2025-09-19@00:04:42 GMT
تلاش کی گنتی: 623

«اس زلزلے کے نتیجے میں»:

(نئی خبر)
    ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے علاوہ دیگر اسٹار بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد روہت شرما رانجی ٹرافی میں بھی ناکام رہے، انکے علاوہ بھارتی ٹیم کے دیگر سرکردہ کھلاڑی بھی کو پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنیوالے روہت شرما 19 گیندوں پر محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر اسٹار بلےبازوں میں اوپنر یشسوی جیسوال 4، اجنکیا رہانے 12، شریاس ایر 11 اور شیوم ڈوبے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    جامشورو (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام کے بعد بورڈ کی جانب سے سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت درستی کتابوں کی تقسیم کا عمل کئی سال سے جاری ہے، پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے بچوں کو درسی کتابوں کی تقسیم مفت کی جاتی ہے لیکن حالیہ سندھ حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے میں وہاں خدمت انجام دینے والے 200سے زائد ملازمین اور پنشنر کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے، پہلے بھی متعدد اداروں میں فرد واحد مقرر کر کے ان اداروں کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کی جانب...
    لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کو اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی ملزم کی سوشل میڈیا پر گفتگو چل رہی تھی، ملزم کی طرف سے طالبہ کا موبائل نمبر بلاک کرنے اور رابطہ منقطع کرنے پر اختلافات ہوئے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2  ساتھیوں طلحہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتارلاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو...
    ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس...
    اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو بیدخل کرنے کے کیس میں عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ پہلے غیرقانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کا بتائیں وہ کیوں پاکستان میں ہیں، ہم اپنا بوجھ نہیں اٹھاسکتے ان کا کیسے اٹھائیں گے۔ درخواست گزاروں نے خود درخواست دائر کی ہے یا غیر قانونی طور پر مقیم شہری خود آئے کہ ہم یہاں پیداہوئے ہیں ہمیں رہنے دو۔ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو ایکشن ہو گیا وہ ہوگیا۔
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لے کر جواب تیار کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا باقاعدہ جواب تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا یا نہیں اس کا تعین حکومتی سب کمیٹی کرے گی، کمیٹی کا اجلاس کل بھی ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی...
    ٹوکیو:آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مچھلیاں انسانوں کے بغیر خود کو تنہا محسوس کرتی ہیں، جس کے لیے جاپان کے Shimonoseki ایکوریم میں مچھلی کی تنہائی کو ختم کرنے کے لیے عملے نے ایک نہایت دلچسپ اور تخلیقی حل نکالا ہے۔ یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایکوریم کو دسمبر 2024 میں تزئین و آرائش کے لیے بند کیا گیا اور وہاں موجود واحد سن فِش نے لوگوں کی غیر موجودگی میں تنہائی محسوس کرنا شروع کر دی۔ ایکوریم کے عملے نے دیکھا کہ مچھلی بیمار ہونے لگی ہے، حالانکہ وہ جسمانی طور پر صحت مند دکھائی دے رہی تھی۔ کافی غور و فکر کے بعد ایک عملے کے رکن نے یہ خیال ظاہر کیا...
    بھارت کے جارح مزاج بلے باز اور ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادو نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔ سوریا کمار یادو کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں سلیکٹ نہ کیے جانے کو قبول کر لیا ہے لیکن جو بات زیادہ تکلیف دے ہے وہ یہ کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں بہترکارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں اور آئی سی سی ایونٹ کے لیے مستحق کھلاڑیوں کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔ جارح مزاج بلے بازی کے لیے مشہور سوریا ٹی 20 کرکٹ کے خطرناک ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ تاہم، اس کارکردگی کو وہ 50 اوورز فارمیٹ میں نہیں دِکھا سکے ہیں اور 37 میچز...
    معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ان کی حفاظتی ضمانت لاہور میں دائر کی گئی ہے۔ ٹک ٹاکر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ میں حفاظت ضمانت دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے رجب بٹ کو کراچی میں داخلے پر گرفتار کرلیا جائے گا، اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے حفاظتی ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے سات روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف بیہودہ اور فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ملتان کی عدالت میں بھی سماعت کی گئی تھی۔
      لاہور: لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق، برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور اس دوران تین رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عثمان، وسیم اور طارق شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ایک ڈرون، بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان نے پشاور سے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان عثمان، وسیم اور طارق کے خلاف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئینی اور ریگولر بینچ کے معاملے پر کیس ٹرانسفر کرنے پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی، دو تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیس ٹرانسفر ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے سخت ریمارکس سامنے آئے۔ جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ کیا اب ایک ریسرچ آفیسر ہمیں بتائے گا کہ کون سا کیس کہاں مقرر ہوگا؟ کمیٹی کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ کیس ہی ٹرانسفر کر دے،  26 ویں ترمیم کےتحت یہ آئینی بینچ میں...
    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
    یمن کے ایک دور افتادہ جزیرے پر ایئر اسٹرپ (فضائی پٹی) کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فضائی پٹی یا چھوٹے ایئر پورٹ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اِس جزیرے کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا۔ خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ یہ فضائی پٹی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر کردہ ہے کیونکہ سعودی عرب کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے بھی خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔...
    واشنگٹن/دوحہ/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )فلسطینی علاقے کے رہائشیوں اور حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے فائر بندی معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد غزہ پر حملے تیز کر دیے ہیں اور رات گئے غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری سے 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں. عرب نشریاتی ادارے نے غزہ کے رہائشیو ں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے جمعرات تک کی صبح جاری رہے اور جنوبی غزہ میں رفح، وسطی غزہ میں نصیرات اور شمالی غزہ میں مکانات کو تباہ کر دیا اسرائیل کی فوج نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا.(جاری ہے) دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ...
    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی...
      اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
    غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)متحدہ عرب امارات کے مزید تین قافلے امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تین امدادی قافلے مصر کے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے جو فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے آپریشن الفارس الشہم 3 کے تحت فراہم کیے گئے۔ان قافلوں میں 35ٹرک شامل تھے جن میں 248.9ٹن سے زائد امدادی سامان موجود تھااس میں 100ٹن سے زائد طبی سامان شامل ہے جن میں ڈائلیسز مشینیں، الٹراساؤنڈ ڈیوائسز،بحالی کے آلات، وہیل چیئرز، سانس لینے کے ماسک، طبی استعمال کے سامان اور مختلف قسم کی دوائیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ خوراک، پناہ کیلئے خیمے، آٹا اور دیگر ضروری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) رواں ماہ کی چھ تاریخ کو کوئٹہ کے قریب سنجدی کے علاقے میں بھی ایک کان میں میتھین گیس کے ایک دھماکے کے باعث 12 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک شدگان کی لاشیں ریسکیو کارکنوں نے چار ہزار فٹ سے زائد کی گہرائی سے نکالی تھیں۔ پاکستان: عسکریت پسندوں نے 16 مزدور یرغمال بنا لیے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ برس جنوری سے لے کر اب تک کوئلے کی مختلف کانوں میں پیش آنے والے 52 مہلک حادثات میں کم از کم 92 کان کن ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کانوں میں ہزاروں ایسے افراد بھی کام کرتے ہیں، جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان...
    اسد قیصر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  اسد قیصر کا  کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے،  یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، نہ...
    انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی افریقا کے ملک چاڈ میں صدارتی محل پر مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
    کراچی: متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھنائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر27پیسے کی کمی سے 278روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے سبب اختتامی لمحات میں طلب قدرے بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر...