہزار روپے دینا چاہتے ہیں، علماء کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں،  کس مد میں ملا کے ضمیر کو خریدنا چاہتے ہو۔ ہمیں افغانستان...
    ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران طلباء کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے طلباء کو ملکی دفاع، عسکری تربیت اور جدید جنگی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ دورے کا مقصد سول و ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو وطن کے دفاع میں پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔کابینہ میں 10 صوبائی وزراء، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ کے مشیروں میں مزمل اسلم اور تاج محمد کا نام شامل ہے جبکہ شفیع اللہ جان کو...
    تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنرہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی...
    کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزراء میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں...
    چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی60ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ نے اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے بین المذاہب رواداری کے حوالے سے خدمات پر پوپ لیو سے  اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 رکنی پاکستانی وفد نے 2 روزہ 60 سالہ گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پولیس پر حاضری دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کے جوان بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ  کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ مریم نواز شریف نے علماء  و مشائخ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔  علماء  کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تائید کی۔ وزیراعلیٰ  نے سیل ہونے والی مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہل سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔  بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ  نے حکام کو بے گناہ افراد کو...
    رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔  ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔  طلعت زمانی...
    لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مقامی پانی کے نمونوں میں آلودگی کی شرح حد سے زیادہ پائی گئی اور پانی کو انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں...
    ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ یو ایس بی فوٹیج کے مطابق 27 نومبر 2024ء کو حب ٹول پلازہ سے آنے والی گاڑی میں ملزمہ خودکش حملہ آور کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں مبتلا تھے جبکہ 15 افراد کی حالت نازک رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وبا کے باعث 6 افراد جاں بحق...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب  خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کی ہے، ملزمہ کا بی ایل اے اور شاہ فہد سے کوئی تعلق نہیں۔ وکیل کے مطابق شریک ملزم کا کہنا ہے اس کو 24...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا...
    لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور دیگر صوبائی وزراء کے دورہ لندن کیلئے 6 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست دیدی گئی۔ لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے جس کے بعد دورہ لندن غیر یقینی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے 20منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے اپوزیشن پر تنقید کی کہ وہ پری بجٹ بحث پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پری بجٹ بحث میں محکموں نے دیکھنا تھا کہ کتنے محکموں میں کتنا پیسہ لگا، اتنی غیر سنجیدہ اپوزیشن کبھی اسمبلی کی تاریخ میں نہیں دیکھی، گندم کا ریٹ 35سو روپے مقرر کیا جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں، شرانگیزی و فتنہ پھیلانا اپوزیشن کا کام رہ گیا ہے۔ جواب میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومتی بینچوں کو دیکھیں کوئی ایک...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے "پیپلز مینارٹی کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے اقلیتوں سے متعلق مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے "پیپلز مینارٹی کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا، پروگرام کے مؤثر نفاذ کیلئے رواں مالی سال مینارٹی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔ ایمازون کا اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ...
    شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی کا انتقال ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے اپنے بیٹے کو سچائی کے علم کو بلند رکھنے والا بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ارشد شریف جیسے جری اور اصول پرست صحافی قوم کا فخر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی اور قوم ہمیشہ...
    علمائے دیامر نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کی زیرِ صدارت دیامر کے علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ مختلف امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاہدہ 2025ء کے تسلسل میں مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عارضی ملازمین کی مستقلی، اعتماد سازی، اسکیموں پر عمل درآمد، چلاس واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، اور مقامی ترقیاتی سہولیات کی فراہمی جیسے معاملات زیرِ غور آئے۔ جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اورجام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دو دیگر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایس پی اسد زبیر اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملک و قوم کی حفاظت کے لیے ان کے اعمال ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون آئین و اجازت نہیں دیتا۔ راناثناء اللہ نے کہاکہ جن افراد پر مقدمات درج ہیں وہ عدالت میں ان کا سامنا کریں۔انہوںنے کہاکہ جو بات 2021ء میں درست تھی وہی ریفرنس اس حکومت نے دائر کیا ہے، یہی چیزیں جب 2021ء میں ہوئیں تو اس وقت حکومت نے پابندی لگائی۔مشیروزیراعظم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے پی گھومتے پھرتے آئے تو دیر ہو گئی اس لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، وزیر اعلیٰ کے پی وقت پر جائیں تو ملاقات ہو جائے گی۔
    اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر حسین آرائیں، علامہ مبشر حسن، ناصر الحسینی نے شرکا سے خطاب کیا۔ تقریب میں عظیم جاوا، شیراز شاہ زیدی، ندیم حسین رضوی، بوتراب اسکاؤٹس گروپ کے محمد ضامن، الخدام اسکاؤٹس کے عبد الوحید سمیت دیگر موجود تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع...
    تنظیمی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ راہ حق کے شہداء کی یاد منانا ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ کانفرنس میں شہدائے غزہ و لبنان کو بھی یاد کیا جائے گا۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے یونٹ عبدو اور محبوب گوٹھ تحصیل لکھی غلام شاہ کے دورے کے...
    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملت تشیع کا سرمایۂ افتخار ہیں اور انہی کے لہو سے استقامت و بیداری کی راہیں روشن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نماز مغربین کی حالتِ سجدہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء چھلگری کی یاد میں آج بہشت زہرہ قبرستان چھلگری میں دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر شہداء کے مزارات پر شمع روشن کی گئیں، قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام الناس نے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ مجلس عزا سے مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی،  صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علماء مکتب...
    غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشیں واپس کر دیں۔ غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ قابض اسرائیل نے ان شہداء کے ناموں کی کوئی باضابطہ فہرست فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ مرکز...
    انکوائری رپورٹ میں کئی سالوں سے کینٹین اور فوٹو اسٹیٹ کی مد میں خصوصی طلباء سے ہزاروں روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امتحان ڈیوٹی لگانے کے لئے ڈیپارٹمنٹ کے لوئر اسٹاف کو ہائی اسکیل ظاہر کیا جاتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ محکمہ سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج، اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس حیات آباد پشاور میں لاکھوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری مکمل کرلی جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کئی سالوں سے کینٹین اور فوٹو اسٹیٹ کی مد میں خصوصی طلباء سے ہزاروں روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امتحان ڈیوٹی لگانے کے لئے ڈیپارٹمنٹ...
    نوابشاہ میں آئی ایس او کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو منافقین فلسطین اور غزہ کے شہداء کیساتھ خیانت کرکے امریکہ و اسرائیل کے حواری بنے، وہ غدار ہیں، اور انکے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ محاذ مقاومت کے شہداء کے پاکیزہ لہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا کا سب سے بڑا عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اقوام عالم، محور مقاومت کی مظلومیت و صداقت اور اسرائیل و امریکا کے مکر و فریب، ظلم و بربریت کو بخوبی پہچان چکی ہیں۔...
    ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ...