2025-08-02@12:50:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2981

«کی رہائی کا»:

(نئی خبر)
      اسکرین گریب حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کا آج 26 واں یومِ شہادتآئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔اس...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو...
    یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین (ع) کی شہادت ہمیں صبر و برداشت، حق کیساتھ کھڑے رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے عمل سے انسانیت کو برداشت، ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے کہ حق اور انصاف کیلئے جدوجہد کرنا، قربانیاں دینا حسینی طرز عمل ہے۔ یوم عاشورہ کے حوالے سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کا یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔تقریب کے دوران علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے۔ علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے...
    یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین (ع) کی شہادت ہمیں صبر و برداشت، حق کیساتھ کھڑے رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے عمل سے انسانیت کو برداشت، ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے کہ حق اور انصاف کیلئے جدوجہد کرنا، قربانیاں دینا حسینی طرز عمل ہے۔ یوم عاشورہ کے حوالے سے...
    حریت رہنمائوں نے سرینگر سے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ برہان وانی کے یوم شہادت کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا تاکہ شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی سمیت کشمیری شہداء مادر وطن پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں اور ان کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
    حریت رہنمائوں نے سرینگر سے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ برہان وانی کے یوم شہادت کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا تاکہ شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی سمیت کشمیری شہداء مادر وطن پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں اور ان کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
    کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے 4 روز بعد بھی متاثرین کو حکومت نے کوئی قیام گاہ مہیا نہیں کی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 27 جاں بحق افراد میں سولہ مرد، دس خواتین اور ڈیڑھ سال کی ایک بچی شامل ہے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔اشری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے اس معاملے کو دیکھیں۔
    یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا جز ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے اصول اور ایمان باقی ہیں، شہادت حسینؓ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں، نواسہ رسولﷺ کی جد و جہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر...
    عرضی میں اعتراض ظاہر کیا گیا کہ ملک میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ جس نے پہلے کئی بار ووٹنگ کئے ہیں تب بھی اسے اپنی شہریت ثابت کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ میں ترمیم کا اعلان کیا ہے، جس کا کئی اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں۔ وہیں اب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے اس معاملے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ مہوا موئترا نے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار...
    فرانس کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے بعد چین اپنے سفارتخانوں کے ذریعے فرانس کے مشہور رافیل لڑاکا طیاروں کے بارے میں عالمی طور پر شکوک پیدا کررہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین دانستہ طور پر رافیل طیاروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر فرانس کی دفاعی ہتھیاروں کی مارکیٹ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ خبر کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ ان ممالک کو رافیل طیارے خریدنے سے روکے جنہوں نے پہلے ہی ان کا آرڈر دیا ہے اور انہیں چینی ساختہ لڑاکا طیارے خریدنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،...
    10 محرم الحرام کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک منفرد روایت قائم کرتے ہوئے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں خود دیگ تیار کی اور شہریوں میں حلیم کی نیاز تقسیم کی۔ ترجمان کے مطابق، گورنر سندھ نے دیگ کی تیاری کے تمام مراحل میں خود حصہ لیا، جبکہ گورنر ہاؤس کراچی میں بھی ان کی خصوصی ہدایت پر محرم کی مناسبت سے نیاز کے لیے دیگیں پکائی گئیں۔ مزید پڑھیں: 10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات اس موقع پر شہریوں میں حلیم بطور لنگر تقسیم کی گئی، جسے شہریوں نے عقیدت اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ...
    دبئی(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی کے ایک پُرسکون ماحول میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ان تصاویر میں ان کے گھر کے نئے رکن کی جھلک بھی دکھائی گئی، یہ ننھا سا بلی کا بچہ ہے، ثانیہ مرزا نے اذہان کی اس پالتو بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلکش تصویر بھی...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نےخیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہو سکتی ہے کیونکہ “الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ عناصر” کی موجودگی سیاسی عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی خلفشار اور غیر واضح بیانیہ ملکی سیاست کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام حسینؓ کی قیادت میں خاندان محمدؐ کی قربانیاں تا قیامت باطل کے مقابلے میں حق کے غلبے کے لیے زندہ و پائندہ پیغا م ہے۔ ہر دور میں قرآن و سنت کے احکامات کے باغی حکمران ملک و ملت پر یزیدی نظام مسلط کرتے ہیں۔ اہل حق ہمیشہ غلبہ دین کے لیے حسینیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔میدان کربلا کی شہادت محمدؐ کی امت کو متحد ہونے کا پیغام ہے۔ امت کے انتشار نے یہود و ہنود اور امریکا و یورپ کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر اقدام کے لیے راستہ کھول...
    حیدرآباد: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مقیم ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی میں نئے اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔ یہ اضافہ بلی کے بچے کا ہے جس کو انہوں نے خاص نام دیا ہے اور اذہان کے اس کے ساتھ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔ ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کو کہا کہ "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ نہیں۔" ثانیہ نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا کہ...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ نہ میرے کبھی آئیڈیل تعلقات رہے ہیں اور نہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دیگر لوگوں کے بھی ناراض ہونے کا مجھے علم نہیں، خواجہ آصف سینئر رہنما ہیں اپنی ہی پارٹی کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دے رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ہائبرڈ نظام نہیں ہے، خواجہ آصف کبھی ہائبرڈ نظام کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو کبھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے وہ تاریخ رقم ہو گئی جس کا خواب سرمایہ کار طویل عرصے سے دیکھ رہے تھے۔ملکی معیشت میں بہتری کی خبروں، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے، بجٹ کی منظوری اور عالمی سطح پر مثبت معاشی اشاریوں کے اثرات نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو نئی بلندیوں کی جانب دھکیل دیا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک نہیں بلکہ 7بڑی سطحیں عبور کیں، اور 131000 پوائنٹس سے بھی آگے نکل گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔اس تاریخی تیزی کی بنیاد ان چند مضبوط معاشی عوامل نے فراہم کی جن میں سب سے اہم واجب الادا قرضوں کا رول اوور ہونا، آئی ایم...
    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بغیر نام لیے مشہور اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے صبا فیصل نے ساتھی اداکارہ نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کی جانب سے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو اظہارِ رائے کا موقع دیا ہے، لیکن اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز کیا جائے۔ انہوں نے بغیر نام لیے مذکورہ شخصیات کی فنی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کی خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری کا مطلب...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔ علی امین گنڈاپور سے سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیعلی امین...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر پابندیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی   آ ج نیوز کے مطابق  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مذہبی رسومات کو دبانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری کے جلوسوں پر کرفیو لگایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور عزاداری کو گویا ایک جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ مودی حکومت کربلا کی یاد کو کچلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عزاداری کی...
    اویس کیانی:کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا قوم کے عظیم بیٹے کو سلام، محسن نقوی نے کہا کارگل کے سنگلاخ پہاڑ آج بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و بہادری کے گواہ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان پاکستان کا وہ شیر تھا جس نے معرکہ کارگل میں دشمن پر لرزا طاری کر دیا، آہنی دیوار بن کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنے والا قوم کا دلیر سپاہی آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کرکے دشمن کے عزائم خاک میں ملا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جولائی کو یومِ آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹیکس میں کمی، اخراجات میں کٹوتی اور سرحدی سیکیورٹی میں سب سے بڑی سرمایہ کاری پر مبنی بل پر دستخط کر دیے۔ یہ قانون ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کی پہچان بن کر ابھرا ہے۔ تقریب میں خفیہ بمبار طیاروں اور لڑاکا جیٹوں کی فلائی پاسٹ بھی شامل تھی، جو حالیہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہوئے تھے۔ تقریب میں سینکڑوں حامیوں، کانگریس اراکین، وائٹ ہاؤس عملے اور فوجی خاندانوں نے شرکت کی۔ قانون کی اہم شقیں 2017 کے ٹیکس کٹوتی قوانین کو مستقل حیثیت دی گئی۔ سوشل سیکورٹی اور ہیلتھ کیئر جیسے سماجی پروگراموں میں شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین نے غزہ میں سرگرم ’’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف)‘‘ کے امدادی مراکز کے گرد پیش آنے والے واقعات کو ’’ناقابل برداشت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور فوری طور پر تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی کمیشن کے ترجمان اناؤر الانونی نے برسلز میں ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کے گرد جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے، یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یورپی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔(جاری ہے) مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے سے متاثرین کوفوری نکالنے کیلئے اقدامات کریں ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے سے اب تک 6زخمی افراد کو نکالا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے...
    وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو پی آئی ڈی  وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔ سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہوزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آئندہ آئرلینڈ کے اہم دورے کے پیش نظر ٹیم کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے 27 روزہ فٹنس اور اسکلز کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیتی مرحلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ویمن ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط اور پیشہ ور بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کیمپ کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی فٹنس، تکنیکی صلاحیتوں اور میچ ریڈی اسکلز پر کام کریں گی۔ کیمپ کی قیادت ہیڈ کوچ محمد وسیم کریں گے جو کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے تمام انتظامی اور ٹیکنیکل پہلوؤں کی...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بلند و بالا عمارتوں کی چھتوں پر سبزہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایسے منصوبے کی منظوری نہ دی جائے جس میں درخت کاٹے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، اس سلسلے میں ایل ڈی اے نے گرین بلڈنگز پالیسی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور ڈی جی پی ایچ اے کے یلو لائن ٹرین کے لیے درخت کاٹنے کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت نے کہا کہ اگر ڈی جی پی ایچ اے نے درخت کاٹے تو توہین عدالت کے نوٹس جاری...
    خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے باپ نے انکشاف کیا کہ ریسکیو کی پہلی گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی،کہنے لگے کہ ہمارے پاس رسے کے علاوہ کچھ نہیں وہ گاڑی وہاں سے چلی گئی، پھر کچھ دیر بعد دوسری گاڑی آئی کہنے لگے ہمارے پاس بھی کچھ نہیں تو میں نے کہا کہ جیسے میں رو رہاہوں اور دیکھ رہاہوں تم بھی دیکھ لو۔  سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ایشال اور 12 سالہ دانیال کے والد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے 10بج کر 3 منٹ پر ریسکیو والوں کو کال کی تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت سڑکوں کی حالت جانچنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، سیکرٹری آئی ٹی ایاز مندوخیل اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان کابینہ کا پہلا اجلاس: اچھی طرز حکمرانی کی عملی مثال قائم کریں گے، میر سرفراز بگٹی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ مجوزہ AI بیسڈ سسٹم بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کی ڈیجیٹل نگرانی کو ممکن بنائے گا، جس...
    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں ہر 6 میں سے ایک شخص تنہائی یا سماجی علیحدگی سے متاثر ہے، جس کے نتیجے میں ہر گھنٹے 100 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور سالانہ یہ تعداد 8 لاکھ 71 ہزار اموات تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انسان کا انسان سے تعلق محض سماجی ضرورت نہیں بلکہ بہتر صحت، ذہنی توازن اور طویل عمر کی بنیاد ہے۔ جب مطلوبہ سماجی تعلقات کم یا ختم ہو جائیں تو اکیلا پن ایک خطرناک نفسیاتی اور جسمانی کیفیت بن کر ابھرتا ہے۔ تنہائی کے مہلک اثرات: جسمانی اور ذہنی صحت پر حملہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔ اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
    ویب ڈیسک:  دنیا کی بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیرملکی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئیں،ساتھی کوہ  پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق اطلاع دی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا۔یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی  خاتون کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئیں، ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق آگاہی دی، ہائی پورٹرز اور پولیس کی مزید نفری بونرنالہ بیس کیمپ روانہ کردی گئی ہے۔گزشتہ شب 4 بجے کے قریب بونر بیس کیمپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، غیرملکی خاتون کو لاوشاوا کلارا کی آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے موت ہوئی۔ معمولی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔  دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نور حکیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے پلاسٹک بیگ فری ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی آسانی لاتے ہیں مگر صدیوں تک ماحول میں رہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) اسلام آباد ھائی کورٹ میں امریکا میں سالوں سے بیگناھ قید پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں شریف حکومت اور اس کے سرپرستوں کا شرمناک رویہ افسوسناک عمل ہے یہ بات سندھی اور اردو کے کالم نگار اور جماعت اسلامی گھوٹکی کے ضلعی رھنما سردار احمد تبسم گڈانی نے اپنے پریس بیان میں کہی ، انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت میں حکومت کا امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار ایک افسوسناک عمل ہے سردار احمد تبسم گڈانی نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ رہائی کی کوششوں میں معاونت نہ کرنے کے...
    گورنر سندھ نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سفارتخانے کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی صحت اور سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں حالیہ اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سفارتخانے کی تعزیتی کتاب...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔  دالبندین کے علاقے فصیل کالونی میں ایسٹرن بائی پاس کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی خود جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ...
    اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی، لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت بہت کمزور ہے ہم اس کمزور حالت میں پاکستان کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے، لوگوں نے ہماری بات نہیں سنی یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے لوگوں کو...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2 ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی اور اگست میں کیسز سنیں گے۔جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان اگست میں چھٹی اور جولائی میں دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اگست میں چھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب ہوں گے۔آفس آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم جولائی سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے،...
    ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیو)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہار تشکر کا خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یہ خط اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خط کے جواب میں لکھا ہے۔ اپنے خط میں ایئر چیف مارشل نے کہا کہ کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی...
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست خارج کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج ہونے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت آئینی دائرہ کار میں ایسی درخواست کو سماعت کے قابل قرار دے سکتی ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے پہلے ہی نجکاری کے اشتہارات اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر اخراجات کر رکھے ہیں۔جسٹس جواد حسن نے سوال کیا کہ آیا یہ عمل مروجہ قوانین اور سابقہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔ اس موقع پر نجکاری کمیشن کے وکیل...
    فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مستردجسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل...
    لاہور ہائیکورٹ نے  بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری  فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق  تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں ، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانےکی اجازت دی ، بظاہربانی پی ٹی آئی نےتفتیشی عمل میں تعاون نہ کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق  تمام کیسز میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعے میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے چار مجرموں کو بری کر دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔ بری ہونے والوں میں سہیل خان، شاہزیب، اکرم اور میرا خان شامل ہیں۔ سہیل خان اور شاہزیب کی پیروی معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کی۔ سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں سہیل خان اور شاہزیب کا نام کہیں درج نہیں، نہ ہی شناخت پریڈ کے دوران کسی گواہ نے ان کی نشاندہی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کو شناخت کرنے والے گواہوں کے باوجود...
    بلوچستان حکومت اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد گرینڈ الائنس نے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آیا، جس میں حکومت نے کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید تمام گرفتار ملازمین کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام مقدمات اور محکمانہ کارروائیاں بھی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
    ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی ہرگز ہرگز حق و حقیقت کے سامنے ٹھہرے نہیں سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن کا وعدہ سچا ہے کہ یہ ہرگز نور خدا کو بجھا نہیں سکتے، دشمن جھوٹ، فریب، تمہتوں اور الزامات کا سہارا لیکر کامیاب نہیں ہو سکتے، چاہے ان کافروں کو پسند ہو یا نہ، ہم اس راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے کہ «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ» مستقبل اسلام کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈروں، سپاہیوں، دانشوروں سمیت شہدا کی تکریم...
    پرتگال(نیوز ڈیسک)لیور پول اور پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے، وہ کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال ٹیم کے ساتھی بھی تھے۔ حادثہ آئس 52 موٹروے پر اسپین کے زامورا صوبے میں پیش آیا، جہاں وہ اپنے بھائی آندرے سلوا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ گاڑی ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈیوگو جوٹا کی عمر 28 سال تھی اور وہ جولائی 2020 میں وولز سے لیورپول منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے لیورپول کے لیے متعدد ٹائٹلز جیتے۔ انہوں نے 22 جون 2025 کو اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کیس کی سماعت کے دوران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے متعدد کوتاہیاں سامنے آئی ہیں عدالت کو بتایا گیا کہ سات روز کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے.(جاری ہے) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے چیئرمین انکوائری کمیٹی سے استفسار کیا کہ کیا واقعے کی انکوائری کی گئی ہے، جس پر چیئرمین نے بتایا کہ سانحے کے بعد سوات کا دورہ کیا گیا ہے اور رپورٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے عدالت نے کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او...
    ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہارِ تشکر کا خط لکھا ہے۔  پاک فضائیہ کے سربراہ نے یہ خط سپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں لکھا ہے،اس سے قبل سپیکر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خطوط لکھے تھے جس میں انہوں نے مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ کو غیرمعمولی جرات اور بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا تھا،سپیکر نے خط میں پارلیمان کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہہ ذوالجناح و تعزیہ چوہدری اعجاز حسین ککے شاہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔(جاری ہے) جلوس مققررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ صدر بازار میں اختتام پذیر یوا۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ پانی کی سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ماہ چھٹی کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست 2025 کے لیے عدالتی تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت کے مختلف معزز ججز کی دستیابی اور عدم دستیابی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کرینگے، جسٹس...
    بھارت میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی محض نعرے بازی تک محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں نام نہاد جمہوری ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران کسی بھی ملک کی جانب سے بھارت کی کھل کر حمایت نہیں  کی گئی ، اس کے برعکس پاکستان کے سفارتی تعلقات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل  ہوئی ہے۔ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اس وقت شدید تنقید کا شکار ہے اور بھارت دن بدن تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ کانگریس رہنما پرمود تیواری نے مودی کی ناکام سفارتی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی ملک ایسا نہیں تھا جس نے...
    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ گھر گھر تلاشی، نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور سیاسی رہنماؤں کی طویل نظربندیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی اس وقت مکمل طور پر ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں نہ انسانی حقوق محفوظ ہیں اور نہ ہی شہری آزادیوں کا کوئی تصور باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی  فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
    امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میکسیکو سرحد سے  پناہ گزینوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگانے کی کوشش کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے، اسے روک دیا ہے۔ فیصلہ امریکی آئین اور قوانین کی فتح قرار وفاقی جج رینڈولف موس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا اور کانگریس کے بنائے ہوئے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے پناہ کی درخواستوں پر مکمل پابندی عائد کی، جو کہ غیرقانونی ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار جج موس نے اپنے 128 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ یا آئین صدر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں حکومت کے فریق نہ بننے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ بجائے اس کے کہ قوم کی بیٹی کی ناحق قید سے رہائی کے لیے وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور حکمران پوری تندہی سے مقدمے کی پیروی کریں، یہ مکمل پسپائی اختیار کرچکے ہیں اور امریکی غلامی میں تمام حدیں عبور کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ ٹرمپ کی ناراضی مول لینے کو تیار نہیں اور آئینی و قانونی اقدامات اٹھانے سے بھی گریزاں ہیں۔ حکمرانوں نے بے گناہ پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں نعمت غیر مترقبہ ہوتی ہیں، ابھی کچھ دیر پہلے ہم جو میڈیا ٹاک دیکھ رہے تھے وہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے پی ٹی آئی کو آج نئی قوت مل گئی ہو، سیٹیں دوسری طرف جانے سے چونکہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ریاست کے بیبے بچے ہیں، انھوں نے آج بارہا ریاست کو چیلنج کیا ہے کہ میری حکومت تبدیل کر کے دکھائیں ، سیاست چھوڑ دوں گا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی اہم ہے پی ٹی آئی کی جو لیڈرشپ باہر بیٹھی ہوئی ہے اس پر ہارڈ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان تھا۔ انہوں...
    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور چینی کی ممکنہ برآمد کے حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی پر مزید معاشی بوجھ قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اس کا براہِ راست اثر مہنگائی میں اضافے کی صورت میں عوام پر پڑ رہا ہے۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں پہلے ہی مہنگائی سے ستائے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوامی مشکلات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا جو محاذ کھولا تھا وہ ابھی بند نہیں ہوا۔ آبی جارحیت جاری ہے۔ بھارت نے اب دریائے جہلم پر تلبل پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی تعمیل روک دی ہے۔منی کنٹرول ڈاٹ کام نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ پانی روک کر معاملات کو مزید الجھانے کے درپے ہے۔ تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر کام شروع کرتے ہوئے مودی سرکار نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں اِس بات کی گنجائش موجود ہے کہ بھارت اپنی جغرافیائی حدود میں اپنے حصے کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا،محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سائیبر پٹرولنگ سیل24/7 فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاونٹ بلاک اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں37087 مجالس اور9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ...
    ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔  واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور چینی کی برآمد کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی پر معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، جس سے عام آدمی براہِ راست متاثر ہوا ہے۔ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے۔ عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ملا: سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں مہنگائی کے مارے عوام کو...
    بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔  پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی...
    اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ،...
    —فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ عمران خان کے بیانئے سے اختلاف، جیل میں قید چار PTI سینئر رہنماؤں نے بحران سے نکلنے کا راستہ ’’مذاکرات‘‘ کو قرار دیدیاانصار عباسیاسلام آباد :سابق وزیر خارجہ شاہ...
    اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ اجلاس 21 تا 22 جون 2025 کو استنبول میں منعقد ہوا، جس کا موضوع تھا: “ایک تبدیل ہوتی دنیا میں OIC کا کردار”۔ اجلاس میں منظور ہونے والا استنبول اعلامیہ اور کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ استنبول اعلامیہ میں اہم نکات پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔...
    مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال سے تعلق رکھنے والے استاد نیاز احمد دل کا دورہ پڑنے کے باعث دورانِ لیکچر جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیاز احمد لاہور کے ایک معروف اسکول میں ایک تربیتی سیشن کے دوران لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک اُنہیں شدید سینے میں درد محسوس ہوا، چند لمحوں میں وہ زمین پر گر گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاہور کے ایک جامعہ میں جب لیکچر جاری تھا، سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ بچے سن رہے تھے، ٹیچر پڑھا رہے تھے۔ لیکن اچانک — سب کچھ تھم گیا! ایک عزت دار، مہربان، اور فرض شناس استاد… جو صرف پڑھانے نہیں بلکہ نسلیں سنوارنے آیا تھا، وہ کلاس...
    استنبول (اوصاف نیوز)جمہوریہ ترکیہ میں ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسٰی علیہ السلام کا گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پرکارٹونسٹ اور ایڈیٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ گستاخانہ خاکہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ سے منسوب تھا، خاکے کی اشاعت پرمذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع ہونے والے ایسے کارٹون کے حوالے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جو کھلے عام مذہبی اقدار کی توہین کرتا ہے، خاکے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش کردیا گیا۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے اسپیکر کے ریفرنس پر عدالتی حکم امتناع پیش کر دیا۔ قائد حزب اختلاف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ رکن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع وکیل نے پڑھ کر سنایا تو رکن خیبر پختونخوا نے نشاندہی کی، پشاور ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر میں نئی تاریخ نہیں دی۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہادت سیدنا حسین ؓ ایک اہم موقع ہے جو مسلمانوں کے لیے شہادت اور قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کی ناظمہ صفیہ شعیب بھٹو نے نیو سعیدآباد کے گا¶ں قاسم ہالا گوٹھ میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ محرم الحرام قربانی کا مہینہ ہے وہ قربانی جو اسلام کے تحفظ کے لیے نواسہ رسول سیدناحسینؓ نے دی ۔صبر واستقامت کی لازوال مثال سیدنا حسینؓ اور انکے خاندان کے لوگوں نے میدان کربلا میں پیش کی ۔سیدناحسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے قیامت تک کے لیے اسلام کو ہر طرح کی سازش اور...
    ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا...
    کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچولی کی معروف امام بارگاہ خیرالعمل اور الحسن امام بارگاہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جہاں عزادار تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضال زیدی، تنظیم عزاداران کے سربراہ ایس ایم...
    بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرن انچیف و بانی چیئرمین عمران خان کے سیاسی امور کوارڈینٹر امجد خان نیازی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا،بجٹ پر بجٹ اور ٹیکس پر ٹیکس سے عام عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز)ڈی آئی خان میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسرائیل ایران جنگ کے دوران ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر برادر پڑوسی ملک سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کے لیے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کیے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی ایرانی پرواز کراچی پہنچ گئی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینیئر ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان جنہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے بازی اور شدید احتجاج پر معطل کیا گیا تھا، اب اپنی رکنیت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں، کیونکہ اسپیکر آفس نے ان ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قانونی عمل کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر آفس نے اس معاملے پر پنجاب کے محکمہ قانون سے باضابطہ مشاورت شروع کردی ہے۔ اس مشاورت میں آئین و قانون کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی بنیاد مستحکم ہو۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر آفس کی جانب سے اس حوالے سے...
    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہیز میں سونے کے سکے اور کروڑوں کی گاڑی ملنے کے باوجود سسرالیوں اور شوہر کے ناروا سلوک سے تنگ بیوی نے خودکشی کرلی۔ 27 سالہ رتھنیا اور کاوین کمار کی شادی رواں سال اپریل کو ہوئی تھی۔ شادی میں دلہن کے گھر والوں کی طرف سے 300 سونے کے سکّے اور 70 لاکھ بھارتی روپے قیمت کی Volvo کار بطور جہیز دی گئی، اور وعدہ کیا گیا تھا مزید 200 سکّے بھی دیے جائیں گے۔  شادی کے محض دو ماہ بعد رتھنیا مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہیں جس میں انہیں چھوٹی غلطیوں پر جسمانی و ذہنی سزا دی جاتی تھی۔ 29 جون 2025 کو رِتھنیا ایک مندر جانے کے بہانے گھر سے نکلیں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پچھلے...
    جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت، پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والے جنگ بندی کے بعد ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصلر رسائی معاہدے 2008کے تحت یکم جولائی کو دونوں جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 246 بھارتی یا ممکنہ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دی جس میں 53عام شہری اور 193ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 463 پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھادیا، اور کہا کہ...
     ڈیرہ اسمعٰیل خان  (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈی آئی خان) میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے فضل الرحمٰن کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار...