2025-08-06@11:56:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1216

«اور بڑی»:

(نئی خبر)
    جاوید محمود غزہ کی پٹی روئے زمین پر سب سے گنجان آباد اورغربت زدہ علاقوں میں سے ایک ہے ۔غزہ کی تاریخ ایسی متعدہ مسلح تنازعات سے بھری ہوئی ہے جنہوں نے اس خطے کی حالیہ تاریخ تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس چھوٹی سی پٹی کی اپنی تاریخ کیا ہے جسے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور خود فلسطینی بھی دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل قرار دیتے ہیں۔ ستمبر 1992 میں اسرائیلی وزیراعظم اسحاق راین نے ایک امریکی وفد سے ملاقات میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ غزہ سمندر میں غرق ہو جائے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ ناممکن ہے چنانچہ ہمیں کوئی حل نکالنا ہوگا ۔اسحاق رابن کو 1995 میں ایک...
    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈ یا کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام تردید کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیانے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں دی تھیں جس کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا ۔ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کانشانہ نہ بنیں ۔اب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مئی 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں اور عمارتوں کو منہدم کیے جانے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر اضافے کی اطلاع دی ہے۔ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے 'ایریا سی' میں 29 اپریل تا 5 مئی فلسطینیوں کی 73 عمارتوں کو گرایا جو گزشتہ سال اسی عرصہ میں پیش آنے والے واقعات سے کہیں بڑی تعداد ہے۔ اس جگہ ایک کے علاوہ تمام عمارتیں منہدم کر دی گئیں۔ ان واقعات میں 104 افراد پر مشتمل 20 خاندان بےگھر ہوئے جن میں 58 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 90 افراد کا روزگار متاثر ہوا۔ Tweet URL 5 مئی...
    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ڈیم پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ڈیم پر ہائیڈرولک یونٹ کو نقصان پہنچا ہے، اگر اس حملے میں ڈیم سائیٹ کے آٹو میٹک سسٹم کو نقصان پہنچتا تو مظفرآباد سمیت ڈاؤن سٹریم کے تمام علاقے زیر آب آسکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارتی حملے سے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ڈیم پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو...
    بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون پر ایک پریس کانفرنس کی،جس پر نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی قانون ساز امور کی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ روئی حہ نے کہا کہ نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون نے نجی معیشت کی ترقی کے بارے میں پارٹی اور ریاست کے بنیادی اصولوں اور پالیسیوں کو قانون کی شکل دی ہے ، بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام پر آئین کی دفعات کے ساتھ مربوط کیا ہے ، اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانونی نظام میں نجی معیشت کی حمایت سے متعلق قوانین و ضوابط کو ضم کیا ، جو اہم آئینی اہمیت اور قانون کے نفاذ میں اختراعی اہمیت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں رضوان نے کہا ہے کہ ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ایسی قوم کو...
    اسلام آباد/نئی دہلی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان حالیہ "ڈاگ فائٹ" جدید فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جھڑپوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ ایک سینئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے اس جھڑپ میں شامل تھے، جو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے، مگر 160 کلومیٹر (100 میل) تک فاصلہ رکھنے والے میزائل ایک دوسرے پر داغے گئے۔ سی این این کے مطابق  2019 میں ہونے والی چھوٹی ڈاگ فائٹ کے نتیجے میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور پاکستان میں اسے عوامی...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )بھارت کے پاکستان پر حملے کے دوران پاکستان اور انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے درمیان حالیہ ڈاگ فائٹ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں سے ایک تھی امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“کی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے شامل تھے. ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی آفیشل نے” سی این این“ کو بتایا کہ یہ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی لڑائیوں میں شامل تھی پاکستانی حکام کے مطابق اس فضائی جھڑپ میں پاکستانی فورسز نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے جن میں تین فرانسیسی ساختہ رافال لڑاکا طیارے بھی تھے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت پر ڈرون  اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کا دعویٰ بھارتی حکومت نے کیا تاہم پاکستان سے تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔سینئر صحافی اظہر جاویدنے لکھا کہ "ہندوستانی حکومت نے فضائی دفاع کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی ہندوستان میں فوجی اہداف پر پاک ڈرون اور میزائل حملوں کو مار گرانے کا اعلان کیا،ساتھ ہی لاہور سمیت پاکستان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کی"۔ساتھ شیئر کیے گئے تحریری بیان کے مطابق" گزشتہ روز بریفنگ میں بھارت نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کسی ملٹری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا، سات اور آٹھ مئی کی درمیانی رات پاکستان نے اوانتی پورہ، سری نگر، جموں ، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر،...
    بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان اور بھارت کے لڑاکا طیاروں کے درمیان ڈاگ فائٹ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں سے ایک تھی۔امریکی ٹیلی ویژن چینل  کے مطابق اس جھڑپ میں مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے شامل تھے۔ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی آفیشل نے چینل کو بتایا کہ یہ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی لڑائیوں میں شامل تھی۔ٹی وی چینل کے مطابق دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود میں رہے، جبکہ میزائلوں کا تبادلہ اکثر 160 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر ہوا۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی فریق نے اپنے پائلٹس کو سرحد پار بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ 2019 میں ہونے والی ایک جھڑپ...
    پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور میزبان اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بلاگ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اسماء عباس ویلاگ میں اپنی بڑی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے سُمبل شاہد کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔ اسماء عباس نے کہا کہ سُمبل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال گزر چکے ہیں اور یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ انہوں نے اپنی بہن کو معصوم اور خوبصورت شخصیت...
    ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان کی بڑی بیٹی کے چاروں بچے، سعدیہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت اکثر عورتیں اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینیں ابھی ملبہ ہٹا رہی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے علاقے بہاولپُور میں کالعدم جیش محمد کے مرکز عثمان و علی پر بھارتی حملے کے نتیجے میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کا خاندان، مولانا کشف کا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان...
    بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی میں شہید کی جانے والی مریدکے کی مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئی۔بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور دو ڈرون تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ...
    بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق “سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور...
    ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن جے اوسو نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) را (RAW) کے مرکزی ایونٹ میں سیٹھ رولنز کے خلاف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ جے اوسو نے سیٹھ رولنز کے نئے منیجر پال ہیمین کی جانب سے پیشکش کے بعد مقابلے کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی۔ پال ہیمین کا جے اوسو سے کہنا تھا کہ سیٹھ رولنز اوسو سے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ جس پر اوسو کی جانب را میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ رنگ کے باہر سیٹھ رولنز کی سپورٹ میں میچ کے دوران پال ہیمین اور بریکر موجود تھے۔ تاہم، میچ کے دوران سیمی زین اوسو کا ساتھ دینے...
    میٹا نے فیس بک پر بڑھتی ہوئی اسپام پوسٹس کے مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ فیس بک فیڈ کو صارفین کے لیے زیادہ پرکشش اور معیاری بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔میٹا کے مطابق وہ صارفین جو طویل، غیر متعلقہ یا توجہ ہٹانے والے کیپشنز والی پوسٹس شیئر کرتے ہیں ان کی رسائی محدود کر دی جائے گی اور ایسی پوسٹس سے فیس بک پر آمدنی حاصل کرنے کی اہلیت بھی ختم کی جائے گی۔ مزید برآں اسپام نیٹ ورکس کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کی جائیں گی جن میں ایسی پوسٹس اور کمنٹس کی نمائش کم کرنا اور زیادہ رسائی حاصل کرنے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان ریلوے کی مال برداری خدمات کو جدید بنانے کے لیے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں یو اے ای کے سفیر ایچ ای حماد عبید الزاب سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، یو اے ای کی جانب سے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کی گئی۔ متحدہ عرب امارات نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور پاکستان ریلوے کے درمیان دوطرفہ معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان ریلوے اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل (جو ایڈ پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کے...
    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کردیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کو بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کردیا۔  پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا  پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، اجلاس میں سلامتی کونسل کے 5مستقل سمیت 15 ارکان شریک ہوئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے کہ پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔  پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد پاکستان کے...
    بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ مصدقہ انٹیلیجینس ذرائع کے مطابق بھارتی بدنام زمانہ انٹیلیجینس ایجنسی را نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیوں کو سر گرم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ذرائع نے بتایا کہ را کے دہشتگردی کے منصوبہ کے مطابق بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغانیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشتگردی کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھارتی را نے بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کے علاوہ چند اور دہشتگردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں...
    اس بابرکت محفل میں قومی مشران، علمائے کرام، ایم این اے بمعہ ٹیم، اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ادارہ تبلیغات پاراچنار کے زیرِ نگرانی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں "محفلِ حسنِ قراءت بیادِ شہداء" کے عنوان سے ایک عظیم الشان اور روحانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں قومی مشران، علمائے کرام، ایم این اے بمعہ ٹیم، اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی سب سے نمایاں خصوصیت قرآن پاک کی تلاوت کا مقابلہ تھا، جس میں تقریباً 35 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھرپور حصہ...
    سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکینڈینیویا کے ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک میں مقیمُ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ۔ سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں اسکینڈینیویا کے ان تین ممالک کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک بروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے میں مقیم تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسکینڈینیویا میں مسلم لیگ کے کوآرڈینیٹر اسد ایاز اس تقریب کے میزبان تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں خصوصا اسکینڈینیویا کے ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز...
    2021 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ”یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے“ نے راتوں رات ایک عام لڑکی کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ یہ ویڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی میمز اور گفتگو کا موضوع بنی۔ اسی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین نے ڈیجیٹل میڈیا پر اپنی پہچان تو بنا ہی لی ساتھ ہی شوبز انڈسٹری میں بھی کامیاب قدم رکھ دیا۔ دنانیر نے اداکاری کے میدان میں پہلا قدم ڈرامہ سیریل ”صنفِ آہن“ سے رکھا، جس میں ان کی اداکاری کو تنقید نگاروں اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا گیا۔ اس کے بعد وہ ”محبت...
    پیر کو ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں دو ڈالر فی بیرل سے زائد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کی بنیادی وجہ اوپیک پلس (OPEC+) کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید تیز رفتار اضافے کا فیصلہ ہے، جس نے عالمی منڈی میں رسد بڑھنے اور قیمتوں میں مزید کمی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2.04 ڈالر یعنی 3.33 فیصد کم ہوکر 59.25 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.10 ڈالر کمی کے بعد 56.19 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ یعنی دونوں کنٹریکٹس 9 اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔ ...
    پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کا پرچم سربلند کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا ہے اس سے دنیا بھر کے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں۔ یہ محض ایک ادارے کی کامیابی نہیں بلکہ ریاستی سطح پر وژن، رفتاراورعمل کی ایک زندہ مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط جہاں بیشترسرکاری ادارے برسوں تک صرف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اورگول میزکانفرنسوں تک محدود رہتے ہیں، وہاں پی سی سی نے نہ صرف...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے اور...
    متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں اور مذہبی مکاتب فکر پر مشتمل ایک بااثر گروپ حزب اسلام نے ہفتے کی ریلی میں متعدد مطالبات پیش کیے، جن میں مساوات کے لیے قائم سرکاری خواتین کمیشن کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیشی مذہبی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے ہفتے کو ڈھاکا میں ریلی نکالی، جو برسوں میں ان کی طاقت کا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اگست 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی آہنی حکومت کے خاتمے کے بعد مذہبی گروہوں کو تقویت ملی ہے اور وہ اصلاحات کی کوششوں کی مخالفت کر رہے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ غیر اسلامی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں...
    جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ جاپانی فرم ‘پلس ڈبلیو’ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔ جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط یہ نئی مفاہمت کی یادداشت...
    لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔ اسلام ٹائمز۔ واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر کی فضا نعرہ تکبیر اور جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔  لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) واٹر بورڈ حکام نے پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، پانی کی سیلائی کب بحال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں پانی لائن میں شگاف کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ، لائن کے متاثرہ حصے کوتبدیل کردیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی کل بارہ بجے شروع ہوجائے گی ، جس سے یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، صدرٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور لیاری والوں کو ریلیف مل سکے گا۔ اس سے قبل واٹر بورڈ حکام نے مرمت وقت پر نہ ہونے کا ملبہ پرانی لائنوں پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ بوسیدہ لائنوں کی وجہ سےکام کی رفتارسست ہوگئی، کوشش ہے اتوار تک کام مکمل کرلیں۔...
        بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ  ایک خصوصی انٹرویو میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے صدر شی جن پھنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور  گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔ہفتہ کے روز روسیف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے، اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جدت طرازی میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ غربت کے خاتمے،...
    ---فائل فوٹو  سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی...
    پانی ہمارے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے-یہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔اس کو بچانا،اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری اور اہم فرائض میں سے ایک ہے۔زندگی کی بقا کے لیے آکسیجن کے بعد انسان کی سب سے بڑی ضرورت پانی ہےپانی کو لے کر پاکستان اور بھارت کے مابین بھی ان دونوں شدید تنازع پیدا ہو گیا ہےجس نے خطے کی صورت حال بگاڑ دی ہے اور ٹینشن پیدا کر دی ہے۔دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے بالمقابل آ کھڑی ہوئی ہیں۔حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے وقوعہ کا سارا الزام پاکستان پر لگا دیا ہے جبکہ وقوعہ کے فورا بعد پہلگام...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ دشمن ملک بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا یہ کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکا سے این او سی بھی نہیں ملا، تیسرا یہ کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی سٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی...
     اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے ای او بی آئی کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے ،پنشن میں 15فیصداضافے سے پانچ لاکھ پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں بنیادی تنخواہ بڑھانے کی تجویز دی جائے گی ، ان تمام اقدامات کا مقصد اجیرکے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مختلف ممالک کے ساتھ مزدوروں کو صحت سمیت ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے رابطے میں ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، ایشیاکپ 2025...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو “ہزار زخم دینے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور اس وقت دونوں ممالک میں جنگ کے طبل پہلے سے زیادہ شدت سے بج رہے ہیں۔ 1947 کے بعد سے اب تک یہ دونوں جوہری طاقتیں چار بڑی جنگیں لڑ چکی ہیں اور کشمیر کے تنازعے پر متعدد مرتبہ محاذ آرائی میں ملوث رہی ہیں۔ ایسے میں ان کی موجودہ عسکری طاقتوں کا تقابلی جائزہ خاصا دلچسپ اور اہمیت کا حامل ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کا دروازہ بند ہوچکا ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو بڑی تباہی ہوگی ، بھارت کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا خدشہ ہے ۔ بین الاقوامی سطح...
      بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے بیجنگ کے چونگ گوان چھون سائنس سٹی کے ساتھ  بیجنگ ووکھہ سونگ وانڈا پلازہ میں  “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن”  کی تخلیق کار  کانفرنس کا انعقاد کیا، جس نے بہت سے سیاحوں کو  راغب کیا۔ مقابلے کے اہم تخلیق کار، ایونٹ کے شریک منتظمین کے نمائندے، اور نیشنل اینڈ لوکل ہیومنائیڈ روبوٹ انوویشن سینٹر، چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، پیکنگ یونیورسٹی اور بیجنگ کی لیبارٹری آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکیورٹی اینڈ گورننس کے “وژنرز” اکٹھے ہوئے۔لیبر ڈے کی تعطیلات  کے دوران ، اس سرگرمی نے سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت کے مزید انضمام کو فروغ دینے ، روبوٹ صنعت کی ترقی اور تعطیلات کی معیشت کو  بڑھانے کے لئے اہم کردار...
    اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم کے جنگلات میں لگی آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے "وائی نیٹ" کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ ان 18 مشتبہ افراد میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ان کی وابستگی بتائی ہے۔ قبل ازیں آگ لگنے میں تخرینی عنصر کے امکان کو مسترد کردیا گیا تھا۔ جس کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان سے شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور وہ عدم تحفظ کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مغربی یروشلم کی جنگلات سے بھری پہاڑیوں میں آگ نے 4700 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔...
    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کا سب سے خاص استعمال دوستوں اور اہل خانہ کو میسجز بھیجنےکے ساتھ ساتھ اس میں موجود وائس اور ویڈیو کال سپورٹ بھی ہے۔ لیکن اگر آپ واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کررہے ہوں تو پھر ان ہی کالز کیلئے آپ کو بار بار موبائل اٹھانا پڑتا ہے کیوں کہ تاحال ویب ورژن میں وائس کال یا ویڈیو کال کا کوئی فیچر موجود نہیں تاہم واٹس ایپ اب جلد اس مشکل کو بھی ختم کرنے جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپ اپنے ویب کلائنٹ کیلئے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویب ورژن میں واٹس ایپ استعمال...
    1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ، آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پرائز بانڈز کو وسیع پیمانے پر ایک محفوظ اور فائدہ مند سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے کیونکہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ کراچی میں نیشنل سیونگز سینٹر مئی 2025 میں 1,500 روپے کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی کرنے جارہا ہے اور لوگ اس بار جیک پاٹ حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔شیڈول کے مطابق سال 2025 کے...
    لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا...
    اسلام آباد: گزشتہ 30 برسوں میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ میں مسلسل پیش آنے والے حادثات اس کے ناقص حفاظتی معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہیں۔  ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ میں روزمرہ کے حادثات میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گنا زیادہ ہے۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں، تکنیکی خرابیاں، حادثات اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں 2 اپریل 2025 کو بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ جام نگر میں رات کی تربیتی پرواز کے...
     پاکستانی میڈیا اور فنکاروں پر پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد زیادہ تر پاکستانی مشہور شخصیات بھارت کے اس فیصلے کا مذاق اُڑاتی نظر آئیں اور اس پر تنقید کی۔ جس میں حنا الطاف، عمران عباس، یاسر حسین، مشی خان، اعجاز اسلم اور دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔ جہاں ایک طرف فنکاروں نے اس فیصلے پر کھل کر بات کی اور انڈیا کو جواب دیا وہیں پاکستانی یو ٹیوبرز اس معاملے پر خاموش نظر آئے جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاک بھارت صورتحال پر کیا کہیں گے تو انہوں نے چپ سادھ لی اور اس پر جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کی بندش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، بجلی کے نرخ مزید کم ہوں گے اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے۔ وزیر اعظم نے ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے IGCEP 2024-2034 (Integrated Generation Capacity Expansion Plan) کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے ، تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 17 ارب ڈالر (4743ارب روپے )کی بچت ہوگی۔  وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور...
    کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مرغی کے ایک دن کے چوزوں (ڈے اولڈ برائلر چکس) کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر آٹھ بڑی بریڈر ہیچری کمپنیوں پر مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مئی 2021 میں شروع کی گئی انکوائری اور بعد ازاں جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ انکوائری کا آغاز پاکستان سٹیزن پورٹل اور کمیشن کے آن لائن پلیٹ فارم پر موصول شکایات کی بنیاد پر کیا گیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ بڑی ہیچری کمپنیاں آپس میں ملی بھگت سے چوزوں کی قیمتوں کا تعین کر رہی ہیں۔ کمیشن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صادق...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جیسی صورتحال پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان آٹو اسمبلرز نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام اور شرح سود میں بڑے پیمانے پر کمی کی بدولت پیداواری لاگت میں کمی کے باعث قیمتوں میں ریلیف سے صارفین کو حیران کر دیا۔ لکی موٹر کارپوریشن نے کیا سپورٹیج ایل ایچ ای وی، ایل ایف ڈبلیو ڈی اور ایل الفا کی قیمتیں ایک کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار، ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے اور 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کرکے بالترتیب ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار، 99 لاکھ 99 ہزار اور 84 لاکھ 99 ہزار روپے کردیں، جو ان گاڑیوں کی قیمتوں...
    ترک نشریاتی ادارے انادولو کے مطابق تل ابیب نے بدھ کو شدید گرمی کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے کئی قصبوں کو خالی کرا لیا ہے اور ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا، صہیونی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری سے...
    تل ابیب:اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا،صہیونی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برداری سے مدد مانگ لی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب نے بدھ کو شدید گرمی کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے کئی قصبوں کو خالی کرا لیا ہے اور ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اسرائیل کے...
    چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بیجنگ () گزشتہ 40 سال سے چین نےبیرونی مارکیٹوں اور وسائل کےذریعے تیزرفتار ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک کی جامع  طاقت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا ہے، لیکن اسے دو بڑے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ ایک تو بین الاقوامی مارکیٹ پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ناکافی ہے جبکہ دوسرا یہ کہ کلیدی ٹیکنالوجی دوسروں کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے چین کی صنعتی اپ گریڈنگ میں رکاوٹیں زیادہ ہیں. چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے پیش...
    پاکستان میں گاڑیوں کے معروف برانڈ KIA نے اپنی  ‘اسپورٹیج ایل’ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ  ہیونڈائی کی’ ٹوسان ہائبرڈ’ کی لانچ کے بعد سامنے آیا ہے  کیونکہ یہ گاڑی کِیا کی  اسپورٹیج کی براہِ راست حریف ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں طویل عرصے سے کِیا اسپورٹیج اور ہنڈائی ٹوسان کے درمیان سخت مقابلہ رہا ہے۔ دونوں گاڑیاں کارکردگی، خصوصیات اور برانڈ کی مقبولیت کے لحاظ سے ایک دوسرے کے مدِمقابل سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم ہنڈائی کی جانب سے ٹوسان ہائبرڈ کو ایک مسابقتی قیمت پر متعارف کروانے کے بعد ماہرین کو یقین تھا کہ کِیا کو اپنی اسپورٹیج کی...
    کمپٹیشن کمیشن نے چوزوں کی قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر بڑی کارروائی کی ، 8بڑی پولٹری ہیچریوں کوکارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ، کمپٹیشن کمیشن نے کہا ڈے اولڈ چوزے کی قیمت میں 346 فیصد تک اضافہ کیا گیا،چوزے کی قیمت میں مصنوعی اضافے سے چکن کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ہیچریز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے روزانہ قیمتیں طے کی جاتیں تھیں، چک ریٹ اناؤنسمنٹ گروپ میں روزانہ قیمتوں فکس کی جاتیں ہیں ، بگ برڈ کے مارکیٹنگ مینجر ڈاکٹر شاہد نئی قیمتیں جاری کرتے رہے ،واٹس ایپ اور ٹیکس میسجر کے ذریعے 198 مرتبہ قیمتیں مقرر کی گئیں،108 مرتبہ ٹیکسٹ میسج سے اور 87 مرتبہ واٹس ایپ پر قیمتیں شیئر ہوئیں۔ پولٹری ایسوسی...
    اسلام آباد :بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں “پہلگام فالس فلیگ” واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے، جس کے پیشِ نظر پاک فوج نے جنگی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ کے سرحدی علاقوں میں بھرپور جنگی مشقیں جاری ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/whatsapp-video-2025-04-30-at-17.35.59_4e3bc640.mp4 ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں پاک فوج کے مختلف یونٹس شریک ہیں جن میں انفنٹری، توپ خانہ، ٹینک کور اور جدید اسلحہ بردار دستے شامل ہیں۔ جنگی مشقوں کے دوران فیلڈ مشنز، اسلحہ ہینڈلنگ اور دفاعی پوزیشننگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے جذبے سے سرشار اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہر میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے،لاہورمیں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے، ڈکیتی اور قتل میں چون فیصد کمی آئی ہے، یہ سرکاری نہیں عالمی ادارے کی رپورٹ ہے،7لاکھ فوج کی سکیورٹی میں دہشت گردوں کا حملہ مودی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو دو تین دن پہلے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے دنیا کے محفوظ ترین...
    کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 45ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے گھٹ کر 2لاکھ 96ہزار روپے 467روپے کی سطح پر آگئی۔ Post Views: 1
    اسلام آباد:  کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے چوزوں کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ اور مصنوعی اضافے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 بڑی پولٹری ہیچریوں کو کارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ڈے اولڈ چوزے کی قیمت میں 346 فیصد تک اضافہ کیا گیا جس کے باعث براہ راست چکن کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ ہیچریز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے روزانہ قیمتیں طے کرتی تھیں۔ ‘چک ریٹ اناؤنسمنٹ’ نامی واٹس ایپ گروپ میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں فکس کی جاتیں۔ کمیشن کے مطابق بگ برڈ کے مارکیٹنگ مینجر ڈاکٹر شاہد نئی قیمتیں جاری کرتے رہے۔ قیمتیں 198 مرتبہ واٹس ایپ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم اسے خطے میں ٹیکنالوجی، فنانس اور اختراع کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) فورم 2025 میں شرکت کرنے والے معروف عالمی آئی ٹی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران 700 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے شرکا کو حکومتی ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات...
    پہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ،بھارتی میڈیا کے مودی سے اہم سوالات ، پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد تاحال مودی سرکار خاموش مگر پروپیگنڈا جاری، پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے بی جے پی سے کڑے سوالات۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں؟جدید اسلحہ سے لیس دہشتگرد کیسے پہلگام پہنچ گئے؟پہلگام حملہ کرنے والے دہشتگرد کیسے 200کلومیٹر تک ہمارے علاقے تک گئے؟،بھارتی فوج کی اتنی بری انٹیلیجنس ناکامی کیسے ہوئی؟پہلگام میں موجود ہزاروں سیاحوں کیلئے مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا؟،پہلگام کے اتنے بڑے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان میں اپنی طویل رفاقت اور اعتماد کو ایک بار پھر مضبوط کرتے ہوئے نوکیا HMD نے اپنے مشہور فیچر فون ماڈلز پر 600 سے 800 روپے تک کی زبردست قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جو معیار اور سادگی کو بجٹ میں چاہتے ہیں۔قیمت میں کمی درج ذیل مشہور ماڈلز پر لاگو ہے:Nokia 105 Classic - PKR. 2,999/-Nokia 106 (2023) - PKR. 3,999/-Nokia 108 (2024) - PKR. 4,199/-Nokia 110 (2023) - PKR. 4,999/-Nokia 125 (2024) - PKR. 5,199/-جب مہنگائی ہر چیز کو متاثر کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ اقدام عام پاکستانی صارف کے لیے نوکیا کی جانب سے ایک...
    سنگاپور کاغیر ملکی ورکرز کے لیے روزگار کے مواقع و آسانیاں فراہم کرنے کا اعلان یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان، کیا مواقع موجود ہیں؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افرادی قوت کے استحکام کو فروغ دینے اور ہنر مند غیر ملکی ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے کے مقصد کے تحت سنگاپور نے اپنی ورک پرمٹ اور ایس پاس پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو سنہ 2025 میں لاگو ہورہی ہیں۔ یہ اصلاحات روزگار کے مواقع کو بڑھانے اور تعمیرات، شپ یارڈ اور مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کو کم کرنے پر مرکوز ہیں۔ کلیدی اصلاحات کا اعلان ورک پرمٹ ہولڈرز کے لیے وقت کی کوئی حد نہیں...
    جامعہ کراچی کے رہائشی علاقے کے قریب سے گزرنے والی پانی کی 84 انچ کی لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی کے رہائشی علاقےکا بیشتر حصہ زیر آب آگیا، اس لائن سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی۔ سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے متاثرہ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر دیے، واٹر کارپوریشن نے پانی کے پریشر کو کم کردیا ہے تاکہ مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی ترجمان کے مطابق پانی کی مقدار...
    استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرزخریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف ممالک سے آنے والے پرانے اور استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، پرنٹرز کی درآمد پر کسٹم ویلیوز میں نمایاں کمی کردی ہے۔سال 2025 کے ویلیویشن رولنگ 2000 کے تحت اعلان کردہ کمی موجودہ ویلیویشن فریم ورک کے وسیع جائزے کے بعد ہے، جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری تھا۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ نئی اقدار کا مقصد مارکیٹ کے موجودہ رجحانات اور پرانے تکنیکی ماڈلز کی فرسودگی کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ ہونا ہے۔یہ فیصلہ درآمدی ڈیٹا کے تجزیہ اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا...
    جاپان نے 71 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کے ساتھ ساتھ ایک نئے الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن سسٹم (JESTA) کے اجراء کا اعلان کیا ہے، جو اب 2028 میں متعارف کروایا جائے گا۔ یہ نظام ابتدائی طور پر 2030 میں لانچ کرنے کا منصوبہ تھا، مگر اب اسے دو سال پہلے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان جاپان کے وزیر انصاف کیسوکے سوزوکی نے 23 اپریل کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’ہم امریکا کے ESTA کی طرز پر اپنا نظام 2028 تک لاگو کرنا چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔‘ ’جیسٹا‘ متعارف کرانے کی وجوہات میں سرحدی تحفظ...
    اسلام آباد (غلام نبی سے) سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹ گردش کررہے ہیں جن میں یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی گئی کہ پاکستان آرمی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں استعفے دینا شروع کردیئے ہیں لیکن دراصل یہ بھی بھارتیوں کی ایک بھونڈی اور لغو کوشش ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹ شیئر ہورہے ہیں جن سے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے کہ اہلکار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونیوالے واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ سے خوفزدہ ہیں اور اس سلسلے میں اپنے استعفے دے رہے ہیں لیکن دراصل یہ بھارتیوں کی ہی کارستانی ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کی ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی، اس معاہدے کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک،...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔سماء ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔ ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والےادارےکوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے ، آڈٹ میں الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی  فورسز نے 25/26 اور 26/27 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا ،اور شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں تلاش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی  دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج  کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم  واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔  مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد,  "ہندو رکھشک دل" کی جانب...
    سٹی42:  پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 27 جرائم پیشہ گینگز کے 66 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف، پستول، رائفلز، بندوقیں اور 113 مختلف ہتھیاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 60 موٹر سائیکلیں، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ترجمان کا کہنا ہے کہ 263 اشتہاری مجرم، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرموں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ پولیس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلگام واقعے کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنادیا، بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے 4 دن بعد جاری کیے گئے بیان میں کونسل کے ارکان نے اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری ایک پریس بیان میں رکن ممالک نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کی حکومتوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی، جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور تاریخی دشمنی کے باعث، ایک سنگین علاقائی و عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رابرٹ لینسنگ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان جوہری روک تھام کی وجہ سے کم ہے، تاہم محدود جھڑپوں، پراکسی جنگوں، اور سائبر حملوں کا خطرہ نمایاں طور پر بلند ہے۔ کشمیر تنازع، قوم پرستانہ سیاست، دہشت گردی، اور پانی کے تنازعات اس کشیدگی کے بنیادی محرکات ہیں، جو لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ، دہشت گرد حملوں کے بعد بھارتی فضائی جوابی کارروائیوں، یا سائبر حملوں اور غلط معلومات کے ذریعے افراتفری سے بڑھ سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر، چین...
    لاہور: پنجاب کے عوام کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 2 اچھی خبروں کا اعلان کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نئی ایئرلائن چلانے کے لیے تیار ہے جب کہ لاہور تا راولپنڈی  بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 بڑی خوشخبریاں ہیں۔   صوبائی حکومت ائیر پنجاب چلانے کے لیے تیار ہے۔ ایئرپنجاب میں 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر اندرون ملک اور ایک سال کے بعد بین الاقوامی ایئر کا لائسنس مل جاتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسی طرح  لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ یہ پاکستان...
    مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکو، فلسطین اور غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ہمارے دریاؤں کا گلا گھوٹنے کے لئے کسی رکاوٹ، کسی ڈیم پر لگنے...
    ممبئی (نیوزی ڈیسک )بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ اور علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کے دوران، ایران نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تہران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کو ”برادر پڑوسی“ قرار دیتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران بھارت اور پاکستان کے ساتھ صدیوں پرانی تہذیبی اور ثقافتی وابستگی رکھتا ہے، اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں تہران دونوں دارالحکومتوں میں مصالحت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے فارسی شاعر سعدی شیرازی کا حوالہ دیتے ہوئے بھائی چارے، ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ یہ پیشکش ایسے وقت پر آئی...
    بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)26اپریل سے01 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزجبکہ 27 سے30اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی...
    اس سال یعنی 2025 میں عالمی سیاحت کی بحالی اور نئے مقامات کی دستیابی کے ساتھ، بیرون ملک سفر کا رجحان ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔ لیکن ایک چھوٹی سی غلطی، جیسے پاسپورٹ سے متعلق معمولی کوتاہی، آپ کے مہینوں کی منصوبہ بندی کو لمحوں میں خاک میں ملا سکتی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر مسافر بنیادی چیزوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں، جس کا نتیجہ ایئرپورٹ پر پریشانی، پرواز سے محرومی یا امیگریشن پر واپسی کی صورت میں نکلتا ہے۔ آئیے ان عام غلطیوں پر نظر ڈالتے ہیں جن سے بچ کر آپ اپنا سفر باآسانی اور بغیر کسی تناؤ کے مکمل کر سکتے ہیں۔ میعاد ختم ہونے کی تاریخ چیک نہ کرنا بہت...
    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی...
    پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز ممبئی :بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پہلگام حملوں کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں اور حملے کے منصوبہ سازوں کو ایسی سزا ملے گی جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔جمعرات کو بہار میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’میں بہت صاف لفظوں میں کہنا چاہتا ہوں جنھوں نے یہ حملہ کیا ہے، ان دہشت گردوں کو اور اس حملے کی سازش کرنے والوں کو ان کی تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی۔ سزا...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 2485 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 799 پوائنٹس کی کمی ہوئی تو انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 426 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مارکیٹ میں مندی اور تیزی کا رجحان جاری رہا...
    بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز گزشتہ پیر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن یوایس ایئر لائن کے ایک بیان کے مطابق، اس روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں اس کے وائیڈ باڈی ایئربس اے 300 اور 330 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی، جس میں 436 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ...
    گوند کتیرا ایک قدرتی قلمی جڑی بوٹی ہے جو لوکووِیڈ (Locoweed) نامی پودے کے رس سے حاصل کی جاتی ہے۔ دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے۔ ایران کے علاوہ بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، ویتنام اور سوڈان میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی ٹھنڈک پہنچانے والا جزو ہے جو صدیوں سے مختلف بیماریوں جیسا کہ کھانسی اور پیچش کے علاج کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ جیل نما مرکب بغیر کسی بو یا ذائقہ کے ہوتا ہے، اور پانی میں تحلیل ہو کر نرم جیل کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اس کی شکل سفید یا زردی مائل شفاف قلمی ہوتی ہے۔ گوند کتیرا بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں...
    ’اوہ مائی گاڈ اور اس کے سیکوئل کو بنانے والے ہدایتکار نے نئی فلم بنا رہے ہیں جس میں پنکج ترپاتھی کے لیے مرکزی کردار رکھا گیا ہے۔ او ایم جی کے سیکوئل میں پنکج ترپاتھی نے اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اب ایک بار پھر ’او ایم جی 2‘ کے ہدایتکار امیت رائے کے ساتھ ایک اور اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔  فلم کے نام کا تاحال طے نہیں کیا گیا لیکن اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ جو ایک مضبوط سماجی اور جذباتی پہلو رکھنے والی فلم ہوگی جس میں انسانی پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی کے ساتھ پون ملہوترا، گیتا اگروال، راجیش کمار اور بھوجپوری فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے...
    پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین کھوکھر نے آئندہ سال اگلے سال گندم کی کاشت میں بہت بڑی کمی لانے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں گندم کا کاشتکار ڈپریشن کا شکار ہے، ہم بات کرنے کو تیار ہیں لیکن وزیر اعلی پنجاب بات کرنا نہیں چاہتیں۔ لاہور پریس کلب میں پاکستان کسان اتحاد کے دیگر عہدیداروں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد حسین کھوکھر نے کہا کہ کسان اگلی فصل کہاں سے کاشت کریں گے؟، کسان کے لیے کوئی درد نہیں، کیا ہم گندم جلا دیں؟۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ گندم کا مسئلہ ملکی مسئلہ ہے۔ بارڈر سیکیورٹی دوسرا لیکن خوراک کا مسئلہ پہلے نمبر پر ہے۔ گندم کے کاشت کار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) ویوو  نے اپنا نیا اسمارٹ فون ویوو V50 Lite پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے، جو اسٹائل، پرفارمنس اور قابلِ بھروسہ ٹیکنالوجی کا زبردست امتزاج پیش کرتا ہے۔ جدید طرزِ زندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ فون اُن صارفین کے لیے ہے جو چاہتے ہیں کہ اُن کا فون مزید کام کرے، زیادہ دیر چلے اور دیکھنے میں بھی شاندار لگے۔ طاقتور بیٹری سے لے کر ایڈوانس کیمرہ سسٹم اور پائیدار ڈیزائن تک، ویوو V50 Lite پاکستانی صارفین کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔شاندار قیمتوں میں دستیاب:  4G ورژن کی قیمت PKR 73,999 ہے، جبکہ  5G ویریئنٹ PKR 89,999 میں دستیاب ہے،...
    منگل کے روز امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے معاہدے کی راہ میں اسرائیل ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ منگل کے روز امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ...
    اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف 35 روز میں انڈر پاس مکمل ہونے جا رہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ جناح اسکوائر مری روڈ پر انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کا حصہ ہے، جو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈر پاس منصوبے کو صرف 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ رفتار...