2025-11-04@06:07:15 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2941				 
                «امن کیلیے»:
(نئی خبر)
	 وزیراعظم شہباز نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے اقدامات نہ کیے تو ساری محنت رائیگاں جائے گی۔  اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دو ہفتوں میں اہم واقعات گزر چکے ہیں، گزشتہ روز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، اعلیٰ افسران اور جوانوں کے ساتھ میں نے اورکزئی میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کا جنازہ پڑھا۔  وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹننٹ کرنل جنید نے بہادری کی تاریخ رقم کی، انہوں نے فرنٹ سے قیادت کی اور فتنہ خوارج کے 19 لوگوں کو ہلاک کیا جبکہ...
	 اسلام آباد:  پاکستان کسٹمز نے تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر ایک نئی کسٹمز لیبارٹری قائم کر دی ہے۔ نئی لیبارٹری کپڑوں، پلاسٹک اور پلاسٹک سے بنی مصنوعات، خوردنی اشیاء اور رنگوں کو جانچنے کے لیے بنیادی آلات سے لیس ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ان اشیا کے نمونے جانچنے کے لیے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کی لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے تھے جس میں کئی دن لگ جاتے تھے اور اخراجات میں اضافہ ہو جاتا تھا۔ اب تقریباً 80 فیصد نمونوں کی جانچ مقامی لیبارٹری میں ہی کی جائے گی۔ اضاخیل میں کسٹمز لیبارٹری کے قیام سے درآمد کنندگان کا ایک دیرینہ...
	 کوئٹہ:  بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کانکنوں کو اغوا کر لیا۔  لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی کی طرح ملک بھر میںای سگریٹ اور ویپ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور نوجوانوں میں اس کے فروغ پر قابو پانے کے  لیے جلد ہی ایک اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان مصنوعات کی فروخت کو سختی سے روکا جائے گا۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ای سگریٹ، ویپ یا ای شیشہ فروخت کرنا قانونی جرم ہوگا۔الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا پیکٹ محفوظ، غیر چھیڑ چھاڑ شدہ ہوگا، اور اس پر واضح طور پر درج ہوگا کہ یہ 18 سال سے کم عمر کے لیے نہیں ہے اور اس میں شامل اجزاء نشہ آور ہیں۔قانون کے مطابق کوئی بھی فرد پاکستان...
	دڑو ،ورلڈ بینک کے تعاون سے دریائے سندھ کے بندوں کو مضبوط کرنے کیلیے کوٹ عالم کے مقام پر بھاری مشینری کے ذریعے کام جاری ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کا اجلاس ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب کی زیر صدارت قبا آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں 21،22،23 نومبر کو لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماعِ عام کی تیاریوں، منصوبہ بندی اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امیر صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان کو ہدایات دیں کہ اجتماعِ عام کو کامیاب بنانے کے لیے منظم، مثبت اور پرجوش انداز میں کام کریں تاکہ یہ اجتماع ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیغام بن سکے۔ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے کہا کہ اجتماعِ عام، تحریک اسلامی کی دعوت اور پیغام کو عوام تک پہنچانے کا اہم موقع ہے، اس لیے ہر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بھتا خوری اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث مفرور ملزم وصی اللہ لاکھو کے خلاف ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط لکھ کر انٹرپول کے ذریعے وصی اللہ لاکھو کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سیکشن آفیسر جوڈیشل ون نے یہ تازہ خط تحریر کیا ہے ، جس میں 26 ستمبر 2024 کے سابقہ مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وصی اللہ لاکھو کے خلاف گزشتہ سال بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ضلع مٹیاری میں انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بھیک مانگنے، خاص طور پر بچوں سے بھیک منگوانے اور ان سے مزدوری کروانے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ بہت سے یتیم اور غریب گھرانوں کے بچے ایسی سرگرمیوں میں ملوث کیے جاتے ہیں جو دراصل حفاظت اور توجہ کے مستحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر ان بچوں کی نگہداشت، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی...
	فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس ڈی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ڈی رجسٹریشن کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست صرف آن لائن جمع ہوگی۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام درخواستیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے نمٹائی جائیں گی مینوئل طور پر درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 21 اور رول 11 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آرکا مزید کہنا ہے کہ زیر التواء مینوئل درخواستیں بھی کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے پراسیس کی جائیں گی۔
	وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کیلیے وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کیلیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نظیر تارڑ،رانا ثناء اللہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی پہنچا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلیے نواب شاہ روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب...
	جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اظہر محمود کو ہیڈ کوچ اور نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمان اسپن بولنگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ Update on Pakistan Team management for South Africa Tests  Details here ➡️ https://t.co/ZDV1VNJ50Z#PAKvSA — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 8, 2025 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک ’’حقیقی موقع‘‘ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے اور اب یہ عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے میں مثبت تبدیلی لا...
	سندھ  کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن الیکٹرک ٹیکسی سروس اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت  کے لیے مسلسل متحرک ہیں جب کہ صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے انہوں نے اپنی کاوشیں مزید تیز کردی ہیں۔ معروف ملٹی نیشنل برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے وفد  نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات  کی، ملاقات میں کمپنی کے نمائندوں نے اپنی برقی گاڑیوں کے ماڈلز، خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے...
	 لاہور:  کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔ مریم نواز شریف کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	 اسلام آباد:  پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بجلی کے شعبے میں 535 ارب روپے کے اضافی نقصانات ہوں گے، جوگزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد زیادہ ہیں۔  ان نقصانات کی بنیادی وجوہات بجلی کے بلوں کی کم وصولیاں اور لائن لاسز ہیں،جبکہ حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلیے آئی ایم ایف کا 200 ارب روپے کا ہدف تسلیم کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں گردشی قرضہ 505 ارب روپے مزید بڑھے گا، جبکہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ یہ اضافہ 200 ارب روپے تک محدودرکھا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی اب تک غزہ ریلیف کے ضمن میں رپورٹ پیش کی گئی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلیے2 سال سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک7 ارب90 کروڑ غزہ ریلیف پر خرچ کرچکے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان، مصر، اردن، ترکی کے علاوہ غزہ کے اندر سے بھی امدادی آپریشن کیے گئے۔ پاکستان سے28 طیاروں اور4 بحری جہازوں کے ذریعے متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار857 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بین الاقوامی ڈونرز ایجنسیز کے ساتھ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈونرز ایجنسیز میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشنز، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور یورپین بینک شامل ہیں، یہ ایجنسیز آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شرائط پوری کرنے کے بعد فنانسنگ کا عمل شروع کریں گی۔معاہدے کے تحت ڈونرز کو 4 سے 5 سال کا گریس پیریڈ جبکہ قرض کی واپسی 12 سال میں مکمل کرنا ہوگی، فنانسنگ پر شرح سود سنگل ڈیجٹ میں رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق اگر شرائط پر عملدرآمد تیزی سے مکمل ہوا تو 2...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی تشہیری مہم اور افتتاحی تقاریب کے لیے مانگے گئے ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے،  محکمہ خزانہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ اخراجات غیر ضروری اور تخمینے ضرورت سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ خزانہ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ الیکٹرک بسوں کی لانچنگ کے لیے تشہیری مہم اور میڈیا کوریج پر بھاری رقم خرچ کرنا موجودہ مالی حالات میں مناسب نہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے کو پہلے ہی سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر اہم منصوبوں کے لیے بھاری اخراجات کا سامنا ہے جبکہ...
	ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی شرائط پیش کردیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی اہم شرائط واضح کر دی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے۔ حماس کے سینئر رہنما اور ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ ہمارے مذاکراتی وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور ایسا معاہدہ سامنے آئے جو فلسطینیوں کی امنگوں پر پورا اترے۔ ان کے بقول حماس وفد نے جنگ بندی معاہدے...
	آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لبوشین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مچل مارش ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اوون اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل...
	پی سی بی نے سیزن 2025-26 کیلیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائرز اور 10 میچ ریفری شامل ہیں۔ پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور خاتون امپائر سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔ امپائرز کی کارکردگی باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سپلیمنٹری پینل ون میں 14 جبکہ سپلیمنٹری ٹو میں 24 امپائرز شامل ہیں۔ میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں دس میچ ریفری شامل۔ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز...
	سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کو مٹانے کی منظم کوشش ہے۔ یہ بیان اُن کی رہائی کے فوراً بعد سامنے آیا جب وہ دیگر درجنوں کارکنان کے ہمراہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” مشن کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے بھوکے اور محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانا تھا، لیکن اسرائیلی بحریہ نے راستے میں مداخلت کرتے ہوئے سب کو گرفتار کرلیا۔ گریٹا تھنبرگ اور ان کے...
	 کراچی:  سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے الیکٹرک کار ساز کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وفد نے اپنی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے ماڈلز، مقامی سطح پر اسمبلنگ اور چارجنگ انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو...
	وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے معروف بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور کاروبار کرنے میں...
	  لاہور:   غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے مشن  گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین اسرائیلی فورسز کا محاصرہ توڑنے کے بعد پیر کی شب واپس لاہور پہنچ گئے۔  عزیز الدین کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔ سید محمد عزیز الدین کے مطابق فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جن میں سے 43 کشتیوں کو اسرائیلی فورسز نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا، تاہم ان کی کشتی، جس میں برطانیہ، ترکیہ اور ملائیشیا کے  22...
	 کراچی:  پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو عالمی مارکیٹوں کی ترجیحات میں شامل کرنے کیلیے ایل کے ایس جی،کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ ڈائریکٹیو اور ای سی جی معیارات پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہوگیا ہے۔  یہ بات گرین پاکستان پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آریٹز نے "ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں پانی کے استعمال میں کمی کے عملی طریقے" کے موضوع پر ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں سیکوااور جرمن درآمدکنندگان کی تنظیم سازی وی ایف آئی کے اشتراک سے گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ تیکنیکی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وی ایف آئی کے لیڈ ٹرینر اور واٹر فْٹ پرنٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر آچم اے آر فیہن نے ورکشاپ میں ٹیکسٹائل پیداوار،خاص طور پر ٹیری تولیوں میں پانی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے اور علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے ہیں۔ دریں اثنا اپوزیشن ارکان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویٹی کن (اے پی پی) مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے اتوار کے روز غزہ کیلیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کیلیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ویٹی کن میں ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس سے غزہ میں امن مذاکرات کی امید بڑی ہے اور مجھے بڑی امید ہے کہ مطلوبہ نتائج جلد ممکن ہوجائیں گے،پوپ نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ذمہ دار لوگوں سے کہیں گے کہ وہ اس سلسلے میں امن کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا، جس میں 171 نکات پر مشتمل ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب اور اس کے بعد کے ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے سیلاب متاثرین کیلیے امدادی رقوم کی تقسیم 17 اکتوبر سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ حتمی امدادی پیکج کے مطابق، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مکمل طور پر تباہ شدہ پکے گھروں کیلیے 10 لاکھ، جزوی نقصان والے گھروں کیلیے 3 لاکھ، کچے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) دعوت اسلامی کے رہنما اور مبلغ مولانااحمد رضا عطاری نے کہا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی پوری زندگی سنت بنویﷺ کے مطابق تھی انھوں نے اسلام کو لوگوںپھیلانے کے لیے بھرپور جد جہد کی۔ یہ بات انھوں گلزار مدینہ مسجد کریم آباد میں شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی یاد میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے مسلمان کی زندگی کا اہم مقصد ہے کہ اس دین کی دعوت کو پھیلانے کیلیے جدوجہد کرے اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنے کی جدوجہد کرے۔ انھوں نے کہا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی پوری زندگی سنت نبویﷺ کے مطابق گزری اور اس کی زندگی کا کوئی لمحہ ایسا...
	آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کیلیے فنڈز جاری کرنے سے روک دیا جبکہ وفاق نے عالمی ادارے سے سیلاب کے باعث اقتصادی اہداف میں نظر ثانی کی درخواست بھی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز سے سیلاب کے باعث رواں مالی سال کیلئے اقتصادی اہداف پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے معاشی شرح نمو کا ہدف4.2 فیصد سے کم کرنےکی تجویز دے دی ہے۔ حکومت نے سیلاب کے باعث رواں مالی سال معاشی ترقی 3.5 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیاہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایتھنز:سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے درجنوں کارکن اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد یونان پہنچ گئے، جہاں ایتھنز ایئرپورٹ پر فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق گریٹا تھنبرگ سمیت مزید 171 کارکنوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جس کے بعد ملک بدر کیے گئے کارکنوں کی کل تعداد 341 ہو گئی، مجموعی طور پر 479 افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ غزہ کا محاصرہ توڑنے اور وہاں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔یونانی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، 161 کارکنوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ایتھنز لایا گیا، جن میں 22 سالہ گریٹا تھنبرگ...
	سندھ حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلیے سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر عائد فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر عائد فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے اموات کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی۔ ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں عام عوام کے لیے میونسپل، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر اموات کے سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔  اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ...
	سٹی 42: شیری رحمان نے کہا جو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے وہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی کیلیے کوئی تو حکمت عملی ہونی چاہیے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کافی وقت سے الفاظ کی جنگ چھیڑی ہوئی ہے وہ بھی ایسے  وقت میں جب سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں،سیلاب سے ساڑھے چھ ملین  سے زائد افراد متاثر ہوئے خاص طور پنجاب کے لوگ سسکیاں لے رہے ہیں ،لاکھوں لوگ جو متاثر ہوئے ہیں کیا ان کیلیے سوچنے والا کوئی نہیں پیپلز پارٹی کے پاس 2022 کے سیلاب سے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ ہے ۔  ڈالر کی قیمت میں کمی  شیری...
	 کراچی:  ‘‘پاکستان کے خلاف کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے، بی سی سی آئی دیش دروھی اور پیسے کا پجاری ہے، اے دیش سے کوئی مطب نہیں بس پیسہ چاہیے’’۔ ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ایسی کئی خبریں سامنے آئیں، سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں تک نے پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا، عوام کی بھی یہی خواہش تھی،البتہ ماضی کے برعکس اس بار بھارتی حکومت نے کسی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کر دیا کہ ملٹی نیشن ایونٹس میں پاکستان سے کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، بورڈ نے بھی اس کی توثیق کر دی۔  سب کو لگا کہ اس کی وجہ 2024 سے 2031 تک کا 170 ملین ڈالر کا بھارتی براڈ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیراہتمام 16 اکتوبر کو ڈی آئی خان کی سرزمین پر منعقد ہونیوالی عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس کی کامیابی کیلئے حرمین الشریفین خصوصاً مدینہ منورہ میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی رہنماء انجنئیر حاجی سجاد خان ، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان ، سابق تحصیل ناظم بنوں ملک احسان خان اور ملک عدنان خان نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انجنئیر حاجی سجاد خان نے کانفرنس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 اکتوبر کو بیساکھی گراؤنڈ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس کے نام جے یو آئی کا تاریخ ساز پاور شو ہوگا جس میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استاد قوم کے مستقبل کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ استاد وہ رہنما ہے جو نئی نسل کو علم، کردار اور شعور کی روشنی سے منور کرتا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے، اور اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور تربیت ہی قوموں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار سازی اور انسانیت کا درس بھی دیتا ہے، جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی بنیادوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ہمارا فخر ہیں۔ سندھ حکومت اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد محنتی اور مخلص اساتذہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کیلیے پر عزم ہے۔ معیاری تعلیم صرف باصلاحیت اور بااخلاق اساتذہ سے ممکن ہے۔ اساتذہ کے بغیر علم و آگہی کا چراغ روشن نہیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-17 اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے آزاد کشمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو ٹیپ کو جعلی قراردیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اتوار کو ا یک بیان میں کہا کہ آڈیو ٹیپ میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہالا(نمائندہ جسارت)ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کی جانب سے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں بھٹ شاہ میں تقریب کا انعقاد — سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے زیرِ اہتمام بھٹ شاہ میں ایک اہم اجلاس مرکزی چیئرمین رانا غلام نبی راجپوت کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اجلاس میں شریک اراکین نے عالمی طاقتوں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کو آزادی دلائیں۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے پلیٹ فارم...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کو سیکورٹی فراہم کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کے لیے 12 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔  اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی جس پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ شب وزیراعلٰی کی ہدایت پر ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی، 12 پولیس اہکار ایمل ولی خان کی سیکورٹی مامور ہوں گے، ان میں سے 4 اہلکار اسلام آباد میں ایمل ولی خان کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھوپال: بھارت کے شہر بھوپال میں ایک نوجوان جوڑے نے اپنے پالتو جانوروں کی آپسی دشمنی سے تنگ آکر طلاق کی کارروائی شروع کر دی،  حیران کن طور پر یہی جوڑا چند سال قبل جانوروں سے محبت کے باعث ایک دوسرے کے قریب آیا تھا اور بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا مگر اب ان کے کتے اور بلی کی لڑائیاں ان کے رشتے کے خاتمے کا باعث بن رہی ہیں۔عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھوپال فیملی کورٹ میں جمع کرائے گئے دعوے میں جوڑے نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں کہ شادی کے فوراً بعد ان کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ پالتو جانوروں کے درمیان کشیدگی بن گئی، دسمبر 2024 میں شادی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھوپال: بھارت کے شہر بھوپال میں ایک نوجوان جوڑے نے اپنے پالتو جانوروں کی آپسی دشمنی سے تنگ آکر طلاق کی کارروائی شروع کر دی،  حیران کن طور پر یہی جوڑا چند سال قبل جانوروں سے محبت کے باعث ایک دوسرے کے قریب آیا تھا اور بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا مگر اب ان کے کتے اور بلی کی لڑائیاں ان کے رشتے کے خاتمے کا باعث بن رہی ہیں۔عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھوپال فیملی کورٹ میں جمع کرائے گئے دعوے میں جوڑے نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں کہ شادی کے فوراً بعد ان کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ پالتو جانوروں کے درمیان کشیدگی بن گئی، دسمبر 2024 میں شادی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی، پروازیں بکنگ کیلئے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (آن لائن) بلوچستان کے شہر گوادر اور جیوانی میں شدید پانی کے بحران کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اجلاس میں پانی کی فراہمی کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے۔ اکرہ اور سواد ڈیم کے خشک ہونے، شادی کور ڈیم پائپ لائن سے پانی کی چوری اور گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی غیر فعالی کے باعث علاقے میں پانی کی قلت سنگین ہوگئی تھی۔ اجلاس میں گوادر کے لیے یومیہ 24 لاکھ گیلن اور جیوانی کے لیے پانچ لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ شادی کور پائپ لائن سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور ڈی سیلینیشن پلانٹ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ کے حوالے سے ایکس انتظامیہ سے باضابطہ رابطے شروع کر دیے ہیں، جب کہ معاملے پر تفتیش بھی جاری ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ کے حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عمل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اکائونٹ کہاں سے چل رہا ہے اور کون چلا رہا ہے، تحقیقات کے بعد نتائج جلد سامنے آئیں گے۔”نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پہلے ہی عمران خان کے ایکس اکائونٹ کے حوالے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین فشریز کارپوریٹ سوسائٹی نثار مورائی کی پراپرٹیز منجمد کرنے کے خلاف درخواست، عدالت کی جانب سے درخواست گزار کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
	بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، ہمیں کوئی فکر نہیں، ہر وقت جواب دینے کیلیے تیار رہتے ہیں: سیکیورٹی ذرائع
	راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح ہیں، ہمیں کوئی فکر نہیں، ہر وقت جواب دینے کیلیے تیار رہتے ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی توسارے شکوے دور کردیں گے، ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔راج ناتھ سنگھ کریڈیبل نہیں، اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے، معرکۂ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات...
	غزہ پر قابض اسرائیل کی سخت ناکابندی اور انسانی بحران کے باوجود عالمی ضمیر ایک بار پھر جاگ اٹھا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے 43 امدادی کشتیوں کو روک کر ان میں سوار 500 رضاکاروں کو گرفتار کرنے کے باوجود فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی کوششیں رُکیں نہیں۔ اب بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے ایک نیا قافلہ روانہ کر دیا ہے، جس میں 11 کشتیوں پر مشتمل امدادی مشن شامل ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ بحری قافلہ اٹلی کے بندرگاہی شہر اوترانتو سے روانہ ہوا، جہاں سے  25 ستمبر کو اٹلی اور فرانس کے جھنڈے تھامے 2 کشتیاں روانہ ہوئی تھیں۔ یہ کشتیاں بعد ازاں 30 ستمبر کو ایک اور کشتی...
	بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے اسکواڈ: شبمن گل...
	اسرائیل نے 43 امدادی کشتیوں کو تو غزہ جانے سے روک کر یرغمال بنا کر 500 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا لیکن حوصلوں کو قید نہ کرسکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے اعلان کیا ہے کہ 11 کشتیوں پر مشتمل ایک نیا بحری قافلہ فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کی کوشش میں روانہ ہو چکا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اٹلی کے شہر اوترانتو سے 25 ستمبر کو دو کشتیاں، جو اٹلی اور فرانس کے جھنڈے تھامے ہوئے تھیں، روانہ ہوئیں۔ یہ کشتیاں 30 ستمبر کو ایک اور کشتی "کنشینس" سے ملیں اور اب یہ قافلہ جلد ہی 8 کشتیوں کے دوسرے گروپ "تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ" سے جا ملے گا اور...
	جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم  کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ  خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا  ٹیسٹ میچ...
	فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے  لیے منفرد خصوصیات والی آفیشل میچ بال متعارف کروادی۔ فیفا کی جانب سے آئندہ سال منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے متعاعف کروائی گئی آفیشل میچ بال جدید ٹیکنالوجی اور تین میزبان ممالک (امریکا، میکسیکو اور کینیڈا ) کی نمائندگی کرنے والے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ جرمن کمپنی ایڈیڈاس کی ڈیزائن کردہ اس فٹبال کو ’ٹرائی اونڈا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لفظ ’ٹرائی اونڈا‘ دو الفاظ ’ٹرائی‘ (تین) اور اسپینش لفظ ’اونڈا‘ (لہر)کو ملاکر بنایا گیا ہے۔ بال میں سرخ، نیلا اور سبز رنگ نمایاں ہے، جن کے ساتھ ہر میزبان ملک کا علامتی نشان شامل ہے۔ کینیڈا کی نمائندگی کے لیے میپل کے پتے، میکسیکو کے لیے عقاب اور امریکا کے...
	 امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہائی پروفائل مقدمے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت میں 50 سالہ سارہ ہارٹس فیلڈ پر اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کی خطرناک مقدار دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ نے جیوری کو بتایا کہ سارہ نے جنوری 2023 میں اپنے شوہر جوزف ہارٹس فیلڈ کو انسولین کی زیادہ مقدار دے کر قتل کیا اور کئی گھنٹے تک ریسکیو کو کال کرنے میں تاخیر کی، جس کے باعث جوزف اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر جوزف ہارٹس فیلڈ کی موت کو “اسکیمک اسٹروک کی...
	 حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے حماس نے یہ مختصر ردعمل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس کا باضابطہ اور تفصیلی جواب چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ جواب کے لیے صدر ٹرمپ نے حماس کو اتوار 6 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ حماس نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر اپنی آمادگی کی توثیق کرتے ہیں لیکن فوری طور پر ثالثی ممالک کے ذریعے اس معاہدے پر مزید مذاکرات کے خواہ ہیں۔ حماس نے شرط عائد کی کہ...
	 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے...
	لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت...
	 اسلام آباد:  غیر قانونی سگریٹس کی بڑھتی تجارت معیشت کیلیے چیلنج جبکہ مالی استحکام کیلیے خطرہ بن گئی۔ ماہرین کے مطابق قانونی کاروبارکرنیوالی تمباکوکمپنیاں سالانہ تقریباً 270 ارب روپے ٹیکس اداکرتی ہیں،جبکہ سگریٹ کی بلیک مارکیٹ قومی خزانے کو سالانہ 400 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچارہی، جس سے مالی خسارہ بڑھنے کے علاوہ باضابطہ معیشت میں مسابقت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ معاشی مبصر اسامہ صدیقی کے مطابق غیرقانونی سگریٹس کی بڑھتی فروخت اور اس سے جڑی ٹیکس چوری سرمایہ کاروں کیلیے پیغام ہے کہ قوانین  باآسانی نظراندازکیے جا سکتے ہیں، جس سے قانونی تجارت کرنیوالوں کامعیشت پر اعتمادمتزلزل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم خاص شعبہ تمباکو میں ٹیکس چوری پر قابو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے سیکریٹری اُمورِ خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ اُمور سے رابطہ کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورتِ حال پر بات کی۔ لیاقت بلوچ نے اُمور خارجہ کے عہدیداران سے کہا کہ پاکستانی عوام صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار دُنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاران کی اسرائیلی درندوں کے عالمی سمندر میں ایکشن، گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کے عہدیداران نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو بھی پوری صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں اور حکومت پاکستان انٹرنیشنل ذرائع سے رابطے میں ہے۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں ان کو بحفاظت واپس لائیں‘ ہمارے اسرائیل سے سفارتی روابط نہیں ہیں، اس لیے ہم تیسرے ملک کے ذریعے ان کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی سطح پر حتمی سوچ کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد یہ اہم منصب خالی ہو گیا تھا۔ خبر ایجنسی گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بدانتظامی روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید کرنے چلے ہیں ۔ مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہا ہے کہ جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت...
	اسرائیلی حراست میں مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے ثالثی ملک سے رابطہ جاری ہے، اسحاق ڈار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک کے ساتھ رابطے میں ہے۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق سابق سینیٹر کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے اور حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ تمام پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چونکہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں، اس لیے ان رہائی کی کوششیں تیسرے ملک کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے امن معاہدے سے متعلق 20 نکاتی...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد خان سمیت تمام پاکستانیوں کی باحفاظت رہائی کیلیے ایک تیسرے یورپی ملک سے مسلسل رابطے میں ہیں۔  اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا میں ہمارے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی سوار تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فارن آفس کی اطلاع کے مطابق 45 فلوٹیلا میں سے 22 کو اسرائیل نے پکڑ لیا ہے، اطلاع ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں، جب سے یہ خبر آئی ہے ہم نے یورپی ممالک...
	 اسلام آباد:  سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قلیل اور وسط مدت کے فریم ورک پر کام شروع کر دیا۔ پی ای سی کی جانب سے ماہرین کی اعلیٰ سطحی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ عالمی ماہرین، وفاقی و صوبائی افسران اور ڈونر ایجنسیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سیلابی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔ پی ای سی نے قلیل المدتی 12 ماہ کا ایکشن پلان تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا، ایک سے تین سال پر محیط وسط مدتی حکمت عملی بھی فریم ورک کا حصہ ہوگی۔ منصوبوں کا مقصد ہنگامی ردعمل کے بجائے مؤثر اور مربوط نظام...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرمملکت رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ تاحیات سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں۔ وکیل کے مطابق عارف علوی کو پہلے رہائش کے لیے باتھ آئی لینڈ کا بنگلہ 3-اے الاٹ کیا تھا۔ بعد ازاں  انہیں بنگلہ نمبر 5-اے الاٹ کردیا گیا۔ مذکورہ بنگلہ کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے۔ شہاب امام نے بنگلے پر 2023 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔...
	 اسلام آباد:  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی مل سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں ان کو بحفاظت واپس لائیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے اسرائیل سے سفارتی روابط نہیں ہیں، اس لیے ہم تیسرے ملک کے ذریعے ان کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)پاکستان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کا درست جائزہ لینے کے لیے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی۔اقتصادی امور ڈویژن نے عالمی بینک، اے ڈی بی، یورپی یونین، یو این ڈی پی کو خط لکھ کر تباہی کے بعد نقصانات کے تخمینے کیلئے عالمی ماہرین کی تکنیکی مدد مانگی ہے۔حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی اداروں سے مدد طلب کرنے کا مقصد سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگانا ہے، بنیادی ڈھانچے کی تباہی کا بھی درست تخمینہ لگایا جاسکے گا۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سیلاب سے ایک ہزار سے زائد اموات اور 1100 افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے دنیا بھر کے نوجوان سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے ایک انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے K ویزا کے نام سے خصوصی پروگرام متعارف کرادیا ہے، جو یکم اکتوبر 2025 سے باقاعدہ نافذ ہوچکا ہے۔اس پروگرام کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ میٹکس (STEM) کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے باصلاحیت افراد کو اپنی جانب راغب کرنا اور چین میں تحقیق، تعلیم اور اختراعی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔یہ ویزا ان غیر ملکی ماہرین کے لیے رکھا گیا ہے جو کسی معتبر یونیورسٹی یا تحقیقی ادارے سے کم از کم بیچلر ڈگری رکھتے ہوں۔ درخواست دہندگان کی عمر کی حد عموماً 45 سال مقرر کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان سائنسدان اور محققین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں متاثرین کے نقصانات کا جامع ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور گھر گھر جا کر متاثرین سے تفصیلات حاصل کر رہی ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک 81 ہزار 510 متاثرہ شہریوں اور دیہی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔سروے کے دوران 56 ہزار 207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی معلومات لی گئی ہیں جبکہ 53 ہزار 985 ایکڑ متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ...
	این ایل سی نے جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ دیتے ہوئے انگور اڈہ ٹرمینل 30 دن کی  ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا، جدید انفرا اسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا۔ سخت مشکلات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل 30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ این ایل سی نے مطلوبہ انفرا اسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا۔ ٹرمینل...
	  اسلام آباد:   پاکستان نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری کشتیاں شامل تھیں، جن میں تقریباً 500 بین الاقوامی کارکن سوار تھے، جن کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنوں کی غیر قانونی حراست بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی...
	لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔ شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین،...