2025-05-29@05:18:43 GMT
تلاش کی گنتی: 5078

«پی حکومت»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے امریکہ کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی، سرکاری ذرائع نے اس پیشکش کی تصدیق کی ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اعلیٰ سطح کے ذرائع سے جب اس نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکہ کو یہ پیشکش کر رہا ہے کہ منتخب تجارتی اشیاء پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ معاہدہ کیا جائے جو باہمی مفادات پر مبنی ہو تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دی جا سکے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لئے اہم کردار ادا کیا...
    لاہور: بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز کیلیے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل ہوئے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول متاثر ہوا اور میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور کیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد میچز کو دوبارہ لاہور اور پنڈی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائزز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی فائنل سمیت پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کیلیے پاکستان...
    پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان کی امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں اور مخصوص اشیاء پر زیرو ٹیرف کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کے کی پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنگ بندی کے بعد صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ "بہت زیادہ تجارت" کریں گے۔   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ انھوں نے تجارت...
    حکومت اور عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنیڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلیے پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شہداء کے ورثاء کےلیے 50، 50  جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیاشہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں، پارٹی سے متعلق تمام احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لئے تعینات کیا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے وہ کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم عمران خان کی طرف سے کیا بات کریں...
    بھارت کو کو بہت بڑا جھٹکالگ گیا،امریکی صدر ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی (ایپل) کمپنی کو انڈیا میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔ دوحہ کےدورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کےسی ای او ٹِم کُک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بھارت میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی پیداواری سرگرمیوں پربرہمی کا اظہارکیا،ٹرمپ نےکہا کہ ایپل کو اپنی توجہ واپس امریکا میں مینوفیکچرنگ پر مرکوز کرنی چاہیے۔ ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے،ان کا کہناتھا کہ ’’میں نے ٹِم سے کہا،ہم نے تمہیں چین میں لگائی گئی فیکٹریوں پر برداشت کیا،لیکن ہم نہیں چاہتے کہ تم بھارت میں بھی یہی کرو۔ بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی مشاورت اور عمران خان کی رائے کو ترجیح دی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور...
    —فائل فوٹو کراچی میں باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹوں کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی میں بیٹوں کے خلاف باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان دونوں بھائیوں کو عدالت میں پیش کردیا۔ کراچی: بوری سے لاش برآمد، بیٹوں نے والد کو قتل کر دیاپولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمان نے اپنے باپ کو کیوں مارا؟تفتیش افسر نے کہا کہ ملزمان نے بتایا ہے کہ باپ بچپن سے انہیں مار پیٹ کرتا تھا۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس...
    ---فائل فوٹو  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے بانیٔ پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی، بانیٔ پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حالتِ جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت سے ہونے والی جنگ بندی کے باعث تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا ہے کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو چین سے باہر مینوفیکچرنگ پھیلانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ امریکا میں پیداواری سرگرمیاں بڑھائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان قطر میں سرکاری دورے کے دوران ٹم کُک سے ملاقات کے بعد دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان ٹم کُک سے سخت گفتگو ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹم کک سے کہا کہ ایپل بھارت میں ہر جگہ فیکٹریاں لگا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے کہ ایپل بھارت میں مزید کچھ بنائیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بانی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا، اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔ بانی کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ،قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں اگر کسی کو شک ہے تو وہ کچھ نہیں کرسکتی۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں کیونکہ سب کو اجازت لینے کے لیے عمران خان کے پاس جانا پڑتا ہے، تو بھر چیئرمین عمران خان ہی ہوئے۔  https://Twitter.com/balochi5252/status/1922936273880199506 علیمہ خان کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدہ عمران خان نے ہی دیا تھا تاکہ وہ ان کا پیغام پارٹی تک پہنچا سکیں، اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر ان کا پیغام پہنچا نہیں رہے تو...
    مرکزی بینک کے اعلامئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پین کی لکھائی والے تمام نوٹوں کو 30 جون 2025ء تک اسٹیٹ بینک میں جمع کرایا جاسکتا ہے، جس کے بعد پین کی لکھائی والے نوٹ وصول نہیں کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 26-2025ء کے آغاز پر یکم جولانی سے جس نوٹ پر پین کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پین کے استعمال سے نوٹوں کی خوبصورتی پہ اثر پڑتا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے بھرپور دفاع کیا اور مغربی محاذ پر پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے گوریلا ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور گوریلا ہتھکنڈوں میں ویرانوں میں بس پر حملہ اور ٹرین کو نشانہ بنانا شامل ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت بھی ہیں بھارت دہشت گردوں کو...
    ویب ڈیسک:وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔  پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔  ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔  آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025  اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی...
    ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز موثر طریقے سے عالمی برادری تک پہنچائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور یورپی حکام اور اہم یورپی شخصیات کے ساتھ اس سلسلے میں تازہ رابطے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز موثر طریقے سے عالمی برادری تک پہنچائی جا سکے۔ کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے اعلیٰ یورپی حکام بشمول صدر یورپی کمیشن ارسولا وون در...
    اسلام آباد:وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔ پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کی وصولیوں کے ساتھ زرعی آمدنی پر...
      نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ایک جانب بانی پی ٹی آئی اور دوسری جانب کرپٹ ٹولہ ہے جو 70 سال سے ملک پر قابض اور ملکی دولت کو لوٹ رہا ہے۔ آج ملک کے حالات انہی کیوجہ سے ابتر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان پر 70 سال سے قابض ٹولے کے باعث موجودہ صورتحال ابتر ہے۔ آج ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ اختلافات ہمیشہ بہادر اور اصول پسند لوگ رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملکی تاریخ کے اصول پسند...
     قیصر کھو کھر:محکمہ خزانہ نےسپیشلائزڈہیلتھ کوبجٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کو 22کروڑ جاری کردیا۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو186ملین روپےجاری کیےگئے۔محکمہ خزانہ نےیہ بجٹ آن لائن کردیا۔ 
    پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اب باضابطہ طور پر حکومت سے بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے رجوع کرے گی۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک اہم سیاسی پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرت پیشکش پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مؤقر انگریزی اخبار میں شائع صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو اڈیالہ جیل میں ہوئی ملاقات کے دوران حکومت سے بات چیت کی اجازت دی ہے۔ تاہم سابق وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ...
    بھارت کا چہرہ بننے والی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا پہلگام میں ہماری بیٹیوں کو بیوہ کرنے والوں کی بہن کو سبق سکھانے کے لیے بھیجا ، بھارتی وزیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے وزیر نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو بھی نہیں بخشا۔ پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کا چہرہ بننے والی بھارتی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا۔ بھارتی وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے...
    کراچی: پی آئی اے نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کو منانے کیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔   ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا تھا...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ جب بھارت نے اٹیک کیا تو اس پر عمران خان صاحب کے جس طرح قومی یکجہتی کے حوالے سے کہ ہم ایک قوم ہیں، مودی کے اس وار کے بعد ہم متحد ہو گئے ہیں، تو پہلا بیان ان کی طرف سے ہی آیا تھا، نواز شریف صاحب کی طرف سے ابھی بھی نہیں آیا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے دیکھاکہ جنگ ختم ہو گئی ہے اس کے بعد وہ مبارک باد کی ٹویٹ کرتے ہیں، اس سوال پر کہ نواز شریف کے پاس کوئی عہدہ نہیں کہ جواب میں...
    فائل فوٹو۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے ساتھ بجلی کی قیمت میں کمی کے معاملے میں ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا، شہریوں کو مسلسل چوتھی بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل فائدے سے محروم کردیا گیا۔ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کو مزید 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے کمی بنتی تھی تاہم صرف 3...
    جماعت اسلامی کے سابق امیر نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اہل غزہ نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کیا تو دوسری طرف افواج پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے کو خاک میں ملا دیا، آر ایس ایس اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک نیٹو کی طرز پر فوجی اتحاد تشکیل دیں، یہ اتحاد بن گیا تو کسی کو جارحیت کی جرات نہیں ہوگی، ایک مسلم ملک پر حملہ امت مسلمہ پر تصور کیا جائے۔ ہندوستان کو پیغام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں...
    ویب ڈیسک : یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد" اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد" جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر  اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک...
    دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کردیں گے اور منہ کی کھا ئوگے۔بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی۔پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ مبینہ لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ کیا یہ باتیں کرنے والی ہیں؟کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں...
    کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر بم حملہ ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق علی مدد جتک ریلی کے ہمراہ جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ اس دوران کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے اُن کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو ریسکیو کر کے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ علی مدد جتک حملے میں محفوظ رہے جبکہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی...
    فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 10 بلاکس سے قدرتی ذخائر کی تلاش کی جائے گی، جن میں سے آٹھ بلاکس بلوچستان میں، جبکہ ایک ایک بلاک پنجاب اور سندھ میں واقع ہے۔ قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق ان علاقوں میں موجود بلاکس سے کثیر مقدار میں تیل و گیس...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے وزیر نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع اور نفرت انگیز بیان دے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ۔(جاری ہے) مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک عوامی اجتماع کے دوران وزیر نے آپریشن سندور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں (پہلگام واقعے میں ملوث نامعلوم افراد جنہیں بھارتی...
    اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد کر دی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ذاتی معالج واپس روانہبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن سندور کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرنے والی مسلم فوجی کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشت گردوں کی صف میں لاکھڑا کیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور کانگریس راہنماﺅں نے بھارتیہ جنتہ پارٹی کے وزیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کی تفصیلات بناتے ہوئے پاک...
    اسلام آباد: مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کی مسلمان ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن قرار دینے پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے آگئے۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی حکومت اب تک تلملا رہی ہے۔ بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کا کہنا تھا کہ مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کیا ہے۔ کانگریس جماعت کے کارکنوں نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے پر وجے شاہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی۔ کانگریس کے مشتعل...
    پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کنول شوزب نے کہا کہ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا، علیمہ خان سیدھی طرح سیاست میں آنے کا اعلان کر دیں، مجھے جب بھی علیمہ آپاملیں گی میں ان...
    بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی حکومت نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے اس مؤقف کو چار دن کے وقفے کے بعد باضابطہ طور پر رد کر دیا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کرنے میں بھارت کی مدد کی تھی۔ اس امر کا اظہار بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت واشنگٹن میں امریکہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پچھلے ہفتے رابطے میں تھی۔ یہ رابطے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اورجنگی ماحول کی وجہ سے تھے۔ تاہم ترجمان نے کہا اس معاملے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی امور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ...
    بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی ایک ریاستی وزیر وجے شاہ نے انڈین آرمی کی کرنل صوفیہ قریشی کو مبینہ طور پر دہشتگردوں کی بہن قرار دے دیا ہے جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے صوفیہ قریشی کے بارے میں یہ ریمارکس مبینہ طور پر ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے دیے تاہم اس تبصرے پر تنقید ہونے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس دوسری طرف صوفیہ قریشی کے بھائی بنٹی سلیمان نے کہا ہے کہ...
    آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔ مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا" گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ آسٹریلیا...
    پاکستان مخالف جذبات کیلئے مشہور سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر چیئرلیڈرز اور ڈی جیز کو نہ بلانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ بورڈ کو عوامی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے اور لیگ میں ڈی جیز کے شور شرابے اور لڑکیوں کے ڈانس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 17 مئی سے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم غیرملکی کرکٹر سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا رخ کرنے سے انکاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھارہے ہیں...
    لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ باغبانپورہ جی ٹی روڈ آخری منٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار بی سی سی آئی...
    لاہور(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے
    پشاور(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی رہنماؤں اور ضلعی کارکنوں پر برس پڑے۔ ایک آڈیو پیغام میں جنید اکبر نے اپنے ہی ضلع کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دیں۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی۔ میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی۔ اپنے بیان...
    سعودی عرب کے دورے پر پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں شام پر عائد ’ظالمانہ پابندیوں‘ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے وہیں انہوں نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یا تو اپنا جوہری پروگرام ترک کردے ورنہ پھر ’شدید دباؤ‘ کا سامنا کرے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنی تقریر کے دوران، صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جوہری عزائم ترک کردے یا زیادہ سے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹانے پر رضامند ’میں آج یہاں ایران کے رہنماؤں کے ماضی کی افراتفری کی مذمت کرنے کے لیے نہیں ہوں،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت تعلقات پر اپنی “ثالثی پالیسی” کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کو فوجی کشیدگی ختم کرنے کی صورت میں تجارتی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان اپنی لڑائی بند کریں تو امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے، لیکن لڑائی جاری رہی تو تجارت ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں یو ایس-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بھی بہت تجارت کرنے جا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ بھی، لیکن ہم نے انہیں کہا کہ پہلے یہ لڑائی بند کرو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید ہم انہیں...
    میاں اشفاق: سیالکوٹ ؛ ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی، شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ جو گفتگو کی جا رہی ہے خاص کر وزیراطلاعات پنجاب کی غیر ذمے دارانہ گفتگو ہے، اس ماحول میں اس ساری چیز کا میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیوںکہ ماحول کو یکجہتی کا ماحول رہنے دیا جائے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بدقسمتی کی بات ہے، ہم نے آپ کے شوز میں بھی بات کی کہ وہ جب موقع تھا کہ تو تب تو وہ کچھ نہیں کر سکے، پی ٹی آئی غائب نہیں ہوئی یہ حکومت کی بیان بازی ہے۔  رہنما مسلم لیگ(ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ یہ ایک عجیب...
    ستمبر 1965 کی جنگ میں ملک بھر میں ’’ایک پیسے میں دو ٹینک ‘‘ کا نعرہ بہت مشہور ہوا تھا۔ جنرل صدر ایوب نے ایک تاریخی تقریرکی تھی جس میں قوم سے پاک فوج کے لیے اسلحے کی خریداری کی اپیل کی گئی تھی کہ اگر وہ اس سلسلے میں ایک پیسہ بھی عطیہ کریں گے تو اس میں بھی ایک پیسہ سے دو ٹینک خریدے جا سکتے ہیں۔ اس اپیل پر قوم نے دل کھول کر عطیات دیے تھے ۔ آج سے ساٹھ سال قبل جنگ ستمبر میں، میں اپنے شہر شکارپور میں تھا اور آئے دن فوج کی نقل و حرکت جاری رہتی تھی اور لاڑکانہ سے سکھر، جیکب آباد اور کندکوٹ جانے کے لیے شکارپور سے گزر...
    مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے موجودہ حالات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پورے خطے میں تناؤ پیدا کر دیا ہے، بھارت میں اپوزیشن، مسلمانوں اور سکھوں نے مودی کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے فضل الرحمٰن نے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، PTI مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کو موجودہ حالات میں اے پی سی بلانی چاہیے، خارجہ معاملات میں افغانستان کے ساتھ دوستی کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت میں غیر مقبول ہو چکے ہیں، مودی کی ہندوتوا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی طیاروں اور تنصیبات کو تباہ کر کے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ “پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی...
    صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دے دی۔ صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنید اکبر کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔چند گھنٹے قبل ہی جنید اکبر نے پارٹی قیادت کو اپنا چیئرمین پی اے سی کے عہدے کا استعفیٰ ارسال کرنے کی تصدیق کی تھی۔ جنید اکبر کی چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفے کی تصدیقجنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے متعلق استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجنے والے جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ جنید اکبر سے استعفیٰ لینے کی...
    بھارتی جارحیت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر راولپنڈی میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، جلسے کو کامیاب بنانے میں  کمشنر  اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی جلسے  میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی،جلسے میں ریٹائرڈ فوجی افسران، علما کرام، وکلا، سیاسی قائدین، صحافی، نوجوان اور عوام الناس نے بڑی تعداد  میں شرکت کی، شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا عہد دہرایا۔ جلسے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی دائر درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ علی امین گنڈا پور کی درخواست پر کل اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گئے۔ خیال رہے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) 1 روپے کی بھی بجلی پیدا نہ کرنے والے پاور پلانٹ کو 11 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف، انتہائی کم بجلی پیدا کرنے والے 3 پاور پلانٹس کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کیلئے عوام پر 69 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن نظام کی ناکافی کارکردگی کے باعث بجلی کے صارفین پر 69 ارب روپے کی اضافی صلاحیتی ادائیگیوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ایک رپورٹ کے مطابق تین بڑے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پورٹ قاسم، چائنا پاور، اور لکی الیکٹرک کو مجموعی طور پر معمولی سے بجلی کی پیدوار کے باوجود 69 ارب روپے سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے خاص طور پر امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔(جاری ہے) چوہدری شجاعت حسین نے امریکی صدر کی سیزفائر میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے ۔چودھری شجاعت...
    ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور شاہ کوٹ سے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود تھے۔...
    — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کےلیے پیغام بھجوا دیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری بھی ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جیل کے اندر روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلاء اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئیپی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل حکّام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔ بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنسا کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی اور اجازت ملنے کے بعد وہ بھی اڈیالا جیل کے...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ  وزیر اعظم  منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے  اپنے پیغام میں کہا  کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لئےبڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ  وزیر اعظم البانیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین اور آسٹریلیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم انداز میں  ترقی کر سکے اور  دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد فراہم کئے جا سکیں۔ اسی دن، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی  انتھونی البانیز کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ Post...
    خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دے دی۔ صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدام سے کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے،اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق میں مادر وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے افواج پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ایک پاکستانی نیوز چینل کے مطابق، بھارتی ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کو اندرے ایئر فورس ہیڈ کوارٹر میں چار ہندو افسران نے مبینہ طور پر مار پیٹ کی گئی۔ یہ واقعہ ایک ڈی بریفنگ سیشن کے دوران پیش آیا، جہاں سکھ ایئر چیف پر حملے کا الزام لگایا گیا۔ گرفتار ہونے والے افسران میں شیواس دیکشت، ونگ کمانڈر اجے راجپوت، فلائنگ آفیسر رکش کمار اور سکواڈرن لیڈر نیٹن تولسی رام شامل ہیں۔ اس خبر کے مطابق، اس واقعے کے بعد ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نیوز چینل نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ بھارتی فورسز کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی اور اندرونی تنازعات...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہووئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کرلیتا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کوشکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کواب بھارت کے عوام سیجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔واضح رہے...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔وہ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ساری قوم متحد اور اکٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد رکھنے کیلئے عمران خان کو باہر لانا ناگزیر ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک دشمنی کی بات جہاں ہو گی وہاں ہم سب اکٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جتنی مار پڑ گئی ہے اب وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہیں...
     وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ اور پاک افواج نے وطن کی حفاظت کا عہد پورا کیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی...
    جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کوپی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کا...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔ وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواج پاکستان کے بہادر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ “اے وطن” جاری کر دیا۔ یہ ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے، ترانہ آپریشن بنیان مرصوص میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا۔ پاک بحریہ کے اس ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے جس سے دفاع وطن کیلئے قومی جوش و ولولے کا اظہار ہوتا ہے۔ ’’اے وطن‘‘ نہ صرف قوم کے دفاعی عزم کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ اس میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی استدعا پرمخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور ن لیگ کے وکیل حارث عظمت عدالت پیش ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، فیصل صدیقی نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بانی کو جیل سے نکالنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں، میرے پاس یہی لائحہ عمل ہے کہ عدالت میں کیسز لڑ سکیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے قائدین سے میں نے اور میری بہنوں نے ملاقاتیں کی ہیں، علامہ ناصر نے یقین دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے آواز اٹھائیں گے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بھائی سے میری ملاقات 2 مہینوں سے نہیں ہوئی ہے، پچھلے دنوں میری بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، میری بہنوں کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے “معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا دفاع کامیابی سے کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنے...
    عبدالرحمٰن پیشاوری تو عقل وخرد سے ماوریٰ دیارِ عشق وجنوں کا باشندہ تھا۔ علامہ اقبال کے الفاظ میں مال ودولتِ دُنیا اور رشتہ وپیوند کے بُتانِ وہم وگماں کو توڑ کر ملّت میں گُم ہوگیا۔ پشاور سے علی گڑھ اور علی گڑھ سے قسطنطنیہ تک، عشق کی ایک ہی جست نے سارا قصّہ تمام کردیا۔ بھرپور جوانی کے تیرہ برس ترک بھائیوں کی نذر کرنے کے بعد، قسطنطنیہ کی ایک گلی کو اپنے لہو سے سیراب کرتا ہوا، اُسی کی خاک اوڑھ کر ہمیشہ کی نیند سوگیا۔ شاید اُس کی ایک مجبوری بھی تھی۔ اُس کا کوئی وطن تھا نہ آزاد سرزمین جہاں وہ آزادی کے احساس سے سرشار، بھرپور سانس لے سکتا۔ سو اُس نے ہند کو خیرباد کہا...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کی بحالی کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محسن نقوی نے پاکستان کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران 6 بھارتی طیارے گرانے اور پاکستان کا کوئی طیارہ نہ گرنے کا تذکرہ یوں کیا کہ "لیگ پھر سے وہاں سے شروع ہو رہی ہے جہاں سے رُکی تھی۔ 6 ٹیمیں، 0 خوف۔" انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10کے باقی میچز کا شیڈول جاری محسن...
    عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ اور رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اَپ کے...
    اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ’دوبارہ حملہ نہیں کرنا بیٹا، ورنہ اس بار سچ میں نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بالی ووڈ فلم نہیں چل رہی‘۔ فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مزہ ہی آ گیا، دل خوش ہو گیا‘۔ انہوں نے بھارت کو کہا کہ ’یہ فلم نہیں ہے جب سچ میں ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے اب ذرا انجوائے کرو اس کو‘ "Film ni chal ri hai" Fahad mustafa ate ???? pic.twitter.com/dOz4jz1QN1 — Sadia A ???????? (@Dr_SadiaAz) May 12, 2025  ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی میڈیا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ...
    لاہور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔علیمہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی...