2025-10-20@17:05:27 GMT
تلاش کی گنتی: 137086

«او سی نہ دینے پر»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-21 اسلام آباد (صباح نیوز) آزاد کشمیر میں حالیہ عوامی تحریک کے سرگرم رہنما سردار امان خان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر پاکستان مخالف نعرے لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں ہفتہ کو درج کی گئی ایف آئی آر میں پی ای سی اے 2016 کے سیکشن 9، 10، 11 اور 26-A شامل ہیں، آن لائن نفرت انگیز تقریر اور ریاست مخالف سرگرمی سے متعلق۔ قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پلندری آزاد کشمیر میں جرم کا ذکر ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم امان ادریس،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-20 راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ قوم کے تمام طبقات کو قرآن اور حدیث کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی معاشرے کی بے چینی ختم ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صائمہ سجاد فائونڈیشن کے زیر اہتمام پروفیسر سجاد قمر کے صاحبزادے محمد بن سجادکے تکمیل قرآن اور ان کی والدہ پروفیسرصائمہ سجاد کے ایصال ثواب کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ محمد بن سجاد کواپنی مرحومہ والدہ کی دعا اور خواہش کے مطابق دین اور دنیا کا امام بنائے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری زکو وعشر پنجاب ملک افتخار احمد،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-17 لاہور (صباح نیوز+آن لائن) لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، اسموگ کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہوائوں کی زد میں اوسط اے کیو آئی 292 تک پہنچ گیا ہے۔ صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مضر اثرات انسانی صحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-16 لاہور (آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت یہ بس سروس ہفتہ اور اتوار کے روز لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی اور ثقافتی مقامات تک چلائی جائے گی۔ بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔پہلے سیاحتی ٹور میں مسافروں نے پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر کی۔ سیاحوں نے ہرن مینار میں بوٹنگ، سائیکلنگ اور تصویری یادیں محفوظ کرنے کا خوب لطف اٹھایا۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ میں ہیر خوانی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے ماحول روایتی رنگ...
    لاہور: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہےکہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی آٹو بائیوگرافی “32 آنکر روڈ”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اورکھرے شخص کی کتاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تین ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فرحان ملک، اسامہ لطیف اور کاظم رضوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 30 اکتوبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف بلوچستان کے ضلع حب کے تھانہ بیروٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے معیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور ان کے مؤکلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیے ہیں، سیلاب 2025 ء سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی جبکہ چاول کی پیداوار میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم افغان کیمپ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ چار دنوں کے دوران افغان باشندوں کے خالی کیے گئے سیکڑوں مکانات مسمار کر دیے ہیں۔ضلع غربی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے اب تک تقریباً 1200 مکانات گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 ہزار سے زائد افغان باشندے پہلے ہی اقوام متحدہ کے اس نامزد کردہ کیمپ کو چھوڑ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن اتوار کے روز بھی جاری رہا اور توقع ہے کہ یہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ایس ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ’’ایچ ایس ون‘‘کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت...
    دانا حکمران‘ جس وقت اپنے ملکوں کو ترقی کی شاہراہ پر کامیاب سفر کی منزلیں طے کروا رہے ہوتے ہیں تو ان کا رویہ ‘ حیرت انگیز طور پر یکساں ہوتا ہے۔ کوئی مغربی ملک آگے بڑھ رہا ہے یا کوئی ایشیائی ملک ترقی کے زینہ پر قدم رکھ رہا ہو۔ ایک دوسرے سے حد درجہ مختلف رہنما‘ ایک نکتہ پر سختی سے عمل کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ یہ کہ کبھی بھی تنازعہ میں پڑ کر جنگ کی طرف ہرگز ہرگز نہیں جاتے۔ اپنی قوم کو تنازعات میں پڑنے نہیں دیتے۔ امن کی وہ فضا قائم کرتے ہیں جس میں ان کے لوگ‘ بڑے سکون سے ترقی کے مواقع تراشتے ہیں۔ خوشحالی کی طرف جاتے ہیں۔ اسی عمل میں...
    دس لاکھ سال پہلے ایک تاریک رات تھی جب قدیم انسان نے کسی خطرے سے بچاؤ کے لیے ایک پتھر پوری قوت سے پھینکا تو یہ پتھر ایک چٹان سے جا ٹکرایا تو اس سے چنگاریاں نکلیں ۔ تو انسان آگ سے آشنا ہوا۔ جس سے اس کی زندگی سہل ہو گئی ۔ انسان کا وجود اس کرہ ارض پر تین لاکھ سال پہلے وجود میں آیا اس وقت اس کا دماغ بہت چھوٹا تھا ایک بندر کے دماغ کی طرح ۔اس دماغ کو بڑھنے میں مزید ایک سال لگا اورتین لاکھ سال بعد اس کے دماغ نے موجودہ شکل اختیار کی ۔ آگ مقدس آگ، انسان نے اس کی طاقت سے متاثر ہو کر اس کی پوجا کرنی شروع...
    نوے کے عشرے میں جب ہم نے عملی صحافت کا آغاز کیا تو وطنِ عزیز کی صحافت، سیاست اور ادب میں ابھی دائیں اور بائیں بازُو کے واضح نشانات موجود تھے ۔ بایاں بازُو اگرچہ ٹانواں ٹانواں باقی رہ گیا تھا، لیکن اپنے تشخص اور پہچان کے ساتھ موجود تھا ۔ ملک کے چاروں صوبوں میں بائیں بازُو کے کئی اخبارات و جرائد اپنی منفرد پھبن کے ساتھ موجود تھے۔80ء کے عشرے میں مگر دو ایسے واقعات نے جنم لیا جنھوں نے ہمارے ہاں بائیں بازُو کی موجودگی کو نہائت مدہم کر دیا۔ اور یہ تھے ایران میں مذہبی انقلاب کا برپا ہونا اور پاکستان میں جنرل ضیاء الحق کی آمریت !جنرل ضیاء کے گیارہ سال استبدادی دَور نے پاکستان...
    ' عطا الحق قاسمی پاکستان کے سب سے بڑے ادیب ہیں۔' مخدومی مجیب الرحمن شامی نے یہ کہا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یہ واقعہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں' دیکھا جنھیں پلٹ کے' کی تقریب اجرا کے موقع پر پیش آیا۔ ڈاکٹر نوید الٰہی اور میں نے ایوان صدر میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ مرحوم و مغفور صدر ممنون حسین فرمایا کرتے تھے کہ تم دونوں میں ایسی دوستی ہے کہ بعض اوقات ڈر لگتا ہے۔ صدر صاحب کو ڈر کس بات کا لگتا تھا؟ یہ بات صیغہ راز میں ہی رہے تو بہتر ہے لیکن اتنا کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ خود صاحب ایوان کے ایوان میں بھی کچھ عناصر کچھ عجیب و غریب...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر فوری طور پر کراچی سے پشاور پہنچ کر پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔پہلے انھوں نے وزیر اعلی کے انتخاب کو تسلیم نہیں کیا تھا اور مستعفیٰ وزیر اعلیٰ گنڈاپور کو اپنے پاس استعفے کی تصدیق کے لیے بلایا تھا ۔ ان کے جمہوریت پرست پارٹی چیئرمین نے جمہوریت کا علم بلند رکھا اور گورنر نے نئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے حلف لیا ۔ گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا جہاں انھیں گورنر ہاؤس کے عملے نے سنبھالا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ناپسندیدہ نعرے بھی لگائے کیونکہ...
    تقریباً دو برس تک اسرائیل نے غزہ کے معصوم، نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر آتش و آہن کی بارش کرکے ساٹھ ہزار سے زائد مردوں، بچوں اور عورتوں کو نہ صرف شہید کیا بلکہ غزہ کو کھنڈرات میں بدل دیا۔ پوری دنیا میں نیتن یاہو کی بربریت، سفاکی اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کیے گئے۔ نہ صرف مسلم دنیا بلکہ غیر مسلم ملکوں میں بھی اسرائیل کے خلاف اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی گئی۔ اقوام متحدہ میں ایک سے زائد بار غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قراردادیں پیش کی گئیں لیکن اسرائیل کا سرپرست امریکا...
    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف مقامات، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ گڈاپ سٹی کے علاقے کاٹھور انصاری پل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ انور ولد امام بخش ایک ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ملیر میمن گوٹھ کا رہائشی اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جو واقعے کے وقت اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انور کی لاش سپرہائی وے پر واقع بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز کے مطابق تحقیقات جاری ہیں...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے، جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ اس معاہدے کے تحت افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے گا۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ طے شدہ نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی ایک وقتی اطمینان کا باعث ضرور بنی ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک ناپائیدار سکون ہے جو ایک آتش فشاں کے دہانے پرکھڑا ہے۔ مسئلے کی جڑیں اس سے کہیں گہری...
    پیرس: فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں چول دن دہاڑے کرین کے ساتھ داخل ہو کر شاہی زیورات کے خانے سے نایاب زیورات چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے بتایا کہ چوروں نے کرین کی مدد سے پیرس کے لوور میوزیم میں داخل ہو کر بالائی منزل کی ایک کھڑکی توڑ دی اور اس حصے سے قیمتی زیورات چرا لیے جہاں فرانسیسی شاہی زیورات رکھے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد چور باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس کے مشہور میوزیم میں چوری کی واردات کے بعد وہاں کی سکیورٹی سے متعلق سخت سوالات جنم لے چکے ہیں اور...
    اسلام ٹائمز: شہداء کی لاشوں کی بازیابی کیلئے قومی مہم کا تخمینہ ہے کہ قبرستانوں میں دفن لاشوں کی تعداد 735 ہے، جن میں سے 99 فیصد کا تعلق غزہ سے ہے۔ اسکے برعکس صہیونی اخبار Haaretz کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے پاس حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں موجود ہیں۔ یہ رپورٹ اسرائیلی حراستی مراکز میں جو کچھ ہو رہا ہے اور فلسطینی قیدیوں کیساتھ جو کچھ ہوا، اسکی تلخ حقیقت کا صرف ایک معمولی حصہ ہے۔ ہر واپس شدہ لاش ایک درد بھری داستان ہے، ہر زندہ بچ جانے والا فلسطینی قیدی ایک غمناک کہانی ہے اور ہر طبی دستاویز اس انسانی المیے کی گواہی ہے، جو عالمی برادری کی خاموشی میں جاری ہے۔ ترتیب و تنظیم:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میر بابر مشتاق دنیا میں اگر منافقت کی کوئی سرحد مقرر کی جائے تو شاید عالمی سیاست اس سے کئی میل آگے نکل جائے۔ یہاں قاتل امن کے پیامبر قرار پاتے ہیں، اور غلام لیڈر ’’دوراندیش رہنما‘‘ کہلاتے ہیں۔ طاقتور کی مسکراہٹ کو سفارت سمجھا جاتا ہے اور کمزور کی غیرت کو ضد۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس منافقانہ نظام کی ایک علامت ہے، اور شہباز شریف اس کے خوشامدانہ سیاسی کردار کی ایک زندہ مثال۔ ٹرمپ وہ شخص ہے جس نے مشرقِ وسطیٰ کے امن کو تیل کی آگ میں جھونکا۔ جس کے دور میں اسرائیل کی جارحیت کو قانون اور فلسطینی مزاحمت کو جرم قرار دیا گیا۔ اس نے ’’ابراہم معاہدوں‘‘ کے نام پر مسلم دنیا کے دل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محسن باقری عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کی رپورٹ شائع کی ہے اس کے مطابق رپورٹ میں جہاں شماریاتی اعداد وشمار 25 برس کے سرکاری گھریلو سرویز نئے اور مختلف ذرائع معلومات استعمال کیے جاتے ہیں اس کے مطابق قومی غربت کی شرح 2001-02 میں 64.3 فی صد سے مسلسل کم ہو کر 2018-19 میں 21.9 فی صد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنی شروع ہو گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق 40 فی صد بچے غذائی قلت کا شکار ہو کر کمزور ہیں، ایک چوتھائی پرائمری اسکول کے بچے اسکول سے باہر ہیں اور 75 فی صد جو اسکول جاتے ہیں وہ پرائمری کے آخر تک ایک سادہ کہانی پڑھ کر سمجھ نہیں سکتے۔ دیہی علاقوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاسم جمال فن خطاطی ایک ایسا علم اور فن ہے جس کے ذریعے فنکار اپنی تخلیقات رنگوں کی آمیزش سے پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس فن نے بڑی ترقی کی اور بڑے بڑے نام ابھر کر سامنے آئے۔ جن میں استاد شفیق الزماں، عبدالمجید دہلوی، حنیف رامے، صادقین، حافظ یوسف سدیدی، انور حسین رقم، انور انصاری، اسلم کمال، رشید بٹ، خالد یوسفی، خالد صدیقی، جمی، طارق ٹونکی، خالد سباء اس میں سر فہرست ہیں۔ آج کے دور میں طارق ٹونکی اور خالد سباء قابل مبارک باد ہیں کہ انہوں نے اس فن کو نئی نسل میں منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے اور ان میں ذوق وشوق پیدا کیا۔ بلاشبہ فن مصوری کیلی گرافک ایک خداداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عارف بہار تحریک لبیک کے ساتھ جو کچھ ہوا پاکستانی معاشرے اور تاریخ میں قطعی نیا نہیں۔ چار دہائیوں سے ہر دوچار سال بعد ایک نازک موڑ آتا ہے اور موڑ کاٹتے ہوئے کوئی غفلت اور بے تدبیری ایسی ہوتی ہے گاڑی گہری کھائی میں جا گرتی ہے اور پھر باقی توانائیاں اس گاڑی کو کھائی سے نکالنے میں صرف ہوتی ہیں۔ قوموں کی تاریخ میں ایسے واقعات یا تو دہائیوں کے بعد رونما ہوتے ہیں یا پھر ایسے مواقع آتے ہی نہیں مگر یوں لگتا ہے کہ پاکستان کی گاڑی مستقلاً ہی نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ نازک موڑ کی طرح قومی مفاد کی اصطلاح بھی پاکستان کے ساتھ چمٹ کر رہ گئی ہے۔ نہ نازک موڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی عالم ِ نو کی رفتار آج اتنی پیچیدہ اور متغیّر ہے کہ ایک نظر میں حالات بدل جاتے دکھائی دیتے ہیں۔ 2025 کے اکتوبر تک عالمی صورتِ حال چند واضح رجحانات اور نمایاں جھٹکوں کا مجموعہ ہے: (1) علاقائی جنگی تنائو اور بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگیاں، (2) معیشتی غیر یقینی اور مرحلہ وار سست روی، (3) موسمیاتی و ماحولیاتی دباؤ، اور (4) تکنیکی انقلاب خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے نتیجے میں عالمی سیاست و معیشت میں نئے تقاضے۔ یہ چاروں محور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو متاثر کر رہے ہیں۔عسکری محاذ پر دو بڑی لہریں خاص توجہ طلب ہیں۔ ایک یورپ میں روس- یوکرین تنازع ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سیاست ایک بار پھر اْس موڑ پر آن پہنچی ہے جہاں ایمان، غیرت اور اصولوں کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی تپش ایک بار پھر عالمی سیاست کے مرکز میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک بار پھر نئی سیاسی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ یہ خبر اگر درست ہے تو یہ صرف ایک سفارتی پیش رفت نہیں بلکہ مسلم دنیا کے اجتماعی شعور پر ایک گہرا زخم ہے۔ ٹرمپ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے دوحا مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دوحا میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ ایکس پر بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم ایک ٹھوس اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحدوں پر تجارت معطل ہونے سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 12 اکتوبر سے تمام سرحدوں پر دوطرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اربوں روپے مالیت کی درآمدات اور برآمدات سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہو گئی ہے، سرحد کے دونوں طرف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ پاکستان سے چاول، سیمنٹ ، ادویات، طبی آلات اور کپڑا تازہ پھلوں سمیت دیگراشیا جبکہ افغانستان سے کوئلہ ، تازہ پھل، سوپ سٹون، سبزیاں ، خشک پھل سمیت دیگر سامان پاکستان امپورٹ کیا جاتا ہے۔ تجارتی گزرگاہیں بند ہونے سے دونوں ممالک کو اربوں روپے مالیت کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت اور اجتماعی جدوجہد کا دوسرا نام ہے، ہم انفرادی کوششوں سے بڑھ کر انصاف کے نظام اور صالح اجتماعی نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ گلزارِ ہجری سمیت پورا شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، پانی، بجلی، سڑکوں اور ٹرانسپورٹ سمیت شہریوں کے مسائل حل کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے، مگر افسوس کہ اقتدار میں رہنے والے حکمرانوں نے اختیارات اور وسائل کے باوجود کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جماعت اسلامی ان مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور عوامی قوت کے ذریعے شہر کو اس کے جائز حقوق دلانے کے لیے...
    عکاسی: وسیم نیاز دنیا کو درپیش مسائل میں ایک بڑا مسئلہ غربت ہے جس کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غربت کو ایک اہم مسئلہ سمجھتے ہوئے 1992 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 17 اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن قرار دیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ تمام رکن ممالک نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ عالمی سطح پر بھی غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کا جائزہ لیں تو ان میں پہلا ہدف غربت کا خاتمہ ہے جو 2030ء تک حاصل کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کا رکن ہونے کے ناطے پاکستان بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کا...
    سیاحت کے حوالے سے جھیل کا نام آتے ہی ہماری نظر شمال کی طرف اٹھ جاتی ہے جہاں دنیا کی چند حسین ترین جھیلیں موجود ہیں۔ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں پاکستان کی بہت سی بڑی اور مشہور جھیلیں واقع ہیں جن میں کرومبر، ست پارہ، رش لیک، سیف الملوک، کٹورا، ماہوڈنڈ، دودی پت، آںسو، سنو لیک، خالطی، عطا آباد، شیوسر شامل ہیں۔ ریاست آزاد جموں کشمیر کی رتی گلی، زلزال، چٹا کھٹہ، بنجوسہ،سرل گٹیاں اور شاؤنٹر جھیلیں بھی سیاحت کی دنیا میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ جھیلوں کی اس کہکشاں میں میدانی علاقوں خصوصاً پنجاب کی جھیلیں کہیں پیچھے رہ جاتی ہیں جن کا اپنا الگ حسن ہے۔ بہت سے لوگ بہت سے سیاح یا پھر بہت سے مسافر...
    لاہور: دیوالی کے موقع پر فضا میں شدید آلودگی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ سرحد پار بھارت کے شہروں امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور دیگر شہروں کی فضا کو متاثر کریں گی۔ پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) آج 210 سے 230 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں فضا انتہائی آلودہ ہوگی۔ ہوا کی کم رفتار (1 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث آلودہ ذرات فضا میں معلق رہیں گے۔ حکومت نے رات...
    دنیا بھر کی حکومتوں نے یوکرین، مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور جنوبی ایشیا میں ہوئی پاک بھارت جنگ پر بھرپور توجہ دے رکھی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ان کے ذریعے ہمیں اس عمل کی پہلی جھلک نظر آتی ہے کہ مستقبل کی جنگ کیسی ہوگی، نہ صرف ہتھیاروں بلکہ نئی ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کے لحاظ سے بھی۔ حال ہی میں ایران پر امریکہ-اسرائیلی حملوں نے نہ صرف ڈرون کی تعیناتی اور دراندازی کی نئی حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا بلکہ نئے خطرات کا بھی اظہار کر دیا۔ بارہ روزہ تنازع کے دوران خلیج فارس کے پانیوں میں ایران کے جنگی وسول بحری جہازوں کو بار بار جی پی ایس ( GPS )سگنل میں خلل کا سامنا کرنا...
    سابق چیئر مین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی ، بہاولپور   یہ امر خوش آئند ہے کہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے مطابق جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔اور طے شدہ فارمولے کے تحت حماس نے 20 زندہ یرغمالیوں اور چند یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں، جبکہ اسرائیل نے 1968 فلسطینی قیدی حماس کے حوالے کیے ہیں۔ اس موقع پر دونوں جانب جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ لیکن حقیقی صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔ الجزیرہ کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم نو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ فوج نے غزہ کے شہریوں کو ان علاقوں سے دور رہنے...
    LISBON: پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کرلیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر مذہبی یا صنفی وجوہات کی بنا پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کو متعدد مسلمان خواتین کے چہرے کے نقاب کو نشانہ بنانے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ پرتگال کی عدالت میں مذکورہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ’چیگا‘ نے پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ برقع پورے جسم کو ڈھانپتا ہے اور نقاب صرف آنکھوں کے گرد جگہ چھوڑتا ہے، جس سے عوامی مقامات پر پہننے پر پابندی ہوگی۔ بل میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں، سفارتی دفاتر اور ہوائی جہازوں میں نقاب کی اجازت...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اندور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20 میچ میں انگلینڈ نے میزبان بھارت کو دلچسپ مقابلے کو بعد شکست سے دوچار کیا ہے۔ویمنز انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 288 رنز بنائے لیکن بھارتی ٹیم 284 رنز تک محدود رہی۔انگلش ٹیم کی ہیتھر نائٹ نے 109 کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو آخری اوورز میں 14 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 9 ہی رنز بنا...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔  صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
    کراچی: پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان  کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔یہ بات انہوں نے غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر کہی۔انہوں نے...
    اسلام آباد — پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیاء کے تبادلے پر مبنی تجارت (بارٹر ٹریڈ) کے لیےنیا اور زیادہ لچکدار فریم ورک متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو سہل بنانا اور کاروباری طبقے کو درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بارٹر ٹریڈ میکنزم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت اب برآمد سے پہلے درآمد کی شرط لازمی نہیں رہی، بلکہ ایک ساتھ درآمد و برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نجی شعبے کو بارٹر ٹریڈ کے لیے کنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور لین دین کے تصفیے کی مدت بھی90 دن سے بڑھا...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف عوامی مفاد اور اپنے لیے عزت مانگتے ہیں، یہ وہ جماعت نہیں جو ہر روز اتحاد توڑنے کی بات کرے۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذمہ دارانہ سیاست کی ہے اور کبھی اتحاد توڑنے...
    لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ، لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور روز ہینبری کے تعلقات کی افواہوں پر جمائما خان بھی بول پڑیں میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے 6 بچے تھے جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا، جب کہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ...
    لاہور: فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے بحران نے ایک بار پھر لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے اور عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کو لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک خراب رہا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے آلودہ شہر رہا۔ ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں نے شہر میں آلودگی کی شدت میں اضافہ کیا ہے، دن بھر لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہی، جو عالمی معیارات کے مطابق “انتہائی خراب” زمرے میں آتی ہے۔ ماہرین کا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق  چیئرمین ایف  بی آر  شبر زیدی  نے تجویز دی ہےکہ  دارالحکومت کو  اسلام آباد  سے لاہور منتقل کیا  جائے۔لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی  آٹو بائیوگرافی "32 آنکر روڈ"کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔  شبر زیدی   نے مذہبی جماعتوں کی سیاست  پر  پابندی لگانےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔سابق چیئرمین ایف بی آر  نے تجویز دی کہ  دارالحکومت کو  اسلام آباد سے لاہور  منتقل کیا جائے۔اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو  اورکھرے شخص کی کتاب...
    دوحہ (قطر) — پاکستان پیڈل ٹیم نے اپنی پہلی ہی ایشیا کپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےمین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ ان کا ایشیا کپ میں پہلا سفر ہے، بلکہ بیشتر کھلاڑی بھی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری **ایشیا پیڈل کپ** کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے پہلے چین اور پھر تھائی لینڈ کو شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جوڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ پہلے سیٹ میںمحمد سالار اورعبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو6-2 اور 6-3 سے...
    مالاکنڈ میں’’بنو قابل‘‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ ان کے ہاتھ میں علم کی شمع دیں گے تاکہ وہ ملک کا مستقبل روشن بنا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ٹی تعلیم کو مکمل طور پر مفت کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے تقریباً پچاس لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان بچوں کا ذمہ دار کون ہے اور حکومت اس معاملے پر کیوں خاموش ہے؟ حافظ نعیم...
    پاکستان کبڈی ٹیم نے بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں زبردست آغاز کرتے ہوئے پہلے روز اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ شائقین کبڈی کے لیے یہ دن خوشی کا باعث رہا، کیونکہ نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مہارت اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ پہلے دن کے آغاز پر پاکستان نے میزبان بحرین کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں21 کے مقابلے میں 87 پوائنٹس سے میدان مارا۔ پہلا ہاف: پاکستان نے دھواں دھار آغاز کرتے ہوئے 7 کے مقابلے میں50 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ دوسرا ہاف: پاکستان نے مزید 37 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بحرین صرف 14 پوائنٹس بنا سکا۔اس طرحپاکستان نے میچ 66 پوائنٹس کے واضح فرق سے جیتا۔ دوسرا میچ نسبتاً سخت رہا، جہاں پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کبڈی ٹیم نے بحرین میں شروع ہونے والے ایشین یوتھ گیمز میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے روز راؤنڈ کے دونوں میچز جیت لیے۔بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کے باضابطہ آغاز سے قبل کبڈی کے مقابلے شروع ہوچکے اور پاکستان نے کبڈی ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ کامیاب آغاز کیا ہے۔پہلے روز پہلے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 21 کے مقابلے میں 87 پوائنٹس سے شکست دی۔ بحرین کے خلاف پہلے ہاف میں پاکستان کو 07-50 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید 37 اور بحرین نے 14 پوائنٹس بٹورے اور یکطرفہ فتح اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم پاکستان ٹیم اس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اندور: ویمنز ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اندور میں کھیلےگئے میچ میں بھارتی ٹیم انگلینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 284 رنز ہی بنا سکی، بھارتی بیٹرز آخری اوور میں درکار 14 رنز بنانے میں ناکام رہیں۔ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود بھارتی بیٹرز نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، سمرتی مندھانا نے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ہرمن پریت کور نے 70 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے نزدیک پہنچایا، دپیتی شرما 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ہدف کے قریب پہنچنے...
    سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی لاہور کے ایک مقامی آڈیٹوریم میں اپنی خود نوشت 32 آنکر روڈ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے اعتراف کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کبھی کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لیکن لبرل عناصر کو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تقریب کے مقررین...
    آئی جی سید علی ناصر رضوی نے تھانہ پھلگراں کا بھی دورہ کیا۔پھلگران، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں نشے کے کاروبار، اراضی مافیا اور جرائم کی نوعیت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل نمایاں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ایک واقعے میں نشے فروشوں نے ایک پولیس اہلکار کو محاصرے کے دوران اغوا کر لیا، پسِ منظر میں پھلگران کے عثمَل (اُتھال) گاؤں میں پولیس کی کارروائی تھی۔ اہلکار زخمی ہوا اور علاقہ میں شدید کشیدگی بڑھی۔ اس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نے بڑے پیمانے پر نشے، غیرقانونی ہتھیاروں اور ملوث افراد خلاف کارروائی کی، جس میں متعدد ملزمان گرفتار اور منشیات، اسلحہ برآمد ہوئے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت اس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ...
    اسلام ٹائمز: کرم کے سرحدی علاقوں، تری منگل، بغدے، خرلاچی، شنہ درگہ (جھنڈو سر) اور شورکی بارڈر پر جھڑپیں سامنے آرہی ہیں۔ پہلے دن حملے میں دو مقامات پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر رات کو حملہ ہوا۔ ایک تری کے علاقے میں، دوسرا مالی خیل کے علاقے میں واقع تھا۔ تری کے قریب چیک پوسٹ میں 7 فوجی جان بحق ہوئے، جبکہ جھنڈو سر مالی خیل چیک پوسٹ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔ تاہم مقامی رضاکاروں کی فوری امداد پر دونوں چیک پوسٹوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔ تحریر: ایس این حسینی وطن عزیز پاکستان کے مغربی بارڈر پر گذشتہ ایک ہفتے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ جگہ جگہ جھڑپوں...
    مختلف میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ایس پی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ بھارہ کہو میں واقع پولیس اسٹیشن کی دستیابی، انتظامی کارکردگی اور جرائم کنٹرول کی صورتِ حال پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر (انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد) نے اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریکارڈز، روزنامچہ (روزانہ ڈائری)، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، وار ہاؤس، قیدخانہ، تفتیشی اہلکاروں کے کمرے اور رہائشی کیمپوز کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق بھارہ کہو میں جرائم کنٹرول، رات کے وقت چیک پوسٹ قائم کرنے، ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی اور شہریوں کو بروقت خدمات مہیا کرنے کے معاملات میں مستقل ناقص کارکردگی سامنے آئی۔ نتیجتاً، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کو معطل کیا گیا ہے۔ ان حکمات کے تحت پولیس...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا شعور اس ملک کی ترقی سے وابستہ ہے۔ ن لیگ کا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد ملک کو جدید معیشت کی طرف لے جانا ہے تاکہ غربت کا خاتمہ ہو اور ہر شہری کو خوشحالی میسر آئے۔ نارووال میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے چرچے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔ پشاور سے کراچی تک کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو عمران خان نے چار سال میں بنایا...
    اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، جب کہ جنوبی رفح میں ایک حملے کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اس صورتِ حال نے جنگ بندی کے مستقبل کو غیر یقینی بنادیا ہے اور خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو تاحکمِ ثانی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے گندم پالیسی 2025-2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت کسانوں کو تحفظ دینے کیلیے 3500 روپے فی من کے حساب سے بڑا اسٹاک خریدا جائے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا۔وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کرکے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہوگی، نجی اداروں کوکنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی اور بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھاکر 120 روز کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ  مخصوص اشیا کی فہرست کو ختم کردیا گیا، اس کوعام ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈرزکے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان اقدامات...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کو آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔
    پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی...
    پیرس کے معروف لوور میوزیم میں ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں چور بے حد قیمتی تاج و جواہرات چرا کر فرار ہوگئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ کارروائی نہایت منظم انداز میں صرف 7 منٹ میں مکمل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی میوزیم سے نوادرات کی چوری کا معاملہ، جرمن ڈائریکٹر مستعفی فرانس کے وزیر داخلہ لوران نونیز نے بتایا کہ ہفتے کے روز 3 سے 4 نقاب پوش افراد مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے میوزیم میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے عمارت کے جنوب مشرقی حصے سے کھڑکی توڑ کر اپالو گیلری میں رسائی حاصل کی، جہاں فرانس کے شاہی تاج و جواہرات رکھے گئے ہیں۔ یہ زیورات لوئی 14 کے دور سے تعلق رکھتے...
    لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے، یہاں کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی سرکار صرف تباہی لیکر آئی۔ لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ایک جامع جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا خاتمہ، دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی امن کا فروغ ہے۔ الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ معاہدہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے طویل اور پیچیدہ مذاکرات کے بعد بالآخر صبح کے وقت طے پایا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے لیے قیام امن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا میں...
    اسلام آباد — پاکستان کے مردوں کی والی بال ٹیم نے 19 ستمبر 2023 کو چینی شہر ہانگژو میں منعقدہ 19ویں ایشیائی کھیلوں کے گروپ D کے افتتاحی میچ میں منگولیا کو سیدھی تین سیٹس سے شکست دے دی۔ خبر تفصیل سے پاکستان نے پہلے سیٹ میں 25‑17- سے برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں پاکستانی ٹیم نے 19-25سے فتح حاصل کی۔ تیسرے سیٹ میں بھی پاکستان کو کامیابی ملی،20-25 کے اسکور سے۔ اس طرح میچ کا نتیجہ0-3 رہا، اور پاکستان نے ایک مضبوط آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران حملہ آور انداز اختیار کیا اور دفاعی طور پر بھی منگولیا کی ٹیم کو اپنی گرفت میں رکھا۔ منگولیا نے موقعاً دیر سے ردِ عمل دیا، مگر پاکستان کے...
    ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیگ مرحلے میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ایک موقع پر مضبوط پوزیشن میں تھی۔ 234 رنز پر صرف 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اوپنر سمریتی مندھانا 88 رنز پر کریز پر موجود تھیں۔ تاہم 42ویں اوور میں اسپنر لنزی اسمتھ کی گیند پر ان کا کیچ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، جس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی میچ...
    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوانوں کا بڑا امن جرگہ منعقد کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کی حکومت بانی چیرمین کے نظریے اور صوبے کے عوام کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح کارروائیاں امارت اسلامی افغانستان کے استحکام اور مفادات کے خلاف ہیں اور افغان وزراء کے مطابق امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کے فرمان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کارروائیوں کو فی الفور روک دینا لازم ہے۔ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوگوٹا: کولمبیا کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے باہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شامل شرپسندوں نے تیر کمان اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ پرتشدد حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بوگوٹا کے میئر کارلوس فرنینڈو گالان کا کہنا تھا کہ نقاب پوش مظاہرین نے آگ لگانے والے آلات، دھماکا خیز مواد اور تیروں سے سفارت خانے پر حملہ کیا۔جبکہ دوسری طرف احتجاجی مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنی خودمختاری کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں، امریکا کی طرف سے مزید مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔ محمد ایوب
    یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 یمنی شہری جبکہ 15 غیر ملکی کارکن شامل ہیں۔ تاہم تفتیش کے بعد 11 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت پر دوسرا حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حوثی باغیوں اور ان سے منسلک کمپنیوں پر پابندی عائد کردی اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے حوثی نمائندوں اور دیگر فریقین سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس سنگین صورتحال کو جلد از جلد حل کیا جا سکے، تمام عملے کی رہائی ممکن ہو...
    حالیہ سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے باعث طورخم اور دیگر اہم پاکستانی افغانی سرحدی راستے کئی دنوں سے بند یا محدود رہ چکے ہیں، جس سے تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ شدید متاثر ہوئی ہے۔ بندش کے باعث بیک لاگ اور روکی ہوئی کارگو، ٹرکوں اور کنٹینرز کی تعداد بڑھی ہے۔ مثال کے طور پر،ایف بی آر کی ہدایت پر افغانی ٹرانزِٹ ٹریڈ معطل کر دی گئی تھی، کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے تھے۔ تجارتی راستے محدود ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک میں تجارتی کمی اور نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مثال کے طور پر ماضی میں بار بار بندش کی وجہ سے 22 دن کے اندر تقریباً 6 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگرچہ کچھ...
    مختلف بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہِ خارجہ نے کہا ہے کہ ’’قابلِ اعتماد اطلاعات‘‘ موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق حماس جلدی سے شہریوں کے خلاف کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو موجودہ جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلافِ ورزی ہوگی۔ حماس نے اس الزام کو’’اسرائیلی پروپیگینڈا‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ الزام بنیاد بنا کر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو چھپانے کے لیے ہے۔ امریکی بیان کے مطابق اگر حماس نے یہ کارروائی کی تو مداخلت یا حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ جنگ بندی کے باوجود صورتِ حال نازک ہے، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس نے جنوبی غزہ، خاص طور پر رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر اینٹی...
    سوات : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کو آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔
    واشنگٹن: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا ہے اور اب سرمایہ کاری کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، گورنر نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، جے پی مورگن، بینک آف امریکا،  جیفریز اور کریڈٹ ریٹنگ کی اہم ایجنسیوں کے حکام سے ملاقات کی۔ جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آ گیا، اب سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں اضافے کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ...
    کامیاب سائبر کاروائی کے بعد گروپ کا کہنا ہے کہ یہ افراد صیہونی حکومت کی جنگی مشین کے مرکز میں مصروف کار ہیں، یہ افراد صرف معمولی اور عام لوگ نہیں ہیں، یہ تباہی کے معمار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی حکومت، موساد اور آئی ڈی ایف کیخلاف سائبر کاروائیوں کے حوالے سے معرف حنظلہ ہیکنگ گروپ نے 17 صہیونی فوجی سائنسدانوں کی خفیہ معلومات جاری کی ہیں۔ گروپ نے کہا ہے کہ یہ "جنگ اور تباہی کے معماروں کے آڈٹ کا آغاز" ہے۔ حنظلہ ہیکنگ گروپ، جس نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ "ہر ہفتہ کو کامیاب جراحی کر کے ظالموں کے نیٹ ورکس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ختم کر رہا ہے"، اب انہوں نے صیہونیوں...
    کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی اپنے قانونی اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے۔ اوگرا آرڈیننس 2002 کی شق 30 کے تحت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں۔ اس تناظر میں اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالرزکے درمیان پائی جانے والی تجارتی اعداد و شمار میں تضاد کی تحقیقات کیلیے تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس تجویز پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ یہ تجویز حالیہ 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی، لیکن پاکستانی حکام کامؤقف تھا کہ انہیں اس معاملے میں آئی ایم ایف کی تکنیکی مدد کی ضرورت نہیں۔ حکام کے مطابق ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تجارتی سہولت اسکیموں کے تحت درآمد کردہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کررہی ہے جو اچھی بات ہے، لیکن درخواست ہے کہ پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق انہوں نے کہاکہ اللہ ان کو دہشتگردی کی مذمت کرنے کی بھی توفیق دے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کو شہدا کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کرنے کی توفیق دے۔ تحریک...
    مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلموں ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے شہرت پانے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر متوقع اور خاموشی سے کیے گئے نکاح کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔ انھوں نے اپنی پوسٹ پر صرف تین الفاظ لکھے؛ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔ ان کے مداحوں کو اس بات پر بھی خوشی ہے کہ زائرہ نے ظاہری چمک دمک اور دکھاوے کے بجائے سادگی کو فوقیت دی۔ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ان کے ہاتھ حنّا کی خوشبو سے مہک رہے ہیں اور وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔ ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں فراڈ اسکیموں میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں اعلیٰ حکام نے فراڈ اسکیموں میں ملوث 3 افراد پر مشتمل ایک غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروہ کا سرغنہ کا تعلق کمبوڈیا سے ہے، جو بہت بڑا جعلساز گروہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سرغنہ کا تعلق چین سے بتایا جاتا ہے۔ ملوث گروہ میں 38 سالہ چینی شہری چیان لِنگ، 31 سالہ میادائی شوہے اور 36 سالہ چینی شہری لولو شامل ہے۔ ٹوکیو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیان اور میادائی نے 2023 ءمیں خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے معمر مرد اوراس کی بیوی کے...
    بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے اشتراک سے پاکستان اور چین کا پہلا مشترکہ فیشن شو عظیم دیوارِ چین کے مقام ’بادالنگ‘ پر منعقد ہوا۔ تقریب میں پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظّم عباسی، عائشہ طارق، رضواللہ اور زین ہاشمی نے اپنے خصوصی کلیکشن پیش کیے جو پاکستانی اور چینی فیشن کے حسین امتزاج کی عکاسی کرتے تھے۔ چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر عقیل چوہدری نے اپنے زیورات کا کلیکشن بھی پیش کیا، جبکہ معروف چینی ڈیزائنر لیانگ سُو یون کے تخلیقی ملبوسات بھی شو کا حصہ تھے۔ شو کی کیوریٹنگ معروف فیشن ماہر عدنان انصاری (ریوایت) نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے تاریخی قدم اس...
    اسلام آباد — شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف جمعہ کو پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آپریشن کیا۔ بری امام کے علاقے میں جب حکام نے گشت اور تلاشی کی تو مزاحمت کے باعث کارروائی میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو غیرقانونی افغان باشندوں اور دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک افغان شہری اور ایک سہولت کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والے سہولت کار کی تلاش جاری ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے اس واقعے پر ملا...
    اسلام ٹائمز: ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ایران کو شرم الشیخ اجلاس میں جانا چاہیے تھا وہ یا تو احمق ہیں یا وہ سفارت کاری کو نہیں سمجھتے۔وہ ناخواندہ ہیں اور سیاسی اور سفارتی شعور سے محروم ہیں۔ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم میں سے کم از کم ایک شخص جاسوس تھا جو اب جیل میں ہے، اور ایک یا دو دیگر مشتبہ تھے۔ ٹرمپ اپنے نوکروں کو جو گالیاں دیتا تھا، وہ اس سے دس گنا زیادہ اپنے ساتھ تعاون کرنیوالوں کی توہین کرتا ہے، اور پھر کہتا ہے کہ میرے پاس کھڑے ہو کر ایک یادگاری تصویر کھینچوائیں۔ خصوصی رپورٹ: ایران کیخلاف اسرائیل کی جارحیت اور اس کے بعد صیہونی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت اس پالیسی کے ذریعے عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، آزاد جموں و...
    ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے زمین کے مدار میں پاکستانی سیٹلائٹ کو کامیابی سے بھیجنے پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان-1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کے زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنس دانوں اور انجینئیروں کی پزیرائی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باقی شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اس مثالی تعاون کے لیے اپنے عظیم و دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار چین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کراچی سے چھینی جانے والی پرتعیش پراڈو گاڑی 15 سال بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پکڑی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او عامر حیات کی سربراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک پرتعیش پراڈو ایس یو وی برآمد کی گئی۔ یہ گاڑی 15 سال قبل کراچی سے چھینی چھ گئی تھی۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی گاڑی کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، جو 2010 میں کراچی میں گن پوائنٹ پر درخشاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی، جس کو بعد ازاں اسلام آباد لایا گیا تھا اور یہاں جعلی رجسٹریشن نمبر CG-333 ICT لگائی ہوئی تھی۔ذرائع کے کہنا ہے کہ ایس ایچ او عامر حیات اور ان...
    بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق ولید صالح بلوچ اپنے گھر چتکان میں گیٹ کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے گھر سوگ کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی جس کے تحت فی من گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کی گئی ہے ۔نئی گندم پالیسی کے تحت حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سٹریٹجک سٹاک خریدے گی۔ وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت  گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔ اس قدر بہترین تھے ہم لوگ ۔۔۔ اس موقع پروزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی...
    وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے یں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں کے درمیان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے مریدکے میں احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لیے پولیس آپریشن سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ٹی ایل پی نے...
    الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ری بلڈ غزہ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ...
    آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمیشہ ملک کی تعمیر میں سب سے آگے رہی ہے، بھارتی فوج کا پہلا قدم قوم کی تعمیر میں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی فوج کے ساتھ دیوالی منانے کے لئے پتھورا گڑھ پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن سندور 1.0 مکمل ہوا ہے، آپریشن سندور کو روکا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ گولہ باری کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، آپریشن جاری ہے اور اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ "آپریشن سندور 2" کسی بھی وقت ہو سکتا ہے اور بھارتی فوج اس کی تیاری کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ...
    کراچی: شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، تاہم دن بھر کے مقابلے میں شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہونے کے سبب ہورہا ہے، اتوار کو شہر کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد رہا۔
    پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے زمین کے مدار میں پاکستانی سیٹلائٹ کو کامیابی سے بھیجنے پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کے زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنس دانوں اور انجینئیروں کی پزیرائی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باقی شعبوں...
    ویب ڈیسک : ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم  ترک وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں بردار ممالک ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت...
    ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے لیے قیام امن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے کے مختلف اضلاع...
    لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فضائی معیار کے لحاظ سے شہر کو دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی غیر صحت بخش درجہ بندی میں آتا ہے۔ اس موقع پر بھارتی دارالحکومت دہلی معمولی برتری کے ساتھ 212 درجے پر پہلے نمبر پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں جیسے باریک ذرات (PM2.5)، بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) اور اوزون (O₃) کی مقدار کو...