Daily Ausaf:
2025-05-12@12:05:28 GMT

پاک بھارت جنگ : پاکستان کی جوابی کارروائی، کب کیا ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے بعد سے مودی حکومت کی ہٹ دھرمی اور گودی میڈیا کی ہرزہ سرائی رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔

پاک بھارت کشیدگی کی اس صورتحال میں بھارتی میڈیا نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائیں کہ نہ صرف پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے دیگر علاقوں پر حملے کیے بلکہ بھارتی فوج کے حملوں سے کراچی لاہور پشاور اور دیگر شہروں میں ہر طرف تباہی اور بربادی کا عالم ہے۔

لیکن پھر 10 مئی کی صبح اچانک ایسا کیا ہوا کہ سب کی زبانیں گنگ ہوگئیں اور بولنے کو کچھ نہ بچا، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن انیقہ نثار نے اپنا تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچی تو اس وقت رات کے دو بج رہے تھے اور (نور خان ایئر بیس دھماکے) دھماکوں کی آوازیں مسلسل آرہی تھیں، جس سے ایک خوف کا سا ماحول بننے لگا ایسے لگا کہ بات اب ڈرونز حملوں سے آگے جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ پھر کیا تھا جیسے ہی فجر کی اذان ہوئی اور اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی اور دن کی روشنی میں پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔

جس کے بعد وہ ہوا جس کی بھارت کو امید بھی نہیں تھی پاکستان نے جوابی کارروائی میں اتنے شدید اور تباہ کن حملے کیے کہ دشمن کو سنبھلنے کا بھی موقع نہ مل سکا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی حملوں میں کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟ بڑی خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص، بھارت نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں اعلیٰ بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جوابی کارروائی میں اعلیٰ بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق بھارت نے کردی ،مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا،ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار تھاپہ آج ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ راج کمار کا گھر صبح 5:30 بجے کے قریب نشانہ بنا۔اس واقعے کے بعد بھارتی سیاسی قیادت نے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

دریں اثناءمقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کاکہنا ہے کہ ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک محنتی افسر کو کھو دیا ہے۔میں اس ہولناک جانی نقصان پر اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ نہیں رکھتا۔ اللہ راج کمار تھاکی روح کو سکون دے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ راج کمار تھاپہ کی ہلاکت کے حوالے سے راجوڑی سے تباہ کن خبر موصول ہوئی ہے۔

راج کمار تھاپہ کل ہی ضلع میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ میں موجود تھے اور اس کے علاوہ آن لائن میٹنگ میں بھی شریک ہوئے تھے جس کی صدارت میں نے کی تھی۔ آج اس افسر کی رہائش گاہ اس پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بنی جس میں راجوڑی شہر کو ہدف بنایا گیا اور ہمارے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر شری راج کمار تھاپا جاں بحق ہو گئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اودھم پور، بھوج، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ میں فضائیہ کے اڈوں پر نقصان پہنچانے کی بھارت نے تصدیق کی تھی۔

کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تیز رفتار میزائلوں نے پنجاب کے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔بھارتی فوج نے کہا کہ پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حملوں میں کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟ بڑی خبر
  • پاکستان نے جوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچایا؟
  • آپریشن بنیان مرصوص، بھارت نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں اعلیٰ بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی
  • وزیراعظم کا قومی قیادت سے رابطہ، بھارت کے خلاف جوابی کارروائی پر اعتماد میں لیا
  • یو این چارٹر کے تحت جوابی کارروائی کا حق، بھارتی جارحیت کے خلاف ایک پیج پر ہیں: بلاول
  • ’جب میزائل آخر میں استعمال کرنا تھا وہ پاکستان نے پہلے کرلیا‘، پاکستانی حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں سوگ
  • ایٹمی امور کا جائزہ لینے والی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
  • پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ، سیکیورٹی ذرائع
  • بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی