2025-10-05@04:30:40 GMT
تلاش کی گنتی: 20717
«نہیں بنتا»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں جب تک فلسطینی کوئی فیصلہ نہ کریں کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 8 ملک فلسطین کے معاملے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے تحت حل کے لیے پرعزم ہیں، جب تک دو ریاستی حل کے متعلق فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرتے کوئی حل تھونپا نہیں جاسکتا۔ انھوں نے کہا نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، امریکا عالمی مجرم...
جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح نے برسوں قبل اسرائیل کے قیام کو عرب دنیا کی پیٹھ میں خنجر قرار دیا تھا، اور آج وہی خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے مسائل کا خودساختہ “مالک” بنا ہوا ہے اور ڈنڈے کے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ مختلف سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن...
میڈیا رپورٹس کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے زہری میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستانی چینلز سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کر رہے ہیں کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے...
انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی حالیہ تقریر میں دو ریاستی حل پر پاکستان کے واضح مؤقف کو دہرایا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ حلقے فلسطین امن منصوبے پر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں۔ سیاست کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ فلسطین میں لوگ مرتے رہیں؟ وزیر خارجہ نے کہاکہ فلسطین امن منصوبے کا خیرمقدم صرف پاکستان نے نہیں بلکہ 8 دیگر ممالک نے بھی کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت فلسطین میں ایک امن فورس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بیس نکاتی حل پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کوکسی صورت قبول نہیں کرتے، پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضامندی دے سکتی ہے؟اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ امن معاہدے کے نام پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ “ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک” میں پاکستان کی معیشت سے متعلق مثبت پیشگوئیاں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مالی سال 2026 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ اصلاحات اور پالیسی استحکام معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔رپورٹ میں مہنگائی کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ 2026 میں افراطِ زر 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ گیس ٹیرف میں متوقع اضافے کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم مرکزی بینک محتاط مانیٹری پالیسی اپناتے ہوئے قیمتوں کو...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ، اعظم نذیرتارڑ کی معذرت
وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا ، سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ حل کریں گے، ہم جمہوریت اورملک کومضبوط کریں گے، ہمارااتحاد نظریاتی اورنیک نیتی کی بنیاد پر ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے اقوام متحدہ تک کامیابیاں مل رہی ہے،ہمارااتحاد جمہوریت اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام...
حکومتی اتحاد کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب حکومت کے رویے کے خلاف احتجاجاً قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایوان کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نوید قمر نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا ان کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طعنے سن رہے ہیں، حکومت کو کندھا دے رہے ہیں۔ نوید قمر نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پارٹنرشپ نہیں ہے، نہ ہمیں کوئی عہدے یا کرسیاں چاہئیں، ہمیں صرف عزت چاہئے۔ انہوں نے مزید...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کےکیس کی سماعت ہوئی جس نے تفتیشی افسر کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے زیر دفعہ 497 بی ٹو کے تحت درخواست دائر کی گئی، تفتیشی افسر کے مطابق گواہان کا بیان شکایت کنندہ کے بیان کے متضاد ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کو دفعہ 497 بی ٹو کے تحت ضمانت پر رہا کیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گواہان دستیاب نہیں یا نہیں مل سکے، مدعی کے وکیل بھی دوران سماعت...
خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں، دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، آپریشن میں بڑی تعداد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض میں دسمبر 2024 میں دنیا کے طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم کو عوام کے لیے کھولا گیا جس نے مختصر وقت میں ہی شہر کی پہچان بنا لی۔22 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا یہ منصوبہ نہ صرف سفری سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ اپنی خوبصورت تعمیرات اور جدید سہولیات کے باعث سیاحت کا بھی مرکز بن چکا ہے۔ یہ میٹرو مجموعی طور پر 176 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں 6 لائنیں اور 85 اسٹیشنز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مکمل آپریشن کے بعد روزانہ 36 لاکھ سے زائد افراد اس سے استفادہ کر سکیں گے، خاص طور پر ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 جیسے بڑے ایونٹس کے دوران۔اس منصوبے کے اسٹیشنز...
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)شمالی کوریا نے جوہری پروگرام کو اپنی خودمختاری اور حقِ وجود سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنا جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات نائب وزیر خارجہ کم سون گیونگ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری تخفیفِ اسلحہ کا مطالبہ دراصل اس کی خودمختاری اور وجود کے حق سے دستبرداری کے مترادف ہے۔ ہم کسی بھی حالت میں اپنے جوہری پروگرام کو ترک نہیں کریں گے۔ہم کبھی بھی اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اپنے حقِ وجودکو نہیں چھوڑیں گے اور...
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، آپریشن تاحال جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن کیا، زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، آپریشن کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور 10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی...
احمد منصور: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں، دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی مستقبل پر خطرے کی گھنٹی:...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام آزادی، خودمختاری اور انصاف کے لئے ایک نکتہ پر جمع ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات دلانے والی واحد قوت پاکستان تحریک انصاف ہے، عمران خان ہی اس قوم کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطین اور غزہ میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور نسل کشی کی...
ملتان: ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے پر موٹروے ایم 5 اٹھارویں روز بھی بند ہیں جبکہ کئی دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔ نوراجہ بھٹہ کے حفاظتی بند کا کام مکمل ہونے سے سیلاب میں ڈوبے علاقوں میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی۔ موضع گج، نوراجہ بھٹہ، چک 87 ایم، بستی لانگ، بہادر پور، پیر اولیاء، ابو سعید، ڈیپال، کنہوں، صبرا، چک 81 ایم اور چک 82 ایم اب بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں۔ اوباڑہ جنوبی، شجاعت پور شمالی و جنوبی، لنگر، دولت پور، کوٹ امام دین، درآب پور شرقی و غربی، شیہنی شمالی و جنوبی کے علاقے بھی متاثر ہوئے۔ سیلابی پانی سے نہ صرف...
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے، مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت کو ختم کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) پولیس کے مطابق گاڑی کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے کار میں سوار چار حملہ آور اس سے باہر نکلے اور انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کا دوسری جانب سے بھی جواب دیا گیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔ اس کار بم دھماکے کے بعد زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے محرکات اور حکومتی ردعمل خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق...
چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے تاریخی مؤقف پر ڈٹے رہنا ہوگا اور انصاف کے بغیر کسی بھی ابراہیم معاہدے میں شمولیت کے لیے دباؤ قبول نہیں کرنا چاہیئے، یہ فلسطینی کاز سے غداری اور امت کے جذبات سے کھلواڑ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطینی خون کی کسی قسم کی سوداگری قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایکس اکاؤںٹ پر جاری بیان میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان اس وقت تک نامکمل ہے جب تک وہ صاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی جانے والی ایک اہم تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ روزانہ زیادہ پھل کھانے والے افراد کے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے منفی اثرات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پھلوں میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس فضائی آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے جسم کے دفاعی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔یہ تحقیق 2 لاکھ سے زائد افراد پر کی گئی، جس میں خاص طور پر خواتین پر زیادہ نمایاں اثرات دیکھنے کو ملے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ خواتین عام طور پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ پھل کھاتی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے پھیپھڑوں پر آلودگی کے منفی اثرات کم محسوس ہوئے۔ مردوں میں پھلوں...
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ قائداعظمؒ نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اورناجائز ریاست ہے اورپاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خودمختار ریاست ہو، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کسی نام نہاد امن منصوبہ یا دو ریاستی فارمولے کو ہم فریب، دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ٹرمپ کے منصوبے کی تائید کا مسترد کر دیا ہے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ...
اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے حملے اور دھماکے کی مذمت کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سمیت متعدد وزراء نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ "فتنۂ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر" پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی...
اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے حملے اور دھماکے کی مذمت کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سمیت متعدد وزراء نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ "فتنۂ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر" پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ 13واں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں شاندار آغاز کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہیں۔ایونٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ان میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور میزبان بھارت شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کو اس بار ہائبرڈ ماڈل کے تحت منظم کیا جا رہا ہے۔ اس فارمیٹ کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم اپنی مہم...
ویب ڈیسک :افغانستان بھر میں کل شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بند ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس منقطع ہوئے 16 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔ طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیٹ تک رسائی کی بین الاقوامی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ مرحلہ وار منقطع کیا گیا ہے۔ کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے درمیان ہے کیونکہ طالبان حکام اخلاقی اقدامات نافذ کرنے کی جانب بڑھ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کردیا ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کسی قسم کی عمومی توسیع نہیں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے اور اب تاریخ میں تبدیلی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ ایف بی آر نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ کسی شدید مجبوری یا ہنگامی صورتحال کا شکار ہو تو انفرادی طور پر صرف 15 دن کی توسیع دی جا سکتی ہے، تاہم اس کی منظوری شرائط اور ٹھوس وجوہات کے ساتھ ہی ممکن ہوگی۔ حکام نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے افغانستان کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ ملک کے اسلام پسند طالبان حکام نے ملکی سطح فائبر آپٹک انٹرنیٹ کو "اگلی نوٹس تک" بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ لندن میں مقیم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ نیٹ بلاکس کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں انٹرنیٹ کی پہلی ملک گیر بندش کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں "جامع اور مکمل سطح پر بلیک آؤٹ" ہونے کا خطرہ ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے قبل بات کرتے ہوئے، ایک نامعلوم حکومتی ذریعے نے اے ایف پی کو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خواجہ آصف نے پہلے سلطان محمودغزنوی کے متعلق ہرزہ سرائی کی اوراب کہتے ہیں افغانستان دشمن ملک ہے یہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، خواجہ آصف وزارت دفاع جیسے اہم منصب پر فائز ہیں افغانستان کے خلاف تعصب...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی...
لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کیلئے 20 نکاتی پلان پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جس کی سر زمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امن معاہدے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید دنیا کے اکثر حکمران بدترین ہیں، مگر پاکستان کے حکمرانوں سے بدترین حکمرانوں کا تصور محال ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ اس کی پشت پر ریاستِ مدینہ اور خلافتِ راشدہ کا تجربہ تھا۔ پاکستان کا نظریہ غیر معمولی تھا۔ اس نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنایا تھا۔ اس نے برصغیر میں مسلمانوں کی بھیڑ کو قوم میں ڈھالا تھا۔ اس نے پاکستان کو تاریخ کے عدم سے وجود میں لاکر دکھادیا۔ ایسا نظریہ پاکستان کو عہدِ جدید کی بڑی طاقت بنا کر ابھار سکتا تھا، مگر بدقسمتی سے قائداعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کو جو فوجی اور سول حکمران میسر آئے انہوں نے پاکستان کو اپنی پستی کا عکس بناکر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری مذاکرات میں حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات پر غور کیا گیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے مطابق محصولات یا اقتصادی ترقی میں کوئی بڑا نقصان سامنے نہیں آیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی بڑے معاشی دھچکے کی نشاندہی نہیں کی، جس کے باعث ترقیاتی اہداف متاثر ہونے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے واضح کیا کہ ابتدائی اعدادوشمار کی بنیاد پر محصولات اور معاشی نمو دونوں محفوظ ہیں۔ملاقات میں صوبائی حکومتوں کی جانب...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں...
اسلام آباد +کراچی(نمائندہ خصوصی +کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی جائیگی۔ کچھ عناصر نے اس توسیع کو حالیہ سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ ایف بی آرنے واضح طور پرکہا ہے یہ رپورٹس غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر حکام نے کہا آئی آر آئی ایس کا نظام سست ہونے کی تجویز کرنے والی رپورٹس بھی...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کا سوال بھی بھارتی ٹیم کے مینجر کو چبھ گیا۔ کپتان سوریا کو جواب دینے سے روک دیا۔ پاکستانی صحافی نے بھارتی کپتان سے پوچھا تھا آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ نہیں کرایا‘ سیاسی پریس کانفرنس کی کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے۔ اس پر سوریا کمار نے جواب دینے کی بجائے اپنے ٹیم مینجر کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ بولنا ہے کہ نہیں بولنا۔ ٹیم مینجر نے کہا نہیں بولنا۔ پاکستانی صحافی سے بولے آپ غصہ کر رہے ہو پھر کسی پاکستانی صحافی کا سوال بھی نہیں لیا۔ بھارتی...
نیپال کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی شکست پر ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے۔ عقیل حسین نے کہا ہے کہ ہمیں یہ جلد سمجھنا ہو گا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، آپ بینچ مارک بنانا چاہتے ہیں اور اس سطح تک نہیں پہنچ پاتے تو پھر آپ کو آئینہ دیکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہیے کہ کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں، جو ٹیم مسلسل اکٹھے کھیل رہی ہو تو پھر اسے پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف ناموں کی اور ماضی کی بات نہیں، آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ اب آپ کیا کرتے...

عمران کی صحافی سے بدیمیزی کیخلاف مذمتی قراردار منظوعر : پی ٹی آئی ہنگا مہ ‘ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان کی صحافی کے ساتھ بدتمیزی، سوشل میڈیا پر صحافیوں کے ہراساں کرنے اور ٹرینڈ چلانے پر ایوان میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن ملک ابرار احمد، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان خواجہ اظہار الحسن اور امین الحق نے مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) نے قومی اسمبلی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ یہ احتجاج پی آر اے پاکستان کی الیکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ایک سوال کے جواب میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور گالی گلوچ کرنے...
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاں پرغلط کام کرے گی ہم اسکی نشاہدہی بھی کریں گے اور تنقید بھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم میں برداشت کرنے کی ہمت ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ہم نے پنجاب حکومت پر اعتراض کیا ہے، سیلاب متاثرین کا بہت نقصان ہوا،اس کا ازالہ ہونا چاہیے، سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔ مزید :
ویب ڈیسک: فری لانسرز ایسوسی ایشن نے حوصلہ افزا انکشاف کیا اور بتایا ہے کہ وطن عزیز کے آئی ٹی شعبے میں فری لانسروں کی تعداد’’ 23لاکھ‘‘ ہو گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں جو اپنی تخلیقی وتحقیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان ہی نہیں بین الاقوامی ڈیجٹل معیشت میں حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ یہ پاکستانی جوہر قابل کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا۔ یہ زرمبادلہ عنقریب ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا یہ نوجوان فری لانسرز ملکی ڈیجیٹل ترقی کے محرک بن چکے ہیں ۔...

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے غیر روایتی اور متنازع رویے پر شدید تنقید سامنے آ رہی ہے۔ اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، مگر میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا کیونکہ ایشیا کپ کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ، محسن نقوی کے ہاتھوں پیش کی جانی تھی، جس پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کھیل رہے تھے...
تاریخ کے ورق خون سے لکھے جاتے ہیں اور خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ فلسطین کی زمین 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے لہو میں نہائی کھڑی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 66 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 17 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ یہ محض اعداد نہیں، یہ انسانیت کے ضمیر پر لگے وہ داغ ہیں جو رہتی دنیا تک سوال بن کر بار بار ابھرتے رہیں گے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک منصوبہ لے کر آتے ہیں، جسے وہ امن کا جامع حل گردان رہے ہیں لیکن کیا امن اس خاموشی کا نام ہے جس میں بندوقیں سو جائیں یا اس صدا کا جو انصاف کو زبان دے کر دلوں...
بلوچستان کی موجودہ مخلوط حکومت، جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کر رہے ہیں، اپنے قیام کے ڈیڑھ سال بعد ہی اندرونی اختلافات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں نہ صرف پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی وزیر اور ایک پارلیمانی سیکرٹری نے کھل کر وزیراعلیٰ کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن اسمبلی نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔ رواں سال 8 فروری کے عام انتخابات میں حب سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے وندر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
پاکستان ریلوے کی 9 ٹرینوں کی نجکاری کا ابتدائی فیصلہ اب اوپن آکشن کے تحت نیلامی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا حکام کے مطابق یہ اقدام ریلوے کے کمرشل آپریشنز کو مزید شفاف، منافع بخش اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت فعال بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ تاہم دوسری جانب راولپنڈی سے اسلام آباد تک نئی ٹرین سمیت دیگر نئی ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وی نیوز نے پاکستان ریلویز سے رابطہ کیا ریلوے ذرائع کے مطابق اس وقت ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو اوپن آکشن کی حتمی شرائط اور طریقہ کار طے کرے...
پاکستان میں توانائی کے شعبے کا سب سے بڑا بحران گردشی قرضہ ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجوہات بجلی کمپنیوں کی نااہلی، بجلی چوری، کم ریکوری اور حکومتی پالیسیوں کی کمزوریاں ہیں جس کے نتیجے میں ایمانداری سے اور بروقت بل ادا کرنے والے صارفین ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے بینکوں سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ وہ معاہدہ کیا ہے اور کتنا موثر ثابت ہوگا آئیے جانتے ہیں۔ حکومت اور بینکوں کا معاہدہ حکومت ن...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کو سیلاب کی وجہ سے رواں مالی سال کی معاشی نمو اور محصولات کی وصولی پر کوئی بڑا نقصان نظر نہیں آرہا ہے۔ پنجاب کے علاوہ صوبوں نے بھی کسی بڑے معاشی نقصان کی نشاندہی نہیں کی ہے اس صورت حال سے معاشی اہداف میں کمی آنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے تین دریاؤں میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات کو ٹیبل کیا ہے لیکن مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر بالخصوص پنجاب میں نقصانات کا تخمینہ لگانا ابھی بھی جاری ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے آئی ایم ایف کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران سیلاب...
لاہور: فری لانسرز ایسوسی ایشن نے حوصلہ افزا انکشاف کیا اور بتایا ہے کہ وطن عزیز کے آئی ٹی شعبے میں فری لانسروں کی تعداد’’ 23لاکھ‘‘ ہو گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں جو اپنی تخلیقی وتحقیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان ہی نہیں بین الاقوامی ڈیجٹل معیشت میں حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ یہ پاکستانی جوہر قابل کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا۔ یہ زرمبادلہ عنقریب ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔ یہ نوجوان فری لانسرز ملکی ڈیجیٹل ترقی کے محرک بن چکے ہیں ۔
کراچی: 13ویں آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ویمنز ٹیمیں شریک ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا رہا ہے جس کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔ قومی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/بدین (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ دورحاضرکے سب سے بڑے حق وباطل کے معرکہ میں بڑی تاریخ رقم کر ہے ہیں وہ اللہ کی مددونصرت کے ساتھ صہیونیت کاغرورخاک میں ملاکرثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نواز خاتون کی وزیراعظم کے جہاز میں اقوام متحدہ اجلاس میں پہنچنا شہدائے غزہ کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہدکررہی ہے اوراس کے لیے عوام کوبھی جماعت اسلامی کاساتھ دینا چاہیے۔سیرت طیبہ کامیاب زندگی گذارنے کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنگریوں میں سیرت النبیﷺ کے جلسے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار میں بیرسٹر اعتزاز احسن کی 80 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جسٹس سرفراز ڈوگر جیسے جج نہیں چاہئیں، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو وکلا سے بدتمیزی کی اجازت نہیںدیں گے، ہمیں وکلاء کو مضبوط ہونا ہوگا، سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیادہ تعداد میں جج ہیں، یہ سپریم کورٹ میں 34 جج کرنا چاہتے ہیں جو قبول نہیںہے، ہم اب اس ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے جہدوجہد کریں گے، بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف کو فوری رہا کیا جائے، میری جماعت کو بھی سمجھنا چاہئے، ان نور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/لاڑکانہ(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ اجتماع عام میں جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے صوبے میں ڈاکو راج،وسائل کی لوٹ مار، بدترین کرپشن،دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے،کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر زرعی زمینوں پر قبضے سمیت دیگر مسائل اور تیل، گیس، کوئلے سمیت قیمتی معدنیات کی دولت سے مالا مال سندھ کے عوام کی محرومیوں کا مقدمہ پیش کریں گے، ان شااللہ اجتماع عام میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے عوام کے بڑے بڑے قافلے شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران خطاب کیا۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاہدے کے بعد کئی ممالک نے پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-08-25 کراچی (اسٹاف ر پورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے حکومت پاکستان سے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے کاروباری نظام متاثر ہوا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے انکم ٹیکس فائلنگ میں توسیع کاروباری برادری کے لیے سہولت ہوگی حسن بخشی نے انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں مختلف مقامات پر کی گئی ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس سال 2025-26 کیلئے جو نئی شرائط متعارف کرائی...

حیدر آباد : مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان را شد نسیم جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت زون آفندی کی مسجد میں رحمت اللعالمین کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، مذہبی اسکالر پروفیسر م
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت شمع جنجوعہ کے معاملے میں سچ بولے اورقوم کو بتایا جائے کہ ایسے ہائی پروفائل وزٹ میں متنازعہ خیالات کا اظہار کرنے والی خاتون کو کیوں شامل کیا گیا۔؟ حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو مجروع کرنے والے اور اسرائیل نواز افراد کی قومی اداروں میں تعیناتیاں لمحہ فکر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ شعبہ دعوت و تربیت کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں آج بھی کچھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-27 کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 4لاکھ روپے سے تجاوزکر گیا ہے۔ جیولری کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جغرافیائی کشیدگی اور معاشی اتار چڑھاؤ سے عالمی اور پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اسکی فروخت بھی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو 5900روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5058روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 59ڈالر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-25 کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے وزیراعظم ،وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شدید ترین بارشوں اور سیلاب نے تجارت ،صنعتی،زراعت سمیت تاجروں کو مشکلات میں الجھا کررکھ دیا ہے،ان حالات میں بروقت گوشوارے جمع کرانا ممکن نہیں ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فارم میں کی گئی تبدیلیوں نے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دوچند کردیا ہے۔ فیصل معیزخان نے کہا کہ ریٹرن فارم میں کی گئی تبدیلیوں سے ٹیکس دہندگان الجھن میں مبتلا ہیں، اگر 24ستمبرکو کی گئی تبدیلیوں کو درست مان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج منگل تک ملتوی کر دی، درخواست گزار کمپنیز کے وکیل شہزاد عطا الٰہی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 2023 کے تمام کیسز سندھ سمیت دیگر صوبوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہوئے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ مجھے تو اس وقت کے وفاقی وزیر پر ترس آرہا ہے.انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کمپنیز کے وکیل امتیاز رشید صدیقی اور شہزاد عطا الہی نے اپنے دلائل دیے۔وکیل امتیاز رشید صدیقی نے دلائل میں کہا کہ پاکستان...
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت و افلاس کے حوالے سے اپنی حالیہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ترقی کا موجودہ ماڈل 2018 سے 2025 کے دوران غربت و افلاس کی سطح پر فرق ڈالنے میں ناکام رہا ہے۔ بین الاقوامی پاورٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں غربت 45 فی صد پر کھڑی ہے، قومی زراعت سکڑ رہی ہے، تعمیرات میں اجرتیں کم، قرضے اور خسارے بڑھ رہے ہیں، سرمایہ کاری کمزور ہے، سیاسی عدم استحکام کاروبار کو تباہ کر رہا ہے، غریبوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں اور لاکھوں نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طاقتور اشرافیہ پالیسیوں کو اپنے فائدے کے لیے موڑتی...
یہ میرے مولا کا کرم ہی نہیں ہے تو اورکیا ہے کہ چند مہینے قبل ہمارے ملک اور ہماری قوم کی کیا حالت زار تھی اور آج کیسی بدل چکی ہے۔ ہم اسے قدرت کا کرشمہ اور معجزہ ہی کہیں گے کہ جو ملک دیوالیہ ہوجانے کی حدوں کو چھو رہا تھا اور ایک ناکام ریاست سمجھا جا رہا تھا۔ دنیا کی قومیں اسے کوئی وقعت دینے کو تیار ہی نہ تھیں، اچانک کیسے اتنا سرخرو ہوگیا کہ سب کی نظریں ہماری طرف متوجہ ہوگئی۔ ہم ایک ایسی باعزت قوم کے طور پر ابھر کر سامنے آگئے کہ امریکا جیسا ملک بھی ہمیں بھارت کے مقابلے میں فوقیت دینے پر مجبور ہوگیا۔ یہ سب اتنا اچانک اور یکدم ہوا کہ...
بات ہے تو پرانی۔لیکن اس پرانی سال خوردہ بوڑھی دنیا میں کوئی بات نئی ہوتی بھی نہیں صرف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں کچھ لوگ اس میں فلسفہ ڈال کر اور بگھاڑ ڈال دیتے ہیں۔یہ بھی کہتے ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور یہ بات قطعی سچ ہے۔بلکہ صحیح بھی ہے آپ ایوب خان کے زمانے کا پھر بھٹو کے زمانے کا پھر ضیاء الحق کے زمانے کا پھر مشرف کے زمانے کا ایک ایک اخبار اٹھائیے اور سامنے رکھ کر تازہ ترین اخبار سے موازنہ کیجیے۔ صرف نام تاریخ اور کاغذ بدلے ہوں گے اعلانات بیانات خوش خبریاں وہی ہوں گی سب کے ساتھ گا،گے۔گی۔ممتازلیڈر وزیر مشیر...
بھارت نے تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، لیکن بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا، یوں بھارتی ٹیم کو نہ تو میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ دیا گیا۔ دوسری جانب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ میں کھیل کو ’’آپریشن سندور‘‘ سے تشبیہ دے کر واضح کیا کہ بھارت کے لیے یہ میچ کھیل نہیں، ایک جنگی بیانیہ تھا۔ یہ واقعہ اگرچہ اسپورٹس کی دنیا میں نمایاں حیرت کا باعث بنا ہے، مگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر کی تاریخ ایسے بادشاہوں کی کہانی ہے جو بڑی بڑی سلطنت کے وارث تھے مگر خوشامدی درباریوں کے حصار میں حقیقت سے کٹ گئے۔ محمد شاہ رنگیلا کی رنگینیوں نے دہلی کو نادر شاہ کے حوالے کیا۔ شاہ جہان خوشامدی مشوروں کے باعث قید خانے کا قیدی بنا۔ سراج الدولہ غداروں کے نرغے میں پلاسی ہار گیا اور بہادر شاہ ظفر جھوٹی تسلیوں کے سہارے رنگون کی جلاوطنی تک جا پہنچا۔ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ جو حکمران سچائی سننے کے بجائے درباریوں کی میٹھی باتوں پر یقین کر لے وہ اپنی سلطنت اپنا وقار اور کبھی کبھی اپنی جان تک گنوا دیتا ہے۔ ن لیگ کے پارٹی ’’مالکان‘‘ بھی خوشامد پسندی کے اسی مرض میں مبتلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’بمباری بند کرو! بمباری بند کرو!!‘‘ یہ الفاظ محض ایک ہجوم کا احتجاج نہیں بلکہ انسانیت کی اجتماعی روح کی پکار ہیں۔ یہ وہ آواز ہے جو کسی ایک قوم، نسل یا خطے تک محدود نہیں، بلکہ پوری دنیا کے دلوں میں گونجتی ہے۔ یہ وہی پکار ہے جو کبھی ویتنام کے گھنے جنگلوں میں زخمی درختوں اور اجڑی بستیوں سے بلند ہوئی تھی۔ یہ وہی صدا ہے جو عراق کی مٹی سے اٹھتی تھی جب معصوم بچّے ’’تباہی کے ہتھیار‘‘ کے جھوٹے بہانے پر قربان کیے جا رہے تھے۔ یہ وہی نوحہ ہے جو افغانستان کے پہاڑوں سے بلند ہوا جب انسانیت کو دہشت گردی کی جنگ کے نام پر مسلا گیا۔ اور آج یہ پکار غزہ...
اسلام ٹائمز: اس قافلے میں دیگر ممالک کے رضاکاروں کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کر رہے ہیں اور وہ بھرپور عزم اور جوانمردی کے ساتھ گذشتہ 15 روز سے اس قافلے میں شامل ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر دنیا کو اپنے موبائل پیغامات کے ذریعے آگاہ بھی کر رہے ہیں۔ مشتاق احمد خان نے جس دلیری اور بہادری کے ساتھ غزہ کے مسئلے کو اجاگر کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل رہتے ہوئے اہلیان غزہ کے لیے امدادی سامان لے جا رہے ہیں، یہ اقدام تاریخی طور پہ دیکھا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس گلوبل صمود فلوٹیلا، جس میں 40 ممالک کے 500 سے زائد رضاکار شامل ہیں، غزہ...
سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی انقلابی زندگی کے اہم پہلو کیا تھے؟ شہید سید حسن نصراللہ کا سب سے بڑا کارنامہ؟ سید مقاومت کا اسرائیل کیخلاف مسلم و غیر مسلم عوام و خواص کو متحد کرنا؟ سید مقاومت کا تحریک آزادی فلسطین میں کلیدی کردار؟ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں پر اسرائیلی دباؤ کو ختم کرنے کیلئے سید مقاومت کے اقدامات؟ بعد از شہادت سید مقاومت کا اسرائیل پر اثر؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری و جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی...
بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء چنگیز مری نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء نواب چنگیز مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت میں انہیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو اس تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز...
پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا...
لاہور:۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں بیرسٹر اعتزاز احسن کی 80 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جسٹس سرفراز ڈوگر جیسے جج نہیں چاہئیں، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو وکلا سے بدتمیزی کی اجازت نہیںدیں گے، ہمیں وکلاءکو مضبوط ہونا ہوگا، سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیادہ تعداد میں جج ہیں، یہ سپریم کورٹ میں 34 جج کرنا چاہتے ہیں جو قبول نہیںہے، ہم اب اس ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے جہدوجہد کریں گے۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف کو فوری رہا کیا جائے، میری جماعت کو بھی سمجھنا چاہئے، ان نور والوں...
جنوبی وزیرستان میں سرویکیئی کے علاقے مولے خان سرائے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے میں 9 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایاگیاکہ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 1
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں دی جائے گی شدید مجبوری کی صورت میں صرف 15 روز کی انفرادی توسیع ممکن ہوگی جس کی منظوری شرائط کے ساتھ دی جائے گی۔ایف بی آر نے ریٹرن فائلنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو حالیہ...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
ناسا کے منتظم شان ڈفی نے چاند پر انسانی بستی یعنی ایک ’گاؤں‘ بسانے کے منصوبے کی مدت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی۔ پیر کو ہونے والی بین الاقوامی خلائی کانگریس میں شان ڈفی سے سوال کیا گیا کہ آئندہ دہائی میں ناسا کی کامیابی کس صورت میں دیکھی جائے گی جس پر انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر انسانی زندگی کو پائیدار بنا دیں گے اور یہ صرف ایک آؤٹ پوسٹ نہیں بلکہ ایک مکمل گاؤں ہوگا۔ کانفرنس میں امریکا، چین، جاپان، بھارت، یورپ اور کینیڈا کی خلائی ایجنسیوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ شان ڈفی نے جس کا اعلان کیا وہ گاؤں عام...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے اور صوبے میں ایک متوازی حکومت قائم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مؤقف پر آج بھی قائم ہیں کہ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے جبکہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر لیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، وزیراعلیٰ کو تبدیل کرکے تحقیقات کی جائیں، اپوزیشن لیڈر عباداللہ شکیل خان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر کوئی رٹ موجود نہیں اور وہ ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز سلیم خان جنہوں نے ’دیوار‘ ’زنجیر‘ اور ’شعلے‘ جیسی مشہور ایکشن اور ڈرامائی فلمیں لکھیں ان کی ذاتی زندگی بھی ان کی فلموں کی طرح ڈرامائی رہی۔ انہوں نے ایک بار بتایا تھا کہ کس طرح انہیں اپنی بیوی سلمیٰ خان کے ہندو خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ان کی قبولیت حاصل کرنے کے لیے کیا کوششیں کیں۔ سلیم خان نے اپنے بیٹے ارباز خان کے ٹاک شو ’دی انونسیبلز‘ میں ایک بار اعتراف کیا کہ ان کا تعلق سلمیٰ خان سے خفیہ طور پر شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سلمیٰ کے خاندان سے یہ تعلق چھپانا مشکل لگا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر 2025 ہی ہوگی اوراس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقے تاریخ میں ممکنہ توسیع کو سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ زمینی حقائق کے مطابق بیشتر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔ گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی نہیں لیں گے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ صاحب ٹرافی اور میڈلز اٹھا کر اپنے ہوٹل لے جائیں۔ یہ رویہ غیر متوقع اور بچگانہ ہے۔ ہم اس معاملے پر نومبر میں دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں سخت احتجاج کریں گے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایشیا کپ کی چیمپئن ہونے کے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیار کی گئی وزیراعظم کی الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم باضابطہ طور پر متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت شہری سود سے پاک فائنانسنگ کے ذریعے الیکٹرک بائیک اور رکشہ خرید سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم حکومت نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لیے یہ سہولت مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ Government Launches Cost Sharing Scheme for E-Bikes and Rickshaws in Pakistan FOR FURTHER...
ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب فاتح بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے بعد ٹرافی کسی اور کے ذریعے دینے کی اجازت بھی نہ دی گئی۔ بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں موجود رہی، لیکن چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور اصولی موقف پر قائم رہے۔ جس کے بعد ایوارڈ تقریب ٹرافی تقسیم کیے بغیر ہی ختم کر دی گئی، اور بھارتی ٹیم بغیر ٹرافی لیے میدان سے واپس چلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مودی...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اقتصادی جائزہ مذاکرات؛ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرض کے خاتمے پر زور
توانائی کے شعبے میں آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گردشی قرضوں کے بہاؤ کو فوری طور پر روکا جائے اور بجلی کے نقصانات، بجلی چوری کی روک تھام اور کیپیسٹی چارجز میں کمی کے لیے ٹھوس منصوبہ پیش کیا جائے۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں، جن کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں برس اور اس کے بعد مزید ترقی کی توقع ہے، آئی ایم ایف نے حوصلہ افزا نوید سنادی وزارتِ خزانہ کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے مشن کی سربراہی پاکستان کی مشن چیف ایوا پیٹرووا کر...
ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) پاکستان سے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے کروڑو روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چئیرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔ دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر...
خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے پی میں 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں رواں ماہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1273 کو پہنچ گئی ہے جبکہ چارسدہ ،مانسہرہ، ہری پور، پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ صوبے میں ستمبر میں سب زیادہ ڈینگی سے متاثرہ ضلع چارسدہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ چارسدہ میں اب تک 256 رپورٹ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ 214, ہری پور 148, پشاور 122, کوہاٹ 99,...
کراچی: ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور وہ کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا جس میں پہلے آپ نے ہینڈ شیک نہیں کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی، کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے ہیں۔ بھارتی کپتان صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے بوکھلا گئے، انہوں نے صحافی پر غصہ ہونے کا الزام لگادیا اور سوال سمجھ نہ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور متحرک بحری ملک کے طور پر عالمی سطح پر اُبھر رہا ہے، اور بحری شعبے میں ترقی، اصلاحات اور جدیدیت کے ذریعے ہم ایک روشن اور خودمختار مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نےعالمی یومِ بحری تجارت 2025 کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کابحری شعبہ قومی تجارت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور حکومت اسے جدید، مؤثر اور بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹائزیشن اور پالیسی اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور پورٹ قاسم کو جدید علاقائی تجارتی مراکز...
سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لندن :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔ The Pakistan Cricket Team has dedicated its Asia Cup...
پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔ ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...