2025-11-10@00:27:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2377
«لیجیان 1 وائی 9»:
(نئی خبر)
بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی اداروں اور جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشن کیے، جن میں 13 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بہادر فورسز نے ناکام بنایا ہے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں اور جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی ترقی اور امن و امان پر گفتگو وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا :وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہمیں کارروائی کرنا پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد...
مری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے بعد مری ہمارا دوسرا گھر ہے، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت اطراف کے علاقوں میں دل کے علاج کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں تھی، دل کی تکلیف ہو جائے تو مریض کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مری سے پنڈی پہنچتے پہنچتے مریض بھی دم توڑ دیتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ یہاں دل...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو کیوں نہیں لیں گے، آپ نے سیاست شروع کردی ہے، ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے، زبردستی کیوں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
کراچی کی فضائی حدود میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سگنل دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایمریٹس ایئر کی فلائٹ EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہی دی۔ غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، پرواز کے عملے نے اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے...
چکوال یونیورسٹی آمد پر شاندار استقبال، مریم نواز ہونہار سکالر شپ لیپ ٹاپ لے کر طلبا کے درمیان پہنچ گئیں
چکوال‘ لاہور (شہزاد چودھری/ نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ لیکر پھر طلباء کے درمیان پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں آمد پر اظہار مسرت کیا۔ چکوال یونیورسٹی میں مریم نواز کی آمد پر طلباء نے شاندار خیرمقدم کیا اور نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب کے دوران طالبعلم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفی بنانے کے لئے پرجوش تھے۔ یونیورسٹی کے سپیشل طالب علم نے پیانو پر قومی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (جسارت نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ منگل کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جبکہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان بھی حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں کیس میں وکلائے صفائی...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دنیا بھر کے دورے کرسکتی ہیں تو خیبرپختونخوا حکومت کو بھی اجازت دی جائے۔ پشاور یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے افغانستان میں وفد بھیجنے کے لیے وفاق کو کئی بار خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت اپنے نمائندے بھی وفد میں شامل کرے تاکہ ان کے خدشات دور ہوسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پہلے اپنی کریڈیبلٹی درست کریں اور پاکستان کے حقیقی وزیر اعظم بننے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن تب ہی ممکن ہے جب مودی مذاکرات کے لیے تیار ہوگا اور اُس کے دانت توڑنے سے ہی بات آگے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنجھورو(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر ایم پی اے علی حسن ہنگورجو.پی پی پی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر جونیجو۔اور پی پی پی ضلع سانگھڑ کے ترجمان عمران دھامرہ۔ نے اپنا مشترکہ بیان دیتے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دریائے سندھ پر نہریں بنانے اور متنازع پانی کے معاملات پر جو الفاظ ادا کیے گئے وہ قابل مذمت ہیں، دریائے سندھ پر متنازع نہریں یا ڈیم کے متعلق وفاقی حکومت کے زیر صدارت آئینی فورم پر یہ طے ہوا تھا کہ جب تک مکمل طور پر صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوتا ہے تب تک نہروں سمیت کوئی بھی متنازع منصوبہ شروع نہیں ہوگا، تو وزیراعلی پنجاب مریم نواز اس طرح کے...
صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس سے بھی واک آؤٹ کردیا، اور واضح کیاکہ جب تک وزیراعلیٰ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتیں، پیپلز پارٹی ایوان میں کسی قانون سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر ضمیر گھمرو نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ غریب عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیے گئے بعض بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات...
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت عوام اور ملک کے حوصلے کو پست نہیں کرسکتیں ۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر کا ایجنڈا محض معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے مگر قوم کا عزم اور اتحاد دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بناتا رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، جس پر پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی...
—فائل فوٹو پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے ایوان سے واک آؤٹ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر ضمیر گھمروکا کہنا ہے کہ جب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کینال کے مسئلے پر ہم نے اپنے اعتراضات سی سی آئی میں دیے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینال منصوبے کا افتتاح کیا۔ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔ دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا...
وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، سید نوید قمر کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ہم اِس حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پربیٹھنا مشکل ہوگا۔اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن بینچز پر آنے کی دعوت دی تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ...
مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ
مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
اسلام آباد(آئی این پی )زیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی چوری کے طعنے پر جواب دینا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ذمہ داری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں جو بات کی وہ ان کا بطور وزیر اعلی موقف ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی ہے اور نہ ہی کسی کو کوئی جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا صوبے کے پانی سے متعلق موقف ہے، پنجاب کو پانی چوری کا کہا جائے گا تو جس نے موقف دینا تھا وہ دیا ہے، ان کی ذمہ داری ہے وہ موقف سامنے رکھیں، تمام صوبوں کو اپنے وسائل میں...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی سے معذرت کر لی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گھر کے بڑے اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے۔ سیاست میں گرما گرمی چلتی رہتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ کے سینئر وزیر کا وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر مایوسی کا اظہار مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب اپوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ خوش نہ ہوں، ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی، اتحاد جاری رہے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت کے حوالے سے عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جب کہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔ سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان...
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی اراکین کا قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ،وزیر قانون کی معذرت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی اراکین قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا، پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دریائے سندھ پر نہریں بنانے اور پانی کے حوالے سے جو الفاظ استعمال کئے گئے اس پر ہمیں افسوس ہے،ان حالات میں حکومتی بنچز پر بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے مریم نوازکی تقریر پر پیپلزپارٹی سے معذرت کرلی ۔ دبئی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا مزید :
نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی تقریر کے دوران نعرے،اقوامُ متحدہ کے سیکیورٹی حکام کا نوٹس، اقوام متحدہ کی روایات کے خلاف داخلی سیاست پر مبنی نعرہ کو دنیا کے مختلف ممالک میں بھی دیکھا اور سنا گیا۔ داخلی سیاست پر مبنی نعرے کیوں، کس نے اور کس کے ذریعے پاس حاصل کرکے لگائے تحقیق کی جارہی ہے۔ Post Views: 1
چین کے شہر شنگلی میں منعقدہ بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں دنیا بھر کی ماہر ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی "الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل" نے کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی پیشکش کو ایک مخصوص پیغام اور قومی جذبے سے مزین کیا۔ آتشبازی کے ذریعے پاک چین دوستی کی خوبصورت ترجمانی کی گئی۔ جے ایف-17 تھنڈر کا آتشبازی میں جلوہ دیکھ کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ مظاہرہ صرف تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ جذبات اور تعلقات کا آئینہ دار تھا۔ شو کے دوران پاکستانی موسیقی کی دھنیں ماحول کو اور بھی جاندار بنا گئیں۔ رنگوں، روشنیوں اور موسیقی کے حسین امتزاج نے ہر دل کو چھو لیا۔ شائقین نے پاکستانی ٹیم...
اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور ایکسائز آفس کی فراہم کردہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور اصل نمونہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ون ویلنگ، لین وائلیشن اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے سے بھی گریز کریں۔ یکم اکتوبر کے بعد ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق پولیس پہلے ہی ون وے کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ تمام موٹرسائیکل سوار سات اکتوبر تک اپنے لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی حاصل...
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
یورپ کے کئی ممالک نے حالیہ دنوں میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ محض سفارتی کارروائی نہیں بلکہ ایک بڑے انسانی ضمیرکی آواز ہے جو برسوں سے دبائی جا رہی تھی۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا جیسے ممالک نے یہ تسلیم کر کے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور اپنی ریاست کے جائز حق دار ہیں لیکن انھی دنوں اٹلی نے اس کے برعکس موقف اختیارکیا اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ اس انکار نے پورے اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ گلیاں چوراہے اور بڑے بڑے شہر احتجاج کی آواز سے گونج اُٹھے۔ طلبہ، مزدور، خواتین اور عام شہری ایک ہی بات...
معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن یا ہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک ہے‘جاوید قصوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں ، بشمول خواتین اور معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن ہاہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک اقدام ہے ، اسرائیل نے غزہ میں جس ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے ، اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس کا وجود عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، دورہ امریکہ کے دوران غزہ کے معاملے جس قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائی گئی، پوری دنیا کے مسلمانوں کی نگاہیں مسلم...
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق تک نہیں دیا جاتا۔ صائمہ سلیم نے یاد دلایا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی...
---فائل فوٹو دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کے انتقال کے سبب فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ کراچی سے دبئی پرواز کو 3 سالہ بچی کی طبیعت خرابی کے سبب روک لیا گیا۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق دبئی فیصل آباد کی غیرملکی ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا۔ڈاکٹرز پی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طیارے کے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ نہ تو درد کم کرنے والی دوا ٹائلینول اور نہ ہی ویکسین 'آٹزم' مرض کا سبب بنتی ہیں۔ ادارے نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اصرار کیا تھا کہ چونکہ ٹائلینول آٹزم کا سبب ہے اس لیے حاملہ خواتین کو اس سے بچنا چاہیے۔ صدر ٹرمپنے بچوں کو دی جانے والی معیاری ویکسینز پر بھی سوال اٹھایا اور اس میں بھی بڑی تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔ طبی گروپ طویل عرصے سے ٹائلینول کے بنیادی اجزا ایسیٹامنفین، یا پیراسیٹامول کا حوالہ دیتے ہوئے حمل کے دوران لینے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سیشن کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کا زبردست اور مفصل جواب دیتے ہوئے پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت جو خود کو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اب وہ اپنی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی طاقت کے ناجائز استعمال کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا۔صائمہ سلیم نے فورم پر بھارت کے دعووں کو حقائق کے برعکس قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اب عالمی برادری خاموشی اختیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ...
خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مریم نواز میری سیاسی طریقے سے بات کریں، خود داری یا ایمان داری کا سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے نہیں لینا، عوام جانتے ہیں کہ کون کس صوبے کی حالت بہتر رکھتا ہے اور الیکشن کیسے جیتتا ہے، بلاول زرداری نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور گندم کے کسانوں کو سپورٹ کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو سپورٹ کیا، کل بلاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-10 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہرلحاظ سے تندرست ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا کا علاج کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 31 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈیڈکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ...
پشاور : گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں،جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-14 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ راصب خان مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کے خطاب کو ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کا خطاب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائدِ ایوان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور مظالم کو جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھی آواز بلند...
جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے بنیان المرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ تمام...
سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی ایک مسافر بردار پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پائلٹ کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر “مے ڈے” کال دے کر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک بوئنگ 737 طیارے میں پیش آیا، جس میں 156 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے معمول کے مطابق سڈنی سے روانگی لی، تاہم دورانِ پرواز پائلٹ کو کارگو ایریا سے وقفے وقفے سے آگ سے متعلق الرٹس موصول ہونے لگے، جس پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری...
نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطاب کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطاب کریں گے، تاہم مسلم اور عرب ممالک نے اس تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے مندوبین اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کر جائیں گے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے اہم رکن ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطین میں جنگی جرائم...
آزاد کشمیر احتجاج: وفاقی وز را کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کرلیے ۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہےجس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں ، کشمیر میں بجلی 3...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت مقابلے کے دوران قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے نہ صرف میدان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد حارث رؤف نے منفرد انداز میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے جیسے کہ وہ جہاز اڑا رہے ہوں، جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و جذبہ بھر گیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دلاتے ہوئے مخصوص اشارے بھی کیے، جو مداحوں کو پرجوش کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل اب حارث رؤف کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) یمن کی صدارتی کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی نے اپنے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے، قومی ریاست کی تعمیر نو، خطے اور دنیا کو بڑھتے ہوئے سرحد پار خطرے سے محفوظ بنانے اور ملیشیاؤں کا باب بند کرنے کے لیے ایک موثر بین الاقوامی اتحاد کے قیام کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عام مباحثے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یمن کو ایرانی حکومت کے توسیع پسندانہ منصوبے اور اس کی ملیشیاؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو بھوک کو بطور ہتھیار، مذہب کو بطور آلہ اور سمندری راستوں کو دباؤ کے ذریعے کے طور پر...
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے پاکستان میں کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سندھ کے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری، خصوصاً کریکولم ڈیولپمنٹ، اساتذہ کی تربیت (ٹیچرز ٹریننگ)، فاؤنڈیشنل لرننگ اور اسسمنٹ ریفارمز جیسے شعبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا جو مستقبل میں عملی اقدامات اور سفارشات تیار کرے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کے سرکاری اسکولوں میں کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز متعارف کروانے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
کراچی: ملیر میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کارروائی کے دوران 3 رائس ملز پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ذخیرہ کی گئی 75 ہزار بوری گندم برآمد ہوئی، جس کے بعد تینوں ملز سیل کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق منافع خور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے بجائے بڑی مقدار میں گندم چھپا کر ذخیرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مذکورہ ملوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی مختلف ریاستیں حالیہ موسلا دھار بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کولکتہ میں تمام ہلاکتیں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان واقعات کی ذمہ داری نجی بجلی کمپنی سی ای ایس سی لمیٹڈ پر عائد کی ہے۔ شدید بارش کے باعث شہر کی سڑکیں زیر آب آگئیں، ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ٹرین اور میٹرو سروسز بھی شدید متاثر ہوئیں۔ بیشتر علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی منقطع رہی۔موسمیاتی محکمے کے مطابق کولکتہ میں گزشتہ 39 برسوں میں اس نوعیت کی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ یکم سے 22 ستمبر کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے مسائل پر سیاست کرنے والے پہلے اپنے صوبے سنبھالیں، ہم اپنا کام خود کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پنجاب کو سنبھالنے کے لیے نہ امداد مانگی جائے گی اور نہ کسی سے مشورے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگتی؟ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ امداد مانگنا عزتِ نفس کے خلاف ہے۔ پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ سیاست کی جگہ خدمت کو ترجیح دیں...
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان ذاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مکمل نظرانداز کردیا۔ ذاکر علی نے نہ سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کیا نہ ہی ان کی جانب دیکھا۔ So no handshake between India and Bangladesh too? pic.twitter.com/1AINwKQzRD — Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 24, 2025 یاد رہے کہ پاکستان اور مسلم مخالف خیالات رکھنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ بھارتی ٹیم میچ کے بعد پاکستانی...
سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے "Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development" کے موضوع پر اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرِ اعظم کی اس موقع پر چینی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی. وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی. بجلی کے نظام میں خرابی، کوسٹاریکا نے فضائی حدود اور پروازیں معطل کر دیں وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے....
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
پشاور: خیبر: وادی تیراہ شاڈالے اکاخیل سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور مظاہرین سے مذاکرات کے لیے باڑہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے قبیلہ اکاخیل کے ملک ظاہر شاہ آفریدی کے حجرے میں تیراہ واقعے کے متاثرین سے تعزیت کی اور کہاکہ تیراہ واقعے قابل افسوس ہے، شہداء کے لئے جو اعلان کیا گیا ہے وہ رقم متاثرہ خاندانوں کو دی جائیگی، انہوں نے شہداء کو دہشت گرد کہنے کی بھی مذمت کی۔ وزیر اعلی نے مشران سے کہا کہ آپ لوگ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ عسکری حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر پشاور،...
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی فوری سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس میں جاری حکم امتناع کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، لہذا درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔ عدالت نے 21 نومبر 2024 کو جسٹس عدنان کریم میمن کی جانب سے اس کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد جاری کیا گیا اپنا 17 دسمبر 2024 کا...
شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صارفین سے کمپنی کی ویب سائٹ پر صرف آن لائن درخواست جمع کروانیکی اجازت دیدی گئی,سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صرف ایل این جی کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی شروع کر دی,درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ، پراپرٹی کی دستاویزات لازمی قرار دیدی گئیں. درخواست کیساتھ ہمسایہ صارف کا گیس بل لگانا بھی لازمی قرار دیدیا گیا,پہلے سے جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی درخواستیں جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا،جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز کے صارفین کے لئے علیحدہ لنک دیا گیا ہے،جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے حامل صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیا جائیگا۔...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔(جاری ہے) پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون...
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،...
تصویر، اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب منافع جائز حدود سے باہر نکل جاتا ہے تو اسے روکنا میرا فرض ہے، رشوت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، جتنی تیزی سے رشوت کی کمائی آتی ہے اتنی تیزی سے چلی جاتی ہے۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرو ایک پیسہ رشوت کا نہیں لو گے، کاروباری افراد جائز منافع کمائیں، حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق گندم آٹے کی قیمت یقینی بنانی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے جو امن قائم کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میں سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دینا چاہتی ہوں، پنجاب میں ایسے اضلاع...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہاہےمصنوعی مہنگائی کے باعث عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے، خواہش تھی ایسی اتھارٹی بنے جومہنگائی اورتجاوزات سے نجات دلائے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا عوام کی تکلیف اورمشکل کومحسوس کرکے پیرافورس بنائی ،پنجاب گورننس کانیاماڈل پیش کرنے والاپہلاصوبہ بن گیاہے- Post Views: 1
دہلی کے پوش علاقے وسنت کنج میں واقع ایک معروف آشرم کے ڈائریکٹر پر کم از کم 17 طالبات نے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم سوامی چیتنیانند سرسوتی المعروف پارتھ سارتھی، سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ سے وابستہ ہے۔ طالبات کے بیانات طالبات نے الزام لگایا کہ ملزم نہ صرف فحش پیغامات اور نازیبا زبان استعمال کرتا تھا بلکہ زبردستی جسمانی رابطے پر بھی مجبور کرتا رہا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟ شکایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ خواتین فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے طالبات پر دباؤ ڈالا کہ وہ سوامی کی ’مطالبات‘...
سوال اٹھا، مریم نواز اور علی امین گنڈا پور میں سے بہتر وزیر اعلیٰ کون ہے؟ عرض کی کہ علی امین گنڈا پور اور عثمان بزدار جیسے رجالِ کار سے مریم نواز کا کیا مقابلہ؟ مریم نواز بھی کوئی وزیر اعلیٰ ہیں؟ وزیر اعلیٰ تو عالی قدر علی امین گنڈا پور جیسا ہونا چاہیے، جو گردو پیش سے بے نیاز اپنی ہی دھن میں کلاؤڈ برسٹ کی طرح رجز پڑھتا آئے: ’یا محبت! اخ تھو‘ اور اگلے ہی لمحے سرسوں کی مانند لہراتا لوٹ جائے۔ شہد جیسی میٹھی یہ بے ادائیاں ہی پھر اس کی کامرانی کی دلیل قرار پائیں۔ مریم نواز کو کیا خبر کہ اس جدید دور میں وزارت اعلیٰ کے تقاضے کیا ہوتے ہیں؟ وزیر اعلیٰ تو...
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ائیر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے قریب ترین ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔طیارے کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے۔
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی گئی ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ ۔الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-14 نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں تعلیم کے نام پر کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے۔ شہر اور اطراف کے بیشتر نجی اسکولز حکومتِ سندھ کے بنائے گئے قوانین اور ایجوکیشن ایکٹ 2013 کی صریح خلاف ورزی کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔والدین کی جیبوں پر ڈاکہ شہر کے کئی اسکولز بھاری فیسیں وصول کر رہے ہیں، مگر نہ تو معیاری سہولتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی ایجوکیشن ایکٹ کے تحت غریب اور مستحق بچوں کے لیے 10 فیصد فری نشستیں دی جا رہی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ “فیس ہر سال بڑھا دی جاتی ہے، لیکن کلاس رومز تنگ، لائبریری...
کراچی: باکو سے بھارت کے شہر چنائے جانے والی سلک وے ایئر لائن کی ایک غیر ملکی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ طیارے نے رات 8 بجے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جس کے بعد اسے بحفاظت پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرواز بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب کے قریب پرواز کر رہی تھی کہ دورانِ پرواز اچانک طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ کراچی ATC نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فوری لینڈنگ کی اجازت دے دی، جس کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ائرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانوی محکمے ڈی ایف ٹی نے نجی ائرلائن ائربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ائرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ائر لائن پی آئی اے کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ائربلیوکے ائربس 320 طیارے ترکیہ میں...
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ساہیوال میں اگلے ہفتے سے ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ...
حریت قائد نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے میرواعظ کشمیر اور آزادی پسند رہنما محمد عمر فاروق نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، دنیا کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم کا ادراک کرنا ہوگا۔ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک بیان پر کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک خوش آئند اور حوصلہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔فیصل امین کے نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنما کے الزامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔لیگل نوٹس میں ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 1 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
صوبے میں فوجی کارروائیاں آئین کے تحت ان کا حق ہے،ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انہیں روک سکیں. علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی.(جاری ہے) دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی...
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم سے ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ اعتماد، عقیدت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ خانہ کعبہ اور روضۂ رسول ﷺ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد کی گئی اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی اعلیٰ سطحی تقریب شامل ہیں۔ وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر ممالک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔ اسحاق ڈار نے فخر کے ساتھ یاد...
کراچی: لانڈھی کے علاقے سے اغوا کرکے قتل کیے جانے والے کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطبق لانڈھی تھانے کے علاقے 36 بی لعل مزار سے اغوا کر کے قتل کیے جانے والے سات سالہ کمسن بچے سعد علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچے کی موت سر پر وزنی چیز سے چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس سرجن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول بچے کے مختلف اعضا کے سیمپل لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھجوا...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔(جاری ہے) ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام کی مانند ہے، وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد )وائٹ ہاؤس کی ترجمان( Karoline Leavitt )کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست کرنے کا عمل حماس کے لئے انعام کی مانند ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان( Karoline Leavitt )نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب( danny danon )کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ...
ترجمان وائٹ ہاؤس Karoline Leavitt نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب danny danon نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں والی بات چیت ڈھونگ ہے۔ Post Views: 2
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 1
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...
حالیہ دنوں میں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال اور فرانس سمیت کئی بڑے ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اب دنیا کے 150 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر مانتے ہیں۔ ’ یہ اسرائیل کے لیے جھٹکا ہے‘، ادیل شادید ہیبرون کے قریب دورا کے محقق ادیل شادید کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا فیصلہ ایک تاریخی اصلاح ہے کیونکہ برطانیہ نے ہی ایک صدی قبل بالفور ڈیکلریشن کے ذریعے اسرائیل کی بنیاد رکھی تھی۔ ادیل شادید ان کے مطابق یہ فیصلے اسرائیل کی سیاسی اور اخلاقی تنہائی میں اضافہ کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک زمین اور عملی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، صرف کاغذ پر ریاست کو تسلیم...
افغانستان کے صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایران جانے کا خواہشمند تھا، اتوار کی صبح وہ چپکے سے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوا۔ مسافروں کے ایک گروہ کے پیچھے چلتے ہوئے ایک جہاز کے پچھلے پہیے کے خانے یعنی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں جا چھپا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے پاس صرف ایک چھوٹا سرخ اسپیکر تھا۔ تاہم، یہ طیارہ تہران کے بجائے نئی دہلی جا رہا تھا۔ 90 منٹ سے زائد وہ لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں پرواز کرتا رہا اور معجزانہ طور پر بغیر کسی نقصان کے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترگیا۔ ایئرپورٹ کے عملے نے اسے گھومتے ہوئے دیکھا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی، شام...