2025-11-19@18:23:11 GMT
تلاش کی گنتی: 13774

«ملائیشیا ء»:

(نئی خبر)
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
    دنیا کی 7 بڑی صنعتی طاقتوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے ’مکمل غیر جوہری‘ ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پیونگ یانگ کے غیر قانونی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ کینیڈا کے شہر نیگارا آن دی لیک میں ہونے والے 2 روزہ جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کے مکمل غیر جوہری ہونے کے اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔ یہ بیان کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین...
    کراچی: ملیر برہانی ٹاؤن سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا اور اس کے بعد خود بھی خودکشی کرلی، میاں بیوی کے تین بچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔ شوہر کی لاش گھر کی بالائی منزل سے گلے میں پھندا لگی لٹکی ہوئی ملی اور بیوی کی گراؤنڈ فلور میں بنے کمرے میں...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی...
    حکومت کااسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سکیور نیبر ہوڈ سروے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں،طلال چوہدریاسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیور نیبر ہوڈ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سیکیور نیبر ہوڈ کے نام سے سروے کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو حال ہی میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں انہیں طبیعت ناساز ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 89 سالہ اداکار کو اسپتال کے بستر پر بے ہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کی اہلیہ پرکاش کور گہرے صدمے میں روتے ہوئے ان کی زندگی کے لیے دعائیں کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی وہاں موجود ہیں۔ ویڈیو میں بوبی دیول آنسوؤں کے ساتھ اپنے والد کے قدموں کو تھامے ہوئے...
    ---فائل فوٹو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل عبور ہوگیا، اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پہلی مرتبہ جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔اس پیچیدہ آپریشن میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔سرجری کی رہنمائی پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے کی جبکہ اسپتال کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔پمز کے ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین شریف کے مطابق یہ سرجری ایک خاتون مریضہ کی گئی ہے، ٹومائے روبوٹ...
    دنیا بھر میں اربوں افراد کو متاثر کرنے والی بیماری مائیگرین کو ایک عام سر درد سمجھا جاتا ہے، لیکن دراصل یہ ایک عصبی بیماری ہے جو دماغ کے افعال کو متاثر کرتی ہے اور انسان کی روزمرہ زندگی، کام، تعلقات اور ذہنی صحت پر گہرے اثرات چھوڑتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، مائیگرین دنیا کی دوسری سب سے زیادہ معذور کن بیماری ہے، خاص طور پر ان نوجوانوں میں جو زندگی کے سب سے زیادہ قیمتی اور کام کرنے والے سال گزار رہے ہوتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ماہرِ اعصاب ڈاکٹر وانا کورن رٹنا وونگ کا کہنا ہے کہ مائیگرین کو اکثر ”بس سر درد“ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ دماغ میں ہونے والی تبدیلیاں عام اسکینز میں نظر نہیں...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک اور جج نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔ خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے،  آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے۔ جسٹس صلاح الدین پنور نے اپنے خط میں کہا کہ تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہماری فیصلہ سازی کی ہمت کو...
    ’آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے‘،سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک اور جج نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔ خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیراخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔  ان خیالات کا اظہار سینیٹ اجلاس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔  افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں اسحاق ڈار نے کہا کہ جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہیں ہوجاتا رکنیت...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی فضا آج دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ گوجرانوالہ کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 722 پارٹیکولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی تعداد 507 ہے۔اسی طرح ملتان کی فضا میں 483، بہاولپور 239 اور لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 437 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔ انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا پراسس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے بتایا ہے کہ جب ان کا رحجان دین کی طرف ہوا تو وہ چاہتی تھیں کہ آن لائن موجود ان کے ڈرامے اور ویڈیوز کسی طرح ڈیلیٹ ہو جائیں، تاہم بعد میں انہوں نے اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیا۔ سارہ چوہدری نے حال ہی میں اسامہ طیب کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور مذہبی سفر کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے والدین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتی تھیں، جیسے گھر اور گاڑی وغیرہ۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔ پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔ سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔  ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کا کی روبوٹک سرجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ پمز کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی...
    روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا ڈالا۔ یہ انوکھا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا لیکن پولیس نے اس کا انکشاف چند ماہ بعد اکتوبر میں کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہوگئی ہے۔ بعد ازاں خاتون نے دوبارہ اطلاع دی کہ انہیں کار کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر ملی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گاڑی کے اگنیشن سوئچ پر خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار پائے گئے، تاہم تحقیقات کے دوران افسران کو شبہ ہوا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا تھا ، ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کر دیا۔ جسٹس ارباب  طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، بنچ ڈی لسٹ عدالت نے سنگل...
     لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں درخت نہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے ایک نجی بیکری کے باہر سے درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ای پی اے کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چینکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کردیے ہیں۔ مزید براں موٹر وے پر چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت میں موٹر وے پر عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔ پی ایچ اے کے وکیل کے مطابق غالب...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی کارروائیاں افسوسناک ہیں، پاک فوج کی بر وقت رد عمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا۔ عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ ساری قوم افواج پاکستان کو دلیرانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کرتی ہے، پس پردہ بھارتی لابی کی شرانگیزکاروائیاں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیرکی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی،پاکستان دنیا بھرمیں روزبروز ممتازحیثیت حاصل کررہا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ کرکےملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  وفاقی وزیر نے کہا...
    اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔ پپمز ہسپتال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے کے حملہ آور افغان شہری تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال’کیا افغانستان کے اندرکارروائی کی جائے گی‘کے جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ اس پر اب حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم پر حملے کریں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔ مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-7 اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سیکٹر ڈیولپمنٹ کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں زیر التواء سیکٹرز میں جہاں ترقیاتی کام تکمیلی مراحل میں ہیں وہاں ایسے سیکٹرز جہاں اب تک ترقیاتی کاموں کا آغاز نہیں کیا گیا وہاں اب باقاعدہ ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ مزید برآں مکمل شدہ سیکٹرز میں مالکان کو پلاٹس کا قبضہ حوالے کرنے کے عمل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر C-16/1 اور C-16/2 میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ سیف اللہ
    اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ پمز اسپتال میں سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی جب کہ پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی اس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین کے مطابق ٹومائے نام کا روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے، مشن ہےکہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان...
    امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے بعد یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ پیپلزپارٹی دراصل اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے محمدی گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام نے قومی اور بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، آئندہ بھی عوام نہ صرف ووٹ دیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی خود کریں گے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے ٹاؤنز کو نہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔ انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ واضح...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 256 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ’مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا، جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ سر، اگر یہ سال اچھا نہیں تو اگلے سال کی کوئی تاریخ ڈال دیں۔‘‘ عدالت نے تمام ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید سماعت 19 جنوری 2026 تک ملتوی کر...
    ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان کی پرورش کے دوران سنگل ماں ہونے کے چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں ہونے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ساتھ نبھانا آسان نہیں رہا۔ انہوں نے یہ گفتگو قریبی دوست اور فلمساز فرح خان کے ساتھ یوٹیوب شو میں کی۔ بات چیت کے دوران فرح خان نے ثانیہ مرزا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اب ایک سنگل ماں ہیں۔ سنگل ماں ہونا سب سے مشکل کام ہے۔ ہم سب کی اپنی زندگی کے سفر ہیں، اور ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ ہمارے لیے بہترین کیا ہے۔   View this post on Instagram   A post...
    حکومتِ پنجاب نے صوبے میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس سے قبل حکومت پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا تھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجابلاہور 13 نومبر: مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ محکمہ...
    جی سیون وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ، کینیڈا میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کی گئی اور یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو باضابطہ طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت نے انفرادی، ادارہ جاتی اور سیکورٹی کمپنیوں کے پرانے مینوئل لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد تمام ایسے شہری اور ادارے جو ابھی تک اپنے مینوئل اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز نہیں کرا سکے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مینوئل لائسنس کے حوالے سے تمام سابقہ احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو کھول دیا گیا ہے۔وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد کچہری پہنچ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وکلاء کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے جبکہ سائلین کو تلاشی اور تفصیلات درج کروانے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔خودکش دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے پیشِ نظر  سیکیورٹی اداروں نے کچہری سے تمام تر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملے کا مقدمہ درجمقدمے میں ایکپلسیو ایکٹ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب بار کی...
    اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا آج اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا جس میں ملک کے سیاسی و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اج دن 11:10 بجے وانا کیڈٹ کالج کے طلبہ کو ریسکیو کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں مختلف قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی، آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اورائیر فورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے، یہ ترامیم 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے آئینی ڈھانچے کے مطابق کی جائیں گی تاکہ قانون میں ہم آہنگی قائم ہو۔ اجلاس میں...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد معمول کے مطابق پیش ہونے کے لیے پہنچ چکی ہے، اس موقع پر کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق وکلا کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی اندر داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ سائلین کو تفصیلی تلاشی اور ذاتی معلومات درج کروانے کے بعد کچہری میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔...
    اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد معمول کے مطابق پیش ہونے کے لیے پہنچ چکی ہے۔ اس موقع پر کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق وکلا کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی اندر داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے...
    مبصرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے یہ تازہ انتباہ بھی علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کو مکمل طور پر سلب کرنے کی بھارتی پالیسی کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ایک تازہ انتباہ جاری کیا ہے جس میں بھارت مخالف مواد اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے کو اس کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، سوپور اور دیگر علاقوں میں ایک سخت ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کسی بھی ایسے...
    افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج جیسے عناصر اسلام کے نام کو اپنے سیاسی اور انتہا پسند مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ گروہ معصوم انسانوں کا خون بہانے، خودکش حملے کرنے اور مساجد کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ افغان طالبان رجیم اماراتِ اسلامی کے نعرے لگانے کے باوجود بھارت میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان پر ہونے والے دہشتگردانہ اقدامات پر خاموش رہتا ہے۔ اس عمل سے ان کی حقیقت واضح ہوتی ہے کہ وہ دہشتگردانہ...
    کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ پریانکا ایک بڑے سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے، جس میں اُنہیں تقریباً 1.5 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستمبر میں پیش آیا جب پریانکا نے آن لائن ایک چیز آرڈر کی۔ تھوڑی دیر بعد اُن کے فون پر ایک لنک موصول ہوا، جسے کلک کرنے پر ہیکرز کو اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔ یہ بھی پڑھیے جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور انویسٹمنٹ اسکیم صارفین کو کس طرح لوٹتے ہیں؟ ہیکرز نے اُن کے اکاؤنٹ سے مختلف رابطوں پر پیغامات بھیجے اور فوری رقم بھیجنے کی درخواست کی۔ کئی لوگوں، بشمول اُپندر اور اُن کے بیٹے نے...
    ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔  فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد معمول کے مطابق پیش ہونے کے لیے پہنچ چکی ہے، اس موقع پر کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔  انتظامیہ کے مطابق وکلا کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی اندر داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ سائلین کو تفصیلی تلاشی اور ذاتی معلومات درج کروانے کے بعد کچہری میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد...
    کینیڈا کے شہر نیایاگرا میں ہونے والے جی-7 وزرائے خارجہ اجلاس میں روس پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بحالی پر زور دیا۔ مزید پڑھیں: گولڈن بلین کیا ہے اور اسکی حکمرانی کو کیا خطرہ درپیش ہے؟ یوکرین کے وزیر خارجہ نے اتحادیوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے اور توانائی شعبے میں مدد کی اپیل کی۔ دوسری جانب، اجلاس کے دوران کیریبین میں امریکی فوجی کارروائیوں پر یورپی ممالک نے تشویش ظاہر کی، جن میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر حملوں کے باعث...
     اسلام آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی+ این این آئی) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس  اسلام آباد میں ختم ہو گئی۔ چیئرمین سینٹ و بانی چیئرمین آئی ایس سی سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف سکیورٹی اقدامات، بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور وانا میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ چیئرمین سینٹ نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ...
     اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تقرری سے متعلق ایک اہم آئینی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسلام آباد میں ججز کی تقرری کے لئے ایگزیکٹو کو عدلیہ سے مشاورت لازمی طور پر کرنا ہو گی۔  جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ججز کی سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دبائو سے آزاد ہو کر اختیارات کا استعمال شامل ہے اور وفاقی حکومت ججز کی تقرری یا برطرفی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد ہی استعمال کرے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دوسرے صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ججز اسلام آباد کی عدلیہ...
    امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا...
    دہلی: بھارتی انڈیگو ایئرلائنز کو ای میل کے ذریعے ملک کے 5بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی۔  ایئرلائن کے مطابق انہیں آج 12 نومبر 2025 کو یہ دھمکی موصول ہوئی، جس میں دہلی، ممبئی، چنئی، ترووننتپورم اور حیدرآباد ایئرپورٹس پر خطرے کی بات کہی گئی ہے۔  اطلاع ملتے ہی ہوائی اڈوں پر سیکورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ فی الحال اس دھمکی کو ”غیر مخصوص“ قرار دیا گیا ہے، یعنی اس میں کوئی واضح یا مخصوص تفصیلات شامل نہیں۔  اطلاعات کے مطابق سکیورٹی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاہم پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔پولیس کے سائبر سیل کو اس معاملے کی تفتیش سونپ دی گئی ہے۔ یہ واقعہ...
    ذیابیطس آج کے دور کی سب سے تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ محض شوگر کا بڑھ جانا نہیں بلکہ ایک ایسا خاموش عارضہ ہے جو دل، گردوں، آنکھوں اور اعصاب سمیت جسم کے کئی اہم نظام متاثر کرتا ہے۔ تشویشناک بات یہ کہ پاکستان اب دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے ،جہاں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ۔ بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بالغ افراد (20 سے 79 سال کی عمر) میں ذیابیطس کی شرح تقریباً 31.4 فیصد تک جا پہنچی ہے — یعنی اندازاً تین کروڑ پینتالیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی اس مرض میں مبتلا ہیں۔ یہ وہ لوگ...
    سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی نے بڑی کوشش اور کامیاب منصوبہ بندی کے ذریعے پہلی بار کراچی میں اپنا میئر منتخب کرا لیا تھا جب کہ کراچی میں 13 ٹاؤن چیئرمینوں کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے جب کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے اور پی پی نے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینوں کے تعاون سے اپنا میئر منتخب کرا لیا تھا جس پر وہ بہت خوش تھی اور پی ٹی آئی اگر جماعت اسلامی سے مل جاتی تو دونوں مل کر اپنا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرانے کی پوزیشن میں تھیں۔ ان دونوں جماعتوں نے آپس میں اتحاد نہ کر کے کراچی میں اپنا میئر لانے کا...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک تکنیکی وفد ملک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ کے طریقوں اور اخراجات میں شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا۔ تکنیکی وفد کو پبلک فنانس منیجمنٹ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ دس سال کے دوران جاری کردہ ضمنی گرانٹس کا آڈٹ کرانے مطالبہ کررکھا ہے جس میں فنڈز کے استعمال کے بارے میں جوابدہی...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73 میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں کینبرا سے جانے والی قنطاس ائرلائن کی پرواز کو اْڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کیبن میں دھواں بھر نے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے نے ایڈیلیڈ ائرپورٹ سے اْڑان بھری تاہم عملے نے کیبن میں دھواں محسوس ہونے پر پائلٹس سے ترجیحی لینڈنگ کی درخواست کی اور طیارے کو فوراً واپس موڑ لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے تمام مسافروں کو متبادل پرواز میں منتقل کر دیا گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں دنیا بھر میں 35کروڑ 70لاکھ سے زائد افراد کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ یہ شعبہ 2034 ء تک تقریباً 9کروڑ نئی ملازمتیں فراہم کرے گا۔ وزیرِ سیاحت احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ4کروڑ ملازمتوں کا خلا موجود ہے جس کے لیے فوری حل درکار ہیں۔ انہوں نے ریاض میں افتتاحی تقریب میں منعقدہ کانفرنس و نمائش میں کہا ہے کہ یہ معاملہ حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی زیرِ بحث آیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس خلا کو پر کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے عملی اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی شہر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف محلوں اور بستیوں میں گندے پانی کے جوہڑ، نالوں کی بندش، اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی افزائش تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ متعدد علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے شہری مچھر اور بیماریوں کے دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کے مطابق گولارچی کے مرکزی اور نواحی علاقوں میں کئی روز سے گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، جبکہ نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے سے گلیوں میں گندہ پانی جمع ہو گیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں شام ہوتے ہی مچھروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی نے لیاقت آباد کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ پیش کرتے ہوئے یوسی 4 میں وسیع و عریض  محمدی گراؤنڈ  کا افتتاح کر دیا،  تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے ہمراہ شرکت کی،  افتتاحی تقریب میں ہزاروں عوام نے شرکت کی اور حافظ نعیم الرحمن کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب میں کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم ہے، جبکہ صوبائی و بلدیاتی حکومت کراچی کے ٹاؤنز...
    اسلام ٹائمز: امریکہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال رہا تھا اور 12 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کے حملے کی حمایت کر رہا تھا۔ ٹرمپ اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے بہت سے منصوبہ سازوں کو یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ ایران کی "انقلابی سوچ" مزاحمت کی منطق، دشمن کو قیمت ادا کرنے کی بنیاد پر کام کرتی ہے، نہ کہ خطرے کے سامنے پیچھے ہٹنے کے طور پر۔ اس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا انتہائی اور نام نہاد زیادہ سے زیادہ دباؤ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ردعمل کی سطح میں اضافہ اور ڈیٹرنس کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ تحریر: علی رضا مشوری    کئی سالوں، خاص طور پر...
    پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکا کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، شرکا کا استقبال اسپیکربابرسلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کیا۔ جرگہ کے شرکاگورنرفیصل کریم کنڈی، سابق گورنرغلام علی کوپولیس نیسلامی پیش کی جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پولیس کے دستے نے سلامی...
    اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو وہ حکومت کے لیے مشکلات پیدا کریں گے اور غیر ملکی سفیروں کو خطوط لکھ کر انہیں موجودہ حکومت سے کیے گئے تمام معاہدے ختم کرنے کی ہدایت کریں گے۔ نامزد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیاکہ جمعے کو ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ احتجاج پرامن ہوگا اور ایک بھی پتھر نہیں پھینکا جائے گا۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن عالمی سفارتخانوں سے رابطے کرے گی اور ان سے موجودہ حکومت کے ساتھ کیے...
    ذوالفقار حمید نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ آئی...
     تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے شعبہ اطلاعات نے ایران میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کی طرف سےسرگرم نیٹ ورک کی نشاندہی اور اس نیٹ ورک کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اعلامیے کا متن درج ذیل ہے: بسمه‌تعالی ایران کے معزز عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاسداران انقلاب کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے دوران ملک کے اندر امریکی...
    پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے زیر اہتمام امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس پر اسپیکر اسمبلی سمیت 21 جرگہ اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ اعلامیے کے مطابق امن جرگہ نے تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی ایک جامع صوبائی ایکشن پلان مرتب کرے تاکہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک افغان کے تمام تاریخی تجارتی راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے، جبکہ پاک افغان خارجہ پالیسی کی تشکیل میں وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کرے اور سفارتی سطح پر روابط کو ترجیح دی جائے۔ جرگے نے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تناؤ کم کرنے کی...
     امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں پارٹیاں وراثت پر چلتی ہوں وہاں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کوئی انوکھی بات نہیں، ملک میں آئین اور جمہوریت کے خلاف نظام چل رہا ہے، ہم سب کو بحیثیت قوم جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلی صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آگئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص دل سے محنت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کچہری اور وانا سانحے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے سینیٹر مولانا نور الحق قادری نے دعا کروائی۔ اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں...
    ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص دل سے محنت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کچہری اور وانا سانحے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے سینیٹر مولانا نور الحق قادری نے دعا کروائی۔  اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب...
    عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص...
    اسلام آباد کے ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر کی وکلا برادری نے سوگ اور احتجاج کے طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری ہے اور بیشتر عدالتوں میں معمول کی کارروائیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں آج وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کی حاضری نہ ہونے جیسی ہے۔ ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں تمام وکلا کو گھروں پر رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ علامتی احتجاج وکلا کے اتحاد...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں، ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے تمام امور ٹھپ کر کے رکھ دئیے، بیت المکرم مسجد سے اردو سائنس کالج تک سیوریج کا پانی سڑکوں پر الگ جمع ہوگیا، مرکزی سڑک کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن پروجیکٹ، کے فور منصوبے نے پوری شاہراہ کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا، شہریوں کے مطابق منصوبہ مسلسل تاخیرکا شکار ہورہا ہے جبکہ یونی ورسٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں شہری طے کرنے پر مجبور...
    خیبر پختونخوا امن جرگے میں اس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب قومی ترانہ بجنے پر تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوگئے، تاہم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ خیبر پختونخوا امن جرگے میں تمام شرکاء قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے مگر پی ٹی ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے. قومی ترانے کیلئے کھڑے نہ ہونا ملک دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے.pic.twitter.com/9pKyZqTT6C — Haroon ul Rasheed (@Haroonn_natamam) November 12, 2025 معروف صحافی ہارون رشید نے اپنی ایکس (سابق ٹوئٹر) پوسٹ میں اس واقعے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونا ملک دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ واقعہ بعد ازاں سیاسی اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ججز کی تعیناتی کے عمل میں ایگزیکٹو اتھارٹی عدلیہ سے مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کر سکتی۔ مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری عدالت نے واضح کیاکہ حکومت کو عدلیہ کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے تمام تقرریوں میں مشاورتی عمل کو یقینی بنانا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس بابر ستار نے وکیل عمار سہری کی دائر کردہ درخواست منظور کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریاست کے تینوں ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ ایک دوسرے سے آزاد ہیں اور کسی ادارے کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں۔ ایسا کوئی بھی قانون یا انتظامی اقدام جو عدلیہ کی...
    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم جب بات قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کی تشکیل و تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں وکیل عمار سہری کی درخواست منظور کرلی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی افسران کی تقرری کے لیے ایگزیکٹو اور عدلیہ کے درمیان مشاورت لازمی ہوگی۔ عدالتی افسران اپنی خدمات کے دوران آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہوکر اختیارات استعمال کریں گے۔ عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت عدالتی افسران کی تقرری یا برطرفی کے اختیارات اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد ہی استعمال کرسکے گی۔ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کی مشاورت کے بغیر کی جانے...
    نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس...
    فلسطینی صدر محمود عباس اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینی آئین کی تیاری کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ امن معاہدے کے بعد کے اقدامات، علاقائی استحکام، اور فلسطینی ریاست کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صدر میکرون اور صدر محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جامع اور مضبوط آئینی فریم ورک فلسطینی ریاست کی پائیداری اور خودمختاری کے لیے ناگزیر ہے۔ فریقین نے فوری طور پر ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا جو فلسطینی آئین کی تیاری میں تکنیکی اور قانونی معاونت فراہم کرے گی۔...
    غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ ایک تباہ شدہ کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تازہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک تباہ شدہ طبی مرکز (کلینک) کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو...
    — فائل فوٹو ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے 2 لاشیں ملیں ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے ملنے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں۔ خاتون اور مرد کی لاشیں پھندا لگی ہیں، ابتدائی تحقیقات میں یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ بیوی کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ناچاقی معمول تھی۔پولیس حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے نئی ترمیم شدہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی۔امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کریں گے۔یہ بورڈ غزہ کی معاشی بحالی کے پروگراموں اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کے لیے مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی مسودے میں ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-18 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)80فیصد خالی جگہوں کے باعث ایک ملازم دس آدمیوں کا کام کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے کام کا شدید دباؤ، کام پر آنے کا وقت ہے جانے کا نہیں جو ادارے میں حادثات کا نہ رکنے والا سبب بن رہا ہے، ہمارے ملازمین قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود 100% ملازمین کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر لوگوں کو روشنیاں فراہم کررہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں انکی خدمات کے عوض ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر (بونس)اعزازیہ دیا جائے، بھرتیاں کھولی جائیں، افسران کی طرح ہمارے ملازمین کی بھی ترقیاں، اپ گریڈیشن کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین...
    —فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ایوان میں آئینی ترمیم پر بحث کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیشوزیر قانون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئینی معاملات کی سماعت آئینی بینچ کرتا ہے، دنیا کے دیگر ممالک میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-6 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کی اُمیدوں کا مرکز بتایا تھا اور نوجوان کو بتایا تھا کہ انھیں سیرت بنوی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یہ بات آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں منعقد تقریب سے آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین انجینئر احسن حمید اور تعلقہ حیدرآباد صدر عبداللہ رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں شہر کے معزز شہریوں، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کو شاعر مشرق کے نام سے یاد رکھا جاتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-3 میرپورخاص(نمائندہ جسارت) 8 سالہ بچی کی بوری بند لاش ملنے کا معاملہ آمنہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری بچی کو ربڑ کے پائپ سے گلہ گھونٹ کر مارا گیا پولیس کی دوڑیں 8 ملزمان شک کی بنیاد پر گرفتار تفصیلات کے مطابق میرپورخاص تعلقہ تھانے کی حد میں 8 سالہ معصوم آمنہ کے لرزہ خیز قتل کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے آمنہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی رپورٹ میں بچہ آمنہ کو ربڑ کے پائپ سے گلہ گھونٹ کر مارا گیا جبکہ منہ جزوی کھلا ہوا بہایا گیا ہے اور زبان باہر نکلی ہوئی تھی بچی کی آنکھیں ورم زدہ اور شلوار پھٹی ہوئی تھی رپورٹ کے مطابق آمنہ بچی سے کئی...
    صبح سویرے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے بہاولپور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 605 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 515، فیصل آباد میں 396، گوجرانوالہ میں 338 اور لاہور میں 264 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں پر 800 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے...
    ایرانی پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران میں موجود امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا صفایا کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے غداری اور دھوکہ دہی کی مدد سے نیٹ ورک ترتیب دیا گیا تھا۔ پاسدران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست خطے میں امریکی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے، اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کے لیے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کے متعدد صوبوں...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی  آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس سلسلے میں  آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط  ہوتے ہی   وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت...
    انگریزوں کے دور میں برصغیر کے مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے کے لیے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ شروع کیا گیا، اس منصوبہ کے مطابق خان پور سے چاچڑاں شریف تک ریلوے لائن بنائی گئی جس کا افتتاح سر ویلم رابرٹ نے 28 جولائی 1911 میں کیا۔ یہ ریلوے لائن قریباً 40 کلومیٹر طویل تھی، اس پر خان پور، کوٹلہ پٹھان، ججہ عباسیاں، ظاہر پیر اور چاچڑاں شریف کے اسٹیشن بنائے گئے تھے اور ان ریلوے اسٹیشنز کے آس پاس بڑی تعداد میں سایہ دار درخت بھی لگائے گئے جو اب بھی موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ کی سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کر لی کچھ مؤرخین کا خیال ہے کہ انگریزوں کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔اجلاس میں...