2025-04-25@14:22:42 GMT
تلاش کی گنتی: 813
«کی شرکت»:
(نئی خبر)
عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔ سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل ان کی بات کہنے سے پہلے سمجھ جاتے ہیں، وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں اب گھر سے باہر جانا ہے۔ بالی وڈ کی مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف 9 دسمبر 2021ءکو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھی، یہ دونوں اپنی خوبصورتی اور مضبوط رشتے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے فوربس انڈیا لیڈر شپ ایوارڈز (FILA 2025) میں شرکت کی اور دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر وکی کوشل کب سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں گھر سے باہر جانا ہے۔ کترینہ...
ویب ڈیسک:پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جہاں ناظم الامورپاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پُرامن اور جمہوری جدوجہد سے قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کا قیام پایہ تکمیل کو پہنچا، پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن، سلامتی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے نصب العین پر مبنی ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر ریاستوں کے ساتھ ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کی...
کراچی: شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چھیپا اعدادوشمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ چھیپا...
گورنر ہاﺅس سندھ میں اتحاد رمضان کے تحت 19ویں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہداینتا بن احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاک ملائیشیا اقتصادی شراکت داری نئے مواقع کی نوید ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا سے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ اس موقع پر ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ پا ک ملائیشیا تعاون جاری رہے گا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کے اضافے سے 3050 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورماجو 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ اب چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چہل نے یہ مستقل الاؤنس دینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 2.37 کروڑ روپے پہلے ہی دھناشری کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل قرار دیا گیا۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی طلاق باضابطہ طور پر 20 مارچ کو مکمل ہو جائے...
سٹی42: اسلافِ جمعیت علمائے ہند سے براہ راست مستفیض ہونے والے ، سیاست میں دینداری اور وضعداری کی آخری نشانی، جمعیت علماء اسلام کے سینئیر رہنما سابق ایم این اے و سینیٹر مولانا حافظ حسین کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ہوئی۔ مدرسہ العلوم بروری روڈ میں نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شامل ہوئے۔ حافظ حسین احمد کل بدھ کی شب اتقان کر گئے تھے۔ آج ان کی نمازِ جنازہ میں علما، قبائلی عمائدین، ارکانِ اسمبلی، جمعیت کے ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں، رہنماؤں، مدرسوں کے دور دور سے آئے ہوئے طلبا اور مقامی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 320800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 275034 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 252123 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 3050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزرا کی ایوان میں عدم شرکت پر ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ برہم ہوگئے اور ایوان چلانے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے وفاقی وزراء کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایوان کے امور چلانے میں عدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے یہ فیصلہ ایوان کے احترام کی خاطر کیا گیا ہے اور وفاقی وزراء کی غیر موجودگی نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا۔ ڈپٹی سپیکر غلام مصطفٰی شاہ نے اجلاس کو احتجاجاً کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ ہم اصل تیاری ایشیا کپ...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب فیصلہ تھا. انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ قومی ایشو تھا، پی ٹی آئی کی عدم شرکت مناسب نہیں تھی۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اجلاس میں کسی نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا تھی، اجلاس میں پاکستان اور ملکی سلامتی سے متعلق ہی بات ہونی تھی۔ میرے خیال سے پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، انہوں نے بڑی غلطی کی ہے۔ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے کیونکہ اختلافات ختم نہیں ہو رہے۔
یرموک: کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاوہ ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئےم مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی...
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز کویت سٹی:کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت جناب مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاؤہ ترکی اور تاجکستان کے سفراء کرام نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلی مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر...

یوزویندر چاہل اور دھناشری کی راہیں الگ، کرکٹر عدالتی حکم پر اہلیہ کو کتنی رقم دینے کے لیے تیار ہوگئے؟
بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے پی ایس ایل 10 کیلیے بی سی بی میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی ہے ، بورڈ ان پر کام کے بوجھ اور ٹیم کی زمبابوے سے سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے این او سی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔ پشاور زلمی نے ناہید رانا کو ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کی جانب سے معاونت کی درخواست کا انتظار اور دیگر عوامل پر بھی غور کررہا ہے۔ پشاور زلمی 7 مئی کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی، اس کے بعد کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ہوں گے، فائنل 18 مئی کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر کڑی تنقید کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم کبھی کسی پارلیمانی سکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، نہ دہشت گردی پر، نہ کشمیر پر، نہ ہی بھارتی جارحیت پر۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں ہیں اور یہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا، پی ٹی آئی کا اصرار تھا بانی اجلاس میں شریک ہوں جو افسوسناک بات ہے۔ چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، انہیں قومی سلامتی اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی نمائندگی موجود تھی، نوازشریف کی پارٹی کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ نواز شریف اجلاس میں آتے تب بھی ٹھیک تھا نہ آتے تب بھی ٹھیک تھا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اجلاس میں موجود تھیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا قومی سلامتی اجلاس کا بائیکاٹ، دو اہم شخصیات کیوں غائب تھیں؟ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر افغانستان سے یہاں لاکر بسایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی۔ عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہئے۔ ہم نے سابق دور حکومت میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں پھر افغانستان سے دہشتگردوں کو لاکر یہاں بسایا گیا۔ ان...
بالی ووڈ کے ایک حسین جوڑی جن کی کیمسٹری بھی کافی ملتی تھی اور مداح بھی دونوں کی شادی کروانے پر تُلے ہوئے تھے۔ یہ بات ہوری ہے ماضی کے رومانوی جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف کی۔ 'میں نے پیار کیوں کیا؟، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی یہ جوڑی صرف فلمی پردے پر ہی بہت جاذب نظر نہیں تھی بلکہ حقیقی زندگی میں ان درمیان کچھ چل رہا تھا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کا یہ قریبی تعلق ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا لیکن نجانے کیوں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ نہ سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نگری سے واقف باخبر افراد نے بتایا کہ اس رشتے کے بریک اپ کی وجہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...
فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایا ان کا ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، بانی نے کہا پارٹی ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائے گی، اجازت کے بغیر اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی 2021 تک کم ہو گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں و وکلا کی ملاقات، مائنس ون فارمولے کا ذکر، ذرائعبانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی نوعیت کے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا غیر معمولی اجلاس ہے۔ اس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت نہایت افسوس ناک ہے۔ یہ قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہے۔ ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو، بلور خاندان اور مفتی محمد حسین نعیمی سمیت سینکڑوں اہم شخصیات...

کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا جواب آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافی کے سوال ’کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے‘پر جواب آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی نے کیا، بطور چیئرمین بھی میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کر لوں،ان کاکہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت سے قبل بانی سے ملاقات کی شرط رکھی تھی،واضح طور پر کہا تھا دہشتگردی کیخلاف کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی مزید :
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 )ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات اوربلوچستان ‘ خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی جانب سے بلایا گیاپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ڈیڑھ بجے شروع ہوگا .(جاری ہے) قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی تاہم حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان سامنے آیا ہے پی ٹی آئی کے راہنما رﺅف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے...
تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا شرکت کرینگے۔ عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بطوروزیراعلیٰ اجلاس میں شریک ہونگے، اس وقت ہم کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں، 77سالوں سے...
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کے اعلان پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ ان کا نصب العین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ پاؤس میں شروع ہونے والا ہے۔ شرکا کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ چکی ہے۔ اب تک جو شرکا اجلاس میں پہنچے ہیں، ان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، امیر مقام، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او سمیت شرکا کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں پہنچ چکی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
دوران اجلاس ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25ء کی منظوری لی گئی، اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی، ضلعی صدر میثم رضا نے اختتامی کلمات ادا کیے، اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع خانیوال کا پہلا اجلاس عمومی سال 25-2024ء بعنوان آمادگی ظہور و ارتقاء تنظیم کا انعقاد مسجد آل عمران کبیروالا میں کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ضلعی صدر میثم رضا نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف اسکاٹ جنوبی پنجاب حسن رضا، سابق امامیہ ڈپٹی چیف اسکاوٹ منظر عباس، سابق اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ سبطین رضا، سینیئر برادران مختار حسین و سید عدیل زیدی نے خصوصی شرکت کی...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء)پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اشتراک سے 10 مارچ 2025 کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک شاندار سحری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ہیلتھ، انجینئرنگ، اور منرلز شو (HEMS 2025) کی تشہیر تھا، جو 17 سے 19 اپریل 2025 کو ایکسپو سینٹر لاہور، پاکستان میں منعقد ہوگا۔پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجروں کو HEMS 2025 میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ "پاکستانی حکومت وفود کے لیے مکمل معاونت اور سہولت فراہم کرے گی۔"ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے کہا...
دوران اجلاس ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظوری لی گئی، اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی، ضلعی صدر برادر میثم رضا نے اختتامی کلمات ادا کیے، اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع خانیوال کا پہلا اجلاس عمومی سال 25-2024 بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم کا انعقاد مسجد آل عمران کبیروالا میں کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ ضلعی صدر برادر میثم رضا نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاٹ جنوبی پنجاب برادر حسن رضا، سابق امامیہ ڈپٹی چیف اسکاوٹ برادر منظر عباس، سابق اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ برادر سبطین رضا، سینئر برادران مختار حسین و سید عدیل...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا، جس میں عسکری قیادت موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور حکومت کے رابطے پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی ان کیمرا اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کےلیے 14 نام اسپیکر کو بھجوا دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دیے ہیں، ان ناموں میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور زرتاج گل شامل ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، ثناء اللّٰہ مستی خیل، علی محمد خان، علی ظفر، سینیٹر ہمایوں مہمند اور عون عباس بپی و دیگر...
پاکستان میں صنعتی پیداوار کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے، موجودہ حالات میں صنعتوں کی پیداواری کارکردگی کی صورتحال مجموعی طور پر باعث تشویش ہے۔ ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی اگرچہ 2.1 فیصد بہتر ہوکر 129.9 فیصد پر تو آگئی ہے لیکن مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی نمو 1.78 فیصد کمی سے 114.7 فیصد پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں صنعتی پیداوار 1.78 فیصد مزید سکڑ گئی۔ دسمبر کی نسبت جنوری میں پیداوار میں2.09فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال جنوری کی نسبت رواں سال یہ پیداوار 1.22 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ...
کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، ملکی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہید حسن نصر اللّٰہ و اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مذید تقویت ملی ہے، شہدائے راہ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، طوفان الاقصیٰ خطے میں فلسطینیوں کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے...
تحفظ ناموس ریاست سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات رحمت اور مہربانی پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کرام (ع) اور آسمانی کتابوں کا احترام سب پر لازم ہے۔ انبیاء کرام (ع) انسانیت کے معلم رہبر اور رہنماء بن کر آئے، ان کی تعلیمات بنی نوع انسان کے لئے عظیم سرمایہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اہم امور سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف دعوت نامے کا حامل یا پارٹی کا نامزد رکن ہی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرسکے گا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق غیر معمولی اجلاس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا صرف متعلقہ اسٹاف ہی موجود ہوگا۔ذرائع کے مطابق تمام جماعتیں اجلاس میں شرکت کے خواہشمند اراکین کے نام اسپیکر آفس کر فراہم کریں گی۔ذرائع کے مطابق اس روز سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں عام تعطیل ہوگی۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔ اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر...

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت کی جس میں یو اے ای کی جانب سے سال 2025 کو” کمیونٹی ائیر ” قرار دینے کے تحت مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے وژن سے متاثر ہوکر یو اے ای کے سال برائے کمیونٹی 2025 میں "عالمی برادریوں کی تشکیل اور استحکام ” کے عنوان سے ایک خصوصی پینل مباحثہ کیا گیا سفیر...
اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔۔ رپورٹ کے مطابق زرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کا اپوزیشن لابی میں اجلاس ہوا جس میں اہم ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے غور کیا گیا۔ زرائع نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے اجلاس میں شرکت پر زور دیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کی بھرپور حمایت کی جب کہ پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا بانی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے۔ بعد ازاں تحریک انصاف نے 14 ارکان کی شمولیت کی فہرست دے دی جس کے...
کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا۔ دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔ علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کا اپوزیشن لابی میں اجلاس ہوا، جس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے شرکت پر زور دیا۔چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کی بھرپور حمایت کی جبکہ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے۔؎ ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی چھ ماہ سے بات نہیں کرائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی...

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،14ارکان کی شمولیت کی فہرست دیدی
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،14ارکان کی شمولیت کی فہرست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق زرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کا اپوزیشن لابی میں اجلاس ہوا جس میں اہم ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے غور کیا گیا۔زرائع نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے اجلاس میں شرکت پر زور دیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کی بھرپور حمایت کی جب کہ پی ٹی آئی کے خیبر...
پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا افغانستان سے دہشت گردی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی فرنٹ لائن پر ہے، اس لئے سب سے زیادہ نقصان یہاں ہورہا ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام کی شہادتیں سب سے زیادہ ہیں، دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ یہاں کے عوام اور پولیس...
پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے، اس لیے شریک ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی آئی ان کیمرہ میٹنگ میں شرکت کرے گی۔ اس اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس ابھی ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی کا معاملہ ہے، اس لیے ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا...
بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اخراجات کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 869 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی...
حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔ کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر...
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کہا کہ ماہ رمضان ماہ توبہ، ماہ مغفرت، یہ مہینہ جہاں دیگر مناسبتوں سے معتبر ہے وہیں یہ مہینہ اقبلہ اول کی آزادی کے ساتھ بھی منسلک ہے، ہمیں اس مہینے قبلہ اول بیت المقدس کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ خودی رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام چلنے والے ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ افطار ڈنر میں عابد نواز، سلیم عباس صدیقی، طاہر رضاگردیزی، اسد عباس نوناری، عمار حیدر، عاطف حسین سرانی، مختار حسین،...
اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران سب سے اچھا کام مختلف قسم کی کھجوریں کھا کر افطاری کا آغاز کرنا ہوتا ہے۔ افطاری کے دوران کتنی کھجوریں کھانا بہتر ہے؟ اس حوالے سے مصنوعی ذہانت سے مثالی تعداد کے بارے میں پوچھا تو اس کا جواب کچھ یوں تھا۔ رمضان میں افطاری کے دوران اور اس کے بعد کھجوروں کی مثالی تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے۔ لیکن افطاری کے بعد تین سے پانچ کھجوریں کھانا افضل ہے۔قابل غور کچھ نکات یہ ہیں۔ افطار اور سحر میں کھجور کے فوائد1. توانائی فراہم کرنا: کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو طویل عرصے تک روزے کے دوران جسم کو توانائی...
پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے جس میں اعلی عسکری قیادت اور انٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے، ذرائع نے کہا کہ اعلی عسکری قیادت اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی، اعلی عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے، اجلاس کی صدارت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز ے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔ کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتےہیں، بلوچستان کےاندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا...
مرے ہوئے باپ کی بیٹے کی شادی میں شرکت کی ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا۔ بھارت میں ایک انوکھی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دلہا کے آنجہانی والد کو شادی کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا، یہ جذباتی لمحہ دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے اور کئی افراد آبدیدہ ہو گئے۔ یہ منظر درحقیقت مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے دلہے کے والد حقیقت میں شادی کی تقریب میں موجود تھے، حالانکہ وہ کافی عرصہ قبل انتقال کر چکے تھے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ آنجہانی والد آسمان سے زمین پر اتر رہے ہیں،...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چین میں تیار کردہ پاکستان کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار...
تل ابیب: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا جس میں دیگر مذہب کے افراد نے بھی شرکت کی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افطار پارٹی متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں قائم سفارتخانے میں منعقد کی گئی۔ اس افطار کو بین المذاہب افطاری کا نام دیا گیا کیوں کہ اس میں یہودی، مسیحی اور دروز سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی شرکت کی۔ افطار میں اسرائیلی پارلیمان کے ارکان، حکومتی حکام اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جس کے بعد سے ہر سال بین المذاہب...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سروے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں، شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا، البتہ روزگار کی عدم دستیابی پر 63 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے ناراض دکھائی دیے۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب کے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔سروے میں 57 فیصد شہریوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آنے کا کہا جبکہ 17 فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی، 24 فیصد افراد نے گورننس میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔ چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس...
اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ عمران اشرف نے بابرکت لمحات کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ بلاوایا آیا ہے‘‘۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف اپنے بیٹے روحان اشرف کے ہمراہ مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے ہیں اور عقب میں گنبد خضریٰ نظر آ رہا ہے۔ تاہم ان تصاویر میں بیٹے روحان اشرف کا چہرہ نہیں دکھایا گیا کیوں کہ وہ بیٹے کو منظر عام پر لانے سے گریز کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post...

کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کے استعفے، انتقال یا نااہلیت کی صورت خالی اسامی کتنے دن میں پر ہونی چاہیے؟
کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کے استعفے، انتقال یا نااہلیت کی صورت خالی اسامی کتنے دن میں پر ہونی چاہیے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) آئین کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خالی اسامی 45 دن میں پر ہونی ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کیتحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر ہونا ہوتی ہے تاہم 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمشنریا رکن نئی تقرری تک عہدے پر رہیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ کسی ممبر کے استعفے، انتقال یا نااہلیت پر 45 دن میں سیٹ کا پر ہونا آئین کیتحت لازم ہے تاہم موجودہ حالات میں یہ نشستیں خالی...

کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کے استعفے، انتقال یا نااہلیت کی صورت خالی اسامی کتنے دن میں پُر ہونی چاہیے؟
ویب ڈیسک : آئین کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خالی اسامی 45 دن میں پُر ہونی ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کےتحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پُر ہونا ہوتی ہے تاہم 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمشنریا رکن نئی تقرری تک عہدے پر رہیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ کسی ممبر کے استعفے، انتقال یا نااہلیت پر 45 دن میں سیٹ کا پُر ہونا آئین کےتحت لازم ہے تاہم موجودہ حالات میں یہ نشستیں خالی تصور نہیں کی جا سکتیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئین...
جنوبی ہندوستان میں ایک دلچسپ اور جذباتی واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے حاضرین کی آنکھوں کو نم کردیا۔ یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں، کیونکہ یہ ایک جذباتی لمحہ...
رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 314000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 269204 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 246779 روپے ہو گئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا
نئی دہلی(اوصاف نیووز) انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی۔ آئی پی ایل کے نئے قانون کے تحت نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو سیزن کے لئے پابندی عائد کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو 2 سالہ...

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت،زخمیوں کی عیادت بھی کی
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے استقبال کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا تارڑ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل...
اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ شدت پسندوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران شرکاء کو بلوچستان میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے خلاف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 40ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی،8کروڑ کا پہلا انعام’’ تین سیریز پر 8اور تین کروڑ کے تین تین انعامات نکلے، پانچ لاکھ کے 1980انعامات خوش نصیبوں کو ملے سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کوئٹہ کے زیر اہتمام 40,000روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) کی 32ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت عباس رضا، اکاؤنٹ آفیسر (ریٹائرڈ) اکاؤنٹنٹ جنرل حکومت بلوچستان کوئٹہ نے کی۔ قرعہ اندازی واحد مشترکہ نظام کے تحت کی گئی اور یہ ان تمام 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) پر لاگو ہوئی جو 9 جنوری 2025 تک تین سیریز (A، B، C) میں فروخت کئے...
میئر ہیوسٹن کی میزبانی میں سالانہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد، 2500سے زائد افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز ٹیکساس(سب نیوز ) امریکاکے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں سالانہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا جو امریکا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع تصور کیا جاتا ہے۔ بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں منعقدہ اس تقریب کا اہتمام میئر ہیوسٹن اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے کیا گیا، افطار ڈنر میں ہیوسٹن کے میئر جان وٹ مائیر مہمانِ خصوصی تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں رکن کانگریس ایل گرین، ممتاز امریکی بزنس مین جاوید انور، بزنس ٹائیکون تنویر احمد، کئی ممالک کے سفارت کار، اعلی سرکاری حکام اور کمیونٹی رہنما...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیو کراچی میں 12 ویں سحری کے اجتماع میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے نیو کراچی کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا استقبال اس سے پہلے نہیں دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے شہر کے لوگوں کے لیے کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اجازت دیتا ہوں کہ جو کوئی اس شہر میں رہنے والوں کو تنگ کرے گا، نیو کراچی میں رہنے والا ہر بھائی کہے گا کہ میں گورنر کا بھائی ہوں، اور جب آپ یہ...
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپےکم کر دی گئی ہے۔ کرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپےملےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کےمقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے ،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنےکی وجہ سےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جن میں پالیسی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی کے بارے میں رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی کر دیا گیا ہے۔تمام چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی...
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں مدھو چوپرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بےحد حساس تھیں اور کبھی اسے فلم کے سیٹ پر یا کسی آفس میں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں۔ مدھو نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ فوری فیصلہ لیتی ہے اور چاہے اسے فلم سے ہاتھ دھونا پڑے مگر وہ اپنے اصولوں پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ پریانکا کی والدہ نے ماضی کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پریانکا نے ایک ہدایتکار کی فلم کرنے سے...
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ امیتابھ بچن کی پہلی تنخواہ سیکڑوں میں تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔ اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو زرعی شعبے میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی شرح سے آگاہ کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات جاری ہیں جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے قانون سازی سے آگاہ کردیا جس میں بتایا گیا ہےکہ صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کےلیے قانون سازی کی جب کہ زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس کی شرح سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ارمغان کو ’سہولیات ‘ کون فراہم کر رہا ہے؟ حیران کن دعویٰ منظر...
پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کے حصول کےلئے کتنے ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرائی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو پی آئی اے سمیت 5 سے 7 سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن روزویلٹ ہوٹل نیویارک کا مستقبل ابھی تک غیر طے شدہ ہے جبکہ نیویارک سٹی گورنمنٹ نے ہوٹل کی لیز کا 228 ملین ڈالرکا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کا نوٹس بھی دے رکھا ہے۔ حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے...
مجلس عزا سے حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا اور حسنین اکبر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس ترحیم میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس میں شرکت کرنے والے مومنین کے لیے افطار و طعام کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے مسجد ولی العصر گلشن واحد کالونی ننگانہ چوک ملتان میں مجلس ترحیم شہدائے ملت جعفریہ سید حسن نصر اللہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و والدہ علامہ محمد امین شہیدی کا اہتمام کیا گیا، جس سے حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا اور حسنین اکبر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس ترحیم میں مومنین کی کثیر تعداد...
درخواست میں کہا گیا کہ انجینئر رشید ایک رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہیں پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے "ٹیرر فنڈنگ" کیس کے ملزم اور ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت انجینئر رشید کی باقاعدہ ضمانت پر فیصلہ 19 مارچ کو سنائے گی۔ عدالت نے 5 مارچ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے 3 مارچ کو "این آئی اے" کو نوٹس جاری کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ انجینئر رشید...
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی اختتامی تقریب عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سے سامنے آنے والی تجاویز کی عمل درآمد رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔اختتامی اجلاس میں سب نے کھڑے ہو کر عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ گایا۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس...
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے بھارتی کرکٹرز کی مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مقبولیت کو ایک نیا عروج ملا ہے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو 227.9 ملین ڈالر (تقریباً 2000 کروڑ روپے) ہے۔ یہ کسی بھی بھارتی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ (203.1 ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (120.7 ملین ڈالر) شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان...
چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی تھامی بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔ اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50...
بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں فاتح بھارتی ٹیم اس اہم بین الاقوامی آئی سی سی ایونٹ میں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بڑی انعامی رقم بھی ٹھہری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جو 62 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز ملیں...
انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف معلمات کی تربیت کا اختتام تھا بلکہ انہیں اپنے علم کی روشنی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نئی ترغیب دینا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ، سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔ اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، آئے روز بنیادی اشیائے کی قیمتوں میں نہ رکنے والا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ملتان میں سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوگیا، فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار بلکل نہیں اوپر سے سیمنٹ بھی مہنگی ہوتی جا رہی ہے، سیمنٹ کا بیگ پہلے 1300 کا تھا اب 1325 روپے...
پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کی مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سالانہ فلسطین کانفرنس آج کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے سیاسی، مذہبی اور قبائلی رہنماؤں کو دعوت دی۔ انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، نیشنل پارٹی کے ترجمان احمد علی لانگو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین واحد بلوچ، غلام نبی مری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم...
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں ریگستانی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج صبح حدِ نگاہ گر کر 2.5 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رمضان المبارک کے دوران اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔ لارڈز کرکٹ گراونڈ میں رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام اوپن افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ افطار سے قبل شرکاء کو دین اسلام کی حقانیت اور روزے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ اذان مغرب پر غیر مسلموں نے بھی کھجور سے افطار کیا۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اس موقع پر بانی و سی ای او رمضان ٹینٹ پراجیکٹ عمر صلاح کا کہنا تھا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونیٹیز کو قریب لانا ہے، دنیا بھر میں افطار پارٹیز کمیوٹیز کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔...
خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مردوں نے بھی شرکت کی، اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے عورت مارچ میں خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، اس مارچ میں مرد بھی خواتین کے ساتھ شریک تھے۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ شہر قائد کراچی میں بھی خواتین اپنے حقوق کے لیے بات کرنے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے افطار عشائیے میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شرکت کی۔کراچی میں منعقدہ افطار عشائیے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، تقریب سے گورنر سندھ نے خطاب کیا اور کہا کہ باعث خوشی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ہمارے پاس تشریف لائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہوں گا کہ پاکستان کےلیے دعا کریں۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مسلمانوں کے حق میں دعا کریں۔
چینی صدر کی نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کےدوسرےمکمل اجلاس میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس منعقد ہوا جس میں این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی ورک رپورٹس کو سنا گیا اور ان پر نظرثانی کی گئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اجلاس کو این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے کام کے تمام پہلوؤں میں نئی پیش رفت...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے...

زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے، کتنے صوبوں کو فائدہ ہو گا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے ۔۔؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیرناگزیر ہے ،گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے محفوظ شہید کنال تعمیر کی جا رہی ہے ۔ محفوظ شہید کینال کی تعمیر نیشنل واٹر پالیسی 2018 کےعین مطابق ہے۔محفوظ شہیدکنال سلیمانکی ہیڈورکس سے فورٹ عباس تک تعمیر کی جائے گی ۔ محفوظ شہیدکینال صرف پنجاب کے شیئر کا پانی استعمال کرے گی ،176 کلومیٹرطویل محفوظ شہید کینال دریائےستلج پر بنائی جائے گی۔حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے لیے 1.2 ملین ایکڑ زمین لیزپردی جبکہ225.34...