2025-09-26@13:19:32 GMT
تلاش کی گنتی: 287
«شاہین ایکسپریس»:
(نئی خبر)
جنگ زدہ غزہ میں جہاں ہر طرف تباہی اور بے بسی کا عالم ہے، وہیں ایک گمنام ہیرو ابراہیم علوش روزانہ پانی کی فراہمی کا مشن انجام دے رہے ہیں۔ اپنے پرانے ٹرک میں پانی بھر کر وہ مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور پیاس سے بلکتے لوگوں تک زندگی کا یہ بنیادی حق صاف پانی پہنچاتے ہیں۔ غزہ میں جاری آبی قلت اب ایک سنگین بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ بمباری سے اجڑے راستے، غیر محفوظ گزرگاہیں اور رسائی کی مشکلات، ابراہیم کے کام کو مشکل ضرور بناتی ہیں لیکن ان کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتیں۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی نیوز ٹیم نے ابراہیم کے ہمراہ جبالیہ کا سفر کیا، جہاں ایک پانی...
فائل فوٹو ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔نیپرا میں درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی، درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ درخواست میں 47 ارب 12 کروڑ روپے کیپیسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں ریلیف شامل کیا گیا ہے۔ٹرانسمشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کمی مد میں 2 ارب 4 کروڑ روپے شامل رکھے گئے ہیں۔ درخواست میں یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ فیس کے ایک ارب 80 کروڑ روپے شامل ہیں۔ریکوری آف فکسڈ کاسٹ کی مد 4 ارب 95 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ شامل نیپرا درخواست پر 29 اپریل...
سٹی42: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات لسانی تشدد نہیں ہیں بلکہ افراد کی نااہلی اور انتظامی نا اہلی ہیں۔ یہ باتیں عوامی نیشنل پارٹی کے کراچی کے لیڈر شاہی سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر رہنما بھی اس موقع پر شاہی سید کے ساتھ موجود تھے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریفک حادثات کو لسانی رنگ نہ دیا جائے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلایا جانا حکومت اور...
دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی میں زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔ ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا، جس سے اس کے گھر میں لائٹس اور پنکھے جھول رہے تھے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) بیلجیم کا ایک غیر روایتی شہزادہ آج بروز پیر یہ جان لے گا کہ آیا اسے اپنے ماہانہ اخراجات کے لیے ملنے والے ریاستی شاہی الاؤنس کے ساتھ سماجی تحفظ کے لیے امدادی رقم لینے کا بھی حق حاصل ہے۔ اکسٹھ سالہ سالہ پرنس لاراں نے سماجی تحفظ کے حصول کے لیے ریاست کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اس یورپی بادشاہت کی دو سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ شاہی خاندان کے کسی فرد نے ریاست کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ لاراں بیلجیم کے سابق بادشاہ اور ملکہ کے تین بچوں میں سے سب سے چھوٹے ہیں۔ ان کا اصرار ہے...
چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں...
وزیراعظم ک اعلان کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے، ملک بھر کے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ نوے پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ، اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگا۔ دوسری طرف ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی تین روپے دو پیسے فی یونٹ سستی۔ جبکہ کراچی کے علاوہ باقی ملک کیلئے قیمت میں چھیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر سے دسمبر دوہزار چوبیس کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اپریل سے جون دوہزار پچیس تک کے الیکٹرک اور تمام ڈسکوز کے...
فکری اساس کے مالکوں کے نزدیک کوئی مانے یا نہ مانے لیکن زمینی حقائق کی طرف دیکھیں تو اس حقیقت سے انکار ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ وہ ملک جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس کا وجود آج ایک دفعہ پھر ایک ایسے صنم کدہ کی تصویر پیش کر رہا ہے جہاں پر ہر کسی نے الگ الگ اپنی عقیدت کی بنا پر طرح طرح کے بت تراش رکھیں ہیں اور کفر کی ان حدوں کو چھو رہے ہیں جہاں بقول علامہ اقبال یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا اللہ گہرائی سے دیکھیں تو اہل فکر کی یہ چنوتی کوئی معمولی بات دکھائی نہیں دیتی کیونکہ ان...
دونوں اسٹار کرکٹرز 5 میچز کی سیریز میں خاموش تماشائی رہے، کوئی کردار ادا نہ کر سکے نائب کپتان شاداب خان نے 13 اوورز میں 143 رنز دیئے اور صرف ایک وکٹ لی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنیوالے آل راؤنڈر شاداب خان خاموش تماشائی بنے رہے۔تفصیلات کے مطابق آل رائونڈر شاداب خان کو نائب کپتان بناکر ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز میں ناکام رہے، انھوں نے کسی ایک میچ میں بھی اپنے تجربہ کار ہونے کا ثبوت نہیں دیا، 5 میچز کی 4 اننگز میں 14.50 کی معمولی اوسط سے 58 رنز بنائے۔مجموعی طور پر 13 اوورز میں 143 رنز...
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنیوالے آل راؤنڈر شاداب خان خاموش تماشائی بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو نائب کپتان بناکر ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز میں ناکام رہے، انھوں نے کسی ایک میچ میں بھی اپنے تجربہ کار ہونے کا ثبوت نہیں دیا، 5 میچز کی 4 اننگز میں 14.50 کی معمولی اوسط سے 58 رنز بنائے۔ مجموعی طور پر 13 اوورز میں 143 رنز کی پٹائی برداشت کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ لی، ان کی ایوریج 143 اور اکانومی ریٹ 11 رہا۔ مزید پڑھیں: ناقص کارکردگی؛ شاہین، شاداب کو آرام دینے کی صدائیں گونجنے لگیں اسی طرح...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل...

دنیا کی وہ مالدار خاتون جو سونے کی دیواروں والے گھر میں رہتی ہے، جو مکیش امبانی کے انٹیلیا اور بَکنگھم پیلس سے بھی بڑا ہے
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)رادھیکاراجے گایکواڈ کو ہندوستان کی سب سے زیادہ ترقی پسند مہارانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شادی بڑودہ کے اعزازی مہاراجہ اور گائیکواڑ خاندان کے شاہی اولاد سمرجیت سنگھ گائیکواڑ سے ہوئی ہے۔ رادھیکاراجے کا تعلق ریاست وینکانیر کے شاہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے بڑودہ کے شاہی خاندان میں شادی کی۔ یہ جوڑا شاندار لکشمی ولاس پیلس میں رہتا ہے، جسے بڑودا پیلس بھی کہا جاتا ہے۔ اس محل کی قیمت تقریباً 25,000 کروڑ روپے ہے اور اسے دنیا کی سب سے مہنگی نجی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ محل برطانیہ کے بکنگھم پیلس سے چار گنا بڑا ہے، اور یہاں تک کہ اس کے مقابلے میں مکیش امبانی...
کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین نے جمعرات کو روس کے اینجلس اسٹریٹجک بمبار ایئربیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ یہ ایئربیس جنگی محاذ سے تقریباً 700 کلومیٹر دور واقع ہے۔ روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں قریبی رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے۔ روئٹرز سے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایئربیس پر بڑے دھماکے اور قریبی مکانات کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے 132 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ روس کا جوہری بمبار طیاروں کا اہم اڈہ متاثر اینجلس بمبار ایئربیس، جو سوویت...
نیوزی لینڈ اوپنرز کاجارحانہ آغاز، 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی حارث رؤف کی دو، محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد کی ایک ایک وکٹ میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے...

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے ایک پاکستانی صارف پر شدید غصہ کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دی ہیں۔ ابراہیم علی خان جو حال ہی میں فلم ’نادانیاں‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کر چکے ہیں، اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید پر بہت زیادہ حساس نظر آئے۔ خاص طور پر، جب ایک پاکستانی نقاد تیمور اقبال نے ان کی اداکاری اور ان کی ناک پر طنز کیا، تو ابراہیم نے غصے میں آ کر نقاد کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج دیے۔ پاکستانی صارف تیمور اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم ’نادانیاں‘ پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا اور ان کی ناک پر طنز کیا۔ ...
’تائیوان کی علیحدگی ‘کا نتیجہ صرف تباہی ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے نام نہاد “اعلی سطحی قومی سلامتی اجلاس” بلانے کے بعد بے معنی دعویٰ کیا کہ تائیوان ایک خودمختار اور جمہوری ملک ہےاور نام نہاد “17 حکمت عملیوں” کو جاری کیا گیا۔ اس تقریر کا سب سے منفی پہلو یہ ہے کہ اس میں چائنیز مین لینڈ کو “غیر ملکی دشمن قوت” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ماضی میں لائی چھینگ ڈہ کی جانب سے پیش کردہ دو ریاستی نظریے” کے مقابلے میں ، موجودہ تقریر میں کی شدت میں مزید اضافہ ہواہے۔ تجزیہ نگاروں نے نشاندہی کی ہے کہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں جعفر ایکسپریس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ان تخریب کاروں کا نشانہ رہا ہے جو کہ ہماری سرحدوں سے باہر ہیں، افغان حکومت پر زور دیتے...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
بھارتی وزارت داخلہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی، جس کی قیادت میرواعظ عمر فاروق کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین، جس کے سربراہ مسرور عباس انصاری ہے، پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور ایم ایل اے گوریز نظیر گوریزی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو دہلی بلاکر جے پی سی میں...
ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔ ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر...
کراچی: ’’کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا سلیکٹرز اور کوچز ہی فارغ ہوں گے‘‘ ٹیم ہڈل میں محمد رضوان کی ساتھیوں سے گفتگوحکام کو بْری لگ گئی، مخبری بھی ایک کرکٹر نے ہی سلیکٹرز سے کی،جائزہ اجلاس میں اس پر بات کی گئی، شاہین آفریدی پر میچ میں ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام دھرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شکستوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا، بنگلہ دیش سے مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اس کے بعد سے تنقید کا طوفان جاری ہے. ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پی سی بی کی میٹنگ میں ایک سلیکٹر نے شرکا کو...
ونڈسر کاسل ایک وسیع و وعریض رقبے پر محیط تاریخی و قدیمی شاہی محل ہے جہاں شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں، یہ شاہی محل برطانیہ کی ریاستی تقریبات اور سرکاری مہمانوں کی میزبانی کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے رانڈ ٹاورقلعے کا ایک نمایاں حصہ سیاحوں کے لئے خاص دلچسپی رکھتا ہے اس سال 2 مارچ بروز اتوار رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کچھ پہلی بار عجوبہ ہوگیا کہ عالی شان اس شاہی محل میں ایک ہزار سال کے بعد مسلمانوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریباً ساڑھے تین سو سے زائد مسلمانوں نے کھجوروں اور مشروبات سے روزہ افطار کیا آذان مغرب کی صدائیں اللہ و اکبر اللہ و اکبر کی...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور اداکار وجے ورما جو جلد ہی اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی تھی اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ معروف جوڑے نے اپنے تعلقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ اگرچہ دونوں نے اپنے تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دونوں اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو اندازہ ہے، بھارتی اداکارہ تمنا...
ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے چند ہفتے قبل راہیں جدا کر لی تھیں تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث علیحدگی اختیار کی لیکن وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔ دونوں 2022 سے ایک ساتھ تھے اور کچھ مہینے قبل ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ جنوری میں تمنا اور وجے کو فلم ‘آزاد’ کی سکریننگ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں ان کی جوڑی نے...
عرب سربراہی اجلاس : غزہ کی تعمیر نو اور مستقبل کیلئے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز )عرب سربراہی اجلاس کے ڈرافٹ اعلامیے میں غزہ کے مستقبل کے لیے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری اور مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے لیے جلد مدد فراہم کریں۔ عرب نیوز کے مطابق مصر کے زیراہتمام اس اجلاس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں آباد کرنے کی تجاویز کا جواب دینے اور غزہ میں جنگ بندی کو ختم کرنے اور دوبارہ جنگ شروع کرنے...
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن...
اپنی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں افطار کے وقت اذان گونجی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ جارج ہال عام طور پر سربراہان مملکت کی تفریح اور خصوصی ضیافتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تاہم پہلے رمضان کو افطاری کے وقت یہاں مسلمانوں کی گماگہمی تھی۔ ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا اور مغرب کی اذان سے عمارت گونج رہی تھی۔ اذان کی آواز سنتے ہی روزہ داروں نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے کھجوروں سے روزہ کھولا۔ سینٹ جارج ہال میں 350 سے زائد مسلمانوں نے جذبۂ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے تحت رمضان کا پہلا روزہ کھولا۔ سینٹ جارج ہال میں دریاں اور ان پر سفید چادریں بچھائی گئی تھیں جس...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) برطانیہ، فرانس اور یوکرین کے رہنما یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ، جو تیار کئے جانے کےبعد امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت روسی یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لئے اتوار کو لندن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سامنے آئی۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں رہنمائوں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لئے مل کر ایک ایسے نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا جو ایک پوری نسل انسانی کو...
پاکستانی ریاست اورعوام کے درمیان ترقی کے حوالے سے ایک بنیادی خلیج ہمیشہ سے موجودرہی ہے۔حکمران ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کااعلان کرتے رہے ہیں،مگرعوام کاایک بڑا حصہ ان منصوبوں پرشکوک وشبہات کااظہارکرتاچلاآرہا ہے۔آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اورحکمران ایک دوسرے پرالزام تراشی کرتے رہتے ہیں اوراس کاملک کی ترقی پر کیا اثرپڑتاہے۔پاکستان کی زرعی معیشت میں اصلاحات کی کوششیں مختلف ادوارمیں کی گئیں،لیکن ان کے نتائج آج بھی بحث ومباحثے کا موضوع ہیں۔ایوب خان کی زرعی اصلاحات سے لے کر بھٹودورکے مزیدسخت اقدامات تک، اور بعدمیں جدیدزرعی طریقوں کے رواج تک، ان تمام پالیسیوں کامقصدزرعی پیداوارمیں اضافہ اور غربت میں کمی تھا۔تاہم،ان پالیسیوں کے اثرات متضاد نظرآتے ہیں۔ ایک طرف سبزانقلاب کے ذریعے پیداوار میں اضافہ ہوا،تودوسری...
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گے بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک...
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم “نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا،...
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں" کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن کو...
بنگلہ دیش میں نو تشکیل شدہ جاتیہ ناگورک پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کا ایک اہم مقصد بنگلہ دیش میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ’دوسری جمہوریہ‘ کا قیام ہے۔ ڈھاکہ میں پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا رہنما ناہید اسلام نے آئینی آمریت کو روکنے کے لیے جمہوری آئین کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو حکمرانی میں اتحاد کو یقینی بناتے ہوئے تقسیم کی سیاست اور بیرونی اثرات سے آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ناہید اسلام ایڈوائزری کونسل سے مستعفی، نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کریں گے ناہید اسلام نے ایک ’آمرانہ...
کابل (نیوزڈیسک)افغانستان کے دو صوبوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مغربی صوبہ فراہ میں 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ یہ افراد دو خاندانوں کے رکن تھے جو پکنک کیلئے گئے تھے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں آٹھ افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر جاں بحق ہوئے۔قندھار کی مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق چار خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں۔۔ سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سے صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی۔ مزید برآں، ایک بچہ ڈوب گیا جبکہ ایک خاندان پر چھت گرنے سے ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔افغانستان جو...
محمد ناہید اسلام نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل سے مشیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بنگلہ دیشی پوسٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی اضافی ذمہ داری نبھانے والے ناہید اسلام نے کئی دنوں سے متوقع اپنا استعفیٰ آج پیش کردیا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ناہید اسلام ایک نئی سیاسی پارٹی کے کنوینر کے طور پر کام کریں گے جس کا اعلان 28 فروری کو طلبا کے خلاف امتیازی سلوک اور جاتیہ ناگورک کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے مشیر اطلاعات ناہید اسلام نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیدیا ناہید اسلام اس سے قبل ایک نئی سیاسی جماعت میں...
دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکستوں اور خاص طور پر بھارت کے ہاتھوں ایک بار پھر میچ ہارنے پر شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف اب کسی کام کے نہیں رہے۔ دبئی میں بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے آگے پہنچنے کے امکانات تقریبا ختم کردیے ہیں جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز ناراضگی اور غصے کا اظہار کررہے ہیں۔بھارت کے اسپورٹ چینل ’اسپورٹس یاری‘ کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دبئی اسٹیڈیم کے باہر بات کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کا کہنا تھا...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل...
فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی بتادی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں فاسٹ بولر محمد عامر نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کررہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ جیسے ہی شاہین گیند کرنے کے لیے کریز تک پہنچتا ہے تو اس کا لینڈنگ پاؤں کھل جاتا ہے۔ عامر نے واضح کیا کہ اس غلط ترتیب کی وجہ سے اس کی ڈلیوری کی قوت ہدف پر رہنے کی بجائے پھیل جاتی ہے جو بالآخر اس کی ان سوئنگ ڈیلیوری کو متاثر کرتی ہے۔عامر نے نوجوان گیند بازوں میں عام غلط فہمی کی وضاحت کی کہ ڈیلیوری کی طاقت صرف...
بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کا 20 مہینوں تک ایک ایسے محکمے کے سربراہ رہنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہیں وجود نہیں رکھتا۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اقرار کیا ہے کہ ان کے ایک اہم وزیر کلدیپ سنگھ کو مختص کیا گیا انتظامی اصلاحات کا محکمہ حقیقت میں وجود نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے:بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نریندر مودی اور مریم نواز کو کرارا جواب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلدیپ سنگھ کو مئی کے مہینے میں کابینہ میں 2 محکمے دینے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک محکمہ وجود ہی نہیں رکھتا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ وزارت کا چارج لینے کے بعد...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے موجودہ پیس اٹیک کے لیڈر شاہین شاہ آفریدی کے ایکشن میں غلطی کا انکشاف کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کے ایکشن میں غلطی کا انکشاف کرتے ہوئے انہیں اسٹیج پر ایکشن ٹھیک کرنے کی ٹپس دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر شاہین کے بالنگ ایکشن میں غلطی کی نشاندہی کی اور بتایا کہ وہ کہاں غلطی کررہے ہیں، جسے تبدیل کرکے وہ خطرناک بالر بن سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: "بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا" سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کے بعد سے شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ میں کاٹ نظر نہیں آرہی، جس کے باعث پاکستانی...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) واشنگٹن میں طیارہ حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر کے محفوظ ہونے اور فضائی سفر کی حفاظت کے حوالے سے ذمے دار وفاقی اداروں پر اعتماد کم ہونے لگا۔ ایسو سی ایٹڈ پریس اور نیشنل اواپینین سنٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ یا این او آر سی کے ایک سروے میں شامل 64 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ طیارے کا سفر محفوظ یا کسی حد تک محفوظ ہے،جب کہ گزشتہ سال 71 فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔ سروے کے دوران ہر 10میں سے 2 افراد کا کہنا تھا کہ کہ ہوائی سفر اب بہت یا کسی حد تک غیر محفوظ ہے۔ یہ شرح 2024 ء میں اس بارے میں کیے گئے ایک سروے...

نوجوان ناکامی سے مت ڈریں اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
کرناٹکا: بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے یادگیر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں دوران ڈرائیونگ ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک شاہ پور سے کالبرگی کی طرف جا رہا تھا۔ بے قابو ٹرک نے راستے میں کئی گاڑیوں اور ایک کھمبے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 32 سالہ سبزی فروش محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے کی مکمل تحقیقات کا آغاز...
پاکستانی اداکارہ نشو سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نِشو نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کئی یادگار فلموں میں جگہ بنائی، جن میں رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، بازی، انسان اور گدھا، کبڑا عاشق، بہشت، فرض، شکوہ سمیت دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔ نِشو کو حالیہ پاکستانی فلم باجی میں بھی دیکھا گیا ہے، وہ اداکارہ صاحبہ افضل کی والدہ ہیں اور ایک خوش مزاج و سماجی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، نِشو دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نِشو کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران...
کینری جزائر: اسپین کے کینری جزائر میں ایک نایاب مچھلی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی، جس کے بعد قدرتی آفات سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا۔ یہ گہرے سمندر میں پائی جانے والی مخلوق ساحل پر ایک سیاح نے دریافت کی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تیراکی کے لباس میں چمکدار چاندی کے رنگ کی مچھلی کو سمندر میں واپس دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس مچھلی کو جاپانی دیومالائی کہانیوں میں سمندی دیوتا کا پیغامبر کہا جاتا ہے اور اسے زلزلوں، سونامی اور طوفانوں کی آمد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ مچھلی عام طور پر 3,300 فٹ گہرے پانی...
سرمایہ داری نے منافع کی ہوس میں زمین کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ کرہ ارض پر زندگی کی بقا سرمایہ داری کے خاتمے سے مشروط ہے۔ ہم دنیا پر نوع انسانی اور زندگی بچانے والی آخری نسل ہیں۔ ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘ وہ نعرہ سے جس کے بینر تلے ماحولیاتی تباہی کے خلاف بین الاقوامی جدوجہد فرض ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور ڈاکٹر اصغر دشتی، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان سندھ کے وائس چیئرمین قاضی خصر اور مزدور رہنما ناصر منصور نے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (NTUF) کے زیر اہتمام مشکلات میں گھرا مزدور : سرمایہ داری ماحولیاتی تباہی اور استحصال کا منبع ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خیالات کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) یہ جھیل دنیا کے سب سے نچلے مقام پر واقع ہے، تقریباً 430 میٹر (1,411 فٹ) سطح سمندر سے نیچے۔ اس کا پانی انتہائی نمکین ہے، جس میں نمک کی مقدار دوسرے سمندری پانی کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے اس جھیل میں کوئی مچھلی یا دیگر آبی حیات نہیں پائی جاتی، اور یہی وجہ ہے کہ اسے ''بحیرہ مردار‘‘ کہا جاتا ہے۔ بحیرہ مردار کے قریب واقع عین جدی، ایک چھوٹا سا ساحل جو کبھی سیاحوں سے بھرا ہوا تھا، اب ویران دکھائی دیتا ہے۔ ویرانے کا منظر ایسا ہے کہ اب اس ساحل پر صرف ایک زنگ آلود گھاٹ، ایک ٹوٹی ہوئی...
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے مشیر اطلاعات کا نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ کے خلاف مہم کی قیادت کرنے والا طالب علم رہنما ناہید اسلام کون ہے؟ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے مشیر اطلاعات محمد ناہید اسلام نے حکومتی کردار چھوڑ کر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیا۔ محمد ناہید اسلام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ براہ راست کام کرنا حکومت میں خدمات انجام دینے سے زیادہ اہم ہے تو وہ ایک نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے اپنے حکومتی عہدے سے سبکدوش ہو سکتے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک...

فواد چودھری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے باہر، ایک دوسرے پر الزام تراشی کے دوران ہاتھا پائی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری اور پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے شعیب شاہین کو ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا، جس پر شعیب شاہین نے فواد کو جواب دیا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔ اس بات چیت کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت لفظی جھگڑا بھی ہوا۔ موقع پر موجود جیل عملے نے فوری طور پر مداخلت کی اور جھگڑا ختم کر دیا۔ فواد چودھری جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین کو بازو پر چوٹ آئی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) جمعہ 14 فروری کو خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ریاض سے موصولہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پر امریکی قبضے کی تجویز کے تناظر میں ریاض حکومت 20 فروری کو چار عرب ممالک کے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ یہ بات اجلاس کی تیاری کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک سعودی ذریعے نے بتائی ہے اور اُس نے یہ بھی کہا کہ مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنما اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس اسی مسئلے پر27 فروری کو قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے قبل منعقد ہوگا۔...
بھارت کے ایک مندر میں تہوار منایا جا رہا تھا جس کے دوران ہاتھی بے قابو ہوکر انسانوں پر چڑھ دوڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک مندر میں تہوار کی خوشی میں پٹاخے پھوڑے جا رہے تھے۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہاتھیوں کو بھی پوجا پاٹ میں حصہ لینے کے لیے لایا گیا تھا۔ اس دوران کچھ پٹاخے ہاتھیوں کے قریب گرے جس سے وہ گھبرا گئے اور بھاگنے لگے۔ افراتفری مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں ہاتھی مندر کی ایک دیوار سے جا ٹکرائے۔ دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہاتھیوں کے پیروں تلے روندے جانے اور بھگدڑ میں ایک دوسرے پر گرنے کے...
—فائل فوٹو شور کوٹ کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر خانیوال سے شاہین آباد جانے والی مال بردار گاڑی کا 1 ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔حادثے کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو عبدالحکیم اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، گاڑیوں کی آمد و رفت میں تاخیرکراچی ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان باباایکسپریس کی... متاثرہ مال بردار گاڑی خانیوال سے شاہین آباد جا رہی تھی۔ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے، جلد ٹرین بحال کر دی جائے گی۔
آئی سی سی نے شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔ شاہین آفریدی پر 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام پر 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی س کے مطابق یہ تمام واقعات جنوبی افریقہ کے خلاف تین ملکی سیریز کے دوران پیش آئے، جب ان کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔ آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز کو ایک ایک...
لاہور( اوصاف نیوز)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایکسرے کرایا انگلی بالکل ٹھیک ہے کچھ سوجن باقی ہے ، چاہنے والوں کی دعاوں سے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے آخر ی اوور اچھے نہیں ہورہے، یہ میچز اس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا، گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسرے پلیئرز بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے آخر کے اوور اچھے نہیں ہورہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ میچز اس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا، گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک...
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی۔ پہلا واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کے لیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔ اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے۔ شاہین شاہ آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔ دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا...
اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ اتحاد تشکیل، اسٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ عشائیے میں ملک کی...
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ عشائیے میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت...
ویلز میں 2,573 ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر موجود ہیں، جن میں سے 360 کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔ نومبر میں پیش آنے والے کُمٹیلیری حادثے کے بعد جس میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے نتیجے میں تقریباً 40 گھروں کو خالی کرانا پڑا حادثہ نومبر میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا، جب اسٹورم برٹ کے باعث مٹی اور ملبے کا یہ ڈھیر کھسک گیا تھا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ایک اور ایبرفین سانحہ رونما ہو سکتا ہے، جس کا خمیازہ معصوم عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ جنوبی ویلز میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیروں کے قریب بسنے...
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا جبکہ تنازعات کے حل کے لیے اے ڈی آر (متبادل نظام) ایک اچھا نظام ہے۔ پشاور میں وفاقی وزارت قانون کے زیر اہتمام ثالثی سے متعلق وکلا کے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے متبادل نظام (اے ڈی آر) سے ہمیں کوئی خوف نہیں...
برصغیر کی مٹی کو یہ شرف حاصل ہے کہ دو چار نہیں یہاں سینکڑوں سیرت نگار اور بیسیوں مفسر قرآن پیدا ہوئے اور اپنے اپنے ملک اور شہروں کو ان حوالوں سے آسمان رفعت تک پہنچا دیا ۔ انہیں میں ایک نام حمیدالدین بن خلیل الرحمن رحمت اللہ علیہ کا تھا جو 1863 ء عیسوی میں اعظم گڑھ (ہندوستان)کے ایک گائوں فراہ میں پیدا ہوئے اور اسی نسبت سے انہیں حمید الدین فراہی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ ابتدائی تعلیم اپنی جنم بھومی میں حاصل کرنے کے بعد شوق علم کی خاطر شہروں شہروں کے علمی مراکز کی یاترا کرتے ہوئے ان مراکز کے جید اساتذہ سے کسب فیض حاصل کیا۔عربی، فارسی،فلسفہ ،منطق،فقہ اور علم حدیث سیکھنے...
نیٹ فلکس جلد نیا رومانوی ڈرامہ "نادانیاں" پیش کرے گا جو پہلی محبت کی معصومیت اور خوشی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس فلم میں ابراہیم علی خان نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور ان کے ساتھ خوشی کپور کا جادوئی جوڑ سامنے آیا ہے۔ "نادانیاں" میں کہانی کا مرکزی کردار پِیا ہے، جو جنوبی دہلی کی ایک دلیر اور روشن لڑکی ہے، اور ارجن، جو نوائڈا کا ایک متوسط طبقے کا لڑکا ہے۔ جب ان کی دنیا ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، تو ان کا سفر عشق، شرارت، اور معصوم محبت سے بھرپور ہو گیا۔ فلم دھرماتک انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن کے تحت بن رہی ہے اور شونا گوتم اپنی پہلی ہدایتکاری کے طور پر اس پروجیکٹ...
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بد ترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کئی علاقوں میں ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک دور تھا جب پاکستان فلم انڈسٹری کا طوطی بولتا تھا پہلے اردو فلموں کا دور آیا جب محمدعلی، وحیدمراد ،درپن ،سنتوش کمار، رنگیلا ، لہری، ندیم ، شاہد ، یوسف خان جبکہ اداکاراؤں میں صبیحہ خانم، شمیم آرائ، فردوس، یاسمین، بابرہ شریف، نیلی، مسرت نذیر اور بہت سے نام جو طویل عرصہ تک چھائے رہے اس کے بعد پنجابی فلموں کا دور آیا تو ہمارے سامنے سلطان راہی، مصطفی قریشی اردو فلموں کے وحید مراد، ندیم ، شان، ننھا، اعجاز درانی جیسے بڑے نام جبکہ اداکاراؤں میں انجمن ، گوری، آسیہ، نیناں، نادرہ، صائمہ، فردوس، رانی یہاں بھی بڑے نام پردہ سکرین پر بڑے عرصہ تک حکمرانی کرتے نظر آئے اردو اور پنجابی فلموں کے دونوں ادوار میں پاکستانی...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ #greatmarchgaza #israelpalestinian #middleeastupdates ہفتہ وار پروگرام وی لاگ وی لاگر:سید عدنان زیدی تاریخ: 1 فروری 2024 پروگرام کا خلاصہ: فلسطینی پناہ گزین لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہں ، اسرائیلی قابض حکومت کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں یہ ایک بڑی پیشر رفت ہے، جسے دنیا ایک انقلاب کے طور پر...
(گزشتہ سےپیوستہ) وہ پڑھائی میں بہت اچھی تھی اورہمیشہ سب کابھلاچاہتی تھی‘‘۔جب اس علاقے میں جنگ بندی ہوئی تولیناالدبیع وہاں موجوداپنے رشتہ داروں کواپنی بیٹی کی قبردیکھنے کوکہااوروہاں سے انہیں جوخبرملی وہ دِل دہلادینے والی تھی۔’’ہمیں بتایاگیاکہ اس کاسرکہیں اور ہے،دھڑکہیں دوسری جگہ اورپسلیاں کہیں اور جو عزیز اس کی قبردیکھنے گئے تھے انہوں نے ہمیں یہ سب چیزیں تصویروں میں دکھائیں۔جب میں نے اسے دیکھا تو میں سمجھ ہی نہیں پائی کہ اس کاجسم قبرسے کیسے باہرآیا اورکتوں نے اسے کیسے کھالیا؟میں اپنے حواس پرقابو نہیں پاسکی‘‘۔ لیناالبدیح کے خاندان والوں نے ان کی بیٹی کی ہڈیاں سمیٹ لی ہیں اوراب آیاکی باقیات کوباقاعدہ ایک قبرمیں دفن کیاجائے گا۔ غزہ میں جنگ بندی توہوگئی ہے لیکن لیناالبدیح کے دکھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) جاپان مشرق بعید کا ایک ایسا ملک ہے، جسے چڑھتے ہوئے سورج کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اور جاپانی معاشرہ اپنی تمام تر ترقی کے باوجود ایک روایتی اور قدامت پسند معاشرہ ہے۔ اس تناظر میں ٹوکیو حکومت کی اقوام متحدہ سے شدید ناراضی کی وجہ اس عالمی ادارے کی ایک کمیٹی کا موقف بنا، جو گزشتہ برس اکتوبر میں سامنے آیا تھا اور جس پر جاپانی حکومت نے اپنے باقاعدہ ردعمل کا اعلان آج جمعرات 30 جنوری کے روز کیا۔ ٹوکیو حکومت کا اعلان ٹوکیو میں جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اقوام متحدہ کی خواتین کے حقوق سے متعلق ایک کمیٹی کے لیے کوئی مالی...
شکاگو:دنیا میں مثبت اور منفی حالات اور ان کے اثرات پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا تباہی کے مزید قریب ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے قیامت کے (تصوراتی)وقت میں مزید ایک سیکنڈ کم کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈُومز ڈے کلاک (Doomsday Clock) جسے قیامت کی گھڑی بھی کہا جاتا ہے، کو عالمی سطح پر تباہی کے خطرات کی علامت تصور کیا جاتا ہے، جو رواں برس ایک سیکنڈ کم ہوکر 90 سے 89 پر آ گئی ہے، جس کا مطلب یہ بتایا گیاہ ے کہ دنیا پہلے کے مقابلے میں تباہی کے ایک سیکنڈ مزید قریب ہو گئی ہے۔ قیامت کی گھڑی کے نام کا یہ کلاک اصل وقت تو...
قیامت کی گھڑی (Doomsday Clock) جو دنیا کو لاحق تباہ کن خطرات کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس سال ایک سیکنڈ کم ہوکر 89 سیکنڈ پر چلی گئی ہے۔ یہ تاریخ میں سب سے کم وقت ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا تباہی کے پہلے سے زیادہ قریب ہے، یہ گھڑی حقیقی وقت نہیں بتاتی بلکہ ایک علامتی تصور ہے جو سائنسدانوں نے دنیا کی تباہی کے خطرے کو ظاہر کرنے کے لیے بنائی ہے۔ اس میں "آدھی رات" (Midnight) کا وقت مکمل تباہی کی علامت ہے یعنی اگر گھڑی رات 12 بجے پر پہنچ جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دنیا کو کوئی تباہ کن واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قیامت کی گھڑی کے مطابق دنیا...
دریائے سندھ ہماری زمین کا وہ جیتا جاگتا حصہ ہے جو ہزاروں برس سے زندگی کو اپنے سینے سے لگا رہا ہے۔ یہ صرف پانی کا بہاؤ نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیب ہے جو ماضی کی گہرائیوں سے لے کر آج تک ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔ ہم اسے سندھ کی شریان کہتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر اس سرزمین کا وجود ہی ممکن نہیں۔ یہ دریا ہمیں زراعت، روزگار، رہن سہن اور تہذیبی ورثے کی گہری بنیاد فراہم کرتا ہے، لیکن افسوس، آج ہم خود اپنے اس دریا کی اہمیت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ دریائے سندھ کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ یہ دریا ہماری تہذیب کی جڑوں میں بسا ہوا ہے۔ 5,000 سال پہلے، انڈس ویلی...
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بالآخر جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ہفتوں کی تباہ کن جنگ کا خاتمہ لے کر آیا۔ یہ جنگ، ماضی کی جنگوں کی طرح اپنے پیچھے تباہی کے آثار، بے پناہ انسانی تکالیف اور گہرے سیاسی و سماجی زخم چھوڑ گئی ہے۔ دونوں فریق اپنی کارروائیوں کے جواز کے دعوے کرتے ہیں، لیکن انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے پر اس جنگ کے اثرات انتہائی شدید ہیں، اور ان کے اثرات دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔فلسطین میں نقصان انتہائی تباہ کن رہا۔ ہزاروں شہری، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پوری کی پوری بستیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں کیونکہ فضائی حملوں اورتوپ خانے کی...
وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی کی طرف...
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا جس سے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی، انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکیل صفائی بے گناہی کے ثبوت نہیں پیش کرسکے اور نہ کرپشن کا خاطر خواہ جواب دیا گیا، چند دنوں سے گِھناؤنے جرم...
امریکہ کی جوہری سلامتی کے بارے میں ایک انکشاف سامنے آیا، جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ کیوبا کے میزائل بحران اورسرد جنگ کے دوران، امریکہ نے مبینہ طور پر اپنے جوہری بم لانچ کوڈز کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی ”غلطی“ کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 1962 سے 1977 تک اس سادہ کوڈ کا استعمال کیا۔ اس فیصلے کے پیچھے منطق ظاہری طور پر یہ یقینی بنانا تھا کہ فضائیہ کا کوئی غیر مجاز اہلکار جوہری حملہ نہ کر سکے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوہری میزائلوں کے انتظام کے ذمے دار ایک سابق فوجی افسر کے مطابق امریکی جوہری بموں کے لیے لانچ پاس کوڈ ایک ناقابل یقین...
اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کیسز میں انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین اور رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگالہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ روف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے، جب کہ ہزارہا مکانات خاکستر ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اس تباہی کو ''جنگی منظر‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے رہائشی دل دہلا دینے والی تباہی سے نبرد آزما ہیں جبکہ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لحاظ سے حکام کی تیاری اور ردعمل اورآگ بجھانے کی ابتدائی کوششوں کے دوران پانی کی قلت جیسے معاملات پر عوامی غصہ بڑھ رہا ہے۔ گورنر گیون نیوسم نے جمعےکے روز شہر کی یوٹیلیٹیز کا '' آزادانہ جائزہ‘‘ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے آگ...
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز پہلے ہی مشاورت مکمل کر چکے ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی ہو گی۔ اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کم ہوں گے جبکہ نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے اور شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ...
شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اتوار کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی. خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ملالہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں لڑکیوں کی تعلیم پر ایک کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں. ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل کر دیا گیا تھا، پاکستان میں بعض لوگ ان کی سرگرمی سے مشتعل تھے اور اس کے بعد سے وہ صرف ایک بار ہی ملک واپس آسکی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اتوار کو میں تمام لڑکیوں کے اسکول جانے کے...