2025-11-28@06:45:01 GMT
تلاش کی گنتی: 68267
«گراں فروشوں کو جرمانہ»:
(نئی خبر)
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی، لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو سونپا ہے، اور اگر وہ مجھ سے مشورہ مانگیں تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس قائم ہے اور تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں، انہیں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ ہمارے پاس نہیں آئے۔ “ہو سکتا ہے مستقبل میں شامل ہوں،...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021 میں ’آپریشن الائیس ویلکم‘ کے تحت امریکہ پہنچا تھا، جس کے ذریعے افغان شہریوں کو طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکہ میں آباد کیا گیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی و ڈیجیٹل حقوق کی تفصیلات بتادیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) سمیت دیگر نجی میڈیا و ڈیجیٹل اداروں نے پاکستان میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کے لیے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد ملک بھر کے شائقین کو مردوں اور خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلوں تک جامع رسائی یقینی بنے گی۔ اس معاہدے کے تحت مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹ اور ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس کے ساتھ انڈر 19 ایونٹس بھی نشر کیے جائیں گے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ معاہدہ...
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا جب کہ پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے، اور جنسی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طالبہ نے 31 اکتوبر کو پروفیسر کے خلاف تحریری درخواست گزاری۔ یونیوسٹی انتطامیہ نے مزید بتایا کہ جنسی حراسگی میں ملوث پروفیسر یحییٰ کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کا داخلہ یونیورسٹی میں بند کردیا گیا ہے۔ پرنسپل نے کہا کہ وائس چانسلر کے پاس حراسمنٹ کمیٹی معاملے کی انکوائری کررہی ہے، تاحال پروفیسر کے خلاف کوئی حتمی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ پروفیسر یحییٰ خان کی طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے...
منامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مثر تشہیر کی ہدایات کردی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے...
—فائل فوٹو پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وار آن ٹیرر کے دوران خیبر پختونخوا میں خوارج نے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے قبائلی علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائیں۔خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع کیا۔ افواجِ پاکستان کے بہادر جوان اپنی جانوں پر کھیل کر علاقے کو بارودی سرنگوں اور گولہ بارود سے پاک کر رہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بڑا مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت جیتنے والے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’سونا اُگلتا پنجاب‘ وژن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے صوبہ بھر میں گندم کی فصل کے پیداواری مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے میں شرکت کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اہلیت کا معیار 5 یا زائد ایکڑ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالکان (مرد و خواتین) حصہ لے سکتے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا، سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کے شہری وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کے تنازع سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آکر بتائیں کیا لاہور پولیس کا بیان قلمبند کیا گیا، ڈی آئی جی بتائیں جنہوں نے خاتون کے گھر لاہور چھاپہ مارا، کیا ان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا ان کے...
لاہور – جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پہلے یہ وضاحت کرنی ہوگی کہ وہ 70 ہزار مبینہ جعلی ووٹوں کی بنیاد پر کیسے کامیاب ہوئے اور اسمبلی میں کس نے پہنچایا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی بنیاد پر قائم ہے، اس لیے نواز شریف کو حقائق کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔ ان کے بقول، اگر نواز شریف کے اسٹیبلشمنٹ سے واقعی اختلافات تھے تو پھر اقتدار میں کیوں آئے اور جمہوریت پر حملوں میں اس کے ساتھ کیوں شامل ہوئے؟ انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پارٹی ناراض ہوتی...
اسلام آباد – پی ٹی آئی کارکن بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر 26 نومبر کے احتجاج اور بشریٰ بی بی کے تجربات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ مریم وٹو نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر عمران خان کی ہدایات کے مطابق میدان نہیں چھوڑا، حالانکہ اس دوران ان کی جان کو شدید خطرہ تھا۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی اسلام آباد پہنچنے کے بعد واپس جانے سے انکار کر گئیں کیونکہ یہ اقدام عمران خان کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُس رات بشریٰ بی بی کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ کارکنوں کے ساتھ موجود رہیں، جبکہ کئی دیگر رہنما...
ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، ہم تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ چیئرمین پی ٹی...
خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے مقدمات کی سماعت میں مبینہ تاخیر اور ملاقات نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج ہر منگل کو ہوگا، جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان پشاور کے حیات آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آزمائشی ٹرین ٹریک پر کام کرنے والے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 11 ملازمین موقع پر ہی جان سے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ صوبہ یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر نے ٹریک پر موجود عملے کو اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسوسناک حادثے میں 11 ریلوے ورکرز ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آزمائشی ٹرین زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے چلائی جا رہی تھی۔ ٹرین ایک موڑ مڑتے ہوئے رفتار پر قابو نہ رکھ سکی اور سروس ٹیم...
اسلام آباد – وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مالی ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے، مگر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا۔ جیو نیوز کے پروگرام “جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پروجیکٹ کے بعد ملک میں معاشی مسائل بڑھے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 2017 میں مہنگائی کا تناسب 3 فیصد تھا، جو چار سال میں 40 فیصد تک پہنچ گیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا: “ہماری اولین ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی ہم...
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو داماد کے طور پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ چند ماہ قبل ہدایتکار کرن جوہر نے اداکارہ ایشا دیول سے ایک انٹرویو میں پوچھا کہ کیا ان کی والدہ نے واقعی ابھیشیک بچن کا نام ان کے لیے تجویز کیا تھا اور آپ نے کیا جواب دیا؟ ایشا دیول نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت پیار کرنے والی ہیں اور اس وقت سب سے اہل بیچلر کے طور پر ابھیشیک بچن کا نام سامنے آیا۔ والدہ چاہتی تھیں کہ وہ کسی اچھے انسان سے شادی کریں اور انہیں ابھیشیک بہترین لگے، لیکن میں نے انہیں بتایا کہ میں ابھیشیک سے...
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو، عدلیہ کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دعائیہ تقریب سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعلق سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوئے ۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو سن لیا ہے ، اس پر آرڈر پاس کریں گے ، کیوں نہ معاملہ ہائی کورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوا دیا جائے ، سیشن کورٹ کے ججز کا معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاتا ہے ۔چیف جسٹس...
کارونجھر پہاڑ اور دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلیاں نکالی گئیں سندھ ہائیکورٹ بارکے نمائندوں سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم، کارونجھر پہاڑ اور دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلیاں نکالی گئیں، تاہم سندھ ہائی کورٹ بار کی ریلی وزیر قانون سے مذاکرات کے بعد ختم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کراچی میں وکلا نے احتجاجی مارچ کیا اور کارونجھر پہاڑی سلسلے کے تحفظ اور بقا کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ تھرپارکر میں واقع یہ پہاڑی سلسلہ 305میٹر بلند اور تقریباً...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن کی ہے، اور ان میں سے کوئی بھی رقم اپنے ذاتی وسائل سے نہیں آئی، بلکہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رقم اب بیرون ملک جزیرے خریدنے میں خرچ کی جا رہی ہے، اور عوام کو اپنے حکمرانوں سے اس بارے میں جواب طلب کرنا چاہیے۔ یہ بیان انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کے دوران دیا، جہاں وہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے دو ہزار اسٹوڈنٹس باضابطہ ایمپلائز کے طور پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں اور یہ ان سے باہر کے ممالک سے جزیرے خریدنے جا رہے ہیں، آپ نے اپنے حکمرانوں سے پوچھنا ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے دو ہزار اسٹوڈنٹس باضابطہ ایمپلائز کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انٹرنیٹ شپ پالیسی لا رہے ہیں،...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز کی ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی کے خلاف 16 ملز کی درخواستیں خارج کر دی۔ ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔ نیب انکوائری کی بنیاد پر شوگر ملزم کو سبسڈی کا اجرا روک دیا گیا تھا۔ ٹڈاپ کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے موقف دیا کہ ٹڈاپ نے وزارت تجارت کی ہدایت پر سبسڈی کا اجرا روکا تھا۔ فنڈز کی موجودگی اور وزارت تجارت کی اجازت کے بعد ہی سبسڈی جاری کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس...
جے یو آئی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ مرکزی میڈیا سیل جمعیت علما اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ان کا کہنا تھا کہ فرخ کھوکھر پاکستان کے وفادار شہری اور ہمیشہ قومی سلامتی اور عام عوام کا سوچتے ہیں۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ تلاشی کے نام پر جے یو آئی کے پرچم اتارنے کی ضد اور تضحیک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت...
تخلیقی صلاحیت ان لمحوں کی مرہونِ منت ہوتی ہے جو ہمیں یہ گنجائش دیتے ہیں کہ ہم رک کر زندگی کے نشیب و فراز کے دکھ اور سکھ کو سوچ سکیں، محسوس کر سکیں اور یاد کر سکیں۔ مگر آج کے دور میں، جب ہم زیادہ کی لعنت میں مبتلا ہیں حد سے زیادہ خوراک، حد سے زیادہ تحفظ، حد سے زیادہ مصروفیت تو خالی دماغ ایک معدوم شے بن کر رہ گیا ہے۔ زیادہ کھلونوں، زیادہ آلات اور زیادہ مشاغل نے ہمارے بچوں کوبھی کسی ایک ٹھوس یا غیرمرئی چیز پر توجہ قائم رکھنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا ہے۔ فراوانی نے ہم سے ورڈزورتھ کے اندرونی چشم نہائی کی مسرت کو چھین لیا ہے۔2018 کی ایک معروف...
27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ترمیم کے خلاف درخواست شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں بڑا حکم جاری کردیا درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم مفادِ عامہ میں نہیں کی گئی اور اس کا ملک میں زیر التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق متوازی نظامِ انصاف عوام کے مفاد میں نہیں اور اس ترمیم کے ذریعے ایک نیا قانونی انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا...
وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کیسز سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے اسٹے آرڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک نجی بینک کی درخواست منظور کرلی ہے۔ فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا۔ سماعت کے دوران نجی بینک کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے پاس ان کے کیس میں کوئی حکم جاری کرنے کا دائرہ اختیار نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس کا سارا بوجھ عوام پر، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے، سپریم کورٹ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ کے پاس آئینی مقدمات کے لیے کوئی الگ طریقہ کار نہیں تھا۔ تاہم بعد...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں۔ بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات بہترین ماحول میں ہوئے جس سے تعلقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کے کردستان علاقے میں واقع بڑی خور مور گیس فیلڈ ڈرون حملے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد ملازمین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد گیس فیلڈ میں تمام آپریشنز فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے باعث گیس فیلڈ سے علاقے کے مختلف پاور اسٹیشنز کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی بھی روک دی گئی ہے، جس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مقامِ وقوعہ کا کنٹرول سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تکنیکی ٹیمیں نقصان...
اسلام آباد: ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز پر چھاپہ، گرفتار لڑکیوں کو آزاد کروانے کے لیے دباؤ کا انکشاف
اسلام آباد میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کے نام پر چلنے والے غیر قانونی جسم فروشی کے اڈوں پر بڑی کارروائی کی۔ تھانہ شالیمار کی ٹیم نے ایک ہی رات میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور 21 لڑکیوں اور 19 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، پانچ میں سے تین اڈے ابوظہبی ٹاور میں واقع تھے، جبکہ روز پیلس اور نیچرل راکس نامی مساج سینٹرز پر بھی جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کی آڑ میں جسم فروشی کی جا رہی تھی۔ گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی شخص لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر...
آسٹریلیا نے ایرانی فوج کو دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا ادارہ قرار دے دیا آسٹریلیا نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی ویونگ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق IRGC نے آسٹریلیا میں یہودی کمیونٹی کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سال اگست میں سڈنی اور میلبورن میں دو یہودی اداروں کو نشانہ بنانے کی آتشزدگی کی وارداتوں کے لیے ایران پر ہدایات دینے کا الزام بھی لگا تھا۔ اسی سلسلے میں آسٹریلوی حکومت نے تہران کے سفیر کو سات دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی،...
پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اذلان شاہ، جو خطرناک جانوروں پر مبنی وی لاگز کے لیے جانے جاتے ہیں، ایک نئی ویڈیو کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں آئے ہیں۔ اذلان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی دوبارہ شادی کا ذکر کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے غلط انداز میں لیا اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ نئے ویڈیو میں اذلان نے وضاحت دی کہ وہ کسی دوسری شادی کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ وہ اپنی اہلیہ ڈاکٹر وریشا جاوید خان کے ساتھ شادی کے بندھن کو دوبارہ تازہ کرنے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر وریشا نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کی تیسری سالگرہ قریب ہے، اس لیے وہ...
لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت سزا یافتہ سلمان مرتضیٰ کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ مجرم کی جانب سے وکیل میاں داؤد عدالت میں پیش ہوئے۔ میاں داؤد نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سلمان مرتضیٰ کو اپنی کزن کی قابل اعتراض تصاویر چوری کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی، جبکہ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں یہ تسلیم کیا کہ سلمان نے کوئی مواد شیئر نہیں کیا۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے جبکہ پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اجلاس میں 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ترقیاتی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کیسز میں نجی بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انکم ٹیکس کیسز میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے اسٹے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت نجی بینک کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے پاس کسی آرڈر کا دائرہ اختیار نہیں تھا، پہلے سپریم کورٹ کے پاس آئینی مقدمات آتے تو کوئی الگ طریقہ کار نہیں تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس آئینی بینچ کے...
خطرناک جانوروں پر مبنی وی لاگز کے باعث مقبول پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اذلان شاہ حال ہی میں ایک نئی ویڈیو کے باعث دوبارہ خبروں میں آگئے۔ اذلان شاہ نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دوبارہ شادی کرنے کا ذکر کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک نئی ویڈیو میں اس پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دوبارہ شادی کرنے کی بات کو سوشل میڈیا صارفین نے غلط انداز میں لیا۔ اذلان کے مطابق بہت سے لوگوں نے اسے مذاق سمجھا، کچھ نے الزامات لگائے جبکہ متعدد افراد نے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دراصل اپنی اہلیہ ڈاکٹر وریشا...
آسٹریلیا نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے ادارے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی ویونگ نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی نے آسٹریلیا کی یہودی کمیونٹی کے خلاف ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ آسٹریلیا نے رواں برس اگست میں ایران پر سڈنی اور میلبورن میں دو یہودی اداروں کو نشانہ بنانے والی آتشزدگی کی وارداتوں کی ہدایت دینے کا الزام لگایا تھا۔ اسی سلسلے میں آسٹریلوی حکومت نے منگل کے روز تہران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے سات دن کی مہلت بھی دی، جو کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد...
اسلام آباد:ڈانس پارٹی، مساج سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی؛ گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانےکےلیے دباؤ کا انکشاف
اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی جب کہ تھا نہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5چھاپے مار کر 21 لڑکیوں، اور 19مردوں کو گرفتار کرلیا۔ پانچ میں سے 3 قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں سے پکڑے گئے، روز پیلس اور نیچرل راکس نام مساج سنٹروں پر جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا، گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی لڑکا لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر دھندہ کرواتا ہے۔ رہائشی فلیٹس میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا ملزم علی ملک فرار ہونے میں...
نور مقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد ہونے کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے 7 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کر دیا۔ اضافی نوٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نے کہا اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں لیکن کچھ اضافی وجوہات تحریر کی ہیں، ظاہر جعفر کیخلاف تمام شواہد ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’لیو ان ریلیشن‘ کا تصور معاشرے کیلئے انتہائی خطرناک ہے، لڑکے لڑکی کا لیونگ ریلیشن نہ صرف معاشرتی بگاڑ بلکہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، آج کل کی نوجوان نسل کو اس واقعہ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار، سپریم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ میڈیا کو بریفنگ کے ساتھ خصوصی انٹرویوز بھی دیئے تاہم اب انہوں نے انتہائی بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ عاصمہ شیرازی نے مجھ سے پوچھا کہ ’’پاکستان اور بھارت ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے آپ کیا کرنے کو تیار ہیں‘‘ نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی ان کا کہناتھا کہ میں نے جواب دیا’’پاکستان ایرانی عوام کے...
انہوں نے سوال کیا کہ ملک کا سیکولر آئین کہا ہے کیونکہ تعلیمی اداروں میں اب بچوں کی قابلیت کی بجائے مذہب کی بنیاد پر داخلوں سے متعلق فیصلے کئے جا رہے ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وزیراعلی عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے میں شری ماتا ویشنو دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں مذہبی بنیادوں پر طلباء کے داخلوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے رواں تعلیمی سال کے لیے ایم بی بی ایس کی 50 نشستوں کی منظوری دی تھی۔ 50 میں سے 42نشستیں مسلم طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر الاٹ کی گئیں، جس پر دائیں بازو کے ہندوتوا گروپوں اور بی جے پی نے احتجاج...
وزیر اعظم شہباز شریف کی جناب سے حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے وزارتوں کو مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت کے بعد نہ صرف مختلف وزارتوں کا انضمام کیا گیا بلکہ ہزاروں آسامیاں بھی ختم کردی گئی تھیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کے مطابق حکومت نے 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کرکے سالانہ 56 ارب روپے کی بچت یقینی بنائی ہے۔ دوسری جانب وزارتوں اور محکموں کے انضمام اور خاتمے کا عمل بھی جاری ہے جس سے مزید مالی نظم و ضبط حاصل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا خسارے میں جانے والی وزارتوں کے خاتمے کا فیصلہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ...
گنی بساؤ میں فوج نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو ہٹا کر ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں فوجی حکام نے اعلان کیا کہ حکومت برطرف کر دی گئی ہے، صدارتی انتخابات معطل کر دیے گئے ہیں، ملک کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ فوجی قیادت نے کہا کہ ایک اعلیٰ عسکری کمان اگلے حکم تک ملک کا انتظام سنبھالے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج سامنے آنے والے تھے، اور سخت مقابلے کے بعد صدر ایمبالو اور اُن کے حریف فرننڈو ڈیاس دونوں نے اپنی فتح کا دعویٰ کیا تھا۔ فوجی...
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر کرلی گئی ہے۔ محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق لکنوال نے بدھ کے روز فیرگیٹ ویسٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب گشت پر مامور نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی۔ یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ دونوں کا تعلق ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ سے ہے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک منفرد حملہ آور تھا جس نے بغیر کسی انتباہ کے...
راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو رشتے سے انکار کرنے پر خاتون کو ہراساں کر رہا تھا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ گرفتار شدہ شخص نے اس کی بہن کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ گرفتار شخص کو قانونی کارروائی کے ذریعے قرار واقعی سزا دلانے کے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہیں اور قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتے۔
حکومت پنجاب نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں چوتھی ترمیم کی منظوری دے کر لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر درج کی جا سکے گی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل ہو سکتا ہے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اظہر وحید کے مطابق نئی ترمیم کے بعد موٹر سائیکل کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار سے 3 ہزار روپے، تھری وہیلر گاڑیوں پر 2 ہزار سے 3 ہزار روپے، اور کم سے درمیانے سائز کی کار/جیپ پر 2 ہزار سے 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ 2 ہزار سی سی سے زیادہ گاڑیوں پر جرمانہ 5 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا،...
ڈھاکا کی ایک خصوصی عدالت نے سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے راجوک (RAJUK) کے پرباچال نیو ٹاؤن پراجیکٹ میں مبینہ طور پر غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے 3 الگ الگ کرپشن کیسز میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنادی۔ فیصلہ جمعرات کی دوپہر ڈھاکا کی اسپیشل جج کورٹ نمبر 5 کے جج محمد عبداللہ المأمون نے سنایا، جس کے مطابق ہر مقدمے میں 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ کورٹ نے احکامات جاری کیے کہ تینوں سزائیں تسلسل کے ساتھ (consecutively) نافذ ہوں گی، جس سے مجموعی مدت 21 سال بنتی ہے۔ مقدمات کا پس منظر 23 نومبر کو استغاثہ اور صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور حکام صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی موثر اور بروقت تشہیر یقینی بنائیں۔ کراچی میں محکمہ اطلاعات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے محکمہ کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں فلمی منصوبوں کی پیش رفت، ادارے کی مجموعی حکمت عملی اور قومی بیانیے کی مضبوطی کے لیے اقدامات پر تفصیلی بات چیت...
وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق مقدمے میں اہم حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں عدالت نے گندم کے کوٹے سے متعلق کیس میں حکم دیا کہ پالیسی بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود عدالت میں پیش ہوئے...
وفاقی آئینی عدالت نے گندم کے کوٹہ سے متعلق کیس میں سندھ حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کب تک بند رہے گی؟ سردیوں کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز آئین کے تحت نہیں تھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل...
وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پالیسی سازی ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے، نہ کہ عدلیہ کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ، سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سبطین محمود، نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائنز آئین کے مطابق نہیں تھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ پالیسی بنانے کا اختیار ایگزیکٹو...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔ واضح رہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق مقدمے میں اہم حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں عدالت نے گندم کے کوٹے سے متعلق کیس میں حکم دیا کہ پالیسی بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جو گائیڈ لائنز سندھ ہائی کورٹ نے دیں وہ آئین کے تحت...
ورک اور وزٹ ویزوں پر بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ایئرپورٹس پر روکے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے افواہیں قرار دیکر اہم وضاحت کردی ہے۔ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ورک اور وزٹ ویزوں پر یا پہلی دفعہ بیرون ممالک جانے والوں کی امیگریشن کلیرینس کے دوران سخت پروفائلنگ کا عمل گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ اس دوران سفری دستاویزات یا امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکنے والوں کو سخت چھان بین سے گزرنا پڑتا ہے اور مختلف پروازوں سے اکا دکا ایسے مسافروں کو آف لوڈ کرکے مسنگ ڈاکو منٹ مکمل کرنے کا کہا جاتا ہے تاہم ایسے میں اکثر...
سندھ کی ثقافت تاریخ تہذیب پر مشتمل سالانہ کرافٹ فیسٹیول کل سے پورٹ گرینڈ میں شروع ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تین روزہ کرافٹ فیسٹیول 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ کرافٹ فیسٹیول میں سندھی ثقافتی اشیاء کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ اجرک، رلی، دستکاری، چمڑے پر بنی اشیاء، ہالا جنڈی، ثقافتی کپڑوں، کھانوں، حیدرآبادی چوڑیوں، کھجور کے پتوں سے بنی اشیاء، نیلے مٹی کے برتن، کڑھائی، سمیت مختلف سندھی ثقافتی اشیاء کے براہ راست کام پر مشتمل اسٹالز فیسٹیول میں موجود ہونگے۔ دیگر صوبوں کے ثقافتی اسٹالز پر مشتمل خصوصی پویلین بھی قائم کردی گئی ہے۔ فیسٹیول میں سندھ کے ثقافتی سازوں پر ماہر لائیو پرفارمنس کریں گے۔ فیسٹیول کے تینوں روز میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، لیکن آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کی وجہ سے یہ ممکن نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے پروجیکٹ کے آغاز کے بعد ملک میں تباہی آئی، 2017 میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو چار سال میں 40 فیصد تک پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی حکومت عوام کو ریلیف دے سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، اور جو لوگ ماضی میں ملک کو نقصان پہنچا چکے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا تھا۔ مزید :
راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، خواتین،بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
گنی بساؤ میں فوج نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں فوجی افسران نے اعلان کیا کہ حکومت برطرف کر دی گئی ہے، انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے، ملک کی سرحدیں بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ فوجی قیادت کے مطابق ایک اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دی گئی ہے جو اگلے حکم تک ملک کا انتظام چلائے گی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج سامنے آنا تھے۔ فوجی اعلان سے کچھ دیر قبل دارالحکومت بساؤ میں الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، تاہم...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے لیگل ایڈ ایکٹ 2019 پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں لیگل ایڈ ایکٹ 2019 پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد نعیم انور نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نعمان محب نے موقف اپنایا کہ خیبرپختونخوا میں سکت نہ رکھنے والے افراد کے لیے لیگل ایڈ ایجنسی قائم کی جانی تھی تاہم چھ سال گزرنے کے باوجود تاحال ایکٹ پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل حکام وکیل کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق تنازع کے کیس کو یکم دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کریں گے۔ سپریم کورٹ پہلے ہی یہ ہدایت دے چکی ہے کہ سب سے پہلے یہ طے کیا جائے کہ آیا کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت 25 نومبر کو ہونی تھی مگر بغیر کسی کارروائی کے مؤخر کر دی گئی تھی۔
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔واضح رہے کہ جیو جیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کو لانے والوں کا بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں اور باقی 13 ہزار میں ٹریکر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ فوڈ رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں اور باقی 13 ہزار میں ٹریکر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ فوڈ رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے اس حوالے سے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو باضابطہ دستاویز بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفارت کار یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں پر امیگریشن کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق مارکو روبیو نے سفارت کاروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ممالک کو تارکینِ وطن کی جانب سے ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کے اثرات سے آگاہ کریں تاکہ امیگریشن پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات تیز کیے جا سکیں۔
متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل عدالت میں سامنے آگیا، جس پر ایمان مزاری نے فوری اعتراض اٹھا دیا۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری نے نئے اسٹیٹ کونسل کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: “یہ کون ہیں؟ کب تعینات ہوئے؟ کس نے تعینات کیا؟ پرانے اسٹیٹ کونسل نے جو اہم بات عدالت کے سامنے رکھی تھی، وہ کہاں ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ:کیا عدالت نے پتا کیا کہ وہ زندہ بھی ہیں؟ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے یہ سب کہاں سے ہورہا ہے۔ نئے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا...
علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اہم ملاقات
ایرانی سفارتخانے کیجانب سے منعقدہ مختلف مسالک کی نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہمانان گرامی قدر سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور سرزمین پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سفیر محترم اسلامی جمہوریہ ایران جناب رضا امیری مقدم نے مہمانان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی،...
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں دونوں وکلا کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل سامنے آگیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری نے اسٹیٹ کونسل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے؟ کب تعینات ہوا؟ کس نے کیا؟ پرانے اسٹیٹ کونسل نے اتنا بڑا انکشاف آپ کے سامنے کیا وہ کہاں ہے؟ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ کیا آپ نے پتہ کیا ہے کہ وہ زندہ بھی ہے، ہمیں سب معلوم ہے یہ کہاں سے ہو رہا ہے۔ نئے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اسٹیٹ کونسل تعینات کیا گیا ہے۔ جج افضل...
پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پہلا ایشیز ٹیسٹ تاریخ کے تیز ترین مکمل ہونے والے میچز میں شامل ہو گیا، جو صرف دو دن میں اختتام پذیر ہوا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ انتہائی تیزی سے ختم ہونے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پرتھ کی پچ کو ’بہت بہترین‘ کا درجہ دیا ہے، جو کہ آئی سی سی کے چار درجوں میں سب سے اعلیٰ ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ’بہت بہترین‘ پچ وہ ہوتی ہے جس میں اچھا باؤنس، مناسب کیری، محدود سیم موومنٹ اور بیٹرز اور بولرز کے درمیان...
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا۔ نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ idcardtracking.online جعلی ویب سائٹ ہے، شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شناخت سے متعلق خدمات کے لیے ایجنٹوں یا تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندگان سے لین دین نہ کریں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ فراڈ سے بچنے کے لیے صرف نادرا کا آفیشل پلیٹ فارم پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ Caption اس سے قبل نادرا نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائیجیریا میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے خطرناک اور خوفناک اغوا کے سلسلے نے پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مختلف شہروں اور قصبوں سے سیکڑوں شہریوں کو جبراً اٹھا لیے جانے کے بعد حکومت نے بالآخر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قومی سانحہ قرار دے دیا ہے۔صدر بولا ٹینوبو نے ہنگامی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک اس وقت ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے اور عام شہری خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کی جانیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری طور پر قومی سیکورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے...
فوٹو بشکریہ فیس بُک کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان حنیف نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ درست ہے، اسے غلط ثابت نہ کریں بلکہ اس سے اپنی سمت درست کریں۔ریحان حنیف نے اپنے بیان میں کہا کہ فنڈ کی رپورٹ کہتی ہے کہ یہ ساری مراعات حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کے افراد کو جاتی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا وہ اسے ٹھیک کرے گی، درست ہے کہ بات ساری ارادے کی ہے، اگر کرنا چاہیں تو ریاست اور اس کی رعایا کیا کچھ نہیں کر سکتی۔ریحان حنیف کا کہنا تھا کہ فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوگیا لیکن اِنہیں دی جانے والی مراعات کا نقصان آج...
ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل فون کی مقامی تیاری میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور اکتوبر میں اسمارٹ فونز کی پیداوار مجموعی موبائل آؤٹ پٹ کا 53 فیصد تک پہنچ گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی سطح پر 2 کروڑ 51 لاکھ سے زیادہ موبائل فون تیار کیے گئے۔ ان میں سے 1 کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فون جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 2 جی فیچر فون تھے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ اعداد و شمار کے...
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خواہر نسبتی(سالی) مریم ریاض وٹو نے 26 نومبر کے واقعات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران خان سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ہدایت پر طویل سفر کرکے اسلام آباد پہنچیں اور شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بشریٰ عمران خان تقریباً 2 روز کے مسلسل سفر کے بعد دارالحکومت پہنچیں اور وہاں موجود کارکنوں کے ساتھ رہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رات کے وقت انہیں 2 مرتبہ فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دیگر رہنماؤں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈ اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، جس سے دونوں شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور صدر ٹرمپ کو واقعے سے متعلق مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد وائٹ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔...
بانی پی ٹی آئی کو لانے والے بھی قصور وار ‘ جھوٹ کو شکست ہوئی : نواز شریف : لوگو ں کو اصل ِ نقل کا پتہ چل گیا : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو اصل نقل کا پتہ چل گیا۔ بیانیے کی سیاست پٹ چکی ہے۔ جھوٹ کتنی دیر بولا جاسکتا ہے۔ نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو ضمنی انتخابات میں فتح سے نوازا، شکر ادا کرتے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں کامیابی پر سینئر پارٹی ممبران اور پوری مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد دیتی ہوں۔ قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو خود نو منتخب ارکان اسمبلی سے ملنے تشریف لائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بہت اچھی طریقے سے الیکشن کمپئین چلائی۔ میانوالی میں گرین بس پراجیکٹ کا آغاز کرنے...
کرپٹو سے کروڑوں روپے کمانے والا خیبر پختونخوا کے نوجوان کو جرمنی نے نہ صرف اسٹڈی ویزہ دیا بلکہ کرپٹو میں اس کے تجربات سے فائدہ لینے کے لیے نوکری بھی فراہم کی۔ فیض یاب کو 3 نومبر کو جرمنی کے لیے جانا تھا لیکن کسی کام کی غرض سے اسے کراچی آنا پڑا۔ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد وہ ایئرپورٹ پہنچا کیونکہ اس کی کراچی سے پشاور کے لیے پرواز لینی تھی لیکن بورڈنگ کے وقت اسے روک دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار فیض یاب نہ صرف جرمنی جانے سے رہ گیا ہے بلکہ اب وہ ایک قانونی جنگ لڑرہا ہے۔ ایسے ہی کئی شہری...
کافی عرصے کی خاموشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اچانک سیاسی منظرِ عام پر سرگرم دکھائی دیے ہیں۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں کارکردگی کو ووٹ دیا، جبکہ ’نفرت، فساد اور فتنہ‘ کو شکست ہوئی۔ ان کے بقول مسلم لیگ (ن) کے دورِ...
پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن اسپن بولدک سرحد کی طویل بندش نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اربوں روپے کی روزانہ تجارت کو مکمل طور پر منجمد کر دیا ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ہونے والی جھڑپ کے بعد سرحد کو مسلسل بند رکھا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف سینکڑوں ٹرک کئی ہفتوں سے بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں بلکہ پھل اور سبزیاں سڑ کر ضائع ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال نے افغانستان کے اندر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت سنگین حد تک بڑھ دیا ہے یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ چمن کے مقامی تاجر حاجی عثمان خان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسات کے موسم میں دریا کی فکر محکمہ ٔ آب پاشی کو اس وجہ سے بھی بہت ہوتی ہے کہ یہ ان کی بے حساب کمائی کا سیزن ہوتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ دریا بادشاہ ہے اس سے کون حساب کرے؟ سو خوب لوٹا جاتا ہے۔ عوامی دور حکمرانی میں سکرنڈ کے قریب اہم دریائی بند پر بدعنوانی کی خبر لینے پہنچے تو موقع پر انجینئر نے میڈیا والوں کو دیکھ کر کہا بھائی یہ فلان بااثر شخص کا ٹھیکہ ہے میں کیا کوئی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور اب حکمت عملی یہ ہے کہ ہڈی توڑ کر کھائو اور کھلائو تاکہ یہ کھانے والے کے حلق میں بھی نہ پھنسے اور جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے مطابق اسامیوں کا درست اشتہار جاری نہ کرنے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(خبرایجنسیاں) شنگھائی ائرپورٹ پر ارونا چل پردیش کی رہائشی خاتون کو روکنے پر بھارت اور چین میں تنازع پیدا ہوگیاہے۔نئی دہلی نے بیجنگ کے اروناچل پردیش پر دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ یہ علاقہ بھارت کا ’لازمی اور ناقابلِ تنسیخ حصہ‘ ہے، بھارت نے شنگھائی ائرپورٹ پر اروناچل پردیش کی رہائشی برطانیہ میں مقیم خاتون پریما وانگجوم تھونگڈوک کی حراست پر چین کے سامنے احتجاج درج کرایا تھا، تھونگڈوک نے کہا تھا کہ امیگریشن اہلکاروں نے انہیں 18 گھنٹے تک روکا اور یہ کہہ کر تضحیک کی کہ یہ علاقہ بھارت کا حصہ نہیں ہے۔چین کا مؤقف ہے کہ اروناچل پردیش، جسے بیجنگ زانگنان کہتا ہے، جنوبی تبت کا حصہ ہے، اس دعوے کو بھارت...
عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکیل نے درخواست کی کہ عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح جوڈیشل پاور کا استعمال کرکیمسائل حل کراوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ میں نے بھی بھارتی فلم ’ایک دن کا سی ایم‘ دیکھی تھی، وہ جو سب کو معطل کرتا رہتا ہے۔ سیشن جج سے متعلق عدالت عظمیٰ کی 2004ء کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-12 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکورٹی ورکشاپ–27 کے شرکاء نے گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،جی ایچ کیو میں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-11 پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔گیس کی سپلائی بند کرنے کیلیے ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب سی سی پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-8 پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کے احتجاج اور 27 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیا ماری گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر تشدد پہلی بار نہیں ہو رہا ہے، کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ نہیں...