2025-11-03@17:34:14 GMT
تلاش کی گنتی: 12055
«افراد کا»:
(نئی خبر)
ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل کو انسانی ہمدردی، قانونی ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے تیسرے مرحلے کے دوران اب تک ضلع کوئٹہ سے 35 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھجوا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر شروع کی گئی واپسی مہم کو مرحلہ وار منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ میں بڑی تعداد میں افغان شہری کاروبار اور دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں، جنہیں اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات نمٹانے کے لیے کچھ وقت درکار...
تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں جب کہ معاہدے کے بعد سے اسرائیلی افواج درجنوں فلسطینی باشندوں کو شہید کرچکی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی اس بیان کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹی ٹوئٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔اس سے قبل پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران اس گراؤنڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث مبینہ کشتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین فضائی حملے کیے گئے جن میں 14 افراد ہلاک اور ایک شخص زندہ بچ گیا، یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ یہ حملے چار کشتیوں پر کیے گئے جو امریکی انٹیلی جنس کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال میں تھیں، تمام کارروائیاں بین الاقوامی پانیوں میں کی گئیں اور کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ہیگسیتھ نے بتایا کہ پہلی کشتی میں آٹھ، دوسری میں چار اور تیسری میں تین افراد سوار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوجرہ/ٹوبہ ٹیک سنگھ:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کھاد، بیج، زرعی ادویات اور ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کی قیمتوں کو نصف کرے، گندم کی امدادی قیمت 45 سو روپے من مقرر کی جائے۔ سستا آٹا عوام کا اور اجناس کے بہتر نرخ کسان کا حق ہے اور دونوں کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔گوجرہ میں کسان بچاﺅ پاکستان بچاﺅ روڈ کاررواں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر جماعت اسلامی جاگیرداری نظام کا خاتمہ کرے گی اور انگریزوں کی عطا کردہ زمینیں اور غیر آباد رقبے چھوٹے کسانوں، ہاریوں، غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کارپوریٹ فارمنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹی ٹوئٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم مخالف ٹیم کتنے اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ ونر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔ ٹیم میں دو آل راؤنڈر شامل ہیں۔ ابرار احمد اور دو فاسٹ بولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کرا سکتے ہیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ “پنڈی میں یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ مخالف ٹیم کو کس اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل اسٹار کھلاڑی بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ جیتنے والے کھلاڑی ثابت ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی میچ ونر ثابت ہوں گے۔ کپتان نے ٹیم کے توازن کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو آل راؤنڈر، ابرار احمد اور دو فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کر سکتے ہیں، جس...
ٹی ٹوئٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ پنڈی میں نہیں معلوم مخالف ٹیم کتنے اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ ونر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔ ٹیم میں دو آل راؤنڈر شامل ہیں۔ ابرار احمد اور دو فاسٹ بولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کرا سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت کرنے والے اراکین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ اظہر اور ارسلان خالد کے دستخط سے مرتضی وہاب کو خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ مئیر کراچی کے حمایت یافتہ 32 پی ٹی آئی ارکان سے تحریک انصاف لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 32 تحریک انصاف کےمنحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاچکی ہے، 10 ارکان میں اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم خان نیازی، صنوبر فرحان، زبیر موسی، عبد الغنی، عزیز اللّہ، فرحان خان سے بھی پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی کرتی ہے۔ خط کے مطابق منحرف 32 ارکان سے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) نے مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کمپنی نے بعد از ٹیکس منافع 9.4 بلین روپے اور فی شیئر آمدنی 20روپے کا اعلان کیا ہے۔پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس 28 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوا جس میں 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی اور گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ گروپ کا مجموعی منافع بعد از ٹیکس 10.5بلین روپے تک پہنچا، جبکہ فی شیئر آمدنی 22.4روپے رہی۔پی ایس او نے توانائی کے بدلتے ہوۓ منظرنامے کے باوجود مارکیٹ میں اپنی قائدانہ پوزیشن برقرار رکھی، وائٹ آئل کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر...
پاکستان نے پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بابر اعظم پاکستان پہلا ٹی20 جنوبی افریقہ سلمان علی آغا کرکٹ سیریز وی نیوز
امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی Shield AI نے ایک نیا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ متعارف کرایا ہے، جسے X-BAT کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈرون ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ (VTOL) کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی بدولت اسے کسی بھی مقام سے اُڑایا جا سکتا ہے اور اسے رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کمپنی کے مطابق X-BAT بحری اور دشوار ماحول میں آپریشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں Hive Mind ٹیکنالوجی پر مبنی خودکار نظام موجود ہے، جو اسے خودمختار پرواز، ہدف کی شناخت اور نیویگیشن کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ ڈرون کی لمبائی 26 فٹ اور پروں کا پھیلاؤ 39 فٹ ہے، اور چھوٹے سائز کی بدولت اسے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
خط میں میئر کراچی سے درخواست کی گئی ہے کہ سرکاری خط و کتابت یاعوامی حلقوں میں ان منحرف ارکان کو تحریک انصاف سے منسوب نہ کیا جائے، کیونکہ وہ اب آزاد حیثیت میں سمجھے جائیں گے۔ پارٹی کے مطابق یہ اقدام کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے باضابطہ طور پر اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32 منحرف ارکان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو باضابطہ خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 32 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا چکی ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون نے عالمی سطح پر اپنے کارپوریٹ اسٹاف میں سے 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے، یہ اقدام انتظامی ڈھانچے کو سادہ بنانے، بیوروکریسی کم کرنے اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایمازون کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا ہےکہ ادارہ اب اپنے وسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے اور ایسے منصوبوں پر توجہ دینے کا خواہاں ہے جو کمپنی کے مستقبل کو مستحکم بنائیں،ہماری کوشش ہے کہ اضافی انتظامی سطحوں کو ختم کرکے ادارے کو زیادہ تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت، کے ذریعے...
بھارت بھر میں اس عمل کو نافذ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو ایس آئی آر سے متعلق عوام کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالوں کے تسلی بخش جوابات فراہم کرنے چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی ملک گیر "خصوصی نظرثانی" (Special Intensive Revision – SIR) کے اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاست بہار میں ہونے والے حالیہ SIR سے سبق سیکھنے پر زور دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفافیت، انصاف اور شمولیت کو یقینی بنانا چاہیئے تاکہ بڑے پیمانے پر ووٹروں کے...
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 6 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ اتائی ڈاکٹر موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 40 فیصد کراچی میں ہیں۔ ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور روک تھام کے لیے منعقدہ اجلاس میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر صحت کو بتایا گیا کہ سندھ میں 3995 رجسٹرڈ بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز ہیں، جن میں لاڑکانہ میں 1144، شکارپور میں 509، شہید بے نظیرآباد میں 256، میرپورخاص میں 228 اور دیگر اضلاع میں متعدد کیسز شامل ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایچ آئی وی کے...
اُن کے اس دورے کا مقصد غزہ میں جاری جنگبندی کے معاہدے اور ایران کے معاملات کا جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار نے رپورٹ دی کہ امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف "ڈین کین" آنے والے دنوں میں مقبوضہ فلسطین كا دورہ كریں گے۔ ڈین کین اس سفر کے دوران مقبوضہ فلسطین كے شہر "کریاٹ گاٹ" میں واقع ہیڈکوارٹر كا دورہ كریں گے اور وہاں موجود امریکی فوجی دستوں کا معائنہ كریں گے۔ غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کے روز اسرائیل پہنچیں گے۔ اُن کے اس دورے کا مقصد غزہ میں جاری جنگ بندی کے معاہدے اور ایران کے معاملات کا جائزہ لینا ہے۔ تاہم ابھی تک اسرائیل کے کسی بھی سرکاری ذرائع نے مذکورہ...
—’جیو نیوز‘ گریب راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے برسائے اور تھپڑ مارے۔ پی ٹی آئی کارکن عمران خان کے خطاب سے پہلے آپس میں لڑ پڑےکارکنان کے دمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا تھا۔ جھگڑا ڈی آئی خان سے آئے ہوئے کارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا۔وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہنگامہ ہوا۔
فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پارٹی کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے راجہ فاروق حیدر اور سلمان اکرم راجہ سے ریفرنس کیلئے مشاورت کی۔ یہ بھی پڑھیے ن لیگ کا پی پی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال مظفر آباد سے قانونی ماہر کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 30 کی ذیلی شق 3 اور 4 کے تحت کوئی ایم ایل اے پارٹی تبدیل کرنے سے نااہل ہوسکتا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسپیکر اسمبلی کے پاس پہلے ہی پی ٹی آئی کے چار...
کیریبین: رواں سال کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹی میں تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق کیٹیگری 5 کے اس شدید طوفان کے باعث ہیٹی میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افراد محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق طوفان آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے بعد...
وزیراعلیٰ کی اڈیالہ سے واپسی کے دوران یوٹیوبر اور کارکنوں میں جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی۔ اطلاعات کے مطابق یوٹیوبر نے کارکن پر حملہ کیا اور کارکن نے بھی اسے مکوں سے مارا۔ یوٹیوبر سہیل آفریدی سے ملاقات کی کوشش کر رہا تھا، جس پر کارکنان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب کارکن نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر اعتراض کیا۔ پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان نے یوٹیوبر پر الزام لگایا کہ وہ علی امین گنڈا پور کے بھیجے ہوئے شخص ہیں اور ڈی آئی خان سے آئے یوٹیوبر کو پیسے دینے کا الزام بھی عائد کیا۔ یہ واقعہ پارٹی کارکنان کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔ جب بھی عمران...
سٹی42: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑپڑے۔ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے تاہم ان کی پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے۔ کارکنوں نےایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔ جھگڑا ڈی آئی خان سے آئےکارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پربھی پی ٹی آئی کارکنوں کےدرمیان ہنگامہ ہوا۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر Waseem Azmet
عالمی افق پر مضبوط اور ابھرتا پاکستان عوام کا مؤثرسفارت کاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ (IPOR)نے مختلف اہم امور پرجامع عوامی سروے منعقد کیا، 10سے 20 اکتوبر 2025 کے درمیان منعقدہ سروے میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 80فیصد عوام کے مطابق پاک سعودی دفاعی معاہدے نےپاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے، 79فیصد پاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت کی۔ سروے رپورٹ کے مطابق 73فیصد شہریوں کے مطابق پاک سعودی معاہدے سےحکومت اور افواج پاکستان پراعتماد بڑھ گیا ہے، حالیہ پاک افغان کشیدگی میں 71فیصد پاکستانیوں نے افغان...
پاکستان کے عالمی افق پر ابھرتے ہوئے مضبوط کردار پر عوام کا اعتماد نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) نے 10 تا 20 اکتوبر 2025 کے دوران مختلف اہم معاملات پر عوامی سروے کیا، جس میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا، اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل تھے۔ سروے کے نتائج کے مطابق: 80 فیصد عوام نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے۔ 79 فیصد شہریوں نے اس معاہدے کی بھرپور حمایت کی۔ 73 فیصد افراد کے مطابق اس معاہدے سے حکومت اور افواج پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ پاک افغان کشیدگی کے معاملے میں 71 فیصد پاکستانیوں...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا چوتھا دورہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے تین سیشنز میں مجموعی طور پر 48 گھنٹے طویل گفت و شنید مکمل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق کم از کم تین مواقع پر معاہدے پر دستخط ہونے والے تھے، مگر ہر بار افغان وفد نے آخری لمحے پر پسپائی اختیار کر لی۔ مذاکرات میں شریک ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد اندرونی دھڑوں، قندھار، کابل اور حقانی گروپ کی باہمی چپقلش کا شکار ہے، جس کی وجہ...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز اور دیگر افسران کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف " ڈکی بھائی" کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے افسران نے یوٹیوبر کی فیملی سے 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے۔ ایف آئی آر کے مطابق، تفتیشی افسر شعیب ریاض نے 60 لاکھ روپے رشوت وصول کی اور یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے فراہم کی۔ اس کے بعد شعیب ریاض نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ کرانے کے لیے مزید 30 لاکھ...
پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عاصم اظہر، جو کئی مشہور گانوں اور اپنی منفرد آواز کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، نے یہ قدم کسی وضاحت کے بغیر اٹھایا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز غائب ہوچکی ہیں، اور مداحوں کی نظریں اس ایک جملے پر مرکوز ہیں جو ان کی اسٹوری پر نمایاں ہے۔ گلوکار کے اس غیر متوقع اقدام نے ان کے چاہنے والوں کو مخمصے میں...
پنجاب: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کسی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کسی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل،پیٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کرلی گئی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کردی گئی۔پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیرملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، تمام اضلاع میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں سے متعلق فیلڈ سروے کرانے پر...
رحیم یارخان کے ایک نجی اسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے کے الزام پر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد فاروق کمانڈر کو زخمی ہونے پر اس کا علاج کیا تھا، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور اسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کے لیے اسپتال جانے والے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج کر...
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل، پیٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلانات کرانے کی ہدایت دی گئی۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت...
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری افسران پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ مقدمہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے خاندان سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق تفتیشی افسر نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے عوض 60 لاکھ روپے وصول کیے،...
علی ساہی:محکمہ جیل میں کلرکوں کی اجارہ داری کے باعث تبادلہ ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی جی جیل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق افسران و اہلکاروں کی سروس بکس اور ایل پی سی (لیو پے سرٹیفیکیٹ) متعلقہ جیلوں کو بروقت نہیں بھجوائے جاتے، جس سے نئی جائے تعیناتی پر تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ ایک جیل سے دوسری جیل تبادلے کی صورت میں سروس بکس اور ایل پی سی ہر صورت بروقت متعلقہ جیل کو ارسال...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون 2024 سے اب تک کے الیکٹرک، کے ایم سی کے لیے 2ارب 64 کروڑ روپے جمع کر چکی ہے، 29 مئی 2024 کو ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کے ایم سی کی وصولی عارضی ہے۔ کے ایم سی کی تمام ریزولوشن کا فیصلہ اس پٹیشن میں کیا جائے گا۔ اس پٹیشن کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔ کے ایم سی...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز استنبول: (آئی پی ایس) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ترکیہ کی میزبانی میں استنبول مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، مذاکرات کا یہ دور مصالحت کاروں کی درخواست پر دوبارہ شروع ہوا ہے، مذاکرات کے پہلے تین ادوار کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے...
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنیوالے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان سمیت کسی...
پاکستان میں عدلیہ یرغمال بن چکی، ایک حوالدار بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتا، وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر عمل ہوا تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم مقدمات کا فیصلہ شفاف...
افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس...
استنبول میں ہونے والے اپک افغان مذاکرات کی ناکامی کا تعلق پاکستان کی سفارت کاری سے نہیں بلکہ افغان حکومت کے اندرونی اختلافات اور طاقت کی جنگ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق آغاز ہی سے افغان وفد 3 مختلف دھڑوں قندھار، کابل اور خوست میں تقسیم نظر آیا، اور ہر دھڑا اپنے الگ رہنماؤں سے ہدایات لے رہا تھا۔ جب بات ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے اور تحریری ضمانتوں پر پہنچی تو قندھار گروپ نے خاموش رضامندی ظاہر کی، مگر کابل گروپ نے اچانک مطالبہ کیا کہ جب تک امریکا بطور ضامن شامل نہیں ہوتا، کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا...
پنجاب حکومت نے راولپنڈی شہر میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 45 الیکٹرک بسیں چار اہم روٹس پر چلائی جائیں گی، جن کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، ان بسوں سے روزانہ تقریباً 20 ہزار مسافروں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کی چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر میٹرو اسٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں جاری ہے تاکہ سروس کو بلاتعطل برقرار رکھا جا سکے۔ ابتدائی روٹس میں فی الحال صدر تا 26 نمبر چونگی، صدر تا اڈیالہ روڈ، راجہ بازار تا کرال چوک اور راجہ بازار تا ساون اڈا کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے انکشاف کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہریوں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس کی مد میں اب تک 2 ارب 64 کروڑ روپے وصول کر چکی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹیکس کی وصولی صرف سرکاری ادارے کر سکتے ہیں، جبکہ کسی تیسرے فریق کو ریونیو اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز (MUCT) کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ...
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق چھٹے اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز نے حکم دیا کہ افغان یا کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرایے پر دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ مزید پڑھیں:’عمران خان کے حامی ہیں مگر کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل مساجد میں غیر قانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کے اعلانات کرانے اور تمام اضلاع میں فیلڈ سروے مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے، کوئی بے...
ویب ڈیسک :پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز جاری رہنے والے مذاکرات کا کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، طالبان وفد کے کابل انتظامیہ سے بار بار رابطے ، ہر بار رابطے پر مؤقف بدل جاتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ذرائع نے بتایا کہ تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے پاکستان ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔ Observing Pink Day in Rawalpindi on 28 October to support the fight against breast cancer! Let's unite for a cause that matters and show our support ???? Get your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG ????️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #PINKtober pic.twitter.com/leEI6KHnPZ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2025 قومی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم، امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس گلابی رنگ کے ہوں گے۔...
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بات چیت 18 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس طویل دور کے دوران افغان طالبان وفد نے متعدد بار پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور دہشتگردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے یہ مؤقف میزبان ممالک کی موجودگی میں بھی تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف بدل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر افسران کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ یوٹیوبر کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی۔ تفتیشی افسر این سی سی آئی اے شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے وصول کیے، جو انہوں نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے لیے، یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے دی تھی۔ بعد ازاں شعیب ریاض نے ملزم ڈکی بھائی کا جوڈیشل ریمانڈ کروانے...
استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے جاری، کابل کی ہدایات نے پیش رفت روک دی
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے طویل اجلاسوں کے بعد بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد مواقع پر پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ، یقینی اور مشترکہ کارروائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے میزبانوں کی موجودگی میں بھی اس بنیادی نکتے کو درست تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف تبدیل ہو جاتا رہا، جس کے باعث بات چیت بار بار تعطل کا شکار ہوئی۔ ذرائع کا کہنا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق...
کھیلوں میں دیگر ممالک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا بھارت روز بروز اپنے کیے پر ہزیمت اٹھانے لگا۔ سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے معاملات میں بھارتی اثر و رسوخ اور سیاسی مداخلت بے نقاب کردی۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں سابق میچ ریفری کرس براڈ نے بتایا کہ بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے پر ہاتھ ہلکا رکھنے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کا لگنا تھا لیکن مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ ہاتھ ہلکا رکھو اور کوئی حل نکالو، کیوں کہ یہ بھارت ہے۔ کرس...
کراچی میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت پر مزید 7 دکانیں سیل کر دی گئیں جس کے بعد سیل کی گئی دکانوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ کمشنر کراچی حسن نقوی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف مہم جاری ہے، مضر صحت دودھ کی فروخت پر منگل کو مزید 7 دودھ کی دکانیں سیل کی گئیں، 3 دکانیں ضلع جنوبی، 3 شرقی اور ایک ملیر میں سیل کی گئی۔ ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 2 دن میں مجموعی طور پر دودھ کی 27 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور دیگر حکام شریک ہوئے،...
استنبول(نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا، افغان طالبان سے حوصلہ افزا جواب نہ مل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے منطقی اور مدلل مطالبات جائز ہیں لیکن افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ متوقع تحریک عدم اعتماد ؛پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے مہلت دیدی افغان...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ استنبول میں جاری بات چیت کے تیسرے روز بھی کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے منطقی اور مدلل مطالبات پیش کیے، جنہیں میزبان ممالک نے بھی معقول قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد بھی ان مطالبات کی درستگی کو سمجھتا ہے، تاہم وہ کابل انتظامیہ کی ہدایات کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، مگر کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔اطلاعات ہیں کہ کابل میں کچھ عناصر جان بوجھ کر تعطل پیدا کر رہے...
2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے لب و لہجے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ایسا جارحانہ رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کی حکومت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جن لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اُن میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور،...
استنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد/استنبول (آئی پی ایس)استنبول میں پیر کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے اپنے تمام مطالبات نہایت منطقی، مدلل اور جائز بنیادوں پر پیش کیے، تاہم افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہا۔ ذرائع کے مطابق میزبان ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے مطالبات معقول اور جائز ہیں، بلکہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست اور...
علی ساہی: پنجاب پولیس نے سموگ اور آلودگی کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریک ڈاؤن میں 14 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کیے گئے۔ 115 افراد کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 53 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 13، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 86، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 10 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 1642 مقدمات درج اور 1571 افراد گرفتار کیے گئے۔ 60 ہزار سے زائد افراد پر...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سےکنٹرول کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ...
ترکیہ کے مغربی حصے میں پیر کی شب آنے والے شدید زلزلے سے پہلے سے متاثرہ کم از کم 3 عمارتیں منہدم ہو گئیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترک انتظامیہ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ بلیق اسیر کے قصبے سندرگی میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر 5.99 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ زلزلہ: دہشت ناک آفٹرشاکس کا سلسلہ تاحال جاری زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، منیسا اور ازمیر سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق سندرگی میں 3 غیرآباد عمارتیں اور ایک دو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے لب و لہجے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ایسا جارحانہ رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کی حکومت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔جن لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اُن میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، سینیٹر شبلی فراز، شیخ...
باوثوق ذرائع کے مطابق استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بھی پیشرفت میں مشکلات برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات منطقی، معقول اور جائز ہیں، تاہم افغان طالبان وفد ان مطالبات کو مکمل طور پر تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔ میزبان ممالک نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف درست اور منصفانہ ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ افغان طالبان وفد خود بھی ان مطالبات کی معقولیت کو تسلیم کرتا ہے، لیکن وہ بار بار کابل انتظامیہ سے مشاورت کر رہا ہے اور انہی کی ہدایات کے مطابق عمل کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات کا تیسرا دور: افغان طالبان کی ٹی ٹی پی معاملے...
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے پس مجھے قسم ہے ان چیزوںکی جنہیںتم دیکھتے ہو۔o اوران چیزوںکی جنہیں تم نہیںدیکھتے۔o کہ بیشک یہ(قرآن) بزرگ رسول کاقول ہے۔o یہ کسی شاعرکاقول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے۔oاورنہ کسی کاہن کاقول ہے، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو۔oسورۃ الحاقہ(آیت:38تا42)
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی چودھری سرفراز سمیت جاوید چار افسران گرفتار کر لئے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت الزامات پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ملزموں کو آج لاہور ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے۔
اسلام آباد: پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے ہوائی اڈوں پر لین دین کے جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سہولت، شفافیت اور تیز تر مالی خدمات فراہم کرنا ہے۔ پی اے اے کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر موجود تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت مسافر اپنی سہولت کے مطابق ڈیجیٹل یا نقد...
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھارت کے بعد افغانستان سے بھی لڑنا چاہتے ہیں، امیر جمعیت علماء اسلام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی کے گھر پہنچے اور ملاقات کی، فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہم انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر...
ہفتے کے روز 9 گھنٹے اور پھر اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے،تاحال طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں جنگ بندی میں توسیع، راستوں کو دوبارہ کھولنے، جذبہ خیر سگالی کے طور پر قیدیوں کی رہائی، اگلی ملاقات کی تاریخ اور مقام سمیت کئی دیگر امور کا احاطہ کیا جائے گا، افغان میڈیا نے دعوی استبول میں پاک افغان مذاکرات تیسرے دور میں داخل ہوگیا لیکن تاحال طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث یہ دور بھی نتیجہ خیز...
عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،وزیراعلیٰ 27 اکتوبر 1947 ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،یوم سیاہ کشمیر پر بیان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فورسز جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے لئے سری نگر میں داخل ہوئیں، 1947 ء سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی...
ملتان ،پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈویژن کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکا بھارت کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
استنبول میں پاکستان افغان طالبان مزاکرات کا تیسرا روز بھی کسی نتیجہ کے بغیر تمام ہوا۔ مذاکراتی نشست کو 11 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا. سفارتی ذرائع کےمطابق مذکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو چکی ہیں جس کے باعث کسی مثبت پیش رفت کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں۔ پاکستان افغان طالبان کے درمیان تیسرے روز مذاکرات کو 10 گھنٹے سے زائد ہو گئے تو سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ طالبان حکومت کسی بات پر تحریری طور پر اتفاق کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سفارتی ذرائع بتا رہے ہیں کہ مذاکرات میں رکاوٹ کے بعد، کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد /استنبول /کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے استعمال سے روکا جائے‘ سیکورٹی ذرائع کے مطابق منفی اور بیرونی اثرات کے باوجود پاکستان اور دوست ممالک سنجیدگی سے بات چیت آگے بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں‘ دوست ممالک خلوص کے ساتھ بات چیت مثبت طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر صورتحال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نوشہرہ ورکاں/گوجرانوالہ/لاہور(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق مینار پاکستان سے شروع ہونے والی عظیم الشان ’’بدل دو نظام کو’’تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔ کسان ساتھ دیں، انگریزوں کی وفاداری سے حاصل کی گئی جاگیروں کو چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے مطالبہ کو پوری قوم کی آواز بنا دیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 35 سو روپے من گندم کی امدادی قیمت کو مسترد کرتے ہیں، فی من 45 سو روپے میں خریدی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں ’’کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ‘‘روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، نائب امیر لاہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-12 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ملکی معیشت نے سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بحالی کے اپنے سفر کو برقرار رکھا ہے، اکتوبر 2025 میں افراط زر کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں بہتری آرہی ہے، بڑی صنعتوں بالخصوص سیمنٹ، آٹو موبائل اور دیگرمتعلقہ شعبوں نے بحالی کے عمل کو سہارا دیا ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی بتدریج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرونی شعبہ مستحکم ہے اور ستمبر 2025 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-4 ننکانہ صاحب(صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل...
فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے جبکہ افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہی کے احکامات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-13 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ ہفتے کرنول کے مقام پر ہونے والے بس حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرنول میں کاویری ٹریولز کی بس ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں خلاف توقع آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں 20 سے زائد مسافر جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ فارنسک تحقیقات کے بعد پتا چلا حادثہ کا شکار ہونے کے بعد لگنے والے جھٹکے سے موبائل فون کی بیٹری پھٹی اور پھر 400 فون ایک ساتھ پھٹ پڑے،جو سامان رکھنے والے کیبن میں ایک کارٹن میں رکھے ہوئے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-5 بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کے شمال مشرقی صوبے میسیونیس میں مسافر بس اور کار کے ٹکرانے کے باعث 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ صبح شدید دھند کے دوران ایک پل پر پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں شہر اوبرہ سے پورٹو اِگوازو جا نے والی بس پل سے نیچے ندی میں جا گری۔ حادثہ نیشنل روٹ 14 کے کلومیٹر 892 پر پیش آیا۔ سول ڈیل نورتیکمپنی کی بس تباہ ہوگئی،جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق حادثے کے بعد 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-2 پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے تاریخی لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ 19 اکتوبر کو دن دیہاڑے دنیا کے مشہور ترین میوزیم سے ڈاکو چند منٹوں میں تقریباً 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے تھے، اس واردات کے بعد درجنوں اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے متحرک کیا گیا تھا۔ حکام نے نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے سے ملک چھوڑنے والا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-7 کراچی (پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ، جنرل سیکریٹری محمد عمرشر، کراچی زون کے صدرخالدخان نے سندھ لیبرفیڈریشن کے صدرشفیق غوری کی ناگہانی موت پر دلی دکھ کااظہار کیاہے ۔این ایل ایف کے عہدیداران نے کہاہے کہ مزدور تحریک ایک مخلص اور قابل مزدوررہنما سے محروم ہوگئی ہے۔شفیق غوری کی پوری زندگی محنت کشوں کے بنیادی مسائل ،لیبرقوانین پر عملدرآمدکروانے اور محنت کشوںکو ان کے دروازے پر انکا انصاف دلوانے میں گزری ہے۔ ٹریڈ یونینز کی آزادی اورریاستی جنگ اورکالے قوانین کیخلاف شفیق غوری کی جدوجہدکو بھلایانہیں جاسکتا ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطافرمائے۔ خبر ایجنسی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ کبیروالا، بھٹہ خاندان سے اظہار افسوس
علامہ شبیر حسن میثمی نے سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کے بعد مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورہ جات اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کے بعد کبیروالہ پہنچنے پر بھٹہ برادری کے معزز رفقا نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی...