2025-10-18@20:14:52 GMT
تلاش کی گنتی: 589

«پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان جلسے میں خطاب کرتے ہوئےڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والہانہ اور پرتپاک ستقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ڈیرہ غازی خان آ کر دلی خوشی ہوئی،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ہم نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کیا، محمد نواز شریف کا وژن صرف ترقی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،جنوبی پنجاب...
    امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما میں ڈیرین جنگل کے علاقے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پانامہ (سب نیوز )امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں سمیت تقریبا 100 تارکین وطن کے ایک گروپ کو وسطی امریکی ملک پاناما کے ہوٹل سے ڈیرین جنگل کے علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک بیان میں پاناما کی وزارت سیکیورٹی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکا سے بے دخل کیے گئے 299 تارکین وطن میں سے 13 کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر 175 دارالحکومت پاناما سٹی کے ہوٹل میں مقیم ہیں، جو وطن واپسی پر رضامندی کے بعد آگے سفر...
    نیویارک (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اس موقع پر امن و سلامتی، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2025 ء اور 2026ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے پاکستان کی دیرینہ وابستگی بشمول اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان سٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مطابق ان کے لیے وہاں با عزت روزگار کے مواقع زیادہ ہیں۔ وہ وہاں اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب پیسے کما رہے ہیں جو ان کے لیے پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔ ان افراد کی تنخواہیں ماہانہ دو سے تین ہزار ملائیشین رنگٹ کے درمیان ہیں (ایک ہزار رنگٹ تقریبا ساٹھ ہزار روپے کے برابر بنتے ہیں)۔ چونکہ ہم سیاح تھے اس لیے ہمارا زیادہ تر واسطہ کیشیئیر، بیروں، چوکیداروں اور صفائی ستھرائی کے عملے سے ہی پڑنا تھا۔ بہت سوں کو ان کی کمپنی کی طرف سے رہائش اور دو وقت کا کھانا بھی مل رہا ہے۔ وہ اپنی...
    اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کیلئے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا، نائب وزیراعظم نے...
    اسلام آباد: نائب  وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی، جس میں سرحد پار دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   وزارت خارجہ سے  جاری بیان  کے مطابق  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم...
    فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے  یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے بریفنگ دی۔انہوں نے یونیسکو کے مقاصد کے حصول، علاقائی تعاون کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے حال میں فرانس میں اپنی بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ فرانس میں پاکستانی مصنوعات، تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فرانس کے درمیان مزید بہتر تعلقات کےلیے کوشاں ہیں۔انہوں جنگ کو انٹر ویو میں بھی اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات...
    کولاج فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ جاپان میں مقیم 35 ہزار پاکستانیوں کو اپنے وطن آنے جانے میں سہولت حاصل ہو۔اس حوالے سے ملک نور اعوان نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک باضابطہ خط تحریر کیا جس میں انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث پاکستانیوں کو مہنگی اور طویل غیرملکی پروازوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، جو ان کےلیے سخت پریشانی کا باعث ہے۔ملک نور اعوان...
    اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔  رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں۔ 15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں، یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، فعال انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے۔ خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں، 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا...
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد ایوب خان، این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی ذمہ دار اعجاز اللہ نے پریم یونین ریلوے کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔جبکہ سابق امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹونے بھی خیر محمد تنیو کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کرے گا۔ اجلاس میں وزارت کامرس کی طرف سے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کچھ لازمی آئٹمز جن کا نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا تھا کو امپورٹ پالیسی آرڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں برکس کے ممبر ممالک کی طرف سے نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی ممبرشپ لینے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ این ڈی بی کے 5882 شیئرز کو خریدا جائے گا۔ ان کی قیمت 582 ملین ڈالر ہے اور اس میں سے 116 ملین...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء )نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دی گئی قومی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت پاکستان میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کا نوٹیفکیشن یکم جنوری 2025 کو جاری کیا۔ اس انقلابی اقدام کا مقصد ملک میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہے۔ یہ پالیسی پائیدار ترقی کیلئے اقوامِ...
    ویب ڈیسک:  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف...
    فرانس میں پاکستان کی سفیر اور اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسکو میں  مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی چیئرپرسن سے ملاقات کی۔ملاقات میں یونیسکو میں مشترکہ ترجیحات اور آئندہ سیشن 21 کے بورڈ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں فرانس اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ کےلئے سرگرم عمل ہیں۔اسکے ساتھ ہی وہ یونیسکو میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی...
    ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کا متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھاکہ کل سے 14 فروری تک ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبز کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی رہنما،ٹریڈ یونینزبھی شریک ہوں گی۔ کراچی: ہیوی...
    رواں ماہ پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی ‘آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025’ کے لیے تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کا شیڈول موضوع بحث بن چکا ہے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے سے محروم لوگ یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ اگر آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لائیو میچز آپ کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں۔پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور...
    راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پاکستان باالخصوص راولپنڈی ، اسلام آباد میں موجود افغان شہریوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے آپریشن کے دوران اب تک راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کردیاجبکہ دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ۔۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان سے نہ جانیوالے افغانیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افغانوں...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
    یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...
    پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔ معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔ چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں نجی ہوٹل کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اراکین پالیمنٹ، ممتاز تاجروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، ملک میں سرمایہ کاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پاکستان کی نوجوان کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔(جاری ہے) انہوں نے فاطمہ احمد خان کو کم عمری میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔ قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ...
    اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں جدہ سے اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔  نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشوں کو بدھ کی شب پرواز ایس وی 726 کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں علی سجاد، حامد شبیر، اقبال وقاص اور محمد ارسلان شامل ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا تعلق شیخورپورہ سے ہے۔  یاد رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے...
     ویب ڈیسک:مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔ یہ لاشیں پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی گئیں، جہاں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لاشیں وصول کیں۔  ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، دو میتوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، جبکہ ایک میت کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر، اور اقبال وقاص شامل ہیں۔ صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ  وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل پر میتیں وصول کیں اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
    تصویر بشکریہ اے پی پی مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں۔لاشوں کو بدھ کی شب پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر اور اقبال وقاص کی میتیں جدہ سے پاکستان لائی گئیں۔ مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئیمراکش کشتی واقعے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاء الدین اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین ایئر پورٹ پر موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مراکش کشتی حادثے میں ملنے...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ”یکجہتی کشمیرریلی “سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور بھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے ،بھارت کے خلاف واضح ،دو ٹوک اور جرأت مندانہ حکمت عملی اپنائیں،5 فروری سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اسلام آباد میں تنازع کشمیر پر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تھی تاکہ قومی موقف کی ترجمانی ہوتی اور بھارت کو بھی پیغام جاتا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ، کشمیر کا...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز برطانیہ کےلیے پروازوں کی تیاری میں مصروف ہے، برٹش پاکستانی کمیونٹی قومی ایئر لائن کی پانچ سال کے بعد دوبارہ بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔ لندن سے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کےلیے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ اپریشن سے قبل کیٹرنگ سروس کےلیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے تین اسٹیشنز پر کیٹرنگ کے لیے درخواست طلب کر لی ہیں۔ مانچسٹر، لندن اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی...
    بیجنگ: پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جو اسٹیٹ بینکویٹ میں ہوئی۔ اس ملاقات میں وزیرداخلہ نے چینی صدر کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے کئی اہم سیکیورٹی تدابیر نافذ کی ہیں، جن میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور ان کی سیکیورٹی کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان- فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کروا رہی۔ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ شریک ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، حافظ نعیم الرحمانامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ...
    احمد منصور:5فروری  یوم یکجہتی کشمیر کے پروقار موقع پر عسکری قیادت نے  کشمیریوں کے حق خورادایت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے  خصو صی پیغام جاری کیا ہے۔    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور مسلح افواج  نےکشمیریوں کے حق خورادایت اور منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کی ہے۔  سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری کئی دہائیوں کے جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کررہے ہیں،ظلم کے مقابلے میں ان کا غیر متزلزل عزم...
    وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔حجاج کرام کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں، رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حج انتظامات کو سعودی تعلیمات اور گذشتہ تجربات کی روشنی میں حج 2024ء کے فوری بعد شروع کیا گیا، بروقت اقدامات کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کے...
    ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر” بھرپور انداز میں منائے گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب...
    بدین(نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، اور مظلوم کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن حکومت سندھ کی تعاون سے چلنے والے تعلیمی ادارے پاتھ ہائی اسکول سسٹم میں کشمیر یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، اور ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے پاکستان کے پچیس کروڑ عوام صبح آزادی کشمیر تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر کے صوبائی و ضلعی ہیڈکوارٹرز، چھوٹے بڑے شہروں میں اہل کشمیر سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور مارچز نکالے جائیں گے۔ لاہور میں مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کروں گا، مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی دوں گا۔ پاکستانی گھروں سے جوق در جوق نکلیں اور کشمیریوں سے محبت کا اظہار کریں۔ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے۔...
    جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اس کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پرحمایت جاری رکھے گا۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ہم ان کے...
    اسلام آباد(صباح نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ظالمانہ ،غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کے انمٹ جذبے کو دبا نہیں سکتے،پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھےسے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا ،یوم ِیکجہتی کشمیرپراپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون رہے گا ۔ پاکستان کشمیری عوام کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستانی عوام...
    دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو مراکش کی بندرگاہ داخلہ کے قریب متعدد پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ وسیع پیمانے پر تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل اسلام آباد پہنچیں گی، جنہیں ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کے...
    دفترخارجہ نے مراکش میں کشتی کے واقعہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراکش کی بندرگاہ ڈھاکلہ کے قریب کشتی 16 جنوری کو الٹ گئی تھی، مراکش میں یہ کشتی پاکستانیوں کو لے کر جا رہی تھی۔ مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئیمراکش کشتی واقعے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لائی جائیں گی۔ترجمان نے کہا حامد شبیر، محمد ارسلان خان، قیصر اقبال اور...
    مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے۔ سفیان علی ولد جاوید اقبال کی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر VF1812352 ہے۔ سجاد علی ولد محمد نواز کی بھی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر XX1836111 ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091، قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 جبکہ محمد وقاص ولد ثناء اللّٰہ کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر DJ6315471 ہے۔ محمد اکرم ولد غلام رسول کی پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام...
    اسلام آباد : پاکستان فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔ بعض اسلامی ممالک کی جانب سے ”طوفانِ احرار“ معاہدے کے تحت آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کے سلسلے میں، حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہے گا، جنہیں اسرائیلی قبضے سے رہائی ملی ہے۔ فرینڈز آف فلسطین کے مطابق ڈاکٹر قدومی نے اس عظیم اقدام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔
    علامہ آغا سید مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی...
    اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی پہلی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی چھوٹ اور پاکستانی روپے میں ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ خاص طور پر سی ڈی اے سیکٹر سی-14 کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد متوقع رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کے ترقیاتی پیکیج میں اوورسیز پاکستانیوں کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور انہیں امریکی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق، الاٹیز کی جانب سے امریکی ڈالر میں ادائیگی نہیں کی جا رہی...
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
    — فائل فوٹو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے، ڈرافٹ میں پاکستانی مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں جانب سے دستخط کردیے جائیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے دورۂ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں جیلوں میں ہیں۔384 قیدیوں میں سے187 قیدی امیگریشن جرائم میں سزا بھگت رہے ہیں جبکہ ملائیشیا میں 52 پاکستانی قیدی منشیات کے الزام میں قید ہیں اور...
    واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسریٰ حسین کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔ 26 سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسریٰ اور حامد کی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں حامد نے 2017 سے 2021 کے دوران کیلی اسکول آف بزنس سے...
     ویب ڈیسک:تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔  اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی،26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر   اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی...
    یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اعلامیے...
    ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
    یورپی منڈیوں تک پاکستانی برآمدات کی رسائی انسانی حقوق پر پاکستان کی پیش رفت سے مشروط ہو گی۔یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندے نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں آزادی اظہار، میڈیا کی آزادی، فئیر ٹرائل کا حق اور جبری گمشدگیوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ان ملاقاتوں میں توہین مذہب کے قوانین، خواتین کے حقوق، مذہب کی جبری تبدیلی پر بھی بات کی گئی۔یورپی یونین کے نمائندے اولاف سکوگ نے چیف جسٹس آف پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان یورپی یونین کے نئے ضوابط کے تحت...
    ‎فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں یونیسکو کےلیے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کو پیش کیں۔ بعدازاں ممتاز زہرا بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ازولے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبے میں یونیسکو کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔‎سفیر پاکستان نے یونیسکو کے پروگراموں اور پالیسیوں کو سراہا اور ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے یونیسکو کے مشن کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کےلیے تعاون کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ازولے نے یونیسکو میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کا خیرمقدم کیا اور یونیسکو کےلیے پاکستان...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مسٹر گنٹر مائر سے ویانا میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہدف بنائے گئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو باہمی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے اعلیٰ سطح کے دوروں اور کاروباری وفود کے...
     چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور...
    کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری2025ء) کویت میں ٹیم "ہم سب کا پاکستان" پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد یکسوئی کے ساتھ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ٹیم ہم سب کا پاکستان نے صدر انعام مورگانائیٹ کی قیادت میں سفارتخانہ پاکستان کویت میں نامزد سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ہم سب کا پاکستان انعام مورگانائیٹ نے اپنی ٹیم کا تعارف فرداً فرداً کرانے کے ساتھ سفیر محترم کو ہم سب کا پاکستان کے وژن اور مشن کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا...
    رو دلشاد:  وزیرِاعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، یورپی یونین کے نمائندے اولوف سکوگ نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ محکمہ داخلہ کی دو دراز علاقوں...
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے...
    چاہے آپ استنبول کی رونق بھری گلیوں کی سیر کر رہے ہوں، روایتی ترک حمام میں سکون حاصل کر رہے ہوں، یا مقامی پکوانوں کا ذائقہ چکھ رہے ہوں، ترکی ہر قسم کے سیاحوں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور رکھتا ہے۔اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز نے پاکستانی شہریوں کے لیے ترکی کے وزٹ ویزا کی فیس کا اعلان کر دیا ہے۔قواعد کے مطابق، عام پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ترکی کا سیاحتی سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ درخواست گزاروں کو درج ذیل اہم دستاویزات جمع کروانی ہوں گی: 1: بینک اسٹیٹمنٹ 2: صحت بیمہ 3: تصاویر 4 فنگر پرنٹس 5: واپسی کا ٹکٹ 6: ہوٹل کی بکنگ ترکی کے سنگل انٹری وزٹ ویزا کی...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کر ائی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےامریکہ کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز...
    اسلام آباد: یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان عبداللہ اے فادل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تبدیلی ماحولیات رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنا ان کے لیے باعث فخر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء آج ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کلیدی حصہ ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی...
    پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا نے حال ہی میں بھارتی گلوکار لکی علی کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی۔  فیصل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکی علی کے فن کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔ فیصل کپاڈیا نے کیپشن میں لکھا، ’’لکی علی کی موسیقی ہمیشہ جادو کی طرح محسوس ہوتی ہے! ہم پہلے بھی دو بار مختصر ملاقات کر چکے ہیں، لیکن اس بار ہمیں آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر دل کی باتیں کرنے کا موقع ملا۔ بہت مزہ آیا!‘‘ اس ملاقات نے دونوں گلوکاروں کے مداحوں کو خوش کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ایک ساتھ گانا بنائیں، یہ ایک شاہکار ہوگا! آپ دونوں کے جیسی گہرائی آج کل...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک اسکالرشپ اور ملازمت...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر صحافیوں نے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی کوریج کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس کا بھی علامتی بائیکاٹ کیا جائے گا‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس یہاں ہوا‘ اور اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی۔
    پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ان میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر شامل ہیں۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم عوام فلسطینی عوام کے اپنے حق خود ارادیت اور ریاست کی جدوجہد کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدل کر رکھ دینے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی روح کو تبدیل نہیں کیا ہے اور نہ ہی کر سکتا ہے۔
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں...
    حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
    پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے بیرون ممالک میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی قرارداد منظور کرلی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے ایوان بالا کے اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں، حکومت ان تک قونصلر رسائی کے لیے اقدامات کرے۔ اس وقت دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 23 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ قرارداد کے متن میں درج ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔ حکومت کوشش کرکے ان قیدیوں کو وطن واپس لائے تاکہ وہ اپنی باقی ماندہ سزا...
    لاہور: سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے حلف سے قبل تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا،اس میں ایک غزہ جنگ بندی ہے جس کی وجہ اسرائیل کو دیا گیا پیغام ہے کہ میرے آنے سے قبل سب ٹھیک کرو۔ ایکسپریس سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  ٹرمپ اسرائیل میں کافی مقبول ہیں، ان کے پہلے دور میں دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس منتقل اورگولان  پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ امریکا پاکستان میں سیاسی تصفیے کی کوشش یا اس حوالے سے دباؤ ڈال رہا ہے، ممکنہ سیاسی تصفیہ حیران کن نہیں ہو گا،  فوج کو احساس ہے کہ پی ٹی آئی کو بھرپور عوامی حمایت حاصل...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحت یاب ہو چکے۔دونوں نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلیے بھیجے گئے تھے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آؤٹ بریک نہیں۔حکام کے مطابق پاکستان خصوصاً اسلام اباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انھوں نے کہا نزلہ زکام سے بچنے والی احتیاط ضرور کی جائے، پاکستان میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس...
    واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحت یاب ہو چکے۔دونوں نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کےلیے بھیجے گئے تھے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آؤٹ بریک نہیں۔حکام کے مطابق پاکستان خصوصاً اسلام اباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انھوں نے کہا نزلہ زکام سے بچنے والی احتیاط ضرور کی جائے، پاکستان میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تھی۔اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف  اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق  بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور سے  پشاور  میں بات چیت سکیورٹی صورت حال  پر ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ملاقات میں  بیرسٹرگوہر  نے سیاسی معاملات پر  بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹرگوہرکو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پربات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔ بات چیت کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور  سکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش کی گئی۔  معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ ادا  اس سے...
    ---جنگ فوٹو  سفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات...
    اسلام آباد:پاکستانی کمیونٹی کے خلاف برطانیہ میں ہونے والے نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں سے مضبوط ہیں اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بہت گہرے اور متنوع روابط رکھتے ہیں۔ تجارت، تعلیم، سلامتی، اور عوامی تعلقات جیسے اہم شعبے ان تعلقات کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا بڑا کردار ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم رشتہ ہیں۔ انہوں نے ان افراد کے خلاف نسل پرستی پر مبنی بیانات کی مذمت کی اور کہا گیا کہ چند...
    لاہور:بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان کاکہنا ہےکہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں، پاکستانی عوام کے لیے آن لائن ویزا بھی  دستیاب ہے۔ چیمبر آف کامرس کا دورہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے سفیر نے کہا کہ یہاں کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلا دیش کےعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش اور پاکستان مل...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معیشت کیلیے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان پیڑولیم کی جانب سے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔ خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔ خط کے مطابق کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شیئرز ہیں۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں ٹکری ون کنوئیں...
    کراچی: معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان پیڑولیم کی جانب سے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔ خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ پے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پانڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔ خط کے مطابق کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شئیرز ہیں۔خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں ٹکری ون کنویں سے ملنے والی گیس...
    پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش: عالمی کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل سے آئی ٹی انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، جس کے باعث پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے جبکہ ایکسپورٹ گروتھ صرف 34 فیصد رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رٹنگ پاکستان سے...