2025-11-03@14:58:33 GMT
تلاش کی گنتی: 1170

«کے سکھ»:

(نئی خبر)
    پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے چار تاریخی مقامات پر دوبارہ کھدائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی قدیم حیثیت اور اہمیت کے بارے میں مزید شواہد سامنے لائے جا سکیں۔ حکام کے مطابق یہ کھدائی ٹیکسلا، قلعہ روہتاس، ٹلہ جوگیاں اور چولستان کے قلعوں پر اکتوبر سے شروع ہوگی۔ محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق کھدائی کا عمل فروری تک جاری رہے گا اور اس کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چولستان میں موجود 21 قلعوں میں سے سات اب بھی اپنی اصل حالت میں ہیں اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لیے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت و آثارِ قدیمہ پنجاب ڈاکٹر احسان...
    بھارت کے شہر مرادآباد کے علاقے کرولا میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں زچگی کے بعد ذہنی بیماری (پوسٹ پارٹم سائیکوسس) میں مبتلا 23 سالہ خاتون اپنے 15 روز کے بیٹے کو فریج میں رکھ کر بھول گئی اور سونے چلے گئی۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر دادی فوراً کچن میں پہنچیں اور فریج کھول کر بچے کو باہر نکالا، فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ بچہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ابتدا میں انہیں گمان ہوا کہ خاتون پر جنات یا برے اثرات کا سایہ ہے، اس لیے انہوں نے روایتی ٹوٹکے اور عملیات کروائے، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو...
    بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے بچے اپنے مرحوم والد اور صنعت کار سنجے کپور کی بھاری بھرکم جائیداد میں اپنے حصہ لینے کے لیے قانونی جنگ لڑنے عدالت پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور کی بیٹی سمائرا اور بیٹے کیان نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ والد کی 21 مارچ کو سامنے آنے والی وصیت جعلی اور غیر قانونی ہے کیونکہ والد نے کبھی اپنی زندگی میں اس کا ذکر نہیں کیا۔ خیال رہے کہ اس وصیت کے تحت سنجے نے تمام جائیداد اپنی بیوہ پریا کپور کے نام کر دی تھی۔ تاہم سنجے کی سابقہ بیوی اور بچوں کی ماں اداکارہ کرشمہ کپور اور دونوں بچوں کا کہنا ہے کہ یہ وصیت...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے مجرم نے ان کی گردن پر تیز دھار استرا رکھ دیا تھا اور وہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ تھا۔ 66 سالہ اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ یروادہ جیل میں ان کی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا گیا، لیکن یہ عام قیدی نہیں بلکہ دہرے قتل کا خطرناک مجرم تھا۔ سنجے دت کے مطابق جیسے ہی قیدی نے استرا ان کی گردن پر رکھا، انہوں نے ازراہِ تجسس پوچھ لیا کہ وہ کس جرم میں قید ہے۔ قیدی نے جواب دیا کہ وہ 15 سال سے دہرے...
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور صرف اس صورت میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری نہ تھم سکی۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے...
    سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ میں 80 سرکاری اسکولوں کو 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری اسکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے کئی اسکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ Post Views:...
    سیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع کے 80 سرکاری سکولز بدستور 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ شہرِ اقبال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے سکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد سکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے سرکاری سکولز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں جب کہ تحصیل...
    امریکا اور روس کا بیجنگ کوایٹمی تخفیفِ اسلحہ مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ ’غیر منطقی اور غیر حقیقی ہے‘ترجمان چینی دفتر خارجہ بیجنگ (جسارت ویب) چین نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کی جانب سے بیجنگ کو ایٹمی تخفیفِ اسلحہ مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ غیر منطقی اور غیر حقیقی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکا کے ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیتوں میں کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، دونوں ممالک کا اسٹریٹجک ماحول اور ایٹمی پالیسی بھی بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین “ایٹمی ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور صرف دفاعی حکمتِ عملی...
    ‎راولپنڈی میں غیر مسلم پاکستانیوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا۔ راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل سہال چکری روڈ میں 51 سالہ  قدیم ہندو،سکھ، پارسی اور کرسچن  مقررہ راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگیا۔ میلاد جلوس میں  مسلم اقلیتوں کے اتحاد کا لازوال شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس پر سب عش عش کر اٹھے۔ 1500 سالہ جشن میلاد ہندو، پارسی، کرسچن، سکھ مسلم اتحاد کا شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، سہال بازار دکانوں گھروں کو خوبصورتی سے دلہن طرح سجایا گیا۔ سکھ کمیونٹی قائد سردار ویندر سنگھ جگی قیادت میں سکھ برادری شریک ہوئی، جبکہ مسیحی رہنما جبران گل، پاردی الیاس قریشی قیادت میں کرسچن کمیونٹی شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام،...
    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں، کیونکہ ٹیسلا کے بورڈ نے کمپنی کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ان کے لیے ایک نیا اور تاریخ ساز پے پیکیج منظور کرلیا ہے۔ ٹیسلا پیکج کے تحت ایلون مسک کو 1 کھرب ڈالر سے زائد کا معاوضہ صرف اس صورت میں ملے گا جب وہ آئندہ 10 برسوں میں انتہائی بلند اہداف حاصل کرلیں۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے اس منصوبے کے مطابق مسک کو کوئی تنخواہ یا بونس نہیں ملے گا، بلکہ انہیں صرف اس وقت ادائیگی کی جائے گی جب ٹیسلا کی قدر موجودہ سطح سے 8...
     اگر آپ کے پاس 25 ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے، تو تیار ہو جائیں — کیونکہ اس کی قرعہ اندازی 10 ستمبر 2025 کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ وہ موقع ہے جس کا انتظار ہزاروں سرمایہ کار ہر تین ماہ بعد کرتے ہیں۔ نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ (رجسٹرڈ) کی انیسویں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بانڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ رجسٹرڈ ہوتا ہے، یعنی بانڈ خریدار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف آپ قرعہ اندازی میں شامل ہوتے ہیں بلکہ ہر چھ ماہ بعد منافع بھی حاصل کرتے ہیں۔ 25,000 روپے کے پریمیم بانڈ میں انعامات...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ،...
    اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے شہیدوں کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری منزل ہے۔ شہیدوں کی وردی پر لگا خون ہمارے لیے سب سے بڑا زیور اور سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شہداء کی قربانی سے لگے چراغ کی روشنی پوری قوم کے دلوں میں آج بھی جل رہی ہے۔ شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ وہ بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کا عزم و ہمت اس حقیقت کو واضح کرتا ہے...
    کراچی میں 19 اگست کی بارش کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج  کاپانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ 15 روز بعد بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں بارشوں کے بعد مرکزی سڑکوں کی صورتحال قدر بہتر ہے لیکن اندورنی گلیاں تباہی کامنظر پیش کررہی ہیں، پندرہ دن ہو نے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی تیز بارش کے بعد مکین دہری اذیت کا شکار ہیں کیونکہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کے بعد اب علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، کچھ...
    عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ  کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، دونوں رہنماؤں نے اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے...
    سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
    فلسطینی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے نیچے خفیہ اور غیرقانونی کھدائی میں مصروف ہے، جس کا مقصد نہ صرف اسلامی آثارِ قدیمہ کو مٹانا ہے بلکہ مسجد کی تاریخی اور مذہبی شناخت کو بھی نشانہ بنانا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیوز نے اسرائیلی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحنِ اقصیٰ کے نیچے کھدائی جاری ہے، جس کے دوران اموی دور کی اہم اسلامی نشانیاں جان بوجھ کر تباہ کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آثار مسجد اقصیٰ کی اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کے اس پر حقِ ملکیت کا ناقابلِ تردید...
    رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی اور خفیہ کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی دور کے قیمتی آثارِ قدیمہ کو جان بوجھ کر مٹایا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اسرائیل کے ان عزائم کا واضح ثبوت ہیں۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اموی دور کے اہم تاریخی آثار کو منظم منصوبے کے تحت ختم کیا جا رہا ہے، جو مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت اور مسلمانوں کے حق ملکیت کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ سرگرمیاں مکمل طور پر خفیہ رکھی...
    ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس...
      بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ آئندہ سال چین اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
    سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر...
    نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
    نارروال(ویب ڈیسک) سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) ماضی کی نامور فلمی ہیروئن اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ ان کی چوتھی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک انٹرویو میں نشو بیگم نے واضح کیا کہ انہوں نے اب تک چوتھی شادی نہیں کی، شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو ان کی شادی پر اعتراض نہیں اور اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے بچے خوش ہوں گے۔ نشو بیگم نے کہا کہ انہیں اب بھی متعدد شادی کی پیشکشیں ملتی ہیں لیکن وہ ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ان کے مطابق شادی کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ نصیب سے...
    بھارتی شہر نوئیڈا کے جہیز قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ نکی بھاٹی، جسے اس کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا تھا، نے مرنے سے قبل فورٹس اسپتال میں ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ سلنڈر دھماکے میں جھلس گئی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور نرس کے مطابق 21 اگست کو اسپتال لائے جانے پر نکی بات کرنے کے قابل تھی اور اس نے سلنڈر بلاسٹ کا ذکر کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نکی کی ساس، سسر، ایک پڑوسی اور بہنوئی کو اسے گاڑی سے اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق بھاٹی خاندان کے گھر میں سلنڈر دھماکے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی زبان میں مہارت لازمی قرار دینے کے بعد کارروائیاں سخت کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اسی صورت ملے گی جب وہ ڈرائیورز کے لیے انگریزی شرط کو نافذ کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ڈرائیورز پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کمرشل ورک ویزا بھی روک دیا ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 3 ہزار ڈرائیورز کو ہائی ویز سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔ صرف ٹیکساس میں 350 ڈرائیورز پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ معاملہ اُس وقت مزید...
    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز کی دنیا کے درمیان ماضی میں ہونے والے یادگار لمحات اکثر دوبارہ منظرِ عام پر آتے ہیں تو شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پرانی وائرل ویڈیو ہوئی جس نے ایک بار پھر ان یادوں کو تازہ کردیا ہے۔ اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ اور خوبرو اداکارہ ریکھا اور پاکستان کے سابق کرکٹر اور وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا اور ونود کھنہ موسیقی کی دھن پر جھومتے ہوئے اسٹیج پر رقص کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ کو پاکستانی اداکارہ بابرہ شریف اور مشہور کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ بلاکس کی نیلامی میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق: دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی ریزرو پرائس جان بوجھ کر غلط تعین کی گئی 2015 کی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس اِن جیالوجی (این سی ای جی) پشاور کی اسٹڈی کو نظر انداز کیا گیا مخصوص بولی دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کے پی آکشن رولز 2022 پر عمل نہیں کیا گیا نیب نے مزید بتایا کہ لیز ہولڈرز غیر قانونی سب لیٹنگ میں ملوث ہیں اور فی ایکسکیویٹر ہفتہ وار 5 سے 7 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ ان کی...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی ذاتی زندگی سے جڑے کئی پہلو آج بھی مداحوں کے لیے پردۂ راز ہیں۔ اداکارہ انیتا اڈوانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راجیش کھنہ سے خفیہ طور پر شادی کی تھی۔ راجیش کھنہ نے مجھے سندور لگایا اور منگل سوتر پہنایا انیتا نے ایک انڈین میگزین سے گفتگو میں بتایا کہ ’ہمارے گھر میں ایک چھوٹا سا مندر تھا۔ ایک رات انہوں نے میرے لیے منگل سوتر بنوایا، مجھے سونے اور سیاہ رنگ کا چوڑا پہنایا اور ماتھے پر سندور لگاتے ہوئے کہا کہ آج سے تم میری ذمہ داری ہو۔ بس یوں ہماری شادی ہوگئی۔‘ شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ انیتا نے کہا...
    مقررین نے اپنے خطاب میں جی ایم سکندر مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ وہ انتہائی درد دل رکھنے والے غریبوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنیوالے، ایک مثالی، دیندار اور انتہائی شریف بیوروکریٹ تھے۔ انہوں نے 10 سال کے درمیاں 5 وزرائے اعلی کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سابق بیوروکریٹس جی ایم سکندر شگری مرحوم کیلئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد و امام بارگاہ کاروان ابوطالب بلتستانیہ لاہور میں قران خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہالیان لاہور نے شرکت کی۔ تقریب سے آغا مبارک موسوی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی کا چہرہ دیکھتے رہا کریں وہ ہمارے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی سرکاری فنڈز سے 10فیصد مسلح گروہوں کو جانے کے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ایک صوبے کا معاملہ نہیں جب تمام صوبوں کے فنڈز میں گھسیں گے تو بڑا بہت بڑا فنڈا نکلے گا۔ سابق ایم پی اے احمد خان بھچر...
    ---فائل فوٹوز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا رابطہ ہوا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا۔
    واشنگٹن: بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف سکھ برادری کی عالمی سطح پر مزاحمت میں شدت آ گئی ہے، آج امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امریکہ بھر سے ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ریفرنڈم سکھس فار جسٹس (SFJ) کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جو خالصتان تحریک کی ایک سرکردہ تنظیم ہے۔ اس ریفرنڈم کا مقصد سکھ قوم کے آزاد وطن خالصتان کے قیام کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ SFJ  کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نہ صرف بھارت کے اندر اقلیتوں کو...
    50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
    اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور محفوظ رہنے کے لیے شہریوں سے مارگلہ ہلز جانے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گے۔ مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو 19 اگست تک عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔...
    ’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
    کھانے کو ہمیشہ گرم حالت میں کھانے کا مزہ ہی الگ ہے، لیکن ایک خاتون کا دال گرم رکھنے کا نیا طریقہ سوشل میڈیا پر زیادہ متاثر نہ کر سکا۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون دال چاول کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ دال ٹھنڈی ہو گئی ہے تو انہوں نے نہ چولہا استعمال کیا اور نہ مائیکروویو۔ اس کے بجائے وہ گیس برنر کا اسٹینڈ اٹھا کر ٹیبل پر لائیں، اس کے نیچے ایک چھوٹی موم بتی جلائی اور اوپر برتن رکھ کر دال کو گرم کرنے لگیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا:’ کھانے کو گرم رکھنے کا بہترین...
     ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو  ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے،  14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا  تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع خصوصاََ ضلع بونیر میں سیلابی ریلے سے 78 اور صوبے بھر میں کل 146 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف سانحات میں 146 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے کہا کہ متاثرین کے کرب...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ مل کر حکومتی حکمت عملی میں تبدیلی نے سندھ کے کھجور کے شعبے کو نئی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ترغیب دی ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پیداوار کے زیادہ حجم کے باوجودسندھ کا کھجور کا شعبہ تاریخی طور پر فصل کے بعد کے نقصانات، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی کمی اور غیر معیاری پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے طریقوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں تک محدود رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما رہا ہے.(جاری ہے) ان سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت سندھ، ٹریڈ...
    سکھر میں 3 ہزار سے زیادہ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ بدھ کو سکھر میں 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پبلک اسکول سکھر میں 3,080 طلباء نے مل کر انسانی پاکستانی قومی پرچم تشکیل دیا سکھر سے محمد اطہر اللہ کی رپورٹ#Pakistan #IndependenceDay #Sukkur #HumanFlag #PublicSchoolSukkur #14August #PakistanNews #JashneAzadi #MuhammadAtharullah #Patriotism pic.twitter.com/lBx5Rd4buN — APP (@appcsocialmedia) August 13, 2025 یہ تقریب سکھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، جس میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان...
    کراچی: ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کی رحلت کے باوجود میوزیکل کنسرٹ میں اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کو ششدر کرکے رکھ دیا۔ سندھ حکومت کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں عاطف اسلم کو انتہائی پسندیدگی کے ساتھ سنا گیا اور ان کے جذبے کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم کے والد سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم  دو روز  قبل لاہور میں علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ TagsShowbiz News Urdu
    تقریباً چھ کھرب روپے کے نقصان نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیاہے،وفاقی وزیر خزانہ کا انکشاف سندھ حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی مؤثر قرار ،سینیٹ میں محمد اورنگزیب کی توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کو ہونے والے تقریباً چھ کھرب روپے کے نقصان نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کو 5۔89 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال آٹھ...
    سٹی42:  کوئٹہ  میں حضرت  امام حسین   علیہ السلام کے چہلم کےموقع  پر موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق 15 اگست کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند  رہےگی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری میں موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہےکہ  موبائل فون سروس 15 اگست کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند ہوگی۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری  پر  پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ Waseem Azmet
     پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، البتہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال سے مایوس ضرور ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے 14 اگست کے احتجاج کی کال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کس نے کیا، اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔ ہم تو یہی سمجھے تھے کہ 14 اگست کو جشنِ آزادی منایا جائے گا، لیکن اب تو مجھے بھی شک ہے کہ یہ ناقص فیصلہ آخر آیا کہاں سے؟ علیمہ خان اور پارٹی رہنماؤں کی باتوں پر تحفظات انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کے بیان سے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ہونے والے کھجور میلے میں 3 ارب 20 کروڑ ریال کی کھجور کے سودے ہوئے جو کہ نیا ریکارڈ ہے۔ العربیہ اردو نے کھجور بازارکی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد النقید کے حوالے سے بتایا کہ یہ میلہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکا اور عالمی سطح پر کھجوروں کی پہلی بین الاقوامی مارکیٹ کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ سعودی کھجور کی پیداوار کو سلک روڈ سے جوڑ کر عالمی تجارت کو فروغ اور سعودی کھجور کی برآمد کے نئے راستے کھولتا ہے،یہ میلہ سعودی حکمت عملی کے تحت تیل سے ہٹ کر ( غیر...
    سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھوتے ہوئے ایک خاتون پر مگرمچھ کے مبینہ حملے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، تاہم محکمہ وائلڈ لائف نے اس کی تردید کر دی ہے۔ خاتون کے شوہر حبدار نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میری بیوی نارا کینال پر کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کرکے ٹانگ دبوچ لی اور نہر میں گھسیٹنے لگا۔ میں فوراً لپکا، مگرمچھ سے مقابلہ کیا اور بیوی کو اس کے چنگل سے آزاد کرایا۔ بیوی کے لیے جان دینا پڑ جائے تو بھی دریغ نہیں، اس وقت یہی سوچا کہ وہ میرے لیے سب کچھ ہے۔ زخمی خاتون اس وقت سکھر سول اسپتال کے ٹراما...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے رضاکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے خاطر جان قربان کرنے والے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمی رضاکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔\932
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے  ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا، اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025...
    غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا،...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اورنیو دہلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل...
    سکھر بیراج —فائل فوٹو سکھر بیراج کے نئے دروازوں سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق پراجیکٹ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بیراج پر تبدیل شدہ دروازوں میں کوئی نقص نہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دروازوں میں معمولی خامیاں درست کی جا رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام کارروائی معمول کی جانچ پڑتال اور معیاری طریقہ کار کا حصہ ہے۔
      بیجنگ : اس سال ننیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور پلان کے نفاذ کو چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چھونگ چھینگ شہر کے کسٹمز نے اطلاع دی ہے کہ اگست 2019 میں اس منصوبے کے نفاذ کے بعد سے، نئے کوریڈور سے وابستہ تیرہ صوبائی یونٹس اور دو شہروں کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 4.06 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے۔ اس سال کے پہلے سات مہینوں میں، کوریڈور کے ذریعے وابستہ علاقوں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 542.68 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہے، جو کہ اس مدت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے چھ سالوں میں نیو انٹرنیشنل...
    ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
    جرگہ ممبر کے مطابق امن جرگہ اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی۔ جرگہ نے وزیر اعلیٰ کو مذاکرات کے راستے میں موجود ڈیڈ لائک اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال بارے باجوڑ کے 50 سے زائد مشران پر مشتمل امن جرگہ کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جرگہ ممبر کے مطابق ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم اور سیالکوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین سے مون سون کے دوران بچوں کو سیلابی نالوں سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے۔
    سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) سی ٹی ڈی سندھ نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سکھر میں کچے کے علاقے کے ڈاکوئوں کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔(جاری ہے) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نہ صرف ڈاکوئوں کو ہتھیارفراہم کرتے تھے بلکہ ممنوعہ اورغیر قانونی اسلحے کے ڈیلرزکو بھی سپلائی دیتے تھے، گرفتارملزمان کی نشاندہی پرایک گاڑی اوربڑی مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں کے حملوں سے 21 ماہ بعد غزہ کی جنگ میں ہزاروں لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، آبادیاں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور کسی شہری کے پاس زندگی کی کوئی ضمانت نہیں۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے والے ایک مقامی صحافی نے یو این نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ غزہ کے باسیوں کو اس جنگ کا مفہوم سمجھنے کے لیے طویل وضاحتوں کی ضرورت نہیں۔ آسمان پر ہر وقت جنگی طیاروں کی گھن گرج سنائی دیتی ہے اور ان کے حملے اس خوف کے سوا ہر شے کو تباہ کر دیتے ہیں جو بظاہر دکھائی نہیں دیتا...
    فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی عدالت نےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان قمر شہزاد، محمد ذیشان اور زبیر اصغر کو فی کس 5 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کی تفتیش سب انسپیکٹرصدام حسین نے کی جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل گیان پرکاش نے کی۔ دوران تفتیش ملزمان سے 10 لاکھ روپے، 20 ہزار 700 امریکی ڈالر اورایک لاکھ 47 ہزارسعودی ریال بھی برآمد ہوئے تھے، جنہیں عدالت نے سرکار کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: یہ فیصلہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کی روک تھام اور مالی بدعنوانی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی جو پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے پر غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی سے ہونے والی زیادتی سے...
    سٹی 42 : نیشنل سیونگ ڈویژن کی جانب سے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 100 روپے مالیت کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15 اگست بروز جمعہ کو صبح 9 بجے ہوگی۔ 100 روپے والے پرائز بانڈز کا پہلا انعام7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3، اور تیسرا انعام 1000 روپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں ایک خصوصی...
    وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان حکومت کی جانب سےسرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سرکاری نوکری کےحوالےسےعمرکی حد سےمتعلق کوئٹہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکمنامہ 24 جون 2025سے 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔ مزید :
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک)حکومت بلوچستان نے سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کوئٹہ نےسرکاری نوکری کےحوالےسےعمرکی حد سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکم نامہ 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے داخلہ کا بڑا فیصلہ کر لیا اور کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات...
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو بھارتی حکام نے کہا تھا کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا جاری رکھیں گے، حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ہونے والی ممکنہ سزاؤں کا خطرہ موجود ہے۔ یہ وہ تازہ ترین موڑ ہے جو اس مسئلے میں آیا ہے جسے نیو دہلی نے سمجھا تھا کہ وہ اس...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
    خلاف ضابطہ تعیناتی کے بعد کروڑوں روپے کی کمیشن وصولی ، سیکریٹری بے بس تیمور سیال اور سلیمان دشتی اخراجات اور فنڈ کی فائلوں پر 20 سے30 فیصد کمیشن بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ میں بدانتظامی، گریڈ 20 میں دو ریجنل کنسلٹنٹ تیمور سیال اور سلیمان دشتی کئی سال سے غیر قانونی طور پر تعینات، ٹریننگ کے فنڈز پر کروڑوں روپے کمیشن وصولی کا الزام، سیکریٹری منور مٹھانی دونوں افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے میں ناکام ہو گئے۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ میں انجنیئر تیمور سیال کو 28 ستمبر 2012 کو ریجنل کنسلٹنٹ کے طور پر ایک سال کے کانٹریکٹ کے طور تعینات کیا گیا، جبکہ تیمور سیال...
    جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لِیما میں گیس کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران دو قدیم مقبرے دریافت ہوئے ہیں جن میں 1000 برس پرانی انسانی باقیات ملی ہیں۔ کھدائی کے دوران دریافت ہونے والا ایک مقبرہ خالی پایا گیا جبکہ دوسرے میں انسانی باقیات کے ساتھ مٹی کے چار برتن اور کدو کے خول سے بنی تین اشیاء سامنے آئیں۔ قدرتی گیس کے ڈسٹریبیوٹر کیلیڈا کے لیے یہ دریافت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دو دہائیوں کے دوران کمپنی نے شہر میں کھدائی کے دوران 2200 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات کی نشان دہی کی ہے۔ ماہرِآثارِ قدیمہ جوز ایلیاگا نے اس بات کی تصدیق کی کہ برتنوں پر ہوئی نقش و نگاری اور مخصوص...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 28 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممتاز صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے بانی رکن مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جوانسالہ صاحبزادے روشان وحید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال اہلخانہ کے لئے ایک اندوہناک اور بہت بڑا صدمہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ مرحوم...
    باجوڑ(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے اسکولوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے ڈان کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں یکم اگست سے 8 اگست تک اسکول بند رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل ماموند میں تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 29 جولائی کو سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے باجوڑ میں 3 دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، کرفیو تحصیل لوئی ماموند میں نافذ کیا گیا تھا۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ فیصلہ مخدوش سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کیا...
    باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام اسکول 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند اور واڑہ ماموند میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسکول بندش کا اطلاق یکم اگست سے 8 اگست 2025 تک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر کی جانب سے ممکنہ تخریبی کارروائیوں کے خطرات کے پیش نظر طلبہ، طالبات، اساتذہ اور عام شہریوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ 30 جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں ریکوری میں کمی اور ترسیلی نقصانات کے مالی اثرات شامل نہیں ہیں. یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی پاور ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا تھا کہ گردشی قرضہ 780 ارب روپے ہے تاہم سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو ریحان اختر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کے سوال پر واضح کیا کہ 1.6 کھرب روپے کے تخمینے میں مالی نقصانات شامل نہیں...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے گلگت بلتستان کی لیلیٰ پیک پر کوہ پیمائی کے دوران حادثے میں معروف جرمن ایتھلیٹ اور کوہ پیما لورا ڈہلمیئر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لورا ڈہلمیئر عالمی سطح پر ایک مثالی کھلاڑی تھیں اور دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ تھیں۔ ان کا حوصلہ، عزم اور کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان لورا کے اہل خانہ، عزیزوں اور جرمن قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: جرمن اولمپیئن لارا ڈاہل مائر پاکستان میں کوہ پیمائی کے دوران جان گنوا بیٹھیں، انوکھی وصیت کیا تھی؟ واضح رہے کہ لورا ڈہلمیئر رواں...
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کی نومنتخب انتظامیہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ صحافت مقدس امانت اور شعور کی بہت بڑی طاقت ہے، آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے مابین توازن قائم رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہے۔ سچ پر کوئی پابندی نہیں ہے، جس معاشرے میں سچ پر پابندی ہو وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے، سچ ایک موتی ہے اس کو بدتمیزی، بدتہذیبی اور ذاتی خواہشات کے کیچڑ میں لپیٹا جائے تو بداخلاقی بن جاتا ہے اور معاشرے میں انتشار کا باعث بنتا ہے۔ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے...
    حکومت نے بجلی کے شعبے میں موجود گردشی قرضے کو 2.381 کھرب روپے سے کم کر کے 561 ارب روپے تک لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ قدم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے وعدے کے مطابق اٹھایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت 1.275 کھرب روپے کی خطیر رقم، جو 18 کمرشل بینکوں سے حاصل کی گئی ہے، پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (PHL) اور کچھ بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو ادائیگی کے لیے استعمال کرے گی۔ انگریزی اخبار میں شائع خالِد مصطفیٰ کی رپورٹ کے مطابق، بجلی ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یہ رقم رواں یا آئندہ ہفتے کے دوران جاری کی جائے گی تاکہ گردشی قرضہ کم...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کااعلان کرنے جا رہا ہے اور اس وقت سب کی نظریں اس فیصلے پر جمی ہیں کہ آیا شرح سود میں مزید کمی کی جائے گی یا اسے برقرار رکھا جائے گا۔ ماہر معیشت کے طور پر میری رائے میں موجودہ حالات میں شرح سود کو تبدیل نہ کرنا ہی دانشمندی ہے، پاکستان نے حالیہ مہینوں میں شرح سود میں نمایاں کمی دیکھی ہے ، جو 22 فیصد سے گھٹ کر مئی 2025 میں 11 فیصد تک آ چکی ہے۔ یہ صرف کمی نہیں بلکہ پالیسی میں ایک واضح تبدیلی ہے۔ اگرچہ اس سے قرض داروں کو ریلیف ملا اور معیشت کو سہارا دیاگیا لیکن اس...
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم آئرلینڈ کے دورے میں فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی، تاہم ہماری بیٹرز پُراعتماد ہیں اور حالیہ کوالیفائرز میں عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم ایک مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ میری پوری توجہ اس وقت اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں ٹیم کے لیے مفید ثابت...
    ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں جموں میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت اور خوف کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف حریت رہنمائوں نے حق خودارادیت کے کشمیری عوام کے جائز مطالبے کو کچلنے کے لئے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں جموں میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت...