2025-09-18@18:23:32 GMT
تلاش کی گنتی: 10630

«اپنے ا بائی»:

(نئی خبر)
    جیسے ہی ربیع الاوّل شریف کے ماہِ مقدس کا آغاز ہوتا ہے تو عاشقانِ رسولِ عربی ﷺ خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں اور اِس پورے ماہِ مقدس کو انتہائی عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے مناتے ہیں۔ محافلِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوتا ہے، گلیوں اور بازاروں کو دلھن کی طرح سجا دیا جاتا ہے، مساجد اور بلند و بالا عمارات پہ چراغاں کے خوب صورت مناظر آنکھوں کو فرحت آنگیں نظارے پیش کرتے ہیں، درود و سلام کی بے مثل اور خوب صورت صدائیں سماعتوں سے ٹکرا کر کانوں میں رس گھولتی ہیں، گھر، گھر صدقات و خیرات اور لنگر کا وسیع اہتمام و انتظام کیا جاتا ہے۔ سکول، کالجز اور جامعات میں تقاریر اور...
    اﷲ رب العالمین نے انسانیت کی راہ نمائی کے لیے اپنے انبیاء و رسلؑ مبعوث فرمائے۔ جنہوں نے مریضان شرک و ضلالت کو توحید ربانی کے چشمۂ صافی سے سیراب کرکے حیات جاودانی سے ہم کنار کرنے کی سعی و جہد کی۔ تاہم ہر نبی و رسولؑ کی دعوت محدود اثرات کی حامل تھی۔ اس پر ستم یہ کہ اکثر لوگوں نے نہ صرف اپنے انبیاء کی تکذیب کی بل کہ انہیں ناحق قتل تک کر ڈالا۔ اسی طرح صدیوں کا سفر جاری تھا کہ انبیاء کی تعلیمات مسخ کردی گئیں اور سرزمین عرب بالخصوص شرک و بت پرستی کا گڑھ بن گئی اور اﷲ کے بندے اپنے معبود حقیقی کو چھوڑ کر اپنے ہاتھوں سے تراشیدہ اصنام کی پوجا...
    ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔ یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کی گئے جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔ جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکننا رہیں اور اپنی سیکیورتی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام لیں۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ انے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اسناد کی تصدیق کیلئے سی سی ڈی پورٹل کا افتتاح کردیا۔ سی سی ڈی پورٹل آئی بی سی سی کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جو طالب علموں کو اسناد کی تصدیق و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ اب طلبہ آن لائن سروس کے ذریعے کسٹمر کئیر ڈیسک پر اپنی اسناد کی تصدیق کر سکیں گے، طلبہ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی اسناد کی تصدیق کا مرحلہ بھی دیکھ سکیں گے۔ غلام علی ملاح نے کہا کہ پورے ملک سے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق اور دیگر عوامل میں شکایات 24/7 کسٹمر کئیر...
    گوگل نے دنیا بھر کے 2 ارب 50 کروڑ جی میل صارفین کو عالمی سطح کے ایک بڑے سائبر حملے کے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ہیکرز نے 8 سے 18 اگست کے دوران اوپن آتھرائزیشن (OAuth) ٹوکنز کو ہیک کر کے نہ صرف جی میل کے صارفین کو متاثر کیا بلکہ سیلز فورس کے ڈیٹا بیس تک بھی رسائی حاصل کر لی۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلیجنس گروپ نے اس ہیکر گروہ کی شناخت “UNC6395” کے نام سے کی ہے جو سیلز فورس کے صارفین کا ڈیٹا چرانے کی مہم میں ملوث رہا اور اس مقصد کے لیے Salesloft Drift ایپ کے کمپرومائزڈ ٹوکنز استعمال کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل میپس کی غلطی: فیملی وین...
    یونان کی شہزادی اولمپیا نے اپنے کزن کے بچے رابرٹ تھیوڈور گیٹی کے بپتسمہ کی تقریب میں دلکش سفید لباس میں شرکت کی جس میں ان کی شاہی وقار اور جدید انداز کی جھلک نمایاں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی ہیمپٹن میں منعقدہ اس یونانی آرتھوڈوکس تقریب میں شہزادی اولمپیا نہایت پر وقار اور جذباتی نظر آئیں جہاں انہوں نے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔ ان کی یہ تصاویر ان کے والد کراؤن پرنس پاولوس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ بعد ازاں مہمانوں نے بپتسمہ کی خوشی میں نیلے اور سفید پھولوں سے سجے خوبصورت باغ میں جشن منایا۔...
    پیٹرولیم سیکٹر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ اوگرا (OGRA) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ادارے — جن میں ایل پی جی، سی این جی، ریفائنریز اور آئل انڈسٹری شامل ہیں — کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ “راست کیو آر کوڈ” پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں اور اسے نمایاں طور پر اپنے کاروباری مقامات پر آویزاں کریں۔ ادارے اب صارفین کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اور **31 اکتوبر کے بعد کوئی بھی...
    ترکیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر یورالوغلو پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی خود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہیں ہائی وے پر انتہائی تیز رفتار تقریباً 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو #TurkiyeAccelerates ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا جس کا مقصد انقرہ نیغے موٹر وے کے حالات کی جانچ بتائی گئی۔  بعد ازاں ٹریفک پولیس نے انہیں اس رفتار کی خلاف ورزی پر 9,267 ترک لیرا کا جرمانہ عائد کیا۔ یورالوغلو نے بعد میں سوشل میڈیا پر جرمانے کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ میں نے اپنی قوم کو خود نشاندہی کی ہے۔...
    گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب ہیں، دریائے چناب ہیڈخانکی کے قریب سیلابی پانی کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔ سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا  ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اپریشن جاری ہے،  پاک فوج کے جوان  کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین   کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے، پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔  
    موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس نے اپنی دیرینہ دوست مولی شرمانگ سے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔ فلاحی ادارے کے بانی 28 سالہ پرنس جیکسن نے اپنی آٹھ سالہ رفاقت کے بعد مولی کو شادی کی پیشکش کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ’’انفینٹی‘‘ (لامتناہی) کا نشان شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی، جس کا مطلب ہے کہ ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پرنس نے لکھا ’’میں اور مولی نے ساتھ میں بے شمار خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔ ہم نے دنیا کا سفر کیا، گریجویشن مکمل کی اور ایک ساتھ بہت کچھ سیکھا۔ اب میں اپنی زندگی کے اگلے باب کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘ یاد رہے کہ پرنس لاس اینجلس میں قائم ایک فاؤنڈیشن چلاتے...
    پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔ عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا اور...
    سیالکوٹ: سمبڑیال کے مقام پر دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔ ترجمان سیال کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا، سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب رخ ہو رہا ہے۔ نوٹم کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل اخراج تک سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر صبح 10 سے رات 10 بجے تک پر بند کر دیا گیا۔ ترجمان سیال کے مطابق سیال انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اور مشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا...
    پاکستان کے 2 فنانس اسٹارٹ اپس ہبل اور پوسٹ ایکس کو فوربز ایشیا 100 ٹو واچ کی 2025 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ہبل 2017 میں قائم ہوا اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ و ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جبکہ پوسٹ ایکس 2020 میں لانچ ہوا جو لاجسٹکس اور فِن ٹیک کے امتزاج سے ای کامرس تاجروں کو نقد ادائیگی اور ڈلیوری سہولیات دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟ دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
    ضلعی انتظامیہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 اگست 2025 کو ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی۔ عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرفیو کے دوران تحصیل برمل اور شکئی میں داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔ متاثرہ راستے درج ذیل ہیں، وانا-تیارزہ گیٹ-کرب کوٹ-تنائی-عزیز آباد چوک تا درگئی پل، شکئی- انزر چینہ تا وانا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت،...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید انکوائری والے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت دینے کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ضمانت...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    راجستھان کے اودے پور ضلع کی تحصیل جھاڈول میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ ریکھا کلبیلیا نے اپنے 17ویں بچے کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جنم دیا، اس موقع پر ان کے رشتہ دار، عزیز اور حتیٰ کہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی اسپتال پہنچے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاوارا رام کلبیلیا گاؤں لیلاواس کے رہائشی ہیں، شادی کے بعد اب تک ان کے ہاں 17 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 5 بچے پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد وفات پا گئے، جبکہ 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں سمیت 12 بچے زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کاوارا رام کے مطابق، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بھی...
    سڈنی میں میرے ایک قریبی دوست ہیں، سہیل بھائی۔ وہ خود کو فیصل آبادی کہتے ہیں، مگر میں انہیں ہمیشہ ’لائل پوری‘ کہہ کر پکارتا ہوں، کیونکہ وہ شریف النفس اور لائل انسان ہیں۔ ملکی سیاست میں ہمارے نظریات یکسر مختلف ہیں۔ وہ خان صاحب کے دیوانے ہیں اور میں پاکستان کی ساری شخصی قیادت کا سب سے بڑا ناقد۔ مگر اختلاف کے باوجود ہم ایک دوسرے کی بے پناہ عزت کرتے ہیں اور کبھی کبھار ایک دوسرے کے ساتھ الجھ کر سیاسی اختلافات کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔ یہ سب فطری ہے، کیونکہ ہم باشعور انسان ہیں، اور ایک دوسرے کو سپیس دینا جانتے ہیں۔ گزشتہ شب میں سہیل کے ہاں ڈنر پر مدعو تھا۔ کھانے کے دوران پاکستان...
    آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھانے آسٹریلوی پارلیمان جائیں گے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ کل غزہ اور کھیل میں جوئے پر بات کرنے کے لیے پارلیمنٹ جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں بطور آسٹریلوی اور بطور انسان حق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ معصوم بچوں کو قتل ہونے اور بھوک سے بچانا ہوگا۔ ہمیں جو بولنا تھا بول چکے اب کچھ کرنے کا وقت ہے۔‘             View this post on Instagram                       A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy) کھیلوں میں جوئے کے حوالے سے انہوں نے کہا...
    سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈسکہ میں پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر سکھ برادری نے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیالکوٹ بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے، شدید سیلاب کے باعث ڈسکہ کی سکھ برادری کی بڑی تعداد بھی سیلاب میں پھنس گئی تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک پاک فوج کی جانب سے سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔...
    گوگل نے پاکستان میں اپنے سرچ انجن میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل نے حال ہی میں پاکستانی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اس کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ اے آئی کی طاقت سے چلنے والا سرچ انجن اب مقامی صارفین کو بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ اے آئی موڈ پیچیدہ سوالات کے تیز تر، زیادہ ہوشیاری سے اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔ اس اے آئی موڈ کو اس سال کے اوائل میں اورسب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، اور اُن افراد میں مقبول ہو رہا ہے جو اس کی رفتار، معیار...
    بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے گھر کی ویڈیو وائرل ہونے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی اور رنبیر کپور کی رہائش گاہ "کرشنا راج بنگلہ” کی بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردِعمل دیا ہے۔ یہ بنگلہ ممبئی کے علاقے پالی ہل میں واقع ہے اور گزشتہ 5 سال سے زیر تعمیر ہے تاہم اب کہا جارہا ہے کہ یہ تیار ہوگیا ہے اور اداکارہ اپنے خاندان کے ہمراہ اس میں شفٹ ہونے والی ہیں۔ حال ہی میں 250 کروڑ مالیت کے اس 6 منزلہ بنگلے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی، جس پر عالیہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کسی کے باپ کے خرچ پر اپنے بچوں کو جاپان کے دورے پر لے کر نہیں گئیں، انہوں نے اپنے خاندان کے لوگوں پر پاس سے خرچ کیا۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری وفد میں 4 صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، 2 سیکریٹریز اور ذاتی اسٹاف موجود تھا، یہ 16 رکنی وفد تھا۔ ’کسی بھی ملک کے سرکاری دورے کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے، ہم ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرلیے، عظمیٰ بخاری انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بچوں پر خرچ اپنے اکاؤنٹ سے کیا، مریم نواز خزانے...
    فورڈ موٹر کمپنی نے امریکا میں 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد ٹرک واپس منگوا لیے ہیں۔ یہ فیصلہ ٹرکوں کے انسٹرومنٹ پینل ڈسپلے میں خرابی کے باعث کیا گیا ہے جس کی امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے بدھ کے روز تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیے: کیا آپ بھی اپنی لینڈ روور کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کروانا چاہتے ہیں؟ اس فیصلے کے تحت فورڈ کے مخصوص 2025 اور 2026 ماڈلز واپس منگوا لیے جائیں گے جن میں F-550 SD، F-450 SD، F-350 SD، F-250 SD اور 2025 ماڈل F-150 شامل ہیں۔ انسٹرومنٹ پینل کلسٹر گاڑی کے ڈیش بورڈ پر اہم معلومات فراہم کرتا ہے جیسے رفتار، فیول لیول اور نیویگیشن۔ حکام کے مطابق اگر یہ ڈسپلے...
    امریکا میں 16 سالہ ایڈم رین کی خودکشی کے بعد اس کے والدین نے ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے نوعمر لڑکے کو خودکشی کے طریقے بتا کر غلط سمت میں دھکیل دیا۔ والدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا بیٹا اپنی دادی اور پالتو کتے کی موت، کھیلوں کی ٹیم سے نکالے جانے اور بیماری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ گفتگو کے دوران اس نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے...
    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا اور 300 لوگ پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے،...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے شاہین آفریدی سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں۔ پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا ماننا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی اچھی رفتار حاصل کر رہے ہیں اور وہ آئندہ ایشیا کپ کے دوران اپنی بہترین فارم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ شاہین آفریدی 2023 میں کمر کی انجری کے بعد سے اپنی فارم بحال کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں جگہ حاصل نہیں پائے تھے۔ Opposition batters should take note, ahead of a busy upcoming white-ball schedule for Pakistan ????https://t.co/3bpMrFNMNb — ICC (@ICC) August 27, 2025 تاہم رواں ماہ کے آغاز...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کو سیاسی مخالفین اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مخالفت اور تنقید کے علاوہ نہ صرف امیگریشن ، افراط زر اور بڑھتی مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے بلکہ خود اپنی ری پبلکن پارٹی کے مختلف نظریاتی اورگروہی سیاست کا بھی سامنا ہے۔ مڈٹرم الیکشن ٹرمپ کیلئے چیلنج ہوں گے پاک۔ امریکا تعلقات کی موجودہ مثبت اور مفید صورتحال کا نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے بلکہ صدر ٹرمپ کی بقیہ مدت صدارت میں جنوبی ایشیا پالیسی میں تبدیلیاں اور صدر ٹرمپ کے بعد امریکا میں اقتدار کا نقشہ تبدیل ہونے پر صورتحال بارے بھی حکمت عملی کی تیاری بھی لازمی ضرورت ہے۔ اپنی طاقتور شخصیت اور ابتدائی مقبولیت کے باعث شدید منقسم کانگریس...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جِلد کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ 44 سالہ کلارک نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے معائنہ اور بروقت تشخیص ضروری ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ کلارک نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ معمولی علامات کو بھی نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ماہرین سے رجوع کریں۔ واضح رہے کہ مائیکل کلارک کو چند برس قبل جِلد کے کینسر کی...
    آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اور مایہ ناز بیٹر مائیکل کلارک کو جلد کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، کلارک نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مداحوں کو باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کروانے کی تلقین کی۔ انسٹاگرام پوسٹ میں مائیکل کلارک نے لکھاکہ جلد کا کینسر ایک حقیقت ہے، خاص طور پر آسٹریلیا میں۔’ آج ایک اور نشان ناک سے نکلوایا ہے۔ آپ سب کے لیے دوستانہ یاددہانی ہے کہ اپنی اسکن چیک کرواتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے، لیکن میرے لیے باقاعدہ معائنہ اور بروقت تشخیص ہی کلید ہے، شکر گزار ہوں کہ ڈاکٹر نے بروقت پکڑ لیا۔‘ مائیکل کلارک نے 2004 سے 2015 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 115...
    لاہور: ہئیر کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، گھریلو جھگڑے نے قیامت ڈھا دی، سفاک ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق...
    امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت گیا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر چیری ول سے تعلق رکھنے والے جیفری ڈگلس کے مطابق جب انہوں نے یہ ٹکٹ خریدا تب وہ اپنی زندگی کا اہم دن منا رہے تھے۔ جیفری کا کہنا تھا کہ اس دن ان کی شادی کی 31 ویں سالگرہ تھی۔ جب انعام نکلا تو ان کی اہلیہ پہلی فرد تھیں جن کو انہوں نے بتایا۔ انہوں نے ٹکٹ کی تصویر اہلیہ کو بھیجی تو انہوں نے جواباً فون کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ اتنا بڑا انعام جیتنا شادی کی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کی انٹری اور انکے خلاف خصوصی  تین روز سے جاری آپریشن میں اہم کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دیر بالا کے دشوار گزار پہاڑی مقام پر افغانستان سے آئے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس، سی ٹی ڈی سمیت فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ تین روز سے جاری آپریشن کے دوران فورسز نے جانی نقصان کم سے کم ہونے کیلیے جدید طرز کے ڈرونز بھی استعمال کیے جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر ساجد بھی شامل ہے جبکہ تلاشی کے دوران پانچ دہشت گردوں کی لاشوں کو بھی قبضے میں لے لیا...
    بھارتی اداکارہ تنیشتھا چترجی نے انکشاف کیا ہے وہ اس وقت اسٹیج فور کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کا سر مونڈا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی فلمی دنیا کے دوستوں جیسے شبانہ اعظمی، ودیا بالن، دیویا دتہ اور لارا دتہ کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ تنیشتھا چترجی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ آٹھ ماہ ان کی زندگی کے سب سے مشکل دن رہے۔ والد کو کینسر کی وجہ سے کھونے کے بعد خود اس مرض کی تشخیص ہونا بہت کٹھن لمحہ تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس دوران انہیں اپنی 70 سالہ والدہ اور...
    ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔ جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔ اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی...
    ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔ یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔ یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو...
    ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد خودکشی کر کے اپنی جان لے لیتے ہیں۔ اگرچہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر خودکشی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ماہرین کے مطابق یہ تعداد اب بھی تشویش ناک ہے۔ صرف جرمنی میں 2023 کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طلبہ کی خودکشیوں میں اضافہ: اصل وجہ کیا ہے؟ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق سنہ 1990 سے سنہ 2021 کے درمیان دنیا کے 102 ممالک میں خودکشی کی شرح میں اوسطاً 30 فیصد کمی ہوئی۔ جریدے ’نیچر مینٹل ہیلتھ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ کمی خاص طور پر زیادہ آمدنی والے ممالک...
    اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حساس اطلاعات کی بنیاد پر یہ آپریشن مختلف علاقوں میں تین روز تک جاری رہا۔ ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق کارروائی ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ جیسے دشوار گزار علاقوں میں کی گئی، جو مجموعی طور پر 20 مربع کلومیٹر پر محیط تھے۔ آپریشن کے دوران دو عام شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین...
    خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 روزہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 شہری شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق یہ آپریشن ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ کے علاقوں میں کیا گیا جو مجموعی طور پر 20 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور تین روز تک جاری رہا۔ ’اس کارروائی میں پولیس، ایلیٹ فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس نے بھی حصہ لیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں مقامی کمانڈر ساجداللہ بھی...
    کچھ مادہ مینڈک “مرنے کا ڈرامہ” رچاتی ہیں تاکہ ناپسندیدہ نروں سے بچ سکیں۔ اس مضحکہ خیز رویے کو سائنسی اصطلاح میں tonic immobility یا thanatosis کہا جاتا ہے، یعنی موت کا روپ اپنانا۔ یہ رویہ خاص طور پر یورپین کامن فراگز میں دیکھا گیا ہے۔ تحقیقی مطالعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مادہ مینڈک جب مرد کی جنسی ہراسگی یا جوش کے باعث دباؤ میں آتی ہے، تو خود کو اس سے دور کرنے کے طور پر یہ حرکت اختیار کرتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب نر مادہ کو گھیر لیتے ہیں تو مادائیں درج ذیل ردعمل ظاہر کرتی ہیں: 1) جسم کو گھما کر ازسرِ نو جگہ بدلنے کی کوشش 2) نر کے آواز کی نقل کرنے والی آوازیں...
    میں تو یہی حقیقت اپنے کانوں سے سنتا آیا ہوں کہ دنیا کی مخلوقات میں سے انسان کا بچہ پالنا سب سے مشکل کام ہے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ وہ ماں کو ایسی ہمت، صبر اور گُر سکھا دیتا ہے کہ وہ اپنا سکھ چین اپنے بچے پر قربان کرکے اسے بڑا ہونے، بولنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے گُر سکھا کر دم لیتی ہے۔ انسان چونکہ اشرف المخلوقات ہے اور اس کی زندگی بغیر کسی مقصد کے نہیں ہے، لہٰذا اسے شروع سے ہی ایسی تعلیم اور تربیت دی جاتی ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اپنی زندگی کے مقصد کے حصول کی طرف گامزن ہوتا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کی انسان...
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اونیت کور نے کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔ رواں برس مئی میں ویرات کوہلی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر شیئر کی گئی اونیت کور کی تصاویر کو لائیک کیا گیا۔ یہ تصاویر 30 اپریل کو پوسٹ کی گئی تھیں جن میں اداکارہ سبز ٹاپ اور منی اسکرٹ میں نظر آرہی تھیں۔ لائیک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ تیزی سے وائرل ہوا۔ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کیں اور کئی لوگوں نے انوشکا شرما کو پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی وائرل ہوئیں۔ معاملہ...
    بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑا اپنی جوانی، چمکتی ہوئی جلد اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا ایسا راز بتایا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 51 سالہ فٹنس آئیکون نے اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ “All About Her” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے پانی سے کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ خالی پیٹ تقریباً دو لیٹر پانی پیتی ہیں اور یہی ان کی جلد کے نکھار اور توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملائکہ نے کہا، “یہ میری زندگی کا نان نیگوشی ایبل حصہ ہے۔ پانی جسم کو...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آنگابازار نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اہم اجلاس میں پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسو ڈویلپمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو بتایا کہ ان کی حکومت ریونیو میں اضافہ اور سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غیرترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کر رہی ہے اور نئے ٹیکس ریونیو کی شرحِ نمو بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم کے شعبے میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مڈل اور پرائمری اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس...
    فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بیرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت 8 ستمبر کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ طلب کرے گی۔  اس اقدام کو ملک میں بڑھتے ہوئے عوامی قرضے کے بحران کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جو ان کی اقلیتی حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی امتحان بن سکتا ہے۔ بیرو نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’میں نے صدر سے درخواست کی ہے، اور انہوں نے منظوری دے دی ہے، کہ پیر 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے۔‘‘ ان کے مطابق حکومت تقریباً 44 ارب یورو (51 ارب ڈالر) سالانہ بچت کے اقدامات کرنے جا رہی ہے تاکہ فرانس کے مالیاتی خسارے کو کم...
    بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جیا مانک اب بھی ساتھ نبھانا ساتھیا میں 'گوپی بہو' کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران جیا نے بہت سے کردار ادا کیے ہیں، لیکن مداح اس کے 'گوپی' کے کردار سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور یہ آج بھی مشہور ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا مانیک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کرلی ہے اور اس یوگک شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔  مداح گوپی بہو کو اصل میں بہو بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق جیا اور ورون میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی جو...
    ریاض میں سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جدید صحافتی رجحانات اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ تربیتی سیشنز میں خصوصی طور پر صحافت میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوے کردار اور فیکٹ چیکنگ کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ خبریں زیادہ معتبر اور مستند انداز میں پیش کی جا سکیں۔ شرکا نے زور دیا کہ تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا میں صحافت کو نئی تکنیکوں کے ساتھ مربوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزید پڑھیے: سعودی عرب کا...
    ایف آئی اے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ادارے کے نام سے جعلی ایف آئی آرز سے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آر ارسال کرکے ہراساں کرتے ہیں۔ جعلی ایف آئی آر میں شہریوں کو نامزد کرکے خوف و ہراس میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے پیغامات میں شہریوں کو ’’سائبر کرائمز اور دہشتگردی‘‘ جیسے سنگین الزامات...
    نومولود جیسے ہی دنیا میں آنکھ کھولتا ہے، فوراً ہی گردوپیش کے ماحول سے سمجھنا شروع کردیتا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنے ذہن کے ساتھ ساتھ اپنی تمام حسیں بروئے کار لاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بچوں کی نشوونما اور ان کے سیکھنے کے عمل میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ان میں جسمانی مضبوطی کے ساتھ ان کا ذہن بھی مختلف چیزوں کو اپنے حساب سے سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ماحول اور اردگرد کے لوگوں کو سمجھنے لگتے ہیں۔ خاص طور پر ماں، باپ اور بہن بھائیوں کے چہروں سے واقف ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اپنی ضروریات کے حوالے سے کسی نہ کسی طرح اظہار...
    ہمارے معاشرے میں ایک عام رویہ یہ ہے کہ جب والدین بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں، تو ان کی دیکھ بھال کا سارا ذمہ ایک ہی بیٹے یا بیٹی کے سپرد کر دیا جاتا ہے اور بعض اوقات پھر یہی ایک اولاد اپنی پوری زندگی والدین کی خدمت میں لگا دیتی ہے، جب کہ باقی بہن بھائی خود کو اس سے بالکل بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں۔ یہ نہ صرف غیر منصفانہ عمل ہے، بلکہ یہ اس ایک فرد یا گھرانے کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ والدین کی خدمت اور ان کی عزت کرنا ہر اولاد کے لیے چاہے وہ بیٹا ہو یا بیٹی یک ساں طور پر ایک سعادت اور...
    کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کی بجائے بلڈر کے طور پر متعارف کرایا ہے ۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ‘ بٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو ‘ کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی،جس کے باعث...
    چین میں ایک ڈلیوری بوائے نے خون سے لکھا گیا ہنگامی نمبر دیکھ کر خاتون کو موت سے بچالیا۔ چین کے صوبے سچوان کے شہر لی شان میں ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالب علم ژانگ کن، جو موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہا تھا، نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچالی۔ یہ بھی پڑھیں: زندہ دفن کی جانے والی نومولود کی زندگی کیسے بچائی گئی؟ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 12 اگست کو ژانگ نے ایک سڑک پر ایک سفید تکیہ دیکھا جس پر خون سے ہنگامی نمبرز ’110‘ اور ’625‘ لکھے گئے تھے۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے یہ اشارہ ڈیکوڈ کیا اور پتا لگایا کہ یہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
    سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینزیس آر اے ایس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں سی آئی پی لاؤنج کے سامنے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA)، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور مینزیس آر اے ایس کے حکام نے شرکت کی، فلائی اڈیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کے لئے دو...
    اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور حملے جاری ہیں۔ اپر دیر، ہنگو اور بنوں میں پیش آنے والے واقعات نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ ضلع اپر دیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور ہاتن درہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس آپریشن میں 8 پولیس اہلکار زخمی جبکہ سلام کوٹ کا ایک شہری، یار محمد، شہید ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد 14 اگست کو پناہ...
    انسان کی یہ بنیادی جبلت کہ اس کے خیالات، نظریات اور رائے کو دنیا قبول کرے اور ان پر عمل کرے، ایک ایسا پہلو ہے جو ہماری انسانی شخصیت اور معاشرتی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈالتا ہے۔ کیا یہ محض ایک مضبوط شخصیت کی نشانی ہے یا اس کے پیچھے کوئی گہری نفسیاتی الجھن چھپی ہے؟ آئیے، اس رویے کا نفسیاتی اور سماجی تجزیہ کرتے ہوئے اس کے مثبت اور منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ جب اپنی سوچ ہی حتمی سچ لگے: نفسیاتی اور عملی پہلو جب کوئی فرد اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کے پیچھے کئی پیچیدہ نفسیاتی محرکات کارفرما ہو سکتے ہیں۔ یہ رویہ محض ایک سادہ خواہش...
    پشاور: افغانستان سے اپر دیر کی جانب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک شہری شہید اور 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس آپریشن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اور آئی جی پی پشاور ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران...
    اداکار عمران عباس نے حالیہ تنقیدی بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی منفی رائے اکثر ان کی اپنی محرومیوں اور احساسِ کمتری کو ظاہر کرتی ہے۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار ببرک شاہ نے اپنے کیریئر اور دیگر فنکاروں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران عباس فلمی کرداروں کے لیے موزوں نہیں لگتے اور ان کی شخصیت ٔاسکرین پر مردانہ تاثر نہیں چھوڑتی۔ یہ بھی پڑھیے: عمران عباس اپنی پہلی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا‘ میں کراس بارڈر عاشقی کے لیے تیار ببرک شاہ نے اسی شو میں فواد خان کو بھی ’اوور ریٹڈ‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلمی دنیا میں ان سے بلاوجہ بڑی توقعات وابستہ...
    ایک صاحب کو کسی نے نئی گاڑی بطور ِ تحفہ پیش کی، انہوں نے اسے نعمت سمجھتے ہوئے قبول کیا۔ جب وہ اپنی گاڑی گھر لے کر آئے تو عزیز رشتے داروں نے تعریف کی اور دوستوں نے اسی بہانے جناب سے خوب مٹھائیاں کھائیں۔ سب خوش ہورہے تھے اور اس گاڑی کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے تھے۔ کبھی اس کے شیشوں کی تعریف کرتے تو کبھی اس کی بناوٹ کی تعریف کرتے، تو کبھی گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی میں بیٹھ جاتے اور اس کے کمفرٹ کو چیک کرتے۔ اس پورے ماحول کو دیکھ کر و ہ صاحب اپنے تئیں خوش ہورہے تھے کیوںکہ وہ گاڑی اب انہیں کی تھی اور انہیں کے نام سے جانی جارہی...
    اپر دیر: خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے ایک بڑا اور کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں یہ آپریشن بھرپور حکمت عملی کے تحت کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے مزید 5 دیہات کے ٹی ڈی پیز کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے مزید 5 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ریاستی عمل داری بحال ہونے کے بعد گاؤں سیرئے ملان، سیرئے میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیرگر قلعہ ترخو کے لوگ واپس جا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ درجہ بالا علاقوں کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتی ہے اور پر عزم ہیں کہ تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد، باعزت اور محفوظ واپسی کو...
    —فائل فوٹو کراچی میں مسلسل بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 20 میں تاخیر ہوئی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بارش کے دوران اسکردو اور دبئی سے کراچی پہنچی پروازیں لینڈ نہ کر سکیں، اسکردو کی پرواز پی کے 456 کو متبادل ایئر پورٹ پر بھیج دیا گیا جبکہ دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 3 35 کو ملتان بھیج دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، لاہور، اسلام آباد کی 13 پروازیں منسوخ، 63 میں تاخیر ہوئی فلائٹ آپریشن کے مطابق کراچی و اسلام آباد کی 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ،جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی، کولمبو سے کراچی کی...
    کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہو گا۔
    جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔ ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی تھی اور ریکارڈ بھی اپنے نام...
    آسٹریلوی اداکار ٹریسٹن راجرز 79 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار ٹریسٹن راجرز کئی دہائیوں سے چلنے والے ڈے ٹائم سوپ آپیرا شو "جنرل ہاسپٹل” میں اپنے کردار رابرٹ اسکارپیو کے لیے مشہور تھے۔ سینئر اداکار کی مینیجر میرِل سوودک نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر تھا، حالانکہ وہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔ میرل سوودک نے کہا کہ "ٹریسٹن کو اسکارپیو کا کردار بہت عزیز تھا، اور انہوں نے اسے زیرو سے شرور کیا تھا۔ انہیں صرف ایک دن کے کام کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ اس کردار کو بہت بڑا بنا گئے اور اب تک کئی برس گزرنے کے بعد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت...
    سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
    سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو  سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے افواج کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، ملک کو دہشت گردی سے بچانے کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آ رہی ہے۔
    منافق سیاستدان ودیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاستدان این جی اوز ودیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں وہ اپنی سمت ٹھیک کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے سیاستدانوں سمیت این جی اوز اور دیگر پر شدید تنقید کی ہے۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے گھناونی کوشش کرتے ہیں۔سینیٹر نے اپنے ٹویٹ...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کرنے اور اتحاد کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور میں منعقد سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وارث میر انقلابی اور جمہوری شخصیت تھے، جیل سے رہائی پر انہوں نے تلخی ختم کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں۔ سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی#ExpressNews #LatestNews #YousafRazaGillani #ChairmanSenate #Politics #Negotiations #LatestUpdates #Pakistan pic.twitter.com/m2oG4zk6JA — Express News (@ExpressNewsPK) August 17, 2025 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری عسکری سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اس سے پہلے ہم نے...
    کراچی: متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی  نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت  دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع...
    اگر آپ دن بھر جمائیاں لیتے رہتے ہیں، یا دفتر میں دوپہر گزارنے کے لیے تیسرا، چوتھا کپ کافی پی رہے ہوتے ہیں، تو ہوشیار ہو جائیں  یہ صرف تھکن کی علامت نہیں بلکہ نیند کی شدید کمی  کا اشارہ ہو سکتی ہے، جو کہ آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیند کی کمی صرف سستی یا بوریت نہیں، بلکہ ایک ایسا صحت کا مسئلہ ہے جو اگر مسلسل نظرانداز کیا جائے تو ذیابیطس، دل کی بیماری، فالج، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ڈپریشن جیسے مہلک امراض کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ نیند کی کمی، ایک عالمی صحت مسئلہ حال ہی میں امریکن...
    ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...
    اسلام آباد: تعلیم فاؤنڈیشن اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے درمیان پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین کے 20 اسکولوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اَپ گریڈ کرنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 اسکولوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا اور مرحلہ وار اَپ گریڈیشن کا عمل 20 اسکولوں تک بڑھایا جایا جائے گا۔ معاہدے کی تقریب میں تعلیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ اور سی ای او محمد سلیم احمد رانجھا نے دستخط کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد سعید (صدر چیپٹر سوئٹزرلینڈ و سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر)، زمان مہدی (پاکستانی مندوب برائے یو این او)، حسام چیمہ (کونسلر پاکستان...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ فیڈرل ریزرو پولیس کی ڈسٹرکٹ آفیسر ماریہ کی سربراہی میں سوات کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے متعدد متاثرین کو ریسکیو اورمتاثرہ لوگوں کو محفوظ پر منتقل کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمانڈنٹ فیڈرل ریزرو پولیس ریاض نذیر گاڑا، ڈسٹرکٹ آفیسر سوات ماریہ اور انکی ٹیم کے عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں فیڈرل ریزرو پولیس کے جوان متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کا اپنے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ 9مئی کے بعد سیاست کو خیرباد کہنے کے بعد کیا کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل سنونیوزکے پروگرام ’’برعکس ‘‘میں اینکرپرسن رانا مبشر نے فوادچودھری سے سوال کیا کہ ’’عثمان بزدار آج کل کہاں ہیں‘‘۔ جس کے جواب میں فوادچودھری نے کہاکہ آج کل وہ کوئٹہ میں ہیں ،منرلز کی پارٹنرشپس میں حصہ ڈال رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ  صادق سنجرانی کےساتھ ان کے تعلقات اچھے تھے،پہلے بھی وہیں پر تھے اب بھی وہیں پر ہیں،انہوں نے اپنا بزنس شروع کرلیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ٹیلیفونک گفتگو یہ بھی سنتے...
    سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ملک کے بانیوں اور مسلح افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر بھارت کی حالیہ در اندازی کوپسپا کرنے کے لئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور فیصلہ کن قیادت قابل تحسین و قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ (نشان امتیاز) و سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور احتساب کی تجدید وقت کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان نے اپنا کام کردیا اب حکومتوں کے کردار ادا کرنے کی باری ہے، گڈگورننس اور معیشت کے لئے بہترین اصلاحات اور انقلابی...
    منجھی ہوئی دلکش اداکارہ فضیلہ قاضی کو ان کی فنکارانہ خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور معروف اداکار قیصر نظامانی اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ ڈالا۔ قیصر نظامانی نے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا حق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔ قیصر نظامانی نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کے لیے باعث فخر سہی لیکن میرے لیے یہ ایک جدوجہد کی کہانی ہے۔ ادکار نے مزید لکھا...
    قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی، نااہل قابض مودی سرکار حق خودارادیت کی آواز دبانے میں مکمل  ناکام ہو چکی ہے۔ ترجمان ناگالینڈ فوج نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف عوام کو متحد رہنے کے لیے زور دیا۔ ترجمان ناگالینڈ فوج کے جاری بیان کے مطابق اس دنیا میں ہمارے لیے ہماری سرزمین موجود ہے، اگر ہمارا وجود قائم ہے تو اس کے لیے ہمارے پاس ایک خطہ بھی موجود ہے اور جلد اپنی سرزمین، اپنی تاریخ، اپنے مستقبل میں ساتھ ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے آزاد وطن کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ ہماری زمین، ہماری سیکیورٹی اور ہمارا مستقبل خطرے میں ہے، اس کے لیے ایک ہونا ہوگا، جب...
    کراچی: قومی سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے ٹی 20 کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند نہیں ہوئے۔ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر لاہور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر قومی سلیکٹر عاقب جاوید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) تاریخ میں زیادہ تر اُن افراد کا تذکرہ ہے جن کے پاس طاقت اور اقتدار تھا۔ ان کے نزدیک عام انسانوں کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ عام لوگوں کا قتل عام اور آبادیوں کو تباہ و برباد کرنا ان کا مشغلہ تھا۔ دوسری جانب ایسے دانشور تھے جو دولت اقتدار سے علیحدہ رہتے ہوئے غربت اور افلاس کی زندگی گزارتے تھے اور انہی حالات میں نئی فکر اور سوچ کو جنم دیتے تھے۔ تاریخ ان دونوں پہلوؤں کی نمائندگی کرتی ہے۔ تاریخ میں دیے ہوئے واقعات جن کا تعلق گزرے ہوئے ادوار سے ہوتا ہے، تلخ بھی ہیں اور خوشگوار بھی اور فرد کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل و  آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق  سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق  سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر  فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو...
     راؤدلشادحسین: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ای پیمنٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو علی حیدر گیلانی نے مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لےلیاجس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 اور 22 میں ای پیمنٹ سسٹم نافذ نہ کرنے سے پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں،ایکسائز ملازمین نے کاغذی رسیدوں میں ہیر پھیر کرکے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری میں ریکارڈ بے ضابطگیاں ہوئیں،گاڑیوں کے ٹوکن...
    اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ Tagsپاکستان
     پاکستان کی معروف اداکارہ سویرا ندیم تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ سویرا ندیم نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کیں تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔سویرا ندیم نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا۔۔ اور شاندار اداکاری، اپنی خوبصورتی اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں کے دل جیتے۔۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ سے روایتی ملبوسات میں چند تصاویر شیئر کیں۔جس کے باعث مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈیٹنگ کی گئی ہیں۔ جس میں اداکارہ کے چہرے کو غیر معمولی طور پرسلم دکھایا گیا۔ جبکہ جلد کو حد سے زیادہ ایئر برش کیا گیا۔ ایڈیٹنگ سے...