2025-11-19@09:14:49 GMT
تلاش کی گنتی: 20675
«بنیان مرصوص کو»:
(نئی خبر)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفی دے دیا۔ دونوں ججز نے سپریم کورٹ سے اپنے چیمبر بھی خالی کر دیئے، جسٹس منصور علی شاہ کا استعفیٰ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کو 2 خطوط بھی لکھے تھے۔ اپنے استعفے میں جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر سنگین حملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دیدیا ۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کو 2 خطوط بھی لکھے تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کی سربراہی کیلئے جسٹس امین الدین خان فیورٹ ہیں ، آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی حلف برداری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم سب نے یہ تجربہ کبھی نہ کبھی ضرور کیا ہے، صبح مکمل چارج بیٹری کے ساتھ دن کا آغاز ہوتا ہے، لیکن دوپہر تک اسمارٹ فون سانسیں توڑنے لگتا ہے، ایسے میں ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ شاید بیٹری میں کوئی خرابی ہے، مگر اکثر معاملہ اتنا سادہ نہیں ہوتا۔درحقیقت، بیٹری کے اچانک ختم ہونے کے پیچھے اکثر تھرڈ پارٹی ایپس کا ہاتھ ہوتا ہے، جو پسِ پردہ (بیک گراؤنڈ) سرگرم رہتی ہیں اور فون کو سلیپ موڈ میں جانے سے روکتی ہیں۔ اب اس مسئلے کا مستقل حل گوگل نے تلاش کر لیا ہے۔تکنیکی رپورٹوں کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ ایپ ڈویلپرز کے لیے ایک نیا بیٹا وائٹلز میٹرک (Vitals Metric) متعارف کرانے...
دنیا کی 7 بڑی صنعتی طاقتوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے ’مکمل غیر جوہری‘ ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پیونگ یانگ کے غیر قانونی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ کینیڈا کے شہر نیگارا آن دی لیک میں ہونے والے 2 روزہ جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کے مکمل غیر جوہری ہونے کے اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔ یہ بیان کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین...
لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں منجمند کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے۔ صوبہ بھر میں ٹی ایل پی کے نام جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری كوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کر دیے گئے۔ تحریک لبیک...
پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری...
حکومت کااسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سکیور نیبر ہوڈ سروے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں،طلال چوہدریاسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیور نیبر ہوڈ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سیکیور نیبر ہوڈ کے نام سے سروے کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو حال ہی میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں انہیں طبیعت ناساز ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 89 سالہ اداکار کو اسپتال کے بستر پر بے ہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کی اہلیہ پرکاش کور گہرے صدمے میں روتے ہوئے ان کی زندگی کے لیے دعائیں کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی وہاں موجود ہیں۔ ویڈیو میں بوبی دیول آنسوؤں کے ساتھ اپنے والد کے قدموں کو تھامے ہوئے...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے درمیان گلے شکووں سے بھرا مکالمہ ہوا۔سینیٹ اجلاس کے دوران ہمایوں مہمند نے ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ چیئرمین صاحب آپ سے مجھے گِلا ہے، ابڑو نے پارٹی مؤقف کے خلاف ووٹ دیا اور کہا ’استعفیٰ دیتا ہوں‘، چیئرمین سینیٹ آپ فلور کراسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ نے ابڑو کو کہا ’آپ کو واپس لے آئیں گے‘، کل میں کوئی غلط کام کروں گا آپ مجھے تحفظ دیں گے؟۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں: علی ظفرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف...
سعودی دارالحکومت ریاض میں طبی وجراحی ماہرین نے جسمانی طور پر جڑی ہوئی جمائیکا کی سیامی بچیوں (ازاریا) اور (ازورا) کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ سعودی ’الاخباریہ‘ چینل کے مطابق ابتدائی جراحی کی تکمیل کے بعد ٹیم نے دونوں بچیوں کو الگ کر کے علیحدہ بستروں پر منتقل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، طبی وجراحی ٹیم کے سربراہ اور دیوانِ شاہی کے مشیر کے مطابق دونوں بچیاں 28 جولائی کو مملکت پہنچی تھیں۔ اسپتال میں داخلے کے اُن کے تفصیلی معائنے کیے گئے اور مختلف کمیٹیوں نے انہیں آپریشن کے لیے موزوں قرار دیا۔ طبی رپورٹ کے مطابق بچیاں سینے کے نچلے...
عراق کے آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ “رائٹرز “کی رپورٹ کے مطابق، دو انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔ تاہم، بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کا پیسہ آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔ اپنے بیان میں...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک اور جج نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔ خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے، آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے۔ جسٹس صلاح الدین پنور نے اپنے خط میں کہا کہ تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہماری فیصلہ سازی کی ہمت کو...
سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ ترمیم پوری طرح غلط ہے اور اس میں کسی قسم کی بہتری موجود نہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آئین کو کیوں متنازع بنایا جا رہا ہے اور لوگوں کو ’دیوار کے ساتھ لگانے‘ جیسی پالیسیوں کی مذمت کی۔ مولانا نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کو جرنیلوں کے اشاروں پر ربڑ اسٹمپ بنا دیا گیا ہے اور یہ خطرناک رجحان ہے، جو ترامیم ہو رہی ہیں وہ ممکنہ طور پر عسکری مفادات کے تحت ہیں۔ مزید پڑھیں: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے انہوں نے کہا...
’آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے‘،سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک اور جج نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔ خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔ انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا پراسس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 نومبر تک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں آنے سے قبل ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، طبیعت کی خرابی کے باعث جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بنچ کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پشاور کار میلہ جلد آ رہا...
دونوں فریقین نے غزہ کے تازہ ترین واقعات اور سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ حالیہ قرارداد پر بھی اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان كے قطری ہم منصب "شیخ محمد بن عبدالله آل ثانی" کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ایران و قطر نے اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے علاقائی ممالک کی کوششیں نہایت اہم ہیں۔ دونوں فریقین نے غزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-7 اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سیکٹر ڈیولپمنٹ کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں زیر التواء سیکٹرز میں جہاں ترقیاتی کام تکمیلی مراحل میں ہیں وہاں ایسے سیکٹرز جہاں اب تک ترقیاتی کاموں کا آغاز نہیں کیا گیا وہاں اب باقاعدہ ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ مزید برآں مکمل شدہ سیکٹرز میں مالکان کو پلاٹس کا قبضہ حوالے کرنے کے عمل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر C-16/1 اور C-16/2 میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ سیف اللہ
لاہور: 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت...
پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے الزام تراشی کا رخ ترکیے کی جانب موڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی دھماکے میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ ان الزامات پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ ترک سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے بعض میڈیا ادارے بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکیہ بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے یا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ دن قبل بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کانام نہیں لیا تھا لیکن اس نے خود کو پہنچا لیا تو میں کیا کہوں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا ، جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہو، اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کے باہر کیوں بول رہے...
حکومتِ پنجاب نے صوبے میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس سے قبل حکومت پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا تھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجابلاہور 13 نومبر: مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ محکمہ...
ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، جس میں آج 27 ویں ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منطور کردہ 27ویں آئینی ترمیمی بل سینیٹ کو موصول ہوگیا ہے، قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل 56 شقوں پر مبنی ہے۔ سینیٹ میں 56 نکات والا بل پیش ہوگا، سینیٹ میں 8 شقوں کی منظوری دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ستائیسویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 255 میں ترمیم کو حذف کردیا گیا، آرٹیکل 214،آرٹیکل 168 کی شق دو میں ترمیم بھی حذف کردی گئی، آرٹیکل 42 میں ترمیم بھی حذف کر دی گئی، چاروں ترامیم کی ستائیسویں آئینی...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر ہائی ہوا، ججز کے اینٹی روم میں جسٹس مسرت ہلالی کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں مبتلا ہوئی تھیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ بات پہلے سے یقینی تھی کہ حکومت اور بڑی طاقتوں کو ہر صورت میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانا ہے۔ اس تناظر میں کسی بھی رکاوٹ کو نہ تو حکومت برداشت کرنے کے لیے تیار تھی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے حلقے۔ یہی وجہ ہے کہ 27 ویں ترمیم کی منظوری جس سیاسی پھرتی اور سیاسی عجلت میں کی گئی ہے وہ ظاہر کرتی ہے کہ اس ترامیم کے پیچھے قانون سے زیادہ سیاسی محرکات ہیں۔ سینیٹ سے منظوری کے لیے حکومت کے پاس دو ووٹ کم تھے اور یہ کمی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک رکن کی حمایت سے یقینی بنا لی گئی۔...
سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت اور راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سکندر بخت نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی اسٹیڈیم میں سری لنکن جھنڈے لہرا کر ٹیم کا استقبال کریں، یہ اقدام دہشتگردوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔ دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو باضابطہ طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت نے انفرادی، ادارہ جاتی اور سیکورٹی کمپنیوں کے پرانے مینوئل لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد تمام ایسے شہری اور ادارے جو ابھی تک اپنے مینوئل اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز نہیں کرا سکے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مینوئل لائسنس کے حوالے سے تمام سابقہ احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل...
معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں وہ اور ان کے شوہر، فلم ساز شریش کندر، کئی مشکلات سے گزرے، جب وہ شوہر کو اپنے ساتھ باہر جانے پر مجبور کرتی تھیں تو ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ فرح خان نے یہ بات اپنی قریبی دوست اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی۔ فرح نے کہا کہ وہ اکثر شریش کو اپنے ساتھ تقریبات میں لے جانے پر اصرار کرتی تھیں، تاہم وہاں لوگ ان کے شوہر کو نظر انداز کر دیتے تھے، جس سے وہ غیر آرام دہ محسوس کرتے تھے۔...
ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ایرانی ٹی وی پر خطاب کے دوران عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران شہر خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی، نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے، راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کروانا پڑسکتا ہے۔ ایران کے حکام کے مطابق تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال ایران میں ہونے والی بارشوں میں 40 فیصد کمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی ٹولز اور وی پی این کے نام پر سامنے آنے والی متعدد ایپس دراصل خطرناک سائبر دھوکے بازی کا حصہ ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق کئی ایپس ایسی ہیں جو خود کو محفوظ وی پی این یا سیکورٹی ایپ کے طور پر ظاہر کرتی ہیں، مگر دراصل وہ صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی ایپس میں ریموٹ ایکسس ٹروجنز اور بینکنگ ٹروجنز جیسے خطرناک وائرس شامل ہوتے ہیں جو صارف کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو مکمل طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔گوگل نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںْ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، انہوں نے درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ ن لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی۔ وانا دہشت گردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ماہرین آثارِ قدیمہ نے ملک کے مغربی ساحل کی تہ سے 600 برس پرانے بحری کارگو جہاز کی باقیات نکال لیں۔ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم ہیریٹیج کا کہنا تھا کہ ماڈو 4 نامی پندرہویں صدی کے اس جہاز کو برسوں کی کوشش کے بعد صحیح حالت میں نکال لیا۔ یہ جہاز اس وقت کے کی سلطنت کے سمندری ٹیکس اور نقل و حمل کے پیچیدہ نظام کا سب سے واضح مادی ثبوت ہے۔یہ جہاز پہلی بار 2015 ء میں دریافت کیا گیا جس کے بعد برسوں تک یہ جہاز محققین کے مطالعے اور اس جو محفوظ کرنے کے کام کی وجہ سے زیر آب رہا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
سیاسی اختلافات بھلا کر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ پالیسی بنائی جائے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے: اپنی سمت کو ٹھیک کرنا ہو گا، فیصل کنڈی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کون کس پارٹی سے ہے‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں‘ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ پالیسی اپنائی جائے‘ ہماری کوشش امن کیلئے ہے‘ بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کیساتھ ملکر فیصلے ہوں گے تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔ خیبر پی کے اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور پچھلے 20 سال سے صوبے کو کھا رہا ہے۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ امن جرگے میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قیامِ امن کے لیے صوبے کی داخلی سلامتی پولیس کے سپرد کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر حکمتِ عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ اس جرگے میں 400 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ مزید پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان جرگے کا اعلامیہ امن جرگہ قریباً 7 گھنٹے جاری رہا، جس میں تمام قائدین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے...
پشاور (نیٹ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا۔ اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا میں نے کبھی تحریک طالبان افغانستان کو افغان عوام کا نمائندہ نہیں مانا۔ دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے، یہ ایک حقیقت ہے۔ یہ سب مغربی منصوبے ہیں، مقصد ہے کہ اس خطے کو جہنم بنایا جائے۔
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا...
دہلی: بھارتی انڈیگو ایئرلائنز کو ای میل کے ذریعے ملک کے 5بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی۔ ایئرلائن کے مطابق انہیں آج 12 نومبر 2025 کو یہ دھمکی موصول ہوئی، جس میں دہلی، ممبئی، چنئی، ترووننتپورم اور حیدرآباد ایئرپورٹس پر خطرے کی بات کہی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ہوائی اڈوں پر سیکورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ فی الحال اس دھمکی کو ”غیر مخصوص“ قرار دیا گیا ہے، یعنی اس میں کوئی واضح یا مخصوص تفصیلات شامل نہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاہم پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔پولیس کے سائبر سیل کو اس معاملے کی تفتیش سونپ دی گئی ہے۔ یہ واقعہ...
اجتماع عام تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا،ترمیم آئین سے متصادم ہے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں وکلاء اور عوام کو 21تا 23نومبر مینار پاکستان اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آگئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے توقیر کرکے خاتمے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ صدر، چیف آف سٹاف یا کوئی اور بڑا محاسبے سے مستثنیٰ نہیں۔ یہ ترمیم آئین سے متصادم ہے اورکسی...
سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی نے بڑی کوشش اور کامیاب منصوبہ بندی کے ذریعے پہلی بار کراچی میں اپنا میئر منتخب کرا لیا تھا جب کہ کراچی میں 13 ٹاؤن چیئرمینوں کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے جب کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے اور پی پی نے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینوں کے تعاون سے اپنا میئر منتخب کرا لیا تھا جس پر وہ بہت خوش تھی اور پی ٹی آئی اگر جماعت اسلامی سے مل جاتی تو دونوں مل کر اپنا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرانے کی پوزیشن میں تھیں۔ ان دونوں جماعتوں نے آپس میں اتحاد نہ کر کے کراچی میں اپنا میئر لانے کا...
ایک محب وطن پاکستانی شہری ہونے کے ناتے میں نے ہمیشہ قوم پرستی کے بجائے پاکستانیت کو فروغ دینے کا درس دیا ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مختلف زبانیں بولنے والی دیگر قومیں کمتر ہیں، بلاشبہ ہر قوم قابل احترام ہیں، پاکستان کی پہچان ہیں۔ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ جن ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں، ان ممالک کی خاصیت یہ ہے کہ انھوں نے ترقی کے معیارکو لسانیت کی کسوٹی پر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر پرکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کے ادنیٰ سے اعلیٰ عہدوں پر بلا امتیاز رنگ و نسل کے لوگ عوامی و سرکاری عہدوں پر فائز ہوتے رہے ہیں اور ہو رہے ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لامیں معاونت کے الزام پر سابق وزیراعظم اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سابق وزیر اعظم ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لا میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ تائی کو یونگ کو بھی مارشل لا میں معاونت سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے دسمبر 2024 میں مارشل لانافذ کیا تھا تاہم بعد ازاں پارلیمان کی جانب سے مارشل لاکے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لااٹھانے کا اعلان کیا۔مارشل لاکے نفاذ پر صدر کا مواخذہ کیا گیا اور...
سٹی 42: لاہور سے اسلام آباد جانے والی نجی مسافر کمپنی کی بس موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثہ میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طور ہر حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کی بنا پر پیش آیا۔مسافر بس بے قابو ہو کر آگے جاتے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہوگئے ،ایک مسافر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا،حادثہ میں دو خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوۓ۔ مسافر بس...
نیویارک: اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (FAO) اور عالمی خوراک پروگرام (WFP) نے مشترکہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے 16 علاقوں میں شدید غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور نومبر 2025 سے مئی 2026 کے دوران لاکھوں افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی رپورٹس کے مطابق زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بھوک کی بنیادی وجہ جنگ اور تشدد ہیں، اور سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں ہائٹی، مالی، فلسطین، جنوبی سوڈان، سوڈان، اور یمن شامل ہیں جہاں آبادی کو فوری طور پر شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، افغانستان، کانگو، میانمار، نائجیریا، صومالیہ اور شام کو انتہائی خطرہ والے علاقے قرار دیا گیا، جبکہ برکینا فاسو، چاڈ، کینیا اور...
آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کا عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم شہباز
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے آئین میں نہایت اہم 27ویں ترامیم کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کروانے پر صدر مملکت، میاں نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے شہید محترمہ بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ آئین مین انتہائی ناگزیر ترامیم کے مجموعہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست...
اسلام ٹائمز: خطے کے بعض ذرائع نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ دمشق اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ قربتیں شام اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا دروازہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس نقطہ نظر کی بنیاد پر امریکہ ممکن ہے کچھ سیاسی اور اقتصادی مراعات کے عوض شام میں بالخصوص لبنان اور عراق کی سرحدوں کے قریب فوجی اڈے قائم کرنے کا مطالبہ کر دے تاکہ یوں اسلامی مزاحمتی بلاک کی سرگرمیوں پر قریب سے نظر رکھ سکے۔ اگرچہ شام کے حکمرانوں نے اس کی تردید کی ہے لیکن حالات کا رخ یہ ظاہر کرتا ہے کہ دمشق کی نئی سرگرمیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کہیں زیادہ وسیع نتائج کی حامل ہو سکتی ہیں۔...
اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو وہ حکومت کے لیے مشکلات پیدا کریں گے اور غیر ملکی سفیروں کو خطوط لکھ کر انہیں موجودہ حکومت سے کیے گئے تمام معاہدے ختم کرنے کی ہدایت کریں گے۔ نامزد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیاکہ جمعے کو ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ احتجاج پرامن ہوگا اور ایک بھی پتھر نہیں پھینکا جائے گا۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن عالمی سفارتخانوں سے رابطے کرے گی اور ان سے موجودہ حکومت کے ساتھ کیے...
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی، ای سی او-سی سی آئی اور نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے پرائم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں پاکستان پراسپیرٹی فورم میں شرکت کی اور فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، بزنس کمیونٹی کے رہنما، ٹیکس اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اب مذاکرات کی نہیں بلکہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر...
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فیس بک / قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان سے لوگ بھی شامل تھے، دہشت گردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، چاہتے ہیں افغانستان امن عمل میں شریک ہو اور دہشت گردوں کو لگام دے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان نے بڑی یکجہتی کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم پر بھرپور مشاورت ہوئی اور آج یہ آئین کا حصہ بن گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو چیز وفاق کو کمزور کرے تو وہ کتنی ہی اچھی ہو وہ پاکستان کے لیے مفید نہیں، کالاباغ ڈیم بڑا شاندار معاشی منصوبہ ہے مگر ہماری...
آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔27ویں آئینی ترمیم کی مںظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے...
تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے شعبہ اطلاعات نے ایران میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کی طرف سےسرگرم نیٹ ورک کی نشاندہی اور اس نیٹ ورک کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اعلامیے کا متن درج ذیل ہے: بسمهتعالی ایران کے معزز عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاسداران انقلاب کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے دوران ملک کے اندر امریکی...
کوریا(ویب ڈیسک) جنوبی کورین ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ملک کے مغربی ساحل کی تہہ سے 600 برس پرانا بحری کارگو جہاز کی باقیات نکال لیں۔ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم ہیریٹیج کا کہنا تھا کہ ماڈو 4 نامی 15 صدی کے اس جہاز کو برسوں کی کوشش کے بعد گزشتہ ماہ صحیح حالت میں نکال لیا۔ یہ دریافت سے پہلی بار جوسون دور (1392–1910) کا کوئی جہاز مکمل طور پر کھدائی کے بعد نکالا گیا ہے جو اس وقت کے کی سلطنت کے سمندری ٹیکس اور نقل و حمل کے پیچیدہ نظام کا سب سے واضح مادی ثبوت ہے۔ یہ جہاز پہلی بار 2015 میں دریافت کیا گیا جس کے بعد برسوں تک یہ جہاز محققین کے مطالعے...
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ میں آگیا، روکنے کی کوشش، نواز شریف کا اظہار ناپسندیدگی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔ میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور افغانستان کی جنگ دراصل دونوں ملکوں کی ہار جیت نہیں...
پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلیہ سائنس کی سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈین آف سائنس مقرر کر دیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس تقرری کا محکمۂ بورڈ و جامعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹر بلقیس گل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان مرحوم کی اہلیہ ہیں، وہ اپنی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2028ء تک وائس چانسلر رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں پارٹیاں وراثت پر چلتی ہوں وہاں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کوئی انوکھی بات نہیں، ملک میں آئین اور جمہوریت کے خلاف نظام چل رہا ہے، ہم سب کو بحیثیت قوم جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلی صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آگئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے...
بھارتی ریاست آسام کے شہر کچر میں پولیس نے بنشکنڈی این ایم ایچ ایس اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نذرالاسلام بوربھویہ کو دہلی دھماکے سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیا۔ کچر ضلع کے درگاپور کے رہائشی نذرالاسلام نے دھماکے کے واقعے پر ’الیکشن آرہے ہیں‘ لکھ کر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ تنازع کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس پوسٹ کی نوعیت قومی سطح کے حساس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش لگتی ہے، اس لیے اس کے پس منظر اور ارادے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر کہا ہے کہ آج اس ایوان نے قومی اتحاد کو فروغ دیا۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم شہباز شریف قومی اسمبلی نواز شریف وی نیوز
اسلام آباد میں جاری بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا اختتام ہو گیا، کانفرنس کا اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین آئی ایس سی سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ کا خطاب بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف سیکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور وانامیں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ مشترکہ حکمت عملی اور قربانیاں چیئرمین سینیٹ نے مشترکہ حکمت عملی،...
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی تحقیقات کیلئے 10 افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے دارالحکومت کے تمام تھانوں، چوکیوں اور سرحدی چوکیوں پر الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ لال قلعہ دھماکہ کے معاملے سے منسلک ایک سرخ فورڈ ایکو اسپورٹ کار کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا کہ دیگر مشتبہ افراد، جو پہلے ہی دھماکے میں استعمال ہونے والی ہنڈائی i20 سے منسلک تھے، ان کے پاس ایک اور سرخ رنگ کی کار بھی تھی۔ دہلی پولیس کی کم از کم پانچ ٹیموں کو گاڑی کا پتہ لگانے...
27 ویں ائینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے آئینی ترمیم پر تفصیلی اظہار خیال کیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ووٹ دینے کے لیے اسمبلی ہال پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کے دوران احتجاج جاری رہا تاہم ایک موقع ایسا آیا کہ جب اپوزیشن اراکینوں کو زمین پر بیٹھنا پڑ گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی تو اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی...
اپنے بیان میں ساجد ترین نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور قومی اداروں کو کمزور کیا۔ سیاسی کارکن سب کچھ قربان کر سکتا ہے، لیکن اپنا نظریہ...
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ حکومتِ سندھ نے جعلی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے...
ہالی ووڈ کی 2006 کی سپر ہیرو فلم ’سُپرمین ریٹرنز‘ (Superman Returns) سے ایک ایسا منظر کاٹ دیا گیا جس کی لاگت تقریباً 10 ملین ڈالر (90 کروڑ روپے) بتائی جاتی ہے۔ یہ منظر فلمی تاریخ کا سب سے مہنگا حذف شدہ (Deleted) سین قرار دیا گیا ہے۔ ہدایت کار برائن سنگر کی زیرِ نگرانی بننے والی یہ فلم 28 جون 2006 کو ریلیز ہوئی تھی، جس میں برینڈن راؤتھ نے سپر مین، کیٹ بوسورتھ نے لوئیس لین اور کیون اسپےسی نے ولن لکس لوتھر کا کردار نبھایا۔ فلم کا مجموعی بجٹ 270 ملین ڈالر تھا۔ اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا، تاہم باکس آفس پر یہ توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور...
پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں: وزیر اعلی پنجابٰ
لاہور:ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے...
احمد آباد: بھارت میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش اپنے ہی کچن میں دفنا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں 2015 میں محمد اسرائیل اکبر علی انصاری نامی شخص نے روبی نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی۔ اسرائیل اکبر بطور مستری کام کرتا تھا اور اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ سرکھیج علاقے میں مقیم تھا۔ کچھ سال بعد روبی کے عمران واگھیلا نامی شخص سے تعلقات قائم ہو گئے۔ اسرائیل کو جب اس تعلق کا علم ہوا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ بعدازاں روبی نے اپنے عاشق عمران کے ساتھ...
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم جب بات قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس...
سیئول: جنوبی کوریا میں سیاسی بحران نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے، جہاں سابق وزیراعظم ہوانگ کیو آہن اور نیشنل انٹیلیجنس سروس کے سابق سربراہ چو تے یونگ کو مارشل لاء میں معاونت اور بغاوت پر اکسانے کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق دونوں شخصیات کو بدھ کی صبح پولیس نے ان کے گھروں سے حراست میں لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان گرفتاریوں کا تعلق دسمبر 2024 میں نافذ کیے گئے متنازع مارشل لاء سے ہے جو اس وقت کے صدر کے حکم پر ملک بھر میں لاگو کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ہوانگ کیو آہن پر الزام ہے کہ انہوں نے اس فیصلے میں مشاورت اور حمایت فراہم کی،...
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے نئی ترمیم شدہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی۔امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کریں گے۔یہ بورڈ غزہ کی معاشی بحالی کے پروگراموں اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کے لیے مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی مسودے میں ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-24 سیف اللہ
مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز سیئول(آئی پی ایس) مارشل لاء میں معاونت کے الزام پر میں جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں بدھ کی صبح پولیس نے سابق وزیر اعظم ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لاء میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ Cho Tae-yong کو بھی مارشل لاء میں معاونت سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے دسمبر 2024 مارشل لا ء نافذ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-18 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)80فیصد خالی جگہوں کے باعث ایک ملازم دس آدمیوں کا کام کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے کام کا شدید دباؤ، کام پر آنے کا وقت ہے جانے کا نہیں جو ادارے میں حادثات کا نہ رکنے والا سبب بن رہا ہے، ہمارے ملازمین قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود 100% ملازمین کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر لوگوں کو روشنیاں فراہم کررہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں انکی خدمات کے عوض ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر (بونس)اعزازیہ دیا جائے، بھرتیاں کھولی جائیں، افسران کی طرح ہمارے ملازمین کی بھی ترقیاں، اپ گریڈیشن کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین...
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے معروف اینکر ارنَب گوسوامی نے نئی دہلی دھماکے پر اپنی نشریات کے دوران پہلی بار بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر کھل کر سوالات اٹھا دیے، جس سے بی جے پی حکومت مشکل میں پڑ گئی۔ ریپبلک ٹی وی کے لائیو پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ "الفلاح یونیورسٹی سے صبح 7:40 پر نکلنے والی گاڑی کس طرح 60 کلومیٹر طے کر کے لال قلعہ پہنچی، کسی نے دیکھی کیوں نہیں؟" اینکر نے سوال اٹھایا کہ جب دہلی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں تو پھر دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کیسے کسی چیک پوسٹ یا ناکے پر روکی نہیں گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر...
رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔ روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-7 خیرپور (جسارت نیوز) میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کا کرایہ 18 فیصد اضافہ کو تاجر برادری نے مسترد کردیا سکھر میونسپل کارپوریشن کی طرح ہر تین سال بعد 10 فیصد اضافہ مقرر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تاجر برادری نے میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کے کرایہ میں 18 فیصد اضافہ کو مسترد کردیا شہر بھر میں بینرز آویزاں اس سلسلے میں تاجروں نے بتایا کہ 2021 میں سکھر میونسپل کارپوریشن نے عدالتی نگرانی میں میونسپل دکانوں کے کرایہ میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد میونسپل کارپوریشن اور تاجروں کے درمیان معاہدہ کے تحت ہر تین سال بعد کرایہ میں 10 فیصد سکھر انتظامیہ کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-6 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کی اُمیدوں کا مرکز بتایا تھا اور نوجوان کو بتایا تھا کہ انھیں سیرت بنوی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یہ بات آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں منعقد تقریب سے آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین انجینئر احسن حمید اور تعلقہ حیدرآباد صدر عبداللہ رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں شہر کے معزز شہریوں، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کو شاعر مشرق کے نام سے یاد رکھا جاتا...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا...
ترجمان کے مطابق 3 فیصد جاب کوٹہ میں افراد باہم معذوری کی تمام کیٹگریز کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے نابینا افراد سمیت تمام معذور افراد کیلئے علیٰحدہ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، تمام محکموں کو معذوری کوٹے پر فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق صوبے بھر کے 5 ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ترجمان...
حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، ججز بھی حلف اٹھائیں گے، 27 ویں ترمیم آج شام تک منظور کرانے کا عزم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد حکومت جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کا قیام چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ترمیم پر قومی اسمبلی میں بحث بدھ کو (آج) دوبارہ شروع ہوگی، جس میں حکومت پرعزم ہے کہ شام تک یہ ترمیم ایوان سے منظور کرا لے۔ سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ ترمیم قومی اسمبلی سے منظور ہوگی، یہ بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیج دیا جائے گا اور اس کے بعدیہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گی۔ جیسے ہی آئینی عمل مکمل ہوگا، حکومت کا ارادہ ہے کہ جمعرات...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔ منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر...
فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ پلانز پر بات کرتے ہوئے ایک بار پھر شائقین کو حیران کر دیا۔ 40 سالہ رونالڈو، جو سعودی کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں اور اب تک 953 گولز کر چکے ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ابھی کھیل جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بدل سکتے ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو امریکی صدر کے مداح نکلے ایک پریس کانفرنس میں جب ان سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ریٹائرمنٹ 10 سال بعد...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں...