2025-09-22@13:21:17 GMT
تلاش کی گنتی: 644
«رہا کیا گیا»:
(نئی خبر)
بیجنگ :’’سنان‘‘، قدیم چین میں ایجاد ہونے والا ایک آلہ ہے جو جدید کمپاس کی ابتدائی شکل سمجھی جاتی ہے۔ اکتوبر 2023 میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نےبیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے تیسرے فورم میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ، جس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی،سلامتی اور حکمرانی کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں ، جس نے جدید دور کے” سنان” کی طرح ڈیجیٹل دور میں عالمی تعاون کی سمت کا تعین کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے “ریاست کی بنیاد عوام” کے روایتی چینی فلسفے کو مصنوعی ذہانت کی ترقی کے بنیادی اصول میں تبدیل کردیا ہے ، اور “عوام پر مبنی” حکمرانی کا تصور اور...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے ہوئے۔ جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ شارعِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ساجد خان ولد یامین خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔ دوسری کارروائی اجمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلا نے کورٹ میں احتجاج کیا۔ قبل ازیں کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا تھا جبکہ اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی عدالت پہنچ گئے تھے۔ یاد...
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر بغیر کسی ثبوت کے بھاری حملہ کیا گیا، ایران کی خودمختاری کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے تھی، ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے جھوٹا الزام عراق پر لگایا گیا اور اب ایران کیخلاف بھی ویسا ہی حربہ آزمایا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیویارک (اوصاف نیوز) اسرائیل پر ایرانی حملوں کا تسلسل جاری جبکہ ایران نے امریکہ پر بھی حملوںکا اعلان کردیا. دوسری جانب ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز امریکی نیٹ ورکس پر سائبر حملے کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے تھریٹ الرٹ بھی جاری کردیا۔ تھریٹ الرٹ میں کسی مخصوص دھمکی کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن محکمے کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے امریکی نیٹ ورکس پر ہلکی سطح کے سائبر حملے ہوسکتے ہیں، محکمے نے الرٹ میں بتایا کہ ایرانی حکومت سے منسلک سائبر گروپس بھی...
پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری ایک ماہ بعد دی اور اپنے مشترکہ پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا بھی اعلان کیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام "ولی حسن مرزا” رکھا گیا ہے، جس کی پیدائش 18 مئی 2025 کو ہوئی۔ دونوں فنکاروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں، اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی...

نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہ
xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا حج مشن کامیابی سے مکمل ہوا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو سرخرو کیا ہے،باقی رہ جانے والے 65 ہزار پرائیویٹ حاجیوں کے لئے پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، ،آیندہ سال کے حج کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے،ان معاشی اور سیاسی حالات میں ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے ہیں ،کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے،بدقسمتی سے میرے صوبے میں پندرہ سال سے تحریک انصاف کی...
بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے۔ ریاستی دہشتگردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔ سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیر کو مستقل پُرتشدد خطہ بنا چکا ہے۔ کشمیر دنیا کے بدترین تنازعات میں شامل ہے۔ رپورٹ میں جون 2025...
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرۂ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3ججز کے تبادلے سے متعلق تاریخی مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کا تبادلہ مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا۔عدالت عظمیٰ کے اکثریتی فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ ججز کے تبادلے کو کسی طور پر نئی تقرری نہیں سمجھا جا سکتا اور نہ ہی اس پر اعتراض کی کوئی قانونی گنجائش موجود ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ایک طویل قانونی بحث کے بعد سامنے آیا ہے جس میں عدالتی خودمختاری، آئینی اختیارات اور ججز کی سنیارٹی جیسے اہم نکات زیر غور آئے۔سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی...
بیجنگ :چین کے مرکزی بینک کے گورنر پان گونگ شینگ نے لوجیا زوئی فورم 2025 میں شرکت کے دوران کہا کہ 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد مالیاتی نگران قوانین اور دیگر احتیاطی میکانزم کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔ کثیر سطحی مالی تحفظاتی نیٹ ورک مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔عالمی سطح پر، حالیہ برسوں میں، آئی ایم ایف نے بحران سے نمٹنے کی امدادی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے، پالیسی نگرانی کی طاقت کو مستحکم کیا ہے اور پالیسی نگرانی کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے۔علاقائی سطح پر، یورپی استحکام فنڈ، لاطینی امریکہ ریزرو فنڈ، ایشیائی چھیانگ مائی انیشی ایٹو ، عرب مانیٹری فنڈ وغیرہ مرحلہ وار قائم ہوئے ہیں، جو متعلقہ علاقوں میں مالی استحکام کی اہم...
بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسّی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ گروسّی نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کی کہ ہم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی منظم اور جاری کوشش میں ہے۔ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انہیں...
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔ دی وائیر کی جانب سے بھارتی سفارتی تنہائی اور پاکستان کے ہاتھوں شکست پر تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں دی وائیر نے بھارت کی سفارتی ناکامی پر کڑی تنقید کی ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام رہی ہے اور اس میں کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔ یہاں تک کہ چین نےابھی ٓپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کھل کے حمایت کی ہے۔ دی وایئر کے مطابق چین نے پاکستان کے فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔ بھارت...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے، اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور مختلف علاقوں میں سائرن گونجنے لگے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت سے اپنے بیان کا آغاز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی تم پر حملہ کرے تو اسی انداز سے جواب دو۔ ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اسرائیل پر حملے میں ہائپرسونک اور فتح ون میزائلوں سے...
— فائل فوٹو وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللّٰہ بن زاید النہیان نے فون کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت پر بھی زور دیا گیا۔
چوہدری عدنان قتل کیس: ن لیگی رہنما چوہدری تنویر ہائیکورٹ سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز لاہور:سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کو ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔عدالت عالیہ کے جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا، جس کے بعد سول لائنز پولیس نے انہیں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے بعد لیگی رہنما کو طبی معائنے کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ...
ویسے تو آپ نے لوگوں کے ٹرینوں میں مفت سفر کرنے کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن شاید آپ کی نظر سے کوئی شاطر شخص نہ گزرا ہو جس نے فضائی سفر کے فری میں مزے لیے ہوں وہ بھی ایک 2 نہیں بلکہ پورے 120 مرتبہ۔ یہ بھی پڑھیں: سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ یہ ’کارنامہ‘ ایک 35 سالہ امریکی شخص نے انجام دیا ہے اور 120 مرتبہ ہوائی جہاز میں مفت سفر کیا ہے تاہم اب وہ مشکل میں پڑچکا ہے۔ اس شخص نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی ادائیگی سے بچنے کے لیے خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کیا اور 120 مرتبہ اس کی یہ ترکیب کام...
چیئرمین سنی تحریک نے کہا کہ اسرائیل نے دنیا کے امن کو تباہ کیا ہے اور یہ تباہی اس کی بربادی لے کر آئے گی، اسرائیل ایک ایک کر کے اسلامی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اس وقت پوری امت مسلمہ کو ایک ہونا پڑے گا، پوری امت مسلمہ کو اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ مل کر یہود و نصاری کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسرائیل کے ایران حملے کے بعد ایران کی جانب سے دیئے جانے والے جواب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد اب اسرائیل مسلم...
70 کی دہائی اور خاص طور پر اس کے اواخر میں ہونے والے واقعات کا پاکستان، پاکستان کے ہمسایہ ممالک اور اس خطے پر بہت گہرا اثر تھا۔ یوں لگتا تھا کہ اس وقت ایک نیا ورلڈ آرڈر لکھا گیا جس نے دنیا کی شناخت، ہیئت اور حیثیت ہی کو تبدیل کر دیا۔ ان سیاسی اور جغرافیائی تبدیلیوں کے اثرات زیادہ تر منفی رہے۔ لیکن پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان میں 70 کی دہائی کے آخر تک بہت کچھ بدل گیا تھا۔ آج مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے کہ کسی نے دنیا کو نقشے پر لال رنگ کے دائرے لگا کر ملکوں کے نصیب بدل دیے تھے۔ پہلے ہم بات کریں گے کہ 70 کی دہائی میں کس ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک منظم اور مربوط “ڈس انفارمیشن مہم” جاری ہے، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت ملوث ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس مہم کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور اس مقصد کے لیے “بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ” کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ “میمری” (MEMRI) ویب سائٹ کی زیرِ نگرانی چلایا جا رہا ہے، جسے اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور اس کا تعلق موساد سے جوڑا گیا ہے...
برطانیہ نے بھی اسرائیل کی مدد کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے اعلان کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں سمیت دیگر جنگی ساز و سامان کو خطے میں بھیجا جا رہا ہے، اے فور ہنڈرڈ ایم ملٹری ٹرانسپورٹ وہیکل بھی بھیج دیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے فوجی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس سے خطے میں ایک بڑی جنگ بھڑکنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں، عسکری ساز و سامان اور A400M ملٹری ٹرانسپورٹ وہیکل سمیت دیگر دفاعی...
ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شمالی بھارت کے صوبے اتراکھنڈ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ضلع چمولی کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جب ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ⚠️ Important One more failure by Indian aviation machinery. Helicopter with 7 onboard crashes near Gaurikund on Kedarnath route, Uttarakhand India pic.twitter.com/mxCAWSks6l — Open News ????️ (@OpenNewNews) June 15, 2025 مقامی پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک سرکاری مشن پر تھا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سوار تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم...
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد شہید ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے آج رات ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کردیا۔میڈیاذرائع کے مطابق الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج رات بھی ایران کی جانب سے جوابی حملے متوقع ہیں۔اسی کے پیش نظراسرائیلی فوج نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے،اسرائیل بھر میں اسپتالوں سے مریضوں کو بنکرز منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے جوابی کارروائی ’وعدہ صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کر دیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں...
دبئی مرینا میں واقع ایک بلند رہائشی عمارت میں جمعہ کی شب اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر کئی مکینوں کو اس وقت تک آگ کا علم نہ ہو سکا جب تک وہ دھوئیں یا شور شرابے کی بدولت از خود متوجہ نہ ہوئے۔ عمارت میں آگ جمعہ کی رات قریباً ساڑھے 9 بجے لگی، مکینوں نے شکایت کی ہے کہ عمارت میں لگے فائر الارم سسٹم نے کوئی وارننگ نہیں دی، اور لوگوں کو صرف دھواں یا سڑک پر موجود فائر بریگیڈ کی موجودگی سے آگاہی ملی۔ BREAKING: A building is burning in Dubai pic.twitter.com/pePIIp7kk9 — Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 14, 2025 ایک مکین نے بتایا...
اسرائیل کا تہران میں رہائشی کمپلیکس پر حملہ، 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے رہنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ شدہ جنگی بحری جہاز کو مرمت کے بعد دوبارہ کامیابی سے لانچ کردیا گیا۔ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنا تباہ شدہ دوسرا تباہ کن جنگی جہاز مکمل طور پر مرمت کر کے کامیابی سے سمندر میں اتاردیا ہے۔ یہ دعویٰ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے کیا ہے جس کے مطابق لانچنگ کے موقع پر رہنما کم جونگ اْن بھی موجود تھے۔ کے سی این اے کے مطابق یہ رواں برس تیار کیا گیا دوسرا تباہ کن جہاز ہے جو ملک کے مشرقی ساحل سے لانچ کیا گیا۔ اس موقع پر کم جونگ اْن نے کہا کہ شمالی کوریا کے دونوں جدید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام...
بھارتی شہر حیدرآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ اُڑان بھرنے کے محض ایک منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جب کہ طیارہ ایک ہاسٹل پر گرا تھا جہاں بڑی تباہی ہوئی۔ طیارہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔ آگ کے بلند شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پاسٹل کی عمارت بری طرح جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا تو طیارے کے ملبے سے جلی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل کے طلبا بھی...

ایران سے ممکنہ جنگ:امریکا کا عراقی‘کویت اور بحرین سمیت خلیجی ممالک سے سفارتی اور فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور خاندانوں کے انخلا کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
حکومت نے مقامی آٹو موبائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بجٹ 2025-26 میں اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اعلانات کے تحت مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی (CKD) کٹس پر ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد گاڑیوں کی مقامی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزوں کی لاگت کو کم کر کے پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے۔ تاہم گاڑیوں...
سندھ حکومت نے بجٹ میں حیدر آباد سکھر موٹر وے سمیت صوبے کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اہم اور کلیدی نوعیت کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے ملک بھر کی درآمدات اور برآمدات کا انحصار ہے، اس کے لیے حیدرآباد سکھر موٹروے کے علاوہ کوئی اور موزوں راستہ موجود نہیں۔ اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس منصوبے کے لیے متعدد بار وفاق کو...
کراچی، لاہور اور پشاور چیمبرز نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سبسڈی نہ دینے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی تاجر اور صنعتکار برادری نے وفاقی بجٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے معاشی ترقی کی شرح نمو اور ٹیکس وصولیوں کے بلند اہداف پر سوال اٹھادیے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کیموفلاج ہے جب گزشتہ سال کے معاشی ترقی اور شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے، زراعت نے پست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو پھر آئندہ مالی سال کے بلند اہداف کی بنیاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے...
بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک دلہن کو اس کے شوہر کو ہنی مون کے دوران قتل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 25 سالہ سونم راگھوونشی نے 30 سالہ شوہر راجہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ہنی مون کے دوران شوہر کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دُلہن کا ایک دوست بھی اس سازش میں ملوث پایا گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دلہن اپنے شوہر سے ناخوش تھی اور رشتہ ازدواج قائم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ دُلہن اور اس کے...
بھارتی ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر سندیپ برہمن نے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے گانے ’لال پری‘ میں اُن کے مشہور ڈانس اسٹیپس کو بغیر اجازت اور کریڈٹ کے نقل کیا ہے۔ سندیپ برہمن نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں دکھائے گئے رقص کا مخصوص انداز اُن کی ایک پرانی ویڈیو سے لیا گیا ہے، لیکن انہیں نہ تو کسی طرح کا کریڈٹ دیا گیا اور نہ ہی ان سے اجازت لی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Sandip Brahamin (@sandipbrahamin_11) ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ‘آپ سب میرے سگنیچر...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلسطینی مہاجرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے القدس اور ویسٹ بینک سمیت مصر، اردن اور لبنان میں دو ہزار 915 جانور قربان کیے اور گوشت فلسطینی مہاجرین، یتامیٰ، بیواؤں اور مستحقین تک پہنچایا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیش کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فلسطین کے مہاجرین کے لیے گوشت کی بڑی مقدار کو پراسیس کر کے ٹن پیک میں محفوظ کیا گیا ہے جو سرحد کھلتے ہی غزہ کے اندر بھیجا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی مصر میں موجود غزہ مہاجرین کے ساتھ عید منائی اور انہوں نے فلسطینی...
ملک کے بیشتر دیگر شہروں میں پیر کو سورج دن بھر آگ برساتا رہا جبکہ اسلام آباد اور لاہور کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہا۔ یہ بھی پڑھیں: ’موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کی معیشت کو چاٹ رہی ہیں‘ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی معمول سے 4 ڈگری زیادہ تھا اور لاہور مین پارہ 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7 ڈگری زیادہ تھا۔ سبی میں بھی 45 ڈگری ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 44.5 اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ مزید پڑھیے: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں محکمہ موسمیات کے مطابق...
ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسکس بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی...
یواےای(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست اجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر 225 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ گلف نیوزکے مطابق یہ اقدام انسانیت، معافی اورخیرسگالی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ قیدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔ رہائی پانے والے قیدی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں ایشیائی، افریقی اورعرب ممالک کے شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان افراد نے مختلف جرائم میں سزائیں بھگتیں اوراب ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتی اورفلاحی پہلوؤں کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ اقدام یو اے ای کی قیادت کے اس وژن کا عکاس ہے جو معاشرتی ہم آہنگی، رواداری اورانسانی...

این ایچ اے نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا.(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر...
وزیراعظم کی گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے...

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ؛ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ؛ علاقائی تجارت و روابط کے لئے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا قومی پالیسی کا اہم جز ہے ۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے کو اپنا نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے،نئے ٹول چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اطلاق 15 جون سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم تک نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس 1200 روپے ہو گا، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس 1600 روپے وصول کیا...
بھارتی ریاست بہار میں جنسی زیادتی کی شکار 10 سالہ بچی اسپتال کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اقلیتی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی یہ بچی 26 مئی کو چاقو کے گہرے زخم کے باعث خالہ کے گھر کے پاس نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ متاثرہ بچی کو اہل خانہ اسپتال لے کر گئے لیکن اقلیتی برادری سے تعلق ہونے کے باعث ایڈمٹ کرنے کے بجائے چار گھنٹے تک ایمبولینس میں انتظار کروایا گیا۔ جس کے باعث بچی کی حالت بگڑ گئی۔ بعد...
کراچی(شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ دعویٰ ایک بھارتی صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 12 مئی کو شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو اسکائی ڈائیو کے دوران بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کے بعد کھائی میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کیپشن میں اس نے لکھا، ’پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت ہوگئی ہے۔‘ View this post on Instagram A post shared by SUFIYAN KHAN (@mystic.sufiyan) سوشل میڈیا...
ایک سیہ (خارپشت) نے کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر مکینزی سے کیلونا تک ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر پر مفت میں سیر کرتا رہا تاہم تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹر کے سفر کے بعد اس کی اس حرکت کا پتا لگا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟ برٹش کولمبیا میں وائلڈ لائف ریسکیورز اب اس سیہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو ایک تباہ شدہ طیارے ملبے میں مزے سے بیٹھا رہا جسے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر کے ذریعے کیلونا پہنچایا جا رہا تھا۔ انٹیرئیر وائلڈ لائف ری ہیبلیٹیشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹراسپورٹ کی گئی گاڑیوں سے گلہریوں کو ہٹانے کے لیے اس سے اکثر رابطہ...
---فائل فوٹو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے 2024-25 کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کردی جس میں متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال بھر صحافیوں پر حملے، گرفتاریاں، اغواء اور مقدمات رپورٹ ہوئے، پیکا ایکٹ 2025ء اور ہتک عزت قانون 2024ء آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر اظہار تشویشسی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل...
خط میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں کشمیری بدنام زمانہ بھارتی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے اکثر دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں رکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ہزاروں کشمیریوں کی مسلسل اور غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جنہیں بھارتی حکام نے 5 اگست 2019ء سے قبل اور اس کے بعد گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائمقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور امریکہ کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور سنگین...
پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر چیز ٹرائی کر لی جیسے ہم پہلے بات کر چکے ہیں، نان ٹیکس سروس سے ایک چیئرمین بھی لے کر آئے، جو چیئرمین آئے انھوں نے بہت سارے اقدامات کیے، زیادہ تر فوکس اس چیز پہ تھا کہ نئی خریداریاں کی جائیں، ان کا جو انفرا اسٹرکچر ہے اس کو بہتر کیا جائے ، ان کو گاڑیاں دی جائیں، ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،اس کے ساتھ کچھ اور بڑی پرکیورمنٹس کی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس وصولیوں میں 1030ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے،حکومت کا سارا زور تنخواہ دار...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اس عمل کے لیے واضح میکانزم، مؤثر ریگولیشن اور جدید ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی غور کیا گیا وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے درکار غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیس کو آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے اجلاس میں غیر قانونی سوسائٹیز کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ نے اس بات پر...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا، جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی، اس کے...
ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔ 28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔ ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں...
سعودی عرب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے عالمِ دین 52 سالہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو براستہ دبئی اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ غلام رضا قاسمیان کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کیا گیا جو ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلام رضا قاسمیان کی حراست کے دوران سعودی حکومت نے ایرانی سفارتکاروں کو کم از کم دو بار ان تک رسائی دی تھی۔ ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کے وطن پہنچنے پر سرکاری حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ عالم دین کے کئی...
وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ 15 دن کا نوٹس چاہیئے لیکن یہاں ایک نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہمیں گھر خالی کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی بٹلہ ہاؤس کی مسلم آبادی پر بلڈوزر کارروائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ اب اس کیس کی سماعت اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ بٹلہ ہاؤس کے کھسرہ نمبر 277 اور 279 میں واقع مکانات اور دکانوں کو مسمار کرنے کے نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی۔ عرضی گزار کی جانب سے یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی کے سامنے اٹھایا گیا۔ کیس کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ وکیل...
سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے اسریت کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا ایک اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت طالب مند کے نام سے ہوئی ہے جو دورانِ فرض شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ طالب مند کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔واقعہ پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دیگر اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، اور جنگلات...
سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے سوال اٹھائے ہیں کہ کیا مستقل بنیادوں پر ججز ٹرانسفر کرکے جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے، ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا؟ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل مؤقف اپنایا کہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی، ججز ٹرانسفر پر آئیں ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سنیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ سیکریٹری لا نے ٹرانسفرنگ ججز کے حلف نہ اٹھانے کی وضاحت کیوں دی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وضاحت کیوجہ یہ...
ویب ڈیسک :سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کر دیں۔ یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔ سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی بڑی کمی انہوں نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے پیر کو سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر روکے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق کمیٹی کا مؤقف تھا کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بل ادا نہ کرنے والے افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس کے علاوہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کو اوسط کھپت کی بنیاد پر بلنگ نہ کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق نے کی، اجلاس میں وزرا کی جانب سے ایوان...
خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کا پرچم بردار بحری جہاز بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے کیرالہ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا، بھارتی بحریہ نے اتوار کو بتایا کہ اس واقعے میں تمام 24 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ’ایم ایس سی ایلسا 3‘ نامی 184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وژنجم سے کوچین کی جانب جا رہا تھا، نے ہفتے کے روز حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی مدد کا پیغام جاری کیا۔ بحریہ کے طیاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا رخ کیا اور دو لائف رافٹس کو دیکھا، جب...
سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پُرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔ شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔ مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا۔ مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت کے نعرے بھی گونجتے رہے۔
پیونگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کا دوسرا نیول ڈسٹرائر (جنگی بحری جہاز) لانچنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر بری طرح نقصان کا شکار ہو گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ناکام تجربے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ یہ حادثہ “ناقص حکمتِ عملی اور آپریشنل غفلت” کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن خود موجود تھے، جنہوں نے اس سانحے کو ایک “مجرمانہ عمل” قرار دیا۔ کم جونگ اُن نے اس ناکامی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا جن میں مونی شنز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کم چیک...
جنگ کس قدر مہلک اور ہولناک ہوتی ہے، اس کا تذکرہ تاریخ میں جا بجا ملتا ہے۔ گزشتہ صدی میں پہلی جنگ عظیم کے دوران لاکھوں لوگ مارے گئے۔ دنیا میں بڑی طاقتوں کا توازن اور نقشہ بدل گیا۔ اس کے باوجود دوسری جنگ عظیم کا راستہ نہ رک سکا۔ دوسری جنگ عظیم پہلی جنگ عظیم سے زیادہ ہولناک ثابت ہوئی… گزرتے زمانے کے ساتھ انسان نے جہاں بہت سی دیگر ٹیکنالوجیز میں ترقی کی، وہیں اسلحہ سازی کی دوڑ میں حیران کن جدتیں پیدا کی ہیں۔ خدا نہ کرے اگر ان میں سے کچھ ہولناک ہتھیار چلنے یا چلانے کی نوبت آ جائے تو خدا جانے انسانوں پر کیا قہر نازل ہو! حالیہ پاک بھارت جنگ میں دنیا نے...
لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ مزید کہا گیا ’پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت...
عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا...
سری نگر(نیوز ڈیسک)21 مئی کی شام دلی سے سری نگر جانے والی پرواز میں موجود شیخ سمیع اللہ کے ’دل کی دھڑکن اب بھی تیز ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مجھے نئی زندگی ملی ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہوں۔‘ 220 سے زیادہ مسافروں سے بھری انڈین ایئرلائن انڈیگو کی یہ پرواز سفر کے دوران شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوئی اور اس کا اگلا حصہ بھی ٹوٹ گیا۔ جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ شیخ سمیع اللہ یاد کرتے ہیں کہ ’اچانک شدید جھٹکا لگا۔ ایسا لگا جیسے یہ ہماری آخری پرواز ہے۔ سب خوفزدہ تھے، سب کو لگا کہ یہ اب حادثہ ہو جائے گا۔ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا۔‘ دراصل اس طیارے کو ریاست پنجاب...
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔...
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کا علاقہ بھی شدید گرمی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح تخت بھائی میں پارہ 42 ڈگری تک...
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کے ہاتھوں فوجی و سفارتی ناکامی کے بعد ملک کے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں مسلمان خاندانوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ ان افراد کو بےدخل کر کے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے احمد آباد کے علاقے چندولا تالاب میں مسلمانوں کے مکانات کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 ہزار سے زائد گھر زبردستی خالی کرا کر مٹی کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ حیران کن طور پر انہی علاقوں میں موجود ہندوؤں کے مکانات کو...
بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے دہشت گرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے، یہ حملہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ افسوسناک سانحے پر ملک بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اس واقعے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر...
چین کے سفارت خانے نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے خضدار دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا جس میں چینی سفیر نے متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔ سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ سن کر انتہائی دکھ ہوا کہ آج بلوچستان میں ایک اسکول بس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔" اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست کے پیراگراف نمبر 4 میں کیا لکھا ہے؟ کیا کسی سیاسی لیڈر نے کبھی ایسی درخواست دائر کی؟جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر کی درخوستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل جاری رکھے دوران سماعت جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ میرا دل...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین نے عاصم منیر کی قیادت، ملک و قوم کے لیے خدمات اور حالیہ قومی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل فاتح حق قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جہاں ’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ عوام کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین نے عاصم منیر کی قیادت، ملک و قوم کے لیے خدمات اور حالیہ قومی...
بھارتی سفارت کاری مہم کی عالمی سطح پر ناکامی ہوئی اور مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کر کے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔ بی بی سی کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی بےاثر رہ گئی اور متعدد ممالک نے پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا، پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی لیکن دوسری طرف بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بی بی سی نے پہلگام واقعے پر بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کردیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ...

پی ایس ایل افواج کے نام، آرمی چیف نے میچ دیکھا، سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، قومی پرچموں کی بہار
راولپنڈی؍اسلام آباد ؍لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی میچ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی۔ اس موقع پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بینچ کی تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے حوالے سے نیب کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی و ی کے مطابق بینچ کی تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا 2 رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا گیا ڈویژن بینچ نے حکم دیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) ان کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سٹے آرڈر کی درخواستوں پر 15دن کے اندر فیصلہ کیا جائے جبکہ سول اپیلیں زیر دفعہ 104جو تین ماہ سے زائد عرصہ سے زیر التوا ہیں، پر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بنچ تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا جب کہ سیکٹر ای الیون زمین خرد برد نیب کیس بینچ تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا۔ ڈویژن بینچ نے اپنے میں حکم کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے، 2 رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوگیا۔ نئے ججز ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی ختم کردیا گیا، اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی موجود نہیں۔ نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے...
بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل ،بچے، بزرگوں اور بیمار وں سمیت38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا بھارت نے مبینہ طور پر 38 روہنگیا مہاجرین کو مناسب قانونی عمل کے بغیر بے دخل کر دیا ہے۔ انہیں پہلے پراسرار حالات میں پورٹ بلیئر لے جایا گیا، پھر ایک بھارتی بحری جہاز میں منتقل کر کے کھلے سمندر میں پھینک دیا گیا۔ ان مہاجرین میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد بھی شامل تھے، جو سبھی اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹرڈ تھے۔ انہیں نئی دہلی سے 6 مئی کی رات کو بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بہانے گرفتار کیا گیا، 24 گھنٹے سے زیادہ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔...
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تصادم اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خواہش کا مثبت جواب دیا تھا۔ تاہم اسی کے ساتھ ہی بھارتی حکام کی جانب سے جنگ بندی کو ’عارضی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے اس حوالے سے پائے جانے والے ابہام میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب گزشتہ روز (بروز جمعرات) پاکستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز سینیٹ کو بتایا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی افواج کے اعلیٰ حکام کے درمیان بدھ اور جمعرات کو رابطے ہوئے، جن میں دونوں...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ جب بھارت نے اٹیک کیا تو اس پر عمران خان صاحب کے جس طرح قومی یکجہتی کے حوالے سے کہ ہم ایک قوم ہیں، مودی کے اس وار کے بعد ہم متحد ہو گئے ہیں، تو پہلا بیان ان کی طرف سے ہی آیا تھا، نواز شریف صاحب کی طرف سے ابھی بھی نہیں آیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے دیکھاکہ جنگ ختم ہو گئی ہے اس کے بعد وہ مبارک باد کی ٹویٹ کرتے ہیں، اس سوال پر کہ نواز شریف کے پاس کوئی عہدہ نہیں کہ جواب میں...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی نے ملزم کے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواء کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا گیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں...
لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی تکلیف دہ اور انسانیت سوز حالات میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ کوئی ملاقات کی اجازت ہے، نہ کوئی وکیل ان تک پہنچ سکتا ہے، نہ کوئی فون کال ہے اور نہ ہی بجلی۔ ان کے مطابق عمران خان ایک ایسے اندھیرے سیل میں بند ہیں جو دہشت گردوں کے لیے بنائی گئی ایک موت کی کوٹھڑی جیسا ہے، ایک 7 بائے 8 فٹ کا تنگ و تاریک کمرہ جو انسانی روح کو توڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں...

"ہمارے والد تنہائی، اندھیرے اور ظلم کا شکار ہیں لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے" عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی تکلیف دہ اور انسانیت سوز حالات میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ کوئی ملاقات کی اجازت ہے، نہ کوئی وکیل ان تک پہنچ سکتا ہے، نہ کوئی فون کال ہے اور نہ ہی بجلی۔ ان کے مطابق عمران خان ایک ایسے اندھیرے سیل میں بند ہیں جو دہشت گردوں کے لیے بنائی گئی ایک موت کی کوٹھڑی جیسا ہے، ایک 7 بائے 8 فٹ کا تنگ و تاریک کمرہ جو انسانی روح کو توڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان...