2025-09-22@07:53:15 GMT
تلاش کی گنتی: 509
«کوئی اضافہ»:
(نئی خبر)
سندھ کابینہ میں اضافہ کردیا گیا، سندھ حکومت نے مزید آٹھ معاونین خصوصی اور بارہ ترجمان مقرر کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں پر سندھ حکومت مہربان ہوگئی، کوئی ترجمان بن گیا تو کوئی معاون خصوصی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے مزید آٹھ ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کردیے۔ ان میں نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفی عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو،...
اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران یورپی یونین کو برآمدات میں8.62 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یورپی یونین کے ملکوں کو برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر رہا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 3.559 ارب ڈالر کی برآمدات سے 8.62 فیصد زائد ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں مزید 10319 اکائونٹس کے اضافے سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 778713 ہو گئی، ان اکائونٹس میں جمع رقوم 9.342 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں 203 ملین ڈالر، نومبر میں 186ملین ڈالر جمع ہوئے، ستمبر 2020 سے دسمبر 2024 کے دوران...
لاہور: پنجاب میں خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ ایکسپریس کو حاصل دستاویزات کے مطابق 2021 سے ابتک تقریباَ تین سال میں 7 ہزار سے زائد گھرانوں کی خواتین وراثتی جائیداد میں سے حصہ لینے کیلیے انتظامیہ سے رجوع کر چکی ہیں۔ 4 ہزار کے قریب خواتین کو حصہ مل چکا جبکہ 3 ہزار سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔ حاصل دستاویزات کے مطابق خاتون محتسب کے ماتحت 10 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز سمیت پنجاب کے 11 شہروں میں پراپرٹی رائٹس ایکٹ کے تحت یہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں صرف لاہور میں 2021 سے لے کر اب تک 4 ہزار درخواستیں آئی ہیں جن...
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال میانمر اور بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں سے کشتیوں کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔ یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7ہزار 800 سے زیادہ روہنگیا افراد نے کشتی کے ذریعے خطرناک سفر کرنے کی کوشش کی۔ یہ 2023 ء کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہے۔اس دوران 650 سے زیادہ لوگ راستے میں ہلاک یا لاپتا ہو گئے۔ حالات سے تنگ گھر بار چھوڑ کر بھاگنے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں۔

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 27 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 27 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے ملکی قرضوں میں اضافے کے حوالے سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق پاکستان کا قرض 70,400ارب تک پہنچ گیا ہے جو اپریل 2022میں 43,500ارب روپے تھا،اپریل 2022سے 27ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 1248ارب روپے کا قرض لیا جبکہ خیبر پختونخواہ کا 77 سال کا مجموعی قرض 725ارب روپے ہے، اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20دن...
(رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
ترسیلات زر میں اضافہ، معیشت جام کرنے کا نعرہ دھرا رہ گیا، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہیں ، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون...

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، دسمبر 2024 میں 3.1 بلین ڈالر وصول: وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا حجم 3.1 بلین ڈالر تک پہنچا، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہمارے اوورسیز پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی جانب سے ملک کی ترقی میں ان کے آہنی عزم کا واضح ثبوت ہے۔ شہباز...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہرایوب،یاسرکھاراایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر300 فیصد اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور تباہ کن بم گرا دیا۔مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب کی جارہی ہیں۔ ٹی بی، بلڈپریشر ،شوگر، دل کے امراض،انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں...