2025-05-11@17:08:22 GMT
تلاش کی گنتی: 209
«ہفتے کے»:
(نئی خبر)
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول چمپئنز ٹرافی کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10فروری کے بعد لاہور پڑھا ڈالیں گی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری حجم 50 کروڑ شیئرز سے کم رہا۔شیئر بازار کا 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 247 پر بند ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کا بھاؤ 1100روپے بڑھ گیا ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 13 رہی۔ حصص بازار میں آج 49 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے 24 ارب 82 کروڑ روپے میں ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب...
FILE PHOTO اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 2.56 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، جب کہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) غزہ میں 2025 کے پہلے سات دنوں کے دوران مسلسل تشدد کے باعث 74 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادراے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے نیا سال مزید موت اور تکالیف لے کر آیا ہے، جن میں حملے، محرومی اور سردی کے اثرات شامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہاکہ یونیسف طویل عرصے سے خبردار کر رہا ہے کہ ناکافی پناہ گاہیں، غذائیت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کا فقدان، صفائی کی خراب صورتحال اور اب سردیوں نے غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا...
اسلام آباد:وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی تیاری کے لیے مختلف مراحل کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی کابینہ سے بجٹ کے اہداف اور دستاویزات کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔ اس کے بعد سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے آغاز میں منعقد ہوگا، جب کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات کی تیاری مئی تک مکمل کر لی جائے گی۔ فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں مزید کمی آگئی ہے۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 3 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
بھارت میں ایک پُراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے ہیں جس سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں بورگاؤ، کلود اورہنگنا میں ایک انجانی وبا پھوٹ پڑی۔ اس پُراسرار بیماری کے شکار شہریوں کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور وہ صرف 7 روز کے اندر مکمل گنجے ہونے لگے۔ اب تک مکمل گنجے ہونے کے 50 سے زائد کیسز ہوگئے جب کہ بغیر کسی وجہ کے مسلسل بال گرنے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس پُراسرار بیماری کے بارے میں جاننے کے لیے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کے خون، جلد اور بال کے نمونے جمع...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق مراسلے میں تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ سٹریٹیجی پیپر 18 اپریل 2025ء تک منظور کرانے کی اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی...