2025-09-18@23:52:49 GMT
تلاش کی گنتی: 623
«اس زلزلے کے نتیجے میں»:
(نئی خبر)
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں تین مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اذانوں کے ساتھ اللہ اکبر، توبہ اور استغفار کے ورد میں مشغول ہو گئے۔ پہلا جھٹکا رات 1:12 بجے کے قریب محسوس کیا گیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 30-1 بجے دو مزید زوردار جھٹکے آئے۔ زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر قائدآباد، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، مجید کالونی، شیرپاؤ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس...
فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، بھارت منظم منصوبے کے ساتھ اسپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر...
معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کردیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، جس کے مزید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی ذرائع کے مطابق بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں...
وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکا کر جواب دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی سفارتی وفود کی پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی حمایت پر بھارت کا کولمبیا سے اظہار مایوسیبھارت نے پاکستان کی حمایت کرنے پر کولمبیا سے مایوسی کا اظہار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بہتان کو خارجہ پالیسی بنا لیا ہے، اقوام متحدہ کی ٹیموں نے دیکھ لیا پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت اب خطے...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ ڈاکو چوہنگ سے ملتان روڈ کی جانب جا رہے تھے، جنہیں سی سی ڈی اہلکاروں نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی...
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کے ٹیرف غیر قانونی قرار، ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے وسیع تجارتی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا ہے، جس سے ان کی معاشی حکمت عملی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔بی بی سی کے مطابق، امریکی تجارتی عدالت کے تین ججوں نے قرار دیا کہ ٹرمپ نے ہنگامی اختیارات کا غلط استعمال کیا اور تمام ممالک پر ٹیرف لگا کر اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔اس فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایشیائی و یورپی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ جاپان،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیرقانونی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔ امریکی حکام نےعدالت میں صدرٹرمپ کی تجارتی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئےکہا ٹرمپ نےپاک بھارت جنگ بندی کیلئے تجارت کا استعمال کیا ،تجارت اور ٹیرف پرصدر کے اختیارات محدود کئے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے،اختیارات محدود کئے گئے تو علاقائی سلامتی اورتجارتی معاہدوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان دوبارہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے،پاک بھارت تصادم سے لاکھوں زندگیوں کو خطرہ ہے،بھارت امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کرانے کے دعوے کی تردید کرتا رہا ہے۔ Post Views: 4
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد کئے جانے والے تجارتی محصولات کو غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ امریکی انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق امریکا کی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے ٹیرف لگانے کے لئے استعمال کیا جانے والا قانون صدر کو یکطرفہ طور پر دیگر ممالک پر درآمدی محصولات عائد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔عدالت کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے مطابق صرف کانگریس ہی کو دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت پر فیصلے کرنے کا اختیار...
عالمی برادری مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات کا نوٹس لے: پاکستان mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گجرات میں حالیہ تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مودی کے انتخابی ریلی میں بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری طاقت کے حامل مُلک بھارت کے وزیراعظم کی جانب سے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے بیان کو لاپرواہی اور اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، پاکستان اپنی سالمیت، خود مختاری کے لئے...
ویب ڈیسک:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دئیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پُرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ مسلح افراد نے معروف خواجہ سرا کو جان سے مار دیا ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کےلیے بیانات دے رہا ہے، پاکستان...
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خضدار کے آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے قرارداد پیش کی اور کہاکہ خودکش حملے میں 8 نہتے اور معصوم طلبا و طالبات سمیت کئی بے گناہ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی ایوان نے اس حملے کو علم، امن اور پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ ملک کی سالمیت اور امن دشمن...
لاہور: تیسرے اور آخری مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔ آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین، محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل تھے۔ بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا جبکہ کچھ کھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کا پرچم بردار بحری جہاز بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے کیرالہ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا، بھارتی بحریہ نے اتوار کو بتایا کہ اس واقعے میں تمام 24 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ’ایم ایس سی ایلسا 3‘ نامی 184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وژنجم سے کوچین کی جانب جا رہا تھا، نے ہفتے کے روز حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی مدد کا پیغام جاری کیا۔ بحریہ کے طیاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا رخ کیا اور دو لائف رافٹس کو دیکھا، جب...
کراچی: شہر قائد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان تین مبینہ مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں میں سے دو ڈاکو زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف پہلا مقابلہ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ہوا جہاں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس پارٹی نے سائیٹ بی تھانے کی حدود، شیر شاہ پل ڈالڈا کمپنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ مقابلے میں 26 سالہ بلال ولد نور اسلام...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید2 طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا ،خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے...
بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں...
دی ہیگ:سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار MAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھ تنظیم کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا، یہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر بھارت کا حملہ ہے۔ سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت ماضی میں بھی 1971 میں...
ویب ڈیسک: خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 6 ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے میں حیدر نامی بہادر سٹوڈنٹ شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا، جبکہ ایک اور زخمی سٹوڈنٹ مائکہ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا...
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 5 ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے...
بھارت میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے کو ہلا کر رکھ دینے والے واقعے میں گجرات کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) نے 18 سالہ جاسم شاہنواز انصاری کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے 50 سے زائد مرتبہ بھارتی سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے سائبر حملے کیے۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملے اُس وقت شدت اختیار کر گئے جب بھارت نے مئی 2025 میں ”آپریشن سندور“ کے نام سے ایک فوجی کارروائی کا آغاز کیا، جو پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے کے جواب میں کی گئی تھی۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جاسم انصاری نے چند دیگر کم عمر نوجوانوں کے ساتھ مل کر ”AnonSec“ نامی ایک ٹیلی گرام...
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست اورہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا، بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شدید زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم شہید ہو گئیں، بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
برطانیہ اور یورپی یونین نے اسرائیل پر سفارتی دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 دنوں میں 500 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی مذاکرات معطل کر دیے ہیں، اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے، اور مغربی کنارے میں پر تشدد آباد کاروں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے غزہ میں اسرائیلی کارروائی کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر خزانہ کے اس بیان کو بھی قابلِ نفرت اور خطرناک کہا، جس...
بھارتی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کےلیے وزیر اعظم نے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کرکے مراسلہ بھی جاری کر دیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق شہدا اور زخمی شہریوں کے لیے امدادی پیکج کی منظوری وزیر اعظم نے دی، جس کے بعد 34 کروڑ 30 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی: وزیراعلیٰ کے پی کا شہداء کے ورثاء کو 50، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کا اعلانخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ، علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں...
لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کیلئے امدادی فنڈز جاری کر دیئے۔ وزیراعظم پاکستان نے امدادی پیکیج کی منظوری دی تھی، حکومت پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو فنڈز جاری کر دیے۔ فنڈز کو شہداء ، شدید زخمی اور معمولی زخمی کی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ بھارتی حملے سے شدید زخمی ہونے والے شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمی افراد کو 10 لاکھ روپے امداد ملے گی۔ قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال،...
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض الحسن کو لاہور سے ملتان، علی نواز کو ملتان سے لاہور اور نعیم احمد کو گوجرانوالہ سے بہاولپور بھیج دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا...

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔ ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں قومی مسئلے پر سائیڈ لائن کیا گیا، حکومت نے ایک روایت ڈال دی ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا، پانی بند کردیا، ہمارے لوگ شہید ہوئے، خطرات رکے نہیں، مزید بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں کا اتحاد نظر آیا، ساری قوم ملک کے لیے اکٹھی ہوئی، اس یکجہتی کو حکومت نے برقرار رکھنا ہے جبکہ حکومت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک سے باہر جاکر پاکستان کے مؤقف کو پھیلانے کےلیے کچھ کمیٹیاں قائم کیں، بدقسمتی سے کمیٹی...
فائل فوٹو، شبلی فراز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں قومی مسئلے پر سائیڈ لائن کیا گیا، حکومت نے ایک روایت ڈال دی ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا، پانی بند کردیا، ہمارے لوگ شہید ہوئے، خطرات رکے نہیں، مزید بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں کا اتحاد نظر آیا، ساری قوم ملک کے لیے اکٹھی ہوئی، اس یکجہتی کو حکومت نے برقرار رکھنا ہے جبکہ حکومت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک سے باہر جاکر پاکستان کے مؤقف کو پھیلانے کےلیے کچھ کمیٹیاں قائم کیں، بدقسمتی سے کمیٹی میں...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔ بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری بھارت کے لیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے...
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سکیورٹی معاملہ ہے اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کو کھلی جارحیت میں 40 سویلینز شہید ہوئے جس میں 15 معصوم بچے، 7 خواتین اور 18 مرد بھی شامل تھے، بھارتی جارحیت سے 121 پاکستانی شدید زخمی بھی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 معصوم بچے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جارحیت کی بلکہ نہتے معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر جنگی جرائم بھی کیے۔ بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے خود اعتراف کیا کہ"اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں تو ان کو...
نئی دہلی : بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سیکیورٹی معاملہ ہے، اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ۔ فوٹو فائل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جنونیت اور تکبر کے مقابلے میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے بہت تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے، کشمیر کے بغیر مذاکرات قبول نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں ایبٹ آباد میں دفاع پاکستان اور غزہ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اللّٰہ کا شکر ہے...

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صمند چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت، حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گی،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے افسوسناک واقعے کو امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی...

بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اختر کا دعویٰ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ پاکستانی ایئر مارشل مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران بھولاری ایئربیس پر کھڑا پاکستان کا ایک اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ تباہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ بھارت نے بھولاری ایئر بیس پر چار براہموس میزائل داغے۔ اس دوران ہمارے پائلٹس نے اپنے قیمتی اثاثہ جات بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن چوتھا میزائل بھولاری ایئر بیس پر موجود ہینگر کو لگا جہاں ہمارا AWACSطیارہ کھڑا تھاجسے نقصان پہنچا۔ پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟ واضح رہے کہ بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ...

مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر
مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26 ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا کردی۔مخصوص نشستوں کے کیس میں بنچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں، متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں، اس کے ساتھ 26 ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔درخواست...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں ذلت آمیز شکست اور پھر جنگ بندی کے لیے امریکا سے رابطہ کرنے پر کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست اور پھر جنگ بندی پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی اور پوچھا کہ پاکستان کے سامنے گھٹنے کیوں ٹیکے۔بھارتی اپوزیشن جماعت نے نریندر مودی سے پوچھا کہ ٹرمپ نے جنگ بندی کیوں کروائی، کانگریس نے وزیراعظم سے پاک بھارت کشیدگی پر بھی جواب طلب کرلیا۔دوسری جانب بھارتی دفاعی ماہر سشانت سنگھ نے مودی کے امریکا کے دباؤ میں آنے کو انتہائی شرمناک اور بھارتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) جوہری ہتھیار رکھنے والے اور روایتی حریف ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے اس وقت شدید لڑائی شروع ہو گئی تھی جب بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان میں متعدد ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ بھارت کا مؤقف تھا کہ اس نے 'دہشت گردوں کے کیمپوں‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا بھارت اور پاکستان میں اب ایک نئی سفارتی جنگ بھارت کا مؤقف تھا کہ یہ حملے 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے کا ردعمل تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔...
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل نے غزہ پر حملے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 140 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر یورپی ہسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگئے۔دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکہ، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔ دو سال...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، سیکٹر سی تیرہ کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آئٹیمز زیر غور لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مارگلہ انکلیو فیز ٹو کے ترقیاتی کام جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل اور پیپرا رولز کی شق ایف 42 کے تحت قانون...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران صرف بھارت پر مغربی سرحد ہی نہیں بلکہ سائبر سپیس میں بھی شدید حملے کئے گئے۔روز نامہ امت کے مطابق ٹائمز آف انڈیا نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش،ملائشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھارتی ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ10 مئی کو جنگ کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر سائبر حملے کئے گئے ہیں۔ بھارت نے منگل کے روز اس حملے کا اعتراف کیا تھا۔ اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حملے میں کئی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران صرف بھارت مغربی کی سرحد ہی نہیں بلکہ سائبر اسپیس میں بھی شدید حملے کیے گئے۔ ٹائمز آف انڈیا نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، ملیشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھارتی ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ10 مئی کو جنگ کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔ بھارت نے منگل کے روز اس حملے کا اعتراف کیا تھا۔ اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حملے میں کئی دیگر ملک پاکستان کے ساتھ...
لاہور (این این آئی) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے''بلوم برگ''، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگر یہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔ بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو سٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث 83 ارب ڈالر (تقریباً 23.5 کھرب پاکستانی روپے)...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت تعلقات پر اپنی “ثالثی پالیسی” کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کو فوجی کشیدگی ختم کرنے کی صورت میں تجارتی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان اپنی لڑائی بند کریں تو امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے، لیکن لڑائی جاری رہی تو تجارت ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں یو ایس-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بھی بہت تجارت کرنے جا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ بھی، لیکن ہم نے انہیں کہا کہ پہلے یہ لڑائی بند کرو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید ہم انہیں...
ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک سینئر بھارتی پولیس افسر نے نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فائرنگ کے تبادلے میں قتل کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارتی فورسز...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر اینکر و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ جس دن پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، اُس دن بھارتی طیارے اپنا ایک بھی میزائل ٹارگٹ پر فائر نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد جب پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارت اس قدر گھبرا گیا تھا کہ اُس نے اپنا ایک بھی جہاز فضا ءمیں بلند نہیں کیا۔پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرا دیئے مگر جواب میں بھارت ایک میزائل نہ داغ سکا ۔ انہوں نے یہ تجزیہ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کیا ۔ پروگرام میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر...
لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق لاہورایئرپورٹ کے علاقے کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو جام کر کے اتار لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ سرویلنس ڈرون تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) کچھ عرصہ پہلے تک پاکستانی فوج کو معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے سیاست میں اپنے مبینہ کردار کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے فوجی جرنیلوں پر گزشتہ سال کے عام انتخابات میں جوڑ توڑ کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر عمران خان کو قید کرنے میں ان کے کردار کے لیے مورد الزام ٹھہرایا، حالانکہ فوج اس الزام سے انکار کرتی رہی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی کراچی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ماہ قبل...

بھارتی سوشل میڈیا مودی پر ٹوٹ پڑا،تابڑ توڑ سوالات،پاکستان کے کامیاب حملے،آپریشن بنیان مرصوص نے مودی کی طبیعت صاف کر دی
دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ بھارت ایک رات میں سیز فائر پر کیسے راضی ہو گیا؟ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اور ائیر فورس کے پائلٹس نے جو پھکی دی ہے، اس کے بعد طبیعت صاف ہو گئی تھی، اس لیے سیز فائر کہہ کر کروایا۔یہ ویڈیو ایک بھارتی صحافی کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو حالیہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس سیز فائر کو ایک جشن کی طرح دیکھ رہے ہیں، جبکہ ہندوستان میں لوگ خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سیز فائر ضروری تھا؟ صحافی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں...
بھارتی ڈرون حملے میں 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوا، وزیر داخلہ محسن نقوی شہید نوجوان کے گھر پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے لاہور میں واقع گھر پہنچے۔لاہور میں واقع شہید نوجوان کے گھر پہنچنے کے بعد محسن نقوی نے شہید محنت کش علی حیدر کے والدین اور بہن بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والا علی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے جنگ میں فتح ہوئی، بھارت اب پاکستان پر کسی ایڈونچر سے پہلے سو دفعہ سوچے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو صرف فوجی نہیں سفارتی...
نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا مسعود ازہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہوگیا، ان کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں، جس میں کہا گیا کہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں حافظ عبدالرؤف مارے گئے، جن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا، نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے...

" پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی" پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے، اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا...
پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں...
آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے سے قبل نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے آپریشن بنیان مرصوس شروع ہونے سے قبل گزشتہ سے پیوستہ رات بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے تین ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس...
پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔ آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ ...
بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔بھارت کے 4 عہدیداروں نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔ حکام نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت میں دو درجن سے زائد مقامات پر کامیاب حملے کیئے جس میں بھارت کی ایئربیسز اور ایس 400 دفاعی نظام کو تباہ کیئے جانے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کی شور کوٹ، مرید اور نور خان ایئر بیس پر حملے کیئے جس کے بعد پاکستان نے جوابی کا رروائی کا آغاز کیا تاہم اب پاکستان کے معروف صحافی حامد میرنے دوپہر میں نور خان ایئر بیس پر حملے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کیا اور موجودہ حالات سے شہریوں کو آگاہ کیا ۔ حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کی، انہوں نے کہا...
بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا،پاک فوج نے کامیابی سے بھارتی ملٹری سائٹس کو نقصان پہنچایا،اودھم پور ،آرم پور،پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا،ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہماری مغربی پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں پٹھان کوٹ ائیربیس دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔پاکستان نے اس کے علاوہ آدم پور ائیرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا...

بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے کچھ دیر قبل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین پر میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں میں نور خان ایئربیس، مرید ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ راولپنڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی سرزمین پر بھی میزائل حملے کیے ہیں، جو نہایت خطرناک رجحان اور علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے اور شور کوٹ میں حملے کیے، پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں, بھارت...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا...
فائل فوٹو سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،...
چکلالہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جانب سے نور خان ایئر بیس چکلالہ کے قریب حملہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اس سے قبل جڑواں شہروں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ۔ بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان...
مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی انصار اللہ تحریک کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو اس وقت تک جاری رکھنے پر کا اعلان کیا ہے جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر جارحیت اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کر دیتی۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ یمنیوں کی طرف سے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے انکار کے...
کراچی پر بھارت کے حملوں اور تباہی کے حوالے سے انڈیا میڈیا کی خبریں غلط اور جھوٹ پر مبنی نکلیں۔ کسی علاقے میں زندگی متاثر نہیں۔ شہر قائد اس وقت بھی زندگی معمول کے مطابق ہے۔ تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔ ہر مقام پر روزہ مرہ زندگی کے معاملات رواں دواں ہیں۔ پبلک اور کارگو ٹرانسپورٹ تمام شاہراؤں پر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ شہر میں کہیں کوئی ہنگامی حالات نہیں۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ شہری آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں۔ شہریوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میڈیا وار کا جھوٹا گیم صرف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے کررہا ہے۔...

رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج
رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا۔یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60...

بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ،پاکستان کیخلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں...
اسلام آباد: شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلیے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے سے متعلق بے بنیاد خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی حملے کی خبروں کو فیک اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان بھی جارحیت کر رہا ہے، تاکہ اپنی ننگی اور بلاجواز جارحیت کا جواز گھڑا جا سکے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی ایسی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا مقصد محض عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور اپنی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پندرہ مقامات پر پاکستانی حملے کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندا ہے ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدم پور سے پروجیکٹائل انہوں نے خود فائر کئے ۔پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے کو مانیٹر کررہا ہے ۔بھارت کی طرف سے کسی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ،گرائے گئے بھارتی ڈرنز کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ مزید :
راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کے خلاف حکومت نے درخواستیں واپس لے لیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے یہ اپیلیں واپس لیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کیسوں میں ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ نیو ٹاؤن کے میٹرو بس اسٹیشن جلانے، حساس ادارہ حملہ کیس میں دونوں کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج کے ان فیصلوں کو پراسیکیوٹر نے چیلنج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے...

انڈین میڈٰیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور اس نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے۔ پہلے...
رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز ) بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق حملے درج ذیل شہروں اور علاقوں میں موجود بھارتی فوجی تنصیبات پر کیے گئے۔ اوڑی، سرینگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈہ، چندی گڑھ، نال، پھلوڈی، اترلائی اور بھج۔ حکام کے مطابق حملوں میں جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ اور دیگر دفاعی ادارے الرٹ پر ہیں۔ روزانہ مستند اور...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد
ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے اشتراک سے زیر اہتمام “امن کی مشعل، دور کا نیا باب “نامی چین روس افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی ماسکو میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مبارکباد کے خطوط پڑھ کر سنائے گئے۔ روس اور چین کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، میڈیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل...
پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا، بھارتی وزیراعظم کے بیان میں پاکستان کا خوف نمایاں ہے۔ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت، خصوصاً مودی پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے شدید فکرمند ہے۔ پاکستان کے بھرپور دفاعی ردعمل اور حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ”مسلسل چوکسی“ اور ”واضح رابطے“ پر زور دیا ہے — جو بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق نریندر مودی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی وزرا پر زور دیا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بڑھتی ہوئی دشمنی کے پیش نظر اندرونی سطح پر مضبوط ہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میںبھارت کے میزائل حملوں کے ایک دن بعد بھارت کی سرحدی ریاست راجستھان اور پنجاب کو الرٹ موڈ میں رکھا گیا ہے۔ حکام نے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ جموں و کشمیر میں حالات پہلے سے ہی کشیدہ ہیں، جہاں فی الوقت فورسز کی نقل و حرکت میں زبردست اضافہ دیھکا جا رہا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس دوران مودی حکومت نے جمعرات...

بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاک فوج کا دندان شکن جواب: دشمن کے5 جدید طیارے، ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاک فوج کا دندان شکن جواب: دشمن کے5 جدید طیارے، ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ،پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار، سیکورٹی ذرائع بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا جب کہ بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ...
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے اور متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ سے کلئیر کروائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں، سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے، ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز...
امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اور برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بہر صورت بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا، بھارتی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ رضوان سعید نے امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی، پاک فوج قومی مفاد میں بھارت کو جواب ضرور دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام...