2025-06-21@00:27:24 GMT
تلاش کی گنتی: 5016
«دیر البلح میں اقوام متحدہ»:
(نئی خبر)
یکم جولائی 2024ء کو خیبر پختونخوا پر کسی بھی قسم کا اندرونی قرضہ نہیں تھا اور اس وقت بھی صوبہ اندرونی قرضوں سے آزاد ہے تاہم بیرونی قرضہ جو رواں مالی سال کے آغاز پر 679 ارب 54 کروڑ روپے تھا وہ اب یکم جولائی 2025 کو بڑھ کر723 ارب 13 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پر ایک سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں مزید 43 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا اور یکم جولائی 2025تک بیرونی قرض مجموعی طور پر 723 ارب 13 کروڑ روپے ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2024ء کو خیبر پختونخوا پر کسی بھی قسم کا اندرونی قرضہ نہیں تھا اور اس وقت بھی صوبہ اندرونی قرضوں سے آزاد ہے...
ان فنڈز میں سے 32 ہزار 500 اسکولوں میں 5.9 ملین طلبا وطالبات کے لیے کلاس رومز کی مرمت اور تدریسی مواد کی فراہمی، غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے تعلیمی بجٹ 327 ارب روپے سے بڑھا کر363 ارب روپے کر دیا جو رواں مالی سال سے 11 فیصد زائد ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبے کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کردیا اور صوبائی حکومت نے اسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے۔ ان فنڈز میں سے 32 ہزار 500 اسکولوں میں 5.9 ملین طلبا وطالبات کے لیے کلاس رومز کی مرمت اور تدریسی مواد کی فراہمی، غیرنصابی سرگرمیوں کو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایران، فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف غیرقانونی کارروائیوں اور جارحیت سے فوری روکے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے بلااشتعال اور بلاجواز ایران پر جارحیت مسلط کرنے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی پریشان کن صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سوال کیا کہ امریکا اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں اور کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا،اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک کے لیے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں، بھارتی جارحیت پر قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور وحدت ایک رحمت ہے جبکہ تقسیم ایک عذاب ہے۔فیصل واوڈا سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
پشاور: خیبرپختونخوا پر ایک سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں مزید 43 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا اور یکم جولائی 2025تک بیرونی قرض مجموعی طور پر 723ارب13کروڑ روپے ہوجائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم جولائی 2024کو خیبرپختونخوا پر کسی بھی قسم کا اندرونی قرضہ نہیں تھا اور اس وقت بھی صوبہ اندرونی قرضوں سے آزاد ہے تاہم بیرونی قرضہ جو رواں مالی سال کے آغاز پر 679 ارب 54 کروڑ روپے تھا وہ اب یکم جولائی 2025 کو بڑھ کر723 ارب 13کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے 30 ارب 70کروڑ روپے کے قرضہ جات واپس بھی کیے ہیں، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے قرضہ جات...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘جب کاروبار کرنے والے کا کاروبار محفوظ نہیں ہوگا تو اپنا پیسہ بیرون ملک لے جائے گا ‘ قوم پرست،وطن پرست اور پاکستان پرست لوگوں کو سامنے آنا ہوگا ۔ کراچی میں قیصر شیخ کی رہائش گاہ پر کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی زمانے میں فری ٹیکس بجٹ بہت قابل تحسین ہوا کرتا تھا ‘آج ٹیکس پہ ٹیکس لگا کر بھی بجٹ کو قابل تحسین کہا جارہا ہے ‘افراط زر اور ملک کی مجموعی...
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔خواجہ سعد رفیق نے بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ مزید :
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم دنیا میں جہاں جہاں اسرائیل سے تعلقات ہیں منقطع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس سے ہاتھ ملانے کے بجائے، ایسا ہاتھ جھٹک دینا چاہیے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ بات اٹل ہے کہ اسرائیل صرف ایران نہیں پوری مسلم دنیا کا دشمن ہے، اس ایوان سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان تہران کے ساتھ ہے، ہر فورم پر حمایت کریں گے۔خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔
مرکزی جامعہ مسجد کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق حقانی نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ایران و غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کے حکمران عملی اقدام اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے تمام مسلمان حکمرانوں سے تقاضہ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی طرف سے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اسرائیل اور امرایکہ کے مقابلے میں مسلمان جہاں بھی ہیں ان کی ہمدردیاں حماس اور ایران کے ساتھ ہیں، اور وقت کا تقاضا بھی...
انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے،بیان صدرمملکت آصف علی زداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ تشویشناک ، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔صدرنے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے، میں حملے میں جانوں کے ضیاع...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور اس بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس...
اپنے بیان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پیر خالد سلطان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کیخلاف صف بندی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف دہشت گردی بلکہ ایران کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف صف بندی کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی سینئر فوجی قیادت، سائنسدانوں اور پھر عام عوام پر حملے کو...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں مستقل بنیادوں پر مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔(جاری ہے) گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں آباد پختون باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کرے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ گفتگو میں عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے اندر فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات، اور رہائشی عمارات شامل پر حملوں کی تفصیلات فراہم کیں.(جاری ہے) انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات ایران کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے ایک خودمختار رکن ملک کے علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اعلیٰ سفارت کار نے ان حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ...
ذرائع وزارتِ مذہبی امورنے بتایا ہے کہ رواں سال دورانِ حج سعودی عرب میں 18 پاکستانی حاجی وفات پاگئے۔ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق سعودی عرب میں موجود جاں بحق حجاج میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق تمام افراد کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیقوزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کردی۔ دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افراد کی ہے، ان حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور بیماری کے باعث ہوا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں رواں سال حج کے دوران 18 پاکستانی زائرین جان کی بازی ہار گئے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر عمر رسیدہ اور پہلے سے علیل افراد تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے حجاج کی اموات کا سبب زیادہ تر دل کا دورہ اور مختلف امراض بنے جب کہ کچھ افراد کو دوران سفر طبی پیچیدگیاں لاحق ہوئیں۔ تمام مرحومین کو مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے ایام کے دوران 35 پاکستانی عازمین وفات پا گئے تھے، جن میں اکثریت معمر افراد کی تھی۔...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے،وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا ۔(جاری ہے) عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے۔خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدر آباد کے اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین اور پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد ہے حیدرآباد کے شہریوں کے لیے میئر حیدرآباد و ایچ ڈی اے، واسا بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، ایچ ڈی اے کے کارپوریشن بننے کے بعد حیدرآباد کے عوام کو یہ امید ہو چلی تھی کہ حیدرآباد کے مسائل بلدیہ،ٹائون،واسا ملکر حل کریں گے لیکن آج حیدرآباد میں نالوں کی ڈی سلٹنگ نہیں کی گئی ویج مشین کے ذریعے مین ہولز کی صفائی ناپید ہے پمپنگ اسٹیشنز پر طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کوئی متبادل انتظامات نہیں کیے گئے ہیں سینٹری ورکرز کی تعداد انتہائی کم اور...
کشمیر کامسئلہ برصغیرکے دواہم ممالک، پاکستان اوربھارت،کے درمیان ایک دیرینہ اورپیچیدہ تنازع ہے،جس پروقتاًفوقتاًعالمی قوتوں کی توجہ رہی ہے۔ان میں سرِفہرست امریکا ہے، جو کبھی ثالثی کے روپ میں،کبھی سٹرٹیجک شراکت دارکے طورپر،اورکبھی محض تماشائی کی حیثیت سے کرداراداکرتارہاہے۔یہ مقالہ اس تاریخی پس منظرکوبیان کرتاہے جس میں امریکاکی ثالثی کی پیشکشیں، پاکستانی ریاست کی توقعات،اوران کے نتائج کاگہراتجزیہ شامل ہے۔ تاریخ ایک خاموش مؤرخ ہے جوکبھی جھوٹ نہیں بولتی،بشرطیکہ اسے سننے والااہلِ فکرو دانش ہو۔جنوبی ایشیا کی سیاسی تاریخ، بالخصوص پاکستان اوربھارت کے باہمی تنازعات کے تناظر میں،امریکی کردارایک ایساباب ہے جوبارہا امید کے سراب میں لپٹا، مایوسی کی دھندمیں گم ہوکر ابھرتا رہاہے۔یہ رپورٹ اس تاریخ کے پیچ وخم کو بیان کرتی ہے جوامریکی ثالثی ،پاکستانی توقعات، اور بھارتی...
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی و مالی ترجیحات طے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاق کی کارکردگی بہتر ہو تو صوبے بھی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال خیبر پختونخوا پر معاشی دباؤ بہت زیادہ تھا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں کمی کی وجہ سے صوبے کو 90 ارب روپے کم ملے۔ وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز سندھ اور پنجاب سے بھی کم رکھے گئے ہیں، جب کہ این ایف سی اور اے ڈی پی کی مکمل رقم کبھی فراہم نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے شہر قم میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تبریز کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو، واشنگٹن اسرائیلی دہشتگرد کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل...
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ںے کہا کہ اسرائیلی حملہ 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے، اہل غزہ پر اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت کی بجائے عملی مدد و جدوجہد کی جاتی تو آج اسرائیل کو ایران پر حملے کی جرات نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک دو ٹوک مضبوط مؤقف اپنانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی قوانین کے تحت اپنے دفاع...
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایران کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار...

خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر چڑھائی کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا جس کی مدد سے وہ مستقبل میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا تھا ، اب اس صورتحال میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قد رہوتی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے سلسلہ وار دو بیانات میں عمرچیمہ نے لکھا کہ 1981 میں اسرائیل نے عراق کا ایٹمی پلانٹ تباہ کیا پھر 2003 میں امریکہ یااتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے حملہ کرکے صدام کا تحتہ الٹ دیا، لیبیا نے ڈر کر 2004 میں ایٹمی پروگرام پر کام روک کر سامان امریکہ کے حوالے کر دیا لیکن 8 سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کی حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے‘بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں سات فیصد اضافہ تجویزکیا ہے۔کے پی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پہنچے تو تالیاں بجاکر استقبال ‘اپوزیشن ارکان علی بابا چالیس چور کے نعرے لگاتے داخل ہوئے۔اجلاس میں وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے ائرپورٹ حکام کے مطابق پھوکٹ سے دہلی جانے ہونے والے ائرانڈیا کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز بم کی دھمکی ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرتے ہوئے طیارے میں موجود تمام 156 مسافروں کو نکال کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق ائر انڈیا کی پرواز ’اے آئی 379‘ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی کیلیے روانہ ہوئی، لیکن مسافر طیارے نے بم کی اطلاع ملتے ہی بحیرہ انڈمان پر ایک لمبا چکر کاٹنے کے بعد واپس تھائی لینڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کردیے گئے۔سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان کی دولت کی چمک دمک کے پیچھے عوامی لوٹ مار کی حقیقت سامنے آگئی۔ کرپشن کے الزامات، لندن، دبئی، نیویارک میں سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان چودھری کے خفیہ اثاثے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ برطانوی کرائم ایجنسی کی کارروائی کو عوامی لیگ کے قریبی وزرا کی جایدادوں پر شکنجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے سیف الزمان کی 11 ملین پاؤنڈ کی جایداد منجمدکردی ہے جب کہ 350 غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے۔سیف الزمان نے 12 ہزار ڈالر سالانہ حد کے...
ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست علاقائی امن اور توازن کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے بلکہ وہ بھارت کے پاکستان کے خلاف حملوں اور سازشوں میں بھی سہولت کاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی مزاحمت حق بجانب ہے اور پاکستان کو عالمی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
کراچی: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواد امین کو نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے فرزانہ ذوالفقار کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد حسین کو بھی پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگراں حکومت کے کام کی وضاحت کی گئی ہے، پٹیشنرز کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا۔...
پشاور کے واحد کرکٹ اسٹیڈیم، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا نمائشی میچ منعقد کیا گیا، جس سے پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ میچز کی واپسی کی ایک امید پیدا ہو گئی ہے۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، جس کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تھا، پر سال 2018 سے تعمیراتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے پشاور میں قومی سطح کے میچز بھی منعقد نہیں ہو رہے تھے۔ اسٹیڈیم پر کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پی ایس ایل کے میچز بھی نہیں ہو سکے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس خیبر پختونخوا نے جمعہ کے روز اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ قومی کھلاڑی عمران...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک...

اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری، یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی، عالمی برادری احتساب کرے: صدر زرداری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف زرداری نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔ حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی...
ایران کیخلاف اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر منعقدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کیساتھ خطاب میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے صیہونی جارحیت پر خاموشی کو اس جرم میں برابر کی شراکتداری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل فوری ایکشن لیتے ہوئے اور اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کیخلاف عملی اقدامات اٹھائے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر تشکیل پانے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اعلان کیا کہ میں اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی حمایت کے حوالے سے پاکستان، الجزائر، چین و روسی فیڈریشن کا...
ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں سڑکوں پر نکل کر صیہونی ٹولے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ایرانی عوام نے حکومت اور مسلح افواج سے فوری اور ٹھوس انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران بھر میں آج عوام نے سڑکوں پر نکل کر ملک میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر سخت انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں...
اسرائیل نے 200 لڑاکا طیاروں کے ساتھ ایران کی 100 سے زیادہ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت متعدد اہم کمانڈرز اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوئے ہیں، جس کی ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے تصدیق کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا، تو امریکا اسرائیل کا مکمل دفاع کرے گا۔ بلاشبہ اسرائیل کے ایران پر اچانک بلاجواز حملے کے پیچھے امریکا کی آشیر آباد شامل ہے، جب کہ ایران کو کوئی بھی جوابی اقدام اٹھانے سے پہلے کئی پہلو مدِ نظر رکھنا ہوں گے۔ اس کی دفاعی صلاحیت کی اپنی محدودات ہیں...
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے تعلیمی بجٹ 327 ارب روپے سے بڑھا کر363 ارب روپے کر دیا جو رواں مالی سال سے 11 فیصد زائد ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبے کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کردیا اور صوبائی حکومت نے اسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے۔ ان فنڈز میں سے 32 ہزار 500 اسکولوں میں 5.9 ملین طلبا وطالبات کے لیے کلاس رومز کی مرمت اور تدریسی مواد کی فراہمی، غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دیاجائے گا۔ گرلز کمیونٹی اسکولوں کی معلمات کے لیے 1593ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے 8545ملین روپے کی تخصیص کے علاوہ ڈی...
وزیراعلٰی نے روس یوکرین کشیدی کے برعکس ایران پر حملوں کی عالمی طاقتوں کیجانب سے پُراسرار خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "بلاجواز" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کے خاموش رویے کی صورت میں دور رس منفی نتائج کا بھی انتباہ دیا۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، ایران نے اس طرح کے فوجی ردعمل کا جواز پیش کرنے کے لئے اسرائیل کو کسی بھی طرح سے نہیں اکسایا۔ عمر عبداللہ کے مطابق "یہ اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ کارروائی تھی، جسے پیشگی حملے کے طور پر ظاہر کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران و قم: اسرائیلی حملوں کے خلاف ایران بھر میں عوام سڑکوں پرنکل آئی، مظاہرین نے اسرائیل کو بےرحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں شہری بڑی تعداد میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔تہران میں ہزاروں افراد نے اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “Down with Israel”, “Death to Zionism” جیسے نعرے درج تھے۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فوری اور بےرحمانہ فوجی جواب دیا جائے تاکہ ملک کے وقار کا دفاع کیا جا سکے۔قم شہر میں بھی نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے...

ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہوکر رہے گی ، طاہر محمود اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ...
سٹی 42 : خیبر پختونخواحکومت نے مالی سال 26-2025کیلئے2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا،وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال،بیشتر بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال،بیشتر بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان،ایشیائی منڈیاں ہی نہیں بلکہ یورپی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں،چین،جرمنی، فرانس اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق چینی مارکیٹ میں 0.9 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 0.92 فیصد اور بھارت کے سینسیکس انڈیکس میں 0.94 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان غالب ہے۔ترکی کی سٹاک مارکیٹ بی آئی ایس ٹی میں 1.7 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سعودی عرب کا تداول انڈیکس 1.4 فیصد نیچے آ گیا۔(جاری ہے)...
وزیراعلی سندھ کے مطابق اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کردیا گیا، تعلیم کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 99.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،غریب اور ہونہار طلبہ کی معاونت کے لیے انڈونمنٹ فنڈ میں 2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ: کھانے پینے کی اشیا کی جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹریز کے قیام کا اعلان صحت کےلیے45.37 ارب روپے اور آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے73.9 ارب روپے مختص، بلدیاتی حکومتوں کیلیےسالانہ ترقیاتی پروگرام کاحصہ132ارب روپے رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں صحت کا بجٹ کہاں کہاں لگے گا؟ نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے منصوبے شامل شامل کیے گئے ہیں، ڈیجیٹل...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود...

اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،بلاول بھٹو زرداری
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستانی پارلیمانی مشن کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔(جاری ہے) جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کردیے گئے۔سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان کی دولت کی چمک دمک کے پیچھے عوامی لوٹ مار کی حقیقت سامنے آگئی۔ کرپشن کے الزامات، لندن، دبئی، نیویارک میں سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان چودھری کے خفیہ اثاثے بے نقاب ہوگئے ہیں۔برطانوی کرائم ایجنسی کی کارروائی کو عوامی لیگ کے قریبی وزرا کی جائیدادوں پر شکنجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے سیف الزمان کی 11 ملین پاؤنڈ کی جائیداد منجمدکردی ہے جب کہ 350 غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے۔سیف الزمان نے 12 ہزار ڈالر...
سٹی 42 : پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت...
— فائل فوٹو خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا کے مالی سال 26-2025 کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مجموعی ترقیاتی بجٹ 500 ارب 78 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگا۔ترقیاتی کاموں کےلیے صوبائی وسائل سے 323 ارب 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہیش کی گئی ہے۔بجٹ دستاویزات میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ 1449 جاری ترقیاتی منصوبوں کےلیے 235 ارب روپے مختص کیے جائیں۔ سندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہو گاسندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، دونوں صوبوں میں وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔ دستاویزات...
اپنے بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں تاکہ جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اقوام...

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی یورپی حکام سے ملاقات: علاقائی صورتحال پر بریفنگ
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے آج یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی سیکرٹری جنرل بیلن مارٹنز کاربونل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کی قیادت کو جنوبی ایشیا میں بگڑتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، خاص طور پر بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے بھارت کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اقدامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے “جھوٹ پر مبنی بیانیے” سے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی...
سندھ کے سابق وزیر بلدیات نے کہا کہ اسرائیل کھلے عام اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینیوں، لبنانیوں، عراقیوں اور شامی عوام پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے، مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاسی رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ محمد حسین خان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کو شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرناک قدم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے مشرق وسطیٰ میں جارحیت کرتا چلا آ رہا ہے اور اب بلا اشتعال ایران پر حملہ کر کے اس نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا...
میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس پر پوری امت مسلمہ افسوس و غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بدترین جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ فوجی کارروائی ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں، اس لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر اس جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ عالمی...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائی کا نوٹس لے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین اور غیر ذمہ دارانہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو فوجی نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی ضبط، تدبر، اور کشیدگی کے پھیلاؤ سے گریز نہایت ضروری ہے۔(جاری ہے) بیان میں متحدہ عرب امارات کے اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام، اور مکالمے کا فروغ ایسے بنیادی اصول ہیں جن کے ذریعے موجودہ بحرانوں کا پُرامن حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔امارات نے زور دیا کہ تنازعات...
غزل کی محفل ہو یا فلمی پردہ، جہاں آواز تھم جائے، وہاں مہدی حسن کی گونج سنائی دیتی ہے۔ آج شہنشاہ غزل کی 13 ویں برسی ہے، مگر ان کی مدھر آواز آج بھی اہل دل کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔18 جولائی 1927کو راجستھان کے سنگیت سے مہکتے ایک کنبے میں ایک بچہ پیدا ہوا، جو آنے والے برسوں میں گائیکی کا شہنشاہ کہلایا۔مہدی حسن کے نام سے مشہورآواز کے اس جادوگر نے 8 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔1957 میں مہدی حسن نے کراچی ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اور اپنی مدھر آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔1962 میں فلم ”فرنگی“ کے...
— فائل فوٹو پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔وزارت خارجہ کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں، عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوجاسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سنگین اور ناقابل قبول کارروائیاں ہیں، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں برادر اسلامی ملک ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب، برادر اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جو ایک آزاد ریاست کی خودمختاری کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہیں، جوہری مذاکرات کے ثالث عمان کا ردعمل سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے...
سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ احسن اقبال اور ان کی جماعت نے معیشت کو جس طرح تباہ کیااس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔ احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وزیر مینڈیٹ چور سرکار کے “گوئبلز” بننے کی کوشش کررہے ہیں،معیشت کی حقیقی حالت کو عوام مینڈیٹ چور سرکار کے وزیروں سے بہتر جانتے ہیں، گزشتہ 3برس سے عوام ان مجرموں کی نااہلی، نالائقی اور نہایت ناقص فیصلہ سازی کا خمیازہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلیے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 آج سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 بجے طلب کرلیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلیے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو 2014ء کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔کیس کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سنایا، یہ فیصلہ بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر سنایا گیا۔انتظامیہ نے سینیٹر علامہ راجاناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجا ناصر عباس نے طاہر القادری کیساتھ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ سے اپنے دو ہلاک قیدیوں کی لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے شدید احتجاج او ر دھرنانعرے بازی کی مشتعل ملازمین نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے یونیورسٹی کا نظام متاثر۔تفصیلات کے مطابق عید سے پہلے سے زرعی یونیورسٹی کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے لیکن عید کی چھٹیاں کر دی گئی یونیورسٹی کے دوبارہ کھولنے پر ملازمین نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیل احمد مری، انور علی گوپانگ، وفا کاشف بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کی انھوں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے کر مین گیٹ کو بند کر...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارٹ سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر خیبر پختونخوا حکومت بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری عمران خان صاحب سے ملاقات میں...
وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے 10 جون کو قومی میزانیہ برائے مالی سال 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ تجاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے ہے، حکومت کی آمدنی 11 ہزار 72 ارب روپے ہے اور بجٹ کا خسارہ 6,501 ارب روپے ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومتی اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 286 ارب روپے جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 207 ارب روپے درکار ہوں گے۔ یوں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا تقریباً نصف بجٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) مونس الہٰی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار، دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے شہباز شریف حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ "بجٹ 25-26 دیکھ کر دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار۔ بجلی، ادویات، پکانے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی جس میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہے، حالانکہ اسرائیل نے رکن ممالک کو اس قرارداد کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔قرارداد میں نہ صرف حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ اسرائیل میں قید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر حالیہ حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک بار پھر بوئنگ طیاروں سے متعلق ماضی میں سامنے آنے والے انکشافات اور وارننگز عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بوئنگ طیاروں کے انجینئر سم صالح پور نے کمپنی کے اندرونی معاملات پر آواز اٹھاتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ان شارٹ کٹس کے باعث طیارے کی عمر نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے اور یہ خطرہ مستقبل میں بڑے حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ “میں یہ بات بوئنگ کو ناکام کرنے کے لیے نہیں کہہ رہا بلکہ اس لیے کر رہا ہوں کہ بوئنگ کو بہتر ہونا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا، اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے، آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، بریفنگ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ دو سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر ایک پیج پر ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...

امریکا چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد افراد کا مطالبہ، سی جی ٹی این سروے
چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 88.5 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات کو فوری اور غیر مشروط طور پر واپس لے۔ سروے میں 87.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ یہ سوال ہی نہیں کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں کون نقصان کا شکار ہے اور کون فائدہ اٹھاتا ہے۔ 85.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون نہ صرف ان ممالک کی ترقی کے لئے سازگار ہے بلکہ عالمی صنعتی اور سپلائی...