2025-11-04@09:30:02 GMT
تلاش کی گنتی: 2004

«اسرائیلی طیاروں»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ نے پہلی بار اپنی باضابطہ رپورٹ میں غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن کی 72 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں منظم انداز میں قتلِ عام کیا، انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں، فلسطینیوں کو جبری بے دخل کیا اور حتیٰ کہ ایک فَرٹیلیٹی کلینک کو بھی تباہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی افواج گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر بمباری کر رہی ہیں، جس میں نصف سے زائد جاں بحق افراد خواتین، بچے اور بزرگ ہیں۔رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نہ صرف نسل کشی کی...
    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے۔ انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل کجھور فیسٹول سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کی۔ تقریب سے سی سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فیض احمد، قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت العتیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کجھور فیسٹول کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، کجھور فیسٹول ہمارے خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ثبوت بھی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں بہترین کجھور پیدا کی جاتی ہے اور...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے سے 50 منٹ قبل ہی امریکی صدر کو آگاہ کردیا تھا۔امریکی میڈیا نے 3 ا سرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کو دوحہ پر میزائل داغے جانے سے پہلے ہی حملے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔(جاری ہے) اسرائیلی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سیاسی سطح پر بات ہوئی اور پھر فوجی حکام کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں۔اسرائیلی حکام کا بتانا تھا کہ امریکا صرف دکھاوا کر رہا ہے، اگر صدر ٹرمپ چاہتے تو حملہ روک سکتے تھے لیکن انہوں...
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔  تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی...
    تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے...
    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے منگل کی صبح حملے سے پہلے ٹرمپ سے بات کی تھی، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے سے پہلے امریکا کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے منگل کی صبح حملے سے پہلے ٹرمپ سے بات کی تھی، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے سے پہلے امریکا کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ جب اسرائیلی میزائل فضا میں تھے، تب امریکا کو بتایا گیا تھا،...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔ ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ حالات کے باعث قطر سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ایک اسرائیلی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے اسرائیل کو قدیم یونانی ریاست اسپارٹا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر کی قیادت میں اسرائیل کے خلاف اقتصادی محاصرہ کیا جا رہا ہے، اور موجودہ صورتحال “سُپر اسپارٹا” جیسی ہے، جس کے لیے تیاری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایک نئی اقتصادی حقیقت کا سامنا ہے، لہٰذا اسے خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا۔ خاص طور پر اسلحہ سازی کی صنعت کو خود مختار اور مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
    دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قطر کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتی ہے، غیرجانبدار ثالث پر حملہ امن کی کوششوں کے لیے خطرہ ہے، قطر پر مزید حملوں کی اسرائیلی دھمکیوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیرقانونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ پر قبضہ کرکے بھی حماس کو عسکری و سیاسی شکست نہیں دی جا سکتی۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو بتایا ہے کہ غزہ شہر پر مکمل قبضے کے لیے چھ ماہ درکار ہوں گے، تاہم اس کے باوجود حماس کو عسکری اور نہ ہی سیاسی طور پر شکست دی جا سکتی ہے۔یہ بریفنگ ایسے وقت میں دی گئی جب نتن یاہو کی ہدایت پر اسرائیلی فوج غزہ شہر میں کارروائیاں بڑھاتے ہوئے پورے کے پورے رہائشی علاقے تباہ کر رہی ہے اور اس انتباہ کو نظر انداز کر رہی ہے کہ اس...
    امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے افتتاحی خطاب میں دوحہ میں حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کرلیں۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیل کی عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو بند اور مشرق مسئلہ فلسطین کے فوری حل پر زور دیا۔ انھوں نے اسرائیلی حملے کو خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم...
    صیہونی فوج نے رہائشی عمارتوں پر حملے تیز کر دیئے، مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے، درجنوں عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے پیر کے روز غزہ شہر پر کیے گئے شدید فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 16 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اس دوران ہوا جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ روبیو کا یہ دورہ قطر میں عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے ساتھ ہوا، جس...
    اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا؛ دوحہ اجلاس سے قبل قطری وزیراعظم کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب لیگ اور دیگر اسلامی ممالک کے مشترکہ اجلاس سے قبل اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عرب اور دیگر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اسرائیل کے دوحہ پر حملے کے خلاف اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ میں اکٹھا ہونے جارہے ہیں۔ شیخ محمد نے پیر کو ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس سے قبل کہا ہے کہ قطر مصر...
    عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اتوار کو اسرائیل کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرم پر خاموشی مزید جرائم کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابوالغیط نے کہا کہ یہ اجلاس اپنے آپ میں ایک طاقتور پیغام ہے کہ قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات 2 سال سے غزہ میں جاری نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کا نتیجہ ہیں جس نے قابض قوت کو بے خوف بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: سلامتی...
    DOHA: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے اسرائیل کے دوحہ میں حملے کے خلاف عرب، اسلامی ممالک اور دوست ملکوں کی جانب سے یک جہتی پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثردیا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے دوحہ میں عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس کے سلسلے میں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے قطر پر اسرائیل کے بربریت آمیز حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک قطر کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تعاون کریں گے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم...
    قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ ’حالیہ اسرائیلی جارحیت غزہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ اتوار کو دوحہ میں ہونے والے اسلامی عرب سربراہی اجلاس کے وزرائے خارجہ تیاری اجلاس کے سے افتتاحی خطاب میں قطری وزیر اعظم نے کہا ’ اسرائیل کی جانب سے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی خلاف ورزیوں کا عملی طورپر اظہار دوحہ پر وحشیانہ حملے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ انہو ں نے دوحہ حملے کو ’ریاستی دہشتگردی‘ قرار دیتے ہوئے کہا یہ حملہ براہ راست ثالتی کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ قطری وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب قطرغزہ پرحساس نوعیت...
    عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کا دوحہ میں دو روزہ اجلاس جاری ہے۔ عرب واسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سعودی، ترک، یمن اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب میں قطرکے وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان کا کہنا تھاکہ عرب ممالک...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زیادہ  رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل اویخائے ادرعی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ کے شہری اپنی جان بچانے کے لیے شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، اس دوران غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زائد رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے جن کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ادھر اسرائیلی فوج نے ہفتے کو سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ غزہ شہر کے باقی شہری فوری طور پر جنوب کی طرف جائیں،اقوام متحدہ...
    ایپل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ عام صارفین کے لیے  15 ستمبر  کو جاری کیا جائے گا۔ یہ اپ ڈیٹ بیک وقت واچ او ایس 26، میک او ایس ٹاہو، آئی پیڈ او ایس 26 اور وژن او ایس 26 کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلیز کے روز غیر معمولی سرور ٹریفک کی وجہ سے بعض صارفین کو اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 لانچ کرتے ہی ایپل کو بڑا مالی نقصان، وجہ کیا بنی؟ اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی سب سے نمایاں جھلک اس کا جدید ’لیکویڈ گلاس‘ ڈیزائن ہے جو شفاف اور گلاس...
    قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثان واشنگٹن پہنچے، جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے تفصیلی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بات چیت میں خاص طور پر دوحہ پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کا ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوا۔ امریکی نشریاتی اداروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکا قطر کو خلیج کا ایک کلیدی اتحادی سمجھتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ وہاں العدید ایئر بیس...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے قطر مخالف جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیراعظم کی پہلی ملاقات آج طے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب، برادر ملک قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی تخریبی پالیسیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سعودی عرب سعودی وزارت خارجہ قطر
    اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز اپنے ذاتی فون نمبر کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق اور شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔ ترک ہیکرز نے اسرائیل کاٹز کا ذاتی نمبر حاصل کر کے انہیں ویڈیو کال کی اور بعد ازاں کال کا اسکرین شاٹ ان کے نمبر سمیت آن لائن پوسٹ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کاٹز نے کال ریسیو کی تو دوسری جانب سے انہیں گالیاں دی گئیں جس کے بعد انہوں نے فون کاٹ دیا تاہم ویڈیو کال کا یہ اسکرین شاٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیردفاع کو پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔ سیاسی تجزیہ کار اور کمیونیکیشن اسٹریٹیجسٹ کلاوس یورجنس نے...
    اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں آج 59 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 700 سے بڑھ گئی، صہیوجی فوج کی فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی ظالمانہ کوششوں کے باوجود غزہ میں اب بھی13 لاکھ سے زائد فلسطینی موجود ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ آج صبح سے اب تک ا سرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےو الوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔ طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان میں سے 42 افراد غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی میں شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد کم از...
    تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران فوجی دکانوں اور کیفوں میں داخل ہوئے، شہریوں کو حراست میں لیا اور انہیں قطاروں کی صورت میں چیک پوسٹوں تک لے جایا گیا۔ واقعے کے بعد ویسٹ بینک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ غزہ سٹی میں اسرائیلی آپریشن کے باعث شہری محفوظ مقامات کی طرف...
    اسرائیلی یہودی چینل 14نے رپورٹ کیا ہے کہ دوحہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کے لیے منگل کو 10اسرائیلی طیاروں نے اُڑان بھری۔ان کا ہدف1800کلومیٹر دور تھا۔ایک برطانوی ہوائی آئل ٹینکر نے دوحہ سے ہی ٹیک آف کیا اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو دورانِ پرواز ایندھن فراہم کر کے واپس قطر اتر گیا۔ستم ظریفی دیکھئے اور قطر کی بے بسی ملاحظہ ہو کہ قطر پر حملے کے لیے برطانوی آئل ٹینکر قطر سے اڑا اور واپس قطر میں ہی لینڈ کر گیا۔ عرب ریاستوں کی حالت عجیب ہے۔اسرائیل کے دس F-35طیاروں نے راستے میںسعودی عرب،اردن اور عراق کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے قطر میں دوحہ پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد یہ اسرائیلی لڑاکا طیارے اسی...
    JERUSALEM: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیا اور فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں قائم متنازع مقبوضہ آبادکاری والے علاقے مالے ایڈیومن کے دورے کے موقع پر نیتن یاہو نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ جگہ ہماری ہے۔ نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت کا اس مقام پر ہزاروں کی تعداد میں گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جہاں فلسطینی اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ورثے، اپنے وطن اور اپنی سیکیورٹی کا تحفظ...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ اسرائیل کی طرف سے امن عمل کوسبوتاژکرنے کی کوشش ہورہی ہے ،  قطرپراسرائیلی حملے سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کی ناراضی کافی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  خطے میں سب سے بڑاامریکی بیس قطرمیں ہے، امریکہ کاافغان طالبان کے ساتھ گفت شنیدکاسلسلہ قطرمیں ہوتاتھا،ٹرمپ کاقطرکاشان وشوکت کے ساتھ حالیہ دورہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کابڑااتحادی اب قطرمیں حماس پر حملے کررہاہے،  حماس کے سیاسی ونگ کو بھی قطرلایاگیا،اس سیاسی ونگ کو امریکہ نے قطرمیں بسایا ۔ انہوں نے کہاکہ  قطرسمجھتاہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہواہے،   اسرائیل کی طرف سے امن عمل کوسبوتاژکرنے کی کوشش ہورہی ہے،یہ مسئلہ مسلم امہ کو حل کرناپڑے گا۔  انہوں نے کہاکہ  آج امن ہوجائے تونتین یاہوایک دن کے لئے...
    اسرائیل کے قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس پر اسرائیلی حملے پر روس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروؤف نے اسرائیلی حملے کے بعد قطر کے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا۔   روسی وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا۔ قطری وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروؤف نے مزید کہا کہ دوحہ پر اسرائیلی حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ عالمی امن اور سلامتی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
    قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو فون کرکے ناراضگی کا اظہار کیا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے قطر پر حملے کا فیصلہ غیردانش مندانہ قرار دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں ایک موقع ملا تھا اسی لیے کارروائی کی۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے منگل کو نیتن یاہو سے دوبار گفتگو کی، امریکی صدر نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ کیا حملہ کامیاب رہا؟ ۔ Post Views: 6
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی گرمی امریکی عوام کو زیادہ میٹھے مشروبات اور ٹھنڈی اشیا (جیسا کہ جوس، سوڈا اور آئس کریم) استعمال کرنے پر مجبور کر رہی ہے، جو صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق تحقیق میں 2004 سے 2019 تک امریکی گھروں کی خوراک خریدنے کے اعداد و شمار کو مقامی موسم کے ڈیٹا کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جب درجہ حرارت میں تقریباً 1.8 ڈگری فارنہائٹ کا اضافہ ہوا تو ہر شخص کی روزانہ شکر کی کھپت میں اوسطاً 0.7 گرام اضافہ ہوا۔یہ نتائج جریدے...
    برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے درمیان ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ملاقات ایک ’سفارتی جھڑپ‘ میں بدل گئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی فضائی کارروائی کی، جس پر برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کیا جاننا چاہا؟ ابتدائی لمحات ہی سے ملاقات کی فضا کشیدہ رہی، ہاتھ ملاتے وقت دونوں رہنماؤں کے چہروں پر مسکراہٹ غائب تھی۔ اسٹارمر نے قطر پر اسرائیلی حملے کو ’نامناسب‘ قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات غزہ میں جنگ بندی مذاکرات اور خطے میں برطانیہ کی پالیسی کے...
    سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی سیاحوں کے ایک گروپ کے ہمراہ سائیکل پر گلگت بلتستان کے حسین علاقوں کی سیر کرتی ہوئی چترال پہنچ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے نوجوان سائیکلسٹ ٹورازم کے فروغ کے لیے کشمیر پہنچ گئے بیٹریس فیشیلی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مہمان نوازی ہی انہیں بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے۔ بیٹریس فیشیلی نے چترال میں گرم چشمہ، چترال شہر اور کیلاش جیسے اہم اور ثقافتی مقامات کا دورہ سائیکل پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ نہایت محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں اور یہی رویہ پاکستان کو دنیا میں ممتاز بناتا ہے۔ مزید پڑھیے: آسٹریا کی جوڈو پلئیر و سائیکلسٹ سبرینا فلزموزر کراچی...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔...
    اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائیہ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بدھ کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ الجوف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 118 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کو نشانہ بنانے کے ایک روز پر یمن میں یہ کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔ یمنی وزارتِ صحت کے مطابق...
    امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیریچیل لیٹر نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم’’حماس‘‘ کی قیادت کو براہِ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار وہ بچ نکلے، لیکن اگلی بار ایسا نہیں ہوگا۔ قطری نشریاتی ادارے’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق، فاکس نیوز سے گفتگو میں اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت اب اسرائیل کےنوٹس پر ہے اور آئندہ انہیں نشانہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل حماس کے رہنماؤں کو ہدف بنانے میں کامیاب رہا ہے، تو ان کا کہنا تھا،اگر اس بار کامیابی نہیں ملی تو اگلی بار ضرور ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر پر حالیہ حملے کے بعد اسرائیل کو امریکا اور...
    ریاض: سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے مسلسل جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ساتھ ہی عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین کی کھلی...
    اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز دوحہ: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعہ کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت پر کیے گئے اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ فلسطینی عوام اور حماس کے ساتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور جے یو آئی کی پوری قیادت اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مسلم اور عرب دنیا کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے جمع تھی کہ...
    پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے، فضل الرحمان کی دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، جے یو آئی کی پوری قیادت اور کارکنان حماس کی قیادت پر قطر کے دارالحکومت دوحا میں کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ دراصل مسلم اور عرب دنیا کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ مولانا فضل...
    واشنگٹن: امریکی سینیٹر جان فیٹر مین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ڈیموکریٹک سینیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے شائع کردہ خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک کارٹون شیئر کیا، جسے اسرائیلی حملے کی تائید اور مسرت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ قطر امریکا کا باضابطہ اتحادی ہے، اسے "بڑا غیر نیٹو اتحادی" (Major Non-NATO Ally) کا درجہ حاصل ہے اور مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ بھی قطر میں موجود ہے۔ https://t.co/q03dhz5KVW pic.twitter.com/q1eL1MF6jz — U.S. Senator John Fetterman (@SenFettermanPA) September 9, 2025 خیال رہے کہ اسرائیل...
    اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "یہ پورے خطے کے لیے پیغام ہے۔" خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے  نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
    اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دوحہ پر فضائی حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر براہ راست حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ میں شامل تمام فریقین کو جنگ بندی کی کوششیں کرنی چاہئیں نہ کہ انہیں سبوتاژ کرنا چاہیے۔ او آئی سی نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر زور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی۔ ان کے بقول امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ "قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل نے ایک رہائشی کمپلیکس پر حملہ کیا جسے اسرائیلی فوج نے ’انتہائی درست کارروائی‘ قرار دیا۔ اس حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 5 فلسطینی اور ایک قطری اہلکار شامل ہے۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ رہنما اس حملے میں محفوظ رہے، اگرچہ ان میں سے کئی براہِ راست نشانے پر تھے۔ خلیل الحیہ کون ہیں؟ خالد الحیہ، 1960 میں غزہ میں پیدا ہوئے، حماس کے بانی اراکین میں سے ہیں اور اس وقت دوحہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ تنظیم کے اہم مذاکرات کار ہیں اور حالیہ برسوں میں کئی بڑے رہنماؤں کی شہادت کے بعد نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں۔ اہم کردار:...
    اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جہاں حماس کی اعلیٰ قیادت غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر مشاورت کر رہی تھی۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے حماس کے رہنما الخلیل الحیا کو قطر میں نشانہ بنایا ہے جو 7 اکتوبر 2023 کے اسرائل پر حملے کے منصوبہ ساز تھے۔ اسرائیلی حملے کے وقت مشاورتی اجلاس میں الخلیل الحیا، خالد مشعل اور دیگر حماس رہنما اُس عمارت میں موجود تھے۔ حماس نے تمام رہنماؤں کے محفوظ رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں الخلیل الحیا کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ https://www.aljazeera.com/video/newsfeed/2025/9/9/video-explosions-in-doha-after-israel-targets-hamas-leadership اسرائیل کی اس جارحیت کے مناظر سی سی ٹیو فوٹیجز میں محفوظ ہوگئے جس میں دیکھا...
    حماس کے رہنما سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الخلیل الحیا سمیت تمام رہنما محفوظ ہیں۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے حماس کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل الہندی نے تصدیق کی اسرائیل نے اُس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ قیادت غزہ جنگ بندی پر امریکی تجویز پر مشاورت کر رہی تھی۔ سہیل الہندی نے مزید بتایا کہ حملے میں حماس کی پوری قیادت محفوظ رہی البتہ الخلیل الحیا کے صاحبزادے ھمام الحیا اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ اُن کے بقول شہید ہونے والوں میں حماس رہنماؤں کے محافظ اور ایک قطری اہلکار بھی شامل ہے۔  سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو میں مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد سے...
    قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس رہنماؤں کے رہائشی کوارٹرز پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی شناخت ہو گئی۔ حماس کے رہنما سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی قیادت اسرائیلی حملے میں محفوظ رہی ہے دوحا میں اسرائیلی حملے کا ہدف ناکام ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس رہنما اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے تاہم غزہ میں تحریک کے سربراہ خلیل الحیا کے بیٹےحمام الحیا اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر جہادلبد شہید ہوئے۔ سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کا ذمہ دار امریکی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں، تحریک کی قیادت کا خون کسی بھی فلسطینی بچے کے خون جیسا ہے۔ الہندی کا کہنا ہے کہ دوحا...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وزیرِ اعظم نے دوحا میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی اور بہیمانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیرِ اعظم نے اس حملے کو ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا جو اسرائیلی قیادت کی اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس جارحیت...
    دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔ اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری...
    اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی شِن بیت (داخلی سیکیورٹی ایجنسی) کے تعاون سے کی گئی۔ اب اسرائیل کے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ Breaking | An Israeli air strike targets the leaders of Hamas in Doha city, Qatar. pic.twitter.com/GGQTKjaUiE — Eye on Palestine (@EyeonPalestine) September 9, 2025 اسرائیل کے فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے حماس رہنما کئی برسوں سے تنظیم کی سرگرمیوں کی قیادت کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: دوحا میں اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتریس الجزیرہ کو ایک سینئر حماس...
    اسرائیلی فوج نے دوحہ میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں  10 مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جن کے بعد شہر کے کئی حصوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے دوحہ کے مرکزی علاقوں میں سنائی دیے، عرب میڈیا کے مطابق حملوںمیں   حماس قیادت کی قیادت کو نشانہ بنایاگیاجو دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی دعویٰ کیا کہ قطر میں حماس کی سینئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہیدہوگئے۔...
    اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی شِن بیت (داخلی سیکیورٹی ایجنسی) کے تعاون سے کی گئی۔ فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے حماس رہنما کئی برسوں سے تنظیم کی سرگرمیوں کی قیادت کر رہے تھے۔ الجزیرہ کو ایک سینئر حماس ذریعے نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب تنظیم کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس کر رہی تھی۔ غزہ کی پٹی میں تازہ ترین اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 7...
    اسرائیلی فوج نے دوحا میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں 6 دھماکے سنے گئے ہیں، حماس قیادت دوحا میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں حماس کی سینیئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ قطر کی دارالحکومت دوحہ کے قطارا ڈسٹرکٹ میں متعدد دھماکے سنے گئے، جہاں دھوئیں کے بادل اڑتے دیکھے گئے۔ گواہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیٹرنگ ایریا سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کا منظر سامنے آیا، اسرائیلی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید...
    اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت فلسطینی قیدیوں کو معیاری اور وافر خوراک دینے کی پابند ہے۔ یہ فیصلہ دو اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ قیدی خوراک کی کمی کے باعث بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ہزاروں فلسطینی بغیر کسی الزام کے قید کیے گئے اور...
    سعودی شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بیانات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’فلسطینی عوام کی بےدخلی اور محاصرے کی مذمت کرتے ہیں‘۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کے لیے رسائی دی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔ Post Views: 6
    نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ شہر کے باشندوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے پر اپنی زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے دو دن میں 50 دہشت گرد ٹاورز کو تباہ کیا ہے، اور یہ صرف ابتدائی مرحلہ ہے۔ غزہ شہر میں زمینی کارروائی کو مزید شدت دی جائے گی۔ میں مقامی لوگوں کو صاف...
    عرب اسلامی وزرائےخارجہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بیانات مسترد کر دیے گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی بےدخلی اور محاصرےکی مذمت کرتے ہیں۔ عرب اسلامی وزرائےخارجہ کمیٹی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں بستیاں اور گھروں کی مسماری اور زمین پر قبضہ ناقابل قبول ہے۔ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل اپنے دسویں اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ یہ تمام اقدامات فلسطینی عوام کے حقِ ریاست پر کھلا حملہ ہیں۔ ارکان نے...
    ملتان: بالائی علاقوں اور پنجاب میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے مظفر گڑھ کی تحصیلیں اور دیہات زیر آب آگئے، جلالپور سے 3652 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سیلابی ریلے سے جتوئی اور علی پور بری طرح متاثر ہوئے جبکہ مختلف موضع جات اور شہر سلطان میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ ڈی پی او سید غضنر علی شاہ کے مطابق ریسیکیو آپریشن کے لیے پاک فوج طلب کر لی گئی۔ پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 اور تمام دیگر ضلعی ادارے ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی 32 بوٹس حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے نشیبی علاقوں سے ایمرجنسی میں 4686...
    اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کو جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو 3 وقت کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے اتوار کو کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہے اور حکام کو حکم دیا کہ وہ قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کی مقدار بڑھائیں اور معیار بہتر کریں۔ رپورٹ کے مطابق 3 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ اسرائیلی حکومت قانونی طور پر پابند ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو دن میں3 وقت کا کھانا فراہم کرے اور حکام کو اس ذمہ داری کو پورا کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ 2 اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں کی...
    دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔ اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری ہی...
    مشرقی یروشلم کے نواحی علاقے میں واقع ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے بس اور بس اسٹاپ کو نشانہ بنایا، جس سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس “میگن ڈیوڈ اڈوم” کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک پچاس سالہ مرد اور تین نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں لگ بھگ تیس سال تھیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ کچھ کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی “نیوٹرلائز” کر دیا گیا۔ اخبار “ہاریٹز” کے مطابق،...
    مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم حماس نے اسرائیل کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی اور یرغمالیوں کی رہائی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیلی فوج غزہ سے واپس جائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔...
    یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31  اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔...
    لندن:  برطانوی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگی کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم اور یویٹ کوپر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا، جبکہ شبانہ محمود نے وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود برمنگھم میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔ وہ...
    اسلام آباد: پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے ارادے سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی...
    اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ شہر کے تقریباً 10 لاکھ رہائشیوں کو جنوب کی طرف منتقل ہونے کا حکم دیا ہے اور شہر کو حماس کا گڑھ قرار دیتے ہوئے وہاں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس میں بلند عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ کے کئی حصے پہلے ہی ریڈ زون قرار دیے جا چکے ہیں، جہاں شہریوں کو متوقع فوجی کارروائی سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین خوراک نے شہر کو قحط زدہ قرار دیا ہے جبکہ امدادی ادارے متواتر خبردار کر رہے ہیں کہ بڑی نقل مکانی انسانی بحران کو مزید سنگین کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سٹی کی...
    غزہ ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی شدید جارحیت کی لپیٹ میں ہے، جہاں تازہ فضائی حملوں میں 69 فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی میں واقع مصطحہ ٹاور کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ عمارت حماس کے زیرِ استعمال تھی، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں درجنوں بے گناہ شہری بھی موجود تھے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 422 افراد زخمی ہوئے، جبکہ شہادتوں میں روزانہ اوسطاً 28 بچے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر شہداء میں بچوں کا تناسب 30 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس نے...
    غزہ ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے شدید حملوں کی لپیٹ میں ہے، جہاں تازہ بمباری میں مزید 69 فلسطینیوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے یہ سلسلے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ جمعہ کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی کے مصطحہ ٹاور کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ یہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے استعمال میں تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ان کارروائیوں میں 422 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 28 بچے شہید ہو رہے ہیں، جبکہ مجموعی طور...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی، سمیت ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں آزاد قومی ٹیکنوکریٹ انتظامیہ کے قیام پر تیار ہے۔ یہ فیصلہ 18 اگست کو ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے جواب میں کیا گیا، اور اب تنظیم اسرائیل کے باضابطہ ردعمل کی منتظر ہے۔ ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایک جامع معاہدے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کا دائرہ صرف قیدیوں کی رہائی تک محدود نہیں بلکہ اس میں غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، قابض افواج کا...
    اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں قائم ایک مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی مشرقی جانب سے شہر میں داخل ہوئے اور علاقے کو زبردستی خالی کرا کر کارروائی کی۔ فلسطینی نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔ آئے روز حملوں کے دوران نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریباً 15 میٹر تھی۔ سدرن...
    پاکستان، اسلامی عرب اور یورپی ممالک نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اسرائیل کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کو عالمی امن کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان یہ مطالبات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ’فلسطین امن کانفرنس‘ کے مشترکہ اعلامیے میں سامنے آئے جس میں فلسطینی قاضی القضاۃ ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد اقصیٰ، مختلف اسلامی ممالک کے سفرا، وفاقی وزیر...
    انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
    اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے غزہ پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیکر ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو سیکڑوں اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں غزہ سٹی پر قبضے کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا تو وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے۔ ریزرو فوجیوں نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیتن یاہو کی غیرقانونی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 365 سے...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلاب اور بہاؤ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر کو دریائے چناب میں تریموں سے 5 لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کی طرف رواں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے بر وقت اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی کے نتیجے میں چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور دو مقامات پر بند توڑنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک  محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا...
    بیلجیئم نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے—یہ فیصلہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیلجیئم نے اسرائیل پر کئی سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کی ریاستی حیثیت کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انسانی حقوق کی حمایت کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ وزیر...
    بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اور اسرائیل کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا جا رہا ہے ????????????????????La Palestine sera reconnue par la Belgique lors de la session de l’ONU ! Et des sanctions fermes sont prises à l’égard du gouvernement israélien. Tout antisémitisme ou glorification du terrorisme par les partisans du Hamas...
    غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔ حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔ قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار...
    غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، برطانیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا دن مزید تباہی لا رہا ہے، جہاں خوراک کی کمی کے باعث 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی...
    بیلجیم کے وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِاعظم میکسم پریوو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک رواں ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر منگل کی صبح اپنے بیان میں میکسم پریوو نے کہا کہ بیلجیم اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرے گا اور اسرائیلی حکومت کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ وزیرِ خارجہ کے مطابق بیلجیم کی جانب سے اسرائیل پر 12 پابندیاں لگائی جائیں گی، جن میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیرقانونی اسرائیلی بستیاں سے آنے والی مصنوعات کی درآمد پر پابندی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا ازسرنو جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینی...
    برسلز: بیلجیئم نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف 12 سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیرخارجہ میکسم پریوٹ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔  ان کے مطابق یہ اقدام غزہ میں جاری انسانی المیے اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ، اور اسرائیلی پروازوں و ٹرانزٹ پر پابندی شامل...
    سڈنی: آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے امیگریشن کے خلاف ریلیوں میں شرکت کی، جنہیں حکومت نے سختی سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریلیاں ملک میں نفرت اور تقسیم پھیلانے کی کوشش ہیں اور ان کا تعلق انتہا پسند گروپوں اور نیو نازی عناصر سے ہے۔ ’مارچ فار آسٹریلیا‘ کے نام سے نکالی جانے والی یہ ریلیاں سڈنی، میلبورن سمیت دیگر بڑے شہروں میں منعقد ہوئیں، جہاں مظاہرین نے حکومت پر بڑے پیمانے پر امیگریشن روکنے کا دباؤ ڈالا۔ ریلی کے منتظمین نے کہا کہ "زیادہ امیگریشن نے ہماری کمیونٹیز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔" سرکاری وزراء نے ان ریلیوں کو "انتہائی خطرناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف آسٹریلوی...
    فرانس اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو اسرائیل میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ ممکنہ اقدام صرف اسرائیلی بستیوں پر لاگو ہوگا یا پھر مغربی کنارے کے مخصوص حصوں جیسے وادی اردن پر کن علاقوں پر۔ اگر اس پر عمل کیا گیا تو اس کے لیے طویل قانون سازی کے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شدت، نیتن یاہو کی کابینہ کا غزہ کو قبضے میں لینے پر غور مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل...
    آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب، پاک بھارت مقابلے کے لیے خصوصی پیکیج متعارف تبدیلی کے بعد میچز اب یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ اور پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دن ابو ظبی میں پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، جب کہ دبئی میں دوسرا میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان شام 6 بجکر 30 منٹ پر...
    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سٹی کو ’وار زون‘ قرار دے دیا گیا ہے اور اب یہاں عارضی جنگ بندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ اور ٹینک کئی روز سے غزہ سٹی پر شدید حملے کر رہے ہیں، جبکہ بکتر بند یونٹس شہر کے گرد تعینات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیر کا غزہ کے الحاق کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل اندازہ ہے کہ ممکنہ حملے کی صورت میں تقریباً دس لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑے گی۔ اس فیصلے کے بعد امدادی اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جنگ بندی کے تحت قائم کچھ محفوظ علاقے ختم کر دیے گئے ہیں۔ تاہم جنوبی اور وسطی غزہ کے...