بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں روس سے خریدے گئے رافیل طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔
پاکستانی فوج کے فراہم کردہ ثبوتوں کے بعد بھارت مشکل میں پڑچکا ہے، بھارتی فوج کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پریس کانفرنس کرنا پڑگئی۔نیوز کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارتی فوج کے رافیل طیارے گرے ہیں؟ جس پر ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ابھی وہ اس کا جواب نہیں دیں گے، جنگ ہو تو نقصان تو ہوتا ہی ہے، ہمارا نقصان ہوا ہے۔
ایئر مارشل نے کہا کہ پاکستان کے لڑاکا طیارے گرائے ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ملبہ کہاں ہے۔نیوز کانفرنس کے دوران تینوں افواج کے افسران کے چہرے اترے ہوئے تھے، ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے پاکستان کی جانب سے تباہ کن حملوں کا بھی اعتراف کیا اور بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ سیزفائر کے بعد پاکستان آرمی نے وعدہ خلافی کی، اگر پاکستان نے در اندازی کی دوبارہ کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔تینوں افسران جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوامی عتاب سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اپوزیشن کا نریندر مودی سے پہلگام واقعے، آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ بھارتی اپوزیشن کا نریندر مودی سے پہلگام واقعے، آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، بلال اظہر کیانی نئے پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ شواہد موجود ہیں بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کیلئے منت سماجت کی، مسعود خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اترکاشی سانحہ: مودی راج کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی ناکام کوشش
اترکاشی سانحے پر بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ناقص منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔
بھارت میں پیش آنے والے تمام سانحات میں مودی حکومت کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے اور اترکاشی کا سانحہ ان ہی کھوکھلے دعووں اور ناقص کارگردی کی تازہ مثال ہے۔
بھارتی جریدے منٹ کے مطابق اترکاشی میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد بھارتی فوجی اور 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ دھارالی گاؤں اترکاشی میں موسلا دھار بارش سے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ بھارتی فوجی تنصیبات بھی تباہ ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی اترکاشی جیسے سانحات کی شدت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے۔
5 دن گزرنے کے باوجود لاپتا اہلکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ حادثہ ناقص انفرا اسٹرکچر اور حکومتی بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارتی فوجیوں کی موت کے باوجود مودی سرکار اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے اور جھوٹا امیج سنوارنے میں مصروف ہے۔
دوسری جانب گودی میڈیا بھی فوجی نقصانات چھپا کر مودی راج کے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ قدرتی آفت میں فوجی ہلاکتیں چھپانا مودی راج کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ آپریشن ہو یا قدرتی آفات، مودی سرکار اپنے فوجیوں کی موت کی خبر چھپا کر ان کی توہین کر رہی ہے۔