2025-11-03@18:46:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2290
«کراچی شپ یارڈ»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ ٹھیلے پرآنے والی بچیوں اوربچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اوپر گھر میں لے جاتا اور انہیں اپنی حوس کا...
کراچی: شہر قائد میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعض اہم شاہراہوں پر صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ سے بروکس چورنگی تک ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ دوسری جانب بارش اور سیلابی پانی کے باعث کورنگی روڈ اور کازوے روڈ کو تاحال ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کے بعد ہی ان راستوں کو کھولا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شہر...
کراچی: تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سے بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ ڈیفنس قیوم آباد میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوا ہے، ملزم کے خلاف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ مہزور علی نے کہا کہ گرفتار ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے بھی چند ویڈیوز ملی ہیں جو فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرانے والے شکایت کنندہ نے کہا کہ میری دو...
کراچی: بانی پاکستان، بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں قائداعظم کی لازوال خدمات کو یاد کیا جارہا ہے۔ بابائے قوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ مزارِ قائد پر حکومتی و سیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندوں اور شہریوں نے حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے آج ملک گیر سطح پر سیمینارز، مذاکرے اور تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ نئی نسل کو قائداعظم کے افکار و...
کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا۔ آج صبح شروع ہونے والی بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ گارڈن، تین ہٹی، نشترروڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے کو تاحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے اور سڑکوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارش سے کازوے روڈ متعدد مقامات سے دھنس گیا ہے، جبکہ کچھ حصے پانی...
کراچی: شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچا تھا تاہم اب کلیئر کر دیا گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آئی، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔ اس کے پیشِ نظر ایم 9 کے درمیان موجود کرش...
کراچی: شہر قائد میں ماری پور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ولی نامی شہری کے قتل کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے ہاکس بے روڈ پر ٹائر جلا کر دھرنا دے دیا ہے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ماری پور کو فوری طور پر معطل کر کے اس کی جگہ ایک ایماندار افسر تعینات کیا جائے۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ ماری پور تھانے کو کافی دور منتقل کر دیا...
شہر قائد کے علاقے لائنزایریا میں دو منزلہ مکان گر گیا تاہم حادثے سے پہلے مکین باہر نکل آئے جس کے باعث نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا میں قصائی چوک کے قریب ٹیئر گارڈر پر بنا 45 گز کا مکان منہدم ہوگیا، مکین خطرے کے پیش نظر پہلے ہی باہر نکل گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعے کے وقت گھر میں 6 افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے بتایا کہ انتظامیہ کے اراکین موقع پر موجود ہیں جو مکان گرنے کی وجوہات کا تعین کررہے ہیں۔
پنجاب کے ضلع ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی میں بھی صورت حال سنگین ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم انہوں نے کہاکہ پانی جن بستیوں میں جائےگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیےکیا گیا۔ صادق علی ڈوگر کے مطابق جلال پور شہر کو بچانےکے لیے...
کراچی: موسلادھار بارش کا سبب بننے والا مون سون سلسلہ ڈپریشن سے ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہونے کے بعد کراچی سے بلوچستان منتقل ہو گیا، جبکہ شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے تاہم ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں بیشتروقت مطلع کہیں جزوی اور کہیں مکمل ابرآلود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں بونداباندی اور پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔ شہرکے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے،کلفٹن، صدر، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں (نشتر روڈ، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لائن، کھارادر)، ماڑی پور،کیماڑی، سرجانی ٹاؤن،گڈاپ ٹاؤن، سپرہائی وے، میٹ کمپلیکس،کراچی ائیرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے...
وزیراعظم کا کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی پذیرائی کی جبکہ انہوں نے گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا۔انہوں...
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے 50 سالہ متاثرہ شخص منیب کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کو زندہ سلامت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُس کی حالت خطرے...
کراچی کی صورت حال پر مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی نورا کشتی نے کراچی ڈبو دیا۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب اس صدی کے ناکام ترین میئر ہیں، بلدیاتی نمائندے فوٹو سیشن میں مصروف رہے اور کراچی ڈوبتا رہا، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی الزام تراشی سے اپنی کوتاہیاں نہیں چھپا سکتیں۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ شہری حکومت، ٹاؤن نمائندے اور صوبائی حکومت کراچی کے عوام کی مجرم ہے، کراچی کے ندی نالوں پر تعمیرات نے پانی کا بہاؤ روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی موہنجوداڑو بن چکا ہے، پوش علاقے کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئے جبکہ عوام...
