2025-05-29@05:10:40 GMT
تلاش کی گنتی: 5078

«پی حکومت»:

(نئی خبر)
    سندھ اسمبلی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں پانی اور لوڈ شیڈنگ کی گونج مسلسل دوسرے روز بھی سنائی دی۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کو پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے: سندھ اسمبلی میں محمد فاروق کا توجہ دلاؤ نوٹسسندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان شارق جمال اور عامر صدیقی نے کراچی میں پانی کے بحران پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عامر صدیقی نے کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے وزیرِ بلدیات کو خطوط لکھے مگر وہ...
    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان اگلے مالی سال 26-2025 کے بجٹ تخمینی جات اور اہداف پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم بجٹ اہداف پر اتفاق نہیں ہوسکا، جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اب وفاقی بجٹ دو جون کی بجائے 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی بنیادی بجٹ سازی کی تکمیل میں تاخیر ہے کیونکہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ بھی مشاورت مکمل...
    وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کر کے 10جون کر دی گئی، اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق، بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے۔دوسری جانب وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ سے ایک دن قبل (9 جون) پاکستان اکنامک سروے جاری کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج (بروز جمعہ) آخری روز تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔ Post Views: 4
     سٹی 42: وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ  کیا گیا وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے انتظامات شروع کر دیے اس سے قبل بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کی تجویز تھی  ملک میں آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔ اب بجٹ عید کے بعد پیش کیا جائے گا برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی نے مجوزہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ مجوزہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل میں بلدیاتی نمائندوں کو نوکر شاہی کا غلام بنا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو اختیارات کا گھنٹہ گھر بنانا مقامی نظام کی نفی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ڈی سی کے اختیارات کو چیک کرنے کے لیے کوئی منتخب نمائندہ موجود نہیں ہوگا اور اختیارات کی نچلی سطح تک آپشنل منتقلی صوبائی حکومت کی مرضی پر ہو گی۔ نئے بل کے تحت ڈپٹی کمشنر حلقہ بندیوں پر بھی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔  ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ نئے مالی سال ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 2 حصوں پر مبنی ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو 14 ہزار ارب روپے سے زیادہ سالانہ ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے عدالتی کیسز سے حاصل ممکنہ ریونیو بھی مدِنظر رکھنے پر زور دیا ہے، مختلف عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق 770 ارب کے مقدمات زیرِ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے اپنے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے، غیر ریاستی عناصر کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کا حل عدالت عالیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے،بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بینچ کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں اپنے چیمبر میں مختلف وکلا بارز نمائندوں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات کرنے والوں میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان...
    واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے   ایپل کے سی ای او ٹِم کک کو ایک بارپھر بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہ کرنے کاواضح پیغام دیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں صدرٹرمپ نے لکھاکہ میں بہت پہلے ٹِم کک سے یہ کہہ چکاہوں کہ مجھے توقع ہے کہ امریکہ میں بیچے جانے والے آئی فون امریکہ میں ہی تیارہوں گے نہ کہ بھارت یاکسی اور جگہ۔انہوں نے واضح کیاکہ اگرایسانہ ہوا توپھرایپل کی جانب سے امریکہ کو 25فیصدٹیرف ہرصورت اداکرناپڑے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا تھا کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو...
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سول کورٹس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے ایوان میں سینیٹرز کی عدم موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں چند سینیٹرز بیٹھے ہیں باقی خالی پڑا ہے، پھر بھی کارروائی چل رہی ہے۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کی۔ سول کورٹس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور ہونے پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم اس بل کی مخالفت نہیں کررہے ہیں طریقہ کار پر اختلاف ہے، وزیر قانون کی جگہ وزیر مملکت بل پیش کر رہی ہیں جن کو معلومات نہیں ہیں،...
    ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی...
    ویب ڈیسک : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی منصوبے روزگار، غربت میں کمی اور علاقائی برابری کو فروغ دیں گے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پی ایس ڈی پی 26-2025ء سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں منصوبہ بندی کمیشن کے جاری منصوبوں، آئندہ مالی سال کی ترجیحات اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی ۔  اجلاس میں مالی مشکلات کے تناظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر  کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبے روزگار، غربت میں کمی اور علاقائی برابری کو فروغ دیں گے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   ...
    اجلاس میں متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے 150 ملین روپے کی سمری پر دستخط بھی کئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کر رہے تھے، جبکہ محکمہ امور حیوانات کے ذمہ داران بھی جائزہ اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر امور حیوانات فیصل خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک کے ذمہ داران نے...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نئے معاہدے سے متعلق خبریں سامنے آگئیں۔ ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 15.2 ملین یورو (یعنی پاکستنای روپوں میں 4 ارب 84 کروڑ سے زائد) ماہانہ کی ڈیل کی پیشکش کررہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ النصر فٹبال کلب نے رونالڈو کو 5 فیصد حصص کی پیشکش بھی کی ہے لیکن یہ معاہدہ محض ایک سال کیلئے ہوگا۔ مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے مبینہ طور پر النصر رونالڈو کی خدمات کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور دیگر اہم پیشکش کرنے کو بھی تیار ہے۔...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سیکرٹری داخلہ نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا۔اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکریٹری داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دے رہے ہیں، 2009ء میں حکومت پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیرِ اعظم کو شرم الشیخ میں دیے۔ کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی...
    وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، بھارتی اقدامات اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف دہشتگرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی سرپرستی بھی کرتا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت بد امنی کے لیے سرگرم ہے۔ مکتی باہنی کا قیام اور...
    —فائل فوٹو سینیٹ نے سول کورٹس ترمیمی بل منظور کر لیا، بل وزیرِ مملکت شذرہ منصب نے منظوری کےلیے پیش کیا۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ مملکت کو علم ہی نہیں کہ بل میں ہے کیا، بہتر ہوتا کہ بل کی منظوری کے لیے وزیر قانون ایوان میں موجود ہوتے۔اس کے علاوہ سینیٹ میں سول سرونٹس ترمیمی بل بھی شذرہ منصب کی جانب سے پیش کیا، جس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینیٹ: پاک افریقہ تعلقات کے فروغ کی قرارداد متفقہ طور پر منظورسینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔ شذرہ منصب نے کہا کہ بل سرکاری افسران...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، گزشتہ ہفتے بجٹ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیوایم سے تجاویز مانگیں ، حکومت...
    (ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں نیا گانا’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ریلیز کردیا۔  اس نغمے کے اشعار اور  گلوکاروں کی سحر انگیز آوازوں نے  سماں باندھ دیا،نغمہ میں افواجِ پاکستان اور شہریوں کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیاہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداءِ معرکہِ حق کو سر کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ نے اس سرزمین پاک کو فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔  آئی ایس...
    میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے۔ ہم کسی دکھاوے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اللہ کی نصرت و تائید ہو تو...
    اسلام آباد: عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں ۔ کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی  کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا پانی بند کرنا ممکن نہیں۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللّٰہ تعالیٰ کی ہے، پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بعد...
    ویب ڈیسک:  پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی آج بروز منگل دوپہر 2:30 بجے اہم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔  خطے اور ملک کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت سیز فائر، بھارت کی انتہا پسند قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، بھارت کی آبی جارحیت اور خضدار میں سکول بس پر حملے کے تناظر میں اس پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔  واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایاجو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ برطانیہ: بارشیں نہ...
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ جاری کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا. جب کہ اس میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکۂ حق کو ’سر کا جھومر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہی شہداء اور غازیوں کی...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ دو حریف ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا تصور ہی خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی برسوں سے جنگی جنون میں مبتلا ہے جو کہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ وہ ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی  ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیدعاصم منیر کے فیلڈمارشل بننے کے بعدیہ پہلی کورکمانڈرزکانفرنس تھی شرکاء نے اس منصب پر فائزہونے پرانہیں مبارکباد دی اور ان کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا،  کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کی داخلی سلامتی کے مسائل پر جامع گفتگو کی، بھارت کی پراکسیز کی مذمت کی...
    اسلام آباد: پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ مذاکرات جاری ہیں، اس دوران حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن کا پلان بھی آئی ایم ایف کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت متبادل ذرائع سے ریونیو اکٹھا کرنے کا پلان آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو (ف) پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن وسنت کے منافی اور مسترد کرتے ہیں، اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے ترجمان مولانا عبدلصمد درخواستی، ملتان سٹی کے امیر قاری سعید احمد رحیمی، ضلعی امیر مفتی ممتاز احمد قاسمی، ملک زبیر کھوکھر، مولانا ضیاالرحمن، عبدالواحد ریواڑی، احمد مکی زرگر نے نقشبند کالونی رشید آباد سیکرٹریٹ جمعیت علمائے اسلام (س) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر اس ملک سے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری سے غریب عوام...
    قومی اسمبلی کے معزز رکن انوارالحق چودھری کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ باضابطہ خط میں انوار الحق چودھری کو ایک ممتاز اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے معزز رکن انور الحق چودھری صاحب کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اورسینئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراجِ تحسین قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ اس باضابطہ خط میں انور الحق چودھری صاحب کو ایک ممتاز اور سینئر ترین پارلیمنٹرین… pic.twitter.com/9CEHt7U8Jn — National Assembly ???????? (@NAofPakistan) May 22, 2025 یہ اعزاز...
    کراچی: جامعہ کراچی نے شعبہ اردو کی طالبہ شمسہ صباحت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی، انہوں نے اپنا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ تحقیقی مقالے میں پاکستانی جامعات کے شعبہ ہائے اردو کے تحقیقی جرائد کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے، ان جرائد کا بنیادی مقصد نئی تحقیق کو ہر خاص وعام تک پہنچانا ہے اس لیے نئے جرائد کے اضافے سے اسکالرز کو اپنی تحقیق لوگوں تک پہنچانے کے لیے وسیع پلیٹ فارم مہیا ہورہا ہے لہذا اس مقالے میں ان جرائد کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ ان میں شامل موضوعات، اصول، تحقیق و طریقہ اندراج، زبان واسلوب، رفتار اور مجموعی معیار...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں معروف سیاستدان نے کہا کہ ہماری فوج اور سپہ سالار نے معرکہ مارا، دفاع مضبوط ہوگا تو ہم محفوظ رہیں گے، میری دفاعی بجٹ بڑھانے کی بات پر پورے سینیٹ نے لبیک کہا، بھارت کو بدترین شکست دی، آج ہم ایک قوم بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں، سب بکواس ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی فوج بے شرم اور بے حیاہے، وہ ہمارے بچوں تک آگئی ہے، مجبور ہوگئے تو ہم اپنی فورسز سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں، ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کےنجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز آئی...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس نے پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم اور مکمل استعداد کے ساتھ نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ پس منظر میں چین نے پاکستان کو جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے J-35A فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نہ صرف اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کے اظہار اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم دفاعی تعاون کے طور پر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنے جدید ففتھ جنریشن J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کو چین اور پاکستان...
    کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی۔ دہشتگردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے آغاز میں آپریشن بنیان مرصوص اور ضلع خضدار میں دہشتگردانہ حملے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔شرکاء کانفرنس نے کہا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے، خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے...
    پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ میں صوبائی حکومت کی ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے کے پی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد 2022ء میں صوبائی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی، ترمیم کے بعد صوبے کے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات واپس لیے گئے، ترمیم کے بعد بلدیاتی نمائندوں سے فنڈز کے استعمال کا اختیار بھی واپس...
    پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 20 دن کی راہداری ضمانت دے دی۔ قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کےلیے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کو کتنی ایف آئی آرز میں چارج کیا گیا؟ اسد قیصر صاحب اس صوبے کے ساتھ کیا کریں گے، صوبے میں آپ کی تیسری حکومت ہے، نوجوانوں کےلیے کیا کریں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم...
      سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر عطا الرحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے کے حالات کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ ہم نے کم عمری کی شادی کا بل منظور کر کے قوم کو تقسیم کا پیغام دیا۔سینیٹر عطا الرحمان نے مزید کہا اللہ نے ہمارے پردے رکھے ہیں، ہم اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے انکم ٹیکس ترمیمی بل پیش کر دیا۔ جسے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینیٹرز سے بل پر تجاویز مانگ لی گئیں۔ سینیٹ نے نیشنلائزیشن ایکٹ ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی، بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا، ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی سہولت بھی انہیں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں. رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کے نجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی.(جاری ہے) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال...
    بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ جتیندر کمار سنگھ نامی 23 سالہ نوجوان نے 20 مئی کو اداکار سلمان خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق جتیندر کو پہلی بار صبح 9:45 بجے کے آس پاس سلمان خان کے باندرہ میں واقع گھر کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سلمان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ائیر مارشل جواد سعید کی کورٹ مارشل کی کارروائی اور چارج شیٹ کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔  بھارتی بالا کورٹ حملے کے بعد 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے چھ ایئر سٹرائیکس کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن کے انچارج سابق ائیر مارشل جواد سعید پر حساس معلومات شیئر کرنے پر کورٹ مارشل سزا کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ائیر فورس حکام کی جانب سے سابق ائیر مارشل جواد سعید کو کورٹ مارشل کی کاروائی اور چارج شیٹ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے ریکارڈ فراہمی کی عدالتی نظیریں پیش کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل عبدالوحید ایڈوکیٹ...
    ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون 2025 (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 27 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔ ان کے مطابق چاند کی شرعی رویت کے لیے عمر کا کم از کم 16 سے 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ادھر محکمہ موسمیات نے بھی اس پیشگوئی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 مئی کو ملک بھر میں مطلع زیادہ تر صاف رہے گا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کی نہتے معصوم بچوں پر دراندازی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جواں و افسران دن رات قربانیاں دے کر مملکت کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے) حالیہ بھارت جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ اقوام عالم نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کارکردگی کو سراہا۔سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازانا وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج کے...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے  کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی...
    کراچی (اوصاف نیوز)بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا کے ’اے آئی ورژن’ نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹرمپ ،چارلس اور پیوٹن کو 2025میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 1996 میں وفات پانے والی نابینا نجوبی بابا وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ سمیت کچھ بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔ وہیں اب اے آئی بابا وانگا کی جانب سے یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔ 26 نومبر احتجاج: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جس کا مقصد مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینا تھا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کیا، جس کی قیادت عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز محترمہ اینا بجرڈے کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ بھی موجود تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو قومی شناخت ملی اور نادرا کے بعد...
    کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...
    سپارکو نے پیشنگوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 7 جون کو ہوگی ۔پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے سائنسی تجزیوں، فلکیاتی  اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر ذالحجہ 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش  27 مئی  2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی 27 مئی  2025 (29 ذیقعد)کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیںکیونکہ غروبِ آفتاب اور چاند میں...
    ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی 'نئی بابا وانگا' کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔  اب ان کی نئی کتاب "دی فیوچر آئی سا" کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پیشگوئی کے بعد...
    بجٹ مذاکرات جاری؛ عوام کو ریلیف دینے کیلیے متبادل پلان آئی ایم ایف کو پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ مذاکرات جاری ہیں، اس دوران حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن کا پلان بھی آئی ایم ایف کو پیش کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم  دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کر لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،  علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور کرلیں۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کر لیں۔ Ansa Awais Content...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سپارکو نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کاامکان ہے۔ سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2منٹ پرہوگی جب کہ 27 مئی کوچاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سپارکو کے مطابق ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
    ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈمارشل کابیج لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج شام 7بجے ایوان صدرمیں منعقد ہوگی۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیج اور ”سٹک“ پیش کریں گے۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری آرمی چیف سیدعاصم منیر کو فیلڈمارشل کابیج اور ”اسٹک“ پیش کریں گے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی Ansa Awais Content Writer
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی...
    سپارکو نے بھی ذی الحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے متعلق پیش گوئی کردی۔ اپنے ایک بیان میں سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش  27 مئی  2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔ سپارکو نے کہا کہ 27 مئی  2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سپارکو  نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں،  اس تناظر میں یکم ذوالحجہ  29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب...
    بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ 2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔...
    خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند سے متعلق سائنسی تجزیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ذوالحجہ کا نیا چاند 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر پیدا ہوگا۔ سائنسدانوں کے مطابق 27 مئی 2025 کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی عمر قریباً 11 گھنٹے اور 34 منٹ ہوگی۔ تاہم، سائنسی تجزیہ کے مطابق، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی، روشنی اور افق سے فاصلہ اتنا کم ہوگا کہ بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ ان سائنسی شواہد...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)بھارت کو ایک بار پھر پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سفارتی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ چین، جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں کہا کہ ججز کا ٹرانسفر مستقل نہیں عبوری ہوتا ہے، یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ ہے، اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو طرح کے...
    یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قرارار کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 25 مئی کو "یومِ دوستی پاکستان و افریقہ" قرار دیا جائے، سینیٹ آف پاکستان 22 مئی کو قرارداد منظور کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر قرارداد کل سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، سینیٹ اجلاس میں افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا، تاہم سعود شکیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر روسو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 6 رنز بنائے جبکہ...
    بھارتی حکومت کیطرف سے ایک اہم بات عدالت میں یہ رکھی گئی کہ استعمال کی بنیاد پر وقف مانی جانے والی جائیداد یعنی "وقف بائی یوزر" کا اصول کہیں سے بھی بنیادی حق تصور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی عدالت عظمٰی میں آج ایک بار پھر وقف (ترمیمی) قانون 2025 کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر سماعت ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا عبوری حکم جاری کرنے کے مقصد سے یہ سماعت کر رہی ہے اور آج مودی حکومت کی طرف سے دلیلیں پیش کی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے 20 مئی کو عرضی گزاروں کے وکلاء نے وقف ترمیمی قانون میں موجود کئی...
    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت ایک بدمعاش ریاست ہے، ہم نے کہا تحقیقات کروا لیں، انہوں نے منع کر دیا، بھارت ثالثی اور گفتگو کیلئے بھی تیار نہیں تھا، ہمیں کشمیر کو مسئلہ بنا کر نہیں حل بنا کر پیش کرنا ہوگا، جعفرایکسپریس پرحملہ کرنےوالوں کے پاس امریکی اسلحہ تھا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے   خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کی جانب سے دہشتگردی، ٹیرر فنانسنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جن پر حکومت جلد ایک باقاعدہ بریفنگ دینے جا رہی ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کے پاکستان میں تخریب کاری کے ملوث ہونے سے متعلق کئی...
    ‏‎‏‎ فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا کہ ‏‎گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا۔انھوں نے کہا ‏‎شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لینڈ ریفارمز کو ختم کر کے جنرل ضیاء الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا۔ ‏‎گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979 کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ‏‎پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک...
    پراگ (نیوز ڈیسک) شمال مشرقی چیک ریپبلک کے کرکونوشے پہاڑی علاقے میں دو کوہ پیماؤں نے جنگل کے راستے سے گزرتے ہوئے ایک پتھریلی دیوار سے نکلا ہوا ایلومینیم کا ڈبہ دیکھا جس کے اندر سے سونے کا ایک قیمتی اور پراسرار خزانہ برآمد ہوا۔ یہ خزانہ ہراڈیس کرالووے کے مشرقی بوہیمیا کے عجائب گھر کو فوری طور پر حوالے کر دیا گیا۔ خزانے میں 598 سونے کے سکے، 17 سگار کیسز، 10 سونے کے کنگن، ایک پاؤڈر کمپیکٹ اور ایک کنگھی شامل ہے۔ سی این این کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خزانہ زیادہ پرانا نہیں ہے، کیونکہ اس میں سے ایک سکہ 1921 کا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دوسری جنگِ عظیم سے...
    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 8 مئی کو کی گئی ایک پوسٹ میں پروفیسر علی خان نے لکھا تھا کہ’میں بہت سے دائیں بازو کے مبصرین کو کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں لیکن شاید یہ لوگ اسی طرح ماب لنچنگ، گھروں کو مسمار کرنے اور بی جے پی کی منافرت سے متاثرہ افراد کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو انڈین شہری ہونے کے ناطے تحفظ دیا جائے‘۔ اس پوسٹ کے چند روز بعد اشتعال پھیلانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے پروفیسر علی خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم اب بتایا جارہا...
    حال ہی میں ایک اور بڑا سائبر حملہ خبروں کی زینت بن گیا ہے، جس میں انگلینڈ اور ویلز کے سیکڑوں ہزاروں لیگل ایڈ درخواست گزاروں کی ذاتی معلومات متاثر ہوئی ہیں۔ یہ حملہ مارکس اینڈ اسپینسر اور کو-آپ پر حالیہ سائبر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جس نے عوام کو چوکنا رہنے کی تلقین کی ہے۔ اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کی معلومات غلط ہاتھوں میں جا چکی ہیں تو درج ذیل اقدامات سے آپ اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ پاس ورڈ فوراً تبدیل کریں اور اسے مضبوط بنائیں: کبھی بھی ایک ہی پاس ورڈ کو مختلف اکاؤنٹس پر استعمال نہ کریں۔ اگر آپ نے کسی ایسی کمپنی یا ادارے سے رابطہ کیا ہو...
    پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
    چیئرمین پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین پاک جاپان بزنس کونسل کے چیئرمین رانا عابد حسین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں رانا عابد حسین نے اعلان کیا کہ پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، جو اُن کی بے مثال قیادت، بہادری اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔رانا عابد حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا بلکہ قوم کو ایک واضح اور پرعزم قیادت فراہم کی، جو ہر بحران میں ثابت قدم رہی۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سیبھارت کیخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن سروسز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نا معقول خیال ہونا چاہیے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، اگر جنگ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازع اب بھی برقرار ہے، بھارت کو اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے بہت بالغ طریقے سے ردعمل دیا، ہم امن سے محبت کرتے ہیں، ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جس طریقے سے بات کر رہا ہے وہ اپنی داخلی سیاست کو بہتر...
    چالیس ارب کا میگا اسکینڈل، نیب نے پی ٹی آئی کی 2سیاسی شخصیات کو بڑی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاونٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماوں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاونٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل سے منسلک بینک اکاونٹس سے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، 19 مئی کو میر علی میں افسوسناک واقعے میں سویلین کا جانی نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، الزامات کے جواب میں فوری طور پر واقعے کے حوالے سے جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے...
    پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سیبھارت کیخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
    پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اتنی بڑی جنگ نہیں تھی کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جائے، اگر عمران خان کہیں کہ پاکستان کو چھوڑو مجھے رہا کرا دو تو میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں گا۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک سے باہر جانے کے لیے بات اور ڈیل کرتے تھے، عمران خان پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کا بڑا مسئلہ یہ کہ یہاں صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد نہیں ہوتا جس پارٹی کو عوام منتخب کرتی ہے اسے حکومت نہیں کرنے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سید عاصم منیر کو فیڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاﺅنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماﺅں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاﺅنٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل سے منسلک بینک اکاﺅنٹس سے مہنگی جائیدادیں خریدنے کے...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں برآمدی نمو پر مبنی حکومتی ویژن برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے اپنی بجٹ تجاویز میں برآمدی مسابقت، ویلیو ایڈیشن اور لاگت میں کمی پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ کی اقتصادی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے احسن اقبال کی ای ایف ایس اسکیم کی قیادت اور اصلاحات کا بھی اعتراف کیا۔ خط میں کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے حکومتی سمت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، یقین ہے بجٹ میں فنانس...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے نور خان ایئربیس دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں، پاک فضائیہ نے مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔ پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائم سے...
    اسلام آباد: پاکستان کی امریکا کو برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران امریکا کو پاکستان کی برآمدات 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران مارچ تک پاکستان کی امریکا کو برآمدات 4 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں۔ امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں تیار شدہ ملبوسات ، طبی آلات ، پی ای ٹی بوتل گریڈ وغیرہ شامل ہیں...
    کراچی: کیماڑی جنگل شاہ یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی ضیاء الدین اسپتال کے قریب جنگل شاہ یارڈ میں چوری کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کر دیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے ملزم کو جیکسن پولیس نے موقع پر پہنچ کر حراست میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان ایم ڈی یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کر رہے تھے، ملزمان نے پی ایم ٹی اتار کر پول سے نیچے گرا...
    چک جھمرہ میں ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنسنے سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے۔ریلوے ذرائع نے کہا ہے کہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر حادثہ پیش آیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرین قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کر کے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔ ٹرین کی ٹکر و ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمیکراچی ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب تیز رفتارکار... ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے اتر کر دور گر گئی، ساہیانوالہ سے سالار والا تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا۔حادثے کے بعد فیصل آباد سے لاہور اور وزیرآباد کےلیے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ سابق کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے یکساں طور پر 20، 20 کیچز ڈراپ...