2025-11-19@10:37:01 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«دکھایا گیا»:

(نئی خبر)
    کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں مانیٹری پالیسی سے متعلق تمام نکات اور فیصلوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد (اپریل) سے بڑھ کر 3.5 فیصد ہو گئی، یہ اضافہ فوڈ پرائسز کے بیس ایفیکٹ کے خاتمے اور بنیادی مہنگائی...
    سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025 میں افراط زر توقعات کے مطابق 3.5 فیصد رہی جب کہ مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امید ہے کہ مہنگائی آگے چل کر آئندہ مالی سال کے دوران مستحکم ہوجائے گی۔ اعلامیے کے مطابق اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے اور پیشگوئی ہےکہ یہ اگلے سال مزید بڑھے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوجارہا ہے اور مالی رقوم کی آمد کمزور ہے تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ کے چند...
    بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ایس ایچ او پولیس ابرار احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ شہر کے گنجان آباد بازار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ابرار احمد نے بتایا کہ دھماکہ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 ) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مالی سال 2025-26 کے لیے 53 کھرب 35 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا ہے مجموعی بجٹ میں سے 27 کھرب 6 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن میں پنشن اور تنخواہیں شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ ان غیر ترقیاتی اخراجات میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے صوبائی حکومت نے موجودہ سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 590 ارب روپے مختص کیے ہیں .(جاری ہے) پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کا...
    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر، وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بحران سے بچاؤ، قیمتوں کے اثرات کا تجزیہ، اور ہنگامی حکمت عملی کی تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ کمیٹی کو 4 اہم نکات پر کام سونپا گیا ہے: عالمی سطح پر قیمتوں اور رسد کی صورتحال پر نگرانی، قیمتوں کے اثرات کا...
    اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کریگا،شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔ شرح سود گیارہ فیصد تک برقرار رکھنے کی توقع ہے۔ دسمبر تک مہنگائی میں اضافہ کی اوسط شرح آٹھ فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ملکی اور غیرملکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان ہوگا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح مئی میں ساڑھے تین فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ دسمبر تک مہنگائی میں اضافے کی اوسط...
    تہران(نیوز ڈیسک)حالات بدلتے دیر نہیں لگتی، وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر فلسطین کے نہیں بلکہ اسرائیل کے ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی بمباری سے اسرائیل بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ و برباد کرنے کے بعد صیہونیوں نے ایران پر گزشتہ رات حملہ کیا اور اس دوران متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/06/fotage-1-whatsapp-video-2025-06-14-at-11.57.05-am.mp4 اس کے جواب میں ایران کی جانب سے جوابی حملہ کیا گیا اور 5 میزائل حملے کئے جا چکے ہیں، اس ایرانی بمباری سے اسرائیل بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، جس کے مناظر وائرل ویڈیوز میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/06/fotage-2-whatsapp-video-2025-06-14-at-11.57.06-am.mp4 حالیہ وائرل ویڈیو میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا م نظر دن کی...
    کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025/26ء کا 34 کھرب 51 ارب کا بجٹ پیش کردیا، پانچ قسم کے ٹیکسز ختم کردیے گئے۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 17 سے بائیس تک افسران کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جارہی ہیں جب کہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد تک اور پنشن 8 فیصد بڑھانے کا اعلان، صوبائی بجٹ کا حجم 3 ہزار 451.87  ارب روپے رکھا گیا، بجٹ تخمینے 3 ہزار 56.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد ہے، سندھ اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت جاری ہے۔سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر...
    بجلی کی قیمت کم، پیٹرول لیوی ختم کی جائے ،ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینا افسوس ناک ہے ایف بی آر محکمہ ختم اور سود کی شرح آدھی کر دی جائے تو ٹیکس زیادہ جمع ہونگے، قرض ختم ہوجائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے ہم غربت کی لکیر سے چار فیصد نیچے آ گئے ہیں گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ایک سو گیارہ محکموں کو کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینااور سپیکر و چیرمین سینٹ کی تنخواہوں...
    گیارہ کھرب کے وسائل ، 8 کھرب قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا...
    سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کا تفصیلی تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا کہ سائلنٹ وِٹنس تھیوری کے مطابق بغیر عینی گواہ کے ویڈیو ثبوت قابلِ قبول ہیں، مستند فوٹیج خود اپنے حق میں ثبوت بن سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ شدہ ویڈیو یا تصاویر بطور شہادت پیش کی جاسکتی ہیں، قابلِ اعتماد نظام سے لی گئی فوٹیج خود بخود شہادت بن سکتی ہے، ایک بینک ڈکیتی کیس میں ویڈیو فوٹیج بغیر گواہ کے قبول کی گئی۔عدالتی فیصلے کے مطابق امریکی عدالتوں میں سائلنٹ وِٹنس اصول کو وسیع پیمانے پر تسلیم کرلیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل: حقیقی انسان سے مشابہ ’ری بورن گڑیاؤں‘ کا شوق اب محض ایک ذاتی شوق یا فن کا اظہار نہیں رہا بلکہ یہ معاملہ ملک میں سیاسی اور سماجی تنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے۔یہ گڑیائیں دیکھنے میں بالکل جیتے جاگتے بچوں کی طرح لگتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں خواتین کو ان گڑیاؤں کو پارک میں ٹہلاتے، اسپتال لے جاتے اور یہاں تک کہ ان کے لیے سرکاری سہولیات کا مطالبہ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ان مناظر کے بعد برازیل کی مختلف ریاستوں میں قانون سازوں نے عوامی مقامات پر ان گڑیاؤں کو لے جانے پر پابندی کے لیے 30 سے زائد بلز پیش کیے ہیں۔ ریاست ایمازوناس کے ایک رکن اسمبلی نے الزام...
    کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دیدی گئی ہے۔  صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں 3 روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ محکمہ زراعت کا 13ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا4 ارب روپے جبکہ محکمہ صحت کا51 ارب روپے تجویز کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق صنعت کا4 ارب روپے، آبپاشی کا 96 ارب روپے، بلدیات کا 13 ارب روپے، منصوبہ بندی کا 16...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تعمیر 2029 ء میں مکمل ہوگی۔ امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ میٹرو اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 ء کو کیا جائے گا۔دبئی کے بلیو لائن میگا پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم یعنی 43 کھرب روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر سبزی منڈی میں قائم معروف سپر اسٹور ایک بار پھر چوروں کی واردات کا نشانہ بن گیا، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹس، قیمتی اشیاء اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سپر اسٹور پر یہ تیسری مرتبہ چوری کی واردات ہے، جس پر متاثرہ دکاندار ملک عبدالوحید نے اپنی برادری کے افراد کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے سکھر پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ، نامعلوم چوروں نے نقب زنی کرتے ہوئے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چوری کر لیں۔ چوری ہونے والی اشیاء میں سگریٹس کے قیمتی کارٹن، دیگر گروسری آئٹمز اور دو لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔ واردات کے بعد ملزمان...
    اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق اس میں 515.18 کھرب روپے کا ملکی قرضہ اور 244.89 کھرب روپے کا بیرونی قرضہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کے عوامی قرضے میں 6.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 760 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔ اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق اس میں 515.18 کھرب روپے کا ملکی قرضہ اور 244.89 کھرب روپے کا بیرونی قرضہ شامل ہے۔ مارک اپ کے اخراجات نے مکمل سال کے بجٹ تخمینے کا 66 فیصد (6,439 ارب روپے) استعمال کیا جس کا زیادہ تر حصہ (5,783 ارب روپے) ملکی قرض پر تھا۔ حکومت نے جولائی تا مارچ کی مدت میں قرض کی سروسنگ پر 64.39 کھرب روپے خرچ...
    ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز...
     بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوراج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ’’کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘‘ آسٹریا: سکول میں فائرنگ  ،مر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔دبئی کے حکام کے مطابق یہ اسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تکمیل 2029 میں متوقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک “بلیو لائن” کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 کو کیا جائے گا۔ بلیو لائن کا ٹریک 130 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی کے 9 اہم علاقوں کو آپس میں جوڑے گا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) عید الاضحٰی کے پہلے روز تھانہ آباد کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں فرارہو گیا۔ ترجمان پولیس کیمطابق ڈاکو تھانہ آباد کی حدود میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو محمد حسن بروہی سکنہ ضلع شکار پور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ مقابلے کے دوران *مارے جانے والے ڈاکو پر شکار پور، خان پور، ڈکھن اور خیر پور میں 5 مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ سائٹ پولیس کے ساتھ مقابلہ میں ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے ایام کے دوران بلدیہ اعلیٰ سکھر کی کارکردگی ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ حسب سابق عیدالاضحیٰ پر بھی نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے ،جناح میونسپل اسٹیڈیم، جہاں نماز عید کا ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے، اس کے اطراف میں بارش یا صفائی کے پانی کے باعث جمع شدہ گندہ پانی شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بنا رہا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کے علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے نہ تو نکاسی آب کا اھتمام کیا گیا اور نہ ہی پیشگی صفائی کا مؤثر بندوبست کیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو نماز عید کے دوران کیچڑ اور بدبو کا سامنا...
    بھارت میں عیدِ قرباں کے مقدس موقع پر بھی مسلمانوں کو امن و سکون نہ مل سکا۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا غنڈوں نے گاؤ رکھشا کے نام پر ملک بھر میں دہشت پھیلائی، مسلمانوں پر حملے کیے، گرفتاریاں ہوئیں اور مذہبی آزادی کو بری طرح روند ڈالا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے مختلف ریاستوں میں قربانی کرنے والے مسلمانوں کو تشدد، گرفتاریوں اور سماجی مقاطعے کا نشانہ بنایا۔ گاؤ رکھشکوں کی دہشتگردی نے یہ ثابت کر دیا کہ مودی حکومت میں مسلم شناخت ہی سب سے بڑا جرم بن چکی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عید کے اگلے دن حیدرآباد کے علاقے جلب پلی میں ہندوتوا غنڈوں نے جانوروں کی باقیات لے جانے والی ایک گاڑی...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر بھارت میں  گؤ رکھشکوں  کی دہشت گردی عروج پر رہی، جہاں مسلم شناخت ہونا بھی بھارتی شہریوں کے لیے جرم بن گیا ہے۔ بھارت میں نریندر مودی کے دور حکومت میں  ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر بنی ملکی پالیسیاں بھارتی مسلمانوں  کے وجود کے در پے ہیں، جس کے باعث بھارت میں مذہبی آزادی شدید دباؤ میں ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مودی کی سرپرستی میں ہندوتوا غنڈوں کا راج دیکھا گیا، جنہوں نے مسلم شناخت کے حامل افراد کا جینا حرام کیے رکھا۔  بھارت میں عید کے موقع پر بھی مسلمانوں کو سکون نہیں ملا اور ہندوتوا غنڈے مسلمانوں پر گؤ رکھشا کے نام پر حملہ...
    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کرے گی۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں پاکستان کیخلاف عبرتناک شکست دینے کا غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار سکھ یاتریوں کو روک کر کیا گیا ہے جبکہ کرتار پور راہداری میں بھارت کی جانب سے مسلسل بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت نے روک دیا۔ ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے مطابق سکھ یاتریوں نے 9 جون کو  گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر...
    ضلعی انتظامیہ کے مطاق عید الاضحیٰ کے موقع پر 1100 سے زائد ملازمین اور نجی اداروں کے افراد شہر کو صاف رکھنے میں مصروف رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق عید کے پہلے روز آلائشیں اٹھانے کا وسیع پیمانے پر آپریشن مکمل کیا گیا۔ جس میں میونسپل کارپوریشن کے 1100 سے زائد افراد، جن میں ڈرائیورز، ہیلپرز اور نجی اداروں کے آلائشیں اٹھانے والے کارکن شامل تھے، نے حصہ لیا صفائی آپریشن کے لیے شہر میں 13 خصوصی کیمپ قائم کیے گئے جہاں فرنٹ اینڈ کلیکشن کے...
    وفاقی حکومت نے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کا تخمینہ 17 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 کھرب روپے کا ترقیاتی منصوبہ “اُڑان پاکستان” کے تحت پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے کا مقصد پاکستان کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانا ہے، پانچ سالہ منصوبے میں وفاق کا حصہ 7 کھرب جبکہ صوبوں کا 10 کھرب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2047 تک پاکستان کو 3 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف ہے جس کے پیش نظر مالی سال 2025–2026 کے لیے ترقیاتی بجٹ 4.2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایک کھرب روپے کی وفاقی فنڈنگ مختص کی...
    بھارتی ریاست پنجاب کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے فوجی آپریشن بلیو اسٹار کو 41 سال مکمل ہو گئے، لیکن 1984 میں لگنے والے زخم آج بھی سکھ برادری کے دلوں میں ہرے ہیں۔ سکھ قوم آج بھی انصاف، سچائی اور ذمہ داری کے تعین کی متلاشی ہے۔ جون 1984 میں بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر بھارتی فوج نے امرتسر میں واقع سکھوں کے سب سے مقدس مقام، گولڈن ٹیمپل پر چڑھائی کی۔ آپریشن کا مقصد سکھ رہنما سانت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اور ان کے ساتھیوں کو ہدف بنانا تھا۔ اس کارروائی میں سانت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے، سابق بھارتی فوجی افسر جنرل شبھگ سنگھ، سکھ طلبہ تنظیم کے صدر امریک سنگھ، ببر خالصہ کے بانی...
    بھارتی وفد کو دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر سے شرمندگی اٹھانا پڑی، امریکا کے دورے پر گئے بھارتی وفد کو پارکنگ میں چھپنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد کو واشنگٹن میں بھارتی شہریوں نے گھیرلیا، احتجاج کرنیوالے سکھوں کو دیکھ کر ششی تھرور اور دیگر پارکنگ میں چھپ گئے، بھارتی وفد میڈیا کا سامنا بھی نہ کرسکا۔ احتجاج کرنے والے سکھوں سے بچنے کے لیے بھارتی وفد نے پولیس کی مدد طلب کرلی۔ خالصتان کے سکھ ایک بار پھر چھا گئے ????????انڈین وفد کی امریکہ آمد پر خالصتان پرو موومنٹ(SFJ) نے انڈین وفد کو گھرلیا، انڈین رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور ہندوستانی وفد کے ارکان کو گیراج میں *کچرے کے ڈھیر...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے جی 13 ون میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Sana (@sana_yousuf_2.0) پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار کر قتل کردیا، حملہ آور ٹک ٹاکر کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثنا کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی...
      بھارت میں پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ ہمدردی’ رکھنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ پاک بھارت مختصر جنگ کے ایک ماہ بعد، بھارتی پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ ہمدردی’ رکھنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا  ۔ یہ گرفتاریاں شمال مشرقی ریاست آسام میں ہوئیں، جہاں کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ ’ پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے 81 ملک دشمن اب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ہیمنت بسوا شرما نے ایک بیان میں کہا کہ...
    پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان...
    ماہرین فلکیات نے نظام شمسی کی بیرونی سرحدوں میں ایک ممکنہ نیا بونا سیارہ دریافت کیا ہے، جو پلوٹو (Pluto) سے بھی کہیں زیادہ دور واقع ہے۔ اس سیارے کو (2017 OF201) کا نام دیا گیا ہے جس کا قطر تقریباً 700 کلومیٹر (435 میل) ہے، جو اسے بونا سیارے (dwarf planet) کے زمرے میں لانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ غیر معمولی سیارہ نما شے ایک انتہائی طویل اور بیضوی مدار میں گردش کرتی ہے، جسے مکمل کرنے میں تقریباً 25,000 سال لگتے ہیں۔ اس کا قریب ترین فاصلہ سورج سے زمین کے مقابلے میں 44.5 گنا ہے، جبکہ دور ترین فاصلہ 1600 گنا سے بھی زائد ہے۔ یہ دریافت پرنسٹن یونیورسٹی کے...
    ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اربعین اور محرم کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کیلئے24 گھنٹے کھلا رہے گا،ملاقات میں زائرین کی سہولت و دیگرمسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاک ایران، عراقی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا فیصلہ ہوا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران نے زائرین کیلئے سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی، جبکہ بحری راستے سے زائرین کو ایران اور عراق بھجوانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد زائرین کیلئے 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔ ایرانی وزیر داخلہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی زائرین کے لیے  بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں زائرین کے لیے سہولتوں میں اضافے، بارڈر مینجمنٹ، اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اربعین اور محرم الحرام کے دوران زائرین کے لیے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے پر اتفاق کیا، جو لاکھوں زائرین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولا تبدیل کرنے کا...
    ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔ خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔ ایک اور کارروائی میں...
    پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے مراسم رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے علاوہ منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اداروں سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے متعلق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی، مشکوک ملازمین کی جائیدادیں اور بینک کھاتے ایف بی آر...
    فائل فوٹو گھوٹکی کے علاقے کھمبڑا سے ڈاکوؤں نے شہری کو اغواء کر لیا، ڈاکو مغوی کے گھر سے طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ 10 تھانوں کی نفری کا کچےمیں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، لٹھانی، ماچھی میرانی گینگ کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ شدید فائرنگ جاری ہے، ڈاکوؤں کے 10 ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر...
    کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے سپرد کردیا۔ پولیس کے مطابق کچے کا ڈاکو خاتون اور ایک ساتھی کے ساتھ سِم خریدنے سکھر کی موبائل مارکیٹ پہنچا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہری نے بتایا کہ تین سال پہلے خاتون کی آواز میں بات کر کے اسے جال میں پھنسایا گیا تھا، کئی ہفتے قید میں تشدد کیا اور 20 لاکھ روپے تاوان کے عوض چھوڑا تھا۔سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث پی ایس ایل فائنل کیلئے ایک اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو یکساں موقع فراہم کیا جاسکے۔ گزشتہ روز لاہور میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفافی بارشیں ہوئی جس کے سبب گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل میں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت...
    اسلام آباد (آئی این پی )  سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں،اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا ن اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہیںہوسکا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا،نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رہیں گے. پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر پاکستانی حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی.(جاری ہے) اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم...
    برطانوی خاتون کو سری لنکا میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر برطانوی خاتون کے سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ کسٹم افسران نے جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون پر رواں ماہ کے شروع میں ملک میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب خاتون نے اپنے سامان میں منشیات کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کو میرے سامان میں رکھا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔ خاتون کے وکیل کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ سے رابطے میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا ،آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان ،آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کیلئے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان...
    آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے...
     ویب ڈیسک: آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، بجٹ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔  اگلا جائزہ اجلاس رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا، آئی ایم ایف کے مطابق بجٹ تجاویز، اقتصادی پالیسی اور اصلاحات سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، بجٹ تجاویز پر بات چیت آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔  آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کو ترجیح قرار دیا گیا ہے، اقتصادی پائیداری کو بہتر بنایا جائے اور توانائی کے شعبے میں لاگت کم کی جائے، پاکستانی حکام نے مالیاتی استحکام سے متعلق عزم کو دہرایا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی...
    حالیہ سائنسی تحقیق میں دنیا کی سب سے زیادہ اور سب سے کم اطمینان بخش نوکریوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ٹارٹو، اسٹونیا کے سائنسدانوں نے کی، جس میں اسٹونین بایو بینک سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں تقریباً 59 ہزار افراد اور 263 پیشوں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقی ٹیم نے بایو بینک کے لیے خون عطیہ کرنے والے شرکاء سے ان کی نوکری، تنخواہ، شخصیت اور زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں سوالات کیے۔ نتائج کی روشنی میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ نوکریاں جو زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوئیں، ان میں مذہبی رہنما یا پادری، تحریری مواد لکھنے والے یا مصنف اور میڈیکل کے مختلف شعبہ جات...
    سپریم کورٹ میں عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا،مقصد سائلین اور شہریوں کو عدالتی خدمات کی فراہمی کے مرکز میں لانا ہے، مرکز 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تعمیراتی کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا سنگ بنیاد سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل نے رکھا، تقریب میں چیف جسٹس  پاکستان، سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی جبکہ تقریب میں...
    گلگت: بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی خوشی میں پاک فوج کے زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فائنل میچ اسکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے کورین کمپنی ہنڈائی موٹرز کے ساتھ کنگ سلمان آٹو موٹرکمپلیکس میں پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وژن 2030کے اہداف کے تحت مملکت میں مختلف صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔توقع ہے ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے قائم کی جانے والا مینوفیکچرنگ پلانٹ 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک کام شروع کردے گا۔(جاری ہے) ایک اندازے کے مطابق کار پلانٹ میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں بنائی جاسکیں گی جن میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔مملکت میں کار کی صنعت کے قیام کے لیے دسمبر 2020 میں منصوبہ...
    سکھر اور خیرپور کی پولیس نے دریائی (کچے) کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اغواکاروں سے 12 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آپریشن 12 مئی کو سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہا۔ کارروائی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جن میں 12.7 ایم ایم مشین گنیں، جی تھری رائفلیں، سب مشین گنیں (ایس ایم جیز)، دستی بم اور راکٹ لانچر شامل تھے۔ اس کے باوجود پولیس اہل کاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے اور کئی اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت ہے۔ بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ن، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے۔...
    سعید احمد: ائیرسپیس بندش سے بین الاقوامی ائیرلائینز کی جانب سے پروازیں منسوخ کر دی گئی،تھائی ائیر نے بنکاک سے لاہور، اسلام آباد فلائیٹ آپریشن 15مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت ائیرویز نے 13مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل کردی،کویت ائیرویز 14مئی سے پروازوں کو بحال کرے گا۔ سلام ائیر کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قطر ائیرویز کی جانب سے 14مئی تک کراچی کے علاوہ پاکستان بھر میں فلائیٹ آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ایمریٹس ائیرکا بھی اگلے 48گھنٹوں کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فلائی دبئی کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن بند رکھنے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور متعلقہ ایوی ایشن حکام نے متعدد نوٹسز جاری کیے ہیں، جن میں شمالی اور مغربی بھارت کے 32 ہوائی اڈوں کو 14 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کے احکام کے مطابق ادھم پور، انبالہ، امرتسر، اونتی پور بھٹنڈا، بھوج، بیکانیر، چندی گڑھ، ہلوارا، ہندن، جیسلمیر، جموں، جام نگر، جودھ پور، کنڈلا، کانگڑا (گگل)، کیشود، کشن گڑھ، کلو منالی (بھونتر)، لیہہ، لدھیانہ، موندرا، نلیا، پٹھان کوٹ، پٹیالہ، پوربندر، راجکوٹ (ہیراسر)، سرساوا، شملہ، سری نگر، تھوئس، اترلائی ہوائی اڈے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس مدت تک...
    پاک بھارت کشیدگی، سبزیوں، پھلوں اور اشیا خورونوش کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کے تمام عہدیداران کی جانب سے شرکت کی۔ اجلاس میں پھلوں، سبزیوں، دالوں، چاول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے اسٹاک کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آلو، پیاز اور دالوں کا کم از کم 15 روز کے لیے اسٹاک موجود ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
    فوٹو: فائل بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ میچز خطرے میں پڑگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور ایئراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے وزارتِ داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے: ایس ایس پی سیکیورٹی ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس اجلاس میں پی ایس ایل میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں پی...
    سٹی42 : بھارت نے پاکستان پر حملے کے بعد کرتار پور راہداری بھی بند کردی، سکھ زائرین کو کوریڈور میں داخلے سے روک دیا گیا۔  بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر میزائل حملے کیے، جس میں تقریباً 26 پاکستانی شہری شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔  پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کردیئے گئے جبکہ فورسز نے 7 ڈرون بھی مار گئے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان اور بھارت کی سرحدی گزر گاہ کرتار پور راہداری کو سکھ...
    سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شہید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ ان کی اپیل پر سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرادیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice) کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں...
    لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار کر لیا گیا۔ این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔ یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔ یہ ریڈار...
    پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر حالیہ دنوں میں بھارتی حکومت نے سکھ گلوکارہ زارا گِل کے ایک گانے پر پابندی عائد کردی جس میں پاکستان کی محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ سکھ گلوکارہ کے گانے ”اسیں مردہ باد نئیں کہہ سکدے بھل کے وی پاکستان نوں“ نے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔گانے میں پاکستان سے محبت کو بابا گورونانک کی تعلیمات سے جوڑا گیا ہے، گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔ اس پر مودی سرکار چراغ پا ہوگئی اور مشرقی پنجاب میں اس گانے کی اشاعت و نشریات پر پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق یہ گانا یوٹیوب...
    خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی، تو یہ مودی اور بھارت کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔ گرپتونت پنوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو خالصتان ریفرنڈم کی باقاعدہ تحریک پیش کرنی چاہیے تاکہ دنیا سکھوں کی آزادی کی خواہش کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پنجاب میں پاکستان آرمی کے لیے لنگر لگائیں...
     ثمرہ فاطمہ : بائیو فیول ٹیکنالوجی سے پاکستان کو قابل تجدید توانائی بنانے کا مشن،پاک سوزوکی کی جانب سے مانگا منڈی میں پہلے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔  تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بائیو گیس سے چلنے والی گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کی اور اسے خوب سراہا۔ مہمان خصوصی اختر ہارون نے پاک سوزوکی انتظامیہ کو آٹو موبائل سیکٹر میں بائیو گیس ٹیکنالوجی لانے پر مبارکباد دی،  کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی سے صرف ایندھن کا بحران حل، کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے شکجنے میں آگئے ہیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ یہ بھی پڑھیں مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی آمدنی بتانا کیوں چھوڑ دی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈکی بھائی اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہے تھے، جبکہ ایک جگہ ان کی اسپیڈ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی مراٹھی فلم ”راجا شیواجی“ کی شوٹنگ کے دوران ایک 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے کرشنا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ان کی لاش دو دن بعد برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شام ستارا ضلع کے علاقے سنگم مہولی میں پیش آیا، جہاں دریائے کرشنا اور وینا آپس میں ملتے ہیں۔ یہ مقام ممبئی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور ہے، اور وہیں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد، جس میں رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا، سوربھ شرما ہاتھ دھونے کے لیے دریا کے کنارے گئے۔ ہاتھ دھونے کے بعد وہ تیرنے...
      فریحہ بتول:  چوپان ٹرسٹ کے زیر اہتمام رینیول سینٹریوحناآباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد کیا گیا۔   تفصیلات کے مطابق   کیریئر میلے میں 800 سے زائد طلباء کو بہتر مستقبل کے بارے میں روشناس کروایا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر جاوید   نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹرسٹ کے عزم کو اجاگر کیا،‏‎تقریب میں بینکاری، قانون، تعلیم، بیوروکریسی، طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین  نےشرکت کی۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے تدریس، دفاع، آڈٹ، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے تجربات شیئر کئے،‏‎تقریب کے دوران طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے۔
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا  لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
    سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پتھراؤ سے گاڑی کے پچھلےحصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ گاڑی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سکھر ضلع کے جنرل سیکریٹری ویرم مہر بھی تھے۔ حملے میں تمام رہنما محفوظ رہے۔ Post Views: 1
    رتیش دیش مکھ کی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریائے ستارا میں ڈوب گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ کی مراٹھی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے ستارا میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی لپیٹ میں آ کر لاپتہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والے ڈانسر کی لاش دو دن بعد برآمد کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ منگل کے روز فلم کی شوٹنگ پیک اپ کے بعد پیش آیا جب کچھ فنکار قریبی دریا میں نہانے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سوربھ شرما دریا کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیا تھا۔ A post common by Pinkvilla (@pinkvilla) فلم...
    بھارت کے نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑ گیا، انتہا پسندوں نے اتھلیٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔شدید تنقید پر نیرج چوپڑا بھی خاموش نہ رہے، انہوں نے کہا کہ میری دعوت صرف ایک کھلاڑی کی دوسرے کھلاڑی کو تھی، دعوت حملے سے پہلے دی تھی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دیانہوں نے کہا کہ میری ماں کو بھی بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال پرانی سادہ بات پر میری ماں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میرا ملک ہمیشہ میری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سادہ...
    عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلی کے پی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی،...
    راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔ مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما...
    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے واٹس ایپ گروہ میں پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سکردو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) استنبول سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ زلزلہ بدھ 23 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق قبل از دوپہر آیا اور ابتدائی طور پر اس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ ترکی میں قدرتی آفات کا مقابلہ اور ہنگامی انتظامات کرنے والے قومی ادارے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز استنبول سے تقریباﹰ 40 کلومیٹر (25 میل) جنوب مغرب کی طرف بحیرہ مرمرہ میں سمندر کی تہہ سے نیچے تقریباﹰ 10 کلومیٹر (قریب چھ میل) کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ ترکی: زلزلے میں عمارت کی تباہی، ملزم کو 865 سال قید کی سزا امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس زلزلے کا...
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی انقلابی طلبہ کونسل نے ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 21 اپریل کو علامہ اقبالؒ کی برسی پر یونیورسٹی کی مرکزی مسجد میں ہونے والی تقریب میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ قومی انقلابی طلبہ کونسل کے سینیئر جوائنٹ کنونیئر محمد شمس الدین نے کہاکہ علامہ اقبال کا انتقال 21 اپریل 1938 کو ہوا، 1947 میں پاکستان کا قیام ان کے خواب کی تعبیر تھی، آج کا بنگلہ دیش اسی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر انقلابی طلبہ کونسل کے کنونیئر اور علامہ اقبال سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالواحد نے کہاکہ آمرانہ حکومتوں کے دور میں علامہ اقبال کے...
    جمعیت علمائے اسلام(ف) نے مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے فیصلوں میں از سرنو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے صرف اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور باقاعدہ کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل مسترد کرتے ہوئے بلوچستان میں پارٹی کے جن اراکین اسمبلی نے اس بل کو ووٹ دیا اور ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت دو روزہ اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی کی...
    —فائل فوٹو سندھ بار کونسل نے آج سے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجدریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے، عدالتی امور جاری ہیں۔سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت وکلاء کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی...
    وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر گزشتہ روز ٹھٹھہ میں پتھراؤ کیا گیا تھا، ان پر ٹماٹر اور انڈے بھی پھینکے گئے تھے۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں پتھراؤ و حملہ کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پرسندھ کے علاقے ٹھٹہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ کھئیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میری گاڑی پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، حملے میں میں...
    امریکہ میں قائم سکھوں کی تنظیم ”سکھس فار جسٹس“ (SFJ) نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے ایک امریکی شہری کے قتل پر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس 21 اپریل کو بھارت کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ایس ایف جے کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ انعام ان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کے لیے رکھا گیا ہے، جسے تنظیم نے ٹرانس نیشنل ریپریشن یعنی سرحد پار جبر کا کھلا مظہر قرار دیا ہے۔ ایس ایف جے کے جنرل کونسل...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔کھیئل داس کوہستانی تعزیت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بس اسٹاپ کے قریب کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے نعرے لگائے اور وزیرمملکت کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور ٹماٹر پھینکے۔ کھیئل داس کوہستانی نے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی گاڑی پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا تاہم ڈرائیور گاڑی کو وہاں سے تیزی سے نکال کر لےگیا، ایس ایس پی کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کھئیل داس کوہستانی کو فون کیا اور کہا کہ حملہ ناقابل قبول اور افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرفائرنگ، محفوظ رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرفائرنگ، محفوظ رہے۔کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھرا وکیا گیا پھر فائرنگ کی گئی ہے۔وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ حملے میں میں خود زخمی نہیں ہوا، میرے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ وزیرمملکت کھیئل داس کوہستانی ٹھٹھہ سے کراچی سے واپس آ رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان نے حملہ کر دیا، کھئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے...
    وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں پتھراؤ کیا گیا۔کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ حملے میں میں خود زخمی نہیں ہوا، میرے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
    “امی، ابس میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟ فلسطینی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز غزہ / نیویارک(آئی پی ایس) اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔ تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ...
    غزہ / نیویارک: اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔ تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘‘ مارچ 2024 کے حملے کے بعد محمود کو علاج کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا گیا، جہاں اب وہ اپنے پیروں...
    مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اُٹھایا ہے۔ رپورٹ میں مالدیپ کے صدارتی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے ویزا قوانین میں اس ترمیم کی منظوری پارلیمنٹ نے پیر کو اور صدر محمد معیزو نے منگل کو دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی امیگریشن سروس نے واضح کیا کہ دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی دوسرے پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ توثیق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت...
    پاکستان کی زرعی جدت و تحقیق کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ صوبہ سندھ کی درسگاہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے ممتاز پاکستانی محقق، ڈاکٹر غلام سرور مہرخند کو ابوظبی میں منعقدہ تقریب میں "بااثر شخصیت" کی کیٹیگری میں خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگریکلچرل انوویشن سے نوازا گیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام سرور مہرخند نے ایوارڈ کو اپنی تحقیق کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ "بااثر شخصیت" کی کیٹیگری میں 28 ممالک کے 180 سے زائد محققین اور اسکالرز نے اپنی تحقیق جمع کروائی، جن میں پاکستان اور مصر نے اس کیٹیگری کے اعلیٰ اعزازات جیتے۔ پاکستان امارات کا مفاہمتی معاہدہ: زرعی تعلقات مضبوط بنانے کی جانب اہم...
    دونوں ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرے گا، سکردو شہر کے لئے ڈے کیئر سنٹر ویمن ڈگری کالج سکردو میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر گرلز ہائی سکول گمبہ میں تعمیر کیا جائے گا، ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد ملازمت کرنے والی خواتین کے بچوں کی نگہداشت کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کلثوم فرمان نے سکردو شہر میں دو ڈے کیرئر سنٹرز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، دونوں ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرے گا، سکردو شہر کے لئے ڈے کیئر سنٹر ویمن ڈگری کالج سکردو میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر گرلز ہائی سکول گمبہ میں تعمیر...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جب سے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا آغاز ہوا ہے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کی حفاظت پر مامور ٹیم سے ہمارا رابطہ منقطع ہوگیا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ایسے لگ رہا ہے کہ قابض فوج خود اسے قتل کرنا چاہتی ہے تاکہ دُہری شہریت رکھنے والے قیدیوں کے دباؤ سے خود کو آزاد کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 39 فلسطینی شہید کردیے واضح رہے کہ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے امریکی شہریت رکھنے...
    اسرائیلی بمباری کے بعد امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالی، اسکی حفاظت پر مامور افراد سے رابطہ منقطع ہو گیا، حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری کے بعد یرغمال امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قابض فوج جان بوجھ کر اسے قتل کرنا چاہتی ہے تاکہ دوہری شہریت رکھنے والے قیدیوں کے دبا سے خود کو آزاد کر کے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جاری رکھ سکے۔...