کراچی میں بارش: ندی نالوں میں طغیانی، ڈیم اوور فلو ہونے سے کئی علاقے زیرِ آب، اسکولوں میں تعطیل، فوج طلب
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور ڈیم اوور فلو ہونے سے شہر کے مختلف علاقے زیرِ آب آنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، صورت حال کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر کے بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا، سوسائٹیوں میں مساجد سے اعلانات کیے گئے۔ شہر قائد میں گزشتہ 2 روز کے دوران وقفے وقفے سے مسلسل بارش نے تباہی مچا دی، مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ملیر، ایم نائن، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی،...
آج بدھ کے روز کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی مجموعی صورتحال کے مطابق بدھ کے روز سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو اور دادو سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے لسبیلہ، ساحل مکران، گوادر، خضدار، آوران، پنجگور اور کیچ میں بھی اکثر مقامات پر بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں موسلا دھار بارش، نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم، 3 شہری جاں بحق محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے زیادہ تر علاقے گرم اور خشک رہیں گے لیکن راولپنڈی، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا...
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے دورے کے بعد کہا ہے کہ کراچی کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں، جس کے بعد شہر میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ان کے مطابق نکاسیِ آب کے لیے مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں انہوں نے لیاری ندی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب صورتحال بہتری کی جانب ہے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) لاہور سے جدہ روانہ ہونے والے عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو الگ الگ ہنگامی صورتحال سے دوچار ہوگئے۔ ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، رات گئے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم دورانِ پرواز موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے متبادل طیارے کا بندوبست کیا۔ منگل کی رات ساڑھے 9 بجے زائرین کو دوبارہ جدہ کے لیے روانہ کیا گیا، مگر پرواز کو ایک اور حادثاتی صورتحال پیش آگئی۔ ٹیک آف کے چند لمحوں...
قطر پر حملے کا حکم کس نے دیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے اصل ذمہ دار کا نام بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی۔ ان کے بقول امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا...
کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، موٹر وے اور تعلیمی ادارے بند، ریسکیو کے لئے فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کرنے کے بعد کراچی کو کلیئر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں اور شہر میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور نکاسیِ آب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں لیاری ندی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے...
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد پر اثرانداز ہونے والا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے، تاہم اس کے اثرات اب بھی موجود ہیں جس کے باعث فضا میں نمی اور بادلوں کی آمدورفت جاری ہے۔ شہرِ قائد میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں، معتدل درجہ حرارت اور جزوی بادل شہریوں کے چہروں پر تازگی لے آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق شام تک شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان...
کراچی: شہر قائد میں منگل کو بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، برساتی نالوں سے پانی باہر آگیا جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں کا حشر نشر اور جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا، کھنڈرات نما سڑکوں پر شہریوں کی آمد ورفت انتہائی مشکل ہوگئی، بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں منگل کو ہوئی بارش کے بعد حسب روایت ان سڑکوں پر پانی جمع ہوا جہاں ماضی میں ہمیشہ جمع ہوتا ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہے لیکن...
کراچی: شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی دوسرے نمبر پر نارتھ کراچی رہا جہاں 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارشیں ہوئیں، منگل کو سب سے زیادہ بارش گلشن معمار (جامعتہ الرشید) میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، نارتھ کراچی 29 ملی میٹر، کورنگی میں 23.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 21ملی میٹر، سعدی ٹاؤن 18.1ملی میٹر، گلشن حدید، پی اے ایف بیس فیصل اور پی اے ایف بیس مسرور پر 15 ملی میٹر، اورنگی ٹاون، کیماڑی میں...
شوگر ملز مالکان نے ناجائز منافع خوری کیلیے من مانی کرتے ہوئے کراچی میں چینی کی سپلائی بند کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل سے شوگر ملز مالکان نے شہر کی تھوک مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل کردی ہے۔ اس معاملے پر ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراہیم نے بتایا کہ پیر 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175روپے تھی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 179روپے تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے چینی کی درآمدی کنسائمنٹ پاکستان پہنچنے میں کم از کم تین ہفتے کا وقت درکار ہے لیکن شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرکے مہنگے داموں اپنے چینی کے ذخائر کرنے...
کراچی انڈسٹریل ایریا میں موجود گارمنٹس کی فیکٹری آگ لگنے سے زمین ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ 3 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری تھیں کہ عمارت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ عمارت گرنے پر وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں نے بھاگ کر جان بچائی اور بھگدڑ مچ گئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی: شہر قائد میں گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں قائم گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول میں کمسن طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکول کے سوئپر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کے جی ٹو کی 7 سالہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 495 سال 2025 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو صبح پونے آٹھ بجے سے سوا بارہ بجے کے درمیان پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے مدعی کی جانب سے رابطہ کرنے پر 7 ستمبر کی شام مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی نے اسکول پرنسپل کے سامنے...
کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکراس کے...
کراچی: وزارت ہاؤسنگ حکومت پاکستان نے نیاز علی لاکھو کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کردیا۔ نیاز علی لاکھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں تعینات تھے، نیاز علی لاکھو کا شمار اسٹیٹ آفس کے تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔ نیاز علی لاکھو اسٹیٹ آفس کراچی میں پہلے بھی تعینات رہ چکے ہیں، ان کی آفس آمد اور چارج سنھبالنے پر اسٹیٹ آفس کے افسران و ملازمین نے انہیں مبارکباد دی۔ نیاز علی لاکھو نے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا اور مختلف دفتری امور کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ وزارت ہاؤسنگ کی پالیسی کے مطابق اپنا...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزمان میاں، بیوی شہروز اور کنول کو عدالت میں پیش کیا، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ہم پھر سے واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی 30، 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے میں خرابی محسوس ہونے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ 200 سے زائد مسافروں سمیت بحفاظت لینڈ کر گیا۔ بعد ازاں معائنے میں انکشاف ہوا کہ جہاز سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔ سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایئرلائن کے انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا کام بھی سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین تھے، جو لینڈنگ کے بعد محفوظ مقام...
کراچی: سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایندھن لیک ہو رہا ہے۔ سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔ مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں۔
کراچی (نیوز ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کا دوپٹہ جلنے پر مالکن نے اسے استری سے داغ دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بچی کے بیان کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ Post Views: 5
کراچی: گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہی کے لیے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا۔ TagsShowbiz News Urdu
ملک بھر میں مون سون کا دسواں اسپیل آج سے داخل ہورہا ہے، جس کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی رپورٹس کے مطابق میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد میں شدید بارشوں کے سبب سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پیر سے بدھ تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 87کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مذکورہ تسلسل میں کراچی میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، سہراب گوٹھ میں کارروائی کےدوران 3کلو 600گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں واقع کوریئرآفس میں اسلام آباد سے آنے والے پارسل سے 10گرام وزنی 14عدد ایکسٹیشی گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے...
کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس...
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ ریلوے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جمعرات کے روز حنیف عباسی نے ریلویز کی سینئر انتظامیہ کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ کے پی ٹی آمد پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد، ستارہ امتیاز (ملٹری)، نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کے پی ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود رہی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلویز وفد کے دورے کا مقصد ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور مشرقی و مغربی وارو یارڈ کی تجدید اور آپریشنز سے متعلق اہم امور پر پیشرفت کا جائزہ لینا...
کراچی: خلیج بنگال سے آنے والے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں بارشیں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب ہے۔ حالیہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے جو 6 یا 7 ستمبر کو بھارتی راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔ مون سون سسٹم کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان ہے جبکہ گرج چمک کے تیز بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے قریب آنے پر کراچی میں بارش کے حوالے سے حتمی پیشگوئی کی جا...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ پراسرار واقعات میں نوجوان خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے اعظم بستی، گلی نمبر چار میں پیش آیا جہاں 22 سالہ انیلہ نامی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی، حادثہ یا قتل کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، ہر پہلو سے...
کراچی: سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے کلہاڑی کے وار سے منگیتر کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ایکسپریس کے مطابق سپرہائی وے کے علاقے ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے نوجوان لڑکی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور اس کی زخمی والدہ کو اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم گوہر علی کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر منگیتر 24 سالہ رشیدہ...
وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران ایم6موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد،سکھر موٹروے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے...
کراچی میں 27 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر صحت کا انکشاف
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے انکاری کیسز کی بڑھتی تعداد پر وزیر اعظم ہر میٹنگ میں مجھ سے سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد انکاری کیسز ضلع شرقی کے گجرو، بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو...
لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی (عبدالحکیم) کے مقام پر سیلابی ریلہ ریلوے پل سے ٹکرا گیا، پانی ٹریک کے اوپر سے گزرنے لگا۔ ریلوے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خانیوال سے فیصل آباد سیکشن عارضی طور پر معطل کر دیا تاکہ کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس لالہ موسی سے 8 بجکر 54 منٹ پر بروقت روانہ ہو کر براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔ کراچی جانے والی 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس بھی لالہ موسی سے 10 بجکر 33 منٹ پر بروقت...
کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
پاکستان محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اس ہفتے کے آخر سے درمیانی سے تیز بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ کو متاثر کرسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت سندھ بھر میں درمیانی اور تیز بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے تباہی، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کی صورت میں کراچی میں شہری سیلاب یعنی اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 5 ستمبر تک کراچی...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج، منگل اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار ہونے کی توقع ہے۔ شہر میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔ Tagsپاکستان
کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
کراچی: سمندر کی نچلی سطح پر بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح ہلکی بونداباندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کے مضافاتی علاقوں گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور موٹر وے ایم 9 پر ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلشن معمار اور اس کے قریبی علاقوں میں پھوار پڑنے سے شہریوں نے موسم کے خوشگوار ہونے کا لطف اٹھایا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار...
جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کی بدترین صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر کراچی کے لیے500ارب روپے جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کو کم از کم 2 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹاؤن کو منتقل اور...
کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کراچی کے مختلف علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ — میں کامیاب چھاپے مارے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور، سرفراز، سلیم، جہانزیب اور امداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، تمام گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منظم منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی 36G کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گولی چلانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 19 فرید کالونی میں بھی ایک اندھی گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 سالہ بچہ غلام عباس زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی لگ گئی، اسے بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے ہے اس کے چچا زاد کزن وقار نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس لیجانے کے بہانے بلوایا اور گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم، پولیس لڑکی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا نیا موسیقی کا مقابلہ ’’پاکستان آئیڈل‘‘ اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آڈیشنز کا اگلا راؤنڈ اتوار 31 اگست کو کراچی کے آرٹس کونسل میں ہوگا۔ سلسلہ سکھر سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاری کر رہے ہیں۔ کئی گلوکار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ریاضت میں مصروف ہیں۔ “پاکستان آئیڈل” کا یہ نیا سیزن ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم نوجوان گلوکاروں کے لیے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا...
پاکستان کا نیا موسیقی کا مقابلہ "پاکستان آئیڈل" شروع ہونے والا ہے جس کے آڈیشنز کا اگلا مرحلہ 31 اگست بروز اتوار کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل آڈیشنز کا آغاز سکھر سے ہوا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جہاں کئی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں ہونے والے آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شہر میں موسیقی سے وابستہ نوجوان اپنی آواز کو نکھارنے کے لیے ریاضت کر رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ "پاکستان آئیڈل" کا یہ نیا سیزن نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ پلیٹ...
کراچی: اے وی سی سی پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے کمسن بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کے مطابق 8 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے 2 سالہ طفل اصغرعلی ولد محمد یعقوب کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں الزام نمبر 25/495 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کیا گیا اور بعد ازاں مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہوگئی تھی۔ اے وی سی سی نے چھاپہ مار کارروائی میں مغوی بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا جبکہ اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔ بچے کی بحفاظت بازیابی...
کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
کراچی: شہر قائد میں سول لائن پولیس نے ہجرت کالونی سے لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حوالے کر دیا ہے۔ جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بھی نوعمر لڑکے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے معاملہ انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، ہجرت کالونی گلی نمبر 32 سیکٹر ڈی ٹو کے رہائشی اسرار نامی شہری کی 4 سالہ بیٹی مائرہ 25 اگست کی شام سات بجے کے قریب گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی۔ بچی کے والد کے مطابق انہوں نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں شہری نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کو چیلنج کردیا اور مؤقف اپنایا کہ منصوبہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تھا لیکن بدانتظامی کی وجہ سے اذیت کا باعث بن گیا ہے۔ کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ کے رہائشی آصف اقبال نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا ہے کہ 2017 میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ منصوبہ 2023 میں مکمل ہونا تھا لیکن بروقت تکمیل کے بجائے بارہا توسیع کی گئی۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ منصوبے کا مقصد شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی تھا لیکن بدانتظامی کے باعث اذیت بن گیا...
شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا۔ پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے نورانی بستی میں شوہر اللہ دتہ نے گھر میں استعمال ہونے والی چھری سے بیوی کو ذبح کر دیا۔ پولیس کے مطابق ذبیح کے نتیجے میں خاتون کے گلے پر گہرا زخم آیا تھا اور اُسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے موقع سے ملزم شوہر اللہ دتہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق خاتون کی چار بیٹیاں اور تمام شادی شدہ ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد ذبح کرنے اور قتل کی وجوہات کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج...
شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر حادثے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں والد معمولی زخمی ہوئے تاہم موٹرسائیکل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور، کلینر کو گرفتار جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قصر ناز کراچی میں 150 سالہ قدیم برگد کے درخت کی بحالی مکمل کر دی گئی ہے۔ درخت گزشتہ مون سون میں تیز ہواؤں کے باعث گر گیا تھا، تاہم دو روزہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا۔ محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ کے مطابق درخت کی جڑیں پانی کی کمی کی وجہ سے فنگس اور دیمک کے حملے سے متاثر ہوئی تھیں۔ بھاری درخت کو کرین کے ذریعے نزدیکی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور نیم و کامنی کے دیگر درخت بھی محفوظ مقام پر دوبارہ لگائے گئے۔ مزید پڑھیں: درخت کاٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے انوکھی سزا سنا دی وزیراعلیٰ سندھ نے قدیم درخت کی بحالی...
کراچی: پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی تیز رفتار بلٹ ٹرین 2030 تک چلانے کا منصوبہ ہے۔ بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اَپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق اس منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ بلٹ ٹرین کی...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی۔ رضویہ تھانے کی حدود میں ہونے والی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 15 منٹ تک علاقے میں کھلے عام لوٹ مار کی اور شہریوں پر بدترین تشدد کرتے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے سب سے پہلے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو روکا، پیچھے بیٹھا نوجوان موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ملزمان نے آگے بیٹھے نوجوان علی حسین سے موبائل فون، رقم اور موٹر سائیکل چھین لی۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور...
کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عباس کے نام سے کی گئی۔ سپر ہائی وے احسن آباد لاکھانی ٹاور کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ سہیل نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وئے صنعتی ایریا پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے...
کراچی: حالیہ مون سون سسٹم کے کمزور پڑنے کے باوجود شہر قائد میں موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ منگل کو موسم ابرآلود اور مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ آج تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میر پور خاص، بدین...
کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ موجودہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ منصوبہ 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بلٹ ٹرین کے لیے 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے تعاون سے مکمل...
کراچی: میٹھادر کے علاقے ایل پی آر کالونی گھر میں فائرنگ کرکے تندور پر کام کرنے والے مزدور کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح میٹھادر تھانے کے علاقے ایل پی آر کالونی مائی کلاچی روڈ ٹائر کمپنی اللہ والی مسجد کے گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 27 سالہ عامر ولد سومار خان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او میٹھادر بھائی خان کے مطابق مقتول کلفٹن میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر تندور کا کام کرتا تھا اور مقتول اپنے...
کراچی: پیر آباد پولیس نے ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور تمام سیکیورٹی فورسز کے خلاف نعرے بازی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر لاٹھیوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے علاقائی عہدیدار سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں 80 دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ پیرآباد کے ایس ایچ او انسپکٹر امین احمد شیخ مع ملازمین سب انسپکٹر علی نواز، کانسٹیل کامران، کانسٹیبل اسامہ اور ڈرائیور کانسٹیبل اسماعیل بذریعہ موبائل سرکاری نمبر SPC-803 کے 24...
پیسفک اوشین میں سمندری طوفان موجود ہے جب کہ سندھ میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیسفک اوشین میں ویتنام اور لاؤس کے قریب سمندری طوفان موجود ہے، جب بھی پیسفک اوشین سرگرم ہوتا یے خلیج بنگال میں سرگرمی محدود ہوجاتی ہے۔ خلیج بنگال سے نمی پیسفک اوشین کی جانب جارہی ہے، کراچی سمیت سندھ میں جوسسٹم 27 سے اثرانداز ہونا ہے اب اس کا کوئی امکان نہیں ہے، اگست کے آخر تک سندھ میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ یاد رہے کہ ویتنام نے سال کے سب سے طاقتور طوفان "کاجیکی”...
کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات: شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
پاکستان ریلوے نے ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کر دیا ہے جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 20 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ منصوبے کی تفصیلات یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل-1 اپ گریڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ بُلٹ ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال شامل ہوں گے۔ منصوبے کو چین کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں چائنا ریلوے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کو شایانِ شان منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس میں یکم سے 12 ربیع الاول تک روزانہ حمد و نعت اور قوالی کی روح پرور محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جید علمائے کرام محافل میں حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ ان محافل کا مقصد نہ صرف حضور ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو آپ ﷺ کی روشنی سے بہرہ مند کرنا بھی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے اور اسٹیج کی تیاری...
کراچی: مون سون سسٹم کے اثرات شہر کی فضا پر بدستور برقرار ہیں۔ ہفتہ کی صبح نارتھ کراچی، اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ ایک سے دو روز تک زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ ابر آلود موسم کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں مجموعی درجہ حرارت معتدل رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز یا موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ 27...
جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں تو ملک میں نئے صوبوں کا قیام خوش آئند قدم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے 12 صوبے بنائے جائیں یا 32، اگر اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو بسم اللہ کی جائے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں ملک میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ ملک کا نظام بہتر طریقے سے چلانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔ سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے تجویز دیتے...
شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...
کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 35.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 12.4، پی ای ایف بیس مسرور میں 11، کورنگی میں 4.6، یونیورسٹی روڈ 4.4، گلشن حدید اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شدید بارش نے جل تھل ایک کردیا، کئی سڑکیں ڈوب گئیں، ریڈ لائن منصوبے سمیت ادھورے ترقیاتی کاموں نے شہریوں کو دہری مشکل میں مبتلا کردیا، کورنگی میں سب سے زیادہ 148 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی...
کراچی: مون سون کے طاقتور سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، جس کے سبب مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ شہر میں دوپہر کے وقت دوبارہ کالی گھٹائیں چھا گئیں جس سے بیشتر علاقوں سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، قیوم آباد، گلستان جوہر، ملیر، شارع فیصل، ناظم آباد، نیو کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش کے سبب شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ گلشن حدید میں ایک گھنٹے سے موسلادھار بارش سے گلیاں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، لوگ اپنا قیمتی سامان محفوظ جگہ ٹھکانے لگانے لگے۔ حسن اسکوائر، نیپا چورنگی،...
کراچی میں بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے،کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی...
کراچی: کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ سب سے بڑی مقامی عدالت سٹی کورٹ کے اطراف میں بارش کا پانی جمع ہونے سے وکلا اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر 11-بی کے قریب نالے ابل پڑے جبکہ یوپی موڑ سے پاور ہاؤس چورنگی تک روڈ پر پانی کھڑا ہوگیا۔ علامہ اقبال لائبریری اور اسلامیہ کالج کے اطراف کی سڑکیں بھی زیرآب آگئیں۔ لیاقت آباد چونا ڈیپو کے قریب سڑک مکمل طور پر ڈوب گئی اور ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو دوسرے ٹریک پر...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3روز کے دوران درمیانی و موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آج سے 22 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، سجاول، ندین، مٹیاری اور تھرپارکر کے اضلاع...