2025-07-27@06:33:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1174

«اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر»:

(نئی خبر)
    گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریفرنس لیبارٹری نے ضلع دیامر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، پاکستان پولیو ایریڈیکیشن پروگرام کے مطابق یہ گلگت بلتستان کا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔تیسری قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو کر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی.جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، یہ مہم ملک کے 159 اضلاع میں چلائی گئی جن میں...
    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2025 میں پاکستان بھر میں پولیو متاثرہ بچوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے جاری کردہ بیان میں دی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، جس سے صرف ویکسین کے ذریعے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ادارے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو بار بار قطرے پلوانے کے مواقع ہرگز ضائع نہ کریں۔ مزید پڑھیں: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ترجمان نیشنل ای او سی نے...
    گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کیس جے بی کے ضلع دیامر میں رپورٹ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد (این آئی ایچ) نے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کیس گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہے۔ پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام نے بھی بتایا کہ رواں سال 2025 میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔ دوسری جانب این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی دیامر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ Post Views: 4
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے اور عید بھی وہیں گزاریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر کر رہی ہے۔ اس کی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اس کو بتدریج بہتر بنا رہے ہیں۔ ہر چیز میں استحکام آ رہا ہے۔ ملکی حالات بہتر ہو...
    فوٹو بشکریہ سی پیک ویب سائٹ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) انتظامیہ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے  متعلق اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو گوادر ایئر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیشِ نظر عالمی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان بنایا جائے گا۔
    پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900 کیوسک رہا۔ خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 72 ہزار 600 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک...
    مدینہ منورہ: سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانی عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امیگریشن اہلکار “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی حاجیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔یہ غیر معمولی مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے، اور ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ صارفین نے سعودی حکومت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ Post Views: 5
    اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا تو اب تک بنا چکا ہوتا۔ کیونکہ ہم اس کام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم ہمارا ایسا کرنے کا ارادہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر اعظم "نتین یاہو" کے دفتر نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی ایران کے خلاف نئی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن نہیں اور تہران اب بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل کرنے پر بضد ہے۔ حالانکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف دُہائی دینے والا نتین یاہو خود غزہ میں اپنے مظالم کی وجہ سے بین الاقوامی کرمنل کورٹ (ICC) سے سزا یافتہ ہے۔ نتین یاہو...
    اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران کم از کم 20 اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔خبار نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "اگرچہ فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ مغویوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تاہم زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ ان آپریشنز نے 54 قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، جن میں سے کم از کم 20 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔"ذرائع کے مطابق کئی مواقع پر غزہ میں ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا جہاں قیدیوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔رپورٹ میں اپریل میں پیش آنے...
    ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا ایکس نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ائیر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کوالالمپور سے 315 مسافر لے کر کراچی پہنچی۔انتظامیہ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرملائیشیا ائیر لائن میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملائشین ائیر لائن کو واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا گیا، ائیر لائن کی کراچی سے کوالالمپور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
    کراچی: ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔ ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
    شرجیل میمن نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عید کے موقع پر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے، جو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایہ وصول کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے تمام افسران اور عملے کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ افسران کی جانب سے بروقت ردعمل نہ ملنے پر عوام ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے موبائل نمبر 03462522641 پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ سندھ کے...
    سٹی 42: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے  کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا ، چیف آٖف آرمی سٹاف  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے   آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس ، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا،شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ،  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے،بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے...
    اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی امور - اوچا (OCHA) کے ترجمان نے غزہ میں انسانی صورتحال کے بارے سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سو فیصد آبادی اسوقت قحط کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر برائے رابطہ کاری انسانی امور (OCHA) کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران قابض اسرائیلی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مزید تقریباً 2 لاکھ باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑ دینے پر مجبور کیا گیا ہے۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اوچا کے ترجمان نے اس بات پر بھی خبردار کیا کہ غزہ کی 100 فیصد آبادی اس...
    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 14اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.41 فیصد تک محدود رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی، 10 اشیا سستی جبکہ 27 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر،آلو، انڈے، پیاز، کیلے، گڑ، سرسوں کا تیل، دال ماش، چنا بھی مہنگے ہوئے ہیں جبکہ برائلر مرغی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی،بجلی، خشک...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔ اس میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں"۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے سرفراز احمد نے...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے جاری بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے جاری بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
    پشاور: پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے جاری بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 24 کو جزوی اور ایک مکمل منہدم ہوا۔ حادثات صوبے کے مختلف...
    لاہور: راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔ پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ شاہوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شاہوالی پولیس نے کچہ ایریا کے اغواکاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا۔ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس...
    لاہور میں  9مئی کے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی کو پاکستان میں جو ہوا وہ بھارت کی جانب سے پہنچنے والے نقصان سے زیادہ تھا، مریم نواز دستاویزات کے مطابق کیمروں، سرکاری گاڑیوں ، ٹریفک سگنلز اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔لاہور میں  9مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دستاویز کا عکس دستاویزات کے مطابق لاہور کے نو تھانوں کی حدود میں  9مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں۔ان واقعات میں سرکاری گاڑیوں کو 8 کڑور 22 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی فسادات: کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سر بلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین  کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہو۔ا دس مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1988ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا  الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
    رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت کے بعد ہر علاقے میں وارڈن پوسٹ قائم کی جائے گی جہاں ایمرجنسی کے بنیادی سامان کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سول ڈیفنس ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام گڑھی دوپٹہ میں سول ڈیفنس کی وارڈن پوسٹ کے قیام کے سلسلے میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ممتاز حسین سلہریہ کے دفتر میں رضاکاروں کی رجسٹریشن کا کیمپ قائم کیا گیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کا کردار قابلِ تحسین رہا، جن کی کاوشوں کے نتیجے میں گزشتہ دو سے تین دنوں کے دوران 60 سے زائد افراد نے بطور رضاکار اپنی رجسٹریشن کروائی۔ سول ڈیفنس مظفرآباد کی...
    مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی یادگار تصاویر—بشکریہ سوشل میڈیا مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عرفان علی لغاری کا پوسٹ مارٹم 23 مئی 2025ء کو کیا گیا ہے، عرفان کے جسم پر متعدد زخم اور چوٹیں پائی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کی کھوپڑی کی ہڈی دائیں جانب سے ٹوٹی ہوئی پائی گئی، نوجوان کے دماغ پر گہری چوٹ تھی، جو دماغ کی نچلی سطح تک تھی۔ یہ بھی پڑھیے کالعدم قوم پرست جماعت کے کارکن عرفان لغاری کی زبردستی تدفین کینالز کی تعمیر کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے زخمی عرفان لغاری ہلاک مورو، عرفان لغاری کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد...
    جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز طرابلس(سب نیوز) لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میںقذافی شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک ائیرپورٹ...
    طرابلس : لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی" شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاؤں۔" پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی...
    لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔  عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی، 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی مویشی منڈی کیسے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے؟ ماڈل مارکیٹ میں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں اور...
    ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے حکومتی ذرائع نے مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔ عرب نیوز کے مطابق متعدد غیر ملکی میڈیا اداروں کی جانب سے کیے جانے والے دعووں میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے سنہ 2026 سے شراب کی فروخت کا لائسنس دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے تاہم یہ دعوے غلط ہیں۔ ان دعووں میں متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے اور یہ سعودی عرب میں موجودہ پالیسیوں یا ضوابط کی عکاسی بھی نہیں کرتے۔ سعودی عرب، سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنے وژن کے تحت ایک منفرد اور ثقافتی طور پر عمیق تجربہ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس نقطہ...
    سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے...
    لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگر ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی بیگر ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی۔عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے اور بھکاریوں کیلئے بنائے گئے فلاحی سینٹرز فعال کرکے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرکے رپورٹ لائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 3 ماہ تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کر لی۔
    فرانس  میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
    اقوام متحدہ کے ادارہ محنت (ILO) اور پولینڈ کے قومی تحقیقی ادارے نے مشترکہ جائزے میں خبردار کیا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریوں میں بڑی تبدیلی لائے گی، جس سے ان کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بلند آمدنی والے ممالک میں خواتین کی 9.6 فیصد ملازمتیں خودکار نظاموں سے متاثر ہو سکتی ہیں، جو مردوں کے مقابلے میں قریباً 3 گنا زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر خواتین کی 4.7 فیصد اور مردوں کی 2.4 فیصد نوکریاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: تخلیقی مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ میں چین نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ’اے آئی‘ خاص طور پر ڈیٹا انٹری، ڈاکیومنٹ فارمیٹنگ اور...
