2025-07-10@03:01:58 GMT
تلاش کی گنتی: 2293
«اور اسرائیل کو»:
(نئی خبر)
اسرائیلی فوج نے تہران پر رات بھر جاری رہنے والے حملوں میں امام حسین یونیورسٹی کو نشانہ بنایا جبکہ ایک سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹ، متعدد اسلحہ ساز فیکٹریوں پر حملوں اور متعدد ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی نیوز ویب سائٹس کے مطابق، اسرائیل نے امام حسین یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا ہے، جو کہ پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک ادارہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد جنگی طیاروں نے رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں میں حصہ لیا، جن میں ایران کے ایک سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹ سمیت متعدد ہتھیار ساز فیکٹریوں پر حملے شامل تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران دارالحکومت تہران میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں جاری کشیدگی دنیا بھر میں تیل بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستان کے معاشی استحکام پر پڑے گا جبکہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں . انہوں نے کہا کہ جنگ کے منفی اثرات امریکا پر بھی ہوں گے، پاکستان کو سازشوں سے دور رہنا چاہیے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ مفروضوں پر مبنی ہے اور اگر خطے میں جنگ چھڑ گئی تو مہنگائی کا طوفان آئے گا، بجٹ خسارہ بڑھے گا اور روپے کی قدر مزید کم ہو گی.(جاری ہے) عمر...
اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملے میں براہ راست ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو امکان ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے طاقتور بم فراہم کرے گا جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیب فرود کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکر بسٹر بم جنہیں زمین کے اندر گہرائی میں دھماکے کے لیے تیار کیا گیا ہے استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر امریکی فضائیہ کے پاس موجودGBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator نامی بم جو قریباً 13,600 کلوگرام وزنی ہے اور 60 میٹر تک زمین میں گھس کر پھٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بم صرف B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے سے فائر کیے جا سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف...
روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے دنیا کو ایک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لے جا سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا...
برطانوی اخبار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو عرب ممالک کے لیے نیا تجربہ قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایران اور اسرائیل کی جنگ کو عرب ممالک اب ایک تماشائی کی طرح دیکھ رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں نے عرب دنیا میں اس کے حامیوں کو بھی ناقد بنا دیا ہے، خطے میں ایرانی مداخلت کے سبب عرب ممالک میں اس کیلئے ہمدردی بھی کم ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے سیکیورٹی نظام میں گھس کر اسے کمزور کیا جو عرب دنیا کیلئے حیران کن ہے، قطری ٹی وی ایران کے حق میں رپورٹنگ کر رہا ہے جبکہ سعودی میڈیا محتاط ہے۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ عرب سوشل...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنائی نے واضح کیا کہ ’ایران صیہونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی نرمی کا رویہ اختیار نہیں کرے گا‘۔ We must give a strong response to the terrorist Zionist regime. We will show the Zionists no mercy. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025 ان کا کہنا تھا ’ہمیں دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط جواب دینا ہوگا۔ ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے‘۔ آیت اللہ علی خامنائی یہ بیان...
کوئٹہ: جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرین کی دو کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلیف ٹرین روانہ کر دی ہے تاکہ متاثرہ کوچ کو بحفاظت ہٹایا جا سکے اور ٹریک کو جلد از جلد قابل استعمال بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی ادارے بھی جائے...
تہران (نیوز ڈیسک) سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب گارڈز کی شوریٰ کو منتقل کردیئے۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب گارڈز کو جنگ سے متعلق امور پر مکمل اختیار مل گیا، پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر زیادہ طاقتور میزائل حملے کرنے کا اعلان کردیا، ایران کے اسرائیل پر تباہ کن جوابی حملے جاری رہے۔ ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا ہائبرڈ حملہ کیا، بیلسٹک میزائلوں اور جدید ترین ڈرونز کا استعمال کیا، ایران نے تل ابیب اور ہرزلیہ میں بھی میزائل داغ دیئے، دونوں شہر سائرن سے گونج اٹھے، ہرزلیہ میں میزائل گرنے سے متعدد بسوں کو آگ لگ گئی۔ واضح رہے تل ابیب اور یروشلم پر میزائل...
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران اسرائیل تنازعے کے پیش نظر، امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی حکومت نے یروشلم میں موجود اپنے سفارتخانے کو آج سے جمعہ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، پاسداران انقلاب کا فضائی برتری کا دعویٰ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں تعینات تمام امریکی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں نطنز، فردو اور اصفہان سمیت کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے وقتی نقصان ضرور ہوا ہے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ناکارہ بنانا اسرائیل کے لیے ممکن نہ تھا۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطابق، سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ نطنز کے جوہری مرکز کے زیر زمین حصے کو ممکنہ طور پر براہ راست نقصان پہنچا ہے۔ وہاں ہزاروں سینٹری فیوجز نصب تھے۔ زمین کے اوپر موجود بجلی کا بنیادی نظام بھی تباہ ہو چکا ہے۔فردو میں واقع زیرزمین افزودگی کا پلانٹ، جو ایران کی...
شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول ہوئے یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں،اسرائیلی حکام کی ہدایت ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں کراچی کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے ، K4منصوبے ودیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے خاطر خواہ رقم مختص نہ کرنے سمیت کراچی کے لیے کوئی نیا میگاپروجیکٹ شروع نہ کرنے کے خلاف ہفتہ 21جون کو سندھ اسمبلی کے باہر زبردست احتجاج کیا جائے گا ، سندھ حکومت پیپلزپارٹی کی ہے ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں ،کراچی دشمنی میں پیپلزپارٹی ،ایم کیوا یم اورمسلم لیگ ن ایک ہیں ، ملکی ایکسپورٹ کا 54فیصد ،قومی خزانے میں 67فیصدریونیو اورسندھ کے...
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کے مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی پاسداران انقلاب نے کیا تھا جس کی بعد میں اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد اسرائیل کی فوجی سنسرشپ نے فوری طور پر ان مقامات کی خبر رسانی پر پابندی لگا دی تھی۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں اسرائیل کے دو اہم انٹیلیجنس مراکز پر براہ راست میزائل حملے کیے ہیں، جن میں فوجی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا ہیڈکوارٹر اور موساد کا ایک آپریشنل سینٹر شامل ہیں۔ ???????????????????? Iran strikes Mossad HQ, fire breaks out inside...
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف آئندہ دنوں میں ایک فیصلہ کن اور بڑی کارروائی کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر تل ابیب اور حیفا جیسے اہم شہروں سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں جنرل موسوی نے کہاکہ اب تک ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیاں محض وارننگ تھیں، تاہم اصل اور بھرپور جواب بہت جلد دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران ’شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا‘ جنرل موسوی نے اپنے بیان میں واضح کیاکہ ایران کی قوم اور...
ایران کی حکومت نے اپنے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ فوری طور پر واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور دیگر "لوکیشن بیسڈ" موبائل ایپس کا استعمال بند کر دیں۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ اسرائیل کی حالیہ "ٹارگٹ کلنگ‘‘ کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں ایٹمی سائنسدانوں سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران میں اہم افراد کو نشانہ بنانے کے لیے موبائل فون ٹریکنگ کا استعمال کر رہی ہے، اور یہی اس کے اہم ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔ ایرانی حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی نئے مقام پر جانے سے قبل اپنے موبائل فون بند کر دیں اور ان موبائلز کو اپنے ساتھ...
پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے آرمی چیف سمیت اہم کمانڈرز اور سائنسدانوں کی شہادت افسوسناک ہے، اسلامی جمہوری ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، دہشت گرد اسرائیل کو لگام نہ دی گئی تو اگلی باری کسی اور مسلم ملک کی ہوسکتی ہے متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف جمعہ 20 جون کو ”یوم احتجاج“ منایا جائے گا، اسرائیل کا ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا بیان عالمی امن کو خطرے...
روس کی ایران ، اسرائیل جنگ میں ثالثی اور ایرانی افزودہ یورینیم کو اپنے ملک میں محفوظ رکھنے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے امریکا ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو روس میں محفوظ رکھنے کی پیشکش بھی برقرار ہے۔دمتری پیسکوف کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیشکش اب بھی موجود ہے اور جنگ کے باوجود بالکل بھی غیر متعلق نہیں ہوئی البتہ صورت حال قدرے پیچیدہ...
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ پاکستان نے مسلم دنیا کو یکجا کیا، ایران پر اسرائیلی حملہ غیرقانونی ہے اور دفاع کا حق موجود ہے، امجد علی خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی، متوازن اور عالمی حالات کے مطابق ہے۔ سید علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ایران جب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھائے گا، دنیا صرف باتیں ہی کرتی رہے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، ایران اسرائیل کشیدگی، امریکہ سے تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ رہنما پی ٹی آئی امجد علی خان نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو “اسٹریٹجک غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کینیڈا میں جی-سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ امریکا نے ایران کو جوہری مذاکرات اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور اب دنیا ایران کے جواب کی منتظر ہے۔تاہم فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو “اسٹریٹجک غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ...
پاکستانی حجاج کرام کو حج 2025 کے دوران اور بعد میں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مکہ مکرمہ میں قائم کردہ فیسلٹیشن سینٹر نے 3 ہزار سے زائد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔ ہزاروں عازمین حج کو سفری مسائل، گمشدہ ٹکٹس، رہائش، کھانے اور دیگر اہم معاملات میں فوری مدد فراہم کی گئی، جسے حکام نے ایک ‘گیم چینجر’ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو حج 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے فیسلٹیشن سینٹر مکہ کی انچارج عائشہ اعجاز نے بتایا کہ یہ مرکز پاکستانی حجاج کی مدد کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کینیڈا میں جاری جی-سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر میکرون نے بتایا کہ امریکا نے ایران کو جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کرنے کی پیشکش کی ہے، اور اب پوری دنیا ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کوئی بھی کوشش ایک “اسٹریٹجک غلطی” ثابت ہوگی، کیونکہ ماضی میں اس طرح کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا کی اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) دنیا میں اس وقت نو ممالک ایسے ہیں، جو یا تو جوہری ہتھیار رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں یا جن کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار رکھتے ہیں۔ پانچ تسلیم شدہ جوہری طاقتیں یہ وہ ممالک ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے جوہری ہتھیار بنائے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت قانونی طور پر جوہری طاقتیں تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ان میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔ یہ پانچوں ممالک این پی ٹی پر دستخط کر چکے ہیں۔ اس معاہدے کے رکن ممالک جوہری اسلحے کی تخفیف کے لیے نیک نیتی سے مذاکرات کے پابند ہیں اور...
اسلام آباد: ایران اسرائیل جنگ اور خطے میں بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان نے تہران سے کچھ سفارت کاروں، غیر ضروری اہل کاروں اور عملے کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا۔ وزارت خارجہ کے اعلی عہدے دار کے مطابق جنگ کی صورتحال اور کشیدگی کے باعث اقدام کیا گیا ہے، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔ افسر کے مطابق جو اضافی اور غیر ضروری اسٹاف ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان سمیت وطن واپس چلے جائیں، اسٹاف کی واپسی کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ اس صورتحال نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور علاقائی طاقتوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کی دھمکے دے دی ہے۔ نطنز کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو نقصان: آئی اے ای اے کی تصدیق اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں نطنز کی حساس اور زیرِ زمین یورینیم افزودگی تنصیبات کو براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔ ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا، وہی ایران میں بھی کیا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مستقبل میں ممکنہ اہداف کے بارے میں بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دفاعی حکمتِ عملی ابھی منظر عام پر نہیں لائی جا سکتی۔فوجی ترجمان کے مطابق ایران پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں 50 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کا ہدف خاص طور پر ایرانی فضائیہ کی قیادت...

اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی...

چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور اسرائیل کے ساتھ رابطوں کی مضبوطی جاری رکھے گا، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسرائیل۔ ایران تنازع کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تنازع کے آغاز کے بعد سے چین نے جنگ بندی کو فروغ دینے اور دشمنی ختم کرنے کے لئے ایران، اسرائیل اور تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ صورتحال پر بیانات جاری کیے ہیں۔منگل کے روزگو جیاکھون نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت سے دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا اور کسی بھی بین الاقوامی تنازع کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور یہ کہ مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے ہی تمام فریقوں کے جائز...

اسرائیل کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد صدر ٹرمپ کا بھی لوگوں کو شہر سے نکلنے کا مشورہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لوگوں کو فوری طور پر تہران سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لینا چاہیے تھا. ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“ پر بڑے حروف میں لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی میں یہ بات کئی بار دہرا چکا ہوں سب کو فوراً تہران سے نکل جانا چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سب سے پہلے کا مطلب صرف اقتصادی...
پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ہولناک مقدمے میں ملوث صوبہ خیبرپختونخوا کے پہلے سیریل ریپسٹ اور قاتل سہیل عرف حضرت علی کو 5 بار سزائے موت، 3 بار عمر قید اور مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق یہ فیصلہ خیبرپختونخوا کی عدالتی تاریخ کے سنگین ترین مقدمات میں سے ایک میں سنایا گیا، جس نے نہ صرف پشاور بلکہ پورے صوبے کو لرزا کر رکھ دیا تھا۔ پس منظر: 3 اتوار، 3 بچیاں، ایک مجرم پشاور پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق، یہ لرزہ خیز واقعات جولائی 2022 میں پشاور کے کینٹ ڈویژن کے مختلف علاقوں...
فائل فوٹو ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سدباب کریں۔ — فوٹو:اسکرین گریب انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے خلاف اسرائیل کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں اور قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔
ایران کے خلاف جاری جنگ اسرائیل پر بھاری معاشی بوجھ ڈال رہی ہے، جہاں دفاعی ماہرین کے مطابق صرف جنگی اخراجات ہی روزانہ کی بنیاد پر 2.75 ارب شیکل (قریباً 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) تک جا پہنچے ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے سابق مشیر بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) رِعام امیناخ کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں اسرائیل نے 5.5 ارب شیکل (قریباً 1.45 ارب ڈالر) صرف کیے، جس میں نصف اخراجات ایران پر فضائی حملوں اور نصف میزائل دفاعی نظام پر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یہ تخمینہ صرف براہ راست فوجی کارروائیوں پر مشتمل ہے، جن میں فضائی مشن، میزائلوں کا استعمال، آئرن ڈوم کے ذریعے حملوں کی روک تھام، اور ریزرو فورسز کی تعیناتی شامل ہے۔ ان...
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے تہران کے قلب میں واقع ایک فعال کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کے چیف آف وار سٹاف علی شادمانی شہید ہو گئے، علی شادمانی ایرانی مسلح افواج کے سب سے سینئر آپریشنل کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے۔ علی شادمانی نہ صرف جنگی کمانڈر تھے بلکہ ایمرجنسی کمانڈ سینٹر کے بھی سربراہ تھے جو ایرانی افواج کے آپریشنز اور حملے کی حکمت عملی کی منظوری دیتا...
مودی سرکار فلسطین اور ایران کے حوالے سے سفارتی سطح پر دوغلے پن کا شکار ہے۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت پر واضح موقف سے گریز کیا، بھارت کی اس دوغلی پالیسی نے اسے عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ مودی سرکار نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں پر ہمیشہ خاموشی اختیار کی، مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کا محور اخلاقیات نہیں بلکہ مفادات ہیں۔ دی وائر کا کہنا ہے کہ مودی نے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کے لیے اسرائیل کی حمایت کو ترجیح دی، مودی سرکار نے اقوام متحدہ میں میانمار میں ہونے والی زیادتیوں پر بھی خاموشی اختیار...
ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے صبح سویرے ایران پر تازہ ترین حملے کے بعد دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں زوردار دھماکے سنائی دئیےگئے ہیں، دھماکوں کے ساتھ ہی ائیر ڈیفنس نظام فعال ہوگیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے تہران کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں میں کیے گئے ہیں جب کہ جنوب مغربی خوزستان صوبے کے شہر اہواز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دھماکے امریکی صدر کی وارننگ کے فوراً بعد ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں سے فوری طور پر تہران خالی کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل پر ممکنہ 'جوہری حملے‘ کی خبر جعلی ہے اور اس حوالے سے کسی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ ایران پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا فضائی دفاعی نظام فعال سوشل میڈیا پر وائرل خبر میں ایک سینئر ایرانی جنرل کے حوالے سے یہ دعویٰ منسوب کیا گیا تھا کہ پاکستان ایران پر کسی بھی حملے کے جواب میں اسرائیل پر ایٹمی حملہ کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ "ہم سب کو انتہائی محتاط ہو کر بات کرنی چاہیے، یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں، سنجیدہ جنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران اسرائیل جنگ کے باعث بلوچستان میں پیٹرول وڈیزل کا بحران پیدا ہوگیا‘ فراہمی معطل ہونے کے باعث کئی پیٹرول پمپس بند ہوگئے‘ دیگر پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں‘ قیمتوں میں اضافہ ہوگیا‘ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث ایرانی تیل کی بلوچستان میں سپلائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پیڑول پمپس بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں صوبہ بلوچستان کے ایران کی سرحد سے ملحقہ اضلاع تربت، گوادر، پنجگور، چاغی، واشک اور ماشکیل موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ان علاقوں میں نہ صرف ایرانی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی بلکہ کھانے پینے کی اشیا کی بھی بڑے پیمانے پر قلت کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) پیر کو اسرائیل کی جانب سے ایرانی دارالحکومت کو متعدد مقامات پر بھاری میزائل حملوں سے نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تہران کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر لکھا، ’’سب کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے۔‘‘ تہران کی آبادی تقریباً ایک کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔ ایران، اسرائیل تنازعے میں مزید شدت، ہلاکتوں میں اضافہ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو ان کے تجویز کردہ ’معاہدے‘ پر دستخط کر دینے چاہیے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر...
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں حکومت کا زبردستی خاتمہ کرنے کی کوشش ایک اسٹریٹجک غلطی ہو گی، اور اس قسم کے اقدامات تاریخ میں ہمیشہ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ جی7 سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پیش کش ایک خوش آئند قدم ہے، اور اگر امریکا اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ ایک بڑی پیشرفت ہوگی۔ مزید پڑھیں: ’ایران کو ڈیل کرلینی چاہیے تھی‘، امریکی صدر ٹرمپ نے فوری طور پر تہران خالی کرنے کی دھمکی دے دی صدر میکرون نے اسرائیل اور ایران دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری آبادی...
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے ایک اہم خط کے ذریعے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ ایران نے نہ تو اسرائیل پر حملہ کیا ہے اور نہ ہی کسی جنگ میں پہل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہ کر اقدامات کر رہا ہے۔ ایراوانی کے خط کے اہم نکات ایران ایک امن دوست ملک ہے اور ہم نے کبھی کسی پر حملہ کرنے میں پہل نہیں کی۔ ہم پر حملے کیے گئے، اور ہم نے صرف دفاعی اقدامات کیے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے تہران، نطنز، اور دیگر حساس مقامات پر...
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر گروپ آف سیون یعنی جی7 اجلاس میں قیام مختصر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سربراہانِ مملکت کے ساتھ عشائیے کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ امریکی صدارتی ترجمان کیرولین لیوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ کئی امور پر پیش رفت ہوئی، لیکن مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث صدر ٹرمپ عشائیے کے بعد وطن واپس جا رہے ہیں، انہوں نے اجلاس میں پیش کیے گئے ایران-اسرائیل کشیدگی میں کمی سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے بھی انکار کر دیا ہے۔ جی7 اجلاس میں پہلے ہی روس-یوکرین جنگ اور ایران-اسرائیل کشیدگی جیسے عالمی تنازعات پر رکن ممالک...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے آج رات اسرائیل پر بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کر دی۔ اس کے علاوہ ایران نے اپنے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد اسرائیلی نیوز چینلز کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل کے N12 اور N14 چینلز کے لیے انخلا کا انتباہ جاری...
جمعہ 13 جون کی صبح جب اسرائیلی طیاروں نے ایران پر بمباری کی تو مشہور جریدے دی گارڈین نے لکھا کہ ’امریکا نے خود کو اس جنگ سے جلد علیحدہ کرنے کا اعلان کیا کیونکہ اس اسرائیلی جارحیت سے مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ چھڑ سکتی ہے۔ اسرائیل کے اس یکطرفہ اقدام نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے شروع کیے گئے مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ (سیکریٹری آف اسٹیٹ) مارکو روبیو نے اپنے بیان میں اسرائیلی جارحیت کو یکطرفہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ ایران کے خلاف اس حملے میں ہم ملوث نہیں ہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کی کوشش کریں تاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔ یہ بات ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے واقف شخص نے میڈیا کو بتائی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا تہران واقعی اس تنازعے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔ جب سے اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران پر پہلی میزائلوں کی بارش کی، تب سے ٹرمپ مسلسل اس مؤقف پر قائم ہیں کہ ایران کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر...
حکومت عوام کو ریلیف دے، اشیائے ضروریہ، بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں، امیرجماعت اسلامی بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ پر مزید مراعات کی بوچھاڑ کی گئی ہے، مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر زور دیا کہ فلسطین کے ساتھ ایران کے معاملے پر بھی واضح، دوٹوک اور جرات مندانہ پالیسی تشکیل دے کر اقدامات کیے جائیں۔اسرائیل کو لگام نہ دی گئی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ آ جائے گا۔ کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا جائے۔ حکمران اشیائے ضروریہ، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عام آدمی کو سہولت دیں۔مرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں ہونے والے تین روزہ اجلاس کے اختتامی خطاب میں امیر جماعت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دارالحکومت تہران کے شہریوں کو فوری انخلا کی وارننگ دیتے ہوئے ممکنہ بڑے اسرائیلی فضائی حملے کا عندیہ دیا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بڑھتے ہوئے تناظر میں ٹرمپ کا یہ بیان عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ کرلینا چاہیے تھا۔ افسوس، یہ انسانی جانوں کا ضیاع ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسی کے ساتھ انہوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ تہران کو فوری طور پر خالی...

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں۔ یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس...
معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو اس جنگ میں کسی بھی صورت ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ سینیٹر سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ نتن یاہو نے یہ جنگ ایران پر حملہ کر کے شروع کی۔ نیتن یاہو نے علی شمخانی کو قتل کرنے کے بعد جان بوجھ کر امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ برنی سینڈرزنے مزید کہا کہ امریکا کو کسی نئی اور غیر قانونی جنگ میں نہ فوجی طور پر اور نہ مالی طور پر گھسیٹا جانا چاہیے، خاص...
اسلام ٹائمز: ایران کی گذشتہ پینتالیس سالہ تاریخ کے مطالعہ کے بعد یہ کہنا بے جا نہیں ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایک بہت بڑی غلطی کا ارتکاب ایران پر حملہ کی صورت میں کیا ہے اور یہی غلطی انکو ہلاک کر رہی ہے۔ ایران جو گذشتہ پینتالیس سالوں سے امریکی اور غاصب صیہونی گینگ اسرائیل سمیت مغربی اور یورپی ممالک سمیت خطے کی خیانت کار عرب حکومتوں کی غداریوں سے چوٹ کھاتا آرہا ہے، وہ ایسے درجنوں تجربات سے گزر چکا ہے، جو کچھ 13 جون کی صبح سے شروع ہوا ہے، تاہم دنیا بھر کے ماہرین سیاسیات کے نزدیک یہ بات بہت واضح ہوچکی ہے کہ امریکہ سمیت غاصب صیہونی گینگ اسرائیل کو کچھ بھی حاصل نہیں...
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وحشی دشمن کو مکمل طور پر بے بس کر دیں گی۔ قالیباف نے کہا کہ صیہونیوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو صہیونی وحشیوں کے لئے جہنم بنادے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وحشی دشمن کو مکمل طور پر بے بس کر دیں گی۔ قالیباف نے کہا کہ صیہونیوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ ایرانی افواج دشمن کو "جہنم"...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کر دینے چاہییں، ورنہ “بہت دیر ہو جائے گی۔” جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے آغاز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا اور اسے فوراً بات چیت شروع کرنی چاہیے اس سے قبل کہ وقت گزر جائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اسے ابھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔ ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل...
ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی سرزمین پر بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت نے تہران کو مجبور کر دیا کہ وہ ایرانی قوم اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے مجرم صیہونیوں کو جواب دے۔ جوابی کارروائی کے طور پر ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت ایران نے پیر کی رات فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں کی بڑی تعداد فائر کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دن بھر کی اسرائیلی جارحیت کے بعد چوتھے روز بھی ایران نے ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں، اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،...
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے تبریز میں اسرائیل کا ایف 35 طیارہ مار گرایا ہے جو بمباری کی غرض سے پرواز کررہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل واضح رہے کہ ایران نے اس سے قبل اسرائیل کے 3 ایف 35 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، اور دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ اسرائیل نے تازہ کارروائی...
امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کو پھر تھپکی، ایران پر سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جی سیون اجلاس کے موقع پر اسرائیل کو پھر تھپکی دے ڈالی اور ایران پر60 دن ضائع کرنے کا الزام لگا دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ایران نے ہم سے ڈیل نہیں کی۔ اسرائیل بہت اچھا کام کررہا ہے۔ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا۔ ایران کو چاہئے کہ ڈیل کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی-7 اجلاس کے دوران اسرائیل کو بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران نے مذاکرات کے لیے 60 دن ضائع کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی صورتحال کے باعث حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور موجودہ ذخائر کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل تنازع کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا پہلا اجلاس منعقد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تیل کی درآمد، قیمتوں اور دستیابی سے متعلق تمام پہلوؤں...
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد دارالحکومت تل ابیب خالی کر دیں کیونکہ آئندہ چند گھنٹوں میں وہاں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا۔ یہ وارننگ ایسے وقت پر دی گئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ کارروائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ ایرانی فوجی ادارے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہم اسرائیلی شہریوں کو خبردار کرتے ہیں کہ تل ابیب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے خبردار کیا ہے کہ گمراہ کن جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، احتیاط برتی جائے، پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس سے گمراہ کن اور فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں، نیتن یاہو کا پاکستان سے متعلق 2011 کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا، ٹرمپ سے متعلق کلپ چل رہا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ جعلی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا جعلی کلپ سوشل میڈیا پر چلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج مکمل الرٹ ہیں، اسرائیل پاکستان کی طرف میلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:حکومت پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ایرانی عازمین حج کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں داخلے اور عارضی قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سینیٹ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ ایران کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ درخواست کی گئی تھی کہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب میں موجود ایرانی عازمین کو پاکستان کے راستے وطن واپس بھیجنے میں معاونت فراہم کی جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ایرانی عازمین کو کراچی ایئرپورٹ...
ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔ اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہے۔ اسرائیلی...
ارب پتی ٹیک ایگزیکٹو اور دنیا کے سب سے زیادہ بااثر بٹ کوائن انفلوئنسر مائیکل سیلر نے باضابطہ طور پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ایک مشاورتی کردار میں قدم رکھ دیا ہے، پاکستان نےانہیں سٹریٹجک کرپٹو ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق انہوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جس میں سائلر نے پاکستان کو عالمی کرپٹو اکانومی میں نیویگیٹ کرنے میں مدد اور رہنمائی کی پیشکش کی، وہ ملک کی کریپٹو کرنسی، بلاک چین انٹیگریشن اور خودمختار ڈیجیٹل اثاثہ جات کے انتظام کی حکمت عملی بنانے میں مدد کرے گا۔ حکومتی مشیر کے طور پر سیلر کی تقرری کو پاکستان کے کرپٹو فارورڈ...
دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے،وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس...
اسلام ٹائمز: مشہور قانون دان جناب سجاد حمید یوسفزئی نے لکھا ہے: "کافر کافر شیعہ کافر" کا نعرہ ہمارے سنیوں نے بہت لگایا، مگر حقیقت یہ ہے کہ وقت کے سب سے بڑے سامراج اور اسلام دشمن ممالک، امریکہ و اسرائیل کے خلاف اگر کوئی ڈٹ کر کھڑا ہوا ہے تو وہ صرف اور صرف شیعہ ریاست ایران کھڑا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ غزہ کی خاطر اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی خاطر بھی اسوقت یہی شیعہ ریاست کھڑی ہے۔ اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے، مگر سامراج کے سامنے نہیں جھکا۔ دوسری طرف تمام ممالک وقت کے سامراج کے سامنے سجدہ ریز ہیں، اسکے بعد شیعہ کافر کا نعرہ پتہ نہیں کس منہ سے لگائیں گے۔"...
انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کا جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکاونٹس سے پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا۔را کے فیک اکاونٹ نے دعوی کیا کہ اسرائیلی چینلز کے مطابق پاکستان نے امریکا کو آگاہ کیا کہ اگر ایران پر جوہری حملہ ہوا تو پاکستان اسرائیل کے خلاف جوہری ردعمل دے گا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ میں قائد ایوان، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ملک کی حفاظت کے لیے ہے۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گمراہ کن مس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، احتیاط برتنی چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اومان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مجھے اپ ڈیٹ کیے رکھا، یو این سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ سے...
ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا، رپورٹ ……………… ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل تہران میں کار بم دھماکے کرنے کا سہارا لے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل تہران میں کئی کار بم دھماکے کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا ہے۔ ایرانی دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیے جانے کے چند منٹ بعد دارالحکومت کے وسط میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ تہران کے مختلف علاقوں میں بھی...
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے، اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ جس کے نتیجے میں دونوں اطراف جانی نقصان کے ساتھ انفراسٹرکچر بھی تباہ ہورہا ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز ایران کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی ایران اور اسرائیل سے کشیدگی فوری کم کرنے کی اپیل اس سے قبل اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے وارننگ جاری کی تھی کہ تہران کے رہائشیوں کو اسرائیل پر ایرانی حملوں کی ’قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ تاہم اب اسرائیلی وزیرِ دفاع کی جانب سے ایک وضاحت سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی ترجمان گو جیاکھون نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں چین کا موقف اجاگر کیا۔پیر کے روزترجمان نے کہا کہ ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں، خطے کو مزید انتشار کی جانب جانے سے روکیں، اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے درست راستے پر واپس آنے کے لیےسازگار حالات پیدا کریں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں فریقوں سے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ فریقین کو فوری طور پر...
امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے قبل امریکا نے خفیہ طور پر اسرائیل کو تقریباً 300 ہیل فائر میزائل فراہم کیے۔ یہ انکشاف ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے کیا ہے جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ حکام کے مطابق یہ ترسیل اسرائیل کے ایران پر حملے سے صرف چند دن قبل کی گئی، اور اتنی بڑی مقدار میں میزائلوں کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی جنگی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کی ترسیل اور دیگر اسلحہ فراہمی کی خبریں خفیہ رکھی گئیں اور میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل کو اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے سبوتاژ کیا ہے، اور اس سلسلے میں امریکہ کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ "ہم مذاکرات کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا۔ ہمیں یقین نہیں تھا کہ امریکہ کی حمایت سے ایسا حملہ کیا جائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ صیہونی ریاست ہے جس نے سفارتکاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے، اور اب یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرے۔" بقائی نے امریکی پالیسی کو...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران نے ثالث ممالک قطر اور عمان کو بتایا کہ وہ حملوں کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا. رپورٹ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے علاوہ امریکا کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کا تذکرہ کیا گیا ہے عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کیا کہ وہ صرف اس صورت میں سنجیدہ مذاکرات کریں گے جب...
اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا،...
عراق کی طاقتور ایران نواز مسلح تنظیم ’کتائب حزب اللہ‘نے امریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عسکری مداخلت کی تو خطے بھر میں امریکی مفادات اور فوجی اڈے حملوں کی زد میں آ جائیں گے۔ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم خطے میں امریکی فوج کی تمام نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر امریکا جنگ میں براہِ راست مداخلت کرتا ہے تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اُس کے تمام مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔‘ امریکی سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ ’کتائب حزب اللہ‘ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں امریکی...
دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ وکلا ء کی سہولت کے لیے پنجاب بار کونسل کو پیپرلیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے وکلا ء گھر بیٹھے آن لائن انرولمنٹ ،سرٹیفکیٹس ، لائسنس ،گڈ سٹینڈنگ ،ویزہ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان خدمات کے حصول کے لئے فزیکل کاغذات جمع کرانے آنا پڑتا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے بارز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر،سیکرٹری رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز فرحان شہزاد،کامران بشیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں طویل ہولناک تباہی پھیلانے اور ہمسایہ ممالک کو تہہ تیغ کرنے کے بعد امریکی مدد سے اسرائیل نے خطے کے طاقتور ملک ایران کی جانب رخ کر لیا ہے خطے کے تمام مسلمان ممالک فروعی اختلافات میں الجھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس اسرائیل کی جارحیت سے نمٹنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں فلسطین، لبنان، شام کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بعد بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل ایران پر حملہ آور ہو چکا ہے مشرق وسطیٰ کے طاقتور ممالک اسرائیل کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے اسکے ممد و معاون بنے ہوئے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک...
ایران نے موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی۔اسرائیل کی جانب سے ایران کی حدود سے ڈرونز اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کیلئے اسرائیلی کمانڈوز اور ڈرونز کو تہران کے قریب منتقل کیا گیا۔ ایران نے اسرائیل کمانڈوز اور ڈرونز کو ایران کے اندر پہنچانے میں مدد کرنے کے الزام میں موساد کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کیا، جن میں دو ایجنٹ گرفتاری کے وقت بم بنانے میں مصروف تھے۔ اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ تہران میں گزشتہ روز 5 کار بم دھماکے میں کیے گئے، جن میں متعدد افراد شہید ہوئے۔ ایرانی میڈیا کی اطلاعات...
ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔ عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔ حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی...
اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، مگر افسوس مسلم ممالک خصوصاً اس سلسلے میں او آئی سی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان و دیگر نے ایران پر صہیونی ریاست کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل امریکا کا بدمست ہاتھی بن چکا ہے، جس کا جب جی چاہے کسی ملک پر چڑھ دوڑتا ہے۔ لیکن ذلت و رسوائی اس کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو آج بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی سفیر کے مطابق حملے میں امریکی اہلکار محفوظ رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو آج بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔واضح رہے کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ کیا اور 100 کے قریب میزائل داغ دیے جبکہ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔ اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفہ میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،جیسے ہی اڈیالہ جیل سے کال آئے گی پورے ملک میں احتجاج ہوگا،8 فروری کو خاموش اور پرامن انقلاب آیا ہم اب بھی پرامن رہیں گے ۔پریس کلب میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،ہم نے اپنے دور میں ایکسپورٹ کو بڑھایا،ہمارے دور میں تمام اشاریے مضبوط تھے ،ہم نے...
ایران کی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی میزان آن لائن کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے مبینہ طور پر کام کرنے والے ایک انڈر کور جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسماعیل فکری نامی شخص کو ایرانی عدلیہ نے ملک کی خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔ میزان آن لائن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسماعیل فکری اسرائیل کے دو موساد افسران کے ساتھ رابطے میں تھا اور اہم خفیہ معلومات ان تک پہنچا رہا تھا۔ اسماعیل فکری کو دسمبر 2023...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ وزیرِ دفاع نے اس بات پر زور دیا...
امریکا نے سفارتی عملے کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے عملے کو اسرائیل چھوڑنے یا اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتی مشنزکھلے رہیں گے ۔ سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت اسرائیل چھوڑنے کا کہہ دیا ۔ برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ترجمان ایرانی فوج نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایک طاقت ور میزائل حملہ ہو رہا ہے۔ اسرائیل نے ایران سے قبل فارسی زبان میں پیغام جاری کیا تھا، جس میں ایرانی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی ایٹمی اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔ ایرانی حکام نے عبرانی زبان میں جوابی وارننگ جاری کی ہے، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ ایرانی پیغام کے متن کے مطابق جو بھی ہتھیار بنانے والے پلانٹس، اسرائیلی فوج کی مدد کرنے والے...
ایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کردیا ہے کہ حالت جنگ میں اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے ثالث کو بتایا کہ تہران حملے کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایرانی عہدے دار کے مطابق اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے بعد مذاکرات ہوسکیں گے، عمان اور قطر سے کہا ہے وہ جنگ بندی کے لیے امریکا سے بات کریں۔ اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا۔...
ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
قدرت کی بھی عجب ستم ظریفی ہے اور عالمی تاریخ کی حیرت انگیز ستمرانیاں بھی !1979کو جنرل ضیاء الحق نے منتخب وزیر اعظم ، زیڈ اے بھٹو، کا تختہ اُلٹ دیا ۔ پھر ایک مشتبہ سے مقدمے میں انھیں تختہ دار پر بھی لٹکا دیا۔توقعات تھیں کہ جنرل ضیاء الحق کی آمریت ، آئین شکنی اور بھٹو کی سزائے موت کے خلاف عالمی سطح سے سخت ردِ عمل آئے گا اور جنرل ضیاء الحق کو اپنی آمریت کا بوریا بستر لپیٹ کر ’’گھر‘‘ کی راہ لینا پڑے گی ، مگر ایسا کچھ بھی نہ ہُوا۔ اس لیے کہ انھی ایام میں سوویت رُوس نے افغانستان پر حملہ کر دیا تھا ، اور مخالف قوتوں نے ایران پر شہنشاہِ ایران ،...
خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کی وجہ سے ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیلج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد جاسم البدودی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو کشیدگی روکنے کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ فریقین تنازعے کو مزید ہوا نہ دیں ورنہ اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث خطے کا امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اسرائیل نے امن مذاکرات کو سبوتاز کر کے جنگی جنون کو ترجیح دی، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹر روبینہ اختر
پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ نہیتے فلسطینیوں پر ظلم اور جبر کی داستانیں رقم کرنے والا اسرائیل یہ بھول گیا ہے کہ بے گناہ معصوم لوگوں کا خون رنگ لائے گا اور اس کی امن دشمن کوششیں اس کی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ جب اسرائیل اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے تھے تو ان کو نتیجہ خیز بنانے کی بجائے اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کر دی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور جبر کی داستانیں رقم کرنے والا اسرائیل یہ بھول گیا ہے کہ بے گناہ...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ایران کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ یہود و نصاری عالم اسلام کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری محمد ایوب مغل، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا عبدالرحیم گجر، شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت عباس قریشی، قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے دیگر رہنماوں علامہ محمد طارق ہاشمی، سلیم عباس صدیقی، علامہ خالد فاروقی، مفتی ممتاز احمد قاسمی، مفتی زبیر احمد، نزاکت حسین، سید محمد اصف شاہ، عزیز الرحمن جالندھری، محمد اشفاق...
ایران نے اسرائیلی عوام کو اسرائیل چھوڑنے کے لیے پیغام جاری کردیا ہے۔ ایران نے اسرائیلی عوام کے نام عبرانی زبان میں پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہیں فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں موجود تمام شہریوں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک سے نکل جائیں کیونکہ ایران کی جانب سے ایک بڑے میزائل حملے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی فوجی اڈوں، ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں،...