2025-07-26@06:14:32 GMT
تلاش کی گنتی: 235

«چائنیز لہسن»:

(نئی خبر)
    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیس میں ملزم کے فنگر پرنٹس میچ نہ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر ستیانیاران چوہدری نے کہا کہ میڈیا پر فنگر پرنٹس  ملزم سے نہ ملنے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کی چیزیں تفتیش کو الجھانے کیلیے کی جارہی ہیں تاکہ اصل ملزم گرفتاری سے بچ سکے۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیف علی خان کے گھر سے پولیس نے جو فنگر پرنٹس لیے وہ گرفتار ملزم شرف الالسلام سے نہیں مل رہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھی فنگر...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبے کی سرکاری جامعات اور وائس چانسلرز کے بارے میں ریمارکس کے حوالے سے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات کے بارے میں وڈیرانہ لب و لہجہ اختیار کر کے تعلیم سے وابستہ شخصیات کے حوالے سے اپنی پست ذہنی سطح کااظہار کر دیا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ جامعات کی خودمختاری کو ہدف بنا کر اپناتابع کرنا اور اساتذہ کی مستقل تقرری کے بجائے انہیں کنٹریکٹ پر بھرتی کرنا ہے اور جامعات میں تعلیم سے وابستہ سینئر اساتذہ ، وائس چانسلرز کو مقرر کرنے کے بجائے بیورو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ/چانسلر کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹی میں پانی کی قلت کے باعث آن لائن کلاسز کے فیصلہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر سے رپور طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ نے آن لائن کلاسز کے فیصلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان پر فوری اقدامات کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔
    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے خطرناک حملے کی تفصیلات پہلی بار پولیس کو بتا دیں۔ سیف نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 جنوری کی رات 2:30 سے ​​2:40 کے درمیان پیش آیا، جب وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ 12ویں منزل پر موجود تھے۔ ان کے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر نکلے۔ 11ویں منزل پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ جے کی نرس ایک اجنبی کے ساتھ تیز آواز میں بات کر رہی تھی۔ سیف نے بتایا کہ حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو تھا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے...
    فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر حملے کے الزما میں 6 پاکستانیوں کو قید کی سزائیں، پاکستانی ظہیر محمود نے میگزین چارلی ہیبڈوکے دفتر پر 2020ء میں حملہ کیا تھا جس میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔ 5 دیگر پاکستانیوں...
    فرانسیسی دارالحکومت کی نابالغوں کے لیے خصوصی عدالت نے ظہیر محمود کے شریک مدعا علیہان کو 3 سے 12 سال قید کی سزا سنائی۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے باہر 2 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ظہیر محمود سمیت 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 29 سالہ ظہیر محمود نے جب یہ حملہ کیا تو وہ لاعلم تھے کہ فرانسیسی میگزین کا دفتر اب اس عمارت میں نہیں ہے۔ درحقیقت چارلی ہیبڈو نے القاعدہ سے منسلک 2 نقاب پوش مسلح افراد کی جانب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) جرمنی میں جان لیوا حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز ایک نیا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک مشتبہ افغان مہاجر نے باویرین شہر آشافن بُرگ کے ایک پارک میں چھوٹے بچوں پر چاقو سے وار کیا۔ حملہ آور نے ایک دو سالہ مراکشی لڑکے اور ایک 41 سالہ جرمن شخص کو ہلاک کر دیا۔ جرمن شخص نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ اس حملے میں تین دیگر بچے زخمی بھی ہوئے اور ان میں شام کی ایک دو سالہ لڑکی بھی شامل ہے، جس کی گردن پر زخم آئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق 28 سالہ مشتبہ افغان ملزم کا نام انعام اللہ او...
    پیرس کی عدالت نے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے قریب دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب مجرم ظہیر محمود نے فرانس میں چارلی ہیبڈو کے دفتر کے سامنے خنجر سے حملہ کیا، حالانکہ اخبار کا دفتر اس وقت وہاں منتقل ہو چکا تھا۔  37 سالہ ظہیر محمود کو معلوم نہیں تھا کہ دفتر اب بھی اسی مقام پر موجود ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو فرانس سے نکال کر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور اس پر فرانس میں دوبارہ داخلے کی تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ حملہ 2015...
    جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو سالہ...
    کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ ڈرافٹس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10ویں ایڈیشن کیلئے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی۔ گزشتہ ایڈیشن میں فرنچائز کو چیمپئین بنوانے والے کپتان سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو کپتانی دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے معین خان کے ساتھ ملکر گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات بھی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں...
    فائل فوٹو بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مضحکہ خیز قسم کی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا اور کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اور سازش پر حملہ ہوا۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی...
    سوشل میڈیا پر ادھم مچانے والے ہو جائیں ہوشیار،وفاقی حکومت نےسوشل میڈیا پر پرو پیگنڈ ا کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔وفاقی حکومت نے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی گئی ،وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کے لئے ترمیم کے ڈرافٹ پر رائے دیدی۔پیکا ایکٹ میں ترمیم کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی، پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا، پیکا ایکٹ میں ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، شہری کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہلات بنیامین اسٹریٹ پر حملہ آور نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔(جاری ہے) پولیس نے حملہ آور کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کو شہری نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ حملہ آور مراکشی نژاد امریکی شہری تھا، وہ 18 جنوری کو وزٹ ویزہ پر اسرائیل پہنچا تھا۔اسرائیلی وزیر داخلہ موشے اربیل کا...
    تل ابیب میں چاقو سے حملے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں مشتبہ حملہ آور جاں بحق ہوگیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی شام تل ابیب میں چاقو سے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر ہی ہلاک کر دیا۔ اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس زخمیوں میں چار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک شخص کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق چاقو حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، یہ حملہ ریستوران اور کیفے سے بھرے ایک مصروف علاقے میں ہوا، حملہ آور کی شناخت صرف 28 سالہ "غیر ملکی شہری" کے طور پر کی گئی ہے۔
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ہفتے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں گھر پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے ہیں جبکہ ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی باندھی ہوئی نظر آرہی ہے۔...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم کے بارے میں نیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم محمد شہزاد جب بنگلادیش میں مقیم تھا تو قومی سطح پر ریسلنگ چیمپئن تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کا خیال ہے کہ ملزم ریسلنگ چیمپئن ہونے کی وجہ سے ہی سیف علی خان اور گھر کے دیگر ملازمین کو اپنے قابو میں کرنے میں کامیاب رہا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور بنگلادیش سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور گزشتہ چند ماہ سے ممبئی میں مقیم...
    چاند کو خطرے میں پڑنے والے ورثے کی سائٹس کی فہرست میں شامل کردیا گیا کیونکہ خلائی دوڑ زمین کے واحد قدرتی سیٹلائٹ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ورلڈ مانیومنٹس فنڈ (ڈبلیو ایم ایف) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور خطرے میں موجود ثقافتی ورثے کی سائٹس کی فہرست جاری کرتی ہے نے اس سال روایتی نشانیوں جیسے مندر، قبرستان اور محلے سے آگے بڑھ کر چاند کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس گروپ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے سالوں میں چاند پر 90 سے زائد اہم سائٹس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔بین الاقوامی کونسل برائے قومی ورثہ اور نواردات کے ایک شعبے نے ایرو اسپیس ورثے کے تحفظ کے لیے چاند کو (ڈبلیو...
    اسلام آباد:پاکستان نے بھی ٹیکنالوجی میں ترقی کرتے ہوئے   چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی، مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی نے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے چاند گاڑی بھیجنے کیلیے تیاریاں تیز کرتے ہوئے 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی بنانے پر کام شروع کیا ہے۔ خیال رہےکہ پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا، اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
    جامعہ کراچی: فوٹو فائل فپوآسا سندھ شاخ نے سندھ کی جامعات میں نان پی ایچ ڈی اور بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف پیر اور منگل کو بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔فپوآسا کے مرکزی رہنما پروفیسر محسن علی کے مطابق یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ اس دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔دریں اثناء، فپوآسا سندھ چیپٹر کا آن لائن اجلاس پیر، 20 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا جس میں معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ یاد رہے کے وفاقی ہائی ایجوکیشن...
    حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے چار اداروں کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔ وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔دستاویز کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں، لوئر کرم فائرنگ کے بعد لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، ڈرائیورز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، ان ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم کے علاقہ اڑوالی سے برآمد ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتہ چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے...
    پشاور: ڈی آئی خان: کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم اب دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں،...
    ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر باندرہ میں ان کے گھر میں ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔  یہ فوٹیج جمعرات کی صبح 2:33 بجے کی ہے، جس میں حملہ آور کو اداکار کے اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور نے ٹی شرٹ، جینز اور کندھے پر ایک نارنجی رنگ کا کپڑا رکھا ہوا ہے۔ فوٹیج میں اسے سیڑھیاں اترتے اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  پولیس کے مطابق، حملہ آور نے پہلے عمارت کے پیچھے کی دیوار عبور کی، پھر پچھلی سیڑھیوں سے اوپر جا کر فائر ایگزٹ...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، ممبئی پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی کی چور کی سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعدازاں، انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
    کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب...
    عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کی جملہ امام بارگاہوں، پِڑوں اور گلی محلوں میں جشن مولودِ کعبہ کی محافل، جشن اور ریلیوں کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری رہیں جن میں نذر نیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیرِ خدا، فاتحِ خیبر و خندق، امام المتقین حضرت علی ابنِ ابی طالب  کی خانہ کعبہ میں ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح حیدرآباد کے چاروں تعلقہ جات شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی میں بھی جشنِ مولودِ کعبہ کی شاندار، پروقار اور پرنور محافلوں کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے اور 13 رجب المرجب کو بعد...
    “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے متعلقہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجودہ مقابلے کا مقصد متحرک اور باصلاحیت نیوز ہوسٹ ٹیلنٹس کو تلاش کرنا اور چائنا میڈیا گروپ کو آل میڈیا ٹیلنٹ ہائی لینڈ کی تخلیق میں تیزی لانے میں مدد کرنا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق 14 جنوری کی شام سات بجے “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کے لئے رجسٹریشن باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔
      وفاقی اردو یونیورسٹی سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 60 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے یا ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔جب کہ قائم مقام رجسٹرار ثمرہ ضمیر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مشیر امور طلبہ اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ خلیل کو رجسٹرار کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے۔ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ضابطہ خان شنواری کے 10 ماہ کے دور میں یہ تیسری رجسٹرار ہیں۔ جمعہ کو سینئر افسران پی آر او اور فوٹوگرافر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی، دونوں افراد کا تقرر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کے دور میں ہوا تھا اور ہر سال ان کی مدت...
    ریسکیو آپریشن کے دوران 4 کارکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ 8 کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن گزشتہ 20 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔ باقی کانکنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ نے مجموعی طور پر 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہے، جبکہ 8 کانکنوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ 8 کان کنوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن گزشتہ 20 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔ متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ 8 کانکنوں کے زندہ بچ جانے کے...