2025-09-27@04:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 20524

«سے کارروائی میں»:

(نئی خبر)
    اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے رواں ہفتے پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے عدالت کے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، یہ اقدام اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے ردعمل میں سامنے آ رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پہلے ہی عدالت کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز پر انفرادی پابندیاں لگا چکا ہے، لیکن ادارے کے طور پر آئی سی سی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک بڑی پیش رفت تصور ہوگی۔ معاملے سے آگاہ 6 ذرائع...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔فیصل امین کے نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنما کے الزامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔لیگل نوٹس میں ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 1 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
    پنجاب سے آٹے اور گندم کی بندش، خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب سے صوبے کو آٹے اور گندم کی بندش پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق درخواست میں مقف اختیار کیا جائے گا کہ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ غذائی اجناس کی ترسیل پر پابندی نہیں لگا سکتا، گندم اور آٹے کی ترسیل بند ہونے سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی سیکرٹری فوڈ شاہ محمود خان نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے گندم، آٹے کے معاملے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری کی درخواست پر دلچسپ پیش رفت ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔درخواست گزار شاہد یعقوب نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا فالوور ہے اور سمجھتا ہے کہ جیل میں قید میاں بیوی کو آپس میں ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اس کے مطابق جیل...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے پُراثر خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے عالمی بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر مؤثر عالمی ادارے نہ رہے تو دنیا انتشار اور تباہی کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ “غزہ میں ظلم، یوکرین میں جرائم – اب خاموشی خطرناک ہے” انتونیو گوتریس نے دنیا کے دو سب سے سنگین تنازعات پر براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام پر ظلم ہو رہا ہے، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا جس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دنیا کے بڑھتے ہوئے بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 80 سال پہلے درجنوں ممالک نے دنیا میں امن کے لیے اقوام متحدہ کو تشکیل دیا تھا۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن اور انسانیت کی بقا کے لیے ایک موثر اور اجتماعی حکمت عملی کے طور پر کام کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اصول جن پر اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی آج محاصرے میں ہیں۔ امن اور ترقی کے ستون بے حسی، عدم مساوات اور سزا سے استثنیٰ...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پناہ گزینوں سے متعلق نئی پالیسی نے اُن 15 ہزار افغانوں کو مزید بے یقینی کا شکار کر دیا ہے جو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں شامل خواتین اور لڑکیوں کے لیے جبری واپسی ایک بھیانک خواب سے کم نہیں کیونکہ وہ تعلیم و روزگار سے محروم اپنے آبائی وطن کی طرف لوٹنے سے شدید خائف ہیں۔ شہر میں مزید ہزاروں افراد دیگر مغربی ممالک میں منتقلی کے منتظر ہیں، لیکن عالمی سطح پر پناہ گزینوں کے بارے میں پائے جانے والے منفی جذبات میں منتقلی نے ان کے لیے میزبان ملکوں میں جا کر اپنا مستقبل بہتر بنانے کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
    ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دراصل نیتن یاہو کے دفتر میں سے جان بوجھ کر افشا کی گئی تھی، کیونکہ نیتن یاہو کا دفتر اس کارروائی کی ناکامی کا ملبہ موساد اور شن بیٹ کے سربراہوں پر ڈال کر ان پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی ناکامی کی وجہ سامنے آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی  دراصل حملے سے پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے ذریعے افشا ہوئی تھی۔ دوحہ میں حماس کے دفتر پر صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطینی مزاحمت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے میں ناکامی کو دنیا کے تمام لوگوں کے ذہنوں میں انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی باور کیا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ فلسطین کانفرنس میں اُس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی، جب کئی عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مائیک اچانک بند ہو گئے، جس پر کانفرنس میں موجود شرکاء نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر مائیک بند میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے اعلان کے فوری بعد ہی مائیکروفون بند ہو گیا، جس کی وجہ سے ان کی آواز شرکاء تک نہیں پہنچ سکی۔ اس غیرمتوقع لمحے پر کانفرنس ہال میں موجود افراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے محصور عوام کے لیے ایک نئی بین الاقوامی امدادی مہم ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کے نام سے جاری ہے، جو سمندر کے راستے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے اور اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے مقصد سے روانہ ہوئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل نے اس مشن کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے  مؤقف اختیار کیا ہے کہ عسقلان پر سامان اتارنا اسرائیلی ناکہ بندی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، جو ان کے نزدیک انسانی اور اخلاقی طور...
    اسلام آباد: جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر جسٹس طارق جہانگیری نے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 22 ستمبر سے 26 ستمبر تک کے رواں عدالتی ہفتے میں اپیل فکس کریں۔ جسٹس طارق نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ میں جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم مجھے سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر مجھے جوڈیشل ورک سے روکا گیا۔ درخواست میں موقف دیا کہ جج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو اس سے مقدمہ بازی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 تک متوقع ہے۔یہ اعلان واشنگٹن میں ہونے والی ائیر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے بتایا کہ بوئنگ کمپنی نے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا۔جنرل ایلوِن کے مطابق یہ منصوبہ کئی برسوں کی تحقیق، سیکڑوں گھنٹے کی جانچ اور ہزاروں گھنٹوں کی محنت کے بعد عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا...
    فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت نواز فتن الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتن الخوارج کے کمپانڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتن الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا، ان کے اس شاندار کارنامے کی ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون لیلا جوز 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے کیرالہ کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لیلا جوز نے بتایا کہ یہ خواب ان کے دل میں...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی.(جاری ہے) دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے...
    ریاض/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )سعودی عرب آج اپنا 95واں قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہا ہے ، اس موقع پر ملک کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجا یاگیا جبکہ مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی ،یوم الوطنی کے موقع پر سعودی شہروں میں پرچم لہرائے گئے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا.(جاری ہے) پاکستان میں بھی سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منا یا گیا ، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا تھا اسلام آباد کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین، چاروں طرف سبز رنگ کی روشنیوں میں نہائی عمارتیں نہایت...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )بین الاقوامی امدادی مہم”گلوبل صمود فلو“ نے اسرائیل کی جا نب سے عسقلان جانے کی پیش کش کو مستردکردیا اور غزہ جانے کا اعلان کیا ہے گلوبل صمود فلوٹیلا گلوبل غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے سمندر کے راستے ر وانہ ہے.(جاری ہے) اسرائیل نے اس مشن کو روکنے اور اس کی بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی تاہم، فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش رد کر دی ہے اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ عسقلان کی...
    ---فائل فوٹو  حکومتِ سندھ نے رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنک اسکوٹیز سے وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو محفوظ اور باوقار سفر ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار,  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے،  مرحوم ایک ایسے جلیل القدر عالمِ دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں صرف کی،  ان کی  مسلم امہ کے اتحاد  کے لیے کاوشیں اور علمی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستانی عوام اور حکومت، برادر ملک سعودی عرب کے عوام اور سعودی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں،   دینی و...
    ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان نے مرحوم کے اہلِخانہ، خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد، سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کی وفات سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے، مرحوم نے پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح، امت کی رہنمائی میں گزاری۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت، سعودی...
    عدالت نے جوا پروموشن کیس کے ملزم یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج ہونےکا حکم نامہ جاری کردیا۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے کےمطابق درخواست گزار بڑے پیمانے پرجوئے کی ایپلی کیشن کی پروموشن کررہا تھا، درخواست گزار کے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان مداح ہیں،ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی کوئی بھی غلطی بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ کا باعث بنتی ہے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے کبھی انکار نہیں کیا کہ اس نے جوئے کی پروموشن نہیں کی، درخواست گزار سے جوئے کی پروموشن کی مد وصول میں 3لاکھ26ہزار 420 ڈالرز ملے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار...
    بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولرز سے ساڑھے 7 کلو قیمتی سونا چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی اطلاعات کے مطابق جیولرز ملتان سے کوئٹہ جا رہے تھے اور بس میں عام مسافروں کے ساتھ سوار تھے۔ رات کے اندھیرے میں اچانک 3 گاڑیاں نمودار ہوئیں اور ڈاکوؤں نے بس کو زبردستی روک کر مسافروں کو نیچے اتارا۔ جیولرز کو نشانہ بنایا گیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاص طور پر جیولرز کو نشانہ بنایا، ان سے سونا چھیننے کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ چند لمحوں میں ملزمان اندھیرے میں غائب ہوگئے جبکہ مسافر خوف...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یہ اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں، درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے حالیہ ہفتے کے دوران خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کرلیا، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی انقلابی قدم ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پنک اسکوٹیز پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز...
    اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی نے کہا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی ہے، باقی لوگ جو ملٹری کے حوالے کیے گئے وہ...
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔ عمران خان کے وکلا فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کی نمائندگی زہیر شاہ اور اکرام امین منہاس نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ایک درخواست میں 19 ستمبر کی سماعت کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تھی، جبکہ دوسری درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جب تک ہائی کورٹ ٹرائل کو جیل منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں دیتی، اس وقت تک کارروائی روک دی جائے۔ وکیل فیصل ملک نے مؤقف اپنایا کہ مؤکل سے...
    امریکی خلائی ادارے ناسا نے پیر کے روز 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جنہیں 8 ہزار سے زائد درخواست گزاروں میں سے سخت جانچ پڑتال کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں کو 2 سالہ تربیت مکمل کرنے کے بعد خلائی مشنوں میں شمولیت کی اجازت ملے گی، جن میں زمین کے قریب مدار، چاند اور مریخ پر سائنسی و تحقیقی مہمات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن میں واقع جانسن اسپیس سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران اس نئے بیچ کا خیرمقدم کیا گیا۔ قائم مقام ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی نے کہا کہ وہ اس نئی نسل کے امریکی خلائی مہم جوؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کا...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرنے اور حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے باقی 48 یرغمالیوں کو رہا کرنے کا وقت آگیا ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی دوری ہے اور پھر دنیا امن کو روک نہیں پائے گی انہوں نے کہا ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے صدر میکرون نے سات اکتوبر کے حملوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ وہ...
    خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا قاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا...
    افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد دہلی پہنچی۔ لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہے۔ حکام نے اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس میں اُس نے بتایا کہ یہ قدم اُس نے صرف تجسس میں اٹھایا تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر کا حصہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے‘ا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں. ہسپانوی وزیراعظم غزہ میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں کے سخت ترین ناقدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لیے جیولرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف شہروں میں نوٹسز بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان سے ٹیکس گوشواروں اور آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ زیادہ تر جیولرز اپنی اصل آمدنی کو چھپانے یا کم ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ٹیکس ادائیگی سے بچ سکیں، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف...
    بہاولنگر (ویب ڈیسک)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ویڈیو سامنے آئی تواس پر صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا ردعمل بھی آگیا۔ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ "اب اس پر بھی جل جل کر جل ککڑوں نے کڑھ جانا ہے، جہاں وزیر اعلی جاتیں ہیں ان کے رنگ میں رنگ جاتی ہیں،اسلئے لوگوں کو پرائی نہیں اپنی لگتی ہیں،اور انکو اپنا بنا کر واپس آجاتی ہیں"۔  3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ، بڑا انکشاف سامنے آگیا اب اس پہ بھی جل جل کے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر ممالک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔ اسحاق ڈار نے فخر کے ساتھ یاد...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے چلنے والے ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل فراہم کرنا لازمی ہے جب کہ واٹس ایپ یا کمزور ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی اس اصول کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جیل ٹرائل کے دوران ملزم، وکلا اور خاندان سب موجود ہوتے ہیں اور براہِ راست مشاورت بھی ممکن ہوتی ہے، لیکن موجودہ طریقہ کار ملزم...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ امریکہ میں 170 ملین صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا...
    سعید احمد:ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو بھی گرین لائن میں منتقل کیا جائے گا۔ریلوے شیڈول کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کے بجائے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جب کہ گرین لائن اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔مزید برآں کراچی جانے والی...
    اغوا کیس سے خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اس وقت خبر بنائی جب اس نے انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں اور ان کے گھر سے اغوا کی کوشش کی گئی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا کہ وہ اس شخص کے خلاف کھڑی ہوں گی جو اسے ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث ہے۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے کیس نمٹا دیا، مبینہ اغوا کار ان کا سابق منگیتر تھا اور دونوں نے معاملہ عدالت سے باہر طے کیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے چونیاں میں ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکیم شہزاد کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے...
    برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر نے عالمی ٹیلنٹ کو ملک میں لانے کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کے بہترین سائنسدانوں، اکیڈمیشنز اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی طرف راغب کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا چند ممالک پر ویزا پابندی لگانے پر غور، وجہ کیا ہے اور کون متاثر ہوگا؟ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے H-1B ویزا فیس 100,000 ڈالر تک بڑھا دی، جس کے بعد بین الاقوامی مہارت کی نقل و حرکت مہنگی ہو گئی ہے۔ اسٹارمر کی ’گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس‘ ایسے آئیڈیاز تیار کر رہی ہے تاکہ اعلیٰ ہنر رکھنے والے پیشہ ور افراد...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس سننے والی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔(جاری ہے) ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
    کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا  شدید زخمی ہوگیا جب کہ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد شہروں میں جیولرز کو نوٹسز بھجوا دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جیولرز سے ان کے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر  کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا ایف بی آر نے جمع کر لیا ہے جن میں سے صرف...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکلاء صفائی نے کہا کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔ وکیل فیصل...
    سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو دو ریاستی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔  
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی...
    ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
    بھارتی ریاست کیرالہ کی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ان کا یہ کارنامہ ویڈیو کی صورت میں سامنے آیا تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ لیلا جوز کیرالہ کی سب سے معمر خاتون قرار دی جا رہی ہیں جنہوں نے اسکائے ڈائیونگ کا شوق پورا کیا۔ لیلا جوز نے بتایا کہ ان کا یہ شوق بچپن سے پروان چڑھا، جب وہ اپنے آبائی شہر کے اوپر سے گزرتے ہوائی جہازوں کو دیکھتی تھیں۔ جب انہوں نے اپنے خواب کا ذکر دوستوں سے کیا تو سب ہنسنے لگے، لیکن انہوں نے اپنے جذبے کو مرنے نہیں دیا اور برسوں بعد اسے حقیقت...
    اسلام آباد: ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بند کر دی جائے گی۔ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور شہری چاہے کوئی بھی ہو، انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس، ایف-6 سہولت مرکز اور...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 19 ستمبر کی واٹس ایپ ویڈیو ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج کر دی۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ بانی چیئرمین سے آپ وکلاء کا پیٹرن پہلے سے سیٹ ہے، دوبارہ ملاقات کا حکم نہیں دے سکتے اور ویڈیو لنک ٹرائل بھی میں نہیں روک سکتا۔ عدالت نے وکلاء کی عمران خان سے آج ملاقات کی درخواست بھی خارج کر دی، سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود ہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس ٹیم...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں۔ راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔ تعلیمی سال 2026-27 کے لیے صرف 10 لاکھ قاعدے...
    ویب ڈیسک:  حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ’’پنک سکوٹیز پروگرام‘‘ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت حالیہ ہفتے خواتین اور طالبات کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے، یہ سہولت خواتین کیلئے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے حج رجسٹریشن کے دوران جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ان افراد کے لیے جو میڈیکل سرٹیفکیٹ یا دیگر وجوہات کی بنا پر حج پر نہ جا سکے۔ وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت متاثرہ عازمین رقوم کی واپسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی سرٹیفکیٹ میں درج شرائط کے مطابق درخواست گزار کا شناختی کارڈ لازمی ہوگا، بینک میں جمع کرائی گئی پہلی قسط کی رسید بھی درکار ہوگی اور اگر درخواست...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 1
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار وزیراعلیٰ ہے اور ان کا نام پی سی ایل میں شامل کیا ہے، سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے اپلائی نہیں کیا ہوگا؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اپلائی کیا ہے اور یاد دہانی خط بھی لکھا ہے اس کے باوجود سفارتی پاسپورت جاری...
    ایک بین الاقوامی امدادی مہم، جسے گلوبل صمود فلوٹیلا کہا جاتا ہے، غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے سمندر کے راستے روانہ ہوئی ہے۔  اسرائیل نے اس مشن کو روکنے اور اس کی بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی۔  تاہم، فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش رد کر دی ہے، اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ عسقلان کی بندرگاہ پر امداد دینے کی تجویز قبول نہیں کریں گے بلکہ براہِ راست غزہ پہنچنا چاہتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ عسقلان پر اتارنا اسرائیلی ناکہ...
    ساف انڈر-17 فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک سنسنی خیز گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، تاہم میچ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا جب پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ نے گول اسکور کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق اُڑایا۔ پاکستان کی جانب سے 43ویں منٹ میں پنالٹی کک پر برابری کا گول کرنے کے بعد محمد عبداللہ کارنر پر گئے اور ایسا اشارہ کیا جیسے وہ چائے پی رہے ہوں۔ ان کا یہ انداز بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے اس واقعے کی یاد دہانی تھا، جب وہ 2019 میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہوئے تھے اور دورانِ حراست پاکستانی اہلکاروں کی جانب...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کرنے کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے 3 ماہ میں درخواست گزاروں کے کیسز سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس سی درخواست گزاروں کی قابلیت اور قوانین کے مطابق جائزہ لے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس پی ایس سی نے درخواست گزاروں کے کیسز لینے سے انکار کیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 937 میں سے 866 امیدواروں کی سروس فائلز ایس پی ایس سی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو...
    بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں فلسطین اور کشمیر میں جاری ناانصافیاں اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی لہر امن کے لیے سنگین چیلنج ہیں۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ او آئی سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ موقع سیرتِ طیبہ کی اُن لازوال تعلیمات پر غور کا ہے جو امن، عدل، شفقت اور رواداری پر مبنی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق یہ خصوصی اجلاس حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہونے کے موقع...
    برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ...
    بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دائر کی گئی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد...
    حریت ترجمان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نام نہاد جمہوری بھارت کے بدصورت چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے جو اب ہندوتوا نظریے کی حامل ایک فرقہ پرست ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے 1947ء...
    ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔  ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔ اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیا۔پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسوں کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف...
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ کے طور پر ہماری حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر ہے، حکومت نے اس سلسلے میں سپیکر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، خطہ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا  ، استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔  سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔ گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔ تفتیشی افسران پر وکیل صفائی...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار نے آج فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں نیویارک میں منعقد ہوا۔ کانفرنس اس لحاظ سے اہم تھی کہ کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جس نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاستی حیثیت پر عالمی اتفاق رائے کو مزید مضبوط کیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست وزیر خارجہ نے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، پرتگال اور دیگر ممالک کی...
    لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان کی نادہندہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وی سسٹرز‘: خواتین کے لیے ویمن رائیڈ سروس تحفظ اور خود مختاری کا عملی مظاہرہ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اس وقت 129 موٹر سائیکلیں ٹریفک پولیس کی تحویل میں ہیں جن پر ایک لاکھ روپے سے زائد ای چالان ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر اطہر نے کہا کہ کم سے کم چالان ایک لاکھ 3 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ چالان پونے 4 لاکھ روپے تک ہے۔ رواں سال مئی میں ’ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کریک ڈاؤن‘ مہم میں سرکاری گاڑیوں سمیت ایک ہزار  ڈیفالٹرز کو نوٹس بھیجے گئے۔ جون میں ’ریکارڈ بریکنگ ریکوری‘ مہم سے...
    یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لئے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے "کے" ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے متعارف کردہ "K" ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا، امیدواروں کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت زیادہ آسانی سے ملے گی۔ یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے...
    فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے انکار ہر جگہ انتہاء پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 12 سی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔ سینئر اسٹیشن آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ دو منزلہ فیکٹری کے میزنائن فلور پر لگی تھی، جہاں بچوں کے کپڑے تیار کیے جاتے ہیں۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ شعلے نہ بھڑک سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ بعد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ای کامرس گیٹ وے کے تحت 3 روزہ آئی ٹی سی این ایشیا کراچی کا 26واں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گا۔ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازا فاطمہ خواجہ کریں گی۔آئی ٹی اور ٹیلی کام نمائش 23 سے 25 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ تاریخی ایونٹ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وژنری اقدام، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا جا رہا ہے اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی توثیق حاصل ہے ۔ گزشتہ سال آئی ٹی سی این ایشیا میں 500 ملین ڈالر کے شاندار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، اس سال، آئی ٹی...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاوئون منشیات فروش و دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کارروائیاں تیز 7 ملزمان گرفتار وسکی شراب،یمبلنگ آرٹیکلز اور مسروقہ موٹر سائیکلیںبرآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز سٹی تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم یاسر شاہ کے قبضے سے 04 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب نوشہرو فیروز سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مارکر 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں حاجی خان رند، ماجد سولنگی، معشوق چاچڑ، ندیم مہر، فیروز مہر اور جمیل سولنگی شامل ہیں۔کنڈیارو تھانہ کی پولیس نے چوری کے دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار ملزمان سے برآمد کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر پولیس، خواجہ سرا اور صحافی نشانے پر ہیں۔اس طرح کے واقعات شہر کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ایسی کارروائیاں عام طور پر خوف پھیلانے اور اداروں کو کمزور کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے حالیہ دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا نیا رخ ہے۔خواجہ سرا کمیونٹی اور صحافیوں کو نشانہ بنانا معاشرتی تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباؤ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ماڈل کالونی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، یوسی 4 چیئرمین کریم بخش، یوسی 3 چیئرمین عبدالمعیز، ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن لیاقت مارکیٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ ڈسپنسری، یوسی 4 جی ایریا ٹی ایم سی اسکول، یوسی 3 ٹی ایم سی سرسید اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پرا یگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی نے ٹاؤن چیئرمین کو جاری کاموں پر بریفنگ دی جس پر ٹاؤن چیئرمین نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-11-2 سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن ( مکی شاہ ٹائون ) کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہی انشاء اللہ یوسی کو مثالی یوسی بنایا جائیگا ، ہم نے علاقہ مکینوں سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل کی طرح یوسی نیو گوٹھ کے مکینوں کو پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات بھی حل ہو جائینگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی کے وارڈ 2کی پٹھان برادری کی جانب سے اپنے دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جاری فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ایک مسلمہ حق ہے اور اس حق سے انکار دراصل انتہا پسندوں کو ایک تحفہ دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے کہ دو خود مختار اور آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور عالمی برادری کا حصہ بنیں۔ سیکرٹری جنرل...