2025-12-01@08:53:17 GMT
تلاش کی گنتی: 57120

«واشنگ مشین»:

(نئی خبر)
    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فوری طور پر پشاور اور خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ وزیر اعلیٰ کے وعدوں کے منتظر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے صوبے کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھنڈر اسپتال، اسکول، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پرانی بسیں وزیراعلیٰ کے انتظار میں ہیں۔ ان کے بقول، صوبے کے طالب علم سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے وعدوں کے لیے بے چین ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گلیوں، بازاروں...
    لاہور: جے یو آئی نے پنجاب میں عوامی آگاہی کے بغیر نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کو ظالمانہ قرار دے دیا۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ حکمران عوامی آگاہی اور سماجی طبقات کو اعتماد میں لئے بغیر قانون سازی سے معاشرے میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ ترقی یافتہ دنیا کے قوانین ترقی پذیر ممالک میں نافذ کرنے سے معاشرہ انتشار کا شکار ہوتا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پنجاب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور معاشرتی یکجہتی کو توڑنے سے گریز کریں۔ نئے قوانین بیوروکریسی کے ظلم و جبر اور رشوت ستانی میں شدید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے...
    فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔ ‎محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ ‎منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتوار کو غزہ میں امن کے لیے اسرائیل کی وابستگی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ امن معاہدے کی حمایت کرنے والے مسلم ممالک کو ’اپنی پوزیشن پر دوبارہ غور کرنے‘ کی ضرورت پڑ سکتی ہے، کیوں کہ علاقے میں نازک جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ اگرچہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 9 اکتوبر کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسرائیل نے علاقے پر بمباری جاری رکھی ہے، اور امن کے لیے طویل مدتی منصوبے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر ایک طرفہ ہونے کا...
    خیبر پختونخوا حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کیلیے انکوائری کر رہے ہیں۔ شفیع...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) — وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کا کردار اس سازش میں واضح طور پر سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ اداروں اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر انتہائی اہم بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے پاک فوج مسلسل مؤثر کارروائیاں کر رہی...
      یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز ان کے پاس نہیں جاتی، عمران خان نارمل قیدیوں سے زیادہ سخت جیل کاٹ رہے ہیں، خصوصی گفتگو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا مقصد دراصل ’لوگوں...
    37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے ، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر مشاورت کرنا ہے ،فوری ملاقات کرانے کا سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات اجازت...
    فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تاسیس جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، محروم طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام سے شہید بینظر بھٹو تک پیپلز پارٹی نے تاریخی جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدتصدر آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے،...
    کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان، بارشوں کے بعد پاک بحریہ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کیلیے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود تھا کہ اس دوران سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچا دی۔سمندری طوفان دتواہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور تباہ کن صورتحال کے بعد پاک بحریہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سری لنکن عوام کے لیے فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کے پیش نظر، پی این ایس سیف نے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر جاری کیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے  بے بنیاد بلاجواز  اور پاکستان کے داخلی معاملات میں غیر ضروری مداخلت قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ادارے کے بیان میں نہ صرف زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا بلکہ پاکستان کے مؤقف کی درست ترجمانی بھی نہیں کی گئی،  پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی، جو مکمل طور پر آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے تمام جمہوری ممالک میں آئینی ترامیم اور قانون سازی منتخب عوامی نمائندوں کا استحقاق ہوتی...
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وولکر ترک نے ترامیم سے پاکستانی عوام کی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منظور کی گئیں آئینی ترامیم عدالتی آزادی اور ملک میں اختیارات کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہیں، فوجی احتساب اور قانون کی حکمرانی پر بھی شدید خدشات کو جنم دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم بھی گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی طرح قانونی برادری اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کیے بغیر منظور کی گئی۔...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان حکومت کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف مسلسل معاشی خرابیوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخواہ جانے کا اعلان کرنا چاہئے۔  اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ، کھنڈر اسپتال اور اسکول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منتظر ہیں، صوبے کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں موجود گند بھی  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتظار میں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں جبکہ طالب علم اسکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے انتظار میں ہیں۔   انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، 23 نومبر کو خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فیملی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایئرپورٹ پر روکے جانے والے ایک نوجوان کے متعلق امیگریشن اہلکار سے دریافت کرتے ہیں کہ اسکا کیا معاملہ ہے؟ امیگریشن اہلکار بتاتا ہے کہ نوجوان ورک ویزے پر سعودی عرب جا رہا ہے لیکن ڈرائیونگ لائسنس نہیں۔ ویڈیو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مسافر کو سمجھاتے ہوئے شفقت بھرا انداز دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور انہیں گرفتار کرکے حوالات میں رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والے افراد کو شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، بلکہ وہ صرف عدالت سے ضمانت ملنے کی صورت میں ہی باہر آسکیں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق اس وقت قواعد کی خلاف ورزی پر 1,390 افراد گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئی تو محکمے کا متبادل لانا پڑے...
    کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹاکٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لوگ تقریب میں شریک تھے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بینکٹ ہال کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹاکٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لوگ تقریب میں شریک تھے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے پیرآباد فرنٹیئر کالونی کی رہائشی 10 سال کی مریم مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے مقدمہ میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق دو روز قبل مریم گھر کے باہر کھیل رہی تھی، بیٹی واپس نہیں آئی تو اس کی تلاش کی مگر نہیں ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حیدر شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
    اطلاعات کے مطابق ٹرمپ وینیزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دے چکے ہیں اور جلد زمینی کارروائیوں کا عندیہ دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے...
    ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاراشٹرا میں 3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تاج محل کے قریب مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں، بریلی شہر میں مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیرقانونی...
    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس آتشزدگی اور لوٹ مار کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات کے ایک کیس میں عدالت نے 5سال کی قیدو بند کے بعد 6 مسلمان نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نوجوانوں کے گھروں میں برسوں بعد راحت اور خوشی دیکھنے کو ملی، تاہم یہ سوال کھڑا ہو گیا کہ بے قصور نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے والے پولیس افسران کی ذمہ داری کون طے کریگا؟ جن نوجوانوں کو بری کیا گیا ہے ان میں گلزار، شہزاد، واجد، ساجد، شہباز اور سلیم شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس...
    کراچی: معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔ حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں۔ راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے...
    واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کو ’’نو فلائی زون‘‘ سمجھیں۔ وینیزویلا کی وزارتِ اطلاعات اور امریکی محکمہ دفاع نے اس بیان پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ کیریبین میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کے...
    امریکا کا دعویٰ ہے کہ مادورو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں، جبکہ مادورو اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹرمپ انہیں اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں، جس کی وینیزویلا کی عوام اور فوج مزاحمت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو "مکمل طور پر بند" تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس اور مبینہ منشیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہری پور میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الیکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس فور عملے سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب کی سطح پر تحقیقات ہوں گی، اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسر ملوث نہیں، لیکن شفافیت کے لیے انکوائری ضروری ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی نے انتخابات کا بہترین انعقاد کیا جس کی مثال کم ملتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت...
    جاپان کی ٹیک کمپنی سائنس نے ایک مستقبل نما ’انسانی واشنگ مشین‘ متعارف کرائی ہے جو جسم کو سپا جیسی نرمی سے صاف کرتی ہے۔ یہ کیپسول نما مشین ورلڈ ایکسپو اوساکا میں پیش کی گئی تھی اور 6 مہینے میں لاکھوں صارفین نے اسے دیکھا۔ اب یہ مشین جاپان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارف مشین میں لیٹ کر ڈھکن بند کرتا ہے اور مشین نہ صرف جسم کو صاف کرتی ہے بلکہ دل و دماغ کو بھی آرام پہنچاتی ہے، کیونکہ مشین میں سینسر نصب ہیں جو دل کی دھڑکن اور دیگر حیاتیاتی علامات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا ایک اور کمال، تصاویر اور مناظر کو شاعری میں بدلنے والا ’شاعر کیمرہ ‘ایجاد یہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں حالیہ شدید موسمی حالات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔ اسی دوران سری لنکا کی ٹیم نے تمام ٹور منی اور میچ فیس سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کیا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف ہم وطنوں کے سامنے پیش آنے والی مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے،ہم ںے متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام بھیجا۔ ٹیم وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھے گی اور ضرورت...
    لاہور میں اس وقت دن کے 10 سے 11 بجے کے دوران ہوا کی رفتار 3 سے 7 کلومیٹر ہونے سے آلودگی میں واضح کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی سائنٹفک اسموگ مینجمنٹ اور بروقت اقدامات نے اس سال سموگ کو خطرناک سطح تک جانے سے روکا ہے۔ عوامی تعاون اورحکومتی اقدامات کے باعث ابھی تک موٹروے بند نہیں ہوٸی جبکہ بہتری اسکول اوردیگر سسٹمز شٹ ڈأٶن کے بغیرحأصل کی گٸی ہے۔ صنعتوں، بھٹوں اور کھلے جلاؤ پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں اور جرمانوں و سیلنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سال حکومتی اقدامات کے باعث اسموگ کے مریضوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی اور کلین ایئر سسٹم سے ریئل ٹائم...
    فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے ہری پور ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ کلاس فور سے لے کر ڈسٹرکٹ کمشنر تک تمام سطح پر انکوائری کی جائے گی اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں ہیں، تاہم شفافیت کے لیے یہ انکوائری کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سہیل آفریدی نے جس طرح انتخابات کا انعقاد کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا...
    — فائل فوٹو  کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے پنجاب میں  منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ پنجاب بھر سے منشیات فروشوں کے کوائف اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ترجمان سی سی ڈی نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
    لاہور میں یوٹیوبر کی پرینک ویڈیو نے پولیس کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔ باوردی اہلکار نہ صرف یوٹیوبر کے ساتھ جعلی ریڈ میں شریک ہوئے بلکہ نوجوانوں کو تھپڑ مارنے اور جھوٹے الزامات لگانے تک بات پہنچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے یوٹیوبر کی پرینک ویڈیو میں حصہ لینے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے محکمہ پولیس کی ساکھ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر نے اپنے دوستوں پر جعلی ریڈ کروایا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس ناکے پر موجود اہلکار یوٹیوبر کے بلانے پر فوری طور پر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیہ کے مطابق اہم فیصلوں پر عمل درآمد، محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اجلاس ہر جمعے کو طلب کیا جائے گا، انتظامی امور کی بروقت منظوری اور دیگر معاملات کے لئے کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس عمل سے عوامی سہولت کے ہر اقدام پر چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جا سکے گا۔  مزید :
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے لبنانی نواسے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ان کی بیٹی ٹفنی ایریانا ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ ٹفنی نے اپنے بیٹے الیگزینڈر اور والد کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نانا اور الیگزینڈر محنت کر رہے ہیں۔ الیگزینڈر ٹفنی کا اپنے شوہر مائیکل بولس سے پہلا بچہ ہے۔ الیگزینڈر لبنانی نژاد ہیں۔ وہ امریکی صدر کے گیارہویں نواسے بھی ہیں۔ واضح رہے مائیکل لبنانی نژاد تاجر اور ارب پتی مسعد بولس کے بیٹے ہیں۔ مائیکل نائیجیریا کے شہر لاگوس میں پلے بڑھے اور ان کا تعلق ایک بہت امیر لبنانی نژاد خاندان سے ہے۔ ان...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ 2000 سے 2024 کے دوران حفاظتی ویکسین مہمات کے باعث خسرہ سے اموات میں 88 فیصد کمی آئی ہے اور قریباً 5 کروڑ 90 لاکھ جانیں بچائی گئی ہیں۔ پچھلے سال دنیا بھر میں خسرہ سے 95 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر 5 سال سے کم عمر بچے تھے۔ 2024 میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد خسرہ کا شکار ہوئے، جو 2019 کے مقابلے میں 8 لاکھ زیادہ ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ خسرہ سب سے زیادہ متعدی مرض ہے اور ویکسین میں کمی اس کے بڑے پیمانے...
    پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں، فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی فوری...
    پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کی مناسبت سے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد اور کراچی کے علاقے کورنگی میں مرکزی جلسہ ہوگا۔ کورنگی میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف اضلاع میں پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ 30 نومبر 1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو پارٹی کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے عوام میں مقبولیت حاصل کی اور 1970ء کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل...
    پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27 ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بے جا تشویش ناقابل فہم ہے۔پاکستان دفتر خارجہ نے کہا کہ آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے، پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔دفتر خارجہ کے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے، یو این ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا...
    ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے خاتمے کے بعد چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا میرا چہرہ تھکا ہوا لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لیے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔مائیک ہیسن نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں، چند ہفتے اپنے گھر گزاروں گا، فیملی کے ساتھ ساتھ میں گرم موسم بھی مس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان...
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
    پاکستان کے دفترِ خارجہ (ایف او) نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جمعے کو جنیوا میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا تھا کہ حالیہ آئینی ترمیم، جس طرح گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی گئی تھی، وکلا برادری اور وسیع تر سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر منظور کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد بازی میں منظور شدہ ترمیمیں عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب کے حوالے سے تشویش پیدا کرتی ہیں، پاکستان اس بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے۔...
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، افسوس ہے پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب...
    کراچی (نیوزڈیسک) سٹیل مل چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، بدقسمت نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شناخت کا عمل جاری ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
    کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جارہی تھی۔ سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔ مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے1005 کیس نمٹا کر حیران کن تاریخی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لائیو ڈیش بورڈ پر خود مانیٹر کررہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجآب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ 5 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بنچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا۔ انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کی درخواست 36سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989ء میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم دسمبرجبکہ بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جیل انتظامیہ نے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے شوکت خانم کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں، بنک اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں خطرے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چھٹہ کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ کیس آخری مرحلے میں داخلہ ہوچکا ہے اور سٹیٹ کونسل کی جانب سے استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے سٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور جج افضل مجوکہ نے سٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ آپ کو سوال نامہ دے رہے ہیں اور آپ جواب جمع کروا دیں، اگر...
    اسلام آبا د(اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریبا 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔محسن نقوی نے 7 نومبر کو ایک...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ جاری گرفتاری کئے۔کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی۔
    پاکستان غزہ امن فورس کے لیے فوجی بھجوانے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہو گا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) نقیب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شرکت کے لیے پاکستان اپنے فوجی بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے کے کام میں شامل نہیں ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے۔ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ بابر اعظم 37 رنز بناکر ناٹ آئوٹ  رہے۔ صائم ایوب 36، صاحبزادہ فرحان 23، کپتان سلمان آغا  14 اور فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پراون رتنائیکے نے 2 ‘ ایشان ملنگا اور ونندو ہسارنگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 20 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا...
    اقوامِ متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 233 بچے بھی شامل ہیں۔ جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کے تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان کارروائیوں کا ’’کوئی جوابدہ نہیں‘‘ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جنین میں اسرائیلی بارڈر پولیس کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کے سرعام قتل نے صورتحال کی سنگینی مزید واضح کردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فورسز کے غیر قانونی طاقت کے استعمال...
    مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے چند دن رہ گئے، تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جا رہی، یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں...
    غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع سرنگوں میں حماس کے مزاحمتکار اسرائیل سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اس علاقے سے باہر اور کمانڈ سنٹر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے اسرائیل پر تنقید کی کہ وہ جنوبی غزہ کے مزاحمتی کارکنوں کے معاملے میں تعاون نہیں کرنے رہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا اسرائیل نے رفح میں پیدا کردہ بحران کو حل کرنے کے لئے ثالثوں کی کسی بھی بات کا جواب نہیں دیا۔ حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کو رفح میں استقامت کاروں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی کوئی تصویر بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے...
    سعودی وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو عالمی یگانگت 2 کے اقدام کے تحت جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے تعاون اور پروگرام کوالٹی آف لائف کی شراکت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم برادریوں سے روابط مضبوط بنانا اور مملکت میں موجود ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل تقریب میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو پیش کیا جا رہا ہے، جن میں لوک رقص، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور روایتی موسیقی کے ساتھ ساتھ خصوصی پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی روایتی ملبوسات، دستکاری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
    ’کل آپ آرہی ہیں نا صنوبر… کیو بی ایس ہوم؟‘ ’ہاں ضرور! میں وقت پر پہنچ جاؤں گی۔‘ ’تھینک یُو یار،‘ اسما نے اپنائیت سے کہا اور کال بند ہوگئی۔ مگر جیسے ہی فون کی اسکرین بجھی، میرے ذہن کی کتاب کے پنّے خودبخود ماضی کی طرف پلٹنے لگے ـ ……………………. بھرے پُرے گھر میں ایک انجانی سی اداسی کا بسیرا تھا۔ ڈرائنگ روم میں سب کے بولنے کے باوجود موت کا سا سناٹا پھیلا ہوا تھا… کسی بڑے سانحے کے بعد کا سناٹا۔ یہ بھی پڑھیں: اگلے جنم بھی موہے بٹیا ہی دیجیو: صنوبر ناظر اس ماحول میں صرف اسما تھی جو اپنے برجستہ جملوں اور کھنکتی ہنسی سے بوجھل فضا کو کچھ لمحوں کے لیے ہلکا ضرور کر دیتی،...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے جن میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ دوسرا واقعہ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی میں دعا ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے منگل کے روز پنجاب کی اڈیالہ جیل پر خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے لوگ لا کر چڑھائی کرنے کا حکم دے دیا۔ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کے روز اڈیالہ جیل اپنی پارٹی کے بانی سے ملنے کے لئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہلی آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے  ہر گاؤں سے  اور ہر  یونین کونسل سے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔منگل کو اڈیالہ جیل کے آگے احتجاج ہو گا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے اس حکم سے ایک روز پہلے ہی پنجاب میں  جیل انتظامیہ کی درخواست پر اڈیالہ جیل...
    کراچی: روہڑی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ فائرنگ کے اس المناک واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور پولیس پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، ایسے واقعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ضیاءالحسن لنجار نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
    شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے عوام کے غیض و غضب سے جان بچا کر ڈھاکا سے دہلی بھاگ گئی تھی، یہ 5 اگست 2024 کی بات ہے۔ حسینہ واجد نے 15 سال مسلسل بنگلہ دیش پر حکومت کی مگر ہر الیکشن میں ہار کر بھی کامیاب قرار دی جاتی رہی، اس لیے کہ پشت پر بھارت سرکار تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ حسینہ زندگی بھر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بنی رہے تاکہ بنگلہ دیش اس کی مٹھی میں رہے۔ وہاں اس کا ہی حکم چلے اور پاکستان کے حمایتیوں کو ایسا سبق سکھایا جاتا رہے کہ وہ کبھی سنبھلنے کے قابل نہ ہو سکیں تاکہ کبھی بنگلہ دیش کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش نہ کر سکیں۔ اس وقت...
    کراچی: شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زںدگی کی بازی ہار گیا، اسٹیل مل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل چورنگی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔ ریسکیو کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اپنے قبضے میں لے کر متوفی نوجوان کی موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کر...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں ماہ مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا اور100 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نومبر 2025 میں اب تک مجموعی طور پر 885 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو 995 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 4730 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب...
    پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چھوٹی چھوٹی لڑائیاں اور احتجاج سر عام ہوتا نظر آتا ہے لیکن مجال ہے سرکار کے سر پر جوں رینگتی ہو، اب بات یہ ہے کہ جوں ہے ہی نہیں، رینگے گی کہاں سے؟ اسی لیے گزشتہ دنوں پانی کے ستائے ہوئے لوگوں نے پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، وہ تو بھلا ہو سنتری بھائیوں کا کہ انھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا ورنہ تو وہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کر سکتے تھے، بے چاری پریشان حال خواتین کو یہ ظلم بھی برداشت کرنا پڑتا، چونکہ احتجاج میں خواتین کی تعداد دو تین گنا زیادہ تھی۔ہمیں اس موقع پر علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آگیا ہے: پانی پانی...
    29 نومبرکو ہر سال فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کے لیے اقوام متحدہ بھی اہتمام کرتی ہے،کیونکہ اس دن کی خیانت بھی اقوام متحدہ نے انجام دی تھی۔ اس دن کو یوم یکجہتی فلسطین قرار دیا گیا ہے لیکن حقائق اور تحقیقی جائزہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دن یکجہتی فلسطین کا دن نہیں بلکہ خیانت کا عالمی دن ہونا چاہیے۔ یہ دن 1947 کی اقوام متحدہ کی قرارداد 181 کی یاد دلاتا ہے، جس نے فلسطین کی زمین کو زبردستی دو حصوں میں تقسیم کیا اور اس عمل سے فلسطینی عوام شدید نقصان اور بے گھری کا شکار ہوئے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 181 بظاہر تقسیم کا منصوبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کا 58واں فاوَنڈیشن ڈے صرف ایک سیاسی جماعت کا یومِ تاسیس نہیں بلکہ جمہوریت، باوقار مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام کو بااختیار بنانے کی تاریخی آواز سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد تک، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا سفر ہمارے شہداءکی قربانیوں سے رقم ہے اور...
    پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
    عالمی یومِ یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کامران ٹیسوری نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کو عالمی امن کی ضمانت سمجھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی انسانیت کا تقاضا ہے اور مظلوموں کی حمایت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل...
    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بھارت میں شامل ہونے کا تصور محض ایک خواب اور خام خیالی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا اور بھارت کی یہ خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی اور پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی تھی، اس لیے اس خطے کے متعلق...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے پی پی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد کی علامت ہے جس نے پاکستان کے ہر طبقے کو آواز دی۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد...
    اپنے بیان میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید و حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے حالات میں مسلم امہ کیلئے خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کے کردار پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:  شہرقائد کے علاقے ضلع وسطی میں تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے ایک نوجوان گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے، جس کی تلاش میں اہلِ خانہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان مصروف ہیں۔لاپتہ نوجوان کا نام زبیر ولد عبداللہ قریشی ہے، عمر تقریباً 20 سال، رنگت گندمی، درمیانہ قد، اور جب وہ گھر سے نکلا تو لال رنگ کی شرٹ اور پینٹ پہنے ہوئے تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق زبیر کا ذہنی توازن درست نہیں اور اسے مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اہلِ خانہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود پولیس نے واقعے کے پانچویں روزروزنامچہ درج کیا، تاہم اب تک اس کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔زبیر کا تعلق جماعت اسلامی نظمِ حلقہ عبداللہ...
    فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل ضبط کیے گئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خرکھیرا اور وندر چیک پوسٹوں پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اسی دوران خرکھیرا چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 7 کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ اسپیشل...
    اسلام ٹائمز: حال ہی میں اسرائیلی حکام نے ایسے اعترافات کیے ہیں جو ایران سے جنگ میں ان کی شکست کو دوبالا کر دیتے ہیں۔ اسرائیل کی ایروسپیس پروڈکٹشن کمپنی یو ویژن ایئر لمیٹڈ کے منیجر ران گوزالی نے ایک کانفرنس میں حیرت اور پریشانی کی ملی جلی کیفیت سے اعتراف کرتے ہوئے کہا: "ہم ہر گز یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی اتنی بڑی تعداد میں میزائل اسرائیل کے مرکز پر داغ سکتا ہے اور حتی شہری علاقوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔" اس نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے میزائلوں کی جنگ میں ایک نیا باب کھول دیا ہے اور اس جنگ کا مستقبل میزائلوں کی "موسلادھار بارش" کی صورت میں...
    سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہو چکی ہے۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی ہے اور فوج کے نظام احتساب اور قانون کی حکمرانی پر گہرے...
    خیبرپختونخوا ضلع صوابی کی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے باپ کو مارنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ پولیس نے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا اپنا سگا بیٹا نکلا جس ۔نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ضلعی پولیس آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز آیان اللہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے 52 سالہ والد عباد اللہ کو جمعے کی صبح کو نماز فجر پڑھنے کے لئے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس...
    پاک بحریہ کا جہاز سیف—فائل فوٹو بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2025ء میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر موجود پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پی این ایس سیف نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے امدادی اشیاء سری لنکن حکام کے حوالے کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ تھائی لینڈپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےتھائی لینڈ کا سفر مکمل کرلیا...
    بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات اور اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی فریز کرنے سے متعلق دائر دو درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پراسیکیوشن ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف نے استعفا دیدیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے تصدیق کی ہےکہ ان  کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک بدعنوانی اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد  بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔زیلنسکی نے حال ہی میں یرمک کو  روس سے جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی دی تھی۔اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘میں اینڈری کا شکر گزار ہوں کہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے، جانتی ہوں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ہمیں، آگے بڑھتے رہنا ہے۔ فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کے آخری روز تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوان وعدہ کریں پاکستان کا پرچم بلند رکھیں گے،  اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کور کمانڈر لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا پاکستان آرمی، کور کمانڈر لاہور اور حکومتِ پنجاب کی بھی مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب...
    سہ ملکی سیریز میں محمد نواز کو مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، محمد نواز نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز فائنل: محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ’دیکھتے ہیں کہ ٹیم کو پارٹنرشپ درکار ہے یا جارحانہ کھیل کی ضرورت‘ محمد نواز نے فائنل کے بعد گفتگو میں کہا کہ جب ٹیم کو ضرورت ہو تو اس وقت کارکردگی دکھانا سب سے اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کوچز کے ساتھ مکمل...
    ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو ان میں احساس محرومی جنم لے گا جو کسی طور بھی ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کے عظیم مفاد میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرتعمیری سوچ استوار کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حکمران جانتے ہیں اقدار کو طول دینے کیلئے الجھاکر رکھنا چاہتے ہیں، عوام کے مسائل حل نہ کرنا جمہوری و آئینی اور اخلاقی قدروں کے منافی عمل ہے، حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین سے متصادم ترمیم کیلئے  آگے بڑھ کر کام کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ کیوجہ سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کی شام 7 بجے کے بعد پنسلوانیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ ایڈوائزری جاری کی۔پولیس کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ فوری طور پر یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کو طیارے میں کسی بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ تاہم حکام نے تقریباً 30 منٹ کی معمول کی کارروائیوں کے بعد ہوائی اڈے کو خطرے سے خالی قرار دے دیا۔اس ماہ کے شروع میں دو دیگر بڑے امریکی ایئرپورٹ کو بھی اسی طرح کے خوف کا سامنا کرنا...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اگر ممالک کے درمیان سفارتی روابط کم ہو جائیں تو اس کا نتیجہ لازماً کشیدگی اور غلط فہمیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی تعلقات میں رابطے جتنے مضبوط ہوں گے، تنازعات کے امکانات اتنے ہی کم ہوں گے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے گھبرانے کے بجائے اسے مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرنا ضروری ہے، خصوصاً موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اے آئی مؤثر کردار ادا کر سکتی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چند لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن ان پر واضح کردیا کہ چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں۔ ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان نے افغانستان سے کہا ٹی ٹی پی کو پاک افغان بارڈر سے دور لے جائیں، دوسرا یہ ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کردیں۔ ٹی ڈی سی پی ہیریٹیج تھرو لینز کے زیر اہتمام فوٹوگرافرز کا دورہ...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ سفارتی روابط میں کمی سے ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں اے آئی سے ڈرنا نہیں چاہیے، اسے مثبت انداز میں استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے،  اے آئی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، سفارتی روابط میں کمی سے ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں نیوکلیئر رسک خطرناک حد تک بڑھ چکا...
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...