2025-04-25@20:26:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1391

«سوشل میڈیا اور»:

(نئی خبر)
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں لیکن اس بار کسی گانے یا پرفارمنس سے نہیں بلکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی دلکش اور جذبات سے بھرپور انسٹاگرام ریل کے ذریعے ہر دلعزیز فنکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی ریل شیئر کی ہے جس میں وہ حسین سمندر کے کنارے خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیتے ہیں عاطف اسلم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور محبت اور مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) ملک بھر میں پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اسی دوران ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ایک اور صحافی کو گرفتار کیا ہے، اجمیر نگری تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ جنید ساگر قریشی کو گرفتار کیا گیا، جو سوشل میڈیا اور ایک اخبار سے منسلک ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی اور مقدمہ اے ایس آئی طارق ممتاز کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مدعی نے بیان کیا کہ واٹس ایپ پر مختلف لوگوں کے میسجز...
    پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار ان کا تعلق نہ تو ان کی شاندار شادی سے ہے، نہ پولیس کیسز سے، اور نہ ہی ان کے متنازعہ پرفیوم سے۔ اس بار انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رجب بٹ نے اپنی ماں کی تصویر اپنے بازو پر گودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہ ٹیٹو ان کی اس محبت کا اظہار ہے۔ یہ ان کا دوسرا ٹیٹو ہوگا، اور وہ اسے اپنے لیے ایک خاص قدم قرار دے رہے ہیں۔ رجب نے...
    غزہ سے حماس سمیت اس کے باشندوں کی بیدخلی کا خفیہ اسرائیلی منصوبہ بے طشت از بام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل حماس کے وجود کو مٹانے کے لیے غزہ کو مختلف حصوں میں بانٹ کر انہیں یکسر مسمار کرنا چاہتا ہے، اس منصوبے پر عملدرآمد ہی کے لیے اسرائیل نے رفح کے باشندوں کو ساحلی علاقوں کی تنگ پناہ گاہوں میں منتقل ہوجانے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل کے اس جنونی اقدام پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کیساتھ خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی...
      سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک خاتون نے راتوں رات بینکاک کی سڑکوں سے ماڈلنگ کی دنیا تک کا سفر طے کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک 28 سالہ خاکروب نپاجت سومبونسیت، جنہیں ’مین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیری ٹیل کہانیوں کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہو گئی۔ دو بچوں کی ماں ’مین‘ ایک سنگل مدر ہیں جس کو ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر بغیر بتائے اس کی ایک ویڈیو اور تصویر بنا لی، جو بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جس کو...
    چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع   بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ ویتنام کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ہنوئی میں شروع ہوئی۔ “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” سمیت سی ایم جی کے آٹھ اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔اس بار نشر ہونے والے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” “غربت سے نجات””چائنا ریس ٹو ڈی فیوچر””اے بائٹ آف...
      بیجنگ :اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ کی محصولاتی پالیسیوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے نیز خود امریکی معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گولڈ مین ساکس گروپ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آنے والے سال میں امریکہ میں کساد کے امکانات کو 35 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو سابق وزیر خزانہ لیری سمرز اور یلین نے امریکی محصولات کی پالیسی کو “بدترین خود کو نقصان پہنچانے والا” قرار دیا جس کی وجہ سے امریکہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔امریکہ کے “پاگل پن”کے برعکس، چین اپنے “استحکام” کے ساتھ دنیا میں یقین پیدا کر رہا ہے.ٹیرف جنگ...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف فلم اسٹار سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن شلوار قمیض اور ساڑھیاں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چارو اسوپا ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سشمیا سین کی سابقہ بھابھی ہیں جو حال ہی میں بیٹی زیانا کے ہمراہ ریاست راجستھان میں اپنے آبائی شہر بیکانیر منتقل ہوئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چارو اسوپا کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ آن لائن شلوار قمیض اور ساڑھیاں فروخت کر رہی ہیں، ایسے میں صارفین نے ان کے مالی حالات پر سوال اٹھایا۔ چارو اسوپا نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے آن لائن کپڑے فروخت کرنے کا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر شیئر کی ہے جس میں انہیں درخت پر چڑھ کر بیری توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان نے لکھا کہ بیری آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ https://Twitter.com/BeingSalmanKhan/status/1910650704185930235 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بیری اگر مفت میں مجھے مل جائیں تو کتنا اچھا ہو گا۔ Yeah agar free me merko mil jaye to ???? — ???????? (@Essenceoflife0) April 11, 2025 سلمان خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اپنے بچپن کو یاد کیا اور کہا کہ بچپن میں...
    “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ کی محصولاتی پالیسیوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے نیز خود امریکی معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گولڈ مین ساکس گروپ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آنے والے سال میں امریکہ میں کساد کے امکانات کو 35 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو سابق وزیر خزانہ لیری سمرز اور یلین نے امریکی محصولات کی پالیسی کو “بدترین خود کو نقصان پہنچانے والا” قرار دیا جس کی وجہ سے امریکہ دنیا بھر میں اپنی...
    پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملک کی سب سے مقبول سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کو ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے اس بات کا اعلان پشاور زلمی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جس کے مطابق جنت مرزا پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے دوران زلمی کی آن لائن تشہیری مہم کا نمایاں حصہ ہوں گی جنت مرزا کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے اس نئی شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید فروغ دینا ہے جبکہ ڈیجیٹل سطح پر مداحوں سے مضبوط اور براہ راست رابطہ قائم کرنا بھی...
    معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش میں فلمساز رام گوپال ورما کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں پولیس شکایت درج کی گئی ہے۔ یہ شکایت راشٹریہ پراجا کانگریس کے صدر اور ہائی کورٹ کے وکیل میدھا سرینیواس نے تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی، جس کے ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیوز اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس بھی بطور ثبوت پیش کی گئیں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia) میدھا سرینیواس نے میڈیا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ٹاک ٹاکر جنّت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا، جس کے تحت جنّت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران زلمی کے ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk) یاد رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ پشاور زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید...
    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے فلم اسٹوڈیو ’یو آر ماروو (UR MARV)‘ لانچ کرنے کے لیے مشہور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور میتھیو وان پہلے ہی ساتھ مل کر 2 فلمیں بنا چُکے ہیں اور تیسری فلم بنا رہے ہیں جس کی تفصیلات سے جلد ہی پردہ اُٹھائیں گے۔ اس حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پرتگالی فٹبالر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے لیے پُرجوش ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا...
    پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین کا تازہ تھیٹر پلے ’منکی بزنس‘ سوشل میڈیا پر طوفان کا باعث بن گیا ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں 5 سے 20 اپریل تک جاری اس ڈرامے میں بھارتی گانوں پر پیش کی جانے والی پرفارمنس نے ناظرین کو اشتعال دلا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں یاسر حسین اور عمر عالم کو خواتین کے لباس میں بھارتی گانوں ’ساقی ساقی‘ اور ’شاوا شاوا‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہی یاسر حسین ہیں جو ٹی وی پر بھارتی ثقافت کی مخالفت کرتے ہیں مگر خود اسے فروغ دے رہے ہیں‘‘۔...
    دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی تاجر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کو ممکنہ طور پر اپنا 15 ہزار کروڑ روپے کا بنگلہ اینٹیلیا خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے منظور ہونے والے قانون وقف ترمیمی بل مکیش امبانی کو اینٹیلیا خالی کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں واقع مکیش امبانی اور نیتا امبانی کا 5 ارب ڈالرز کا پُر تعیش بنگلہ اس زمین پر تعمیر ہے جہاں اس سے قبل یتیم خانہ قائم تھا جسے چیریٹیبل ٹرسٹ کے تحت چلایا جاتا تھا۔ بھارتی سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ انٹیلیا جس زمین پر بنایا...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مغربی طرز کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ ریشمی ٹاپ، چمکدار پینٹ کوٹ اور باب کٹ ہیئر اسٹائل میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان تصاویر نے نہ صرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ ان کے انداز پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ہمیشہ سے اپنے روایتی اور ماڈرن انداز کے خوبصورت امتزاج کے لیے جانی جاتی ہیں، مگر اس فوٹو شوٹ میں وہ اپنی شناخت...
      بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں ایک فکر انگیز سوال اٹھایا گیا تھا۔سوال یہ تھا کہ کیا آپ “تشدد، بالادستی، جبر، اشتعال انگیزی اور محصولات کی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں، یا ایک ایسی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کوئی جنگ نہ ہو، تمام حجم کے ممالک برابر ہوں اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں؟ ” یہ مسئلہ ایک آئینے کی طرح موجودہ عالمی صورتحال کی بے چینی اور پیجیدگی کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر حالیہ امریکی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے شروع ہونے والے سلسلہ وار مسائل لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں جنہوں نے عالمی معاشی نظام میں شدید افراتفری پیدا کردی ہے ۔ یہ...
    — تصویر بشکریہ سی ایم ہاؤس فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر دی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔محکمۂ داخلہ میں سیل قائم کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی، جھوٹے مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا، سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن ہو سکے گا۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظورقومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو...
    بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک کرکٹ میچ کی ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی بجلی چلی گئی۔ کچھ بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بجلی چلی گئی، اور اس کے ساتھ ہی پاکستان پر کشمیر کے حوالے سے بھی طنز کیا گیا۔ لیکن کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اس طویل بجلی لوڈشیڈنگ کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ نیز یہ واقعہ پاکستان میں نہیں، بلکہ نیوزی لینڈ میں پیش آیا تھا! فیکٹ چیک کی ٹیم...
    واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرتے ہیں، انہیں امریکا کا ویزا یا رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔  یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو یہود دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ "اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا آکر آئین کی پہلی ترمیم کا سہارا لے کر یہود دشمنی اور دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو وہ غلط فہمی میں ہے۔ ایسے افراد...
    یو این چائنیز ڈے 2025ْ   اور پانچویں  سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول  کا آغاز  WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :  یو این چائنیز ڈے  2025   اور پانچویں  سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایونٹ کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ،جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر  اور  دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مشن  اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ “چائنا ٹریول” کی تھیم پر مبنی یہ ایونٹ دنیا بھر کے تخلیق کاروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ  چین میں اپنے سفری تجربات کو ریکارڈ کریں، چین کے رسم و...
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال بولنے کا موسم نہیں ہے اور وقت آنے پر وہ اپنی بات عوام کے سامنے رکھیں گے شیخ رشید نے عدالت میں اپنے کیس کے حوالے سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیسری مرتبہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں لیکن اس بار بھی ان کے کیس کی سماعت نہیں ہو سکی اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی کارروائی کی گئی انہوں نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے سمجھ سے باہر ہے کہ ایسا کیوں ہو...
    محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے کہا کہ کوئی بھی جو یہ سوچتا ہے کہ وہ امریکا آسکتا ہے اور یہود دشمن تشدد اور دہشت گردی کی وکالت کے لیے آئین کی پہلی ترمیم کے پیچھے چھپ سکتا ہے تو وہ دوبارہ سوچ لے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہود مخالف پوسٹ کرنے والے افراد کو ویزے اور رہائشی اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے اور ان لوگوں کو ویزے یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کر دیں گے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔...
    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور بھارتی اداکارہ  کرینہ کپور کے ایک جیسے لباس میں تصاویر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے، دوسری جانب شوشل میڈیا صارفین یہ بحث کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کون زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جو چھپانا تھا وہ تو گر گیا‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، ان کے بھارت میں بھی کافی فینز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official  نے ڈیزائن کیا ہے، ہانیہ عامر نے اسے نفاست سے اوڑھ کر فینز...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
    اوساکا عالمی ایکسپو میں چینی پویلین دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 جاپان کے اوساکا عالمی ایکسپو کا افتتاح 13 اپریل کو ہوگا۔ چین کا پویلین تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور یہ اوساکا عالمی ایکسپو کے سب سے بڑے غیر ملکی خود تعمیر کردہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ چین کے پویلین میں “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی”، “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ”، اور “مسلسل ترقی” کے تین نمائشی زونز شامل ہیں۔ “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی” زون میں، ڈون ہوانگ کی دیواروں کی پینٹنگز، ڈون ہوانگ کے نمونوں اور چینی قمری کیلنڈر کے چوبیس شمسی اصطلاحات کو اینیمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے،...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے۔ رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر" نئے چیف سیکورٹی آفیسر...
    پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ  کرینہ کپور خان کی ایک ہی لباس میں تصاویر نے نیا مقابلہ شروع کروادیا۔جس وجہ سے  دونوں کے مداح  ایک ہی لباس میں دونوں میں سے کس کے لک کو پسند کریں اور کس کی لک نے زیادہ  قیامت ڈھائی؟۔ سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی بحث  اور جنگ چھڑ گئی۔فیشن کی دنیا میں جب دو بڑی اسٹائل آئیکونز ایک جیسے لباس یا لک میں نظر آئیں تو موازنہ ہونا لازمی ہو جاتا ہے، حالیہ دنوں میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کرینہ کپور خان کے ایک جیسے مرر دوپٹہ لک نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہے۔ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ...
     اداکارہ مہرالنسا اقبال کی مایوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مہرالنسا اقبال جنہوں نے ڈرامہ سیریل عشقیہ، ایک ستم اور، میرے بن جا اور بکھرے ہیں ہم جیسے کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، اب اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔مہرالنسا اقبال نے اپنی مایوں کی تقریب کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اس خاص موقع پر وہ نہایت دلکش مسٹرڈ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں، جسے خوبصورتی سے شِفون اور سلک کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔ان کے اس لباس کا رنگ اور انداز روایتی اور جدید...
    یاسر حسین کا تھیٹر پلے منکی بزنس شدید تنقید کی زد میں ہے، ڈرامے میں بالی ووڈ گانوں پر پرفارمنس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور مصنف یاسر حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یاسر حسین کا تھیٹر ڈرامہ Monkey Business جو ان دنوں آرٹس کونسل کراچی میں 5 اپریل سے 20 اپریل تک پیش کیا جا رہا ہے، مختلف حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں یاسر حسین اور عمر عالم شامل ہیں، پہلے شو میں شوبز کے کئی ستارے موجود تھے جن میں اقراء عزیز، صبور علی، علی انصاری، اعجاز اسلم، فیصل قریشی...
    پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالبعلم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔ میٹرک امتحانات میں طالب علم کے نقل کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ امتحانی ہال سے متعلق ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف وخطر نقل کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالب علم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کنٹرول روم میں چیئرمین بورڈ ریاض محسود امتحانی ہالوں کامعائنہ کررہے تھے، اس دوران ضلع خیبر درنگ باڑہ سکول کے امتحانی ہال میں طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ چیئرمین بورڈ ریاض محسود نے امتحانی ہال میں نقل کرنیوالے طالبعلم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری تعلیمی بورڈ مہدی جان کی جانب سے امتحانی عملے کو آخری...
    پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سعودی عرب میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے پراکسی کا استعمال ہمارے نوجوان اذہان کو ٹارگٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں ہمیں سوشل میڈیا کی یلغار کا سامنا ہے۔ دشمن ہمارے خیالات، نظریات اور اتحاد کو کمزور کر کے ہمیں اندر سے کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ فکری انتشار سے بچنے کے لیے جھوٹی خبروں اور افواہوں سے بچیں اور بغیر تحقیق کے کسی بھی بات پر یقین نہ کریں۔ منفی سوچ اور بدگمانی معاشرے کو توڑ دیتی ہے۔ انتشار کے ماحول میں...
    صیہونی وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں اسرائیلی میڈیا اس بات پر زور دے رہا ہے کہ وہ اس دورے میں موثر واقع نہیں ہو سکا اور صرف ٹرمپ کی بریفنگ سننے پر ہی اکتفا کیا ہے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر پایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ دورہ امریکہ کو ناکام ترین دورہ قرار دے دیا ہے۔ والا نیوز ویب سائٹ کے تجزیہ کار باراک راوید نے اس بارے میں اپنے تجزیے میں لکھا: "امریکی صدر نے ایک باسکٹ بال کھلاڑی کی طرح مختلف قسم کے سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی ایشوز جو اسرائیل کے لیے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز اور سابق ترجمان رؤف حسن سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے۔پی ٹی آئی پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس کے الزام میں شبلی فراز اور روف حسن نے جے آئی ٹی کے ربرو پیشی دی۔دونوں رہنماؤں نے جے آئی ٹی کے تقریباً 3 گھنٹے تک سوالوں کے جواب دیے۔شبلی فراز او ر رؤف حسن کو جے آئی ٹی نے سوالنامہ دیا، جس میں ذاتی اور پی ٹی آئی سے متعلق سوالات شامل تھے۔
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) سفیر پاکستان فرانس ممتاز زہرا بلوچ کی دعوت پر پاکستانی صحافیوں نے سفارتخانہ پاکستان میں ان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر نے دیار غیر میں پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو سراہا ، معیشت، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم سمیت وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی جس کا مقصد پاک فرانس تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینا تھا۔ سفیر نے ان کے کردار کو سراہا اور فرانسیسی معاشرے میں پاکستان کے موقف کو مزید فروغ دینے اور پاکستانی میڈیا میں سفارت خانے کی متعدد مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی تارکین وطن کے تعاون کی عکاسی کرنے کے لیے انہیں سفارت خانے کی طرف سے مکمل تعاون کا...
      بیجنگ : امریکا نے چین پر محصولات بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر چین نے 8 اپریل تک امریکا پر عائد 34 فیصد محصولات منسوخ نہ کیے تو وہ 9 تاریخ سے چینی مصنوعات پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ حقائق واضح ہیں کہ امریکہ نے پہلے چین کے خلاف بھاری محصولات کا جبری سلسلہ شروع کیا ہے اور چین کے جائز جوابی اقدامات بعد میں سامنے آئے ۔ چین نے واضح کیا ہےکہ اگر امریکہ ضد پر اصرار کرتا ہے تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرےگا۔ امریکہ کی جانب سے “ٹیرف وار” گزشتہ دہائیوں کے گلوبلائزیشن کے عمل کو الٹنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ امریکہ کی بالادستی کو...
    ​​​​​​​عالمی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے، لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔ اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے نسل کش صیہونی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون انجینئر ابتہال ابو سعید نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان پر چیختے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کو اے آئی کے استعمال کی فکر ہے، لیکن کمپنی اسرائیل کو اے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور شبلی فراز سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد آج دونوں رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو بھی آج گیارہ بجے طلب کیا تھا اور ان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے جے آئی ٹی میں ایف آئی اے افسران کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں...
    سعودی ویزوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور چند نیوز ویب سائٹس پر گردش کرتی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی حکومت نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لیکن اس نوعیت کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ یہ جاننے کے لیے وی نیوز نے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو سفارتی حکام نے ان اطلاعات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پابندی ’روایتی اور عارضی‘ ہے۔ سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکریٹری عبداللہ عالم نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ’سعودی عرب کی جانب سے حج سیزن کے آغاز پر پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگائی گئی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کی کئی یونیورسٹیوں کے تقریباً 450 بین الاقوامی طلبا کے ویزے غیر متوقع طور پر اچانک منسوخ کردیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی یونیورسٹیوں میں جن کے ویزے منسوخ ہوئے ان میں پاکستانی اور دیگر مسلم ممالک کے طلبا بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویزا منسوخی بغیر پیشگی اطلاع اور قانونی کارروائی کے کی گئی۔ امریکی میڈیاکے مطابق ویزا منسوخی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم کالجز اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اہلکاروں کا کہنا ہےکہ حکومت خاموشی سے یہ اقدام کررہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ان طلبا کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے جو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرتے رہے ہیں تاہم بعض افراد کے ویزے کسی...
    ویب ڈیسک:  نویں جماعت اور دسویں جماعت کے  امتحانات  کا  پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔ لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت کے سندھی زبان کے پرچے کی تاخیر کا سامنا رہا اور یہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا۔ نقل مافیا نے واٹس ایپ گروپ بنائے، جن کے ذریعے سوالات کے جوابات حل کرائے جا رہے تھے۔ خیرپور میں بھی نقل کا سلسلہ جاری رہا جہاں دسویں جماعت کے کیمسٹری کے پرچے کو واٹس ایپ گروپ پر وائرل کردیا گیا۔ طلبہ نے نقل کے لیے گروپ بنایا اور اساتذہ کی مدد سے موبائل فون کا استعمال کیا۔ لاہور؛ یوٹیلیٹی سٹوروں سے گھی اور آئل خریدنے والوں کیلئے بری خبر ڈہرکی کے شاہ لطیف امتحانی سینٹر...
    اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کی تھی، جسے مسلمانوں نے توہین آمیز قرار دیا، اس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں متنازع وقف (ترمیمی) بل 2025ء پرجاری احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے اور اب شمال مشرقی ریاست منی پور بھی اس کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ایک مقامی رہنما کے گھر کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی۔ یہ واقعہ ریاست کے ضلع تھوبال میں پیش آیا، جہاں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کی تھی، جسے مسلمانوں نے توہین آمیز قرار...
    مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی ٹیرف لگانے کے اپنے اختیارات کو محدود کرنے والے بل کو ویٹو کر دیں گے۔ یہ بات مغربی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے تحریری بیان کی بنیاد پر کہی ہے، یہ بل ایک ڈیموکریٹ اور ایک ری پبلیکن سینیٹر نے مل کر متعارف کرایا ہے اور ڈیموکریٹس کے علاوہ اسے 7 ری پبلیکن سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔ یہ بِل اِس لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ امریکی صدر یکطرفہ طور پر ٹیرف عائد نہ کر سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ تجارتی جنگ کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ امریکہ میں داخل ہونے والی مصنوعات پر محصولات لگانے کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھنا...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود اپنے لیے مسائل پیدا کیے، بیرون ملک پاکستانیوں کی ملاقات سے معاملات آگے بڑھنے کا امکان نہیں۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا عمران خان کو لے ڈوبا ہے، اب تو گالم گلوچ بریگیڈ سے خود تحریک انصاف بھی محفوظ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ملاقاتوں سے متعلق ہمیں کوئی اندیشہ نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقاتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گا۔ یہ بھی پڑھیں مسائل کے حل کے لیے عمران خان نے ایک بار پھر ’نیوٹرل امپائر‘ کا مطالبہ کردیا مشیر وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں...
    گلوکارسلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز  پوسٹ کو وائرل کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور انہیں...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور ان کی بہو نیہا ملک کے درمیان ایک بار پھر فاصلے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹس، تصاویر اور کیپشنز سے جنم لینے والے اشارے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہو چکے ہیں۔ یہ تنازعہ نیا نہیں۔ 2022 میں دونوں خواتین کے درمیان سوشل میڈیا پر واضح طور پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی، جس میں صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور ان کی بیوی نیہا سے لا تعلقی کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم 2023 میں دونوں فریقین کے درمیان صلح کی خبریں آئیں، انسٹاگرام پر محبت بھرے پیغامات اور فیملی تصاویر نے...
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں۔
    بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن گزشتہ کافی عرصے سے اپنی اداکاری یا سیاسی کریئر کے بجائے غصہ کرنے کی عادت کے سبب خبروں کا حصہ بنتی نظر آتی ہیں۔ جیا بچن کی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار منوج کمار کی دعائیہ تقریب میں مداح کے تصویر بنانے پر برہم ہو گئیں۔ وائرل ویڈیو میں جیا بچن کو سفید کپڑوں میں ملبوس دیگر خواتین کے ہمراہ کھڑے دیکھا گیا، اتنے میں سبز ساڑھی میں ملبوس ایک بزرگ خاتون نے پیچھے سے ان کے کندھے پر تھپتھپایا۔ خاتون کی اس حرکت پر جیا بچن نے چونک کر پیچھے کی جانب دیکھا اور خاتون کا بازو پکڑ کراسے بری طرح جھٹک دیا۔ جس...
    نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کی قبر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: ”میرے فوجی شوہر کا انتقال دو ہفتے پہلے ہوا آج جب میں ان کی قبر پر گئی تو وہاں سکے رکھے ہوئے دیکھے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ کس نے رکھے؟ یہ دیکھ کر مجھے خوف محسوس ہوا!“ یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور کمنٹس میں لوگوں نے خاتون کو بتایا کہ ان سکوں کے پیچھے ایک خوبصورت اور جذباتی کہانی ہے۔ یہ روایت خاص طور پر امریکا میں عام ہے، جہاں لوگ فوجی قبروں پر سکے رکھ کر اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف سکوں کا مختلف مطلب ہوتا ہے: پینی رکھنے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص بس...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اور آج کے دن اب تک اسرائیلی بمباری میں 39 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں غزہ میں فلسطینیوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال، اسرائیلی فوجی نے سنسنی خیز انکشافات کردیے غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کی گئی بمباری میں جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 19 جبکہ غزہ سٹی کے زیتون محلے میں 2 افراد شہید ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے دیر البلح میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ طبی...
    ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میزبانی میں ہولی اور عید کی رنگارنگ تقریب، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، ڈپلومیٹس، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک، ہولی اور عید کے الگ الگ کیک کاٹے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کراچی : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے زیر اہتمام ہندو کمیونٹی کے مقدس تہوار ہولی اور مسلمانوں کے تہوار عید کے سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، رنگارنگ تقریب کا بنیادی مقصد ملک بھر میں بسنے والی مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، جو ڈاکٹر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نامور اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ حریم فاروق، ابھرتی ہوئی اداکارہ و سوشل میڈیا سینسیشن دنانیر مبین کی گلوکاری کی فین ہوگئیں۔ سال 2021 میں ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد رات و رات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنانیر کی شہرت پاکستان سے نکل کر بھارت تک جا پہنچی تھی۔ دنانیر کو ملنے والی یہ اچانک اور غیر متوقع شہرت ان کے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا بھی سبب بن گئی اور 2001 میں انہوں نے آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے صنف آہن سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ بعدازاں وہ 2003 میں خوشحال خان کے مدِ مقابل ‘محبت گمشدہ...
    امریکا میں مقیم پاکستانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک وفد کی اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ہمدردی رکھنے والوں کی جانب سے یہ روابطہ کیے گئے ہیں، جس کا مقصد سابق وزیراعظم کے لیے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی...
    بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے  اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں...
    مکّہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی ور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن تاحال کسی کوشش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما، جو ماضی...
    کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔ آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہو گئی ہے۔ وہ آج یا کل ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں۔ صدر مملکت گزشتہ ہفتہ کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے۔ میں کراچی آ...
    غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فلسطینی امدادی کارکنوں کو موقع پر ہی مار ڈالنے کے بارے قابض اسرائیلی فوج کے متضاد بیانات اور سفید جھوٹ نے غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع شہر رفح میں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے اور انہیں اجتماعی قبر میں دفن کر دینے کے قابض و سفاک صیہونی فوج کے اقدام سے متعلق غاصب اسرائیلی فوج کے دھوکے دہی و سفید جھوٹ پر مبنی بیان نے غاصب اسرائیلی رژیم کے عبرانی زبان کے صیہونی میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس حوالے سے عبری زبان کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہم ٹی وی نے حال ہی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے نام سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹ پر تحریک انصاف مخالف پروگرام نشر کیا، جس میں معروف صحافی اور حال ہی میں ایوارڈ حاصل کرنے والے مزمل سہروردی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ ٹوئٹ جعلی ثابت ہونے کے باوجود ہم ٹی وی نے بغیر کسی تحقیق یا تصدیق کے اس پر 15 منٹ طویل پروگرام نشر کیا، جس پر پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن ڈاکٹر علی عمران نے سخت ردعمل دیا۔ ڈاکٹر علی عمران کا کہنا تھا کہ “پاکستانی صحافت کے زوال کی یہ داستان روز بروز مزید شرمناک ہوتی جا رہی ہے۔ جناب کو...
      بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ وہ ہفتہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ورکرز کو آپس کی لڑائی پر تشویش ہوتی ہے، پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں عاطف خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہمارے متعلق بیان دیا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے متعلق کوئی بیان دیا تو تصدیق ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات کے معاملے پر علیمہ خان اور سلمان اکرم راجا نے میڈیا پر بات کرنے سے منع کیا، کسی کو بھی پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہیں کرنی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو صوبے کی گورننس اور امن و امان پر...
    اسلام ٹائمز: اگر تعلیم یافتہ افراد قلم کی جگہ خاموشی اور بصیرت کی جگہ بے نیازی کو اپنا لیں تو پھر میدان خالی رہ جائے گا اور خالی میدان ہمیشہ وہی لوگ بھر دیتے ہیں، جو جاہل ہیں اور پروپیگنڈہ پھیلاتے ہیں۔ یاد رکھیں، علم کے حامل اگر سچ بولنے سے گریز کریں تو جھوٹ کی آواز سچ بن جاتی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ تعلیم یافتہ افراد سوشل میڈیا پر فقط صارف اور تماشائی بن کر نہ رہیں بلکہ ایک راہنماء بن کر اپنا کردار ادا کریں۔یعنی علم کی روشنی بانٹیں، دوسروں کو صراط مستقیم کی رہ دکھائیں اور الفاظ سے انقلاب برپا کریں۔ تحریر: محمد حسن جمالی سوشل میڈیا، آج کی دنیا کا سب سے طاقتور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے خواتین کو ان کی ’گندی‘ زبان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خواتین کو ان کی “گندی زبان” کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ ویڈیو رمضان شو کی ہے، جہاں فضا علی نے “شوہروں کے حقوق” پر گفتگو کے دوران خواتین کے رویے پر سخت تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں اپنی زبان کی وجہ سے سب سے زیادہ دوزخ میں جائیں گی۔ “مرد عورت کی خراب زبان سے تنگ آچکا ہے” پروگرام کے دوران...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے معالج کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشما فاطمہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی فلم کے مشہور ڈائیلاگ پر لپ سنک کر رہی ہیں اس ویڈیو میں سبحان اعوان اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ گیم کیا ہے تمہارا؟ جس پر وشما فاطمہ جواب دیتی ہیں سر یہی تو آپ کو پتا لگانا ہے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور وہ دونوں کو بہترین جوڑی کے طور پر تعریف کر رہے ہیں اس ویڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اسے پسند کر رہے ہیں اس سے قبل اداکارہ وشما...
    جب بات "دیسی جگاڑ" کی ہو تو بہت سے لوگ بھارت کو سرفہرست مانتے ہیں۔ ایسے ہی ایک تازہ ترین آن لائن پوسٹ میں مغربی بنگال کے آدمی کی تخلیق کا مظاہرہ کیا گیا ہے، ایک "بیڈ کار"۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں نواب شیخ نامی شہری ہے جو مرشد آباد کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کی تفریح کا سامنا پیدا کررہا ہے۔ کلپ میں چار پہیوں اور بریکوں کے ساتھ ایک موبائل گاڑی ہے جو بیڈ میں بدلی ہوئی ہے۔ یہ ایک موٹر سے چلتا ہوا بیڈ ہے اور اسٹیئرنگ سسٹم کے ذریعے ریگولیٹ ہوتا ہے۔ گدے، رنگین بیڈ شیٹ، اور تکیے رکھنے کے علاوہ بستر میں ایک عجیب اضافہ ہے: پاؤں کی طرف دونوں سائیڈز پر مررز...
    برطانیہ(نیوز ڈیسک) برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نظم “ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار” بجا کر سب کو حیران کردیا۔ بادشاہ کے بانسری بجانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوم نے ونڈسرمحل میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مقامی موسیقی اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی جن میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا۔ یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے خود بھی اس دلچسپ تجربے میں حصہ لیا اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ویوز اور فالوورز کے لیے شوشے چھوڑتے ہیں، وہ نظریے کی بات کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے کبھی کسی یوٹیوبر یا سوشل میڈیا تھنک ٹینک کے مشورے پر نہیں چلنا، کیونکہ ان کا اپنا حال بے حال ہے دو یا چار سال پہلے یہ لوگ کچھ اور کہتے تھے، اور آج ان کے ضمیر جاگ گئے ہیں۔” وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ “ایسی شخصیات جو صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ اور مقبولیت کی جستجو میں ہوں، ان کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)عید کے دنوں میں مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے بعد اب کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی ویڈیو لیک کا نشانہ بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی، کئی افراد نے اس ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر اداکارہ پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے اسے جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بارے میں بحث جاری ہے، لیکن یہ اہم ہے کہ عینا آصف کی ٹیم نے اس کلپ کی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس امکان کی نشاندہی کی ہے...
    برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنی موسیقی سے بھرپور حس مزاح اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے سب کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نرسری رائم "ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار" بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ونڈسر محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جس کا مقصد مقامی موسیقی اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی تھا۔ تقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی جن میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا۔ یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ...
      بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کئے گئے تازہ سروے کے مطابق جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف ” کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ‘ ورلڈ ٹیرف وار’ شروع ہو سکتی ہے اور عالمی معیشت پر اس کا شدید اثر پڑے گا ۔ سروے میں 81.94 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ” ریسیپروکل ٹیرف ” خود امریکہ کے مسائل کو حل نہیں کر پائے گا بلکہ یہ امریکی صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچائے گا اور امریکہ کی اقتصادی ترقی اس سے سست ہو گی. 84.43 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے...
    چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ کرنے کا سرٹیفکیٹ لے رکھا ہے، پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے اور اپنے غصے کا اظہار 17 اپریل کو کرے گا۔ واضح...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے حالیہ دنوں میں اپنی شادی کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں پر آخرکار ردعمل دیا ہے۔ چند ہفتوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، مگر اداکارہ نے اس بارے میں اب تک خاموشی اختیار رکھی تھی۔ انمول بلوچ کا جواب حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں سامنے آیا، جب ندا یاسر کے مارننگ شو ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس دوران ندا یاسر نے انمول بلوچ کا نام نئی شادی شدہ جوڑوں کی فہرست میں شامل کیا، جس پر فلک شبیر نے انہیں مبارکباد دی۔ اس ویڈیو کے سوشل...
    او نیجا اینڈریو رابنسن، وہ امریکی خاتون جو چند ماہ قبل اپنے انٹرنیٹ پر ملنے والے محبوب کو تلاش کرنے کے لیے کراچی آئی تھی، نیو یارک پہنچ چکی ہے۔ نیویارک پہنچنے پر اونیجا نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیا جہاں اس نے اپنے امریکہ سے پاکستان اور پھر دبئی کے سفر پر گفتگو کی۔ او نیجا نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرفتار نہیں ہوئیں بلکہ اسے ایک ایسی صورتحال کا سامنا تھا جس نے ان کے واپسی میں تاخیر کر دی۔ View this post on Instagram A post shared by VMG Culture & Entertainment (@beingblackislit) امریکی خاتون نے کہا کہ ’میں جیل نہیں گئی، بس دبئی میں...
    ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
    بھارتی میڈیا کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے آج صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ اسپتال کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی ہے۔ منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی آخری رسومات کل صبح ادا کی جائیں گی۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منوج کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام اُنہوں نے منوج کمار کے ساتھ تصاویر شیئر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) میں نے چند سالوں سے سوشل میڈیا کا استعمال کافی حد تک کم کر دیا ہے۔ میں اب وہاں پوسٹ کرنے کی بجائے بس سکرول کرتی ہوں اور دوسروں کا پوسٹ کیا ہوا مواد دیکھتی ہوں۔ میری سوشل میڈیا فیڈز مجھے میری پسند کے موضوعات پر ایک کے بعد ایک پوسٹ دکھاتی رہتی ہیں جنہیں میں کبھی لائک کرتی ہوں تو کبھی اپنے کسی دوست کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔ اس دوران اگر کسی جاننے والے کی کسی واقعے کی مناسبت سے پوسٹ سامنے آئے تو مجھے اس کا سیاق و سباق سمجھ ہی نہیں آتا۔ مجھے گوگل پر اس واقعے کی تفصیلات جاننا پڑتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر روزانہ...
    نامور پاکستانی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے حال ہی میں طوبیٰ انور پر کڑی تنقید کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے میڈیا انڈسٹری میں غیر متوقع طور پر قدم رکھنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ 'مجھے شوبز میں آنے کا بالکل شوق نہیں تھا، میں اتفاقیہ اس انڈسٹری کا حصہ بنی'۔جب کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں طوبیٰ سے طلاق کے بعد کہہ چکے تھے کہ انہیں (طوبیٰ انور کو) میں نے میڈیا انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔طوبیٰ کے وائرل کلپ پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے  تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا تو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عمرے سے واپسی کے بعد نئی لیک ویڈیو نے طوفان برپا کردیا،لاکھوں فالوورز والی ٹک ٹاک سینسیشن مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد اب ان کی ایک اور نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے صارفین میں اشتعال کو جنم دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب مناہل کے نام سے منسوب فحش مواد نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایسی ہی کئی ویڈیوز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ موجودہ...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈی سی سعد بن اسد اور ترجمان شاہد رند نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا۔ احتجاج سب کا حق ہے، مگر فیصلہ ہم کرینگے کہ کہاں احتجاج ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ احتجاج کہاں ہوگا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اختر مینگل سے مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مذاکرات کی کامیابی تک...
    تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ اشتعال انگیزی پھیلائیں گی ، اتنی ہی جلدی ان کا خاتمہ ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : یکم اپریل سےچائنا پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کی جانب سے تائیوان جزیرےکے ارد گرد مشترکہ مشقیں کی گئیں ۔ یہ سرگرمی لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ  کی جانب سے بڑے پیمانے پر علیحدگی کی کوششوں پر مبنی اشتعال انگیزی کے لئے سخت سزا اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے لئے ایک سخت انتباہ ہے جو جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ سرگرمی  قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک ضروری قدم ہے۔ حالیہ برسوں...
    تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا اہتمام کیا۔اسی دن تائیوان جزیرے کے مشرقی پانیوں میں بحری اور فضائی یونٹس  کے تعاون سے  طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ  ٹاسک گروپ کو بھی فوجی مشقوں میں تعینات کیا گیا۔  پی ایل اے کے یہ اقدام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کے تواتر سے آنے والے شر پسند بیانات اور علیحدگی پسندی کے طرز عمل کا ایک اور طاقتور جواب ہے۔ چائنیز اکیڈمی...