سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیاں، سکھ کمیونٹی کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر
اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر دستیاب ہوں گے، یہ عزم سکھ برادری کے لیے بہت بڑا سہارا ہے۔
’پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے‘اُنہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے، اور سول انتظامیہ نے بھی بھرپور ساتھ دیا، جس پر ہم اُن کے بھی شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک اپنی ذمہ داری نبھائی۔ پاک فوج اور سکھوں کا رشتہ ایسا ہے جیسے ناخن اور گوشت کا، جو کبھی جدا نہیں ہو سکتا۔ یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ دنیا کو جب معلوم ہوگا کہ فوج کے سربراہ نے خود کرتار پور کا دورہ کیا تو سکھ برادری کا مان اور بڑھ جائے گا۔
سکھ رہنما نے کہاکہ دنیا بھر کے سکھ مانتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے سب سے محفوظ ملک ہے۔ یاتری جب یہاں سے واپس جاتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں کیونکہ انہیں اتنی محبت اور عزت ملتی ہے کہ دل نہیں کرتا پاکستان چھوڑ کر جائیں۔
’فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا‘دیگر سکھ رہنماؤں نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا ہے، اس پر دنیا بھر کے سکھ اُن کے شکر گزار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں جو اقدامات کیے گئے اُن کی مثال نہیں ملتی۔ کرتار پور صاحب کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی ہم بھرپور قدردانی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
سکھ رہنماؤں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے سکھوں کا سر پاکستان کی طرف عقیدت سے جھک رہا ہے اور دنیا بھر کے سکھوں کی محبت اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ہمارے لیے حقیقی معنوں میں جنت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews رمیش سنگھ اروڑہ ریسکیو کارروائیاں سکھ رہنما سیلاب متاثرین کی مدد فیلڈ مارشل عاصم منیر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رمیش سنگھ اروڑہ ریسکیو کارروائیاں سکھ رہنما سیلاب متاثرین کی مدد فیلڈ مارشل عاصم منیر وی نیوز فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا بھر کے سکھ سکھ کمیونٹی پاک فوج کے لیے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سندھ میں سیلاب سے قادرپور فیلڈ کے 10 کنویں متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گھوٹکی : صوبہ سندھ میں سیلاب سے قادرپور فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہونے سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی میں سیلابی پانی سے قادرپور گیس فیلڈ کے کنویں بھی متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 10 کنوو ¿ں سے گیس کی سپلائی بند ہوچکی ہے جب کہ لاڑکانہ میں زمیندارہ بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا اور سیلابی پانی نے زرعی علاقوں اور آبادی کو بری طرح متاثر کیا۔
بتایا گیا ہے کہ کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کے بہاو ¿ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے یہاں سے پانی 48 گھنٹے میں سکھر بیراج پر پہنچنے کا امکان ہے، فی الحال گڈو بیراج پر کوئی خطرہ نہیں تاہم کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح میں بھی اضافے کے بعد علاقے سے نقل مکانی جاری ہے اور کچے سے 30 ہزار لوگوں کو محفو ظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ سیلاب کے باعث بالائی سندھ میں کچے کے درجنوں گاو ¿ں ڈوب چکے ہیں جہاں گھوٹکی میں کچے کے 20 سے زائد دیہات زیر آب آئے ہیں، کندھ کوٹ میں کچے کا 80 فیصد علاقہ سیلاب کی نذر ہوا ہے، اوباڑو، نوشہرو فیروز میں بھی کئی بستیاں ڈوب چکی ہیں، پنوعاقل میں کچے کے علاقے سدوجہ میں پانی کا ریلا 150 دیہات میں داخل ہوا لیکن وہاں دیہات کے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو عملہ موجود نہیں تھا۔