2025-10-05@04:02:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10591
«شدت کا زلزلہ»:
(نئی خبر)
وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات...
درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے حکومتی حکم کو معطل کر دیا۔ مذکورہ فیصلہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کیا تھا۔ افتخار احمد لانگو کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایگزیکٹو افسران کو عدالتی اختیارات دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان...
پی ڈی ایم اے(pdma) کی جانب سے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے.دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارشیں متوقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق لا نینا نامی موسمیاتی...
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، احتجاج میں شامل شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہیں۔ پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دیا، تاہم بدقسمتی سے حکومت نے کیے گئے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، زرا اپنے لہجے پر غور کریں، جو اختلاف جتنا ہوا اسے یہیں تک رہنے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، وزیراعلیٰ مریم نواز قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے بغیر وزارتیں لیے حکومت کا ساتھ دیا، لیکن اس وقت جو...
بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست سے داغدار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔ بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی کھیل کی روح کے منافی سیاسی سلسلہ چلے گا۔ بھارتی صحافی کے مطابق پاک بھارت ویمنز ورلڈکپ میچ میں بھارتی کپتان ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملائیں گی نہ ہی میچ کے بعد بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے ہاتھ...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے ناکام خودکش حملے کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے منسلک دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور...
کراچی میں برسی کے اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت موجب بن رہی ہے کہ لوگ جو پہلے اس عمل کے لیے آمادہ نہیں تھے اب آمادگی ظاہر کریں گے، ہماری ملت ظلم کے خلاف قیام کے لیے تیار ہے، ہر بچہ، ہر بزرگ، ہر فرد اس فریضے کے تحت آمادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے تحت رہبر مقاومت شہید حسن نصر اللہ (رح) کی برسی کا اجتماع بھوجانی ہال کراچی میں منعقد ہوا۔ برسی میں مسئول تحریک بیداری کراچی آغا سمیع حیدر، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، رہنما جے یو پی علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا عباس شاکری، مولانا ساجد حسین،...
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے، انہیں جو قبول ہوگا وہی پاکستان کو بھی قبول ہوگا۔ وی نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا میں طے پانیوالے غزہ امن منصوبے کے لیے عالمی دباؤ 158 ممالک کی جانب سے ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور علامہ طاہراشرفی کے مطابق امریکی صدر گزشتہ دور میں بھی امیر محمد بن سلمان اور دیگرعرب رہنماؤں کے ساتھ اس بات پر متفق تھے...
مبصرین کے مطابق جنوبی کوریا میں واقع ایک ڈرون یونٹ کا فعال ہونا، پینٹاگون کے خطے میں ڈرون آپریشنز کی توسیع ہے، جہاں ایئر فورس، میرین کور اور نیوی ڈرون جاپان میں تعینات ہیں تاکہ مسلسل انٹیلی جنس جمع کرنے کی صلاحیتیں فراہم کی جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ جزیرہ نما کوریا اور چین کے قریب مستقل طور پر ایک ڈرون یونٹ تعینات کر رہی ہے، اس طرح بحر ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کوجنگ عظیم کے دور کے سکواڈرن تعینات کر کے ہوا دی جارہی ہے۔ نیوز ویک نے رپورٹ کیا ہےکہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں MQ-9 ڈرونز کا ایک سکواڈرن تعینات کر کے شمالی کوریا کے خلاف مشرقی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی میں...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز پارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے...
علی ساہی :آئی جی پنجاب نےشہریوں کی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کے لئے آن لائن شکایت سیل کومزیدمضبوط بنانےکافیصلہ کر لیا۔ اب اعلیٰ افسر روزانہ شکایت سیل میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور شہریوں کی کالز پر براہ راست بات کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے اے آئی جی رینک کے 6 افسران کو شکایت سیل میں تعینات کیا ہے۔ افسران روزانہ 15 شہریوں کی کالز پر شکایت کنندہ اور متعلقہ پولیس افسر کے ساتھ کانفرنس کال کے ذریعے مسائل سنیں گے اور فوری ہدایات جاری کریں گے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ تعینات افسران میں اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کے حوالے سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےبانی سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس مرتبہ پوچھ گچھ تحریری سوالنامے کےجوابات کی روشنی میں کی جائے گی۔ ذرائع نےبتایاکہ این سی سی آئی اےکی جانب سےبانی پی ٹی آئی کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ فراہم کیاجا چکا ہے، سوالنامے میں پوچھا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹراکاؤنٹ کہاں سےآپریٹ ہوتا ہےاور اس کو کون استعمال کرتا ہے۔ اداکار سید جبران نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی سوالنامےمیں مزیدکہاگیا ٹوئٹر سےکی...
طیب سیف :پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کے استعمال کے معاملے پراین سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی سے تفتیش سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹوئیٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے،پہلی تفتیش میں بھی این سی سی آئی اے نے تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی ،بانی تحریک انصاف نے سوالوں کے تحریری جواب دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس کر دیئے ،این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹویٹس کو بھی تفتیش کا...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا مداخلت کرنا یا سیاست چمکانا قطعی نامناسب ہے۔ ضروری نہیں کہ سیلاب متاثرین صرف بی آئی...
وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجا سکے۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم...
وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کی تحقیق اور علاج کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو استعمال کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے تحت کینسر ریسرچ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اب اس میدان میں چین سے بھی آگے نکل چکا ہے اور ان کی حکومت سائنس اور معیشت دونوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مزید فروغ دے گی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم...
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران سپورٹس کمپلیکس گر گیا، 26 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران سپورٹس کمپلیکس گر گیا، 26 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے،...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کے استعمال کے حوالے سے خود فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی قومی وسائل ہیں جو نیشنل واٹر اکارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس معاہدے میں ہر صوبے کا حصہ واضح طور پر درج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ناصرف موجودہ حکومت کی اتحادی ہے بلکہ 2018 سے 2022 تک مسلط کردہ آمرانہ منصوبے کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں بھی دیرینہ شراکت دار رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن)...
یورپی ریسپیریٹری سوسائٹی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں ایک جدید روبوٹک برونکو اسکوپی ڈیوائس نے گہرے اور چھوٹے ٹیومرز تک پہنچنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی، جس سے پھیپھڑوں کے کینسر کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:ذیابطیس نوجوانوں میں دل کی بیماریوں، اموات کی بڑی وجہ جدید ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ آلہ ایک خصوصی سی ٹی اسکینر کی مدد سے پھیپھڑوں کے دور دراز حصوں میں موجود گلٹیوں کو تلاش کرتا ہے۔ روبوٹک سسٹم برونکو اسکوپ کو ان مقامات تک لے جاتا ہے جہاں عام طور پر پہنچنا ممکن نہیں ہوتا، تاکہ بایوپسی کے ذریعے تشخیص ہو سکے۔ پرانے طریقے سے کئی گنا مؤثر تحقیق کے مطابق روبوٹک برونکو اسکوپ...
فلپائن کے وسطی حصے میں منگل کی شب آنے والے 6.9 شدت کے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی جبکہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کے باعث یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ زلزلہ سیبو صوبے کے شہر بوگو کے ساحل کے قریب رات 10 بجے آیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور 100 سال سے زائد قدیم چرچ بھی زمین بوس ہوگیا۔ اس دوران کئی علاقوں میں بجلی منقطع رہی۔ یہ بھی پڑھیے: فلپائن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری سیبو صوبہ، جو 34 لاکھ آبادی اور سیاحت کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2027ء کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا۔اجلاس میں تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، تاہم بھارت کا وفد موجود نہیں تھا۔ حالیہ ایشیا کپ کی کامیاب تکمیل اور ریکارڈ تعداد میں ناظرین کی شمولیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کے رویے نے دیگر رکن ممالک کو مایوس کیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانا اور اے سی سی کے صدر سید محسن رضا نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنا غیر مناسب قرار دیا گیا، جس پر نمائندوں نے سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔اگرچہ بی سی سی آئی...
اسلام آباد ( وقائع نگار+خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے بیانات پر سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے۔ ایسے بیانات کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی وفاق کے خلاف بیان ہے۔ پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی ۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگی جاتی ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔ منگل کے روز...

سیاست کیلئے غزہ معاہدے کی مخالفت ہو رہی ہے، امید ہے پاکستان جلد فوج بھیجنے کا فیصلہ کریگا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی۔ اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران ملاقات تفصیل کے ساتھ اپنا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میتسوفن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم اور مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ وہ ریکو ڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کر کے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ML-1 اور ML-3 ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی جس کا ہدف دسمبر...
MANILA: فلپائن کے مرکزی صوبے سیبو شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 37 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، جس نے متعدد عمارتوں کو منہدم کر دیا اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ رات 10 بجے کے قریب سیبو میں آیا، جو کہ 32 لاکھ سے زائد آبادی کا حامل صوبہ ہے۔ زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ سیبو کی ترجمان اینجیلیز ڈی لا ٹوری اورونگ کے مطابق کم از کم 20 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 37 افراد زخمی ہیں، 4 عمارتیں...

کراچی: صدرالخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری اورڈائریکٹر فارم ایوو کامران علی زمان مفاہمی یادداشت کا تبادلہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین میں مجموعی طور پر 72 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین کے فائنانشل اسسٹینس اور لیو ان کیشمنٹ کی مدَمیں 72 لاکھ روپے واجب ادا تھے۔ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے متعلقہ محکمے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دورِ نظامت میں ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کے واجبات شفاف انداز میں ادا کیے جارہے ہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-12 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی اور امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے جو 20 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن تسلیم نہیں کیا گیا‘ پاکستان نے اس میں ترامیم کیں، ابھی جو ڈاکیومنٹس ہیں وہ امریکا نے جاری کیے ہیں ہماری ترامیم شامل اگر نہیں ہیں تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں منگل کو بھی مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین ترین سطح پر جاپہنچی تاہم چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 3855 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3178 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2725 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار 746...
ن لیگ سے لفظی جنگ، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے وطن واپسی پر پی پی کا وفد ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کرے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت (ن)لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ جاری ہے، پی پی کی جانب سے اسمبلی بائیکاٹ پر ن لیگی وزرا نے وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات اٹھانے کیلئے پیپلز پارٹی ارکان کو مشورہ دیا ہے جس پر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے...
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی امریکا کے لیے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں برآمدات 17فیصد بڑھ کر 1.11ارب ڈالر تک پہنچنے، غزہ مجوزہ امن پلان سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور فن لینڈ کی کمپنی "میسٹو" کی ریکوڈک میں جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ریکوڈک میں سالانہ 2 سے 3ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات، پاکستان کے توانائی معدنیات، آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ مختلف سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن...
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبر سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن اسی سال سعودی ولی عہد کا دورہ کنفرم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews دورہ پاکستان کا فیصلہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وی نیوز
انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کےکیس کی سماعت ہوئی جس نے تفتیشی افسر کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے زیر دفعہ 497 بی ٹو کے تحت درخواست دائر کی گئی، تفتیشی افسر کے مطابق گواہان کا بیان شکایت کنندہ کے بیان کے متضاد ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کو دفعہ 497 بی ٹو کے تحت ضمانت پر رہا کیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گواہان دستیاب نہیں یا نہیں مل سکے، مدعی کے وکیل بھی دوران سماعت...
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی پی ذرائع کے مطابق لندن سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزراء کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بے جا تنقیدی بیانات سامنے رکھیں گے۔پی پی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کی امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں، پنجاب حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس گاؤں میں کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں تھا اور سینکڑوں بچے زیور تعلیم سے محروم تھے، وہاں اسکول کا قیام اور اساتذہ کی محنت لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے گاؤں بشام خان لہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد و امام بارگاہ میں قائم او ٹی ایس اسکول کا معائنہ کیا اور طلبہ سے خطاب کیا۔ تقریب میں ہونہار طلبہ میں کاپیاں اور پنسلیں تقسیم کی گئیں۔ طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ...
گڈز ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کی جانب سے 30 سال پرانی گاڑیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ نہ ماننے کا اعلان کردیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ہم سندھ اور وفاقی حکومت کے کسی ایسی فیصلے کو نہیں مانیں گے۔ خالد خان غلام یاسین نے کہا کہ ہم نے کروڑوں روپے لگا کر اپنی گاڑیوں کو تیار کیا ہے، سندھ حکومت کی عجیب وغریب پالیسیز نے ہم پر پہاڑ گرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 25 سال پرانی گاڑیوں کو ختم کرنے کا کہا ہے، 10 ویلرز کو ایکسل ویٹ دیا گیا ہے، سندھ حکومت ہر طرح ٹرانسپورٹروں کو لوٹنا چاہتی ہے، ہم کسی طرح سندھ حکومت کے فیصلے کو نہیں مانیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہر...
کابل: افغانستان بھر میں اچانک بڑے پیمانے پر کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہو گئیں، جس سے شہری رابطے بری طرح متاثر ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے "نیٹ بلاکس" نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت افغانستان میں ٹیلی کام سروسز صرف 14 فیصد کام کر رہی ہیں، اور یہ صورتحال جان بوجھ کر رابطے منقطع کیے جانے سے مطابقت رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر کئی صوبوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ پر پابندی لگائی تھی۔ حکام کا مؤقف تھا کہ یہ اقدام "غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنے" کے لیے کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دیے گئے ہیں۔این او سی کی معطلی سے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان ، حارث رؤف ، شاداب خان اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے، انہیں پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اصولی...
کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملےمیں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے ہیں، حملہ آور بھی ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، سب مارے گئے ہیں، بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں...
قطر کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے دوحہ پر حالیہ فضائی حملے پر معذرت کے ردعمل میں بیان جاری کیا ہے۔ وزارت کے مطابق نیتن یاہو نے اس حملے پر معافی مانگی ہے جس میں قطری شہری بدرالدوسری جاں بحق ہوئے تھے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ امریکی صدر سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم کو فون کر کے معذرت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے قطر کی خودمختاری کو دوبارہ نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ امریکی صدر نے بھی وعدہ کیا کہ مستقبل میں اسرائیل کی جانب سے قطر پر کوئی جارحیت نہیں ہوگی۔
اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی...
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور 656 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 61 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 53 لاکھ 16 ہزار 568 گھروں کی چیکنگ اور گھروں میں 1 لاکھ 57 ہزار 73 گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 26 ہزار، 111 سپاٹ چیک کیے گے اور 21 ہزار 021 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 78 ہزار 094 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف...
وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر پیا کارہو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات محترمہ پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے فیصلے کے خلاف جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جہاں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا گیا اور آئینی بنچ نے جسٹس ڈوگر کے فیصلے کے خلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بنچ کے آرڈر کا دفاع نہ اٹارنی جنرل اور نہ ہی...

مظفرآباد : مسلم کانفرنس ریلی پر عوامی ایکشن کمپٹی کے کارکنوں کا حملہ ، فائرنگ 11افراد زخمی : ایمبولینس روکنے سے مریض جاں بحق
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض محمد صادق دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ مظفر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کشمیر کے عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ نے جسٹس جہانگیری کی اپیل منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی جج کو عبوری حکم کے ذریعے جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ جج کو عبوری آرڈر سے روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اس مؤقف سے درخواست گزار میاں داؤد نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسے آرڈر کا دفاع ممکن نہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے میاں داؤد سے براہِ راست رائے پوچھی جس...
نئی دہلی : گزشتہ روز دہلی کے کئی اداروں کو بم دھمکیوں پر مشتمل ای میلز موصول ہوئیں۔ ان میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، نوئیڈا سی آر پی ایف پبلک اسکول اور قطب مینار کے قریب سروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔ ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ اس سے شہر میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ متاثرہ مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی، تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کو اب تک کی تحقیقات میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-7 خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور محلہ علی مراد میں ڈرینج کا سسٹم مکمل تباہ، شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا، گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا، انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں سینیٹری ورکرز ویزا پر بھیجے جانے اور پمپینگ اسٹیشن کا تیل ہڑپ کرنے کا انکشاف،شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کا ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والے علاقے محلہ علی مراد میں ڈرینج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا...
قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت ہوا، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائیگا۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سبب سیشن نہیں ہوگا، قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ...

سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی
ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت پر سخت احتجاجی حکمت عملی اختیار کی ہے اور قومی اسمبلی میں احتجاج سمیت تمام فورمز پر اٹھانے اور قانونی آپشن اختیار کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر...
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں بھارت کے ساتھ واقع ضلع چٹاگانگ میں ہونے والی پُرتشدد جھڑپوں میں بیرون ملک سے آنے والے ہتھیار استعمال ہوئے، جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چٹاگانگ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے خلاف جھڑپیں شروع ہوئیں، جب سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکا تو اس دوران تصادم ہوگیا اور 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس فوج نے واقعے کا ذمہ دار باغیوں کو ٹھہرایا جبکہ مظاہرین نے فورسز پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔ بنگلہ دیش سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے کیونکہ گزشتہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں دی جائے گی شدید مجبوری کی صورت میں صرف 15 روز کی انفرادی توسیع ممکن ہوگی جس کی منظوری شرائط کے ساتھ دی جائے گی۔ ایف بی آر نے ریٹرن فائلنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو حالیہ سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے اور ریٹرن فائلنگ کے لیے پہلے ہی کافی وقت دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے واضح...
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
حکومت سندھ نے ملک کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس دسمبر میں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک ٹیکسی (ای وی) منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں حکومت سندھ کی جانب سے دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس،...
نیوزی لینڈ کے واحد باز ’کَاری آریا‘ کو سال 2025 کے پرندے کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی جہاں اس نے 73 دیگر امیدواروں کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی حدت نے پرندوں کی بقا خطرے میں ڈال دی، سائنسدانوں کی وارننگ دی گارڈین کے مطابق خطرے سے دوچار یہ تیز رفتار شکاری پرندہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مقابلے میں کَاری آریا نے 21 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس سال کے ’برڈ آف دی ایئر‘ مقابلے میں تمام 73 پرندوں کے لیے رضاکار مہم منیجرز مقرر کیے گئے تھے جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے میمز، ریلز اور ہاتھ سے بنے ہوئے پوسٹرز جیسے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی سیکشن 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے جاری نوٹس کالعدم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے ایف بی آر کو دفعہ 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا اختیار بحال کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے معطلی کا حکم سنایا۔ ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیل میں حافظ احسان احمد کھوکھر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ سنگل بینچ نے قرار دیا تھا کہ سیکشن 175C کے تحت صرف وجوہات کے ساتھ نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔ وکیل ایف بی آر نے دلائل دیے کہ دفعہ 175C کے تحت...
ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور بھارتی حکومت کے درمیان کنٹینٹ ہٹانے کے معاملے پر قانونی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے۔ بھارتی عدالت نے نئی دہلی کے متعارف کردہ نئے کنٹینٹ ریموول نظام کے خلاف ایکس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک میں کام کرنے والے ہر پلیٹ فارم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ مشروط ہے، اس لیے حکومت کے احکامات کے مطابق غیر قانونی یا متنازعہ مواد ہٹایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عدالت کے اس فیصلے پر ایکس نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا حکومتی میکانزم کسی قانونی بنیاد...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر 2025 ہی ہوگی اوراس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقے تاریخ میں ممکنہ توسیع کو سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ زمینی حقائق کے مطابق بیشتر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔ گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی نہیں لیں گے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ صاحب ٹرافی اور میڈلز اٹھا کر اپنے ہوٹل لے جائیں۔ یہ رویہ غیر متوقع اور بچگانہ ہے۔ ہم اس معاملے پر نومبر میں دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں سخت احتجاج کریں گے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایشیا کپ کی چیمپئن ہونے کے...
چین کا پشاور میں ہر سال 80 ہزار گدھے پالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پاک-چین اقتصادی تعاون کے تحت ایک انوکھا اور دلچسپ منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے تحت چین کی معروف کمپنی ’’سنگ ینگ‘‘ پشاور میں گدھوں کی افزائش کے لیے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس منصوبے میں 40 جدید فارمز اور ایک سائنسی لیبارٹری قائم کی جائے گی، جہاں سالانہ 80 ہزار گدھوں کی افزائش ممکن بنائی جائے گی۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے ابتدائی تین سے پانچ سال گدھوں کی افزائش نسل پر توجہ دی جائے گی، جس کے بعد ہر...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کاروباری طبقے کے انکم ٹیکس گوشواروں کا باریک بینی سے آڈٹ کرے گا تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایف بی آر نے ایک لاکھ انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو یکم اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔ پاکستان میں کاروباری طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مگر بدقسمتی سے بڑی تعداد میں کاروباری افراد ٹیکس نہیں دیتے یا آمدنی چھپا کر کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس دہندگان دستاویزی ثبوت دیے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں، ایف بی آر حکومت اور ایف بی آر بارہا کوششیں کر چکے...
سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کر دیا اور انہیں فوری طور پر بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پیر کے روز اس وقت سنایا جب جسٹس جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس موقع پر اٹارنی جنرل آفس، مرکزی درخواست گزار میاں داؤد، اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کو بھی فریق بنانے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ، “یہ معاملہ صرف ہائیکورٹ کے عبوری حکم سے متعلق ہے، اور سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی...

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی فرائض عدالتی فرائض سرانجام دینے کی اجازت
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی فرائض سرانجام دینے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے جسٹس جہانگیری کی اپیل پر سماعت کے دوران دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کے الزام کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس تو کیس صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کی حد تک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے...
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے پوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ویڈیو لنک...
امریکی ریاست مشی گن کے شہر گرینڈ بلانک میں سابق میرین نے چرچ پر حملہ کر کے کم از کم 4 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ نامی حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازوں سے ٹکرا دی اور پھر خودکار رائفل سے چرچ پر فائرنگ کردی اور عمارت کو آگ لگا دی۔ اس دوران سینکڑوں افراد چرچ میں موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں 70 سالہ سکھ بزرگ پر وحشیانہ حملہ، حالت تشویشناک ابتدائی طور پر 2 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں جلنے والے چرچ کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس چیف ولیم...
یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ایسے وقت میں جب اسرائیل کو غزہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تنہائی اور اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ ملاقات سے قبل ٹرمپ نے نیویارک میں عرب اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ مشرق وسطیٰ امن کے لیے "کچھ خاص ہونے والا ہے"۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہم یہ کام کر دکھائیں گے"، جبکہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ "غزہ میں جنگ ختم کرنے کا ارادہ...
روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، جہاں سیکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے، جب کہ کئی رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اور طبی مراکز تباہ ہو گئے۔ یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے، جن میں سے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے گئے۔ اس بڑے حملے کا مرکزی ہدف کیف اور قریبی علاقے تھے۔ روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ فوجی انفرا اسٹرکچر، فضائی اڈوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، ماسکو نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے...
روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے جن میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روس نے یوکرین پر بڑاحملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں پر سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے، جن کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ روسی حملے کے ساتھ ہی پڑوسی ملک پولینڈ نے دو جنوب مشرقی شہروں کے قریب اپنی فضائی حدود بند کر دی اور خطرہ ختم ہونے تک اپنے لڑاکا طیارے فضاء میں بھیج دیے۔ یوکرین کی فوج نے کہا کہ روس نے رات بھر میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے اور...
ایشیا کپ فائنل کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔ اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا یہ پہنچا کہ ہاردک پانڈیا فٹ نہ ہوسکے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں، میں سب سنبھال لوں گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں۔ اور جو چاہیں کریں۔ میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا...
کراچی: میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ ساؤتھ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار زریاب کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی اور دھمکیوں سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کے کمپلین سیل میں شکایت درج...
روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا، تمام کارکنوں کو تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جلسے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے، کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے، مخالفین نے...
راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کا خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 10305 مریضوں کی سکریننگ کی گئی 622 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 58 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 52 لاکھ 87 ہزار 353 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے۔ گھروں میں 1 لاکھ 54 ہزار879 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 15 ہزار، 120 سپاٹ چیک کیے گے اور 20 ہزار 585 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 75 ہزار 464 مقامات سے لاروا...
ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے 5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔ Post Views: 2
دبئی(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کا تاج فیصلہ آج، پاکستان انتقام کیلئے بے تاب، بھارت ہیٹ ٹرک کیلئے تیار،فیلڈ اور آف دی فیلڈ تین ہفتوں کی ہنگامہ خیزی کے بعد ایشیا کپ فائنل میں بھی گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے، 41 سال میں 17 ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے ہونگے، پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ دبائو والے میچز میں جذبات فطری ، تاریخی تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں ،کھلاڑی کھیل پر فوکس رکھیں، کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جانتے ہیں فائنل میں کیا کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کا کرکٹ کنگ کون ہوگا،فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہوگا؟ ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں...
ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مجھے پوری امید ہے کہ وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔ یاد رہے کہ صائم ایوب ایشیا کپ کے چھ میچز...
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ روس کا یورپ یا نیٹو ممالک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہم پر ہونے والی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ نیٹو کے ساتھ تناؤ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور غیر مجاز پروازیں یورپی فضائی حدود میں داخل ہونے کے الزامات کے بعد خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس کا نئے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کا 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ نیٹو نے مزید خلاف...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہونے والی سماعت کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی کی سماعت مکمل ہوئے دو روز ہوگئے تاہم آئی سی سی نے اس سماعت کے فیصلے کا اعلان اب تک نہیں کیا۔ گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کرنےکے فیصلے کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلےکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنےکا اشارہ کیا تھا۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک...