2025-08-06@14:44:11 GMT
تلاش کی گنتی: 425

«میں زہریلی شراب پینے سے»:

(نئی خبر)
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی یرغمالی اربیل یہود کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اربیل یہود کو 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے آئندہ ہفتے سے پہلے رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل نے اربیل یہود کی رہائی تک غزہ کے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک رکھا تھا۔ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو شمالی غزہ واپسی کی اجازت کے عملی اقدام کے منتظر ہیں۔ اربیل یہود کون ہیں؟ 29 سالہ اربیل یہود کو 7 اکتوبر 2023 کو کبوتز نیر عوز سے ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ یرغمال بنایا گیا تھا۔ وہ خلائی...
    ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک انٹرویو میں یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق 42 ملین ٹن ملبے کو ہٹانا خطرناک اور پیچیدہ ہوگا، غزہ میں رہنے والے 20 لاکھ افراد نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں، بلکہ انفرا اسٹرکچر، سیوریج سسٹم، میٹھے پانی کا نظام، ویسٹ منیجمنٹ سسٹم سب تباہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ آچیم اسٹینر نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ترقی کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالرز اکٹھے کرنا ایک مشکل کام ہوگا، غزہ...
    مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق وضاحت کردی تاہم کہا کہ جنیداکبر کو صوبائی صدر بنانے کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کو نام پیش کیا۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی صدارت کے لیے بانی چیئرمین نے رائے مانگی تو میں نے جنید اکبر کا نام پیش کیا کیونکہ وہ پارٹی کے پرانے اور تگڑے کارکن ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہان...
     پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک بیان میںعاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزراء کو فارغ کریں گے۔  دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس...
    اسلام آباد: فرانس کے شہر پیرس میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام یورپین یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے کیا۔ ریلی میں قومی پرچم تھامے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اورمختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ’’سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ مضبوط وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ’’پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، جس کو کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔‘‘ شرکاء کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں...
    میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیاکی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک اسمتھ پر مشتمل ہم وطن میزبان حریف جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے...
    اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بہت بڑی تبدیلی کو متعارف کرایا ہے۔ اس حوالے سے کئی ماہ سے لیکس سامنے آرہی تھیں اور اب اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے لیے پہلے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایجنٹ آپریٹر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ اے آئی ایجنٹ آپ کے ویب ٹاسک مکمل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بس آپ کو ایک بٹن کو کلک کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپریٹر بنیادی طور پر ایک کمپیوٹر یوزنگ ایجنٹ (سی یو اے) ہے جو جی پی ٹی 4o ماڈل کو استعمال کرکے ویب پر براؤز اور سرچ کرتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ اے آئی ایجنٹ آپ کی سرچنگ...
    اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا ء اینڈ فورسز ایجنسیزکو اس کے حوالے کردیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے،...
    اسلام آباد (صباح نیوز+آن لائن)حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، منگل کو اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آج بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ، صحت عامہ کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے. تاہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور اس کا 7 روز میں تفصیلی جواب دیا جائے گا۔جوڈیشل کمیشن کے بارے میں کئے گئے سوال پر عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملے پر مشاورت جاری...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تُکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا اینڈ فورسز ایجنسیز کے گلے میں پٹہ ڈال کے اس کو پکڑا دیں تاکہ یہ ان کو جھٹکے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی...
    چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہےوزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ،...
    قطر میں اسرائیل و حماس کے مابین ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پھر سے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ جنگ بندی کے اعلان سے اب تک بچوں سمیت 123 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں نہ صرف یہ بلکہ جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز سے پانچ منٹ قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری جاری رہی۔ یہ کیسی جنگ بندی ہے جس کے اعلان کے بعد بھی سیکڑوں معصوموں کی جان لے لی گئی؟ غزہ کو نیتن یاہو نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے جہاں کبھی زندگی مسکرایا کرتی تھی۔ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایک پریشان کن صورتحال نے جنم لیا...
    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
    انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے والے 19 افراد چل بسے تھے اور اب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ میتھانول ملی شراب ہے، میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری  بڑھ گئی  ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی ایک تازہ رپورٹ میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 بتائی گئی جبکہ بدھ تک اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 23 بتائی جا رہی تھی۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ ان اموات کی وجہ نوش کی جانے والی شراب میں میتھانول کی ملاوٹ تھی جو صنعتی سطح پر تیار کی جانے والی الکوحل ہے اور اُس الکوحل سے کہیں مختلف ہوتی ہے، جو مشروبات میں موجود ہوتی ہے۔ عام نوش کی جانے والی شراب میں ایتھنول نامی کیمیائی الکوحل موجود ہوتی ہے۔ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے چون افراد ہلاک، سو سے زائد زیر...
    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اضافی بجلی کی نیلامی کے  منصوبے بھی زیر غور ہیں، حکومتِ پاکستان توانائی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرے گی۔ اویس لغاری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر توانائی نے الیکٹرک وہیکل ٹرانزیشن کیلئے فرانس کے گرین فنڈ کو معاونت کی دعوت دی۔وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، پاکستان نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے، یہ پالیسی سالانہ اربوں ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد دے...
    گوادر(نمائندہ جسارت) گزشتہ روز گوادر میں شہید ہونے والے نوجوان زکریا یعقوب کی یاد میں کینڈل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز بی اینڈ آر چوک میرین ڈرائیو سے مارچ کرتے ہوئے دی اویس اسکول گوادر کی گلی جہاں زکریا یعقوب کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا وہاں تک ہوا۔ ریلی میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے زکریا یعقوب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں اور زکریا یعقوب کے پورٹریٹ اٹھائے رکھے تھے۔ اس موقع پر گوادر کے گلوکار سمیر رحیم نے نظم سناکر زکریا یعقوب کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ زکریا یعقوب کو تین دن قبل نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شہید...
    دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
    ایجنسی فرانس پریس نے جمعہ کے روز فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد ایک "متحرک" مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس نئی پیش رفت سے اسرائیلی افواج کا انخلا شروع ہو جائے گا اور لبنانی فوج کو جنوبی لبنان میں تعینات کیا جا سکے گا۔ایک فرانسیسی اہلکار، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے اعلان کیا کہ مسلح افواج اور خارجہ امور کے فرانسیسی وزرا سیبسٹین لیکورنو اور جین نول بیروٹ اور پھر امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے 6 جنوری کو لبنان کے مشترکہ دورے نے ایک نیا پیغام اور ایک نئی جہت متعارف کی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ اس سے میکانزم کو...
    نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا۔ اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں لاس اینجلس میں لگنے والی بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔ ڈیلی...
    کنری (جسارت نیوز) سامارو میں سندھو دریا سے متنازع کینال نکالنے اور سندھ کی زمینوں کی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف سامارو میں شہریوں اور تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر کے شٹر بند ہڑتال کی، ریلی نکال کر احتجاج کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما پیر حماد جان سرھندی کی رہنمائی میں تاجر برادری و روٹری کلب کے گورنر سندھ بلوچستان شکیل احمد قائمخانی، سماجی رہنما بابر خان خاصخیلی، تحریک انصاف کے ڈویژنل رہنما خان اکبر پلی، یوسی چیئرمین وقار ذوالفقار خاصخیلی، بابا جان سرھندی، ضلع کونسل ممبر پیر امجد جمال خان بھرگڑی اور دیگر نے شہید پیر جواد جان پیٹرول پمپ سے ٹریکٹر ٹرالیوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی نکال کر پریس...
    میرپورخاص کے گاؤں میں مبینہ کم عمری کی شادی اور مذہب تبدیلی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ شادی شدہ جوڑے نے عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی درخواست دائر کردی۔ معاملے کا سندھ انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ چیئرپرسن اقبال ڈیتھو نے واقعہ پر ایس ایس پی میرپور خاص کو خط لکھ کر کہا تھا کہ 15 سالہ لڑکی کاجل دیارام کی 19 سالہ پنھوں اکبر علی سے شادی اور جبری مذہب تبدیلی کا مبینہ معاملہ دس روز قبل گاؤں گلزار قریشی میں سامنے آیا۔ پانچ روز میں اس واقعے کی رپورٹ دی جائے۔ تاہم آج شادی شدہ جوڑے نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی اپیل کردی، جس پر عدالت نے جوڑے کے...