2025-10-13@20:18:16 GMT
تلاش کی گنتی: 1094
«میں شرکت نہیں کرے»:
(نئی خبر)
وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے تاہم اس وقت ایران میں تقریباً 5,000 پاکستانی زائرین موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے پاکستانی زائرین کو خطے کی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جانے والے اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے تاہم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نان فائلرز کیلئے بینک سے ٹیکس فری رقم نکلوانے کی حد بڑھا دی گئی، اب ایک دن میں کتنے ہزار نکلوائے تو ٹیکس نہیں کٹے گا؟ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا نان فائلرز کیلئے بینک سے روزانہ 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ ہوگی، اس سے قبل 50 ہزار روپے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ حاصل تھی۔ حکام نے کہا نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیا، اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا۔ ایف بی آر حکام...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کو ایران و عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت ایران میں پاکستانی زائرین کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت ایران میں تقریباً 5ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، خطے کی موجودہ سیکیورٹی...
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں میں 70سے زائد افراد جاں بحق اور 320 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ’غیر سرکاری‘ بتائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع سے ان کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے ایران کے فوجی اور جوہری تنصیبات پر کیے گئے، جن میں نطنز کا حساس جوہری مرکز بھی شامل ہے۔ اس کارروائی کو اسرائیلی فوج کی جانب سے ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی نقصان تہران صوبے میں ہوا ہے۔ ایرانی ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا کے ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے سے دنیا میں نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور ممالک خلا کو بھی جنگی میدان بنا سکتے ہیں۔ گزشتہ مہینے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا اور بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا نام ’گولڈن ڈوم‘ رکھا گیا ہے۔ اس نظام کا مقصد امریکا کو دشمن ممالک کے میزائل حملوں سے بچانا ہے۔ یہ نظام زمین، سمندر، خلا اور سیٹلائٹس کے ذریعے کام کرے گا تاکہ کسی بھی میزائل کو امریکا کی حدود میں پہنچنے سے پہلے تباہ کیا جاسکے۔ امریکا کے اس منصوبے پر ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر خرچ ہوں گے اور مکمل ہونے تک اس کی لاگت...
تمام مرکزی مقامات پر دعای ندبہ میں شرکت دو گناہ ہوگئی ہے اور ابھی بھی لوگ جوق در جوق دعای ندبہ میں شریک ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی قوم عزم و استقامت کی زندہ مثال پیش کر رہی ہے۔ غزہ کے مظلومین کی حمایت کے جواب میں تمام تر اسرائیلی حملوں کے باوجود پورے ایران میں تمام مذھبی اجتماعات جاری و ساری ہیں۔ تمام مرکزی مقامات پر دعای ندبہ میں شرکت دو گناہ ہوگئی ہے اور ابھی بھی لوگ جوق در جوق دعای ندبہ میں شریک ہورہے ہیں۔ اسی طرح ملت شہید پرور کی جانب سے اسرائیل کیخلاف جنگ کے لئے مکمل تیاری کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ...
واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھرکہاہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی ،2000سال سے پاکستان اور بھارت لڑرہے ہیں،میں نے کہا بہت لمبی دشمنی ہوگئی اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے ان سے کہا کہ تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو، انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے حکمران عظیم ہیں میںنے ان سے بات کی ،پاکستان اوربھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہاکہ اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے کہاکہ کوئی بھی مسئلہ حل کرسکتاہوں،ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹاکرلیں گے ۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ بھارت میں طیارہ حادثہ خوفناک تھا۔ انہوں نے...
مہنگائی کے اس دور میں ہر شخص اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے اپنی تنخواہ یا آمدن کے حساب سے مہینہ گزارنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس صورت حال میں جہاں اشیا کی قیمتیں زیادہ ہونے سے شہری پریشان ہیں وہیں بجلی کا بل ایک ایسی بڑی وجہ ہے جو ہر دوسرے گھر کے ماہانہ بجٹ کو آؤٹ کردیتا ہے۔ بل زیادہ آنے کی وجوہات بجلی کا بل زیادہ آنے کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ اس کا خرچ، ٹیکسز، سلیب یعنی یونٹ کی قیمت جو ہر 100 یونٹ پر تبدیل ہوتی ہے اور پھر قیمت کا اطلاق چھ ماہ تک ہوتا ہے۔ پروٹیکٹڈ / نان پروٹیکٹڈ اگر آپ کے الیکٹرک کے گھریلو صارف ہیں اور 101...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ افغانستان محفوظ ہے، طالبان ان تمام افغانوں سے، جو ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وطن واپس لوٹ آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ طالبان حکومت کی وزراتی کونسل کے چیئرمین محمد حسن اخوند نے عید الاضحیٰ کے اسلامی تہوار کے موقع پر ہفتے کے روز اپنے پیغام میں وطن واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا۔ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش نیلوفر ابراہیمی، جو طالبان کے قبضے سے پہلے افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق رکن ہیں، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ’’تشدد کے مرتکب اب اقتدار میں ہیں، مثال کے طور پر، وزارت...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس بہتر بنانے اور کوئٹہ سے کچلاک تک شٹل ٹرین چلانے کے منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی ملاقات میں بتایا گیا کہ یہ شٹل سروس 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک پر چلے گی، جسے قابلِ استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے میں 5 ریلوے اسٹیشن شامل ہوں گے: سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک۔ ریلوے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ اس منصوبے پر 283 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر ریلوے نے یہ...
دنیا بھر کی طرح موسمیاتی تبیدیلیاں پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ہر جگہ گرمی کی شدت میں سال بہ سال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور وقت پر بارشوں کا نہ ہونا اور ہونا تو پوری شدت کے ساتھ ہونا بھی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کے شہر بھی کرہ ارض کے گرم ترین شہروں کی ٹاپ فہرست میں شامل ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد ایک 2 نہیں بلکہ 7 ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان کے 7 شہر ایسے ہیں جو کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں شامل ہوچکے ہیں۔ ایک بین...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں۔ روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے۔ پوری قوم یک جان دو قالب ہے۔ ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں۔ تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صاحب حیثیت اور دولت مند طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب...
کہا جا رہا ہے کہ آئندہ بجٹ پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کےبہترین ہے۔ بظاہر بہت سے ٹیکسوں سے چھوٹ کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی کیا صورت حال رہے گی اس سے عام شہری کو کیا فائدہ پہنچے گا، پہنچے گا بھی یا نہیں اس حوالے ماہرین مختلف آرا رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ ریئل اسٹیٹ ایکسپرٹ اور ڈکلیریا کے صدر جوہر اقبال نے ریئل اسٹیٹ کے لیے بجٹ سال 2025-26 کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں مجموعی طور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے چیزوں کو قبول کیا گیا ہے اور یہ بجٹ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پارکنسنز (رعشے) کے مریضوں کے منہ اور پیٹ میں پائے جانے والے بیکٹیریا میں ہونے والی تبدیلیاں ان مریضوں میں ڈیمینشیا کے خطرے کی ابتدائی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے ان بیکٹیریل تبدیلیوں اور دماغی مسائل کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا۔الزائمرز سوسائٹی کے مطابق، پارکنسنز میں مبتلا افراد کا تقریباً ایک تہائی حصہ آخرکار ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے کنگز کالج لندن کے ڈاکٹر سعید شعے کا کہنا ہے کہ انسان کے پیٹ اور منہ کے بیکٹیریا کا تعلق اعصابی بیماریوں کے ساتھ روز بروز واضح ہوتا جا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاع، سول انتظامیہ، پنشن، سبسڈی اور گرانٹس کی مد میں بڑی رقوم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے ملکی دفاع کے لیے 2550 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ پاک فوج، فضائیہ، بحریہ اور دفاعی اداروں کے آپریشنز، سازوسامان اور دیگر ضروریات پر خرچ کیے جائیں گے۔ سول انتظامیہ کے اخراجاتکے لیے 971 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں،جن میں وفاقی وزارتیں، محکمے اور سول بیوروکریسی کے آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔بجٹ میں پنشن کی ادائیگیوں کے لیے 1055 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ یہ ادائیگیاں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو کی جائیں گی، اور اس مد میں ہر...

بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستان نے بجٹ میں آبی وسائل کے لیے کتنی رقم رکھی؟ حیران کن اعدادوشمار منظرعام پر
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں آبی وسائل ڈویژن کے لیے کل 133ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ اعلان انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ وزیرخزانہ نے بتایاکہ پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرررہاہے ، بھارت کے ناپاک عزائم کابھرپور توڑ کیاجائے گالیکن ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم اپنے پانی کے ذخائر میں بھی جنگی بنیادوںپر اضافہ کریں اور حکومت بھی اپنے محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ 34ارب روپے...
نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کس وزارت کیلئے کتنا پی ایس ڈی پی مختص ہوگا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، دو کارپوریشنز کے لیے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کے لیے 227 ارب روپے ملیں گے، پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے لیے 90 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے، آبی وسائل کے لیے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبوں...
کلیجی (جگر) کو گوشت میں سب سے زیادہ غذائیت بخش سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس میں آئرن، فاسفورس، تانبا، میگنیشیم، وٹامن اے، ڈی، ای، کے اور دیگر اہم غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اسی طرح مغز، گردے، دل اور دیگر آرگن گوشتیں بھی پروٹین، معدنیات اور وٹامنز کا مضبوط ذریعہ ہوتی ہیں، جو معمولی کھانوں کے مقابلے میں مخصوص غذائیت فراہم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنا دودھ پیا اور کتنا گوشت کھایا؟ ماہرین کے مطابق، اگرچہ یہ گوشت غذائیت میں بھرپور ہیں، ان کا استعمال محتاط انداز میں ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر جگر میں وٹامن اے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اسے اعتدال میں لینا ضروری...
ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ، ملیر جیل سے 216 کی بجائے 225 فرارہونے کا انکشاف، ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: دیواریں کمزور تھیں یا اہلکاروں نے غفلت برتی؟ خط میں کہا گیا ہے کہ مفرور قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پرتعداد تبدیل ہوئی، 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں، جیل سے فرار ہونے والے 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔ خط کے مطابق ایک قیدی نے اپنے گھر پر ماڑی پور میں خود کشی کی، جب کہ ایک قیدی بھاگنے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق نئی فہرست میں شامل مزید قیدیوں...
پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو گئی، پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ ”بلوم برگ“ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان چین سے چالیس ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے-500 اواکس طیارے اور ایچ کیو-19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا۔ جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارہ چین کی معروف دفاعی کمپنی شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے، اور یہ عالمی سطح پر اس طیارے کی پہلی برآمد ہو گی۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارے ”خاموش قاتل“ کی شہرت رکھتے ہیں اور فضاؤں پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معاہدے کے اعلان کے بعد چینی دفاعی...
حج اگلے کتنے سال تک گرمیوں میں نہیں آئے گا؟ نیا کیلنڈر جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لاکھوں مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حج کا مقدس سفر اگلے پچیس سال تک شدید گرمیوں میں نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سال حج کا آخری سال ہے جب یہ فریضہ موسم گرما کے سخت درجہ حرارت میں ادا کیا گیا ہے۔ 2026 سے حج معتدل موسموں میں شروع ہو جائے گا اور اگلے پچیس سال تک حجاج کو گرمی کی شدت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ نیشنل سینٹر فار میٹیورولوجی کے مطابق، قمری کیلنڈر کے باعث حج کی تاریخ ہر سال تقریباً 11 دن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومتی اقدامات سے مختلف شعبوں میں ہونے والی بہتری کے بارے میں بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ایکسپورٹ میں 7فیصد اضافہ ہوا، آئی ٹی میں فری لانسرز نے 400ملین ڈالرز کمایا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا اپریل 1.9ارب ڈالر سرپلس رہا،آئی ٹی برآمدات بڑھی ہیں،آئی ٹی ایکسپورٹ3.1ارب ڈالر رہیں۔ وزیرخزانہ کا مزید کہناتھا کہ رواں مالی سال کے آخرتک ترسیلات زر 38ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی،امپورٹس میں 11.7اضافہ ہوا، ریونیو وصولی میں 26فیصد اضافہ ہوا، ریٹیل رجسٹریشن 74فیصد ہوئی ہیں۔ لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک محسوس ہونے لگا مزید :

بلوچستان میں کتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں واپس کیسے لایا جاسکتا ہے؟ (Eid Story)
بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا مگر تعلیمی لحاظ سے سب سے پسماندہ صوبہ ہے۔ یہاں تعلیمی سہولیات کی کمی، اسکولوں کی ناکافی تعداد، اساتذہ کی غیر حاضری اور والدین میں تعلیم کی اہمیت کا شعور نہ ہونا جیسے عوامل نے تعلیمی ترقی کو سخت متاثر کیا ہے۔ دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں اسکول جانے والے بچوں کی شرح کم اور شرح خواندگی بھی نہایت کم ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا کہ بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کیا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 85 فیصد غیر فعال اسکولوں میں تدریس کا آغاز یہ سوال وی نیوز نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد سے کیا جنہوں...
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی سے 3 فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں، مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےآپریشن میں شریک ہیں جبکہ مزید دو سنارکل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ رات چار سےساڑھے چار بجے کے درمیان لگی تھی، فیکٹری سے تاحال سامان نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اب آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، جلد آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگی...
دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اس ماہ ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید کردی۔ پرُتگال سے کھیلنے والے 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا اس ماہ سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا۔النصر کلب ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ رونالڈو کی شمولیت سے النصر کلب کوئی بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا اور مایوس کن طور پر نہ تو فیفا کلب ورلڈ کپ اور نہ ہی ایشین چیمپئنز لیگ میں جگہ بنا سکا۔ فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ اگر النصرکلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تو رونالڈو کلب ورلڈ کپ میں کسی ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس...
عیدالاضحیٰ پر سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد سب سے بڑا مسئلہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا ہوتا ہے۔ بعض اوقات شہریوں اور کبھی حکومتی اداروں کی غفلت کے باعث آلائشوں کو بروقت اور درست طریقے سے تلف نہ کیا جا سکا، جس سے نہ صرف متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ مقامی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرِ ماحولیات محمود عالم خالد کا کہنا ہے کہ 2015 میں فرانس کے شہر پیرس میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں “پیرس کلائمیٹ ڈیل” کے تحت دنیا بھر کے ممالک نے عہد کیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ تاہم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور حکومت میں 2026 میں فیفا ورلڈ کپ اور 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر گہری دلچسپی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کی حکومت کی جانب سے ایران، افغانستان اور لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی اور مزید 7 ممالک کے شہریوں پر سختیوں نے ان بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں لوگوں کی شرکت اور حاضری سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اردن اور ازبکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا اگرچہ اس سفری پابندی کے تحت سخت داخلہ شرائط عائد کی گئی ہیں، لیکن کھلاڑیوں، کوچز، معاون عملے اور ان کے قریبی رشتہ...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ابھی تک کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ کینیڈا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے بعد 6برس میں یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کو جی7 اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہےجس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ظاہر ہوتی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی7 سربراہی اجلاس15سے 17جون تک کینیڈا میں منعقد ہو رہاہے۔ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایاکہ ابھی تک نریندر مودی کو اجلاس میں شرکت کا دعوت...
آئندہ بجٹ میں 7000 درآمدی اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے جن میں دیگر ضروری چیزوں کے علاوہ میک اپ کا سامان بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: خواتین کن چیزوں پر ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق میک اپ کی ان اشیا میں سرخی، پاؤڈر، آئی لائنر، مسکارا، فیس پاؤڈر، میک اپ کٹس، لپ گلوس، فیس شائنر، پرفیوم، باڈی اسپرے وغیرہ بھی شامل ہیں جن پر 2 تا 5 فیصد ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پروفیشنل خواتین کو کس قسم کے ملبوسات کا انتخاب کرنا چاہیے؟ علاوہ ازیں ان اشیا میں جوتے، کپڑے، بریف کیس، پرزہ جات اور دیگر ضروری اشیا بھی شامل ہیں۔ آپ...
مکہ: سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران لاکھوں حجاج کرام کی حفاظت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈرونز اور 15 ہزار سے زائد کیمرے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مکہ اور اس کے گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق “ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔” اس سال...
ڈیجیٹل اثاثوں پر پاک امریکا اشتراک،وزیر ممکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی اہم ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی صدر کی الیکشن مہم میں سب سے زیادہ چندہ دینے والے ایلون مسک وائٹ ہاﺅس چھوڑنے کے بعد دوبارہ ٹرمپ مخالف رویہ اپنارہے ہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ”ڈوج“کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے سے چند دن بعد ہی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ اخراجات کے بل کو’ ’گھناﺅنی حرکت“ قراردیتے ہوئے نشانہ بنایا ہے. ایلون مسک نے اپنے ”ایکس “اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”یہ بڑے پیمانے پر اشتعال انگیز، خاص مقاصد کے لیے کانگریس کے اخراجات کا ایک مکروہ بل ہے، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس بل کے لیے ووٹ دیا، آپ کو معلوم ہے کہ آپ...
ہماری کہکشاں اور پڑوسی اینڈرومیڈا کہکشاں خلا میں ایک دوسرے کی طرف تقریباً 250,000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی ہیں اور مستقبل میں کہکشاں کے ممکنہ تصادم کا پتہ دے رہی ہیں جو ان دونوں کو تباہ کر دے گا۔ لیکن اس کائناتی حادثے کا کتنا امکان ہے؟ پچھلی تحقیق نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ اب سے تقریباً 4 سے 4.5 ارب سال بعد ہوگا۔ لیکن اب ایک نیا مطالعہ جو حالیہ مشاہداتی ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے اور تازہ متغیرات کو شامل کرتا ہے اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ تصادم ہونا یقینی نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصادم اگلے 5 ارب سالوں میں 2 فیصد سے کم اور اگلے 10 ارب سالوں میں تقریباً 50...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کا آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے اور عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس میں توانائی کا شعبہ، خاص طور پر قابل تجدید توانائی، پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس ضمن میں سولر پینلز کا شعبہ غیرمعمولی اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ہر مالی سال کے بجٹ میں عوام کی توجہ ضروریات زندگی کی اشیا پر متوقع ٹیکس کے نفاذ کے امکانات یا پھر انہی ٹیکسز میں متوقع کمی پر ہوتی ہے کیونکہ عوام کے لیے ریلیف یا ان پر مزید بوجھ انہی ٹیکسز میں ردوبدل پر منحصر ہوتے ہیں،...
بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اوور فورٹیز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس میں 40 سال کی عمر سے بڑے لیجنڈ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یہ عالمی ایونٹ یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے معروف سابق کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اور اب تک 16 ممالک اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ مختلف شہروں سے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد،خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ...
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سفارتی تنہائی اور خفت کا سامناکرنا پڑا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈامیں 15سے 17جون تک جی سیون اجلاس منعقد ہو رہاہے ، تاہم وزیر اعظم مودی کو ابھی تک باضابطہ طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔مودی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیوں، ریاستی سرپرستی میں ملک و بیرون ملک دہشت گردی اور اپنے دشمنوں کو قتل کرانے میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھارت کی سفارتی تنہائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔ادھر کینیڈین...
پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب… اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات...
یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہر سال جون کے مہینے میں سکرود میں شہداء اور مظلوم کے حوالے سے بڑے عوامی جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اہم سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سالانہ عوامی جلسہ بعنوان " تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس" سکردو یادگار شہداء پر شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، ایم این اے انجنئیر حمید حسین، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی، سمیت سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین...
مودی حکومت کی جانب سے ایک اور متنازع قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی فوج کی مسلمان خاتون آفیسر کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو زبردستی وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’مقامی کلیکٹر آفس سے فون کر کے اہلِ خانہ کو باضابطہ بلایا گیا اور انہیں پھول برسانے پر مجبور کیا گیا۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب مودی سرکار پہلے ہی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مذہبی تعصب کی بنیاد پر الزامات لگانے کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔ یاد رہے کہ بی جے پی کی جانب سے اس سے قبل...
فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈ کے...
پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے خواتین کی آمدنی میں برکت نہ ہونے سے متعلق بیانات کو بکواس قرار دے دیا۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔میزبان نے ثمینہ پیرزادہ سے سوال کیا کہ ہمارے یہاں کئی اداکاراؤں کا ماننا ہے کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اسی طرح ان اداکاراؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بلوں کی لمبی لائنوں میں کھڑی نہیں ہوسکتیں آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟سوال کے جواب میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اس کی آمدنی ہوائی روزی کی طرح...
اسلام آباد: پاکستانی شہری حکومتی کارکردگی اور معاشی سمت پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں، اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو گزشتہ 6 برس کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی سروے ادارے ’’اپسوس پاکستان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد اب نہ صرف ملک کی مجموعی سمت کو درست سمجھتی ہے بلکہ معاشی صورتحال میں بہتری کی بھی اُمید ظاہر کر رہی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق 42 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کی نسبت ایک بڑا اضافہ ہے۔...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں اتنی آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،کراچی ڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، لاہورڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 10 ارب روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 75 کروڑ روپے کمائے جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4، 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔ دبئی میں 41...
پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ان کی بھیجی گئی ترسیلات زر براہ راست معیشت کو سہارا دے رہی ہیں۔ تاہم بیرون ملک جانے والوں کے لیے بھی مشکلات کھڑی ہیں جنہیں پار کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہ۔ ان مسائل کو حل کرکے اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر توجہ دے کر نہ صرف زیادہ تعداد میں افرادی قوت باہر بھیجی جا سکتی ہے بلکہ ترسیلات زر میں بھی کافی حد تک اضافہ ممکن ہے۔ اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں ان کی وجہ سے اس مالی سال میں ترسیلات زر 36...
اسلام ٹائمز: کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و انکے شہید رفقاء کی یاد میں کانفرنس بعنوان ’’شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے مسئول ڈاکٹر واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ...
اقوام متحدہ کے ادارہ شہری ترقی (یو این ہیبیٹیٹ) کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں 2 ارب 80 کروڑ یعنی 40 فیصد افراد کو مناسب رہائش، محفوظ زمین اور پانی و صحت و صفائی کی بنیادی خدمات تک رسائی حاصل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کو وباؤں سے بچانے کے لیے انقلابی اقدام، علاج و ویکسین تک سب کو مساوی رسائی، معاہدہ طے ان میں سے ایک ارب 12 کروڑ افراد کچی بستیوں میں رہتے ہیں جبکہ 30 کروڑ لوگ بے گھر ہیں جنہیں سر چھپانے کے لیے کوئی مستحکم پناہ میسر نہیں۔ افریقہ اور ایشیائی الکاہل خطے جیسے علاقوں میں یہ بحران کہیں زیادہ شدید ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ شہروں کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔...
عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا. وزیراعظم نے 4 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ملک بھر میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید کی تعطیلات رہیں گی. تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔
اگرچہ عام طور پر ریڑھی والے آم کے میٹھا ہونے کا یقین دلانے کیلئے گاہگ کو آم کا تھوڑا حصہ کاٹ کر پیش کرتے ہیں لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ آم کو کاٹے بغیر ہی اسکی مٹھاس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ آم کی مٹھاس کا اندازہ کاٹنے سے پہلے ہی چند طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ یہاں درج ذیل چند مشہور طریقے دیے جارہے ہیں: 1) خوشبو کو چیک کریں پکنے والا آم اپنی مٹھاس کی وجہ سے خوشبو خارج کرتا ہے۔ آم اوپری حصے سے سونگھیں، اگر خوشبو میٹھی ہو تو آم پکا ہوا اور میٹھا ہوگا۔ 2) رنگ دیکھیں ہر قسم کے آم کا رنگ مختلف ہوتا ہے مگر عموماً پکنے پر رنگ ہلکا پیلا یا نارنجی ہوجاتا ہے۔ اگر آم زیادہ سبز ہے تو یہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف اور آمدن پر ٹیکس میں کمی سے متعلق تجاویز سامنے آ گئیں۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ممکنہ ریلیف دینے، بجٹ اہداف اور مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس سلیبز میں نرمی کی تجاویز پر غور کر رہی ہے، جس کے مطابق ماہانہ ایک...
لاہور:سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی ملازمت اور آمدنی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ثمینہ پیرزادہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنھوں نے تقریباً تمام ہی قسم کے کردار بخوبی نبھائے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق پر بے باک تبصروں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے س متعلق دعوؤں پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ بالکل بکواس بات ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا عورت کی روزی ہوائی ہوتی ہے۔ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور اپنا گھر بنانے میں کافی محنت...
بہت سارے الیکٹرانکس گیجٹس کی جگہ موبائل نے لےلی ہے، اب اکثر لوگ صبح اٹھنے کے لیے موبائل فون کے الارم استعمال کرتے ہیں۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی زیادہ تر افراد صبح اٹھنے کےلیے الارم کا استعمال کرتے ہیں، موبائل میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ ایک بار الارم بند کرنے کے کچھ دیر بعد پھر بجتا ہے تاکہ اگر کوئی شخص سو جائے تو دوسری بار الارام بجنے پر اٹھ سکے۔ موبائل الارم کے اس سسٹم کےلیے اسنوز الارم کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، تاہم جو لوگ جاگنے کےلیے موبائل استعمال کرتے ہیں یہ عادت ان کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے...
پاکستان میں کار کمپنیاں 200 میں سے صرف 18 بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پوری اترتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والے/اسمبلرز 200 میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں جبکہ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں جبکہ اگر حفاظتی معیارات پر عملدرآمد دیکھا جائے تو وہ صرف 9 فیصد ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور...
بانی تحریک انصاف کی رہائی تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت پر چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر حاضر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر حاضر اراکین اور عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی، جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا۔ بعض اراکین اور عہدیداران نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی کارروائیاں پارٹی میں مزید انتشار پیدا کر سکتی ہیں۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اس فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہیں اور ان...
پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے یومِ تکبیر کے موقع پر پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یومِ تکبیر کی خوشیاں اسی جذبے، ولولے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں گی جیسے ملک بھر میں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج شام پانچ بجے میرپور، آزاد کشمیر میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نہ صرف قومی یکجہتی کا مظہر ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ کشمیری عوام بھی پاکستان کی ایٹمی...

صوبے میں امن و امان پر بحث، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچز پر صرف پارلیمانی سیکریٹری کی شرکت
پنجاب اسمبلی میں صوبے میں امن و امان اور 1930 کا قانون نافذ کرنے کیلیے بلائے گئے اجلاس میں حکومتی بینچز خالی رہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن بینچوں پر 20 کے قریب اراکین موجود تھے۔ جبکہ امن و وامان پر بحث کے حکومتی بنچوں پر صرف پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا موجود رہے۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے محکمہ داخلہ کے افسران کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کے افسران کو فی الفور طلب کیا جائے۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ امن و امان کے متعلق بحث کے موقع پر محکمہ داخلہ کا کوئی نمائندہ آفیشل گیلری میں موجود نہیں، ان کی عدم موجودگی کے باوجود ہم اجلاس کا بائیکاٹ...
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے۔وزیراعظم پاکستان آذربائیجان کے شہر لاچین میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے ان کا استقبال کیا۔شہباز شریف لاچین میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران سے آذربائیجان پہنچے ہیں۔دورہ ایران کے دوران وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران پُرامن نیوکلیئر پروگرام کےلیے ایران کی حمایت کا اعلان کیا اور...
مکہ مکرمہ : سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے دوران بچوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا، جس کا مقصد حج کے دوران بڑھتے ہجوم کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام عازمین کی سلامتی اور نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں ہجوم بے حد بڑھ جاتا ہے، ایسے میں بچوں کو رش اور دھکم پیل سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا، اسی لیے ان کی شرکت پر پابندی برقرار ہے۔ دوسری جانب حج کوٹہ میں اضافے کے باوجود 67 ہزار...
عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب الیکٹرونک اشیا کی قیمتیں بھی تقریبا دوگنی ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ عیدِ قرباں پر اس ضمن میں خریدوفروخت کا وہ رجحان نظر نہیں آیا جو عموماً سخت گرم موسم میں منائی جانیوالی اس بڑی عید کے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔ راولپنڈی باڑا بازار میں تقریبا 12 برس سے الیکٹرانک اشیا کے کاروبار سے وابستہ شاہین سلیم کہتے ہیں کہ عید قرباں پر ڈیپ فریزرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ریفریجریٹرز اور...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
عید قرباں نہ صرف مسلمانوں کا بڑا مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ عید قرباں کی آمد پر چھریاں اور ٹوکے فروخت کرنے والوں، قصائیوں، چمڑے اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو بھی روزگار کے بہترین مواقع فراہم ملتے ہیں۔ یہ مذہبی تہوار عوام کے روزگار اور پاکستانی معیشت کے لیے کس قدر بہترین موقع ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ نہ صرف مذہبی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ایک بڑی معاشی سرگرمی بھی بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر موشیوں کی خریدوفروخت زوروں...
تقریب سے خطاب میں شہید جمہور کی دختر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں اور جو پیچھے رہ گئے، انکی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں یومِ تکریم شہداء منایا گیا۔ سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران...
تقریب سے خطاب میں شہید جمہور کی دختر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو علمی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں، اور جو پیچھے رہ گئے، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں یومِ تکریم شہداء منایا گیا۔ سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ...
40 من وزنی بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ کتنی بڑی قیمت میں فروخت ہوا، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ملک میں عید الاضحیٰ کی آمد ہے اور اس سے قبل تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں جب کہ چوراہوں اور دیگر جگہوں پر بھی بکروں سمیت دیگر قربانی کے جانور فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح گلیوں اور محلوں میں عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کے رہنے کی جگہ، بچوں کے جانور گھمانے کی آوازیں اور چارہ و دیگر نمائشی اشیا بیچنے والے اسٹال جا بجا نظر آ رہے ہیں۔ تازہ اور حیرت...
—فائل فوٹو لاہور میں سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں میں پولیس سب سے آگے رہی۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس کے 496، محکمۂ ایس اینڈ جی ڈی کے 358 ای چالان ریکارڈ ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے 22 ہزار سےزائد ای چالان ، 53 لاکھ جرمانہ ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں میں لیسکو اور لائیو اسٹاک بھی شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 328 اور184 ای چالان ریکارڈ کروائے۔لاہور سٹی ٹریفک پولیس افسر اطہر وحید نے کہا ہے کہ 73 سرکاری محکموں کو ای چالانوں کی ریکوری کے لیے لیٹر لکھ...
ڈیلس: شمالی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی و کشمیری محبانِ وطن کے زیرِ اہتمام’’یومِ تشکر‘‘ کی ایک عظیم الشان تقریب ڈیلس، ٹیکساس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف ڈبلیو کی ممتاز کمیونٹی شخصیات، سماجی رہنما اور قونصل جنرل پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف کمیونٹی لیڈر اور صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ حفیظ خان نے کی جبکہ ہیوسٹن سے پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی، بالخصوص امریکا میں بسنے والے افراد، وطن سے اپنی محبت اور افواجِ پاکستان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری...
اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔نیب نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ان میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی، جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے سوات...
فیض حمید کا کورٹ مارشل کہاں تک پہنچا؟کتنی سزا ہونے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے اور انہیں 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہو کر بھارت سے جنگ جیتی ہے، عوام مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، بھارت کم ظرف اور گھٹیا دشمن ہے، ہم نے صرف دفاعی نہیں سفارتی اور دیگرمحاذوں پر بھی جنگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جوبربریت کو جائز کہے گا انہیں بھی دہشت گردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، ہم بھارتی پراکسی وارکا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، فنانس سیکرٹری سالک نواز سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی. صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مضان بٹ کے آنے سے بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی، امید کرتے ہیں کہ نظام کو مکمل آٹو میشن پر لے جایا جائے گا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ رمضان بٹ ایمانداراور قابل ترین آفیسر ہیں، رمضان بٹ اور انکی ٹیم بجلی کے...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں۔بھارتی فلم کے پوسٹر سے تصویر نکالنے پرمجھے زرا بھی برا نہیں لگا الٹا ہنسی آگئی۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بہت چھوٹی اور احمقانہ چیز تھی ماہرہ خان بالی وڈ فلم 'رئیس'میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں،پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ہٹا دیا تھا جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے...
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) پاکستان افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ اپنے سہ فریقی فورم کے پانچویں اجلاس کے لیے بیجنگ میں اکٹھے ہوئے اور ان کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چین- پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی تاکہ سہ فریقی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین جنگی صورتحال بھی پیدا ہو گئی تھی۔ کئی تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب خطے میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے، چین- پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان...
لاہور:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے میڈل جیتنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں بلکہ یہ ایونٹ ان کی فٹنس اور فارم...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے پردہ ہٹا دیا۔ عید الاضحیٰ 2025ء پر ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کہانی ایک خود ساختہ لو گرو اور لندن میں مقیم ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں کی گئی ہے۔ ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں ان سے ایک سوال میں جب فلم کے بجٹ...
لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے...
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مائرہ خان امریکا میں پوری ٹیم کے ہمراہ خاصے مصروف ہیں۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔ فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ ایک ایونٹ میں ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا کہ فلم کا بجٹ کوئی بہت زیادہ نہیں تھا ہم نے اس پر صرف 28 کروڑ خرچ کیے...
اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3500 ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن میں ملوث 8784 ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع ہوئیں اور کرپشن کے خلاف کی گئی انکوائریوں پر 3479 مقدمات درج کیے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2206 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے۔ گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث 432 ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔ رواں سال ابتدائی تین ماہ میں کرپشن میں ملوث 263 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ...
بھارت سے مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی، شہباز شریف مذاکرات میں ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں ،سینئر صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے, بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں، جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ ہم نے اس طرح جواب بھی نہیں دیا، کیس بھی نہیں لڑا اور دنیا نے بھی ہمیں نہیں مانا، یہ پہلی بار ہوا پہلگام والے واقعہ میں، آج ہم پرائم منسٹر کے ساتھ بیٹھے تھے صبح تو بات ہو رہی تھی کہ اس میں انھوں نے کہا کہ دیکھیں ہم نے بات کی جو ہمارے ساتھ تھے وہ تو تھے لیکن جو انڈیا کے ساتھ ممالک تھے انھوں نے ہماری اس بات کو اون کیا کہ اس انکوائری کو انٹرنیشنل کر کے آپ غیر جانبدارانہ انکوائری کروا لیں جہاں سے یہ کیس اٹھا ہمارا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے...

پاکستان اور انڈیا سے پہلے بنگلہ دیش میں سٹار لنک انٹرنیٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا، ماہانہ فیس کتنی ہے؟
ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس “سٹار لنک” نے بنگلہ دیش میں باقاعدہ طور پر اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی اب بنگلہ دیش کے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی، جہاں روایتی براڈبینڈ یا موبائل نیٹ ورک اکثر ناقابلِ اعتماد یا دستیاب نہیں ہوتے ۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے اپنے فیس بک پیج پر کیا۔ اس پیش رفت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش، بھوٹان کے بعد خطے کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں سٹار لنک کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ بھارت اور پاکستان اب بھی اس سروس کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں موبائل سمز بند کئے جانے کے بعد کتنے شہریوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے نئے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے تفصیلات پیش کردی گئیں، جس میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 4 لاکھ 48 ہزار 683 نئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس گوشوارے...
— فائل فوٹو محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 200 افراد شہید ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا کہ مختلف دہشتگردی کے واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 69 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 80 عام شہری بھی شہید ہوئے اور 213 زخمی ہوئے۔

’اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا؟‘، شادی سے متعلق اداکار فیصل رحمان کے بیان پر وسیم بادامی کا سوال
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار فیصل رحمان نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا۔ فیصل رحمان نے چند ہفتوں قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد ان کی عمر پر تبصرے شروع ہو گئے تھے۔ اداکار کے عمر سے متعلق انکشاف اور قائداعظم سے ملاقات کے دعوے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ کسی نے اداکار کو جھوٹا قرار دیا تھا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں یا سچ بول رہے ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ جب ان کی...
پاکستانی اداکاراحسن خان کو کون نہیں جانتا، وہ ایک برطانوی پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان ہیں۔ انہوں نے 1998 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ شادی، بلی، گھر کب آو گے، سلطان، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری، فلموں میں نظر آئے اور بعد میں ٹیلی ویژن پر چلے گئے۔ انہوں نے رمضان کے دوران ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔ احسن خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو یہ بتا کر سب کو حیران کن کردیا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل’ڈائن’ میں کام کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ مہوش حیات کی جوڑی ہے، جس نے ناظرین کی بھرپور توجہ...
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عباس پور میں سیز فائر لائن کے قریب اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر آزاد کشمیر کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب، سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف، وزرا حکومت راجا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار ضیاالقمر، معاون خصوصی نبیلہ ایوب، راجا مبشر اعجاز، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت موجود تھی۔ ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری...