2025-08-08@19:51:42 GMT
تلاش کی گنتی: 209
«جنید افضل ساہی»:
(نئی خبر)
اٹک(نیوز ڈیسک)پنجاب میں اٹک کے قریب دریائے سندھ میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ان ذخائر کی مالیت 800 ارب روپے یا 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔نجی چینل کے مطابق پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سونےکے یہ ذخائر اٹک میں 32 کلومیٹر طویل پٹی پر دریافت ہوئے ہیں۔ابراہیم حسن مراد کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کرنے کے بعد ذخائر ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر 32 کلومیٹر طویل پٹی پر ملے ہیں، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔واضح رہے...
اٹک : پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات، ابراہیم حسن مراد نے انکشاف کیا ہے کہ اٹک کے علاقے میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر کا پتہ چلا ہے، جن کی مالیت 800 ارب روپے یا 2.87 ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ ان کے مطابق یہ ذخائر 32 کلومیٹر کے علاقے میں موجود ہیں، اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے ان ذخائر کی تصدیق کی ہے۔ اس مقصد کے لیے 127 مختلف جگہوں سے نمونے جمع کیے گئے، جو پنجاب کے معدنی وسائل کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ دریافت پاکستان کی معدنی دولت کے بہتر استعمال کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جو معاشی استحکام اور آئندہ...
پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ اسپنر مجیب الرحمٰن اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ اگلے ماہ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدى کریں گے۔ تجربہ کار اسپنر مجیب الرحمٰن کی جگہ غضنفر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ غضنفر اس وقت آئی ایل ٹی20 میں ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان کے مطابق ڈاکٹرز نے مجیب الرحمٰن کو مکمل صحتیابی تک صرف ٹی20 فارمیٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا اس لیے انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسکے علاوہ، اوپننگ بلے باز...
ریوڈی جنیرو : برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شدید نقصان ہوا، جس میں 8 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کے جنوب مشرقی علاقے اس قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اور مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب زندگی مفلوج ہوگئی ہے، اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں، اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے...
میاں محمد اشفاق: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ پہنچ گئے، جہاں ستارہ پاکستان ریاض پہلوان کے اکھاڑے میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شاہین شاہ کو گجرانوالہ کی روائتی پگ پہنائی گئی اور پہلوانی گرز پیش کی گئی، شاہین شاہ اکھاڑے میں پہلوانوں سے مصافحہ کیا اور تصویریں بنوائیں۔ انہوں نے اکھاڑے میں پہلوانوں کا دنگل دیکھا اور داو پیچ سے خوب محظوظ ہوتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے زور آزمائی کرنے والے پہلوانوں کو خوب داد دی۔ سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کرگئے شاہین شاہ آفریدی نے ستارہ پاکستان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ستارہ پاکستان ریاض پہلوان آپ سے مل کر،میں پھر دنگل دیکھنے گوجرانوالہ...
لاہور: قومی ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلیے تیار ہے جس کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے مہمان ٹیم دو روز قبل پاکستان پہنچ چکی ہے۔ اسکواڈ میں کون ان کون آؤٹ ہوسکتا ہے؟ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار صائم ایوب اس سیریز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں صائم کی جگہ عبداللہ شفیق کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔ کپتان شان مسعود...