2025-08-15@14:54:18 GMT
تلاش کی گنتی: 332

«اور نالوں کے قریب جانے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکرٹریوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے. قومی انگریزی جریدے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناﺅ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں.(جاری ہے) کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم پی اے مولانا عبدالوحید قریشی کے گھر جا کر ان کے صاحبزادوں عارف قریشی،منصور قریشی،عمر فاروق قریشی،حسین قریشی سے تعزیت کی ۔اس موقع پر ان کے ساتھ جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش،مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں،ضلعی صدر حافظ غلام سرورامینی،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد رضوان شیخ اور عبید رضا بھی تھے۔ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ مولانا عبدالوحید قریشی حیدرآباد کے سینئر سیاست دان اورملنسار شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حیدرآباد کے شہریوں کی بلا امتیار خدمت کو اپنا شعار بنایا...
    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم حماد خان نے ریسائیکلنگ کے مسئلے کا حل پیش کرنے کے لیے ایک منفرد پروجیکٹ تیار کیا ہے جس میں سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ جیسے 2 بڑے ویسٹ میٹیریلز کو استعمال کر کے ایک پائیدار اور ورسٹائل میٹیریل ’ماربولس‘ تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ میٹیریل بہترین ہیٹ انسولیٹرز میں سے ایک سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ کو انفیوز کر کے بنایا گیا ہے۔ ’ماربولس‘ کو انٹیریئر ڈیزائن، فرنیچر، ٹائلز اور دیگر متعدد ایپلیکیشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف ویسٹ میٹیریلز کو دوبارہ قابل استعمال بناتا ہے بلکہ ماحول کو صاف رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کے لیے انقلابی...
    معروف اداکار الو ارجن، جن کی فلم "پشپا 2: دی رول" باکس آفس پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ہے، اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔  اس دوران ان کی اہلیہ اسنیہا ریڈی نے ایک خوبصورت خاندانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس تصویر میں الو ارجن، ان کے بچے آیان اور ارہا، اور ان کا پالتو کتا نظر آ رہا ہے۔ پوری فیملی نے سفید ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، جبکہ بچے اور اسنیہا نے جینز پہنی اور الو ارجن آرام دہ پینٹ میں نظر آئے۔ اسنیہا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، "Blessed with the best" اور کئی ایموجیز شامل کیں۔ مداحوں نے دل اور آگ والے...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ ماحولیات اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیمیں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کریں گی تاکہ ان گاڑیوں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات، عمران حامد شیخ نے پنجاب کے تمام محکموں، کمشنرز، اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری...
      بیجنگ : 2025 میں، چین شینزو 20 اور شینزو 21 سمیت دو انسان بردار خلائی جہاز  اور تھیان چو 9 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا۔ پیر کے روز چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے مذکورہ فلائٹ مشن کے لوگو جاری کئے۔ یہ لوگو سادہ لیکن بامعنی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور چینی خلابازوں کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگو نہ صرف چین کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی محرک قوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی تلاش کے لیے اس کی لامحدود خواہش اور عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
    ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں پاکستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان میں دنیا کے بہترین دماغ موجود ہیں جو مستقبل میں آنے والی ہر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور کامیابی کیلئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست کرسکتے ہیں یہ بات پاکستان کے ماہر تعلیم اور ٹیکنالوجی و مصنوعی مصنوعات ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر عطاالرحمان نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستان کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ پاکستان، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کسی سے کم نہیں، ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب جیسے ممالک ٹیکنالوجی...
    انسانی نظر میں دنیا پہلی بار 1492 ء میں نقشے کے اعتبار سے تبدیل ہو ئی تھی جب اسپین میں ملکہ ازبیلا اور فرننڈس نے اپنی اپنی ریاستیں شادی کے بعد ایک دوسرے میں ضم کر کے مسلم ریاست غرناطہ کو شکست دی اور پھر اسی سال یعنی 1492 ء ملکہ ازبیلاکی مالی امداد سے کرسٹوفرکولمبس نے امریکہ دریافت کرلیا تھا یہ دنیا میں نو آبادیا تی نظام کا آغاز تھا یہ ہزاروں سال سے چلتی دنیا کی ایسی تبدیلی تھی جس میں تہذیب و تمدن کے فروغ کی بجائے تجارت اور مالی نفع کی بنیاد پر ترقی ہونے لگی تھی۔ دوسری بڑی تبدیلی پہلی عالمی جنگ 1914-18ء جنگ کے خاتمے پر آئی۔ جرمنی اور ترک سلطنت ِ عثمانیہ کی...
    پاکستان نیوی نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کے معاملے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان نیوی نے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس برتری میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارتی نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چینی ساختہ ہنگور کلاس آبدوزیں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی نیوی نے حال ہی میں P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے تحت چھٹی اور آخری آبدوز کے ساتھ ایک اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبدوز کو بیڑے میں...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔ وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔ دستاویز کے مطابق  کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے، پاکستان کونسل فار ریونیوبل انرجی ٹیکنالوجی کو ضم یا ختم کرنے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم یا ختم کرنے کی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل...
    رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت 6 اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت کے 4 محکموں کو ضم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت سائنس کے 6 ادارے کم افرادی قوت کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے اور ان سفارشات پر عملدرآمد کے لیے رپورٹ 20 جولائی تک طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور کاسمیٹک اتھارٹی آف پاکستان کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف...
    ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں راہوکی میں سندھ کے مشہور ہاری رہنماء شہید عوام محمد فاضل راہو کی 38 ویں برسی منائی گئی۔ تقریب سے قبل پارٹی ایم پی اے اور شہید کے بڑے فرزند رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو اور یادگار کمیٹی کے رہنماء محمد اسلم راہو اور دیگر مہمانوں نے شہید فاضل راہو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی کا سودا نہیں کیا، سندھو دریاء پر بننے والے کینالوں کا آئینی فورمز پر سرعام مخالفت کر رہے ہیں، اگر سندھ کے پانی پر ڈاکے والا منصوبہ رد نہ کیا گیا...
    ملک میں جاری انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، دسمبر 2024 میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 348 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، نوجوانوں کو کونسے شعبوں میں جانا چاہیے؟ دسمبر 2023 میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 303 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  نومبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 310 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر...
    پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ای پیڈز میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائیرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی  جائے گی، نادرا ٹیکنالوجیز، ای سہولت کے ذریعے تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 35 ہزار سے زائد سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی، اگلے مرحلے میں تصدیق شدہ سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تعداد تین لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا نے کہا کہ شناخت کی  تصدیق سے پبلک پروکیورمنٹ میں دھوکہ دہی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز نے کہا کہ معاہدہ پروکیورمنٹ کی کارروائی کو شفاف...
    ‎شہر مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار کا عرس شروع ہوچکا ہے۔ یہ عرس ہر سال 13 جنوری کو شروع ہوتا ہے اور 21 جنوری تک جاری رہتا ہے۔ اس بار زائرین پہلے کے نسبت کم ہیں اور عرس کے دوران پاکستان کے شہروں سے آنے والے وہ لوگ جو وقتی طور پر کاروبار کرتے تھے وہ بھی نظر نہیں آ رہے ۔ ان کاروباری افراد کی وجہ سے لوگوں کو نہ صرف سستی چیزیں دستیاب ہوتی تھیں بلکہ بچوں کو سرکس کے ذریعے تفریح کی سہولت میسر آتی تھی۔ لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے جگہ کم ہوگئی ہے جس کے باعث کئی سالوں سے بچوں کو یہ سہولت دربار کے قریب میسر نہیں ۔ عرس میں زائرین کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے لیکن طویل انتظار کے بعد غزہ میں جنگ بندی، موسمیاتی اقدامات، غربت پر قابو پانے اور مصنوعی ذہانت کو مفاد عامہ کے لیے استعمال میں لانے کی کوششیں بہتری کی امید دلاتی ہیں۔نئے سال کے آغاز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی روایتی خطاب میں ادارے کے لیے اپنی اہم ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کے حالات کو دیکھ کر مایوس ہونا غیرمعمولی بات نہیں لیکن ترقی اور امکانات پر بھی نگاہ رکھنی چاہیے۔ لبنان میں جنگ بندی اور ملک میں دو سالہ تاخیر...
    اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے ہمارے فیصلے جکڑ لیے ہیں اور ملک کی آزادی کو گروی رکھ دیا ہے۔ اگر ہم اسلام آباد میں اس دشمن کے تسلط کو توڑیں، اس کے ناپاک اثرات کا خاتمہ کریں، تو یہ غزہ اور فلسطین کی بہت بڑی مدد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس دشمن کیخلاف قیام ہماری قومی غیرت اور فلسطینیوں کے خون کا تقاضا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد ولادتِ باسعادت امیرالمومنین حضرت علیؑ اور یومِ تأسیس جامعہ عروۃ الوثقی کی مناسبت سے عظیم المقاصد کانفرنس بعنوان ’’بڑھ کے خیبر سے ہے معرکۂ غزہ و فلسطین‘‘ منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے...
    مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے ہمارے فیصلے جکڑ لیے ہیں اور ملک کی آزادی کو گروی رکھ دیا ہے۔ اگر ہم اسلام آباد میں اس دشمن کے تسلط کو توڑیں، اس کے ناپاک اثرات کا خاتمہ کریں، تو یہ غزہ اور فلسطین کی بہت بڑی مدد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس دشمن کیخلاف قیام ہماری قومی غیرت اور فلسطینیوں کے خون کا تقاضا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو حضرت علیؑ کے یوم ولادت اور جامعہ عروۃ الوثقی کے یومِ تأسیس پر غزہ کی حمایت میں کانفرنس حضرت علیؑ کے یوم ولادت اور جامعہ عروۃ الوثقی کے یومِ تأسیس پر غزہ کی حمایت میں کانفرنس...
    اجلاس میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کی موجودگی میں ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی، فارسی زبان کے فروغ اور اسلامِ نابِ محمدی (ص) کی ترویج کو جامعۃ المصطفی کی اہم ذمہ داریوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفٰی کے سابق و جدید نمائندے کے لئے الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفارتکاروں، شیعہ و سنی علماء کرام، سکھ رہنما اور دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کی موجودگی میں ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی، فارسی زبان کے فروغ اور اسلامِ نابِ محمدی (ص) کی ترویج کو جامعۃ المصطفی کی اہم ذمہ...
    جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان)جنرل (ر)محمد جنید ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے گزشتہ روز زرعی تحقیقاتی ادارہ ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ کیا۔اس موقع پر فوڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم سدو زئی نے جنرل (ر)محمد جنید کو ہائبرڈ سولر ٹنل ٹیکنالوجی پر ایک جامع اور تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ ٹیکنالوجی کھجوروں کی پروسیسنگ اور خشک کرنے کے عمل کو نہایت موثر بناتی ہے۔ اس کے ذریعے پروسیسنگ کے دوران توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ کھجوروں کے معیار کو بھی...
    ملتان (کامرس ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف ارحمان نے کہا ہے کہ معیشت اور صنعتوں کی کارکردگی کو بڑھانے اور جدت و ترقی کے فروغ کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اہمیت مسلمہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیف الرحمان نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز کے موثر استعمال سے کاروبار میں مسابقتی برتری اور آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کئے جا سکتے ہیں،مصنوعی ذہانت صنعتوں میں جدت اور کارکردگی کو بہتر بنا کر معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سسٹمز اور روبوٹس کے استعمال سے کام کو...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان وفاقی وزیر احسن اقبال کے متنازع کینال منصوبے کے معاملے پر سندھ کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دینے اور کوئی بھی صوبہ دوسرے صوبے کے حصے کا پانی نہیں لینے کے موقف کو یکسر مسترد کرکے وفاق کے اس موقف کو کمزور قرار دے دیا ہے اور کینالوں کے منصوبے کے معاملے اور پانی کے 1991ء معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے متعلق وفاق کے سامنے سوال اٹھا یے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی حکومت سندھ کو یہ بتائیں کے پنجاب کو جتنا پانی کا حصہ ملتا ہے تو پنجاب کے پاس مزید اضافی پانی...
    اسلام آباد: وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے 16 ذیلی اداروں اور محکوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ وزارت سائنس نے ماتحت محکوں کو ای آفس کے نفاذ اور سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔
    بھارت نے چند ہفتے قبل ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ میزائل آواز سے 5 گناہ زیادہ تیز رفتار سے پرواز کرتا ہے۔ کیونکہ اس میزائل کی ٹیکنالوجی مخلتف ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی انڈیا کے میزائلز کے مقابلے میں بہترین اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے میزائل ہیں۔ یہ صرف پاکستان کا دعوی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ بھارت جانتا ہے کہ وہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کو ناکام نہیں بنا سکتا۔ پاکستان  دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے لیس میزائل رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس...
    ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نئے کینالوں کے منصوبے پر سندھ کی عوام میں شدید غصہ ہے اس لئے سندھ کی آواز کو بے بنیاد بحث قرار دینا بند کیا جائے، سندھ اپنے پانی کے حصے پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے متنازعہ کینال منصوبے کے معاملے پر سندھ کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دینے اور کوئی بھی صوبہ دوسرے صوبے کے حصے کا پانی نہیں لینے کے موقف کو یکسر مسترد کرکے وفاق کے اس موقف کو کمزور قرار دے دیا ہے اور کینالوں کے منصوبے کے معاملے اور پانی کے 1991ء معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کامسٹیک سیکریٹریٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعے کے روز اسلامی تعان تنظیم (او آئی سی)  کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے پاکستان میں موجود او آئی سی کی مستقل  وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، تقریب میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرلز،  رکن ممالک کے سفرا و سفارتکاروں، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، حکومتی عہدیداران، سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جواب دینے کے لیے او آئی سی واضح اور جرأت مندانہ منصوبہ تیار کرے، پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی...
    پاکستان میں اپنی سفارت کاری کی مدت پوری کرنے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران انہوں نے کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ انہوں نے پاکستان...