2025-11-17@00:11:05 GMT
تلاش کی گنتی: 291
«تاہم ا»:
(نئی خبر)
کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب واقع ایک آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے سے قبل 1800 فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی جو مبینہ طور پر پانی کی بورنگ کے لیے کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بورنگ کا کام مکمل ہوچکا تھا، تاہم آج جب پائپ واپس نکالنے کا عمل جاری تھا تو اچانک زیرزمین گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد گیس نے آگ پکڑ لی جس سے ریفائنری کے اطراف دھواں پھیل گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے...
گزشتہ روز کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ تاہم میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے پارک کے اندر چلے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام کے دوران شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی تاہم بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کردی۔ میئر کراچی کے شاہراہ پر آنے اور پھر پارک میں چلے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر...
ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئرصحافی کو بھیج دیے، اس بات کا دعویٰ اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹرانچیف جیفری گولڈبرگ نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا پندرہ مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم دو بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم اسے یہ اطلاع دو گھنٹے پہلے ہی مل گئی تھی کہ ممکنہ طور پر حملے کیے جارہے ہیں، وجہ یہ تھی کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے گیارہ بج کر چوالیس منٹ پر انہیں بھی جنگ کا تمام تر منصوبہ ٹیکسٹ پیغام میں غلطی سے بھیج دیا تھا۔ اس منصوبے میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت...
عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جو فلم میں ایک معمولی خامی یا کمی کو بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ پرفیکٹ کام کرنے کے عادی ہیں۔ تاہم انسان تو خطا کا پتلا ہے اور کیسے ممکن ہے اس سے کوئی غلطی نہ ہو۔ فلم دنگل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور بظاہر اس فلم میں کوئی معمولی سی بھی غلطی بھی نظر نہیں آئی تھی۔ تاہم اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم دنگل میں ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی تھی لیکن فلم بین اور تجزیہ کار بھی اسے پکڑ نہیں پائے تھے۔ عامر خان نے بتایا کہ تاہم لیجنڈری اداکار اور...
ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی
آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرکے خریداروں کو جزوی رعایت دینے پر متفق ہوگیا ہے۔ ایف بی آر نے یہ درخواست سیکشن 236C اور 236K کے تحت دی تھی تاہم آئی ایم ایف نے صرف خریداروں کو رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، نئی قسط جلد مل جائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اپریل 2025 سے ہوگا تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی 18ویں ایڈیشن کیلئے نئے قوانین متعارف کروادیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے سیزن کے آغاز سے کچھ روز قبل ہی کھیل میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں۔ سیزن کے افتتاحی میچ، جو موجودہ چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کولکتہ میں کھیلا جائے گا، اس میں تین اہم تبدیلیاں اور نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں۔ مزید پڑھیں: کوہلی کے سابق ساتھی کھلاڑی آئی پی ایل میں امپائرنگ کریں گے، مگر کون؟ تھوک پر پابندی ختم کورونا وائرس وبا کے بعد سے گیند پر بالرز یا کھلاڑیوں کے تھوک لگانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کو اٹھالیا گیا ہے، اب...
پشاور(آئی این پی )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہوگیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہوسکی تھی۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی مرمت کیلئے انجینئرز طلب کر لیے گئے ہیں تاہم خرابی کی وجہ سے افغانستان پیدل آمدورفت جمعہ کو بھی معطل رہی ۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سسٹم کی مرمت جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
— فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مچ، نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے گیس پائپ لائن اڑادیبلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا... لیویز حکام کے مطابق دھماکا لیویز فورس کی گاڑی گزرتے وقت ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ایک اہم ملک کے سربراہ مملکت کا نامعلوم ہیکرز نے فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے میکسیکو کی صدر کاڈیا شین بام کا فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ہیک شدہ فون اور ای میل پرانی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیکنگ کے بارے میں آگاہ ہوئی تو متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میکسیکن صدر نے کہا کہ تاہم بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ہیک ہونے والا فون ذاتی رابطہ...
دوسرے ٹی20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم...
شام کی فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر تین شامی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام لگانے کے بعد لبنان پر راکٹ حملے کردیے ہیں۔ لبنانی عسکریت پسند گروپ نے مبینہ طور پر شام میں حمص کی مغربی سرحد کے قریب فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد انہیں لبنان میں لے جاکر مارا گیا۔ یہ دعویٰ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے وزارت دفاع کے حوالے سے کیا ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے حزب اللہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے “خطرناک حد سے تجاوز” قرار دیا ہے۔ وزارت نے اس حملے کے جواب میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تاہم دوسری جانب لبنان کی...
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق بھریا کے علاقے کلہوڑا کالونی میں قائم ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ بجھانے کے لیے نوشہرو فیروز اور کنڈیارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، تاہم بے قابو آگ نے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال، تین مکان اور چار دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں چار جانور جھلس کے مارے گئے، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔...
ویب ڈیسک: رمضان کا مقدس مہینہ بڑھنے کے ساتھ ہی عید الفطر کی امیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے جس پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید سے قبل کروڑوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے تھے تاہم کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ...
لاہور(نیوز ڈیسک) اس عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں جاری ہونے کے امکانات کافی کم ہیں، تاہم اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ عیدالفطر خوشی کا ایک تہوار ہے جس پر ہر کوئی اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ قبل ازیں مرکزی بینک کی جانب سے عید سے قبل کروڑوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے تھے تاہم کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے...
کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کے استعفے، انتقال یا نااہلیت کی صورت خالی اسامی کتنے دن میں پر ہونی چاہیے؟
کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کے استعفے، انتقال یا نااہلیت کی صورت خالی اسامی کتنے دن میں پر ہونی چاہیے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) آئین کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خالی اسامی 45 دن میں پر ہونی ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کیتحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر ہونا ہوتی ہے تاہم 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمشنریا رکن نئی تقرری تک عہدے پر رہیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ کسی ممبر کے استعفے، انتقال یا نااہلیت پر 45 دن میں سیٹ کا پر ہونا آئین کیتحت لازم ہے تاہم موجودہ حالات میں یہ نشستیں خالی...
کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کے استعفے، انتقال یا نااہلیت کی صورت خالی اسامی کتنے دن میں پُر ہونی چاہیے؟
ویب ڈیسک : آئین کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خالی اسامی 45 دن میں پُر ہونی ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کےتحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پُر ہونا ہوتی ہے تاہم 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمشنریا رکن نئی تقرری تک عہدے پر رہیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ کسی ممبر کے استعفے، انتقال یا نااہلیت پر 45 دن میں سیٹ کا پُر ہونا آئین کےتحت لازم ہے تاہم موجودہ حالات میں یہ نشستیں خالی تصور نہیں کی جا سکتیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئین...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں تاہم پہلے سے دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا اور بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بازیاب...
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی 14 مارچ سے شروع ہونیوالے نیشنل ٹی20 کپ سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایونٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قبل ازیں اسکواڈز کے اعلان میں فاسٹ بولر کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے اچانک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں ہی نیوزی لیںڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں تاہم دونوں کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے۔ بابر نے گزشتہ سال ٹی20 میں پاکستان...
منیلا: فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کو منیلا ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری بین الاقوامی عدالت (ICC) کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں جاری وارنٹ کے تحت عمل میں آئی۔ ڈوٹیرٹے، جو 79 سال کے ہیں، 2016 سے 2022 تک فلپائن کے صدر رہے اور اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے منشیات کے خلاف سخت مہم چلائی۔ اس مہم میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے بیشتر پولیس مقابلوں یا نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے گئے۔ انٹرنیشنل کولیشن فار ہیومن رائٹس ان فلپائن (ICHRP) نے ڈوٹیرٹے کی گرفتاری کو "تاریخی لمحہ" قرار دیا۔ تنظیم کے چیئرمین پیٹر مرفی نے کہا: "آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ یہ گرفتاری ان مظلوموں...
معروف کورین گلوکار اور نغمہ نگار وہیسونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلڈز اور آر اینڈ بی میوزک کے لیے مشہور گلوکار وہیسونگ 10 مارچ 2025 کو سیئول میں کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب گلوکار کا مینیجر ان سے ملنے میں ناکام ہوا تو اس نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بیٹے کو گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) ابتدائی رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گلوکار موت...
مونٹریال: کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ایک پب پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔ یہ واقعہ ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پب میں داخل ہو کر بغیر کسی وجہ کے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "12 افراد زخمی، جن میں 6 کو گولیاں لگیں، تاہم کسی کی جان کو خطرہ نہیں"۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایک "اسالٹ رائفل" اور ہینڈ گنز" سے مسلح تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پال میک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ گزشتہ روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہا ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلیں۔
فوکل پرسن محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا اور ہوائیں چلیں گی تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا...
اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے حوثیوں سے امریکا کے علاقائی شراکت داروں اور میری ٹائم تجارت کو بھی خطرہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو...
اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی شروعات اچھے انداز میں ہوئی ہے، ہم اچھے نتیجے کیلیے پرامید ہے، عدالتوں میں پھنسے ہوئے اربوں روپے کے ٹیکسز کی ریکوری کی صورت میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس خسارہ ایک ہزار ارب روپے سے کم رہے گا۔ حکومت عدالتوں میں پھنسے ہوئے اربوں روپوں کے ٹیکس کی ریکوری کو یقینی بنانے کیلیے متعدد اقدامات کرے گی۔ منگل کے روز آئی ایم ایف سے مذاکرات کے رسمی آغاز کے بعد ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جاری بات چیت کے دوران اگلے بجٹ پر بھی بات کی جائے گی، تاکہ کچھ شعبوں میں ریلیف دینے کو ممکن...
کراچی: بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا نے ٹیم میں انجرڈ میتھیو شارٹ کی جگہ اہم اسپنر کو شامل کر لیا ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران میتھیو شارٹ انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم گروپ بی کا یہ میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ بائیں ہاتھ کے 21 سالہ اسپنر کوپر کونولی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں پہلے سے شامل تھے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو فوری طور پر دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں؛ آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی انجرڈ کوپر کونولی نے اب تک آسٹریلیا کی جانب سے محض تین ون...
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی دنوں سے پھیپڑوں کی انفکیشن اور نمونیا کی وجہ سے شدید بیمار تھے تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آگئی ہے۔ ویٹیکن سٹی سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت اتوار کے روز بحال ہوگئی اور انہیں مکینکل وینٹلیشن سے ہٹایا گیا تاہم انہیں سپلیمنٹری آکسیجن کی فراہمی تاحال جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بخار بھی اتر گیا ہے جس کے بعد اتوار کی صبح وہ عبادات میں بھی شریک ہوئے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوپ ابھی مستقل طور پر تندرست نہیں ہوئے ہیں اور ان انفیکشن کی وجہ...
پشاور میں آسٹریلین نسل کی گائے چوری کرنے کا نیا گینگ ایکٹو ہوگیا، کچھ عرصے کے دوران خزانہ سے 7 غیرملکی نسل کی قیمتی گائے چوری ہوگئیں جب کہ 3 سے 4 لاکھ کی گائے آدھی قیمت پر ڈیلرز کو فروخت کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں مال مویشی چوری کرنے والا نیا گینگ سامنے آگیا، گائے چور گینگ نواحی علاقوں میں ایکٹو ہوا ہے جس نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پشاور میں آسٹریلوی نسل کی آٹھ گائے چوری کر لی ہیں تاہم مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس اس گینگ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ ذرائع کے مطابق گائے، بھینسیں چوری کرنے والا یہ گروہ حال ہی میں پشاور میں ایکٹو ہوا ہے جو کہ قیمتی ،...
کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے 5.5 ریکارڈ کی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔ ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھوٹے کوشی رورل میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیراپا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دریائے بھوٹے کوشی کے قریب ایک لینڈ سلائیڈ ہوئی، تاہم وہاں کوئی آبادی نہیں تھی، جس...
کراچی: شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ لیاقت آباد چار نمبر، ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم...
کراچی (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ میچ بے نتیجہ...
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔ ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔ تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔ ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ View this...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، تاہم انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ریڈرسل کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار دوبارہ...
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔ ویٹی کن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 88 سالہ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے اتوار کی شب بھی اسپتال میں گزاری جہاں انکی حالت نازک ہے۔ ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو آکیسجن دی جارہی ہے تاہم سانس لینے میں پوپ کو کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں ہوا جبکہ انہیں خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی کرنا پڑی ہے۔ ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانس تاحال ناک میں لگے ٹیوب کے ذریعے آکسیجن لے رہے ہیں اور مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔ ویٹی کن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ’حقیقت میں کارگر‘ ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔ فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کا طریقہ کیا ہے، یہ میرا منصوبہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کام کرتا ہے۔ لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف بیٹھ کر اس کی سفارش کروں گا۔‘ ٹرمپ نے اردن اور مصر کی جانب سے ان کے غزہ منصوبے کی مخالفت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ہم اردن اور مصر کو سالانہ اربوں ڈالر...
غزہ منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر زبردستی عمل نہیں کراؤں گا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ’حقیقت میں کارگر‘ ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کا طریقہ کیا ہے، یہ میرا منصوبہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کام کرتا ہے۔ لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف بیٹھ کر اس کی سفارش کروں گا۔‘ٹرمپ نے اردن اور مصر کی...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا.(جاری ہے) فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں جس پروکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کر لی. درخواست رد کرنے پروکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف کے درمیان تلخی...
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔ پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کے حوالے سے اگلے روز آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بائیکاٹ رائیڈر سے گالم گلوچ اور مار پیٹ کرنے والی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم اب سید عرفان شکیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں بائیک رائیڈر نے موقف اپنایا کہ وہ دو سال سے بائیکیا چلارہا ہے، 17 فروری کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادکی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے اسے ایک گاڑی نے ہٹ کیا وہ موٹر سائیکل سے گرا ۔ گاڑی کو روکنے پراس میں سے ایک خاتون باہر نکلی جس نے اسے مارنا شروع کردیا ،منع کرنے پر خاتون بہت...
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے کار میں سوار 2 افراد پر یہ سمجھ کر فائرنگ کردی کہ وہ فلسطینی ہیں۔ تاہم درحققیت وہ اسرائیلی سیاح تھے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ 27 سالہ مشتبہ مورڈیچائی برافمین کو 2 اسرائیلیوں کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میامی بیچ پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پولیس رپورٹ میں ملزم کے بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں اس نے کہا کہ جب وہ میامی بیچ میں اپنا ٹرک چلا رہا تھا تو اس نے دو لوگوں کو دیکھا جن کے بارے میں اس نے خیال کیا کہ وہ فلسطینی ہیں۔ اس نے انہیں روکا اور...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلبرگ کیفے پیالہ کے قریب سوزوکی وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تاہم اس حادثہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم افراد محفوظ رہے۔ ریسیکو حکام کے مطابق سوزوکی وین میں خواتین بچوں سمیت 10 سے زاید افراد سوار تھے۔حادثے کے باعث گلبرگ سے واٹر پمپ جانے والے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔بعدازاں سوزوکی وین سے تمام افراد کو باحفاظت نکال گیا۔گاڑی کو ہٹاکر ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ حادثے کا شکار وین میں سوار فیملی شادی کی تقریب سے گھر جا رہے تھے۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں زہر خوانی کے واقعہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زہریلی چیز پینے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا زہریلی چیز اتفاقیہ پی گئی تھی یا کوئی اور وجہ۔ تاہم، اس حوالے سے اقبال مارکیٹ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پاکستان کیخلاف دوران فیلڈنگ انجرڈ ہونیوالے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر راچن رویندرا سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اوپنر کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ تکلیف کے سبب سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل نیٹ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا تاہم اسکے باوجود انہیں آرام کروایا گیا ہے۔ ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا کے سر میں کچھ روز سے درد تھا لیکن اب کرکٹر تیزی سے بہتر ہورہے...
سائٹ ایریا میٹروول مالا کنڈ خیبر محلہ میں نوبیاہتا دلہن کی پراسرار طور پر گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ و سائٹ اے چوہدری جاوید نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 21 سالہ عائشہ زوجہ خبیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائیگا جس رپورٹ کے بعد ہی وجہ...
دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں تاہم کچھ لوگ...
دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، کئی اہم کھلاڑی باہر خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس...
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ قدرتی آفات کو کنٹرول کرنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے تاہم این ڈی ایم اے اس حوالے سے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی ثمینہ خالد گھرگی نے کہاکہ این ڈی ایم اے سیلاب کے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے کوئی مستقل نظام کرسکتی ہے جس پر وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے بہت زیادہ کام کیا ہے انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا آسان کام نہیں ہے تاہم اس حوالے سے...
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور مداح کی جانب سے ملائیکہ اروڑہ کا نام لینے پر مشکل میں پڑگئے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ارجن کپور اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہوئے جب ایک مداح نے بلند آواز میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کا نام لیا۔ اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ ارجن کی طرف متوجہ ہوگئے تاہم ساتھی اداکارہ اداکارائیں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Bhavesh Rawat (@travellingwithbhavesh) ارجن...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔ لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد...
لاہور(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے...
پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں حکومت نے کئی اہم فیصلے کیے اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ اگرچہ حکومت نے معاشی بحران، توانائی کے مسائل، اور دیگر مشکلات کے باوجود کئی اقدامات کیے ہیں تاہم عوامی سطح پر ان کی کامیابیاں متنازع رہی ہیں۔ پاکستان کی معیشت گزشتہ ایک سال میں بہت زیادہ مشکلات کا شکار رہی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی، مہنگائی کا طوفان، اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو شدید متاثر کیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کئی مالیاتی اقدامات کیے، جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔ ان اقدامات کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہو سکی، اور...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے تاہم نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں، کوشش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں، جتنا دباؤ کے بغیر کھیلتے ہیں اتنا ہی اچھا نتیجہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ میچوں میں...
کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اپنے سابقہ سیکریٹری امیرحسین قادری سے ان کے زیر استعمال بورڈ کی ملکیتی گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ واضح رہے کہ امیر حسین قادری کے پاس کچھ عرصے تک چیئرمین بورڈ کا بھی چارج رہا تاہم بغیر این او سی غیر ملکی دورے کے سبب کنٹرولنگ اتھارٹی نے پہلے ان سے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج واپس لیا اور ازاں بعد انھیں سیکریٹری بورڈ کے عہدے سے ہٹاکر ان کے اپنے ڈپارٹمنٹ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرادیا گیا۔ ادھر بورڈ حکام کی جانب سے ان کے زیراستعمال 3 مختلف گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کیا گیا ہے، بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شہیر وقار کی جانب سے لکھے گئے خط میں...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے فاسٹ بولر حارث رؤف کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا تھا، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہورہا تھا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بھی وہ میدان پر واپس نہیں آئے اور انہیں آرام دیا گیا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث...
امریکا میں گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے جہاز کا ملبہ الاسکا کےقریب نوم میں مل گیا ہے۔ 9 مسافروں اور ایک پائلٹ کو لے کر یہ چھوٹا جہاز جمعرات کو انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔ جہاز کے ریڈار سے غائب ہونے کے فوراً بعد تلاش اور ریسکیو کے اقدامات شروع کیے گئے تھے، تاہم بعد میں امریکی کوسٹ گارڈز کو اس جہاز کا تباہ شدہ ملبہ الاسکا کے قریب منجمد سمندر سے مل گیا۔ یہ بھی پڑھیے:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟ بیرنگ ایئر کی پرواز نمبر 445 کو حادثے کے وقت علاقے میں موسم کی صورتحال خراب تھی تاہم حادثے کی اصل وجوہات تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی...
پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑ دھچکا لگ گیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی20 لیگ میں شریک نیوزی لیںڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے۔ انجری کے بعد کیوی پیسر کی سہ ملکی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ کرکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔ فرگوسن کوالیفائر 1 کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے ایک اسپتال میں نرس نے 7 سالہ بچے کے زخموں کو ٹانکے لگانے کے بجائے اسے ایلفی سے جوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے ضلع ہاویری میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے کو چہرے پر زخم ہونے کی وجہ سے لایا گیا تھا۔اسپتال میں موجود جیوتی نامی نرس نے بچے کے چہرے کے زخم کو ٹانکے سے جوڑنے کے بجائے ایلفی سے جوڑ دیا۔ نرس نے اپنے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے چہرے پر نشان نہ آئے اس لیے اس نے ایلفی کا استعمال کیا تاہم نرس کی لاپرواہی کی وجہ سے بچے کے والدین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفٹ کو حادثہ، تمام افراد بحفاظت نکال لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں ایک لفٹ حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق لفٹ دوسرے فلور سے نیچے آتے ہوئے اچانک گر گئی۔ ذرائع کے مطابق چھ لوگوں کی گنجائش والی لفٹ میں وکلا سمیت سات افراد موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے افراد کو باہر نکال لیا۔انتظامیہ کی جانب سے لفٹ کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) سعودی عرب میں 6 سال بعد واٹس ایپ کالز کی سہولت دوبارہ بحال ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت برسوں کی پابندی کے بعد دوبارہ ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے، تاہم اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ مستقل تبدیلی ہے یا عارضی طور پر کسی تجرباتی بنیاد پر ایسا ممکن ہوا۔ اس حوالے سے مقامی ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبیعی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں سے...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں ایک نوجوان مداح کو خوبصورتی کے بارے میں خاص نصیحت کی۔ شو کے جونیئر ویک کے دوران، کم عمر امیدوار پرنوشا تھامکے نے امیتابھ بچن سے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "سر، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں!" امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "ہاں، ہم جانتے ہیں!" تاہم، جب پرنوشا نے ان سے خوبصورتی کے راز دریافت کیے، تو امیتابھ بچن نے دل جیت لینے والا جواب دیا۔ انہوں نے کہا: "دیکھئے، ایک بات بتائیں آپ کو۔ چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم رہتی ہے!"...
ممبئی کی عدالت نے اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہتک عزت کے مقدمے میں حاضری یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں۔ تاہم جاوید اختر کے وکیل جے کے بھاردواج نے درخواست دائر کی کہ کنگنا کو بار بار غیر حاضر رہنے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔ ان کے مطابق اداکارہ...
سابق بھارتی ہیڈکوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی گاڑی کی آٹو رکشہ سے تصادم ہوا ہے، جس کے بعد کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں راہول ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔ آٹو ڈرائیور نے مبینہ طور پر پیچھے سے گاڑی کو ٹکر ماری، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا نہیں۔ گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد سابق بھارتی ہیڈکوچ غصے میں نظر آئے، یہ واقعہ شام 6:30 بجے کے قریب پیش آیا تھا...
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک ڈاکو کی ہلاکت اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔فائرنگ کے اس واقعے میں طاہر بزنجو نامی شہری گولی لگنے کے بعد اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی صدام گولی لگنے سے زخمی ہوا۔لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عبداللہ کو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگی تھی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہوا، فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 لٹیروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنھوں نے موٹر سائیکل پر جاتے طاہر اور اس کے ساتھی کو سائیڈ دے کر روکا۔تاہم موٹر سائیکل پر پیچھے...
امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے یوایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اسے مجرم تنظیم قرار دیا ہے۔ ایلون مسک کو ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی (ڈی او جی ای) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم اور غیرضروری آپریشنز کو بند کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی او جی ای کے نمائندوں نے یو ایس ایڈ سے متعلق معلومات اور دستاویزات تک رسائی کی درخواست دی تھی تاہم ادارے کی طرف سے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کی طرح اننگز کے آغاز کا ٹاسک دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں انجری کے شکار صائم ایوب کی جگہ بابراعظم اور فخر زمان اوپننگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ بابراعظم مڈل آرڈر میں نمبر 3 پوزیشن پر کھیلتے ہیں تاہم میجنمنٹ کی جانب سے انہیں سابق لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی طرح بلےبازی کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ اننگز کو لیکر چلیں تاکہ وکٹیں گرنے کے سبب ایک اینڈ کو محفوظ رکھا جاسکے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر کون ہوگا؟ سلیکٹر نے بتا دیا سچن نے 1989 میں مڈل آرڈر بلے باز کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈس ٹاگ نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 13 ہفتوں کے بعد اسقاط حمل کا شکار ہونے والی خواتین کو زچگی کی چھٹیاں لینے کا حق حاصل ہو جائے گا۔ حکمران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) سے تعلق رکھنے والی قانون ساز زارا لاہر کمپ نے اس قانون کی منظوری کے بعد جمعرات کے دن کہا کہ قانون سازوں کی ایک بڑی اکثریت نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس کا مقصد خواتین کی جسمانی اور جذباتی بحالی کے لیے ان کی حمایت کرنا ہے۔ فرانس اسقاط حمل کے اتنے حق میں کیوں؟ اسقاط حمل کے قانون...
لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے نیچے اترگئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سےنیچےاتر گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہے تاہم حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے افسراں اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا جبکہ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات کا آغاز کر...
جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک ) سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے تصدیق کی ہے کہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر انہیں میدان میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے کھیلا تھا۔تاہم اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں نہ صرف ساتھ افریقا چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ...
یوکرین کے علاقے اوڈیسا پر روسی فوج کے حملے میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں ۔ دوسری جانب سوئیڈن کے دارالحکومت میں روس کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ۔ 45 سالہ حملہ آور نے گاڑی سفارت خانے کے آہنی دروازے سے ٹکر ا نے کے بعد...
اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم، آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے جب تک کہ نئے...
عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں اخبارات، ٹی وی اور بلور ہیٹر کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں اخبارات اور ٹی وی کی سہولت واپس لی گئی تھی، تاہم عدالتی حکمنامے کے بعد عمران خان کو سہولیات دیدی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل پاکستان ٹیلی ویژن نیوز، انگریزی اخبارات اور الیکٹرک بلور ہیٹر کی سہولت دیدی گئی ہے۔ عدالت نے عمران خان کے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم عمران خان کو بیٹوں سے رابطہ کرنے کی سہولت تاحال نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ عدالت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ا ورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): خیبر پختونحوا: پٹن، مالم جبہ12، چترال 09، دِیر (بالائی09، زیریں 06)، دروش05، کاکول 04، سیدو...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر سے اختیارات لے کر خود یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جس کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے اس قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ نئے قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جامعات سے متعلق اختیارات گورنر کے پاس تھے، تاہم اب یہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ نئے قانون...
گورنر کے بجائے وزیراعلی خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے گورنر سے اختیارات لیکر وزیراعلی علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلی ہوں گے۔آج سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے اور ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیراعلی کو منتقل ہوگئے۔قانون کے تحت اب وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو یہ اختیار حاصل ہوگا...
پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کے مکمل فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل اوپنرز کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن شدت 8 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ جمعہ کی صبح سویرے کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم شہر میں 25سے35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
مری (نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار کے3 بڑے جنگلات میں بیک وقت آگ اٹھی۔ آگ نے مری میونسپل فارسٹ، گھوڑاگلی اور ساملی رینج کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ج. علاقے کے رہائشیوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ۔ آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر امدادی کاموں میں مصروف تاہم روڈ تک رسائی نہ ہونے کے باعث، امدادی ٹیموں کو پیدل ہی ریسپانس کرنا پڑ رہا ہے, یہ مشکل صورتحال امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بن گئی تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل چھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں...
کینیا میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے پرزے بکھرے ہوئے ہیں نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پولیس ترجمان جوزف اونگوے نے بتایا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی۔ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے ، معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیاں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے نئی ٹائمنگ جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں میں 20 جنوری سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ اب 13 جنوری کو ختم ہونے جارہی ہیں تاہم سردی کی حالیہ لہر کو دیکھتے ہوئے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے تاہم جمعہ کے دن چھٹی 12 بجے ہو گی ۔ سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا گیا۔ صرف پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ نے تقریباً 20 ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا کر بھسم کردیا جب کہ الٹاڈینا کے آس پاس ایک اور آگ نے 13 ہزار 700 ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ شب کلاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جو دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی کا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں کم کارڈیشین، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز اور بلی کرسٹل جیسی مشہور شخصیات کے...
لبنان کے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے نئے اجلاس میں ایک بار پھر ارکان اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ نے 2 سال کے دوران 12 بار ملکی صدر کے انتخاب کی کوشش کی لیکن کسی بھی امیدوار کو اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم اب 12 ناکام کوششوں کے بعد صدر کے انتخاب کے لیے لبنان کی پارلیمنٹ کا دوبارہ اجلاس کیا جا رہا ہے اور ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اب یہ معرکہ سر ہوجائے گا۔ سرکردہ امیدوار لبنانی فوج کے کمانڈر جوزف عون ہیں اور ممکن ہے کہ وہ سابق صدر میشل عون کے جانشین کے طور پر منتخب ہو جائیں گے۔ جوزف عون کو وسیع...