کاشتکاروں سے گندم کی فصل خریدنے کیلیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور:
کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کیے گئے، پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گندم کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