    لاہور(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں آنے والے طوفان اور تیز بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، روڈ ٹریفک کے 2 دیواریں اورچھتیں گرنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، آگ لگنے کے 96، آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات، الیکٹرک پولز، سولر سسٹم درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنےکے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق...
    عوامی تحریک کے 36ویں یوم تاسیس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 75سالہ تمام سیاسی بابے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے نوجوانوں کو آگے آنے دیں یا پھر ہر سطح پر ریٹائرمنٹ کی عمر تادم مرگ کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی لیڈرشپ کی تیاری کیلئے بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کیے جائیں، بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،یہ کیسی جمہوریت ہے جو بلدیاتی اداروں کی تدفین کے بعد وجود میں آتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس پر لاہور سمیت ملک بھر میں ضلعی مقامات پر"قوت اخوت عوام" کے موضوع پر سیمینار ہوئے اور کیک کاٹے گئے، لاہور میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والی آندھی اور  طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، روڈ ٹریفک کے 2 دیواریں اورچھتیں گرنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے،  آگ لگنے کے 96،  آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات، الیکٹرک پولز، سولر سسٹم درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنےکے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔ قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس...
    کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کی گرفتاری دالبندین شہر سے عمل میں آئی،ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ می ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے،ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث رہا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،اس کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم سے متعدد...
    فائل فوٹو لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز کے کراچی اترتے ہی بیشتر مسافر طیارے سے اتر گئے۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔ شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیلاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔...
    سٹی 42: لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی صورتحال بہتر ہوگئی، جس کے بعد پروازوں کو روانگی کی اجازت مل گئی۔ اے ٹی سی نے پروازوں کی روانگی کی کلیرنس دے دی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 767 جدہ روانگی کے لئے تیار ، اس کے علاوہ ابو ظہبی جانے والی اتحاد ائیر ویز کی پرواز کی روانگی کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ شارجہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز کو بھی کلیرنس مل گئی۔ کوالالمپور جانے والی باتک ائیر رات بارہ تک تاخیر کا شکار ہے ۔  اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے دوسرے شہروں میں اترنے والی تمام پروازیں لاہور آنے کے لئے تیار ہیں ۔ 
    سٹی 42 : طوفانِ باد و باراں کے باعث کراچی سے لاہور کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی.  شدید بارش اور موسمی خرابی کی وجہ سے 22 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔   ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پہنچی دو پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچی ایف ایل 842 نئے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر پرواز کا رخ دوبارہ کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں...
    لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔ آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی،  انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔...
    —فائل فوٹوز صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز کی ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نقصان کے ازالے کےلیے بھی بات کی گئی ہے، شہید ہونے والے ڈرائیورز کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ سے کراچی ٹرانسپورٹرز وفد کی ملاقات، آج کی ہڑتال مؤخر اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج دن 3 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔(جاری ہے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلا س میں اہم فیصلے لیے گئے۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرم کا باعث بن رہے ہیں۔اجلاس میں بتایا...
    پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا۔اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے  اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک سٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے،...
    کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی یہی ہے کہ انڈیا دوبارہ کچھ کرے گا تو اسے پھر بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن ہمیں امید اور یقین ہے کہ وہ دوبارہ کارروائی کی ہمت نہیں رکھتے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے، بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ اگر کشمیریوں کی خواہش پر یہ پاکستان بن جاتا ہے تو یہ تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔ مشیر وزیراعظم...
    اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے،پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ، عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے ،   وزیراعلی خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں   رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے عہدیداران جو فیصلہ کرتے ہیں پھر اسی پر عمل ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
    نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ اسلام ٹائمز۔ نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ فارس نیوز کے مطابق، انصار اللہ تحریک کے میڈیا امور کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت سے گریز کریں۔...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی...
    مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوشش ہےجون میں ای وی اسکوٹی کیساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا ہوا، جس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے...
    اسلام آباد: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند کی گئی تھی جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے دس سال پہلے پشاور سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ وکیل درخواست گزار محمد حنیف آفریدی کے مطابق دس سال قبل درخواست گزار کے بیٹے کو پشاور کے علاقے پاؤکہ سے والد اور بھائی سمیت اٹھایا گیا، درخواست گزار اور اُس کے ایک  بیٹے کو رہا کیا گیا جبکہ سرفراز کو لاپتہ کردیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سے موبائل، پلاٹوں اور گاڑی کے کاغذات بھی لے لیے گئے، درخواست گزار نے مختلف اداروں کو درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ملی، درخواست گزار نے مجبور ہوکر دس سال بعد پشاور ہائیکورٹ سے رجوع...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، گنڈا پور کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے اپنے کابینہ اراکین کی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ مجھے صوبے کا سربراہ ہونے اور عدالتی حکم نامہ لانے کے باوجود بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں ہم بانی سے ملاقات کر کے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اگر مشیر خزانہ اور مجھ سمیت پانچ لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے اپنے کابینہ اراکین کی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے صوبے کا سربراہ ہونے اور عدالتی حکم نامہ لانے کے باوجود بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں ہم بانی سے ملاقات کر کے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اگر مشیر خزانہ اور مجھ سمیت پانچ لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر میں واضح کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف شرائط میں ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ تھا...
    پولیس ذرائع کے مطابق سکردو جانے والے راستے میں موجود چیک پوسٹس پر کار کی کوئی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی، جس کے باعث خدشہ ہے کہ انہیں کسی حادثے یا مشکل صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیاحت کی غرض سے گجرات سے گلگت بلتستان آنے والے چار نوجوان سیاح گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والوں میں سلیمان، آصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان شامل ہیں، جو چند روز قبل اپنی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار (نمبر ANE-805) پر گلگت ہنزہ پہنچے تھے۔ 15 مئی کی شب وہ گلگت سے واپس سکردو روانہ ہوئے، مگر راستے میں دنیور کے مقام پر ان سے آخری بار رابطہ ہوا۔ 16 مئی کو ان کا...
    آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ کردیا گیا جب کہ پاکستان سے رواں سیزن  ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے ام کی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیا، آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے  وحید احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، رواں سیزن آم کی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن...
    لاہور سے جدہ جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے بدھ کو کراچی ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ۔ یہ بھی پڑھیں:روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو: پروازیں کراچی ایئرپورٹ سے روانہ پرواز کے پائلٹ نے 2 گھنٹے 47 منٹ کی پرواز کے بعد کراچی کنٹرول ٹاور کو خرابی کی اطلاع دی۔ اے ٹی سی حکام کی اجازت کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم کراچی پہنچی،آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز جدہ روانہ ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
    — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے 4 لاپتہ شہریوں کی واپسی کی رپورٹ جمع کروادی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شہریوں کی واپسی پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا۔عدالت نے شہریوں کی واپسی پر بازیابی کی درخواستیں نمٹادیں اور دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی۔عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا بچہ اور لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہیں۔ اس طرح رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں بنوں سے دو، لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 10 ہو گئی،...
    بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ بطور مضبوط  دوست چین ہمیشہ کی طرح اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ  میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، انسداد دہشت گردی  کی کوششوں میں  پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور چین پاک  ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری  کو گہرا کرتا رہے گا ۔انہو ں نے کہا کہ  دونوں ممالک کو ساتھ مل کر چین پاک اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانا ہے اور صنعت، زراعت ، توانائی اور کان کنی  ، انسانی قوتوں کی ترقی،انسداد ہشت گردی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو...
    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان...
    پاکستان میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال (2025) کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق تازہ کیسز خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں سے سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ای او سی کے مطابق، لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جبکہ بنوں کی یونین کونسل سین ٹنگہ، تحصیل وزیر کے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل ای او سی نے انکشاف کیا ہے کہ لکی مروت اور بنوں جیسے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن اس کوشش سے اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کے لیے صرف خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔ فیصل واوڈا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، جبکہ نجم سیٹھی کی "چڑیا" اب عمر رسیدہ ہو چکی ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ چکا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں کمی یقینی بنانے کیلئے دونوں ملک افواج کو زمانہ امن کی پوزیشن پر لے کر جائیں گے، افواج کی نارمل پوزیشن پر واپسی کئی مراحل میں ہوگی، دونوں ممالک نے تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان حالیہ رابطے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ روز رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے افواج کو مرحلہ وار معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں...
    ---فائل فوٹو  لاہور کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کی ریاستی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔صنم جاوید نے درخواستِ ضمانت میں مؤقف اپنایا تھا کہ الزامات بےبنیاد ہیں تاہم دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے درخواستِ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل کے حق میں مواد پیش کیا۔ لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیاسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں...
    طیب سیف:  اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر افسوسناک واقعہ، اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافر پر مبینہ تشدد کرنے کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر جاوید احمد جو اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا تھا ائیرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے ناروا سلوک کا شکار ہوا۔ اے ایس ایف کے اہلکار ضیاء نے جاوید احمد کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر تھپڑ رسید کیا۔  سٹی @ 10 ، 20 مئی،2025  سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر کی بچیاں خوفزدہ ہو کر زاروقطار رو رہی ہیں۔ ویڈیو  میں مسافر اور اہلکار کے درمیان جھگڑا اور شور شرابہ...
    لاہور کی سیشن عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف غیرمصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک غیرمصدقہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عدالت میں ایف آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی...
    مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی، انصاف اور امن چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع جہلم ویلی کے مرکزی قصبے ہٹیاں بالا میں کشمیری مہاجرین نے ایک ریلی نکالی جس میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے علاقے میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں مہاجرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں۔ شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر و استبداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔...
    سی ڈی اے کی ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس پر وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے نے ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق حالیہ سوشل میڈیا رپورٹس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک روٹین کا مینٹیننس کا کام ہے جو سی ڈی اے کے اعلی معیار اور پروٹوکولز کے تحت اس منصوبے کی دیرپا مضبوطی اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ۔ مینٹیننس کا کام اتوار کی شام تک مکمل کر لیا گیا اور اس کو اتوار کی شام ٹریفک کیلئے مکمل کھول دیا گیا تا کہ شہریوں کو کسی بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے جو 30 جون کوختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں اور ایسے میں آئندہ مالی سال میں شہریوں پر ملکی کا تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے...
    لاہور: اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں  کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔ جیل حکام کی رپورٹ کے بعد...
    — فائل فوٹو  راجن پور میں پٹرولنگ پولیس شاہوالی نے کارروائی کرکے 6 افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا۔پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک شخص کو بلایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو سستا سامان فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
    اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ رپورٹ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم اس پر کاربند ہے تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ پہلگام واقعے کےپہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے...
    کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ اسام ٹائمز۔ محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔ محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے...
    —جنگ فوٹو محکمۂ کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ساڑھے 29 کروڑ سے زائد افراد کو شدید بھوک کا سامنا کرنا پڑا جو دیگر بحرانوں کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے ایک نئی بلندی ہے اور 2025 کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں کمی آنے کا منظر تاریک ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق خوراک کے بحران پر عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شدید غذائی عدم تحفظ کی بلند سطح سے متاثرہ افراد کی تعداد میں لگاتار چھٹا سالانہ اضافہ ہے گزشتہ سال مجموعی طور پر 29 کروڑ 53 لاکھ افراد نے شدید بھوک کا سامنا کیا جو رپورٹ کے لیے تجزیہ کردہ 65 ممالک میں سے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے افسوسناک واقعے کو امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی...
    عالمی برادری کےلیے لمحۂ فکریہ بننے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں شدید بھوک کا مسئلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 29 کروڑ 53 لاکھ افراد کو انتہائی بھوک کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں بڑھ چکی ہے، جب 28 کروڑ 16 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار تھے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ لگاتار چھٹا سال ہے جب ایسے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 65 میں سے 53 ممالک میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج “معرکہ حق” آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں بیرسٹر دانیال نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا، یہ جوان پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے احسان ہم پر ہمیشہ رہیں گے۔ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کے سامنے...
    پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر جعلی سرچ آپریشنز اور جھوٹے انکاؤنٹرز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام میں مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں، جنہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب دی اکنامک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں 60 سے زائد کشمیری شہریوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ ریاست پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اگر کسی نے مادرِ وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی۔ پاکستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نے جمعہ کے روز یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول...
    صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پروپیگنڈے کے ذریعے جھٹلائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خومختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال رہی، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی۔ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے لیکن اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نےیہ بات جمعہ کو یوم تشکر کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر کہی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ شوبز ستارے بھی اپنے وطن اور افواج سے محبت میں کسی سے کم نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں معروف اداکار جاوید شیخ نے بہادر اور دلیر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ جاوید شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی شدید ضرورت تھی اور بھارت نے یہ موقع فراہم کردیا۔ اداکار نے کہا کہ دشمن کے حملے نے پوری کو متحدہ کردیا۔ ہر شخص آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کے لیے یکجا ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا بھارت...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کیلئے خطرناک ہوگی،بلاول بھٹو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات...